Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بھارت میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، مریضوں، ہلاکتوں میں ہوا اضافہ

    بھارت میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، مریضوں، ہلاکتوں میں ہوا اضافہ

    بھارت میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، مریضوں، ہلاکتوں میں ہوا اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار سے زیاد ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2700 کے قریب ہو گئی ہے

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 3722 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 134 مزید ہلکاتیں ہوئیں، بھارت میں کرونا سے 26 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو گئے.

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق کرونا کے سب سے زیارہ مریض مہاراشٹر میں ہیں،مہاراشٹر میں 25922 مریض سامنے آ چکے ہیں اور 975 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ بھارتی ریاست گجرات میں اب تک 9267 افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ وہاں 566 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    تامل ناڈو میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 9227 تک پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے64افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ دہلی میں کرونا مریضوں کی تعداد 8,000 کے قریب پہنچ گئی ہے ،دہلی میں 106 ہلاکتیں ہو چکی ہیں. راجھستان میں کرونا کے 4 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 121 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

  • ڈاکٹر کی کرونا سے موت، ہسپتال کو سیل کر دیا گیا

    ڈاکٹر کی کرونا سے موت، ہسپتال کو سیل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا سے ڈاکٹر کی موت کے بعد ہسپتال کو سیل کر دیا گیا

    واقعہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں معروف ہسپتال ہلال احمر کے ڈاکٹر اور مالی کی کرونا وائرس سے موت کے بعد محکمہ صحت نے ہسپتال کو سیل کر دیا، ہسپتال کے دیگر عملے کو بھی کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،ہلال احمراسپتال میں دو روز قبل جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا تھا

    ہلال احمراسپتال میں تعینات ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کرونا سے جاں بحق ہو گئے تھے ، گزشتہ روزاسپتال کا ایک مالی بھی کورونا علامت کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونیوالے ڈاکٹر نوشاد اور اہلیہ سمیت 10 سالہ بیٹے کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کا نتیجہ مثبت آنے پر انہیں گھر پر ہی قرنطینہ کردیا گیا تھا، ڈاکٹر کی موت ہو گئی ہے تا ہم اسکی اہلیہ اوربیٹے کی طبیعت بہتر ہے

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا  کہنا تھا کہ کراچی میں 412نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 494ہوگئی،گزشتہ روز لاک ڈاوَن کی ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا،ایسا طریقہ کار نہ اپنایا جائے کہ حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے،

    کرونا وائرس کا کراچی سمیت ملک بھر میں پھیلاؤ جاری ہے،کراچی میں آخری دس مریضوں کی کرونا سے موت ہوئی ہے ان کی عمریں 30 سال سے کم تھیں

    کراچی میں آخری دس مریض جنکی موت ہوئی ان میں دو 27 سالہ خواتین، ایک 18 سالہ لڑکی، ایک 24 سالہ خاتون،19 سالہ لڑکے، 35 سالہ ،26 سالہ، 38 سالہ اور 20 سالہ مرد مریض کی کراچی میں کرونا سے ہلاکت ہوئی ہے

  • 3 لڑکیوں سے بیک وقت دوستی، ملزم نے کیا 90 بار گھناؤنا کام،بالآخر پکڑا ہی گیا

    3 لڑکیوں سے بیک وقت دوستی، ملزم نے کیا 90 بار گھناؤنا کام،بالآخر پکڑا ہی گیا

    3 لڑکیوں سے بیک وقت دوستی، ملزم نے کیا 90 بار گھناؤنا کام،بالآخر پکڑا ہی گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تین لڑکیوں سے دوستی کو قائم رکھنے کے لئے نوجوان نے 90 چوریاں کر ڈالیں، بالآخر پولیس نے پکڑ لیا

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں بھارتی ریاست بہار کے ضلع کیمور میں چوری کی وارداتیں بڑھ رہی تھیں اور پولیس اس حوالہ سے پریشان تھی کیونکہ چور پکڑا نہیں جا رہا تھا،کبھی موبائل چوری ہو رہے تھے تو کبھی زیور گھروں سے چوری ہو رہا تھا، دفاتر کے باہر کھڑی بائیک بھی چوری ہو جاتی تھیں

    ایک شخص کی جانب سے موبائل چوری کی شکایت پر پولیس مارکیٹ گئی اور موبائل کے خریدو فروخت والی جو دکان کھلی تھی وہاں پولیس اہلکار بطور گاہک کھڑا رہا، وہاں ایک شخص موبائل فروخت کرنے آیا تو اسے فوری پولیس نے حراست میں لے لیا کیونکہ پولیس کو شک تھا کہ یہی چور ہو سکتا ہے بعد ازاں پولیس کا شک یقین میں بدل گیا÷

    پولیس کے مطابق جس ملزم کو پکڑا گیا اس نے تین لڑکیوں کے ساتھ دوستی کر رکھی تھی اور اسکے لئے خرچے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اسلئے اس نے چوری کرنا شروع کر دی،ملزم چین پور کے علاقے لوہرا کا رہائشی اور اس کا نام لا لا ہند ہے، جو پولیس کو دیگر کئی مقدمات میں بھی مطلوب تھا

    پولیس کے مطابق ملزم نے 90 چوریوں کا دوران تفتیش اعتراف کیا ہے، اس نے کئی موبائل چوری کر کے انہیں زمین میں بھی گڑھا کھود کر چھپا رکھا تھا جن کو وہ پیسے ختم ہونے پر فروخت کرتا تھا، پولیس نے گڑھے سے 185 موبائل برآمد کئے ہیں،ملزم کے گھر سے چوری کی 5 بائیک اور ایک بندوق بھی برآمد ہوئی ہے،

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    پولیس نے کاروائی وسیع کرتے ہوئے چوری کے موبائل خریدنے پر چار دکانداروں کو بی گرفتار کر لیا ہے.ملزم کے گھر سے زیورات بھی برآمد ہوا ہے،پولیس نے سونے کا کام کرنے والوں سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    پولیس کے مطابق ملزم نے نہ صرف بہار بلکہ اترپردیش میں بھی چوری کی وارداتیں سرانجام دیں،

  • آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی بہبود کے لیئے ایک اور اقدام

    آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی بہبود کے لیئے ایک اور اقدام

    آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی بہبود کے لیئے ایک اور اقدام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔سندھ پولیس کے افسران اور جوان کورونا وبا سے تحفظ کے لیئے کیئے گئے حکومتی اقدامات کے نفاذ میں ہر لمحہ بر سر پیکار ہے۔اس تمام صورتحال میں پولیس کے جوانوں کو بھی کورونا کے خطرات لاحق ہیں۔کیونکہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وہ روزانہ سڑکوں, بازاروں اور آبادیوں کے اندر مختلف امور انجام دے رہے ہیں۔ابتک 170 کے قریب پولیس اہلکار اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 31 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ باقی مختلف اسپتالوں میں ذیر علاج ہیں اور اس کاوش میں5 اہلکار شہادت سے سرفراز ہوئے ہیں۔

    سندھ پولیس اپنے جوانوں کی حفاظت کے لیئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے اور اس سلسلے میں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے فراہم کردہ فنڈ میں سے تمام ضروری حفاظتی اشیاء کی فراہمی کی گئی ہے تاکہ اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ہر یونٹ کو ہینڈ سینیٹائزر،ماسک،ڈیٹول، پی پی آئی(حفاظتی لباس) اور جراثیم کش صابن کی وافر مقدار مہیا کی گئی ہے۔مذید ضروری اشیاء کی فراہمی بھی کی جارہی ہے جن میں ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔

    کورونا وبا کے شکار پولیس اہلکاروں کی بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی جی سندھ نے صوبہ سندھ کے ہر ضلع اور ٹریفک پولیس کو ایک ایک لاکھ کی اضافی رقم بھی جاری کی ہے جوکہ کورونا کے مریض اہلکاروں اور انکے خاندانوں کی ہنگامی مدد کے لیئے استعمال کی جائیں گی۔

    مذیدبرآں ہر مریض کے لیئے فوری طور پر دس ہزار روپئے(10,000) کی خصوصی امدادی رقم علیحدہ سے جاری کی جارہی ہے جوکہ اس مریض کے خاندان کی سپورٹ کے لیے ہوگی۔

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    ہر ضلع کے اندر ایمرجیسی کورونا ڈیسک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔جو کہ سندھ پولیس کے اہلکاروں کی ٹیسٹنگ اور دادرسی کے متعلق تمام معلومات کا تبادلہ کرتا ہے اور انکی بہبود کے اقدامات کو یقینی بناتا ہے۔ سی پی او کی ویلفیئر برانچ کے اندر ایک خصوصی ڈیسک بھی اس مقصد کے لیئے قائم کیا گیا ہے جو کہ تمام امور کی مربوط طریقے سے نگرانی کررہا ہے۔

    اپنے محدود وسائل کے باوجود سندھ پولیس اپنے تمام ذرائع کو بروئے کار لاکر اپنے جوانوں کی بہبود اور حفاظت کو یقینی بنانیکے عمل میں کوشاں ہے۔

    کرونا وائرس، لاہور میں پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا

  • سندھ میں ایک اور صوبائی وزیر بنے کرونا کا شکار

    سندھ میں ایک اور صوبائی وزیر بنے کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون پر صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کی خیریت دریافت کی۔ مراد علی شاہ نے غلام مرتضیٰ بلوچ کی مسلسل عوامی خدمت کی تعریف کی۔

    غلام مرتضی بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے صدربھی ہیں،وہ گڈاپ آئسولیشن سینٹر کی دیکھ بھال کرہے تھے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، متعدد اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سیاسی رہنماؤن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے کچھ صحتیاب ہو چکے ہیں

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نصرت نے علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پروفیسر نصرت جلد صحت یاب ہوکر اپنی ملازمت پر آئیں گی،

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ۔ سپیکر قومی اسملبی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.اراکین پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    قومی اسمبلی کے چیمبراٹینڈنٹ ظفر یاب سمیت اسمبلی کے متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مزید 8 ملازمین وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور ان ملازمین کا تعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ سے ہے ۔

    اس سے قبل بھی متعدد اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہو کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وا ئر س کی تشخیص ہوئی تھی ۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    قبل ازیں خیبر پختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا سے موت ہو چکی ہے،

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں.

  • سعودی عرب سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لے کر پہنچی لاہور

    سعودی عرب سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لے کر پہنچی لاہور

    سعودی عرب سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لے کر پہنچی لاہور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز ریاض سے 249مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی

    لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ مراکز میں منتقل کر دیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق 43مسافروں کو ہوٹل ون گارڈن ٹاوَن منتقل کیا گیا،17مسافروں کو پنجاب یونیورسٹی کیمپس منتقل کیا گیا 50مسافروں کو کالا شاہ کاکو ہاسٹل کیمپس منتقل کیا گیا 50مسافروں کو ورثا ہوٹل منتقل کیا گیا،

    قبل ازیں پی آئی اے کی ایک خصوصی پرواز 150 پاکستانیوں کو لے کر آج پیرس سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی۔اس پرواز کا انتظام حکومت پاکستان نے فرانس میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے کیا ہے۔

    فرانس کے علاوہ بیلجیم ، اٹلی اور پولینڈ سمیت ہمسایہ ملکوں میں بھی پھنسے ہوئے بہت سے پاکستانی اس خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس آرہے ہیں۔مسافروں کے علاوہ حال ہی میں وفات پا جانے والے تین پاکستانی شہریوں کی میتیں بھی وطن واپس لائی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب پی آئی اے نے سعودی عرب کےلئے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز پی آئی اے کی ایک اور پرواز مدینہ سے 250 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

  • وہی خبرآگئی جس کا انتظارتھا ، فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی موت کے حوالے سے خبروں کی حقیقت بیان کردی

    وہی خبرآگئی جس کا انتظارتھا ، فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی موت کے حوالے سے خبروں کی حقیقت بیان کردی

    اسلام آباد :وہی خبرآگئی جس کا انتظارتھا ، فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی موت کے حوالے سے خبروں کی حقیقت بیان کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی موت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کورونا سے بچنے کے لئے سابق صدر احتیاط سے کام لے رہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی موت کی خبریں بے بنیاد ہیں، وہ بیمارہیں اور روبصحت ہورہے ہیں۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے خلاف من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں، کورونا سے بچنے کے لئے سابق صدر احتیاط سے کام لے رہےہیں اور کسی سےملاقات نہیں کررہے، وہ اپنےگھرمیں ہی مقیم ہیں۔نیب قانون میں ترامیم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر نیب قانون بنائے اس سے زیادہ اچھی بات نہیں ہو سکتی، میں نے نیب قانون میں ترامیم پر ڈرافٹ بنایا ہے جو اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس ہے، میں نے انکوائری اور انویسٹی گیشن کی سطح پر گرفتار نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، آصف علی زرداری نے کرونا کامقابلہ کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج سندھ حکومت کے فیصلوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لیے سب سے بڑی ترجیح انسانی زندگیوں کا تحفظ ہے،سندھ حکومت نے کرونا کی ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے اچھا کام کیا ہے۔

    آصف علی زرداری نے مزید کہا تھا لاک ڈاؤن میں مستحق افراد تک رسائی،امداد سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،وفاقی حکومت کو چاہئیے وہ اس سخت وقت میں سندھ سمیت تمام صوبوں کی مدد کرے۔

  • اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ نے پکوڑے بیچنے والے پر ہاتھ اٹھا لیا، ویڈیو وائرل

    اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ نے پکوڑے بیچنے والے پر ہاتھ اٹھا لیا، ویڈیو وائرل

    باجوڑ:اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ نے پکوڑے بیچنے والے پر ہاتھ اٹھا لیا، ویڈیو وائرل،اطلاعات کے مطابق اس وقت جہاں گڈ گورننس کی بات کی جاررہی ہے اور اس حکومت کے اکثرامورکو سراہا جارہا ہے ، جہاں ایک طرف بہت سے مثبت پہلو ہیں تو وہاں دوسری طرف ایسے منفی پہلواوررویے بھی سامنے ارہے ہیں کہ دیکھنے اورسننے والے سب پریشان ہوجاتے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق حکومتی افسران کے جارح رویے کا ایک تازہ واقعہ باجوڑ میں اس وقت پیش آیا جب ایک اسسٹنٹ کمشنرنے باجوڑ میں ایک غریب چھابڑی فروش کے ساتھ وہ رویہ اختیارکیا کہ پورے ملک سے اس افسر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ زورپکڑ رہا ہے ،

     

     

     

    ذرائع کے مطابق باجوڑ میں ایک اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے دورے کے دوران ایک پکوڑے بنانے والے چھابڑی فروش کو دیکھے تھپڑرسید کرنے شروع کردیئے جس پروہ چھوٹا سا دوکانداراورساتھ ہی ایک بزرگ وہاں سے جس طرح اس افسر سے جان چھڑا کربھاگنے کی کوشش کرتے ہیں وہ رویہ اورمنظرتکلیف دہ ہے،

    دوسری طرف عوامی ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے، اکثرلوگوں کا کہنا ہےکہ کیا ایک سرکاری افسر کے لیے کسی بھی خلاف ورزی پر کسی شہری کے اوپرہاتھ اٹھانا جائز ہے؟ اگر وہ قانونی طور پر ایسا نہیں کرسکتا تو اے سی صاحب کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی؟

  • 21- رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پرپاکستان سمیت دنیا بھرمیں دکھائی جاری ہیں

    21- رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پرپاکستان سمیت دنیا بھرمیں دکھائی جاری ہیں

    لاہور:21 – رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں ،اطلاعات کے مطابق الحمد للہ باغی ٹی وی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ لاہور کی بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دنیا بھرمیں پھیلے مسلمانوں تک پہنچا رہا ہے ،

    ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں مسلمان آج آکیسویں دن بھی اپنے دل کو قرآن کی تلاوت سے مزین کرنے کے لیے باغی ٹی وی کے توسط سے بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دیکھ رہے ہیں‌باغی ٹی و ی: رمضان المبارک کے سعادتوں اور رحمتوں والے میں مہینے میں باغی ٹی وی اپنے ناظرین کےلیے نیکی سے بھرپور موقع فراہم کرتے ہوئے قرآن کی سماعت کا موقع فراہم کر رہا ہے

     

    چونکہ رمضان اور قرآن کا گہرا تعلق ہے اس سلسے میں نماز تراویح قرآن کی تلاوت اور قرآن کی سماعت کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے اس لیے نماز تراویح کو براہ رست دیکھنے کی سہولت دی جارہی ہے . آپ اب بادشاہی مسجد لاہور میں ادا کی جانے والی نماز تراویح کو دیکھ سکتے ہیں .

    بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست تراویح‌دیکھنے کے لیے آپ باغی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور اسی طرح باغی کے یو ٹیوب چینل پر بھی نماز تراویح لائیو دیکھ سکتے ہیں. جو کہ بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست نشر کی جائے گی.

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی پریہ پاکستان کے سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن ہے جسے دنیا بھرمیں دیکھا جارہاہے ، اس کے علاوہ اس ٹرانسمیشن میں رمضان المبارک کے حوالےسے وعظ ونصیحت کا سلسلہ بھی جاری ہے

  • رمضان المبارک اور یوم علی، بلاول بھٹوبھی وعظ ونصیحت کرنے لگے،اہم پیغام بھی دے دیا

    رمضان المبارک اور یوم علی، بلاول بھٹوبھی وعظ ونصیحت کرنے لگے،اہم پیغام بھی دے دیا

    اسلام آباد :رمضان المبارک اور یوم علی پر اہم پیغام بنام عوام ، بلاول بھٹوبھی وعظ ونصیحت کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کے نام ایک ویڈیو پیغام میں قوم سے اپیل اور درخواست کی ہے کہ آج 21ویں رمضان کی بڑی رات ہے، کل جمعة المبارک اور یوم علی بھی ہے۔ کورونا کی خطرناک وباءکی وجہ سے آپ اپنا تحفظ کریں، اپنے بچوں کا تحفظ کریں، اپنے بزرگوں کا تحفظ کریں۔ اپنی عبادت اور عزاداری اپنے گھروں میں ہی کریں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز ہمارے ڈاکٹرز، ہماری نرسیں، ہمارے پیرامیڈیکل اسٹاف جو اس وقت دن رات محنت کر رہے ہیں اپنی صحت اور زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں تاکہ وہ آپ کا اور ہم سب کا تحفظ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان پر اتنا ہی بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں جتنا وہ اٹھا سکیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج پارٹی کے رہنماﺅںسینٹریوسف بلوچ، سندھ کے صوبائی وزیر سہیل انور سیال، جان اکرام اللہ دھاریجو اور رکن قومی اسمبلی خالد خان لُنڈ کو ٹیلیفون کرکے کورونا کی صورتحال پر ان سے آگاہی حاصل کی۔ سینیٹر یوسف بلوچ نے لیاری میں کورونا وائرس کی صورتحال پر پارٹی چیئرمین کو رپورٹ پیش کی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے سینیٹر یوسف بلوچ سے لیاری میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کرتے ہوئے انہیں ہدایات کی کہ لیاری میں عوام کی صحت پر توجہ دی جائے اور انہیں کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے اس ضرورت پر زور دیا کہ لیاری میں عوام کی صحت پر توجہ دی جائے اور انہیں کورونا کی وباءسے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔ عوام کی مشکلات ختم کرنے کے لئے حکومت سے مدد حاصل کی جائے اور لیاری میں پارٹی ذمے دار لیاری میں سماجی فاصلے کی آگاہی کے لئے کردار ادا کریں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کو بھی ٹیلیفون کرکے ان سے لاڑکانہ میں کورونا کی صورتحال معلوم کی ۔ سہیل انور سیال نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو تفصیلی رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے سہیل انور سیال سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مشکلات سے بچانے اور ان کی امداد کو یقینی بنایا جائے۔

    بلاول بھٹوزرداری نے حضرت علیؓ کی یوم شہادت کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔ سہیل انور سیال نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو بتایا کہ حضرت علیؓ کی شہادت کے موقع پر تمام حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ سہیل انور سیال نے پارٹی چیئرمین کو عید سے قبل مستحقین میں مالی امداد کی فراہمی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عید سے قبل زکواة مستحقین کو رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ بینظیر معاونت پروگرام کا کارڈ رکھنے والوں کو بھ یوفی کس 2000 تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ سہیل انور سیال نے چیئرمین پی پی پی کو بتایا کہ 2019-20 ءمیں سندھ بھر میں رجسٹر 94934افراد میں 189.868 ملین روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے غریب اور مستحق افراد میں عید سے قبل رقم کی تقسیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے سندھ کے وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو کو بھی ٹیلی فون کرکے ان سے کورونا وباءکی وجہ سے سندھ کی صنعتوں پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے جام اکرام اللہ دھاریجو کو ہدایت کی کہ صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ ہماری ترجیح محنت کشوں کی ملازمت اور صحت کو محفوظ رکھنا ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے صوبائی وزیر کو ہدایات کی کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے سماجی فاصلے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جام اکرام اللہ سے ان کے حلقے کے عوام کو کورونا سے بچاﺅ کے بارے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے دریافت کرتے ہوئے انہیں ہدایات کی کہ منتخب نمائندے کے ناطے اپنے حلقے کے عوام سے رابطے میں رہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی خالد خان لنڈ کو ٹیلی فون کرکے ان کے حلقے میں کورونا وائرس اور ٹڈی دَل سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی حاصل کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے خالد خان لنڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباءکی وجہ سے پوری دنیاپریشان ہے۔ آپ اپنے حلقے کے عوام کو اس وباءسے بچانے کے لئے کام کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے انہیں ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل حل کریں اور ٹڈی دَل سے ہونے والے نقصانات کے کوائف کی رپورٹ دیں۔