Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • چینی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ،ٹرمپ کوحسد کی وجہ سے مروڑ اٹھنے لگے

    چینی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ،ٹرمپ کوحسد کی وجہ سے مروڑ اٹھنے لگے

    بیجنگ :چینی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ،ٹرمپ کوحسد کی وجہ سے مروڑ اٹھنے لگے ،اطلاعات کے مطابق چین میں سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی دوا کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے۔

    بیجنگ کی ایک لیبارٹری میں تیار ہونے والی دوا کا چین کی مشہور Peking یونیورسٹی میں تجربہ کیا گیا اور ماہرین کا کہنا ہےکہ نئی دوا حیرت انگیزطور پرنہ صرف متاثرہ شخص کوتیزی سےصحتیاب کرتی ہے بلکہ قلیل مدت کیلئے وائرس کے خلاف مدافعتی نظام بھی پیدا کرتی ہے۔

    تحقیقی پروگرام کے سربراہ کا کہنا ہےکہ دوا کا جانوروں پر کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے، دوا کی تیاری کیلئے بیماری سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا پلازمہ استعمال کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی 100 سے زائد ویکسینز کے تجربات جاری ہیں تاہم اب تک کوئی اثر انگیز ویکسین یا دوا سامنے نہیں آسکی ہے۔

    اس سلسلے میں برطانیہ کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں جاری کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام ہوگئی ہے، تجرباتی بنیاد پر ویکسین 6 بندروں کو دی گئی لیکن ان بندروں میں بھی کورونا وائرس اسی مقدا ر میں پایا گیا جتنا کہ ویکسین نہ لینے والے تین بندروں میں تھا۔

    ادھر امریکا کے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے ساتھ مل کر کورنا ویکسین کی تیاری کیلئے کام کرنے والی امریکی کمپنی ‘موڈرنا’ کا کہنا ہےکہ ان کی تجرباتی ویکسین ایم آر این اے 1273 سے ایسی اینٹی باڈیز پیدا ہوئی ہیں جو مریضوں میں کورونا وائرس کو ختم کر سکتی ہیں۔

    این آئی ایچ کے مطابق ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ اس ویکسین سے پیدا اینٹی باڈیز ایسے مریضوں کے اینٹی باڈیز جیسے ہیں جو کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔کلینیکل ڈیٹا میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اینٹی وائرل دوا ‘رمڈیسیویر’ سے بھی کورونا کا علاج ممکن ہے لیکن ابھی تک یہ دوا بھی ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔

    دوسری طرف امریکی میڈیا کی طرف سے بار بار ایسی خبریں گردش کررہی ہیں‌کہ جن میں‌ٹرمپ چین کے حوالے سے ویکسین کی کامیاب تیاری پربہت زیادہ خائف بھی ہیں اورپریشان بھی ، بعض ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹرمپ کو اس بات کی فکر ہے کہ اگرچین نے یہ ویکسین تیارکرلی تو چین دنیا بھر سے بہت زیادہ ریونیواکٹھا کرنے میں کامیاب ہوجائے گا اوراس سے چینی معشیت کو سنبھالا بھی مل سکتا ہے

  • سکول سے دورگھربیٹھے ہی تعلیم کے میدان سے منسلک رہنے کا سندھ حکومت کا شاندارپروجیکٹ آگیا

    سکول سے دورگھربیٹھے ہی تعلیم کے میدان سے منسلک رہنے کا سندھ حکومت کا شاندارپروجیکٹ آگیا

    کراچی :سکول سے دورگھربیٹھے ہی تعلیم کے میدان سے منسلک رہنے کا سندھ حکومت کا شاندارپروجیکٹ آگیا،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے آن لائن کلاسز KG سے 5th جماعت تک ایپلی کیشن متعارف کرادی

    کراچی سے ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کے معطل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ یہ پیش رفت ہوئی ہے، ادھر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے بچے موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز پرڈیجیٹل کلاس میں شریک ہوسکیں گے، یہ ایپ سندھی، اردو اورانگریزی زبان میں ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ ابھی اسکول کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، کوشش کریں گے زیادہ سے زیادہ بچوں کو اپنے سسٹم سے منسلک کرلیں،انٹرنیٹ کی سہولت بہت سے طلبہ کومیسر نہیں،اس پرکام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کلاسز کیلئے اساتذہ کو بھی تربیت دے رہے ہیں، یہ ایپ کے جی سے لے کر پانچویں جماعت تک کے بچوں کیلئے ہے، ہمیں لگتا ہے اسکول کھول بھی لیں تو والدین بچوں کو نہیں بھیجیں گے۔

    صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز سے بھی بات کی جارہی ہے کہ ایک چینل تعلیم کیلئے مختص ہوجائے۔

    دوسری جانب پرائیوٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے عید کے بعد اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا ہے پرائیوٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب مارکیٹیں کھلی ہیں تو تعلیمی ادارے بند کیوں ہیں؟

  • دھوپ اور تازہ ہوا سے کورونا وائرس کیا شکل اختیارکرتا ہے ، اورکتنی تباہی مچاتا ہے ؟ برطانوی ماہرنے بتادیا

    دھوپ اور تازہ ہوا سے کورونا وائرس کیا شکل اختیارکرتا ہے ، اورکتنی تباہی مچاتا ہے ؟ برطانوی ماہرنے بتادیا

    لندن: دھوپ اور تازہ ہوا سے کورونا وائرس کیا شکل اختیارکرتا ہے ، اورکتنی تباہی مچاتا ہے ، برطانوی ماہرنے بتادیا،اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت میں سائنس کے اہم مشیر نے انکشاف کیا ہے کہ تازہ ہوا اور دھوپ کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    برطانیہ میں طویل لاک ڈاؤن کے بات لوگوں کو باہر جاکر ورزش، گالف اور مچھلی پکڑنے کی اجازت دینے پر غور ہورہا ہے لیکن دیگر حلقے اس پر تنقید کررے ہیں کہ اس سے کورونا وبا کی صورتحال مزید ابتر ہوجائے گی۔

    برطانیہ میں سائنٹِفک ایڈوائزری گروپ برائے ایمرجنسی ( ایس اے جی ای) کے اہم ترین مشیر ڈاکٹر ایلن پین نے حکومتی اہلکاروں کو بتایا کہ ’باہر کی صاف اور تازہ ہوا اور دھوپ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ مؤثر انداز میں روکا جاسکتا ہے۔‘ اس طرح لوگوں کو باہر جانے کی اجازت دینے سے کوئی نقصان نہ ہوگا بلکہ دھوپ اور ہوا سے کورونا پھیلنے کی رفتار کو سست کیا جاسکتا ہے۔

    ڈاکٹر ایلن نے اس کے بعد بعض سائنسی ثبوت بھی پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس چھینکنے اور کھانسنے کے دوران خارج ہونے والے باریک قطروں سے پھیلتے ہیں جو دو میٹر تک کا سفر کرتے ہیں اور کسی سطح پر گرجاتے ہیں یا پھر کسی انسان پر جم جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ باہر کے ماحول میں اگر فاصلہ برقرار رکھا جائے تو بھیڑ جمع نہ کی جائے تو اس طرح وائرس کا پھیلاؤ بہت معمولی ہوتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ باہر کی تیز ہوا اور دھوپ کی وجہ سے وائرس کے پھیلنے کی رفتار سست ہوجاتی ہے جبکہ کمرے یا عمارت کے اندر اس کے پھیلنے کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے جس کے سائنسی ثبوت مل چکے ہیں۔ اسی بنا پر سائنسی کمیٹی نے بھی لوگوں کو باہر رہتے ہوئے مناسب فاصلہ رکھنے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

    دوسری جانب خود لندن اسکول آف ہائیجن اور ٹراپیکل میڈیسن نے کہا ہے کہ اگر مناسب رفتار سے ہوا چل رہی ہے تو کورونا بھرے مائعاتی قطرے تیزی سے بے اثر ہوجاتے ہیں اور ان کےبیمار کرنے کی تاثیر بھی کم ہوجاتی ہے۔

  • یہ ہے مودی کا بھارت جہاں‌ انتہا پسندوں نے چندمسلمانوں میں کورونا کی وجہ سے  پوری بستی جلا ڈالی

    یہ ہے مودی کا بھارت جہاں‌ انتہا پسندوں نے چندمسلمانوں میں کورونا کی وجہ سے پوری بستی جلا ڈالی

    نئی دہلی :یہ ہے مودی کا بھارت جہاں‌ انتہا پسندوں نے چندمسلمانوں میں کورونا کی تصدیق پر پوری بستی جلا ڈالی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے تیلینی پاڑا میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ( آر ایس ایس) کے غنڈوں نے کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کا جینا دو بھر کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق انتہا پسندوں نے اشیائے ضرورت کی خریداری کیلئے باہر نکلنے والے چند مسلم نوجوانوں کو یہ کہہ کر تشدد کا نشانہ بنایا کہ ‘ان کی آبادی میں 5 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اس کے باوجود وہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باہر کیوں گھوم رہے ہیں’۔انتہاپسندوں کی جانب سے مسلم نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ الزام لگایا گیاکہ وہ جان بوجھ کر ہندو آبادی میں کورونا وائرس پھیلا رہے ہیں۔

    واقعے کے بعد انتہا پسند لیڈروں نے مزید اشتعال انگیز بیانات دیے جس کے بعد علاقے میں فسادات پھوٹ پڑے اور بڑی تعداد میں انتہا پسندوں نے مسلم آبادی پر حملہ کردیا، اس دوران متعدد گھروں اور دکانوں کو آگ لگادی گئی۔
    واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے تاہم مسلمانوں کیلئے زندگی اجیرن ہوگئی ہے اور ان کیلئے رمضان میں ضروری سامان کی خریداری مشکل بنا دی گئی ہے، شرپسند مسلمانوں کو دیکھ کرکورونا کورونا کی آوازیں کَس رہے ہیں۔

    پولیس نے اشتعال انگیزی کا ذمہ دار قرار دے کر بی جے پی سے تعلق رکھنے والے دو مقامی ممبران اسمبلی کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے جب کہ بی جے پی نے فسادات کا ذمہ دار حکمران جماعت ترینمول کانگریس اور وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کو قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    تاہم کورونا کے حوالے سے مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی پر سوال اٹھانے کے بجائے بھارتی میڈیا تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو کورونا پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیتا رہا ہے۔

    گذشتہ دنوں تبلیغی جماعت کے ارکان میں کورونا کے کیسز کی تصدیق کے بعد پورے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر چلی تھی جس کے دوران متعدد مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مسلم دکانداروں سے سامان نہ خریدنے کی اپیل بھی کی گئی۔امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دیتے ہوئے اسے بلیک لسٹ کرنے کی سفارش بھی کرچکا ہے۔

  • نماز عید گھروں میں ادا کریں یا عید گاہ میں ؟،فتویٰ آ گیا

    نماز عید گھروں میں ادا کریں یا عید گاہ میں ؟،فتویٰ آ گیا

    نماز عید گھروں میں ادا کریں یا عید گاہ میں ؟،فتویٰ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران نماز عید گھر پر پڑھنے کا فتویٰ دارالعلوم دیو بند نے دے دیا ہے

    دارالعلوم دیو بند کی جانب سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ مسلمان عید کی نماز اپنے گھروں پر ہی ادا کریں۔ اگر کسی وجہ سے عید کی نماز کی کوئی صورت نہیں بن پاتی ہے تو وہ پریشان نہ ہوں، مجبوری کے سبب ان پر نماز عید معاف ہوگی۔ البتہ ایسے افراد جو نماز عید نہ پڑھ پائیں۔ وہ اپنے اپنے گھروں میں دو یا چار رکعت پر مشتمل نماز چاشت کا اہتمام کریں تو بہتر ہوگا۔

    دارالعلوم دیو بند کے سربراہ مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے دار القضاء کے مفتیان سے سوال کیا تھا کہ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران پابندیوں کے سبب مسلمانوں کے لیے نماز عید کے حوالے سے شرعی حکم کیا ہے؟

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    بھارت میں کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے مسلمانوں نے کیا بہت بڑا فیصلہ

    جس کے جواب میں مفتی اکرام نے مہتمم کے سوال پر گہرائی سے غوروخوض کرنے کے بعد یہ فتویٰ جاری کیا کہ عید کی نماز واجب ہے۔ اس کے شرائط جمعہ کی نماز کی طرح ہی ہیں. نماز عید گھر پر ہی ادا کی جا سکتی ہے

    روزے میں کرونا کا ٹیسٹ کروانا کیسا ہے اس حوالہ سے دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ جاری کیا ہے

    دارالعلوم دیوبند کے شعبہ دارالافتاء کے مفتیان نے کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ کرائے جانے سے متعلق کہا ہے کہ روزہ کی حالت میں مذکور ہ ٹیسٹ کے لئے ناک یا منہ سے رطوبت کا نمونہ دینا جائز ہے ، ایسا کرنے سے روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    درارالعلوم دیو بند کے شعبہ افتا سے اس حوالہ سے سوال پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں دارالعلوم دیوبند کے شعبہ دارالافتاء نے فتویٰ جاری کیا ہے۔ دارالعلوم سے سوال پوچھا گیا تھا کہ روزہ کی حالت میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا کیا حکم ہے؟ اس سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا؟

    اس کے جواب میں دارالعلوم دیو بند کے مفتیان کرام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے ناک کے اندرونی حصہ کی رطوبت اور حلق کی دیوار پر لگی ہوئی رطوبت لینے کے لئے ناک اور حلق میں جو پلاسٹک کی اسٹک ڈالی جاتی ہے ، اس میں یا اس کے ایک کنارے پر لگی ہوئی روئی میں کسی طرح کی کوئی دوا یا کیمیکل نہیں ہوتاا ور یہ اسٹک صرف ایک بار ڈال کر اور اندر گھما کر واپس نکال لی جاتی ہے، دوبارہ نہیں ڈالی جاتی۔ یعنی ناک یا حلق کی رطوبت میں حلق یا دماغ میں کوئی دوا یا کیمیکل نہیں جاتا بلکہ سادی اور خشک روئی میں ناک اور حلق کی رطوبت لی جاتی ہے اور اسے مشین کے ذریعہ چیک کیا جاتاہے۔ لہٰذا روزہ کی حالت میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے ناک یا حلق کی رطوبت دینا جائز ہے اور اس سے روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

     

    اہل دیو بند کو بڑا صدمہ، دارالعلوم دیو بند کے شیخ الحدیث وفات پا گئے

  • مودی سرکار نے مدد نہ کی، 13 سالہ بیٹی نے سائیکل پر والد کو بٹھا کر کیا 1000 کلو میٹر کا سفر

    مودی سرکار نے مدد نہ کی، 13 سالہ بیٹی نے سائیکل پر والد کو بٹھا کر کیا 1000 کلو میٹر کا سفر

    مودی سرکار نے مدد نہ کی، باہمت 13 سالہ بیٹی مزدور باپ کے کام آئی، سائیکل پر والد کو بٹھا کر کیا 1000 کلو میٹر کا سفر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤں ہے اور بڑی تعداد میں مزدور اپنے علاقوں میں جانے کے لئے پھنسے ہوئے ہیں، مختلف واقعات میں 50 سے زائد مزدوروں کی واپس جاتے ہوئے حادثات میں موت ہو چکی ہے، پھر بھی مودی سرکار نے مزدوروں کے لئے کچھ نہیں کیا

    لاک ڈاؤں کی وجہ سے مزدور طبقہ بھارت میں انتہائی پریشان ہے، ایک طرف کام ختم ہو گیا دوسری جانب طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیسے بھی ختم ہو گئے، ایسے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں گھرانے بھارت میں ایسے ہیں جو دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں.

    لاک ڈاؤن کے دوران مودی سرکار نے تو مزدور کی مدد نہ کی البتیہ مزدور کی 13 سالہ بیٹی اسکے کام آ گئی،13 سالہ لڑکی جیوتی کے والد موہن پاسواں گڑگاؤن میں رکشہ چلاتے تھے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انکا کام بند ہو گیا، لاک ڈاؤن سے قبل ان کے پاؤں میں ایک حادثے میں چوٹ لگی تھی، جیوتی اپنے والد کے ہمراہ کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر تھی اور والد کی خدمت کر رہی تھی کہ ان کے پاس لاک ڈاؤں میں کام نہ ہونے کی وجہ سے پیسے ختم ہو گئے

    جیوتی آٹھویں کلاس میں پڑھتی ہے ، پیسے ختم ہونے پر انہوں نے گاؤں جانے کا پروگرام بنایا تو گاڑی والے نے 6 ہزار روپے مانگے جو انکے پاس نہیں تھے، حکومت سے مدد کی اپیل کی لیکن کسی نےانکی مدد نہ کی، انکے پاس کرایہ مکان دینے کے لئے بھی پیسے نہ تھے اور رکشہ کا مالک بھی پریشان کر رہا تھا ایسے میں جیوتی نے ہمت سے کام لیا

    جیوتی نے 1200 روپے سے ایک پرانی سائیکل خریدی اور اپنے والد کو سائیکل پر بٹھا کر ایک ہزار کلو میٹر سے بھی زیادہ سفر طے کر کے گھر پہنچ گئی،، راستے میں بھی انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، اس دوران لوگ راستے میں انکی کھانے پینے میں مدد کرتے رہے،

    جیوتی کا کہنا تھا کہ اس کے پاس سائیکل سے سفر کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں تھا۔ اس نے بہار جانے کے لئے ایک ٹرک والے سے بات کی تھی لیکن اس نے 6 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔میرے پاپا کے پاس 6 ہزار روپے نہیں تھے۔ لہذا میں نے سائیکل سے ہی جانے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ گڑگاؤں سے دربھنگہ تک کا سفر بہت کٹھن تھا مگر اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں تھا

    جیوتی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پاپا کو سائیکل پر بیٹھا کر 10 مئی کو گڑگاؤں سے چلنا شروع کیا اور ہفتہ 16 مئی کی شام تک ہم گھر پہنچ گئے۔ خدا کا شکر ہے ہم اپنے گاؤں میں آ گئے۔

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی

    حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل

    کرونا سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد باپ بھی کرونا سے چل بسا

    مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا

    لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

    جیوتی کی جانب سے والد کو سائیکل پر گھر پہنچانے پر گاؤں والے اسکے حوصلہ کی تعریف کر رہے ہیں۔ دونوں باپ بیٹی کا گاؤں پہنچنے پر طبی معائنہ کیا گیا اور اس کے بعد گاؤں کی ہی ایک لائبریری میں 14 دن کے لئے انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

  • پانچ ماہ کی جڑواں بہنوں میں سے ایک کرونا کا شکار، دوسری محفوظ

    پانچ ماہ کی جڑواں بہنوں میں سے ایک کرونا کا شکار، دوسری محفوظ

    پانچ ماہ کی جڑواں بہنوں میں سے ایک کرونا کا شکار، دوسری محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پانچ ماہ کی جڑواں بہنوں میں سے ایک کرونا کا شکار جبکہ دوسری صحت مند ہے

    برطانوی ڈاکتر بھی اس بات پر حیران ہیں کہ دونوں بچیاں ایک ساتھ ہیں تو ان میں سے ایک میں کرونا کیسے آیا؟ برطانیہ کے رائل گوینٹ ہسپتال کے ماہرین اس بات کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جڑواں بہنوں میں سے ایک بچی لیا کرونا کا شکار ہو گئی لیکن دوسری تھیا جو ہمیشہ اسکے ساتھ ہوتی تھی وہ کرونا سے محفوظ ہے ایسا کیسے ہوا؟

    برطانوی اخبار ڈیلی مِرر کے مطابق بچیوں کی 35 سالہ ماں ’ھینا گوڈوِن‘ نے گزشتہ ماہ اپنی ایک بیٹی لِیا کو بخار کی وجہ سے اسکا ٹیسٹ کروایا۔ بچی کے جسم پر الرجی کے واضح نشانات بھی موجود تھے۔ ماں نے بچی کا ٹیسٹ کروایا جس میں کرونا تشخیص ہوا جس کے بعد بچی کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا

    تا ہم ڈاکٹر اس بات پر حیران ہیں کہ دوسری بچی کرونا سے محفوظ ہے، ڈاکٹروں نے دوسری بچی کا بھی ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ دونوں بچیاں جن کی عمر 5 ماہ ہے اور دونوں ہمیشہ ایک ساتھ ہوں ایک کرونا کا شکار ہو اور دوسری محفوظ ہو، ڈاکٹروں نے دونوں بچیوں کے مزید ٹیسٹ کروانے کا کہا ہے تا کہ معلوم ہو سکے کہ اصل وجہ کیا ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی

    حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل

    کرونا سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد باپ بھی کرونا سے چل بسا

    مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا

    لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

    جڑواں بہنوں کی ماں کا بھی کرونا کا ٹیسٹ کروایا گیا جو منفی آیا.

  • نیب کو ختم کرنے کے لیے مل کرجدوجہد کریں ، ن لیگ کے سابق وزیراعظم کی اتحادیوں سے اپیل

    نیب کو ختم کرنے کے لیے مل کرجدوجہد کریں ، ن لیگ کے سابق وزیراعظم کی اتحادیوں سے اپیل

    اسلام آباد :نیب کو ختم کرنے کے لیےمل کرجدوجہد کریں، ن لیگ کے سابق وزیراعظم کی اتحادیوں سے اپیل ، اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کراچی میں پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی مبینہ غیر قانونی تعیناتی کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سب اتحادیوں کوہمارے ساتھ چلنا چاہیے ورنہ پھرہماری سیاست ختم ہے ، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے فیصلہ کیا جائے کہ گورننس کا نظام کیا ہوگا، فِری اور فیئرالیکشن ہونے تک سیاسی نظام نہیں چلےگا۔

    شاہد خاقان عباسی نے نیب کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) یا کسی اور ادارے میں ضم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ نیب کےہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا، نیب میں مقدمات 15، 15 سال چلتے ہیں، میراکوئی کرپشن کا کیس نہیں،ایک طریقہ کار کا کیس ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیب جھاڑو پھیر لےجوکرلے،کوئی کیس بننا نہیں، میرا تو کھلا چیلنج ہے، کیمرےکےسامنے نیب آئے اور ہم سے پوچھا جائے، ٹرائل کے دوران کیمرے لگنے چاہئیں تاکہ عوام کوپتاچلےکہ کیا ہورہا ہے ، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    چینی تحقیقاتی کمیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چینی کمیشن کے حوالے سے جن کوبلایا گیا ہے وہ پیش ہوں گے تاہم چینی کمیشن سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں،کمیشن بلائے تو پیش ہونا چاہیے،سب سے اہم یہ ہےکہ کمیشن کے سامنے وزیراعظم پیش ہوں۔

    کورونا وائرس کے حوالے سے شاہد کاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم نہ اسمبلی میں آئے اور نہ ہی کوئی بیان دےسکے،حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی، کل سپریم کورٹ نے مالز کھولنےکا کہا مگریہ حکومت کی ناکامی ہے،کوئی متفقہ پالیسی ہونی چاہیے تھی۔

  • وباؤں کے معاملے میں سیاست نہ کی جائے، وزیراعظم کا قومی قیادت کو پیغام

    وباؤں کے معاملے میں سیاست نہ کی جائے، وزیراعظم کا قومی قیادت کو پیغام

    وباؤں کے معاملے میں سیاست نہ کی جائے، وزیراعظم کا قومی قیادت کو پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا

    کابینہ اجلاس میں ملک کے بڑے ایئرپورٹس کو آوَٹ سورس کرنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی،کابینہ نے پاکستان سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کی تقرری کی منظوری دے دی،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ایکٹ کے تحت بورڈ ممبران اور ممبر بجٹ کمیٹی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی گئی،ارسا کی جانب سے پانی کے بہاوَ کی ٹیلی میٹرک کے ذریعے مانیٹرنگ کی منطوری دے دی گئی

    کابینہ اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی،بیشتر ارکان نے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا ،وزیراعظم نے وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی جانب سے کیے گئے اقدامات کوسراہا.

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

     

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم وقت کی اہم ضرورت ہے،وزارت آبی وسائل اس معاملےکومنطقی انجام تک پہنچائے،ٹڈی دل سےنمٹنےکیلئےحکومت پوری طرح مستعد ہے،ہم نےفوری اوربروقت اقدامات شروع کردئیےتھے،

    وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے ذریعے قومی قیادت کو پیغام دیا کہ وباؤں کے معاملے پرسیاست نہ کی جائے

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

  • لاک ڈاون کے دوران بھوک کا راج. پانچ سالہ بچی ہلاک

    لاک ڈاون کے دوران بھوک کا راج. پانچ سالہ بچی ہلاک

    بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع میں مبینہ طور پر ایک پانچ سالہ دلت بچی نمانی بھوک کی تاب نہ لا کرموت کے منہ میں چلی گئی۔ اس کا والدجوکہ اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا ہے کا کہناہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران انہیں کوئی آمدنی نہیں ہو پائی اور نہ ہی اس کے پاس اتنی جمع پونجی تھی کہ وہ گھر بیٹھے اپنے بچوں کو کھلا سکتا.اس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار پانچ دنوں سے اس کے گھر میں چولہا بھی نہیں جلا اور نہ ہی اس کے بچوں نے کچھ کھایا تھا۔ دوسری طرف ضلع انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ بھوک سے موت کو ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی خاص ثبوت نہیں. لاتیہار کے کمشنر ذیشان قمر نے کہاکہ اسے کچھ لوگوں نے بتایا تھا کہ بچی نے صبح ناشتہ کیا تھاجب کہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچی کے پڑوسیوں نے انہیں بتایا کہ پانچ سالہ بچی کئی دنوں سے بھوکی تھی۔ گاؤں کے سرپنچ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذکورہ خاندان کے نام کوئی راشن کارڈ بھی جاری نہیں کیا گیا جب کہ گاوں کے لوگوں کے لئے آیا 10 ہزار روپے فی خاندان کا فنڈ ختم ہونے کی وجہ سے فیملی کو راشن نہیں دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بی ڈی او سے فنڈ کی دوسری قسط کے لیے خط لکھا تھا لیکن فنڈ نہیں ملا۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ جگ لال بھئیاں کے گھر میں پانچ بچے ہیں، جوغذائی قلت کے شکار ہیں.