Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری

    پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری

    پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 6 اموات ہوئی ہیں جبکہ 671 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کورونا وائرس کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار 646 رہ گئی ہے اور 3 لاکھ 3 ہزار 62 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 558 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے مجموعی طور پر 3 لاکھ 18 ہزار 266 مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 17 ہزار 210 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 484، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 910، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 273، بلوچستان میں 15 ہزار 498، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 900 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 991 مریض سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 252،سندھ میں 2 ہزار 543 ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 188، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 اموات ہوئی ہیں

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے،

  • لوگ احتیاط سے کام لیں ! پنجاب میں کورونا بڑھنے لگا، حکومت نے خبردار کر دیا

    لاہور: پنجاب میں کورونا بڑھنے لگا، حکومت نے خبردار کر دیا،اطلاعات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے عوام سے اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسزبڑھنےپر لاک ڈاؤن سےمعاملات زندگی متاثرہوسکتےہیں۔

    وزیرصحت پنجاب نےعوام کوکوروناوائرس کےبڑھتے خدشہ سےآگاہ کردیا۔وزیرصحت نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتےمیں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ دیکھنےمیں آرہاہے، پنجاب کےتعلیمی اداروں میں ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا پھیلاؤ سےپوری دنیامیں عام اجتماعات پرمکمل پابندی عائدہوچکی ہے، ایس اوپیز پر عملدرآمدنہ کرنےسےکوروناپھیلنےکاخدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوروناوباپربہت مشکل سےقابو پایا گیا ہے محکمہ صحت پنجاب نےعام اجتماعات کیلئے ایس اوپیز تیارکر لیے ہیں اس کے باوجود عوام سےاجتماعات میں جانےپرمکمل گریزکی اپیل کرتےہیں۔

    ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سندھ کےبعض علاقوں میں کیسزبڑھنےپردوبارہ لاک ڈاؤن شروع ہوچکا، پنجاب میں کیسزبڑھنےپر لاک ڈاؤن سےمعاملات زندگی متاثرہوسکتےہیں، پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعدادمیں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

  • ملک میں ایک بارپھرکرونا کے بڑھتے کیسز، عوامی اجتماعات پر پابندی کا امکان

    ملک میں ایک بارپھرکرونا کے بڑھتے کیسز، عوامی اجتماعات پر پابندی کا امکان

    اسلام آباد:ملک میں ایک بارپھرکرونا کے بڑھتے کیسز، عوامی اجتماعات پر پابندی کا امکان،اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

    ذرائع کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات کرونا میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں لہذا ایسے پروگراموں کے انعقاد سے ہر ممکن گریز کیا جائے، بڑے اجتماعات کےانعقادکوروکنے پرغور کیا جارہا ہے ۔

    این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے کیونکہ ایسے پروگرام کرونا کے بڑے خطرے کا سبب ہیں، انتہائی ضروری اجتماعات ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں‘۔

    این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’عوامی اجتماعات سے کرونا سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا امکان ہے، ایسے اجتماعات سے کرونا کے خلاف قومی کامیابی خطرے میں پڑ سکتی ہے، ایسے پروگراموں کا انعقاد کسی صورت نہیں ہونا چاہیے‘۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’عوامی اجتماعات کيلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، اجازت یا انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ این سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا‘۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی خدشہ ظاہر کرچکے ہیں کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے متوقع جلسوں اور ریلیوں سے ملک میں وائرس پھیل سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف جلسوں کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پہلا پروگرام پنجاب کے علاقے گجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا، دوسرا پروگرام 18 اکتوبر کو کراچی، تیسرا کوئٹہ میں 25 اکتوبر جبکہ 30 نومبر کو ملتان اور 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

  • وزیر اعظم کی اہلیہ نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں

    وزیر اعظم کی اہلیہ نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں

    تل ابیب :وزیر اعظم کی اہلیہ نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی اہلیہ نے ہیئراسٹائل بنانے کے لیے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن میں سارا نیتن یاہو نے آفیشل رہائش گاہ میں ہیئر ڈریسر کو بلایا جو کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

    لاک ڈاؤن کے تحت انتہائی ضرورت کے تحت گھر سے ایک ہزار میٹر کی دوری تک باہر نکلا جاسکتا ہے جب کہ تمام سیلونز اور بیوٹی پارلرز بند ہیں۔بندشوں کے باوجود سارا نیتن یاہو نے رہائش گاہ پر ہیرڈریسر کو بلایا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    زیادہ تر اسرائیلیوں کی دسترس سے ہٹ کر شاہانہ طرز زندگی سے لطف اندوز ہونے پر نیتن یاہو کو طویل عرصے سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ سارہ پر ان کی اصراف پسند ذوق اور ذاتی عملے کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں عوامی رقم استعمال کرنے پر سالوں میں ہزاروں ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

    اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سارا نیتن یاہو کو ایک عام اسرائیلی کی طرح 500 شیکل ($ 150) جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

  • ارجن کپور نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی

    ارجن کپور نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی

    با لی وڈ اداکار ارجن کپور نے بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی ۔

    باغی ٹی وی :اداکار ارجن کپور نے گذشتہ برس ستمبر میں کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا اور اب انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردہ اپنی ایک پوسٹ میں ارجن کپور نے بتایا کہ وہ چند روز قبل کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔
    https://www.instagram.com/p/CGB9YalJJoM/
    انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد میں بہتر محسوس کررہا ہوں اور کام پر واپس لوٹنے کے لیے پُرجوش ہوں۔

    ارجن کپور نے اپنے لیے نیک خواہشات اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    ارجن کپور نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ جوان ہو یا بوڑھا کورونا وائرس سب کو متاثر کرتا ہے لہذا ماسک پہنیں۔

    انہوں نے تمام فرنٹ لائن ورکرز کو بھی سلام پیش کیا جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر سب کا خیال رکھ رہے ہیں۔

    ارجن کپور کے بعد ملائیکا اروڑا نے بھی وبا کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی اور انہوں نے 21 ستمبر کو بتایا تھا کہ وہ وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

    خیال رہے کہ اداکار ارجن کپور نے 6 ستمبر کو انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔اداکار نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے اور ان میں کوئی بڑی علامات بھی نہیں-

    انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی صحت کے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے رہیں گے-

    ارجن کپور نے کہا تھا کہ یہ بہت ہی مشکل وقت ہے لیکن مجھے یقین ہے ہم سب مل کر اس وبائی مرض پر جلد ہی قابو پالیں گے-

    خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے سینیئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم وہ خود وبا سے محفوظ رہے با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔

    علاوہ ازیں چند روز قبل بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دیا تھا بعد ازاں اداکار آفتاب شیو داسانی نے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی9 تصدیق کی تھی-

    اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ 21 روز تک آئسولیشن میں رہیں۔

    بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جارہی ہے بھارت اس وقت دنیا سے متاثرہ دنیا کا دوسرا بدترین ملک ہے۔

    ملائکہ اروڑا نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    کورونا کا شکار ملائکہ اڑورا بچوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوں گئیں

    کورونا وائرس کا شکار ملائکہ اروڑا کو کورونا ویکسین کا بے صبری سے انتظار

    ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

    کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے…

    بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

  • کورونا وائرس کے نتیجے میں مردہ بچوں کی پیدائش میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا

    کورونا وائرس کے نتیجے میں مردہ بچوں کی پیدائش میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا

    نیویارک : کورونا وائرس کے نتیجے میں مردہ بچوں کی پیدائش میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اور دیگر اداروں نے کہا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 20 لاکھ مردہ بچوں کی پیدائش ہوتی ہے اور ایسا زیادہ تر ترقی پذیر ممالک میں ہوتا ہے، مگر اس تعداد میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بدترین اضافے کا امکان ہے۔

    اسٹل برتھ یا مردہ بچوں کی پیدائش کے حوالے سے پہلی بار عالمی اعدادوشمار جاری کیے گئے اور عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ہر 4 میں سے 3 مردہ بچوں کی پیدائش افریقہ یا جنوبی ایشیا میں ہوئی۔

    اسٹل برتھ کی اصطلاح ایسے بچوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جن میں حمل کے 28 ہفتوں یا اس کے بعد زندگی کے آثار ختم ہوجائیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس طرح کے 84 فیصد کیسز ترقی پذیر ممالک میں سامنے آتے ہیں۔

    یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہنریٹا فورے نے بتایا کہ ہر 16 سیکنڈ میں کسی جگہ ایک ماں کو اس المیے کا سامنا ہوتا ہے، جبکہ خواتین، خاندانوں اور معاشروں کو نفسیاتی اور مالیاتی مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے زیادہ تر کیسز کی روک تھام بہتر نگرانی، مناسب نگہداشت اور اچھے طبی عملے سے ممکن ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیدائش کے وقت یا حمل کے دوران بچے کو کھو دینا ایک خاندان کے لیے تباہ کن المیہ ہوتا ہے، مگر ایسا دنیا بھر میں بہت عام ہے۔

    رپورٹ میں خبردار کای گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ان اموات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، کیونکہ اس کے باعث طبی سروسز کی شرح میں اوسطاً 50 فیصد کمی آئی ہے، جس سے 117 ترقی پذیر ممالک میں اضافی 2 لاکھ مردہ بچوں کی پیددائش کا امکان ہے۔

    عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ اس طرح کی 40 فیصد سے زیادہ اموات زچگی کے دوران ہوتی ہیں اور ان سے بچنا ممکن ہے، اگر خواتین تربیت یافتہ عملے کی مدد لیں۔

    رپورٹ کے مطابق افریقہ اور وسطی ایشیا میں 50 فیصد مردہ بچوں کی پیدائش زچگی کے دوران ہوتی ہے جبکہ یورپ، شمالی امریکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں یہ شرح 6 فیصد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترقی یافتہ ممالک میں رنگدار اقلیتی برادریوں میں اس طرح کے کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

    عالمی بینک کے ہیلتھ، نیوٹریشن اور پاپولیشن ڈویژن کے گلوبل ڈائریکٹر محمد علی پیتے نے کہا ‘کووڈ 10 سے خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے لیے طبی بحران پیدا ہوا ہے کیونکہ زندگی بچانے والی طبی سروسز متاثر ہوئی ہیں’۔

    انہوں نے مزید کہا ‘حاملہ خواتین کو مسلسل معیاری نگہداشت تک رسائی کی ضرورت ہوتی ہے، ہم طبی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ممالک کی معاونت جاری رکھیں گے تاکہ مردہ بچوں کی پیدائش کی روک تھام ہوسکے اورر ہر حاملہ خاتون کو معیاری نگہداشت فراہم کی جاسکے’۔

  • عام نزلہ کورونا سے محفوظ رکھتا ہے، نئی تحقیق نے پریشان حال مریضوں کوخوشخبری سنادی

    عام نزلہ کورونا سے محفوظ رکھتا ہے، نئی تحقیق نے پریشان حال مریضوں کوخوشخبری سنادی

    امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ماضی میں ہونے والا عام نزلہ نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کوویڈ- 19 سے کسی حد تک تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔

    یونیورسٹی آف روچسٹر میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں پہلی بار یہ ثابت کیا گیا کہ کووڈ 19 کا باعث بننے والے وائرس کے خلاف جسم میں طویل المعیاد قوت مدافعت پیدا ہوسکتی ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر ایسے بی سیلز بنتے ہیں جو طویل عرصے تک جراثیموں کو شناخت کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی ان کو یاد رکھتے ہیں جبکہ ان کے خاتمے کے لیے اینٹی باڈیز بھی بناتے ہیں۔

    محققین کا ماننا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ عام نزلہ زکام کا باعث بننے والے کورونا وائرسز سے متاثر افراد کو کوویڈ- 19 کے خلاف کسی حد تک مدافعت حاصل ہوجاتی ہے۔

    واضح رہے کہ موسمی نزلہ زکام بہت عام ہوتا ہے اور لوگوں کو بہت زیادہ پریشان بھی کرتا ہے، عام شہری معمولی نزلہ زکام کو بھی کرونا سمجھ کرسخت پریشان ہوتے ہیں۔

  • کرونا کے وجہ سے دنیا بھرمیں  10 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک

    کرونا کے وجہ سے دنیا بھرمیں 10 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک

    کرونا کے وجہ سے دنیا بھرمیں 10 لاکھ 60 ہزار 600 افراد ہلاک

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 60 ہزار 600 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 64 لاکھ 3 ہزار 705 متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 74 لاکھ 19 ہزار 96 ہوگئی ہے اور 79 لاکھ 24 ہزار 9 ایکٹیو کیسزہیں۔

    امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 16 ہزار 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور77 لاکھ 76 ہزار 224 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں68 لاکھ 35 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 5 ہزار 554 اموات ہوئی ہیں۔
    برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں50 لاکھ 2 ہزار 357 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 48 ہزار304 اموات ہوئی ہیں۔ روس میں 12 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 865 ہو گئی ہے۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار180 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے این سی او سی کا اجلاس، اہم فیصلے


    پیرو میں بھی 8 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 33 ہزار9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 8 لاکھ 72 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار562 اموات ہوئی ہیں۔

    کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

    رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

    این سی ا و سی اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مختلف شعبوں کو کھولنے کے بعد کورونا کے اثرات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے،ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے،ملک میں احتیاطی تدابیر میں عملدرآمد میں کمی دیکھی گئی ہے،

    سماجی فاصلے اور نو ماسک نو سروس کے اصولوں پرعمل نہیں ہو رہا،عوامی صحت کی پرواہ کیے بغیر ہاتھ ملانا معمول بن چکا ہے،عوامی اجتماعات، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کورونا کے پھیلاوَ کے مراکز بن چکے ہیں ،عوامی مقامات پر ماہرین صحت کی ہدایات پرعمل نہیں ہورہا،

    اجلاس میں کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں تیار کی گئی حکمت عملی پر شراکت داروں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا،اتفاق رائے کے بعد آئندہ چند روز میں نئی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا،

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا تھا کہ عوامی صحت بنیادی اہمیت کی حامل ہے،کورونا سے نمٹنے میں قومی کامیابیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،

  • کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے این سی او سی کا اجلاس، اہم فیصلے

    کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے این سی او سی کا اجلاس، اہم فیصلے

    کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے این سی او سی کا اجلاس، اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا

    این سی ا و سی اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مختلف شعبوں کو کھولنے کے بعد کورونا کے اثرات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے،ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے،ملک میں احتیاطی تدابیر میں عملدرآمد میں کمی دیکھی گئی ہے،

    سماجی فاصلے اور نو ماسک نو سروس کے اصولوں پرعمل نہیں ہو رہا،عوامی صحت کی پرواہ کیے بغیر ہاتھ ملانا معمول بن چکا ہے،عوامی اجتماعات، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کورونا کے پھیلاوَ کے مراکز بن چکے ہیں ،عوامی مقامات پر ماہرین صحت کی ہدایات پرعمل نہیں ہورہا،

    اجلاس میں کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں تیار کی گئی حکمت عملی پر شراکت داروں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا،اتفاق رائے کے بعد آئندہ چند روز میں نئی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا،

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا تھا کہ عوامی صحت بنیادی اہمیت کی حامل ہے،کورونا سے نمٹنے میں قومی کامیابیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،

    چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس کے پاکستان میں ابھی تک مریض سامنے آ رہے ہیں جبکہ اموات بھی ہو رہی ہیں ,گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 583 کرونا مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 9 اموات ہوئی ہیں، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ16 ہزار934 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 544 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں کرونا کے 3 لاکھ 2 ہزار375 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ،کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار15 رہ گئی ہے۔

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات ،مریضوں  میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات ،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس کے پاکستان میں ابھی تک مریض سامنے آ رہے ہیں جبکہ اموات بھی ہو رہی ہیں

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 583 کرونا مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 9 اموات ہوئی ہیں، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ16 ہزار934 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 544 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں کرونا کے 3 لاکھ 2 ہزار375 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ،کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار15 رہ گئی ہے۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 17 ہزار9ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ272، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 195، خیبرپختونخوا میں38 ہزار175، بلوچستان میں 15 ہزار460، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 886 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 937 مریض سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 247 اور سندھ میں 2 ہزار 534 ، خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 187، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 اموات ہوئی ہیں

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

    صوبائی وزیرقانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ سندھ میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد پنجاب میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ضرورت ہے اور اگر لوگوں نے احتیاط نہ کی تو ہائی رسک اضلاع اور علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ لگانے پرغورکیا جا سکتا ہے۔

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد، وزیرصنعت میاں اسلم اقبال ،آئی جی پنجاب اور متعلقہ سیکرٹریز بھی موجود تھے. سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے صوبہ میں کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چند روز سے کورونا کے نئے متاثرین اور اموات کی شرح میں اضافہ نظرآ رہا ہے بالخصوص گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور گجرات کورونا کے لحاظ سے ہائی رسک اضلاع قرار دیے جا رہے ہیں جن میں نئے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔