Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • شدید کشیدگی کے باوجود ایران، امریکا میں خفیہ مذاکرات کا انکشاف

    شدید کشیدگی کے باوجود ایران، امریکا میں خفیہ مذاکرات کا انکشاف

    نیو یارک: شدید کشیدگی کے باوجود ایران، امریکا میں خفیہ مذاکرات کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جارحانہ بیانات کی جنگ کا سلسلہ مسلسل چل رہا ہے، تاہم اسی دوران امریکی اخبار نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران، واشنگٹن قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک اعلی سطح کے عہدے دار نے بتایا کہ ایران اور امریکا اس وقت سمجھوتے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ جس کا مقصد امریکی بحریہ کے سینئر اہلکار کی رہائی ہے۔ اس اہلکار کو ایرانی حکام نے امریکا میں گرفتار امریکی ایرانی ڈاکٹر کے مقابل حراست میں لے رکھا ہے۔

    نیو یارک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی ںظام اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تعلقات کو بگاڑنے والے بڑھتے ہوئے تناؤ اور فوجی طاقت کی دھمکیوں کے پیش نظر یہ مذاکرات نارمل نوعیت کے نہیں ہیں۔

    واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ایرانی مفادات کے نگران شعبے کے نائب ڈائریکٹر ایرانی ذمے دار ابو فاز مہر آبادی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مقصد ایران میں دو سال سے زیر حراست 48 سالہ امریکی مائیکل وائٹ کا ایک ایرانی امریکی ڈاکٹر سے تبادلہ ہے۔مہر آبادی نے مذکورہ ڈاکٹر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ بات چیت ابھی کسی نتیجے تک نہیں پہنچی ہے۔

    ادھر مائیکل وائٹ کے گھرانے کے ترجمان جوناتھن فرینکس کا بھی کہنا ہے کہ فریقین کے بیچ مذاکرات جاری ہیں۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔ اس وقت کم از کم 4 امریکی ایران کی حراست میں ہیں۔ کم از کم 3 ایرانی نژاد ہیں۔ادھر ایران کا کہنا ہے کہ امریکا نے تقریبا 24 ایرانیوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔

    مائیکل وائٹ کو مارچ کے اواخر میں عارضی طور پر ایرانی جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ رہائی کورونا وائرس کے متعدی مرض پر قابو پانے میں معاونت کے لیے قیدیوں کو رخصت دینے کے عمل کا حصہ تھی۔ وائٹ اس وقت تہران میں سوئٹزر لینڈ کے سفارتخانے میں زیر حراست ہے۔ سفارت خانہ ایران میں امریکی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے۔

    مئی 2018ء میں امریکا نے 2015ء میں طے پائے گئے ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اس کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران پر پابندیوں کے عائد کرنے اور انہیں مزید سخت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اس کے نتیجے میں ایران کی معیشت کی کمر ٹوٹ گئی۔ وائٹ ہاؤس کے عہدے داران نے کورونا بحران کے سبب انسانی وجوہات کی بنا پر پابندیاں نرم کرنے کی ایرانی درخواست کو مسترد کر دیا۔

    اس کے جواب میں ایران نے زیادہ دفاعی موقف اختیار کر لیا۔ اس نے جوہری معاہدے میں مقرر کردہ حد سے زیادہ مقدار میں یورینیم کی افزودگی شروع کر دی۔ اس نے فوجی سیٹلائٹ فضا میں چھوڑا۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگوس بھی کہہ چکی ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح زیر حراست امریکیوں کی اپنے گھروں کو واپسی ہے۔

    واشنگٹن میں ایرانی سفارتکار ابو فاز مہر آبادی کے مطابق امریکا میں زیر حراست ڈاکٹر ایرانی اور امریکی دہری شہریت رکھتا ہے اور وہ ضمانت پر رہا ہو گیا۔ ایران میں اس وقت دہری شہریت کے حامل قیدی مذاکرات کے حالیہ دور کا حصہ نہیں ہیں۔ ایران میں زیر حراست تمام ایرانی امریکی قیدیوں پر جاسوسی کا مبہم الزام ہے جس کا یہ سب لوگ انکار کر چکے ہیں۔

  • کورونا وائرس کی وجہ سے دیگر مریضوں کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے ڈاکٹر فیصل سلطان نے انکشاف کردیا

    کورونا وائرس کی وجہ سے دیگر مریضوں کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے ڈاکٹر فیصل سلطان نے انکشاف کردیا

    اسلام آباد: کورونا وائرس کی وجہ سے دیگر مریضوں کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے ڈاکٹر فیصل سلطان نے انکشاف کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض نظر انداز ہو رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کی موجودگی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام ہمارے ہاتھ میں ہے، عوام کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ ہمارے پاس وینٹی لیٹرز اور دیگر سہولیات موجود ہیں لیکن یہ ایسا نہ ہو کہ اس وائرس کا پھیلاؤ ہمارے ہاتھوں سے نکل جائے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہ ہمیں اپنے نظام صحت کو تیار کرنے کا وقت ملا ہے، ہمارے نظام صحت پر مزید دباؤ آ سکتا ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان میں اموات کی تعداد 40 تک رہی لیکن دیگر ممالک سے اس کا موازنہ کریں تو ہماری صورتحال بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا دنیا کے تقریباً ہر ملک میں پھیل چکی ہے لیکن اس کا انداز ہر جگہ الگ رہا، کچھ ممالک میں یہ آگ کی طرح پھیلی ہے۔ تاہم کچھ میں اس وائرس کے پھیلاؤ میں اس طرح کی تیزی نہیں دیکھی گئی۔

  • سینیٹ کا ویڈیولنک اجلاس : سینیٹرز آپس میں کیا باتیں کرتے رہے ،اندر کی کہانی ، دلچسپ باتیں

    سینیٹ کا ویڈیولنک اجلاس : سینیٹرز آپس میں کیا باتیں کرتے رہے ،اندر کی کہانی ، دلچسپ باتیں

    اسلام آباد : سینیٹ کا ویڈیولنک اجلاس ، اہم ممبران کی اہم گفتگو،سینیٹرز آپس میں کیا باتیں کرتے رہے ، اطلاعات کے مطابق ڈ پٹی چیئرمین سینیٹ و دیگر اراکین نے بھی کہا ہے کہ کرو نا وبا کے باعث غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے،ایوان بالا کا اجلاس ضروری ہو گیا ہے، تمام صورتحال پر سیر حاصل بحث ہونی چاہئے ،ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اپوزیشن نے موجود ہ حالات میں سینیٹ کا اجلاس بلائے جانے کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر حکومت اجلاس نہیں بلاتی تو اپوزیشن کے پاس ریکوزیشن کے ذریعے بھی اجلا س طلب کرنے کا آپشن موجود ہے ۔

     

     

    جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ویڈیو لنک ویبینارکے ذریعے غیر رسمی اجلاس منعقد ہواجس میں کرو نا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، ایوان بالا کے اجلاس اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔سینیٹر ز مشاہد حسین سید، فیصل جاوید، رخسانہ زبیری، عثمان کاکڑ، رانا مقبول ، میاں عتیق شیخ، امام دین شوقین، سراج الحق، ولید اقبال ، مہر تاج روغانی، حاصل بزنجو ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمزی، پرویز رشید ، ڈاکٹر آصف کرمانی ، سکندر مندھرو، کلثوم پروین، ذیشان خانزادہ، غوث محمد نیازی ، مولانا عبدالغفور حیدری اور ستارہ ایازنے شرکت کی ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا و اراکین سینیٹ نے اپیل کی کہ عوام کرو نا پر قابو پانے کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

    سینیٹ اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے ویڈیو کانفرنسنگ کی استعداد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ موجودہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا۔ اس دوران اراکین نے کہاکہ قواعد وضوابط اور اس ویڈیو کانفرنس کی روشنی میں سینیٹ اجلاس بلانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و اراکین نے کہاکہ کرو نا وبا کے باعث غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے۔ اراکین نے کہاکہ ایوان بالا کا اجلاس ضروری ہو گیا ہے جبکہ اس دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ تمام صورتحال پر سیر حاصل بحث ہونی چاہئے ۔ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنے میں مدد ملے گی۔ اپوزیشن سینیٹر ز نے کہاکہ اگر حکومت اجلاس نہیں بلاتی تو اپوزیشن کے پاس ریکوزیشن کے ذریعے بھی اجلا س طلب کرنے کا آپشن موجود ہے

  • عمران خان پہلے کرونا کے حوالے سے ڈرا رہے تھے اب لاک ڈاون بھی ختم کرنا چاہتے ہیں ،جاوید بدرپھٹ پڑے

    عمران خان پہلے کرونا کے حوالے سے ڈرا رہے تھے اب لاک ڈاون بھی ختم کرنا چاہتے ہیں ،جاوید بدرپھٹ پڑے

    لاہور :عمران خان پہلے کرونا کے حوالے سے ڈرا رہے تھے اب لاک ڈاون بھی ختم کرنا چاہتے ہیں ،جاوید بدرپھٹ پڑے ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرنے عمران خان کے فیصلوں پربڑے تعجب کا اظہارکیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے تو وزیراعظم کہہ رہے تھے کہ کرونا کے حوالے سے بہت دباو آئے گا لیکن اب خود ہی لاک ڈاون نرم کرنے کا اعلان کیا ہے

    18 اپریل کو وزیراعظم صاحب نے خود بتایا تھا کہ 25 مئی کو کرونا کا بہت پریشر آۓ گا جبکہ تب عیدالفطر بھی ہے اور اب خود وزیراعظم صاحب 9 مئی کو لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کردیا ہے پتا نہیں کون سی مخلوق وزیراعظم کو مُلک کے حالات بتاتی

    جاوید بدر کہتے ہیں کہ مجھے بڑی حیرانی ہورہی ہےکہ وزیراعظم پہلے ڈرا رہے تھے اوراب لوگوں کو تسلیاں دے رہے ہیں ، یہ کس کے کہنے پرکررہے ہیں پتہ نہیں

  • کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی

    کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت کی غریب عوام دو وقت کے کھانے کو ترس گئی ہے

    ایسے میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران مدد کے بہانے ایک شخص نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ،مغربی دہلی میں مقامی ممبر اسمبلی سے مفت راشن اور ایک ہزار روپے کی مالی مدد دلانے کے بہانے ایک شخص نے اپنی پڑوسی 35 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے واقعہ سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

    پولیس کے مطابق، متاثرہ خاتون اور اس کا پڑوسی گزشتہ 10 سال سے زیادہ ایک دوسرے کو جانتے تھے۔خاتون کا شوہر ناریل فروخت کرتا ہے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے پولیس سٹیشن میں‌ مقدمہ درج کروایا تھا اس نے الزام لگایا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مدد دلانے کے بہانے ان کے پڑوسی نے اس کے بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے

    خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ جب وہ کام پر گیا تھا، تب وہ آدمی جو کہ ایک راشن کی دکان پر کام کرتا ہے، اس نے اپنے رابطوں کے ذریعے ایک رکن اسمبلی سے اس کی بیوی کو راشن اورایک ہزار روپے کی مالی مدد دلانے کا وعدہ کیا۔جب خاتون اس کے لئے راضی ہو گئی، تو وہ اسے مغربی دہلی کے پاس لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی کی۔

  • 106 سالہ شخص نے دی کرونا کو شکست، ڈاکٹر بھی حیران

    106 سالہ شخص نے دی کرونا کو شکست، ڈاکٹر بھی حیران

    106 سالہ شخص نے دی کرونا کو شکست، ڈاکٹر بھی حیران
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں 106 سالہ شخص نے کرونا کو شکست دے گی

    دہلی کے رہائشی 106 سالہ مختار احمد نے کرونا وائرس کو شکست دے دی ہے، انہیں 14 اپریل کو دہلی کی نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، مختار احمد کو اسکے بیٹے کی وجہ سے کرونا ہوا تھا کیونکہ اسکے بیٹے میں پہلے کرونا کی تشخیص ہوئی تھی

    106 سالہ مختار احمد کی صحتیابی پر طبی عملے کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی مریض صحت یاب ہوتا ہے تو یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہوتی ہے لیکن 106 سالہ مختار احمد کا صحت یاب ہونا دوسروں کے لئے حوصلہ کی بات ہے ۔

    قبل ازیں بھارتی شہر کولکتہ کی رہائشی 88 سالہ خاتون سروجی مکھر جی میں 18 اپریل کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اسے سرکاری ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا اس نے کرونا کو شکست دے دی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ہائی بلڈ پریشر،پیٹ، پیشاب اور سانس کی نالی میں ا نفیکشن کی وجہ سے خاتون کی حالت بہت ہی زیادہ خراب تھی مگر خاتون نے ہمت کے ساتھ کرونا کا مقابلہ کیا اور علاج کے درمیان کبھی بھی مایوس نظر نہیں آئی اور صحت مند ہونے کیلئے پرامید تھی۔

    اسپتال کے میڈیکل سپرنڈنٹ سسیر نسکر کا کہنا ہے 88سالہ خاتون جیسی ہمت اور مضبوط ارادے والے بہت ہی کم لوگ نظر آتے ہیں۔70سے زاید عمر والے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جب کہ خاتون پہلے سے ہی کئی بیماریوں کی شکار تھیں۔

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    88سالہ خاتون کے بیٹے سبھابترا مکھرجی جو احمدآباد میں مقیم ہیں انکا کہنا ہے ہم سب مایوس ہوگئے تھے۔ ہم ڈاکٹراور اسپتال عملہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں اور اسکا مقابلہ کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔

    بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

  • کرونا وائرس سے بھارتی فوج میں ہلاکتیں

    کرونا وائرس سے بھارتی فوج میں ہلاکتیں

    کرونا وائرس سے بھارتی فوج میں ہلاکتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، بھارتی فوج میں کرونا پھیل چکا ہے ، اب خبر آئی ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے بھارتی فوج بی ایس ایف کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی ایس ایف کے دو اہلکار کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں، انکی موت کی وجہ سے ہم صدمے میں ہیں. بی ایس ایف کے افسران اور سبھی اہلکار دو نوجوانوں کی کرونا سے ہلاکت کے باعث غم میں ہیں

    امت شاہ کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ کو بی ایس ایف کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل نے ری ٹویٹ کیا ہے

    واضح رہے کہ بھارتی فوج میں بھی کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے بھارتی فوج میں خوف کی فضا ہے، تریپورہ کے ضلع دھلائی میں بی ایس ایف کے کئی اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد تین بی ایس ایف کیمپوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ امباسا سب ڈویژن میں تعینات 138 بٹالین کے میس ورکر سمیت 13 اہلکاروں میں کرونا کی گزشتہ روز تشخیص ہوئی ،تریپورہ میں ہفتہ کے روز سے اب تک دو بچوں سمیت بھارتی فوج کے کل 40 اہلکار کرونا کا شکار ہو چکے ہیں

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دوسری جانب دہلی میں بھی بھارتی فوج کے 30 بی ایس ایف اہلکاروں کو جنہیں جودھپور منتقل کیا گیا تھا،ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    قبل ازیں بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس بی ایس ایف کے اہلکار میں کرونا کی تشخیص کے بعد دہلی میں ہیڈ کوارٹر کی دو منزلوں کو سیل کر دیا گیا ہے

    بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے

  • گورنرسندھ  کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا،دعاوں کی درخواست کردی

    گورنرسندھ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا،دعاوں کی درخواست کردی

    کراچی : گورنرسندھ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا،دعاوں کی درخواست کردی ،اطلاعات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔اس حوالے سے انہوں نے خود ہی ٹویٹ کرکے صورت حال سے آگاہ کیا

    ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے جمعرات کی صبح دوسرا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا ہے، عمران اسماعیل 27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں۔

     

    گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اللہ کریم کی مدد سے اس سے مقابلہ کروں گا، عمران خان نے مشکل وقت سے لڑنا سکھایا ہے، ہمیں جن مشکلات سے لڑنا سکھایا گیا ہے یہ بیماری اس کے آگے کچھ نہیں۔

    گورنر سندھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالی عمران اسماعیل کو کورونا سے جنگ کی ہمت عطا فرمائے۔

  • کورونا وائرس امریکا پر کیا جانے والا بدترین حملہ ہے، بھرپورجواب دیں گے ،  ٹرمپ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کورونا وائرس امریکا پر کیا جانے والا بدترین حملہ ہے، بھرپورجواب دیں گے ، ٹرمپ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    واشنگٹن : کورونا وائرس امریکا پر کیا جانے والا بدترین حملہ ہے، بھرپورجواب دیں گے ، ٹرمپ نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کےمطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اور کہا کہ یہ وباء امریکا پر کیا جانے والا بد ترین حملہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب میں امریکی صدر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی افواج کی جانب سے امریکی بحری اڈے پرل ہاربر پر حملے اور نائن الیون کے حملوں سے اس وبا کا موازنہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چین اس وبا کی روک تھام کے لیے ابتدا ہی میں اقدامات کرلیتے اور جہاں سے اس وبا کا آغاز ہوا وہیں اسے روک دیا جاتا تو حالات اس نہج پر نہیں پہنچتے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں وبا کے تیزی سے پھیلاؤ اور پڑے پیمانے پر اموات کے بعد سے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل چین کو کورونا وائرس کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دیا جارہا ہے۔ بدھ کے روز دفتر خارجہ کی پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو بھی انہیں الزامات کا اعادہ کرچکے ہیں۔

    زیادہ تر ماہرین یہ سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس ووہان کی جنگلی جانوروں کی غیر قانونی منڈی سے پھیلا تاہم امریکا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے پھیلاؤ کا آغاز کسی تجربہ گاہ سے ہونے کے غیر معمولی شواہد دستیاب ہیں۔ اپنی گفتگو میں مائیک پومپیو نے عالمی ادارہ صحت پر بیماری کے حوالے سے غفلت برتنے کا الزام بھی عائد کیا اور چین میں وائرس کا ماخذ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کروانے پر زور دیا۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 73 ہزار 573 اموات ہوچکی ہے۔ امریکا میں سب سے زیادہ اموات ریاست نیویارک میں ہوئی ہیں جہاں 25 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

  • گندی سیاست بیماری سے زیادہ افراتفری پھیلا رہی ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل چیخ اٹھے

    گندی سیاست بیماری سے زیادہ افراتفری پھیلا رہی ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل چیخ اٹھے

    کراچی: گندی سیاست بیماری سے زیادہ افراتفری پھیلا رہی ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل چیخ اٹھے,اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سیاسی مخالفین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس فلو کی ایک قسم ہے لیکن بدقسمتی سے گندی سیاست بیماری سے زیادہ افراتفری پھیلا رہی ہے۔

     

     

     

    گورنر سندھ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ فلو سے متاثرہ افراد کے اعدادوشمار پر میڈیا بحث سے صورتحال تشویشناک ہوگی۔ قبرستانوں اور ہسپتالوں کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ کی نسبت رواں سال فروری، مارچ اور اپریل میں طبعی وجوہات سے اموات کی تعداد نسبتاً کم رہی ہے۔

    عمران اسماعیل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 2019ء میں مختلف وجوہات سے مجموعی طور پر 7243 اموات ہوئیں جبکہ رواں سال اب تک چھ ہزار سات سو چالیس افراد کا انتقال ہوا۔ ان میں سے ایک سو اکہتر کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔