Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وفاق سے اتفاق،لاک ڈاون میں نرمی :خیبرپختونخواہ حکومت نے ہفتے میں 4 دن مختص کردیئے

    وفاق سے اتفاق،لاک ڈاون میں نرمی :خیبرپختونخواہ حکومت نے ہفتے میں 4 دن مختص کردیئے

    پشاور : وفاق سے اتفاق،لاک ڈاون میں نرمی :خیبرپختونخواہ کی حکومت نے ہفتے میں 4 دن کاروبارکے لیے مختص کردیئے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت سے موافقت کرتے ہوئے خبیرپختونخواہ کی حکومت نے صوبے میں لاک ڈاون نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، صوبائی نے جاری اعلامیے میں کہا کہ اشیائے خورد و نوش کے علاوہ دکانیں، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی گزشتہ ایک ماہ سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس لاک ڈاؤن کے باعث غریب اور مزدور طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، وفاقی حکومت نے مذکورہ طبقے کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

    صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اشیائے خورد ونوش کے علاوہ تمام دکانیں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی۔

    اعلامیے کے مطابق تمام قسم کی دکانیں مقرر کردہ طریقہ کار کے مطابق کام کریں گی، 9 بجے سے 4 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرا سٹی، دیگر ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے بھی لاک ڈاؤں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے تاہم پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا اطلاق آئندہ ہفتے سے ہوگا۔

  • پھرٹرین حادثہ ہوگیا : پٹڑی پر سوئے مزدوروں کو ٹرین نے کچل ڈالا، 16 مزدور ہلاک

    پھرٹرین حادثہ ہوگیا : پٹڑی پر سوئے مزدوروں کو ٹرین نے کچل ڈالا، 16 مزدور ہلاک

    نئی دہلی: پھرٹرین حادثہ ہوگیا : پٹڑی پر سوئے مزدوروں کو ٹرین نے کچل ڈالا، 16 مزدور ہلاک،اطلاعات کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی ریاستوں میں سے ایک مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مال گاڑی کی زد میں آ کر 16 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بھارتی وزیر ریلوے نے تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں پٹڑی پر سوئے مزدوروں کو ٹرین نے کچل دیا، لاک ڈاؤن کے باعث پیدل گھروں کو جانے والے مزدور پٹڑی پر سو گئے تھے، رات کے اندھیرے میں ٹرین مزدوروں کو روندھتے ہوئے نکل گئی، حادثے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں جنوبی وسطی ریلوے کے مرکزی رابطہ کار افسر نے اس حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ حادثہ جمعے کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب کرماد کے علاقے میں پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو اورنگ آباد کے سول ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ریلوے کے افسر نے حادثے کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بظاہر ہلاک ہونے والے مزدور پٹڑی پر سو رہے تھے۔

    اورنگ آباد پولیس کے ایس پی موکشا پاٹل کا کہنا تھا کہ مزدور اورنگ آباد کے نواح میں واقع قصبے جالنا میں سٹیل کے کارخانے میں کام کرتے تھے۔ یہ لوگ جالنا سے بھسوال کی طرف جا رہے تھے اور انھیں بتایا گیا تھا انھیں ٹرین بھسوال سے ملے گی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ بدناپور اور کرماد کے ریلوے سٹیشنوں کے درمیان پربھنی۔ منمداد ریل سیکشن پر ہوا۔

    کرماد پولیس سٹیشن کے عہدیدار نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مزدور مدھیہ پردیش واپس جا رہے تھے۔ وہ ریل کی پٹڑی کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے اور تھکاوٹ کے باعث پٹڑیوں پر ہی سو گئے تھے۔حادثے پر ریلوے کی وزارت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مال گاڑی کے ڈرائیور کو نظر آیا کہ کچھ مزدور پٹڑی پر سو رہے ہیں تو ریل گاڑی روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ان سے ٹکرا گئی۔ریلوے حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے احکامات دے دیئے گئے ہیں اور جنوبی وسطی زون کے ریلوے سیفٹی کمشنر رام کرپل اس حادثے کی آزادانہ تحقیقات کریں گے۔

    جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق 20 مزدوروں کا قافلہ جالنا سے ریاست مدھیہ پردیش کے بھساول کی طرف پیدل سفر پر تھا اور رات میں چلتے چلتے یہ لوگ اتنا تھک گئے کہ ریل کی پٹری پر ہی سوگئے۔ انہیں یہ غلط فہمی تھی کہ لاک ڈاؤن میں سب کچھ بند ہے اور کوئی ٹرین نہیں چل رہی، لیکن صبح پانچ بجے کے قریب ایک مال بردار ریل انہیں کچلتے ہوئے نکل گئی۔

    علاقے کے ایک سینئر پولیس افسر ستیش کھیٹملاس کا کہنا تھا کہ یہ بیس مزدو رات میں 45 کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے بعد تھوڑا آرام کرنے کے لیے رکے تھے اور تھکاوٹ کی وجہ سے ریل کی پٹری پر ہی انہیں نیندآ گئی۔ صبح تقریباً سوا پانچ بجے ایک مال بردار ریل انہیں روندتے ہوئے گزرگئی۔حکام کے مطابق قافلے کے تین بچ جانے والے دیگر مزدوروں کو زبردست ذہنی دھچکا پہنچا ہے اور ان کی کاؤنسلنگ کی جا رہی ہے۔

    دوسری طرف بھارتی وزیراعظم مودی نے حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد میں ٹرین کے حادثے میں جانی نقصان پر بہت غمزدہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے سے بات کی ہے جو اس سارے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

  • لاک ڈاؤن کے باعث ایک کروڑ شادیاں منسوخ،شادی کے امیدواروں میں مایوسی کی لہردوڑ گئی

    لاک ڈاؤن کے باعث ایک کروڑ شادیاں منسوخ،شادی کے امیدواروں میں مایوسی کی لہردوڑ گئی

    نئی دہلی : لاک ڈاؤن کے باعث ایک کروڑ شادیاں منسوخ،شادی کے امیدواروں میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ،اطلاعات کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے سے معمولات زندگی متاثر ہیں اور کئی شعبوں کو اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔

    لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کی وجہ سے بھارت میں جہاں کاروباری ادارے بند ہیں، وہیں تفریحی و مذہبی مقامات کو بھی بند کرکے شادیوں کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور دو ماہ گزر جانے کے باوجود شادیوں کے اجتماعات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارت میں سالانہ تقریبا ایک کروڑ شادی کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں اور ان تقریبات پر 40 سے 50 ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 80 کھرب روپے تک کے اخراجات آتے ہیں اور ان شادیوں سے حکومت کو بھی بہت بڑی کمائی ہوتی ہے۔تاہم لاک ڈاؤن کے باعث اب اتنی تعداد میں شادیاں ہونے کے امکانات نہیں اور بھارت میں سب سے زیادہ شادیاں موسم بہار یعنی فروری سے لے کر مئی کے آخر تک ہوتی ہیں، تاہم موسم گرما میں بھی وہاں لاکھوں شادیاں ہوتی ہیں۔

    خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں شادی کی تقریبات منعقد کرنے والے اداروں اور شادیاں کرنے والے فلاحی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے باعث بھارتی ریاست راجستھان میں ہی کم از کم 23 ہزار شادی کی تقریبات منسوخ کردی گئیں،

    اسی طرح ایک ارب 30 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں سالانہ ایک کروڑ ہونے والے شادیوں میں سے لاکھوں شادیوں کی تقریبات منسوخ ہونے کے امکانات ہیں تاہم یہ اس حوالے سے کوئی مستند اعداد و شمار دستیاب نہیں کہ تقریبات منسوخ کیے جانے کے باوجود کتنی شادیاں سادگی میں یا آن لائن ہو رہی ہیں

     

     

    تاہم گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں بھارت بھر میں آن لائن شادیوں میں اضافہ دیکھا جار ہا ہے اور بعض شادیاں تو ایسی بھی ہو رہی ہیں جن میں دلہا اور دلہن بھی ایک دوسرے سے دور ہوتے ہیں جب کہ شادی کی رسومات نبھانے والے مذہبی پیشوا بھی دونوں دلہن اور دلہا سے دور ہوتے ہیں۔ایسی ہی ایک شادی گزشتہ ماہ اپریل کے آخر میں سر انجام پائی جسے اب تک آن لائن شادیوں میں سب سے بڑی شادی تسلیم کیا جا رہا ہے، کیوں کہ مذکورہ شادی کی آن لائن تقریبات کو 16 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا۔

    اے ایف پی کے مطابق ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی سےتعلق رکھنے والے اور بیرون ملک ملازمت کرنے والے 26 سالہ سشین ڈانگ نے 19 اپریل کو آن لائن شادی کرکے سب کو حیران کردیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی شادی اب تک کی سب سے پرتعیش آن لائن شادی تسلیم کی جا رہی ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی آن لائن شادی کی بیک وقت مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں اور یہاں تک کہ دلہا اور دلہن بھی ایک دوسرے سے کئی کلو میٹر کے فاصلے پر تھے۔آن لائن شادی کرنے والے دلہا سشین ڈانگ خود ممبئی میں جب کہ ان کی دلہن کیریٹی نارنگ ریاست اتر پردیش کے شہر بیریلی میں تھیں اور ان کی شادی کے لیے ہندو مذہبی روایات کے تحت عبادات کرانے والے مذہبی پیشوا پنڈت ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں تھے۔

    ان کی شادی کی آن لائن تقریبات میں دہلی، بنگلورو اور گڑگاؤن شہر سمیت دیگر شہروں سے ان کے 100 کے انتہائی قریبی رشتہ داروں اور اہل خانہ نے بھی شرکت کی اور ان کی شادی کی تقریب ویڈیو ایپ کے ذریعے سر انجام دے کر اسے فیس بک پر چلایا گیا، جسے 16 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے۔ایک دوسرے سے کئی کلومیٹرز کی دوری پر آن لائن شادی کرنے والے دلہا اور دلہن اپنی شادی سے بہت خوش دکھائی دیے۔

    دلہا اور دلہن کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے یہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ان کی شادی کسی وبا کی وجہ سے منسوخ ہوگی، تاہم انہوں نے یہ بھی نہ سوچا تھا کہ ان کی آن لائن ہونے والی شادی اتنی پرتعیش ہوگی۔ان کی شادی کے دوران ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے مختلف گیتوں پر رقص بھی کیا جب کہ دلہن نے اپنے والدین اور اور دلہا نے بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی کے وقت ڈانس کیا۔

    لاک ڈاؤن کے باعث جہاں بھارت میں شادیوں کی تقریبات منسوخ ہوچکی ہیں، وہیں وہاں آن لائن شادیوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے اور کئی فرم آن لائن شادیوں کی تقریبات کروانے کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔آن لائن شادی کی تقریبات کروانے والے ادارے عام طور پر کسی بھی تقریب کو منعقد کرنے کے لیے ایک لاکھ روپے فیس وصول کر رہے ہیں اور وہ اس رقم میں نہ صرف میک اپ آرٹسٹ کی خدمات بھی پیش کرتے ہیں بلکہ وہ آن لائن تقریب میں روایتی شادی کے گانے اور بیک وقت درجنوں افراد کو آن لائن تقریب مین شامل کرنے کی سہولت بھی فراہم کر رہےہیں۔

  • آئیں ہم بتاتے ہیں کہ منشیات کی لعنت سے پاکستان کو کیسے پاک کیا جاسکتا ہے، چین کی بڑی پیشکش

    آئیں ہم بتاتے ہیں کہ منشیات کی لعنت سے پاکستان کو کیسے پاک کیا جاسکتا ہے، چین کی بڑی پیشکش

    اسلام آباد:آئیں ہم بتاتے ہیں کہ منشیات کی لعنت سے پاکستان کو کیسے پاک کیا جاسکتا ہے، پاکستان میں منشیات پر قابو پانے کے لئے چین کی جانب سے تمام تر وزارتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امداد کی پیش کش کردی ہے

    چین کی بڑی پیشکش ، چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے جمعہ کو اسلامباد میں وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی سے ملاقات کی اور منشیات کی لعنت کو روکنے کے لئے پاکستان کو مدد فراہم کرنے میں چینی حکومت کی رضامندی ظاہر کی۔

    چینی سفیر جینگ نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانا نہ صرف چین بلکہ پورے خطے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمسایہ ملک ہونے کی وجہ سے اس عالمی مسئلے پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کرنا اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نگرانی کے سازوسامان ، ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کی شکل میں اپنی امداد بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ میٹنگ کے دوران یاؤ جینگ نے انسدادِ منشیات کی خاطر چینی حکومت کے نمائندہ پولیس کونسلر مسٹر پینگ یونفی کی خدمات بھی پیش کیں۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جینگ نے وفاقی وزیر اعظم خان کو آگاہ کیا کہ چین کے عوام بھی پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور پوری طرح سے ان کی مدد کا وعدہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے متعلقہ مسائل پوری انسانیت کو اثر انداز کررہے ہیں ، لہذا دونوں حکومتوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ منشیات مافیا اور منشیات فروشوں کے خاتمے کے لئے باہمی اور مربوط لڑائی لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتیں منشیات کے کنٹرول کے لئے مشترکہ منصوبے شروع کرکے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستان کی طرح انسداد منشیات کے لئے علیحدہ وزارت موجود نہیں ہے لیکن منشیات کے خلاف بہت سخت ضوابط موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سرحدی کنٹرول فراہم کرنے اور پالیسی سے متعلق امور حل کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہیں۔

    یاؤ جینگ نے کوویڈ 19 بحران کے دوران پاک بحریہ کے ساتھ تعاون سے کیے جانے والے اینٹینارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے آپریشن پر اعظم سواتی کو سراہا۔ اعظم سواتی نے بتایا کہ 100 کلو گرام ضبط ہونے والی منشیات کی مالیت قریباً 3 ارب روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے کئی آپریشنز کی بدولت عربوں نوجوانوں کی زندگیاں منشیات کے مالکین کے ہاتھوں تباہ ہونے سے بچا لی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این ایف منشیات کے بہاؤ کو روکنے اور اس لعنت سے ہمیشہ کے لیے پاکستان کی جان چھڑوانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے چینی سفیر کو دعوت دی کہ وہ اے این ایف کے تحت چلائی جانے والی سہولیات ، بندرگاہوں ، چوکیوں اور جیلوں کا دورہ کریں تاکہ وہ پاکستان کے اندر منشیات کنٹرول حکام کی کوششوں کا ذاتی اندازہ لگا سکیں۔

    اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے چین کی جانب سے کی گئی کاوشیں قبائل دید اور غیر معمولی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے کورونا کے دوران پاکستان کو امداد فراہم کر کے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ اپنے خلوص اور دوستی کا ثبوت دیا ہے۔

    اعظم سواتی نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ پاکستان کے لئے ایک بہت سنگین مسئلہ رہا ہے جس کی بنیادی وجہ اس سے ملحقہ افغانستان میں منشیات کے کنٹرول کی بگڑتی ہوئی صورتحال ہے۔ انہوں نے چینی سفیر کی جانب سے منشیات کے مسئلے کو علاقائی چیلنج کے طور پر سامنے لانے اور اس کے حل کیلئے آگے بڑھنے پر چینی سفیر مسٹر جینگ کی کاوشوں کو سراہا۔ اعظم سواتی نے کہا کہ جب چین اور پاکستان دونوں ممالک اپنے ملکوں میں منشیات کی دستیابی کی بات کرتے ہیں تو وہ صفر رواداری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اس لعنت سے لڑنے میں دونوں ریاستیں شنابشنا کھڑی ہیں ۔

  • کرونا یا کوئی اور وجہ : بچوں کو زبان سیکھنے میں مدد دینے والی گوگل ایپ اپنا رنگ جمائے گی

    کرونا یا کوئی اور وجہ : بچوں کو زبان سیکھنے میں مدد دینے والی گوگل ایپ اپنا رنگ جمائے گی

    نیویارک :کرونا یا کوئی اور وجہ : بچوں کو زبان سیکھنے میں مدد دینے والی گوگل ایپ اپنا رنگ جمائے گی ،اطلاعات گوگل نے اینڈرائیڈ کے لیے اپنی ایک نئی ایپ ریڈ اے لونگ ایپ کی ابتدائی رسائی کو شیئر کیا ہے جو کہ 5 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو پڑھنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

    یہ ایپ پاکستان میں بولو کے نام سے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے جو اردو اور انگلش زبان بولنے میں انہیں مدد فراہم کرے گی۔اس ایپ میں تصویری فیڈبیک جیسے تصویری کہانیاں اونچی آواز میں سنائی9 جاتی ہیں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ جملوں کو دہرائیں۔

    یہ ایپ گوگل کی جانب سے اسکولوں کی بندش سے متاثر ہونے والے طالبعلموں کو ذہنی طور پر مصروف رکھنے اور سیکھنے میں مدد دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس ایپ میں پڑھنے والی دوست کا نام دیا رکھا گیا ہے جس کے لیے گوگل کی ٹیکسٹ ٹو اسپیچ اور اسپیچ ریکونیشن ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے جو تعین کرتا ہے کہ بچے کو پڑھنے میں کس حد تک مشکلات کا سامنا ہے۔

    دیا کی جانب سے پورے سیشن میں مثبت فیڈبیک دیا جاتا ہے اورر بچہ دیا پر کسی بھی وقت مدد کے لیے کلک کرسکتا ہے تاکہ کس لفظ کے تلفظ یا جملے کو سن سکے۔

    اس ایپ میں دنیا بھر کی کہانیاں موجود ہیں جبکہ گیمز بھی ہیں جن کے ذریعے بچے اسٹارز اور بیجز حاصل کرسکتے ہیں اور والدین ہر بچے کی الگ پروفائل بناسکتے ہیں تاکہ ان کی پیشرفت کا جائزہ تصویر پر کلک کرکے کیا جاسکے۔

    اس ایپ میں خریداری یا اشتہارات نہین اور سائن ان کی بھی ضرورت نہیں، بس ایپ اور اسٹوریز کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جو آف لائن بھی کام کریں گی۔اس ایپ کو سب سے پہلے گزشتہ سال بھارت میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب پاکستان میں بھی والدین اسے استعمال کرسکتے ہیں، جس میں انگلش، اردو، ہسپانوی اور ہندی سمیت 9 زبانوں کی سپورٹ دی گئی ہے۔

  • تدریسی ہسپتالوں کی او پی ڈی کھولنے کے بارے کیا فیصلہ ہوا؟

    تدریسی ہسپتالوں کی او پی ڈی کھولنے کے بارے کیا فیصلہ ہوا؟

    تدریسی ہسپتالوں کی انتظامیہ اوپی ڈی مکمل کھولنے کے حوالے سے گو مگو کا شکار۔ محکمہ صحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی جانب سے ہسپتالوں کے سربراہان کو تاحال مکمل اوپی ڈی کھولنے کے حوالے سے کوئی مراسلہ جاری نہیں کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سپیشلا ئزد کی جانب سے کروناوائرس کی وجہ سے چار بیماریوں، آئی، ای این ٹی، ڈینٹل اور ڈرما کے شعبہ جات کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ اوپی ڈی میں چار بیماریوں شعبہ جات کو تاحال نہیں کھولا جا رہا۔ محکمہ صحت سپیشلا ئزڈ کی جانب سے مکمل اوپی ڈی بحال کرنے کے حوالے سے حتمی مراسلہ کا انتظار کیا جا رہا۔ ہسپتالوں میں معمول کے مطابق میڈیکل، سرجیکل، گائنی، نیوروسرجری، آرتھوپیڈک کی اوپی ڈی بحال ہیں۔ ہسپتالوں کی اوپی ڈی میں معمول سے مریضوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔

  • نیورو انسٹیٹیوٹ کے دو ملازمین میں کورونا کی تشخیص

    نیورو انسٹیٹیوٹ کے دو ملازمین میں کورونا کی تشخیص

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ملازمین کی سکریننگ،50میں سے 2ملازمین کی رپورٹ پازیٹو آگئی۔ دونوں ملازمین کی حالت تسلی بخش،تمام ضروریات کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ پروفیسر خالد محمود کا کہنا ہے کہ نیورو انسٹی ٹیوٹ میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے علیحدہ لفٹ، آپریشن تھیٹر مختص
    جدید سہولتوں سے آراستہ آئسولیشن وارڈ اور آئی سی یو کی سہولت موجود ہے۔ ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس کو وافر مقدار میں حفاظتی کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ پنز میں داخلے کے وقت تھرمل گن سے سکریننگ لازمی،ماسک پہنے بغیر کسی فرد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آؤٹ ڈور میں روزانہ150مریضوں کا طبی معائنہ، 24گھنٹے آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
    فرنٹ لائن پر وبا سے لڑنے والوں کو 24ہزار سے زائد سرجیکل اور1130این 95ماسک دیے جا چکے ہیں۔ ملازمین کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے 1370گلووز،1127حفاظتی لباس اور عینکیں و شوز پئیر کور دیے ہیں۔

  • پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے کتنے ملازمین میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے کتنے ملازمین میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے کتنے ملازمین میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا مریضوں اور ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی اقدامات، 50ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 2کا مثبت آنے پر انہیں فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا

    دونوں ملازمین کی حالت تسلی بخش ہے ان کی جلد صحت کی بحالی کیلئے مکمل خیال رکھا جائے گا جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے لفٹ اور آپریشن تھیٹر الگ کرنے کے علاوہ تھرمل گن سے سکریننگ لازمی قرار دینے کے ساتھ ساتھ انسٹیٹیوٹ میں بغیر ماسک کے کسی شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں بھی مریضوں کا طبی معائنہ،داخلہ اور ایمرجنسی میں 24 گھنٹے آپریشنز کیے جا رہے ہیں اورپنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت ڈاکٹرز،نرسز اور طبی عملے کو تمام حفاظتی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں اور اب تک 24ہزار سے زائد سرجیکل ماسک، 1127این 95ماسک،950حفاظتی کٹس،100عینکیں اور 13710گلووز مہیا کیے گئے ہیں۔ نیورو سرجری اور نیورالوجی آؤٹ ڈور میں روزانہ کی بنیاد پر 150مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے جدید سہولتوں سے آراستہ آئسولیشن وارڈ اورآئی سی یو میں 24گھنٹے طبی عملہ چاق و چوبند ہے۔

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے احکامات کی روشنی میں بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجے کے لئے راؤنڈ دی کلاک سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت کے طے شدہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار رکھ کر نسٹی ٹیوٹ میں ذمہ داریاں ادا کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن پر اپنے فرائض سر انجام دینے والے طبی عملے کو بھی کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے خاتمے تک پینز انتظامیہ اور تمام سٹاف الرٹ رہے گا

    بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں کور کمانڈرلاہورشریک، کرونا مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار

  • پنجاب میں مزید کرونا کیسز ، ہلاکتوں میں بھی اضافہ

    پنجاب میں مزید کرونا کیسز ، ہلاکتوں میں بھی اضافہ

    پنجاب میں مزید کرونا کیسز ، ہلاکتوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی : پنجاب میں کورونا وائرس کے 961 مزید کیسز سامنے آگئے.صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10033 ہوگئی.لاہور سے کورونا وائرس کے 488 مزید کیسز سامنے آگئے اس طرح لاہور میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 3856 ہوگئی

    گجرات سے کورونا وائرس کے 87 مزید کیس رپورٹ رپورٹ ہوئے جس بعد تعداد 436،

    راولپنڈی سے کورونا وائرس کے 77 مزید کیس،تعداد 581، فیصل آباد سے کورونا وائرس کے 60 مزید کیس، تعداد 311 ہوگئی ہے .

    اسی طرح مظفرگڑھ سے کورونا وائرس کے 67 مزید کیس، تعداد 95 ہوگئی.ملتان سے کورونا وائرس کے 45 مزید کیس، تعداد 203 ہوگئی ، سیالکوٹ سے مزید 28،گجرانوالہ سے مزید 26 کورونا کیسز رپورٹ رپورت ہوئے ہیں.

    پنجاب میں کورونا وائرس سے 184 ہیلتھ ورکرز اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے

  • لاک ڈاؤن میں "جوش” نہیں چلے گا، وزیراعلیٰ سندھ

    لاک ڈاؤن میں "جوش” نہیں چلے گا، وزیراعلیٰ سندھ

    لاک ڈاؤن میں "جوش” نہیں چلے گا، وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاوَن ہے اور رہے گا،ہفتہ نہیں پیر سے لاک ڈاوَن میں نرمی ہوگی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ تمام صنعتی ادارے کھولے رہیں گے جو ایس او پیز پر عمل درآمد کر رہے ہیں،دکانیں فجر سے شام 5بجے تک کھلیں گی ،شاپنگ مالز اور بڑی مارکٹیں نہیں کھلیں گی ،ہفتہ اور اتوار کو اشیاء خورونوش کے علاوہ سب بند رہے گا،شاپنگ مال پلازہ بند رہینگے۔ دفاتر بند رہینگے۔ ریسٹورنٹ، شادی ہال ،عوامی اجتماعات بند رہینگے۔ یہ تمام فیصلے وفاق نے کئے ہیں۔ جس پر ہم 31 مئی تک عمل کرینگے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 14مارچ کوعوامی اجتماع والی جگہوں کوبند کیا،16مارچ کوریسٹورنٹس سےکہا 9 بجے سے پہلے بند ہوں گے،17مارچ سےشاپنگ مال، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کی،22مارچ سے لاک ڈاؤن کو  بتدریج سخت کیا،بڑاسوچ سمجھ کر ،مشاورت کے بعد یہ اقدام اٹھائے،یکم اپریل کولاک ڈاؤن کا اعلان وفاق نے کیا،اسد عمر نے خود اعلان کیا لاک ڈاؤن 14اپریل تک رہے گا،

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    قوم کو ٹائیگر فورس نہیں رضا کاروں کی ضرورت ہے، الخدمت نے "بندروں” کو بھی خوراک دی،سراج الحق

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جوش اورجذبات نہیں،حقائق دیکھ کرفیصلے کرنے ہوتے ہیں،جن ممالک کومشکل پیش آئی انہوں نے وقت پرلاک ڈاؤن نہیں کیا،اگر کوئی صوبہ وفاق کی بنائی ہوئی ایس او پیز پر نہیں چلتا تو اس میں ہمارا قصور نہیں اس وقت کراچی شہر کے حالات ٹھیک نہیں ہے،ہمارا صحت کا نظام باقی تینوں صوبوں سے بہتر ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی اپنے کی جانے کی تکلیف کا احساس ہے مجھے،کوشش کررہے ہیں اور آخری دم تک کرتے رہیں گے،شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کچھ کاروبار کھل ضرور رہا ہے لیکن ضرورت نہ ہو تو گھر سے نہ نکلیں،

    کسی سے دشمنی نہیں، زندگیاں بچانا زیادہ اہم ہے، وزیراعلیٰ سندھ