Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وبا کے دروان وزیراعظم کے فیصلوں کوعالمی دنیا سراہنے پرمجبور، مگراپوزیشن پھربھی نہیں مانے گی

    کرونا وبا کے دروان وزیراعظم کے فیصلوں کوعالمی دنیا سراہنے پرمجبور، مگراپوزیشن پھربھی نہیں مانے گی

    اسلام آباد:کرونا وبا کے دروان وزیراعظم کے فیصلوں کوعالمی دنیا سراہنے پرمجبور، مگراپوزیشن پھربھی نہیں مانے گی ،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارے آکسفیم نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران وباء سے زیادہ لوگوں کے بھوک سے مرنے کا خدشہ ہے، ادارے کے اس موقف نے وزیراعظم عمران خان کے لاک ڈاون نہ کرنے کے موقف کو بھی درست ثابت کر دیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے 17 مارچ کو ہی قوم سے اپنے خطاب میں واضح کیا تھا اگر کورونا کے باعث پاکستان میں مکمل لاک ڈاون کیا جاتا ہے تو کورونا سے زیادہ لوگ بھوک سے مر جائیں گے۔

    عمران خان کے اس موقف کو اس وقت اپوزیشن جماعتوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور لاک ڈاون ناگزیز قرار دیا لیکن اب عالمی ادارے کی تحقیق نے وزیر اعظم پاکستان کے موقف کو درست ثابت کر دیا۔ وزیراعظم پاکستان کے بروقت اقدامات کے باعث پاکستان ہنگر ہاٹ سپاٹ ممالک کی فہرست میں شامل نہیں۔

    دوسری جانب عالمی ادارے کی ریسرچ پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ لوگوں کو وباء کے ساتھ بھوک سے بھی بچانا ہے، مکمل لاک ڈاون پاکستان کے غریب لوگوں کے لیے سود مند نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم پاکستان کے موقف کا اب عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں، وزیراعظم پاکستان نے عوام کو کورونا کیساتھ بھوک کے بحران سے بچا لیا۔

  • ہانگ کانگ میں‌کرونا کا پھر زور سکول بند کرنے کا امکان

    ہانگ کانگ میں‌کرونا کا پھر زور سکول بند کرنے کا امکان

    ہانگ کانگ میں‌کرونا کا پھر زور سکول بند کرنے کا امکان

    باغی ٹی وی : ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے کیسز بڑھنے پرتمام اسکول بند کئے جانے کا امکان ہے۔

    ہانگ کانگ میں‌کورونا نے پھر سے جڑیں پکڑ لیں‌ ہیںِ کورونا وائرس کے 30 کیسز سامنے آنے کے بعد ہانگ کانگ میں وائرس کا نیا گڑھ بننے کا خدشہ ہے، ان کیسز میں سے 11 کی تصدیق ایک ہی ہاؤسنگ بلا ک میں ہوئی ہے۔ہانگ کانگ حکومت کی جانب سے موجود ہ صورتحال کے پیش نظر تمام اسکول بند کئے جانے کا امکان ہے جس کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں اب تک کورونا کے 1365 کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

  • سکول تب کھلیں گے جب ایس او پیز پرعمل ہوگا، حکومت کا اہم اعلان

    سکول تب کھلیں گے جب ایس او پیز پرعمل ہوگا، حکومت کا اہم اعلان

    لاہور:سکول تب کھلیں گے جب ایس او پیز پرعمل ہوگا، حکومت نے ایس اوپیزتیارکردیئے ،اطلاعات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سکولوں کو کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرلیے ہیں، اساتذہ و طلبا کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا، اسمبلی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق ایس او پیز کو چھ مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کا ماسک پہننا لازمی ہوگا، روزانہ بچوں اورا ساتذہ کا بخار چیک کیا جائے گا، بچوں کے ہینڈ واش کیلئے الگ سے جگہ مختص کی جائے گی، سکولوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے الگ سے بجٹ نہیں دیا جائے گا،

    ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ بھی فیصلہ ہوگیا ہے کہ سکولز نان سیلری بجٹ سے صفائی سے متعلق سامان خریدیں گے، سکول کھلنے پر بچوں کو صرف حساب، سائنس اور انگریزی کے مضامین پڑھائیں جائیں گے، بچوں کو مرحلہ وار سکول بلوایا جائے گا اور کلاس رومز میں ڈیسک کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔

    صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس پر کنٹرول ہو گیا تو 15 ستمبر سے سخت ایس اوپیز کے مطابق سکول کھول دیئے جائیں گے، کورونا وائرس کی صورتحال کو محکمہ تعلیم روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہا ہے۔

    صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جاری منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کو جاری کردہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہوں نے کہا کہ سکولوں میں جاری ترقیاتی سکیموں اور تعمیراتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 ستمبر سے ملک بھرکے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ، کہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے پر اگست میں نظرثانی بھی کریں گے، اگر صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پندرہ ستمبر کو بھی نہیں کھولیں گے۔

  • اسکول کھولنے کا معاملہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ تک جاپہنچا : سی ڈی سی کا ٹرمپ کا حکم ماننے سے انکار

    اسکول کھولنے کا معاملہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ تک جاپہنچا : سی ڈی سی کا ٹرمپ کا حکم ماننے سے انکار

    واشنگٹن:اسکول کھولنے کا معاملہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ تک جاپہنچا : سی ڈی سی کا ٹرمپ کا حکم ماننے سے انکار،اطلاعات کے مطابق امریکا میں اسکول کھولنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ نئے تنازع کا شکار ہو گئی ہے، امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے صدر ٹرمپ کا حکم نامہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ اسکول کھولنے کے لیے بنائی جانے والی گائیڈ لائنز ‘بہت سخت’ اور ‘مہنگے’ ہیں، ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے دھمکی دی کہ اگر اسکول کھولے جانے کے خلاف مزاحمت کی گئی تو اسکول فنڈنگ بند کر دی جائے گی، حالاں کہ ایسا کرنے کے لیے وفاقی حکومت کا اختیار محدود ہے۔

     

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی ڈی سی کو نئی گائیڈ لائنز تیار کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کیا، تاہم سی ڈی سی کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اسکول کھولنے کے لیے دی گئی گائیڈ لائنز تبدیل نہیں کر سکتے، ہماری گائیڈ لائنز تبدیل نہیں ہو سکتیں۔

    انھوں نے واضح کیا کہ سی ڈی سی کسی کی ضروریات کو نہیں دیکھتی بلکہ رہنما اصول تیار کرتی ہے۔خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے ملک کے صحت کے اعلیٰ عہدے داروں کے مشوروں کے بر خلاف، بار بار مطالبہ کیا ہے کہ اسکول دوبارہ کھولے جائیں، حالاں کہ ملک بھر میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوا۔

    دوسری طرف اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کے لیے سی ڈی سی نے رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جو بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات پر مشتمل ہیں، ان میں ڈیکسز کا 6 فٹ کے فاصلے پر رکھنا، بچوں کا فیس ماسک استعمال کرنا شامل ہے۔ وہ جگہیں جہاں بچے گھل ملتے ہیں جیسا کہ کھانے کی جگہ اور کھیل کا میدان، سی ڈی سی نے ان جگہوں کو بند کرنے اور جہاں ضروری ہو وہاں چھینک کے ذرات پھیلنے سے روکنے والے شیلڈز لگانے کی تجویز بھی دی۔

  • پاکستان پر کرونا کے وار جاری، اموات کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ گئی

    پاکستان پر کرونا کے وار جاری، اموات کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا سے 5 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں

    گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار751 نئےکیسز رپورٹ ہوئے اور 75افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 5ہزار58 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار599 ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ایک لاکھ 49 ہزار92 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 555 ٹیسٹ کیے گئے اور آج تک مجموعی طورپر15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

    پنجاب میں کورونا وائرس سے ایک ہزار972اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 677، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 63، بلوچستان میں 125، اسلام آباد میں 146، آزادکشمیر میں 41 اورگلگت بلتستان میں 34 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد99ہزار362 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب میں 84ہزار587، خیبرپختونخوا میں 29ہزار52، بلوچستان میں 11ہزار52، اسلام آباد میں 13ہزار731،گلگت بلتستان میں ایک ہزار605 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار459 کرونا مریض ہیں

    پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 40 ہزار 965 کورونامتاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے،ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی ہے.

  • کشمنرکراچی شہراورشہریوں کوبچانے کے لیے نکل پڑے ،اہم مقامات کے دورے ، فوری احکامات

    کشمنرکراچی شہراورشہریوں کوبچانے کے لیے نکل پڑے ،اہم مقامات کے دورے ، فوری احکامات

    کراچی :کشمنرکراچی شہراورشہریوں کوبچانے کے لیے نکل پڑے،اہم مقامات کے دورے، فوری احکامات،اطلاعات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے جمعرات کو کراچی میں عالمی بنک کے ادارے کلک کے تعاون سے جاری برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ کرنے کے لئے مختلف نالوں کا دورہ کیا ۔

    عالمی بنک کے پروگرام کلک کے پروگرام ڈائریکٹر زبیر چنہ ڈپٹی کمشنر وسطی فرحان غنی بلدیہ عظمی کے سینئر افسران مسعود عالم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    کمشنر نے پچرنالہ ، گجر نالہ اور کلری نالہ پر کام کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ نالوں کی صفائی کا کام تیز کیا جائے اور ترجیحی اقداما ت کر کے اہم بند حصوں کو جلد از جلد کھولاجائے یقینی بنایا جائے کہ دوسرے اسپیل سے قبل اہم چوک پوائنٹس سے برساتی نالہ کے ذریعے بارش کے پانی کی نکاسی ممکن ہو سکے۔

    کمشنر نے کہا کہ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل شروع ہونے والا ہے ۔ کوشش کی جائے کہ برسات کے پانی کی نکاسی میں بند نالے رکاوٹ بن کر شہریوں کی تکلیف کا باعث نہ بنیں – عالمی بنک کے پروگرام ڈائریکٹر زبیر چنہ نے کمشنر کو برساتی نالہ کے منصوبہ کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دی

    انھوں نے کہا کہ عالمی بنک کے تعاون سے شہر کے سترہ نا لوں پر صفائی کا کام جاری ہے دو ماہ میں نالوں کی صفائی کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔ انھوں نے کمشنر کو بتایا کہ نالوں کی صفائی ساتھ ساتھ ڈمپرز کے ذریعے کچرہ اٹھانے کا کام بھی جاری ہے ،

    انھوں نے کہا کہ جمعرات کو ایک سو ساٹھ کچرے کے ڈمپرز ٹی پی ون ڈمپنگ اسٹیشن اور اسی ڈمپرز جام چاکرو ڈمپنگ اسٹیشن ٹھکانے لگائے گئے ۔

    کمشنر نے کہا کہ وہ برساتی نالوں کی صفائی کا منصوبہ مکمل ہو نے تک گا ہے بہ گاہے کام کا معائنہ کرنے کے لئے دورہ کر تے رہیں گے وو اس سلسلہ میں اگلے ہفتہ پھر دیگر نالوں کا دورہ کروں گا ۔

    اس موقع پر انھون نے ڈپٹی کمشنر وسطی فرحان غنی کو ہدایت دی کہ وہ گجر نالہ کی صفائی کے کام کی نگرانی کریں اور یقینی بنائیں کہ صفائی کے کام میں حائل رکاوٹیں دور ہوں اور بارش کے موقع پر شہریوں کو نالوں کی عدم صفائی کی وجہ سے تکلیف کا سامنا نہ کر نا پٹرے

  • اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کارپھرتبدیل کر دیئے

    اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کارپھرتبدیل کر دیئے

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کارپھرتبدیل کر دیئے،اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پہلے والے اوقات کار بحال کر دیے۔

    مرکزی بینک کے جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 13 جولائی سے تمام بینک نئے اوقات کار پر عمل درآمد کے پابندی ہوں گے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سےشام 5:30تک کھلے رہیں گے اور ان دنوں میں دوپہر 1:30 سے 2 بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہو گا

    مرکزی بینک کی طرف سے مزید کہا گیا ہےکہ جمعے کو بھی تمام بینک صبح 9 بجے سےشام 5:30تک کھلے رہیں گے تاہم نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ دن ایک بجے سے2:30 بجے تک ہوگا۔

    یاد رہے کہ مرکزی بینک نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی۔

  • بلاول بھٹو کا ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کے باعث شہید ہونے والے ڈاکٹر فیصل کو خراج عقیدت

    بلاول بھٹو کا ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کے باعث شہید ہونے والے ڈاکٹر فیصل کو خراج عقیدت

    ایبٹ آباد: بلاول بھٹو کا ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کے باعث شہید ہونے والے ڈاکٹر فیصل کو خراج عقیدت،اطلاعات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایبٹ آباد کے سرکاری اسپتال میں کرونا وائرس کے باعث شہید ہونے والے ڈاکٹر فیصل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر فیصل کی شہادت پر افسوس اور ان کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فیصل کانٹریکٹ پر بھرتی کیئے گئے ان ڈاکٹرز میں سے ایک تھے، جو کئی مہینوں سے پی ٹی آئی حکومت سے تنخواہ کے منتظر ہیں

    سلیکٹڈ حکمرانوں کے زیرِ کنٹرول صوبوں میں طبی عملے کی زندگیوں کو داوَ پر لگا دیا گیا ہے، مذکورہ صوبوں میں طبی عملے کو کورونا کے ساتھ ساتھ حکومت کی مجرمانہ ائپروچ کا چیلنج بھی درپیش ہے

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نااہل حکومت اپنی عوام دشمن پالیسیوں کے ذریعے کرونا وائرس کی نرسری بن گئی ہے

    ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز و طبی عملے کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی، قوم ان کے جذبے و کاوشوں کی ہمیشہ قدر و منزلت کرے گی

  • کورونا خدا حافظ ،  دبئی ایئرپورٹ پر دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ  دوبارہ شروع ہوگیا

    کورونا خدا حافظ ، دبئی ایئرپورٹ پر دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا

    کورونا خدا حافظ ، دبئی ایئرپورٹ پر دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا

    باغی ٹی وی : کرونا کوخیر آباد کہتے ہوئے اہل دبئی میں چہل پہل شروع ہو گئی ، دبئی ایئرپورٹ پر دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ جہاں عرب اور دیگر ممالک سے پروازیں پہنچی ہیں۔
    امارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے کورونا بحران پر کافی حد تک قابو پانے کے بعد اپنے دروازے سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیئے ہیں۔
    دبئی ایئرپورٹ پر سیاحوں کی پہلی پروازیں جان ایف کینیڈی واشنگٹن، شکاگو، ٹورنٹو اور بیروت کے علاوہ دیگر ہوائی اڈوں سے پہنچی ہیں۔
    دبئی ایئرپورٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور مسافروں کی سلامتی کے لیے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔ یہ اقدامات مسافروں کی صحت کو یقینی بناتے ہیں۔
    قبل ازیں دبئی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی سپریم کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ مخصوص اور محفوظ طریقہ کار کے ذریعے دبئی آنے والے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع کیا جائے جو مسافروں کی صحت اور حفاظت کی ضمانت دے۔
    الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے ہوٹلوں نے مکمل تحفظات کے ساتھ سیاحوں کے استقبال کا انتظام کر رکھا ہے۔
    یہاں ہوٹلوں میں 127ہزار 844 کمرے موجود ہیں جن میں لگژری ریزروٹس اور تفریحی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

  • دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 70ہزار سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 70ہزار سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار 408 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 52 ہزار 112 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 45 لاکھ 49 ہزار 108 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 276 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 70 لاکھ 69 ہزار 188 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 34 ہزار 862 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31 لاکھ 58 ہزار 932 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس کے امریکا میں 16 لاکھ 31 ہزار 391 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 457 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 92 ہزار 679 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 16 ہزار 196 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 68 ہزار 55 زندگیاں نگل چکا ہے۔