Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری،مزید 3359 مریض سامنے آ گئے

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری،مزید 3359 مریض سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 3359 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث4ہزار983 اموات ہو چکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر2 لاکھ 40 ہزار848 مریض سامنے آ چکے ہیں.

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد97ہزار626 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب میں 83ہزار599، خیبرپختونخوا میں 28ہزار681، بلوچستان میں 10ہزار919، اسلام آباد میں 13ہزار650،گلگت میں ایک ہزار595 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار490 مریض ہیں۔

    پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زیادہ ہے اور تا حال ایک لاکھ 40 ہزار 965 کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔

    پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ملک بھر میں ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔

    کرونا سے پنجاب میں ایک ہزار929افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ میں ایک ہزار614، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار45، بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 140، آزادکشمیر میں 40 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

    آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

    راولپنڈی: آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انھیں سیکیورٹی صورتحال اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

    کور ہیڈ کوارٹرز پشاور پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

     

    https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1280897864013660166

    ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

    پاک فوج کے سپہ سالار نے کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد، بہتر سرحدی انتظام اور سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کو بھی سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

  • انصاف ڈاکٹرز فورم  نے حکومت کی طرف سے  جاری کردہ  رسک فنڈز کی تقسیم غیر منصفانہ قرار دے دی

    انصاف ڈاکٹرز فورم نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ رسک فنڈز کی تقسیم غیر منصفانہ قرار دے دی

    اسلام آباد :انصاف ڈاکٹرز فورم نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ رسک فنڈز کی تقسیم غیر منصفانہ قرار دے دی، اطلاعات کے مطابق انصاف ڈاکٹرز فورم پمز ہسپتال نے حکومت کی طرف جاری کوویڈ 19 کے خصوصی ہیلتھ رسک فنڈز کی من پسند افراد میں تقسیم غیر منصفانہ اور خرد وبرد قرار دے دیا۔

    ای ڈی پمز سے فنڈز لینے والے ملازمین کی لسٹیں طلب کر کے16 کروڑ روپے کی تقسیم کا حساب مانگ لیا،مسئلہ کو وزیر اعظم پاکستان عمران تک پہنچانے کا اعلان کر دیا،

    پمز ہسپتال انصاف ڈاکٹرز فورم کی ایگزیکٹو باڈی کی میٹنگ میں ڈاکٹراحسن نیازی، ڈاکٹرخاور سلطان نے ڈاکٹرز کے مطالبہ کو اعلی سطح پر پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای ڈی پمز سے ہماری کٗی میٹنگز ہوئیں لیکن ڈاکٹرز کے اس مطالبہ کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی

    انصاف فورم کا کہنا تھا کہ الٹا وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کوویڈ19 آئیسو لیشن وارڈ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز پیرامیڈیک سٹاف جو دن رات کام کر کے اپنی جانوں کو قربان کرتے رہے ان کے نام پرجاری ہونے والے وفاقی حکومت کی طرف سے کرونا رسک الاونس کو من پسند افراد میں تقسیم کر دیا

    ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بلکہ آئیسولیشن وارڈز میں کام کرنے والے داکترز نرسز پیرا میڈیکل سٹاف کو ایک ایک الاونس دیکر ان کی اس مشکل وقت میں خدمت کا امذاق اڑیا گیا اور ان پر ترجیح دیتے ہوئے کلریکل انتظامی سٹاف میں تین تین الاونس دے کر نوازا گیا جو کہ اس حساس فنڈز کو خرد برد کرنے کے مترادف ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جن کو نوازا گیا ان کے نام سامنے لائیں جائیں ان کی لسٹیں ہمیں فراہم کیں جائین اور ان کو ہسپتال میں نمایاں مقام پر پبلش کیاجائے

    ڈاکٹر خاور سلطان نے مزید کہا ہے کہ ورنہ ہم مسئلہ کو وزیرعظم پاکستان تک پہنچانے پر مجبور ہوں گے اگر کسی بھی جگہ پر ہماری شنوائی نہ ہوئیں تو16 کروڑ روپے کے فنڈز کی خرد برد کے اس کیس کو انصاف ڈاکٹرز فورم خود عدالت مین لے جائے گا اور ان سب لوگوں کو بے نقاب کیا جائیگا جو دوسروں کی حق تلفی کرتے ہوئے عہدوں اوراختیارات کا ناجائز استعماال کرتے ہیں

  • کورونا کےباعث باربارشادی ملتوی کرنامہنگا پڑگیا،دُلہنوں کااحتجاج

    کورونا کےباعث باربارشادی ملتوی کرنامہنگا پڑگیا،دُلہنوں کااحتجاج

    روم :کورونا کے باعث بار بار شادی ملتوی کرنا مہنگا پڑگیا،دُلہنوں کا سخت احتجاج ، اطلاعات کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے سبب شادی کی تاریخیں باربار ملتوی ہونے پر اٹلی میں دُلہنوں نے دلبرداشتہ ہوکر احتجاج کیا۔

    شادی کی تاریخیں بار بار ملتوی ہونے پر دلبرداشتہ دُلہنوں نے روم کی تاریخی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا اور مظاہرہ کرنے والی یہ دُلہنیں عروسی ملبوسات زیب تن اور میک اپ کرکے مظاہرے کے لیے آئیں۔دُلہنوں نے مظاہرے میں سماجی فاصلوں میں نرمی کرنے اور شادی میں زیادہ لوگوں کو شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

    اٹلی میں 18 مئی سے شادی کی تقریبات کی اجازت تو دے دی گئی ہے مگر بڑے اجتماعات منعقد نہیں کیے جاسکتے اور مختصر تقریبات بھی ماسک سمیت احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر نہیں کی جاسکتیں۔خیال رہے کہ اٹلی میں کورونا وبا سے 35 ہزار افراد ہلاک اور تقریبا ڈھائی لاکھ بیمار ہوئے ہیں۔

  • کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاہور کے مزید سات علاقے سیل کرنیکا فیصلہ

    کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاہور کے مزید سات علاقے سیل کرنیکا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کے سات نئے علاقوں میں لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا

    ان علاقوں میں کروونا مریضوں کی تعداد رپورٹ ہو رہی ہے ،علاقوں میں ٹاون شب اے ٹو بلاک، ڈی ایچ اے ای ایم ای سوسائٹی ( مکمل) شامل ہے. واپڈا ٹاون (مکمل) ، جوہر ٹاون سی بلاک، چونگی امر سدھو مین بازار اور ملحقہ ابادی، پنجاب گورنمنٹ اسکیم اور گرین سٹی شامل ہے.

    ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں لاک ڈاون آج رات بارہ بجے کیا جائے گا. مذکورہ علاقوں میں ایک ہفتہ کے لیے سمارٹ لاک ڈاون لگایا جا رہا ہے.ان تمام علاقوں میں( مجموعی طور پر 877 کروونا مریض رپورٹ ہوئے تھے.

    ڈی سی لاہور دانش افضال کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 14 دنوں میں 376 مریض رپورٹ ہوئے.

    پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 83 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں

    پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک اموات 4ہزار 922 ہو چکی ہیں جبکہ ملک بھر میں مجموعی 2 لاکھ 37 ہزار 489 مریض سامنے آ چکے ہیں، کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے 2ہزار980 نئے مریض سامنے آئے اور 83افرادجاں کی بازی ہار گئے۔

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    پنجاب میں کرونا سے ایک ہزار929افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں ، سندھ میں ایک ہزار614، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار45، بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 140، آزادکشمیر میں 40 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں.

     

  • کرونا پر مزید تحقیق، عالمی ادارہ صحت کا ماہرین کی ٹیم چین بھیجنے کا اعلان

    کرونا پر مزید تحقیق، عالمی ادارہ صحت کا ماہرین کی ٹیم چین بھیجنے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک ترین کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، اب عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کی نشاندہی کے لئے عالمی ٹیم چین بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے تا کہ اس وائرس پر مزید تحقیق کی جا سکے

    ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرونا کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں چار لاکھ سے زائد کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، مرض ابھی اپنے عروج پر نہیں پہنچا مگر اُس کے باوجود وبا کی شدت میں تیزی آتی جارہی ہے، گزشتہ کچھ ماہ میں کرونا پھیلنے کے پہلے مرکزکا بڑاچرچا رہا.

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈبلیوایچ اوکی ٹیم اگلی دستیاب پرواز سےچین جانےکیلئے تیارہے، جہاں چینی ماہرین کے ساتھ مرض کےمقام کی نشاندہی کیلئےمنصوبہ تیارکریں گے اور پھر اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ یہ وائرس کہیں جانوروں سے انسانوں میں تو منتقل نہیں ہوا۔

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا کو چینی یا ووہان وائرس کہتے ہیں اور اُن کا ماننا ہے کہ چین نے دانستہ طور پر دنیا کو آگاہ نہیں کیا جس کی وجہ سے امریکا سمیت دنیا کے تمام ممالک کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

    ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے۔

    چینی شہر ووہان میں امریکا کیا کرنے جا رہا ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

  • پاکستان میں ‌کرونا سے مزید 83 اموات،سندھ میں مریض 97 ہزار سے زائد

    پاکستان میں ‌کرونا سے مزید 83 اموات،سندھ میں مریض 97 ہزار سے زائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 83 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں

    پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک اموات 4ہزار 922 ہو چکی ہیں جبکہ ملک بھر میں مجموعی 2 لاکھ 37 ہزار 489 مریض سامنے آ چکے ہیں، کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے 2ہزار980 نئے مریض سامنے آئے اور 83افرادجاں کی بازی ہار گئے۔

    پنجاب میں کرونا سے ایک ہزار929افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں ، سندھ میں ایک ہزار614، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار45، بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 140، آزادکشمیر میں 40 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں.

    سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ 97ہزار626 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب میں 83ہزار599، خیبرپختونخوا میں 28ہزار681، بلوچستان میں 10ہزار919، اسلام آباد میں 13ہزار650،گلگت میں ایک ہزار595 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 490 مریض ہیں.

    پاکستان میں ایک لاکھ 40 ہزار 965 کورونامتاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔

    پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔

  • بریکنگ : ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ کو باقاعدہ طورعالمی ادارہ صحت سےالگ کر دیا

    بریکنگ : ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ کو باقاعدہ طورعالمی ادارہ صحت سےالگ کر دیا

    واشنگٹن :بریکنگ : ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ کو باقاعدہ طورعالمی ادارہ صحت سےالگ کر دیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ اپنے تعلقات کو منقطع کر لیا ہے۔

    ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کا نفرس کا اہتمام کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے چین کے ساتھ ’’واضح اور تعمیری‘‘ تعلقات قائم کرنا چاہا تھا تاہم اس عمل کےد وران قومی مفادات کے تحفظ کے تقاضے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’’ حکومت ِ چین نے ہمیں اور دنیا کے متعدد ممالک کو دیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ ان عیاں حقائق کو نہ تو نظرِ انداز کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ایک کنارے لگایا جا سکتا ہے۔ ‘‘

    ٹرمپ نے علاوہ ازیں امریکہ کی ’’فکری ملکیت ‘‘ کا بھی تحفظ کرنے کی خواہش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ’’ہمارے ملک میں جامعات کی سطح پر تحقیقات کا کہیں زیادہ تحفظ کرنے کے لیے ، خطرے کے طور پر دیکھے جانے والے چین سے آنے والے بعض اشخاص کے ملک میں داخلے پر کچھ مدت کے لیے پابندی عائد کی جا رہی ہے۔‘‘

    انہوں نے کورونا وبا کا ذمہ دار چین کو ٹہراتے ہوئے دعوی کیا کہ چینی حکام نے عالمی ادارہ صحت کو بر وقت اطلاع نہیں دی اور دنیا بھر کو مغالطے میں رکھنے کے لیے ادارے پر دباؤ بھی ڈالا۔

    ڈبلیو ایچ او پر چین کا قطعی اثرِ رسوخ موجود ہے۔ امریکہ نے اس ادارے کو تقریباًٍ 450 ملین ڈالر کا فنڈ مہیا کیا ہے تو چین نے محض 40 ملین ڈالر کی ادائیگی کی ہے۔ ہم نے ادارے سے تعمیری اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا تا ہم انہوں نے اس پر کاروائی کرنے کو مسترد کیا۔ لازمی اصلاحات نہ کرنے پر ہم آج سے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ اپنے تعلقات کو نکتہ پذیر کر رہے ہیں۔ اس کے لیے مختص کردہ فنڈز کو احتیاج مند حفظان صحت کے حوالے سے عجلت کی ضرورت ہونے والے شعبوں میں خرچ کیا جائیگا۔

  • بریکنگ برازیلی صدر کرونا وائرس کا شکار

    بریکنگ برازیلی صدر کرونا وائرس کا شکار

    برازیل :بریکنگ برازیلی صدرکرونا وائرس کا شکار،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس جہاں دنیا کے عام انسانوں کو بھی شکارکررہا ہے وہاں بڑے بڑے لوگوں کو بھی نہیں چھوڑتا، تازہ واقعہ میں ایک اورصدر کو کرونا ہونے کی اطلاعات ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ اہم شخصیت برازیلی صدرہیں جن کوکرونا وائرس ہوگیا ہے ، تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ برازیلی صدر جیربولسناروکوچند دنوں سے طبیعت میں کچھ تکلیف محسوس ہورہی تھی ، تاہم جب انہوں نے اس سلسلے میں اپنا ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا کہ وہ کرونا کا شکار ہوگئے ہیںں

    ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ برازیلی صدر قرنطینہ چلے گئے ہیں اوروہاں‌سے امورمملکت چلائیں گے ، یہ بھی بتایاجارہا ہےکہ ملک میں‌ پہلے ہی بڑے پیمانوں‌پرہلاکتوں کے بعد برازیلی صدرکو کرونا کے شکارہونے کا بڑا سنجیدہ لیا جارہا ہے

    یاد رہے کہ یہ صدر کے لیے دہرا دھچکا ہے اس سے پہلے برازیلی صدر کرپشن کے معاملے میں عدالتی تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں

  • کورونا سے بچاؤ کے لئے ہمیں کب تک فیس ماسک پہننا پڑے گا؟

    کورونا سے بچاؤ کے لئے ہمیں کب تک فیس ماسک پہننا پڑے گا؟

    دنیا بھر میں پھیلے وبائی مرض کورونا وائرس نے گذشتہ برس دسمبر سے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے ماہرین نے اس بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے چند احتیاطی تدابیر بتا ئی ہیں جن پر عمل کر کے اس وبائی مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ان میں ایک ماسک پہننا بھی ہے ماسک پہننے سے اور سماجی دوری اختیار کرنے سے اس وبا سے خود کے ساتھ دوسروں کو بھی محفوظ رکھا جا سکتا ہے تاہم اب یہ سوال جو سب کے ذہن میں ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں چہرے کا ماسک کب تک پہننا ہے؟

    یہ واضح ہے کہ چہرے کا ماسک پہن کر اور معاشی فاصلے کو برقرار رکھ کر وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکتا ہے لیکن اس سے ہماری معمول کی زندگیوں میں واپس جانے کے لئے خطرہ کم ہوسکتا ہے؟

    ماہرین صحت کے مطابق ، ہمیں اب بھی آنے والے وقت تک چہرے کا ماسک پہننا پڑے گا۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ایک ڈاکٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ ہم کئی سالوں سے چہرے کے ماسک پہن سکتے ہیں — ہاں ، یہاں تک کہ اگر ہمارے پاس ویکسین بھی ہے۔

    اگرچہ بہت سے لوگ وبائی مرض سے قبل کی زندگی میں واپسی کے بارے میں سوچ رہے ہیں ، حالیہ کورونا وائرس کے اضافے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ویکسین تیار ہونے کے بعد بھی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) کی طرف سے ماسک پہننے پر زور دیا جارہا ہے-

    جان ہاپکنز سنٹر فار ہیلتھ سیکیورٹی کے ایک سینئر اسکالر اور عالمی رہنما ، نے CNET سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ ہم ماسک پہن کر کئی سالوں تک خوشی اور امید بھری زندگی گزار سکتے ہیں-

    جیسا کہ بیسٹ لائف میں ذکر کیا گیا ہے ، ٹونر نے کہا کہ آج ماسک پہنے ہوئے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ایک واحد راستہ ہے جس سے ہمیں یقین ہوسکتا ہے کہ ہم زیادہ لمبے عرصے تک چہرہ ڈھانپ کر اس جان لیوا مرض سے بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا ، "اگر ہم اپنے چہروں کو ڈھانپتے ہیں ، اور آپ اور آپ کے ساتھ جس سے بھی بات چیت ہو رہی ہے دونوں ماسک پہنے ہوئے ہیں تو ، وائرس کی منتقلی کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔”

    ماہرین صحت کے مطابق ، کوویڈ ۔19 کی ویکسین 2022 تک نہیں مل سکے گی ، اور پھر بھی ، ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ مریضوں کو ایک سے زیادہ خوراک کی ضرورت ہوگی ، اسی وجہ سے ماسک کا استعمال کئی سالوں تک جاری رکھنا پڑے گا-

    کچھ ڈاکٹروں نے یہاں تک کہا کہ مستقبل قریب کے لئے یا جب تک ہم اس جان لیوا وبائی مرض سے استثنیٰ حاصل نہیں کرتے ہیں تو ہمیں ماسک پہننا پڑے گا۔ وائرس کی قوت مدافعت اس وقت ہوتی ہے جب آبادی کی اکثریت ویکسینیشن کے ذریعے اور وائرس سے مدافع ہوجاتی ہے۔

    بدقسمتی سے ، اس جان لیوا مرض کا استثنیٰ ایسا لگتا ہے جیسے یہ حال ہی میں مزید آگے بڑھ رہا ہے۔ امپیریل کالج لندن میں امیونولوجی کے پروفیسر ڈینی الٹ مین نے سی این بی سی کو بتایا ، "اس چیز سے استثنیٰ انتہائی نازک نظر آتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگوں کے پاس کچھ مہینوں تک اینٹی باڈیز ہوں گی اور پھر اس کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

    پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے کرونا کو شکست دے دی