Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سعودی تیل کمپنی آرامکو کو سال 2022 میں ریکارڈ منافع

    سعودی تیل کمپنی آرامکو کو سال 2022 میں ریکارڈ منافع

    سعودی تیل کمپنی آرامکو کو توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سال 2022 میں ریکارڈ منافع ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے سال 2022 میں ریکارڈ 161.1 ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع کمایا گزشتہ سال کے مقابلے میں سعودی کمپنی کے منافع میں 46.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کرنے والے ممالک کی فہرست جاری

    آرامکو فروری 2022 میں روس کے یوکرین پرحملے کے بعد توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اتنا زیادہ منافع کمانے والی حالیہ کمپنی ہے۔

    اس سے قبل امریکا کی ایکسون موبل کمپنی نے 55.7 ارب ڈالرجبکہ برطانیہ کی شیل کمپنی نے 39.9 ارب ڈالر کا منافع کمایا۔

    واضح رہے کہ آرامکو نے 2022 کی اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی کے لیے 19.5 ارب ڈالر کے منافع کا بھی اعلان کیا تھا جو اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ادا کیا جائے گا۔اس منافع کی زیادہ تر رقم سعودی عرب کی حکومت کو جائے گی، جو کمپنی کے تقریباً 95 فیصد حصص کی مالک ہے۔

    امریکہ کے ExxonMobil کی کمائی 55.7 بلین ڈالر رہی، اور برطانیہ کے شیل نے 39.9 بلین ڈالر کی اطلاع دی۔

    یو اے ای نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

    اتوار کو آرامکو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی کی یہ بہتر کارکردگی خام تیل کی مضبوط قیمتوں، زیادہ فروخت اور بہتر مصنوعات کے مارجن کی بنیاد پر ہے۔

    آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ناصر نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی کے اس منافع کو دیکھتے ہوئے ہم توقع کرتے ہیں کہ تیل اور گیس مستقبل میں بھی انتہاہی ضروری رہیں گے۔

    آرامکو کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کمپنی کا ایک سال میں 161.1 ارب ڈالر کا منافع کمانا حیران کن ہے۔

    ایلون مسک اپنے ملازمین کو گھر کرائے پر دیں گے

    برینٹ کروڈ آئل، بینچ مارک تیل کی قیمت، اب تقریباً 82 ڈالر فی بیرل پر تجارت کررہی ہے حالانکہ روس کے حملے کے بعد، اور جون میں قیمتیں گزشتہ مارچ میں 120ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھیں۔

    واشنگٹن میں عرب خلیجی ریاستوں کے انسٹی ٹیوٹ کے رابرٹ موگیلنکی نے کہا کہ آرامکو نے 2022 میں توانائی کی بلند قیمتوں پر رہا آرامکو کے لیے 2022 میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنا مشکل ہوتا۔

    واضح رہے کہ آرامکو امریکا کی کمپنی ’ایپل‘ کے بعد دنیا کی دوسری سب سے امیر کمپنی ہے جو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی میں اپنا حصہ ڈالتی ہے۔

    عمران خان کا سینئیر امریکی رکن سے ٹیلیفونک رابطہ

  • سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    کراچی: مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1866 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1200 روپے اور 1029 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہو گا؟

    صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 198700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 170353 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2120روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1817.55 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    چھٹے انٹرنیشنل پاک آرمی ٹیم سپرٹ کے مقابلے اختتام پذیر

    واضح رہے کہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1834 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی لیکن اسکے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

    زمان پارک،نجی ٹی وی ٹیم پر حملہ، ڈی ایس این جی آپریٹر کا سر پھاڑ …

  • متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار

    متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار

    متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیارہے-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز دبئی میں پاکستان بز نس کونسل کی تقریب میں اماراتی حکومت کے پاکستان میں تین بڑے سرمایہ کاری منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ جن کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالرز سے زائد ہے۔

    اقوام متحدہ میں عرب ممالک کا قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات پر …

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شپنگ اینڈ لوجسٹک کوریڈور پر کل دستخط ہوں گے پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے چیئرمین ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

    متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے پانچ سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنے کی بھی پیشکش کی گئی۔

    لاہور میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات،عمران خان پر مقدمہ درج

    پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے چیئرمین ڈاکٹر سیف الدین جونیجو کا کہنا تھا کہ دبئی فری زونز کی طرز پر پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زونز قائم کیے جائیں گے اس سے برآمدات کا ہدف تین سال میں پانچ ارب ڈالر ہے، ان کا کہنا تھا کہ فی الحال برآمدات ایک ارب ڈالر ہیں۔

    نائب چیئرمین ڈی پی ورلڈ فخر عالم نے تقریب کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔

    ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی امریکہ حوالگی کے خلاف اپیل ہار گئے

  • انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے

    انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے

    انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے

    انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کےا ختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 63 پیسے کم ہوا اور ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر ڈالر 3 روپے 46 پیسے سستا ہوا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہو کر 277.92 روپے رہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3.50 روپے کم ہوا اور ایک ڈالر 279 روپے کا ہے۔ دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت مزید سینکڑوں روپے کم ہو گئی۔ جبکہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہوئی ہے، 2000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 98 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

    جبکہ اس بارے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈالرز کو ضرور کم ہونا چاہئے اور سونا بھی سستا ہو لیکن حقیقت ہے کہ ملک میں بہت زیادہ مہنگائی ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ غریب عوام کا سوچے اور انہیں کوئی ریلیف دیا جائے تاکہ ان کے حالات بہتر ہوں

  • موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں  بڑا اضافہ

    موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    ہونڈا اور یونائیٹڈ نے موٹر سائیکل کی قیمتو ں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: موٹر سائیکل اسمبلرز نے روپے کی قدر میں کمی اور مہنگے خام مال کی وجہ سے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 5 ہزار سے 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے ۔

    لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    اٹلس ہونڈا لمیٹڈ کی جانب سے 7 ہزار سے 25 ہزار اضافے تک اک اضافہ ہوا، ہونڈا سی ڈی-70 کی نئی قیمت ایک لاکھ 44 ہزار 900 ، سی ڈی-70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 500، پرائڈر، سی جی 125 ایس کی نئی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار 500 ، سی بی 125 ایف کی نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 900 ، سی بی 150 ایف کی نئی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 900 ، سی بی 150 ایف (سلور) کی نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 900، 4 لاکھ 43 ہزار 900، 4 لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہوں گی-

    دوسری جانب این جے آٹو انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 70 سی سی سے 200 سی سی تک موٹرسائیکلوں کی قیمتیں 6 ہزار ایک سو روپے سے 7 ہزار روپے تک بڑھائی ہیں، جس کا اطلاق 8 مارچ سے ہوگا-

    معروف شاعرہ،اسکرپٹ رائٹر اور میزبان نورین طلعت عروبہ

    اسی طرح ملک کی دوسری بڑی موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے 7 مارچ سے 70 سے 125 سی سی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 6 ہزار سے 15 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

    موٹرسائیکل اور رکشہ بنانے والے ادارے روڈ پرنس نے 70 سی سی سے 150 سی سی تک موٹرسائیکل کی قیمتیں 5 ہزار سے 15 ہزار روپے تک بڑھا دیں، جس کا اطلاق 7 مارچ سے ہو گا –

    راضی موٹر انڈسٹریز نے ہائی اسپیڈ موٹرسائیکل کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے 10 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کیا ہے –

    رپورٹ کے مطابق غیر معمولی مہنگائی کے سبب لوگوں کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینے میں موٹرسائیکلوں کی فروخت میں اضافہ نہیں ہورہا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے، اہلیہ اور بچوں کے اثاثے ظاہر کر دیئے

  • ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    عالمی نرخ بڑھنے کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1849 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 4900 روپے کمی ہوئی جس کے ساتھ وہ 201600 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4200 روپے گھٹ کر 172840 روپے کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب ذرمبادلہ کی مارکیٹوں میں گزشتہ روز ڈالر اور شرح سود تاریخ ساز بلندی پر پہنچنے کے بعد جمعہ کو غیر متوقع طور پر ریورس گئیر میں آگیا۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 279روپے اور اوپن ریٹ 283روپے سے نیچے آگئے اس طرح سے ڈالر کی نسبت روپیہ 2.32فیصد تگڑا ہوگیا۔ کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر کا انٹر بینک ریٹ ایک موقع پر 10.27 روپے کی کمی سے 274روپے 82پیسے کی سطح پر بھی آگیا تھا لیکن وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے کے سبب ڈالر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 6روپے 59 پیسے کمی سے 278روپے 59پیسے پر بند ہوئے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 4.50روپے کی کمی سے 282.50روپے کی سطح پر بند ہوا۔

    ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور وزیر خزانہ کی جانب نادہندگی کے خطرات ٹلنے کے ساتھ اگلے ہفتے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پانے کے بیانات سے مارکیٹ میں بے چینی قدرے کم ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز شرح سود میں یکدم 3فیصد کے اضافے سمیت پاکستان نے آئی ایم ایف کی تقریباً تمام شرائط پوری کر دی ہیں جس کے نتیجے میں قرض پروگرام کی بحالی بھی یقینی ہوگئی ہے۔ بینکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ورکرز ریمیٹنسز اور ذرمبادلہ میں برآمدی آمدنی کی ترسیلات کیش کروانے کا حجم بھی بڑھ گیا ہے جس سے مارکیٹ ڈیمانڈ کے مقابلے میں سپلائی بڑھ گئی ہے اور ویسے بھی گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافے کے بعد کریکشن لازم ہوگئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
    میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
    صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
    آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ
    آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق چونکہ ڈالر کی قدر کے تعین کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑ دیا گیا ہے، اس لیے سپلائی زیادہ اور ڈیمانڈ میں کمی سے ڈالر بیک فٹ پر آگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود 20فیصد کی بلند سطح پر پہنچنے سے کاروباری لاگت میں اضافے کے ساتھ درآمدی سرگرمیوں میں بھی کمی واقع ہوگی اور غیر ملکیوں کی جانب سے مارکیٹ ٹریژری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں جو ڈالر کی رسد بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔

  • اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود میں اضافہ

    اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود میں اضافہ

    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود 3 فیصد بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود 17 فیصد سے بڑھاتے ہوئے 20 فیصد مقرر کر دی ہے سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے شرح سود بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا یہ فیصلہ افراط زر کے نقطہ نظر اوراس کی توقعات میں بگاڑ ظاہر کرتا ہے بیرونی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں مہنگائی مزید بڑھے گی لیکن کچھ عرصہ بعد مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگی رواں سال مہنگائی 27 سے 29 فیصد رہے گی، نومبر 2022 میں 21 سے 23 فیصد کی پیشن گوئی کی گئی تھی مہنگائی کی توقعات پر قابو پانا اور مضبوط پالیسی ردعمل کی ضرورت ہے جاری کھاتے کے خسارے میں کمی کے باوجود کمزوری ہے

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 24.2 کروڑ ڈالر رہا، اور رواں مالی سال 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.8 ارب ڈالر رہا زرمبادلہ کے ذخائر پست سطح پر ہیں اس مانیٹری پالیسی سے آئی ایم ایف کے جائزے کی تکمیل سے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی

  • یوٹیلٹی سٹور پر بھی گھی کی قیمتیں بڑھ گئیں

    یوٹیلٹی سٹور پر بھی گھی کی قیمتیں بڑھ گئیں

    یوٹیلٹی سٹور پر بھی گھی مہنگا کر دیا گیا

    ترجمان یوٹیلٹی سٹور کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی دی جارہی ہے، حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی اشیاء پر خصوصی سبسڈی فراہم کر رہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، گھی، چاول اور دالوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کیلئے قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں،‏بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کو گھی 300 روپے فی کلو فراہم کیا جارہاہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کو چینی 70 روپے فی کلو دی جا رہی ہے ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کو آٹے کا 10 کلو تھیلا 400 روپے میں دیا ا رہا ہے،

    ترجمان کے مطابق عام صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافے کے بعد گھی 490 روپے فی کلو دستیاب ہوگا،عام صارفین کے لیے چینی 89، آٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا،سامان مہیا کرنے والی کمپنیز نے ریٹس بڑھا دیئے ہیں جس پر نظر ثانی کرنی پڑی،

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

  • صنعتوں کو سستی بجلی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ مسترد، فیصل معیز خان

    صنعتوں کو سستی بجلی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ مسترد، فیصل معیز خان

    نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر زیرو ریٹیڈ انڈسٹری کے لیے سستی بجلی کی سہولت واپس لینے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر سے درخواست کی ہے کہ ملکی معیشت اور صنعتوں کے بہتر ترین مفاد میں زیرو ریٹیڈ برآمدی صنعتوں کے لیے 19 روپے 99 پیسے فی کلو واٹ کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر برآمدی صنعتوں باالخصوص ٹیکسٹائل سمیت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایس ایم ایز) پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے بلکہ ایس ایم ایز مہنگی بجلی کا بوجھ برداشت نہیں کر پائیں گی اور خدشہ ہے کہ ایس ایم ایز کو تالے لگ جائیں گے جس کے نتیجے میں نہ صرف برآمدات کو جھٹکا لگے گا بلکہ لاکھوں ورکرز بے روزگار ہو جائیں گے۔

    صدر نکاٹی فیصل معیز خان نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر سے معیشت اور صنعت دوست اقدامات عمل میں لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت توانائی پاور ڈویژن نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق زیرو ریٹیڈ برآمدی صنعتوں کے لیے زیڈ آر آئی پیکیج کے تحت 19 روپے 99 پیسے فی کلو واٹ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2023 سے ہوگا۔ نوٹیفیکیشن میں تمام ڈسکوز کے سی ای اوز، چیف ایگزیکٹیو کے الیکٹرک اور چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو آگاہ کرتے ہوئے برآمدی شعبے کو سستی بجلی کی سہولت فی الفور معطل کرنے اور احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    فیصل معیز خان نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر سے مذکورہ بالا فیصلہ واپس لینے کی پُرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان، ایل سیز کی بندش، بندرگاہوں پر خام مال کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیر سمیت مہنگی بجلی، گیس کی وجہ سے پہلے ہی صنعتوں کی پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جس سے پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور اب زیرو ریٹیڈ برآمدی صنعتوں کے لیے رعایتی نرخوں پر بجلی فراہمی کی سہولت ختم کرنے سے صنعتیں خاص طور پر ایس ایم ایز تباہ ہو جائیں گی لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ معیشت کو بحران سے نکالنے اور معاشی خوشحالی لانے کے لیے صنعتوں کو سپورٹ کرتے ہوئے آسانیاں پیدا کرے تاکہ ہم دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرسکیں

  • ڈالر کی اڑان،اوپن مارکیٹ میں 286 کا فروخت ہونے لگا

    ڈالر کی اڑان،اوپن مارکیٹ میں 286 کا فروخت ہونے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،آج کاروباری دن کے آغاز سے ڈالر کی قیمت میں تقریبا 15 روہے اضافہ ہوا ہے

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر مہنگا ہوا ہے، ڈالر کی قیمت 8.89 روپے مہنگی ہوئی جس کے بعد ڈالر نے 275 روپے پر ٹریڈ کیا ، بعد ازاں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 14.74 روپے مہنگا ہونے کے بعد 280.85 روپے پر فروخت ہو رہا ہے ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ،ڈالر ملک کی تاریخ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر290 روپے فروخت ہورہا ، ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کے قرضوں میں 1600 ارب سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے روپے پر دباؤ ہے،ڈالر کی قیمت میں ٹریڈنگ کےدوران اضافہ عارضی ہے

    کرنسی ڈیلرز کی 26 رکنی تنظیم پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ میں اضافہ کی وجہ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر ہے،زرعی شعبے پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے پاکستان کی معاشی ساکھ کافی بہتر ہے،زرعی شعبے پر ٹیکس لگایا جائے،اوورسیز پاکستانیز اور ایکسچینج کمپنیز کی کارکردگی ایکسپورٹرز سے اچھی ہے،اوورسیز پاکستانیز کو خصوصی مراعات دی جائے،

    گزشتہ کاروباری روز کے ا ختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 274 روپے کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح انٹر بینک مارکیٹ میں 4.61 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 266.11 روپے پر بند ہوا ہے، ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ موڈیز کی ریٹنگ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بتائی جارہی ہے ایسے کئی شعبے ہیں جن کے پاس ایل سیز کی بھی گنجائش نہیں اور کرنسی دباﺅ کا شکار ہے