Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا کا شکار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    کرونا کا شکار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    کرونا کا شکار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ 16دن سےکراچی رہائشگاہ میں قرنطینہ میں تھے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سلیم مانڈوی والا کو ٹیلیفون کیا تھا،اور کہا تھا کہ میں اور پارٹی کا ہر کارکن آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے ، انشاءاللہ آپ جلد صحت یاب ہوکر اپنے فرائض انجام دینگے ،

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی سلیم مانڈوی والا سے رابطہ کیا تھا اور انکی کرونا سے صحتیابی کی دعا کی تھی

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے کیسز کم ہوئے تھے لیکن اب کرونا کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ شہریوں کی جانب سے کرونا ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے اس بات کا خڈشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کرونا دوبارہ پھیلے گا ،کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ ماسک استعمال کریں، سماجی فاصلہ اختیار کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

  • پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا سے بچاؤ کے لئے شہریوں کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایڈوائزری گروپ کے تحفظات سامنے آئے ہیں

    کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے حکومت کو بھی تحفظات سے آگاہ کر دیا،کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا کہنا ہے کہ مارکیٹس میں لوگ ایس او پیز پر عملدرامد نہیں کر رہے، میرج ہالز، ریسٹورینٹس اور تمام دیگر کاروبار بھی کھل چکے ہیں،

    ڈاکٹر جاوید حیات خان کا کہنا ہے کہ اسکولز کھلنے سے بھی انفیکشن کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ ہے، اگر احتیاط نہ برتی گئی تو کیسز میں پھر سے اضافہ ہو سکتا ہے،

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کورونا کے 129 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد1689 ہے۔99941 مریضوں میں سے 96012 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔پنجاب میں اب تک1297255 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 9325 ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث 2240 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر تسلسل کے ساتھ اپنائے رکھنا ضروری ہے – کورونا کی دوسری لہر سے بچنے کے لئے شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہریوں سے وضع کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز شہریوں کی حفاظت کے لئے ہیں

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

  • بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹ، کتنے مریض سامنے آ گئے؟

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹ، کتنے مریض سامنے آ گئے؟

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹ، کتنے مریض سامنے آ گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

    ترجمان محکمہ صحت بلوچستان وسیم بیگ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تعلیمی اداروں میں 600 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،کورونا ٹیسٹوں میں کوئی کیس مثبت نہیں آیا بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار 399 ہوگئی، بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 14 ہزار 635 ہے،

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 24گھنٹے میں کورونا سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران کورونا کے 129 نئے کیس سامنے آئے ،پنجاب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعدادایک ہزار 689ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا،

    واضح رہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزرپورٹ ہونے پربڑا تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق ٹارگٹڈ ٹیسٹنگ کے دوران ادارے میں16کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا کی روک تھام کیلئے کنٹکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری رہےگا،

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

  • پاکستان میں کرونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پاکستان میں کرونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں ابھی تک خاتمہ نہیں ہوا، کرونا وائرس کے کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ اموات بھی ہو رہی ہیں

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئی ہیں جبکہ 644 نئے مریض سامنے آئے ہیں.پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار517 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ15ہزار260 ہو گئی ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 375 کورونا مریض صحت یاب ہوئے اورصحتیاب افراد کی مجموعی تعداد2 لاکھ 98 ہزار 968 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 9ہزار135 ہے۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار766 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں 99 ہزار 812، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 50، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 973، بلوچستان میں 15 ہزار 371، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 828 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 816 مریض سامنے آئے ہیں

    اہن سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 240 ، سندھ میں 2 ہزار 520 ، خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 183، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 76 اموات ہوئی ہیں

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے.

  • کرونا وائرس پھربھڑک اٹھا: کورونا میں اضافہ: فرانسیسی حکومت کا پیرس میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

    کرونا وائرس پھربھڑک اٹھا: کورونا میں اضافہ: فرانسیسی حکومت کا پیرس میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

    پیرس :کرونا وائرس پھربھڑک اٹھا: کورونا میں اضافہ: فرانسیسی حکومت کا پیرس میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق فرانس میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے پر حکومت نے دارالحکومت پیرس میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    گزشتہ روز فرانس میں 17 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ اموات 32 ہزار سے بڑھ گئیں ہیں۔کیسز بڑھنے پر حکومت نے پیرس میں کورونا پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جن کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔

    فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس میں پیر سے بارز اور کیفے بند ہوں جب کہ خاندانی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو فرانسیسی وزیر صحت نے خبردار کیا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو پابندیاں لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی برطانیہ میں موسم سرما بہت سخت ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

  • کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری روس سب پربرتری لے گیا : روسی ویکسین وینز ویلا پہنچ گئی

    کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری روس سب پربرتری لے گیا : روسی ویکسین وینز ویلا پہنچ گئی

    کراکس:کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری روس سب پربرتری لے گیا : روسی ویکسین وینز ویلا پہنچ گئی،اطلاعات کے مطابق روس کی تیار کردہ کرونا ویکسین وینز ویلا پہنچ گئی، وینز ویلا کے صدر نے روس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی تیار کردہ کرونا ویکسین سپٹنک وی کی پہلی کھیپ لاطینی امریکی ملک وینز ویلا پہنچ گئی، وینز ویلا روسی ویکسین حاصل کرنے والا لاطینی امریکا میں پہلا ملک بن گیا۔ویکسین موصول ہونے کے بعد وینز ویلا کے صدر نے روس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    جمعے کے روز دارالحکومت کراکس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 2 ہزار افراد کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے سپٹنک وی کی دواؤں پر مشتمل کریٹس پہنچے۔

    اس موقع پر نائب صدر ڈلیسی روڈرگز نے مختصر استقبالیہ تقریب کے دوران کارگو قبول کیا جس کے بعد اسے لیبارٹری میں منتقل کردیا گیا۔وینز ویلا حکام کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا تجربہ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

  • کرونا پھرسے سراٹھانے لگا: آزاد کشمیر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ

    کرونا پھرسے سراٹھانے لگا: آزاد کشمیر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ

    مظفرآباد: کرونا پھرسے سراٹھانے لگا: آزاد کشمیر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ ،اطلات کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے کے باعث آزاد کشمیر میں دوبارہ سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    لاک ڈاؤن کا فیصلہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا پازیٹیو کیسز کی شرح 8.3 فیصد ہے جو پاکستان کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

    راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ریاست میں مذہبی اجتماعات، سیاسی و سماجی تقریبات بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےوزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ انٹری پوائنٹس پر چیکنگ، ٹرانسپورٹ و تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

    اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گھر سے باہر اور دفاتر میں ماسک کی مکمل پابندی کروائی جائے گی اور خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 2816 افراد متاثر اور 76 اموات ہو چکی ہیں۔

  • اگلے کچھ دن ’اصلی امتحان‘ ہونے والا ہے۔ ٹرمپ

    اگلے کچھ دن ’اصلی امتحان‘ ہونے والا ہے۔ ٹرمپ

    کورونا وائرس انفیکشن سے متاثر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت میں بہتری ہورہی ہے اور اب انہیں بخار نہیں ہے اب وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔
    وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سین کانلے کے مطابق صدر کے علاج کے بعد ان کی صحت میں مناسب بہتری ہوئی ہے اور کل شام انہوں نے بغیر کسی پریشانی کے ریمیڈیسو کی دوسری خوراک لی۔ دن بھر ان کا باڈی ٹمپریچر 96 اور 98 ڈگری کے درمیان رہا۔ انہیں بخار نہیں ہے اور اضافی آکسیجن کی ضرورت بھی نہیں ہے۔اب وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔
    کالن نے بتایا کہ ابھی تک وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں لیکن ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے ٹھیک ہونے کے سلسلے میں پوری طرح سے مطمئن ہے۔
    ریلیز کے مطابق ٹرمپ ہفتے کی شام بزنس شروع کرتے ہوئے اور بغیر کسی پریشانی کے اسپتال کے کپڑوں میں میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے ارد گرد گھومتے ہوئے دیکھے گئے ۔
    میڈیکل سینٹر کے ذریعہ ہفتے کو ٹرمپ کا چار منٹ کا ویڈیو جاری کیا گیا،’’ٹرمپ نے کہاکہ وہ بہتر محسوس کررہے ہیں اور جلد ہی واپس لوٹیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے کچھ دن ’اصلی امتحان‘ ہونے والا ہے۔‘‘ 

  • کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، وزیراعظم

    کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، وزیراعظم

    کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، وزیر اعظم

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسم سرما میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، سب سے گزارش ہے متوقع کورونا کی لہر سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ تمام دفاتر اور ادارے ماسک پہننا یقینی بنائیں، دیگر ریاستوں کے مقابلے میں اللہ نے ہم پر مہربانی کی اور کورونا کے بد ترین اثرات سے محفوظ رکھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 513 تک پہنچ چکی ہے۔ کورونا ایڈوائزری گروپ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر کورونا ایس او پیز پر پوری طرح عمل نہ کیا گیا تو کورونا وبا واپس آ سکتی ہے۔

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 550 کیسز رپورٹ

    واضح رہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزرپورٹ ہونے پربڑا تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق ٹارگٹڈ ٹیسٹنگ کے دوران ادارے میں16کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا کی روک تھام کیلئے کنٹکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری رہےگا،

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

  • کراچی میں‌ کورونا ایس و پیز کی خلاف ورزی پر  مزید ریسٹورانٹ سیل

    کراچی میں‌ کورونا ایس و پیز کی خلاف ورزی پر مزید ریسٹورانٹ سیل

    کراچی میں‌ کورونا ایس و پیز کی خلاف ورزی پر مزید ریسٹورانٹ سیل

    باغی ٹی وی : کراچی میں کورونا وبا کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد شہری انتظامیہ کے آپریشن کا تیسرا روز مکمل ہو گیا جس کے تحت 3 روز میں اب تک 9 شادی ہالز اور 159 ریسٹورنٹس سیل کیے جا چکے ہیں۔

    کراچی میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہری انتطامیہ کا آپریشن جاری ہے جس کے تحت شہر کے 6 اضلاع کے 225 شادی ہالز میں سے 26 کا معائنہ کیا گیا، جس میں سے 7 کو وارننگ اور 2 کو سیل کیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق 3 روز میں اب تک 9 شادی ہالز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب شہری انتظامیہ کے آپریشن کے تیسرے روز 181 ریسٹورنٹس کا بھی معائنہ کیا گیا جس میں سے 131 ریسٹورنٹس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے جب کہ 67 ریسٹورنٹس کو وارننگ دی گئی اور 41 کو سیل کر دیا گیا.
    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے بعد کاروبار زندگی اور تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں‌. لیکن اس کے بعد پھر سے کیسز سامنے آگئے ہیں. حکومت خلاف ورزی کرنے والے سکولز اور ہوٹلوں‌کو سیل کر رہی‌ ہے.