Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • منظورپشتین کو کرونا ہوگیا ،ان کے چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کے لیے دعائیں کریں ،شہلا رضا

    منظورپشتین کو کرونا ہوگیا ،ان کے چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کے لیے دعائیں کریں ،شہلا رضا

    کراچی :منظورپشتین کو کرونا ہوگیا ،ان کے چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کے لیے دعائیں کریں ،شہلا رضا،اطلاعات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سنیئر رہنما رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا نے پی ٹی ایم کے سربارہ منظورپشتین کی صحت کے حوالے سے خصوصی درخواست کی ہے

     

     

    شہلا رضا نے اپنے یاک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں بھی ان کی بیماری پرپریشان ہوں اوران کے صحت یابی کےلیے درخواست گزار ہوں اورمیں ان کے چاہنے والے دیگرلوگوں سے بھی درخواست کرتی ہوں‌کہ ان کی صحت کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں

    یادرہے کہ پچھلے دودن سے منظورپشتین کو کرونا وائرس کے سرزد ہونے کی اطلاعات تھیں جن کی تصدیق شہلارضا جیسے ان کے خصوصی تعلقات کی حامل سندھ اسمبلی کی رکن نے کردی ہے

  • برونڈی نے ملک سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو بے دخل کردیا

    برونڈی نے ملک سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو بے دخل کردیا

    گٹیگا: مشرقی افریقہ کے ملک برونڈی نے کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود آئندہ ہفتے صدارتی انتخاب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے اور ملک سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ اور ان کی ٹیم کے 3 اراکین کو بے دخل کردیا گیا ہے۔

     

     

    حکومت نے تصدیق کی کہ 12 مئی کو وزارت خارجہ نے عالمی ادارہ صحت کے ملک کے سربراہ والٹر کزادی مولمبو اور ان کی ٹیم کے دیگر 3 اراکین کو جمعہ تک ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

     

    وزیر خارجہ کے نائب وزیر خارجہ برنارڈ نتاہیراجا نے کہا کہ حکام نے ان افراد کے ملک میں داخلے کو ممنوع قرار دیا ہے جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

    صدر پیئرے کرن زیزا کے جانشین کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 20 مئی کو ہوگی۔

    برنڈی کی حکومت پر ملک میں مستقل انسانی حقوق کی پامالیوں کا الزام لگتا رہا ہے اور وہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ عالمی اداروں اور تنظیموں کے نمائندوں کو ملک سے بے دخل کر چکے ہیں۔

    افریقہ کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر متشدیسو موئتی نے ملک کے صدر کو انتہائی برا منتظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس رویے کے باوجود کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ان کی حکومت کی مدد کرنے کے خواہاں ہیں۔

     

    برنڈی میں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک ملک میں ایک شخص ہلاک اور مجموعی طور پر 27 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    البتہ عالمی ادارے کم کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ ملک کے ناقص نظام صحت اور اس سے بڑھ کر کم تعداد میں کیے جانے والے ٹیسٹ کو قرار دے رہے ہیں۔

    ملک میں کورونا وائرس کے خلاف غیر سنجیدہ رویے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد آبادی کے حامل ملک میں اب تک صرف 527 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

     

    افریقہ میں وبا اور بیماریوں پر قابو پانے کے لیے بنائی گئی تنظیم کے سربراہ جان کینگا سونگ نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اور اراکین کی بے دخلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلے بدقسمتی ہیں اور ساتھ ساتھ اس وبا کے دوران انتخابات کے انعقاد پر حکومت کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔

    انہوں نے ایتھوپیا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہوگا کیونکہ جن ملکوں نے احتیاطی تدابیر کو مسترد کر کے انتخابات کا انعقاد کیا، وہاں وائرس تیزی سے پھیلا۔

  • کورونا سے لڑتے ہوئے کراچی پولیس کا ایک اور اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا

    کورونا سے لڑتے ہوئے کراچی پولیس کا ایک اور اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا

    کراچی :پولیس کا ایک اور اہلکار عبدالعزیز کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا،اطلاعات کے مطابق پولیس کا ایک اور اہلکار کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق پولیس افسران و اہلکاروں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

    پولیس اہلکار عبدالعزیز کو گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہونے پر ایس آئی یو ٹی میں داخل کرایا گیا تھا اور گزشتہ 4 روز سے ایس آئی یو ٹی میں وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا، جو آج زندگی کی بازی ہار گیا۔

    عبدالعزیز کا آبائی تعلق تونسہ شریف سے ہے، اور وہ ضلع سٹی میں تعینات اور ایس ڈی پی او رسالہ کے ڈرائیور کے طور پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، عبدالعزیز میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ایس ڈی پی او کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، جب کہ دیگر عملے کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔

     

  • دنیا بھر میں کرونا سے 75 فلسطینی جاں بحق، 1383 کرونا وائرس کا شکار

    دنیا بھر میں کرونا سے 75 فلسطینی جاں بحق، 1383 کرونا وائرس کا شکار

    رام اللہ: دنیا بھر میں کرونا سے 75 فلسطینی جاں بحق، 1383 کرونا وائرس کا شکار,اطلاعات کےمطابق فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک دنیا بھر میں کرونا سے اب تک 75 فلسطینی جاں بحق اور 1383 بیمار ہوچکےہیں۔ فلسطینیوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا اور یورپی ممالک میں ہوئی ہیں۔
    امریکا میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کا کوئی نیا فلسطینی مریض سامنے نہیں آیا جبکہ چار فلسطینی صحت یاب ہوئے ہیں۔ ترکی میں 16 فلسطینی کرنا کا شکار ہوئے ہیں۔
    امریکا میں کرونا سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے جب کہ امریکا میں مزید تین فلسطینی تارکین وطن کے کرونا کے شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ امریکا میں 720 فلسطینی کرنا کا شکار ہوئے ہیں۔
     ادھر شیکاگو شہرمیں مقیم فلسطینیوں اور دوسرے تارکین وطن میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ناروے اور سویڈن میں مزید پانچ پانچ فلسطینیوں کے کرونا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ملائیشیا میں بھی فلسطینی تارکین وطن کی مدد کے لیے خوراک تقسیم کی گئی۔

    متحدہ عرب امارات میں کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ پانچ فلسطینی کرونا سے فوت ہوئے ہیں جب کہ چھ صحت یاب ہوئے ہیں۔

    مصری حکومت نے کل منگل سے فلسطینی فلسطینیوں رفح کراسنگ کے راستے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ رفح گذرگاہ بیرون ملک پھنسے فلسطینیوں کی واپسی کے لیے جمعرات تک کھلی رہے گی۔

    قطر اور ترکی میں بھی فلسطینی تارکین وطن کی کرونا سے بچائو اور ان کی بحالی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں

  • کرونا ویکسین کی تیاری کا مرحلہ امریکہ اورفرانس میں چپقلش

    کرونا ویکسین کی تیاری کا مرحلہ امریکہ اورفرانس میں چپقلش

    پیرس : کرونا ویکسین کی تیاری کا مرحلہ امریکہ اورفرانس میں چپقلش،اطلاعات کےمطابق فرانسیسی کمپنی سینوفی کے چیف ایگزیکٹو پال ہڈسن نے بدھ کو بلومبرگ نیوز کو کہا تھا ‘ان کی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین پر پہلا حق امریکی حکومت کا ہوگا جس نے اس خطرے کو مول لینے کے لیے سرمایہ کاری کی ہے’۔

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے کمپنی کی ویکسین تحقیق کے لیے فروری میں سرمایہ کاری کو بڑھایا اور توقع رکھتی ہے ‘اگر ہم بنانے والے کی مدد کریں گے تو ہمیں سب سے پہلے ڈوز ملنے کی توقع بھی رکھنی چاہیے’۔

     

    مگر یہ بیان فرانسیسی حکومت میں اشتعال کا باعث بن گیا اور حکام کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ فرانسیسی کمپنی امریکا کو ممکنہ کووڈ 19 کو پہلے رسائی دے۔

     

    ملک کے وزیر معشیت و خزانہ ایگنس پانیئر رانسیر نے ایک ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا ‘ہمارے لیے یہ ناقابل قبول ہے کہ کسی ملک کو سرمایہ کاری پر ترجیحی رسائی دی جائے’فرانس کے وزیر صحت اولیور ویرن نے کہا کہ وہ پال ہڈسن کا بیان دیکھ کر سکتے میں رہ گئے تھے۔

     

    ایک ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ‘جب میں نے اسے پڑھا تو میں نے اپنا فون لیا، اس وقت رات کے 11 بج رہے تھے، مگر پھر بھی فرانس میں سینوفی کے چیف ایگزیکٹو سے وضاحت طلب کرنے کے لیے کال کی’۔

    فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے ای کٹوئٹ میں کہا کہ کووڈ 19 کے لیے ایک ویکسین دنیا بھر کے لیے عوام کے لیے ہونی چاہیے، ویکسین تک ہر ایک کی مساوی رسائی پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے’۔

    فرانسیسی صدارتی محل کے ترجمان نے بتایا کہ صدر ایمانوئیل میکرون بھی اس بیان کو دیکھ کر اسی طرح سکتے میں آگئے تھے جیسے ان کے وزرا، اور پال ہڈسن کو اگلے ہفتے ملاقات کے لیے طلب کیا گیا ہے مگر تاریخ نہیں بتائی گئی۔

     

  • عالمی ادارہ صحت نے بھی دنیا کو کرونا کے حوالے سے بُری خبرسنا دی

    عالمی ادارہ صحت نے بھی دنیا کو کرونا کے حوالے سے بُری خبرسنا دی

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے بھی دنیا کو کرونا کے حوالے سے بُری خبرسنا دی،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کا امکان نہیں اس لیے دنیا کو اس مہلک وائرس کے ساتھ ہی جینے کا ڈھنگ سیکھنا ہوگا۔

    عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈائریکٹر برائے ہنگامی حالات مائیکل ریان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کے دنیا سے ختم ہوجانے کا امکان ناپید ہوگیا ہے، اب ہمیں اس وائرس کے ساتھ ہی زندگی بسر کرنے کا ڈھنگ سیکھنا ہوگا اور آگہی و احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس کی ہلاکت خیزی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

    مائیکل ریان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا سے اب تک ایچ آئی وی کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے اور اب ایک اور جان لیوا وائرس کی وبا کا سامنا ہے اور یہ بھی دنیا سے ختم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ وائرس کو سنجیدگی سے لیا جائے اور لاک ڈاؤن میں نرمی میں جلد بازی نہ کی جائے۔

    عالمی ادارہ صحت کے شعبہ ہنگامی حالات کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے موثر اور کم قیمت ویکسین کی جلد از جلد تیاری کے لیے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوا کی دستیابی سے قبل حالات کا معمول پر آنا ناممکن نظر آتا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ کے قریب جا پہنچی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں۔

  • سعودی عرب میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، 24 گھنٹوں میں 2 ہزار سے زائد نئے مریض

    سعودی عرب میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، 24 گھنٹوں میں 2 ہزار سے زائد نئے مریض

    سعودی عرب میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، 24 گھنٹوں میں 2 ہزار سے زائد نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، سعودی عرب میں 24 گھنتوں میں کرونا کے 2 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں

    سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 2039 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار آٹھ سو 69 تک پہنچ گئی ہے۔سعودی عرب میں کرونا سے دو سو 83 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

    سعودی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 سو 29 افراد صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ اب تک اس مرض کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 19ہزار 51 تک پہنچ چکی ہے۔ مجموعی مریضوں میں سے ایک سو 56 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے جبکہ 27 ہزار پانچ سو 35 مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی عمریں 43 سے 90 برس کے مابین ہیں مجموعی مریضوں میں سے 41 فیصد سعودی اور 59 فیصد غیر ملکی ہیں۔

    سعودی وزارت صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے تمام اصولوں پر کاربند رہیں۔ اور ان کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی چیز سے دور رہیں، خاص طور پر اجتماعات یا غیر ضروری مقاصد کے لیے گھروں سے نکلنا، اپنے ہاتھوں کو دھونے کا عمل جاری رکھیں اور غیر ضروری چھونے سے پرہیز کریں، حفظان صحت سے متعلق تمام اقدامات کی پابندی کریں۔

  • کرونا وائرس کا بچے بن رہے ہیں آسانی سے شکار،والدین رہیں ہوشیار

    کرونا وائرس کا بچے بن رہے ہیں آسانی سے شکار،والدین رہیں ہوشیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا سے 2700 کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں

    بھارت میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ ہے جس میں‌ تیسری بار 17 مئی کو مزید توسیع کی جائے گی، ایسے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں کرونا وائرس بچوں میں زیادہ پھیل رہا ہے اسلئے والدین بچوں پر توجہ دیں اورانہیں گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں.

    ایک رپورٹ کے مطابق اب تک کورونا وائرس کے مریضوں میں بھارت میں تقریباً 8.6 فیصد ایسے مریض ہیں جن کی عمر 20 سال سے کم ہے۔ یعنی بڑی تعداد میں بچے بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ خصوصی طور پر غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے اور چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن میں رہنے والے بچے تیزی کے ساتھ کورونا انفیکشن کی زد میں آ رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں،مہاراشٹر کے میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ڈرگس ڈپارٹمنٹ نے 12 مئی کو بتایا کہ ریاست میں 10 سال سے کم عمر کے تقریباً 770 بچوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 10 سے 20 سال کی عمر کے 1579 بچوں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ راجستھان، دہلی، مدھیہ پردیش، تلنگانہ میں بھی بڑی تعداد میں بچوں میں کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے

    بچوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے حوالہ سے سیو دی چلڈرن نامی این جی او کی کارکن آنندت رائے چودھری کا کہنا ہے کہ ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ کورونا وائرس بچوں کے لیے کم خطرناک ہے، اور اس سوچ کی وجہ سے پریشانی بڑھ سکتی ہے۔ کہیں نہ کہیں ہم ایسا کہہ کر بچوں کے لئے خطرے کو بڑھا رہے ہیں۔سچائی یہ ہے کہ کرونا وائرس کمزور قوت مدافعت والوں پر جلدی اثر کرتا ہے اور جو بچے عدم غذائیت کا شکار ہیں یا حساس ہیں، وہ بھی اس کی زد میں جلدی آتے ہیں۔ بدقسمتی سے محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے یا یتیم بچوں میں یہ کمزوریاں پائی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان پر کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

    بھارت میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار سے زیاد ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2700 کے قریب ہو گئی ہے

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 3722 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 134 مزید ہلکاتیں ہوئیں، بھارت میں کرونا سے 26 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو گئے.

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق کرونا کے سب سے زیارہ مریض مہاراشٹر میں ہیں،مہاراشٹر میں 25922 مریض سامنے آ چکے ہیں اور 975 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ بھارتی ریاست گجرات میں اب تک 9267 افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ وہاں 566 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    تامل ناڈو میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 9227 تک پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے64افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ دہلی میں کرونا مریضوں کی تعداد 8,000 کے قریب پہنچ گئی ہے ،دہلی میں 106 ہلاکتیں ہو چکی ہیں. راجھستان میں کرونا کے 4 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 121 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

  • مودی پر تنقید،کانگریس کے اراکین اسمبلی، صحافیوں کو کرونا کے بہانے قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا

    مودی پر تنقید،کانگریس کے اراکین اسمبلی، صحافیوں کو کرونا کے بہانے قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار پر تنقید کرنے والے اپوزیشن جماعت کے اراکین اسمبلی اور صحافیوں کو کرونا کے بہانے قرنطینہ مرکز بھجوا دیا، 5 اراکین اسبملی سمیت 10 افراد کو قرنطینہ مرکز بھجوایا گیا ہے

    واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ کا ہے جہاں کرونا مریض کے رابطے میں آنے کے بعد اپوزیشن جماعت کانگریس کے 5 اراکین اسمبلی سمیت 10 افراد کو قرنطینہ مرکز بھجوا دیا گیا ہے، ان تمام کے کرونا ٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے

    بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے اراکین اسمبلی اور میڈیا کے نمائندوں نے والیان میں ایک نوجوان سے ملاقات کی تھی جس میں کرونا کی تشخیص ہوئی اس کے بعد کانگریس کے اراکین پارلیمٹ ٹی این پرتاپن وی کے شری کانت اور ریمیا ہری داس اور دو رکن اسمبلی شفی پرمبل اور انل اکّارا کیرلا کو قرنطینہ مرکز بھجوا دیا گیا ہے

    محکمہ صحت کے افسران کے مطابق کرونا سے متاثرہ مریض سے ملاقات کرنے والے صحافیوں کو بھی گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے،انکے اور انکی فیملی کے کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے.

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    دوسری جانب کانگریس نے الزام لگایا کہ ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو جان بوجھ کر قرنطینہ مرکز بھجوایا گیا تا کہ وہ مودی سرکارکی ناکامیوں کا پول نہ کھول سکیں، پھر بھی ذمہ دار شہری کی حیثیت سے وہ قرنطینہ میں 14 روز مکمل کریں گے اور اسکے بعد مودی کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے رکھیں گے

  • سول ایوی ایشن  نے اندرون ملک فضائی آپریشن جذوی بحال کردیا،شیڈول بھی جاری کردیا،اداس چہروں پرخوشی آ گئی

    سول ایوی ایشن نے اندرون ملک فضائی آپریشن جذوی بحال کردیا،شیڈول بھی جاری کردیا،اداس چہروں پرخوشی آ گئی

    لاہور:سول ایوی ایشن نے اندرون ملک فضائی آپریشن جذوی بحال کردیا،شیڈول بھی جاری کردیا،اطلاعات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے اندرون ملک پرازوں کا اعلان کرکے مشکل میں پھنسے پاکستانیوں کوعید سے قبل خوشخبری سنا دی ہے ، اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے پی آئی اے اورایک نجی ائیرلائن کو یہ ذمہ داری سونپی ہے،

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے اچھی خبرسناتے ہوئے سول ایوی ایشن نے پی آئی اے اور سرین ائر کو اندرون ملک جذوی طور پر فضائی اپریشن بحال کرنے کی 16مئی سے مشروط اجازت دینے پر ائر لائن نے شیڈول جاری کردیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان پروازوں کے لیے خٌصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں،یہ بھی بتایا گیا ہےکہ ایس او پیز کے تحت ڈومیسٹک پروازوں پر پچاس فیصد مسافروں کا لوڈ ہوگا۔ سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اندرون ملک جانے اور آنے والے تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ ہوگی۔

    خیال رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک پروازوں پر انتیس مئی تک پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کی جائیں گی ، شیڈول کے مطابق کراچی لاہور ُپشاور کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کی جا رہی ہیں

    کرونا وائرس سے پہلے کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ہفتہ وار 369 پروازیں چلائی جاتی تھیں لیکن اب 68 چلائی جائیں گی، اسلام آباد سے پہلے 228 پروازیں چلائی جاتی تھیں اب ہفتہ وار32پروازیں چلائی جائیں گی
    لاہور سے پہلے 151 پروازیں اندرون ملک چلائی جاتی تھیں اب32 چلائی جائیں گی ،

    شیڈول کے مطابق پشاور سے پہلے 26 پروازیں چلائی جاتی تھیں اب 4 چلائی جائینگی جبکہ اس کے بعد کوئٹہ سے پہلے 14 پروازی چلائی جاتی تھیں اب 6 چلائی جائیں گی،باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات اورمعلومات کےمطابق پی آئی اے کی پروازیں اب ہفتہ میں ایک دن چھوڑ کر چلا ئی جا ئیں گی ۔

    دوسری طرف پی آئی اے نے بیرون ممالک سے پاکستانیوں کو لانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے اورآج ریاض میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ پی آئی اے نے یورپ کے لیے مزید ریلیف پروازوں کا اعلان کردیا ہے۔

    جبکہ قومی ائیر لائن نے یورپ کے لیے مزید پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے بارسلونا کے لیے پرواز سترہ مئی، لاہور سے فرینکفرٹ کے لیے انیس مئی اور اسلام آباد سے میلان کے لیے پرواز بائیس مئی کو روانہ ہوگی۔