Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اسرائیل میں کرونا سے 220 سے زائد  افراد ہلاک

    اسرائیل میں کرونا سے 220 سے زائد افراد ہلاک

    مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل میں کرونا سے 220 سے زائد افراد ہلاکاسرائیلی وزارت صحت کی طرف سےجاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید تین مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 220 ہوگئی ہے۔

    اسرائیل میں کرونا سے ہلاک ہونے والے بیشتر افراد عمر رسیدہ بتائے جاتے ہیں۔عبرانی نیوز ویب پورٹل ‘واللا’ کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 7628 ہوگئی ہے جن میں سے 116 کی حالت تشویشناک ہے۔

    سوموار کے روز اسرائیل میں کرونا کے مزید 212 کیس سامنے آئے تھے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 15 ہزار 466 ہوگئی تھی۔

  • بھارت میں لاک ڈاون کی وجہ سے محصور،پاکستانیوں کی واپسی کی امید پیدا ہوگئی

    بھارت میں لاک ڈاون کی وجہ سے محصور،پاکستانیوں کی واپسی کی امید پیدا ہوگئی

    اسلام آباد :بھارت میں لاک ڈاون کی وجہ سے محصور، پاکستانیوں کی واپسی کی امید پیدا ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان کی کوششوں کے بعد اب 5 مئی کو بھارت اٹاری واگھا بارڈر کے راستے پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی ایک اور کھیپ کو وطن بھیجنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریوں نے بھارت کو بھی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ بھارت میں سخت لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کیوجہ سے وہاں انسانیت ہی مفلوج ہوکررہی گئی تھی ،

    ادھرپاکستانی ذرائع کےمطابق ہندوستان نے 50 پاک شہری واپس پاکستان بھیج دیئے۔ 5 مئی کو اٹاری واہگ کے راستے 192 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچیں گے۔ باہر جانے والے تمام 192 شہریوں نے درج ذیل ریاستوں میں پناہ لی ہے۔
    اترپردیش 23
    گجرات 18
    مدھیہ پردیش 39
    دہلی 9
    پنجاب 4
    ہریانہ 4
    راجستھان 13
    مہاراشٹر 71
    مغربی بنگال 2
    چھتیس گڑھ 9

    file:///C:/Users/Talha%20Amin%20Tahir/Downloads/Vehicle%20details%20(192%20Stranded%20Pak)-30Apr-20.pdf

    یاد رہے کہ کوروناوائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے پاک بھارت سرحدبند ہے، گزشتہ دوہفتوں کے دوران بھارت میں پھنسے چھیالیس پاکستانی دومرحلوں میں واپس وطن پہنچے ہیں ،

    ذرائع کے مطابق واپس آنیوالے ان افرادمیں سے پانچ میں کوروناٹیسٹ پازیٹوآیا تھا جس کے بعد واہگہ بارڈر اوربھارت کے اٹاری بارڈرپرکسٹم،امیگریشن عملے میں بھی تشیویش پیداہوگئی اوران کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے واپس آنیوالے پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اب مزیدپاکستانیوں کی واپسی کےحوالے سے پالیسی سخت کی جارہی ہے۔

  • دہلی میں پاکستانی ہندومہاجرین خاندانوں کو راشن  کی فراہمی

    دہلی میں پاکستانی ہندومہاجرین خاندانوں کو راشن کی فراہمی

    نئی دہلی : دہلی میں پاکستانی ہندومہاجرین خاندانوں کو راشن کی فراہمی ،اطلاعات کےمطابق سری گرو سنگھ سبھا پہاڑی والا نے آج دہلی میں مقیم 1000 ہندو مہاجرین کوراشن فراہم کیا ۔ دہلی حکومت نے باضابطہ طور پر گوردوارے کو درخواست کی تھی اور وہ پاکستانی مہاجرین کے لئے فوری امداد فراہم کرے

    ادھر ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں واقع گوردوارہ ہندوستان میں کوویڈ 19 وبا کے پھیلنے کے بعد سے پہلے ہی خدمت انسانیت میں مصروف ہے ،اطلاعات کے مطابق روزانہ تقریبا 5000 5000 افراد کو کھانا کھلا رہا ہے اور امداد فراہم کررہا ہے۔

     

     

     

    دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق صدر منجیت سنگھ جی کے کی مدد سے ان امدادی کاموں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ "پوری دنیا کے سکھ لوگوں کو پریشانی میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں اور ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ حکومت دہلی کے این سی ٹی کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے ہم سے مدد کی درخواست کی اور ہماری انتظامیہ کمیٹی نے گرمجوشی سے مدد کرنے پر اتفاق کیا سری گرو سنگھ سبھا پہاڑی والا کے صدر سوران سنگھ بھنڈاری نے کہا کہ پاکستانی شہری جنہوں نے دہلی میں پناہ لی ہے اور ہم کسی بھی مذہب کے کسی بھی محتاج فرد کو فراہم کرتے رہیں گے۔

    اس امداد میں کھانے اور ضروری سامان کی فراہمی شامل ہے جیسے کہ ہر شخص کے لئے فیس ماسک ، فوڈ اناج ، تیل ، دالیں ، چائے اور سینیٹائزر۔ یہ سامان آج کے اوائل میں مرکزی دہلی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں کو گرودوارہ کے عہدیداروں کے حوالے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سوارن سنگھ بھنڈاری بلبیر سنگھ کوہلی ، گلشنبیر سنگھ ، ہارجیت سنگھ جی کے اور دیگر گردوارہ رضاکار موجود تھے

  • ایکسپو سنٹر،شہریوں کی جانب سے بزدار سرکار کا پول کھولنے کے بعد وزیراعلیٰ کا نوٹس

    ایکسپو سنٹر،شہریوں کی جانب سے بزدار سرکار کا پول کھولنے کے بعد وزیراعلیٰ کا نوٹس

    ایکسپو سنٹر ،شہریوں کی جانب سے بزدار سرکار کا پول کھولنے کے بعد وزیراعلیٰ کا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کے احتجاج کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اورسیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورمریضوں کو معیاری کھانا بروقت مہیا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں متاثرہ مریضوں کو دیگر ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر دی جائیں۔جہاں بھی کوتاہی یا غفلت ہوئی ہے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے۔اس ضمن میں تساہل برداشت نہیں کروں گا۔

    واضح رہے کہ لاہور کے ایکسپو سنٹر میں کرونا مریضوں کے لئے فیلڈ ہسپتال بنایا گیا ہے جس میں کرونا مریضوں نے وہاں‌کی صورتحال پر احتجاج کیا تھا کہ سہولیات ناکافی ہیں، ایکسپو سنٹر کی کئی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں جس میں‌مریض احتجاج کرتے دکھائی دیتے ہیں.

    ایک شہری کا کہنا تھا کہ ایکسپو سنٹر لاہور قرنطینہ سنٹر میں ناقص انتظامات ہیں،کھانے پینے کا انتظام نہیں ،واش روم ناقابل استعمال ،عوام کا مطالبہ ہے کہ ہم یہاں رہیں گے تو کبھی بھی ہمارا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو نہیں آسکتا۔

    ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو اسطرح نا ٹریٹ کیا جائے کہ وہ قرنطنیہ سنٹرز میں آنے سے گھبرائیں اور وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنیں۔ جو عملہ یہاں تعینات ہے انکے خلاف کاروائی کی جائے، چغتائی لیب کو پیسے دیتا ہے انکے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں،حکومت مریضوں کے ٹیسٹوں کی رپورٹس نہیں دے رہی اور انہیں زبردستی یہاں رکھا گیا ہے

    ایکسپو سنٹر لاہور میں قائم فیلڈ ہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں نے ناقص سہولیات پر احتجاج و توڑ پھوڑ اور کھڑکیوں کے شیشے اور بیڈز توڑ دیے۔

  • کورونا وائرس: پاکستان کیلئے قیامت خیز دن، ایک روز کے دوران 47 افراد جاں بحق،کل تعداد 408 ہوگئی

    کورونا وائرس: پاکستان کیلئے قیامت خیز دن، ایک روز کے دوران 47 افراد جاں بحق،کل تعداد 408 ہوگئی

    لاہور: کورونا وائرس: پاکستان کیلئے قیامت خیز دن، ایک روز کے دوران 47 افراد جاں بحق،کل تعداد 408 ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 17699 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 408 افراد چل بسے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ دو ہفتے کے دوران ہلاکتوں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 882مریض سامنے آئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کی بات کی جائے تو 47 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 7971 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اب تک ملک بھر میں ایک لاکھ 82 ہزار 131 کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ملک بھر میں مریضوں کی بات کی جائے تو اس وقت مریضوں کی تعداد 17699 تک پہنچ چکی ہے، اس دوران 4315 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 13384مریض تاحال زیر علاج ہیں۔چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مریضوں کی بات جائے تو اس وقت سندھ میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں پر 6675 مریض ہیں۔

    دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں پر مریضوں کی تعداد 6340 ہے، بلوچستان میں 1136، خیبر پختونخوا میں 2799، اسلام آباد میں 343، آزاد کشمیر میں 66اور گلگت بلتستان میں 340مریض ہیں۔ملک بھر میں جاں بحق افراد کی بات کی جائے تو خیبرپختونخوا میں ہلاکتیں سب سے زیادہ ہیں، جہاں پر 161 فراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 118 افراد خالق حقیقی سے جا ملے، پنجاب میں 106 افراد کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے جانبرنہ ہو سکے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 4 ، بلوچستان میں 16، گلگت بلتستان میں 3 افراد دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 43، بلوچستان میں 183، گلگت بلتستان 248، اسلام آباد میں 44، خیبر پختونخوا میں 690، پنجاب میں 1921، سندھ میں 1222افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹز کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 26.28 فیصد کیسز لاہور میں ہیں، کراچی میں 13.99 فیصد اور پشاور میں 7.27 فیصد مریض ہیں۔

    سکیورٹی کی بات کی جائے تو چاروں صوبائی دارالحکومت لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، وفاقی دارالحکومت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پاک فوج، پولیس اہلکار سمیت دیگر اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے باعث 163 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، یو اے ای میں 13 ہزار پاکستانی اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں 45 لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں جن میں سے 16 لاکھ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں، ریکارڈ کے مطابق 13 ہزارپاکستانی یو اے میں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ سے 50 ہزار پاکستانی مستقبل قریب میں وطن واپس آ رہے ہیں، یو اے ای نے پاکستانی شہریوں کو واپس لینے کی کوئی وارننگ نہیں دی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے ملک سخت لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، یہ فارمولا امریکا سمیت کئی ملکوں میں ناکام ہوگیا، سندھ حکومت کو بھی احساس ہوا لاک ڈاؤن کوانتہا تک نہیں لے جا سکتے ، 18ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت صرف پالیسی گائیڈ لائن دے سکتی ہے۔

    وزیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ طبی عملہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، ڈاکٹر اور طبی عملے کی کورونا سے موت پر فیملی کو70لاکھ کا پیکج دیا جائے گا۔جو لاک ڈاؤن کے ایس او پی پر عمل نہیں کرے گا، اس کی دکان کو سیل کردیں گے۔

    سندھ میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 6اموات،مرنے والوں کی تعداد 118 ہوگئی۔ وزیراعلی سندھ کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صوبے میں آج مزید 6ہلاکتیں سامنے آئی ہی 45 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 16وینٹی لیٹرز پر ہیں۔۔ آج کورونا کے 622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 6ہزار 675 ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ دبئی، شارجہ اور کولمبو سے 483 تارکین وطن واپس آئے۔ بیرون ملک سے آنے والے190 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 3384 ٹیسٹ کیےگئے، سندھ میں5262 کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں۔

  • لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت نے لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک توسیع کر دی ہے تا ہم گرین زون میں شراب خانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے

    بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق لاک ڈاؤن کو دو ہفتوں کے لئے مزید بڑھا دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران گرین زور میں شراب اور پان کی دکانیں کھلی رہیں گی تا ہم عوامی مقامات پر شراب پینے ، پان ، گٹکا کھانے کی اجازت نہیں ہو گی، شراب کی دکانوں کے لئے سماجی فاصلے کے اصول کولازمی قرار دیا گیا ہے کم از کم چھ فٹ کا فاصلہ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے، ایک وقت میں شراب کی دکان پر 5 سے زیادہ لوگ کھڑے نہیں ہو سکیں گے، لاک ڈاؤن ضابطہ کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی

    بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے حوالہ سے بھارت میں مختلف اضلاع کو ریڈ، اورینج اور گرین زون میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں مریض زیادہ ہوں گے وہ ریڈ زون ہو گا اور جہاں مریض نہیں ہوں گے، احتیاطی طور پر لاک ڈاؤن ہو گا وہ گرین زون کہلائے گا،

    بھارت میں بھی کرونا وائرس نے سپیڈ پکڑ لی ہے جس کے بعد بھارت مین لاک ڈاؤن میں اضافہ کر دیا گیا

    مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ انڈیا میں کورونا وائرس سے اب تک 1100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق لاک ڈاؤن تھری میں ٹرانسپورٹ سروس بند رہے گی، نائی کی دکانیں، بیوٹی پارلز بھی بند رہیں گے،ریل ، فضائی سروس بھی بند رہے گی ،تعلیمی ادارے، سینما ہال، سپورٹس کلب،سیاسی ومذہبی تقریبات، مذہبی مقامات سب بند رہیں گے

  • ایک چھوٹے شہر کا ائیرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا

    ایک چھوٹے شہر کا ائیرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا

    الاسکا :ایک چھوٹے شہر کا ائیرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا،اطلاعات کےمطابق نئے نوول کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا بھر میں فضائی ٹریفک اتنا کم ہوگیا ہے کہ کراچی سے لگ بھگ سو گنا کم آبادی والے ایک شہر کا ائیرپورٹ اب دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔

    امریکا کی ریاست الاسکا کا ٹیڈ اسٹیونز اینکرایج انٹرنیشنل ائیرپورٹ گزشتہ دنوں دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا۔اینکرایج الاسکا کا سب سے بڑا شہر تو ہے مگر اس کی آبادی صرف 3 لاکھ سے بھی کم ہے مگر اس کے ہوائی اڈے میں اس وقت پروازوں کی آمدورفت اٹلانٹا کے ائیرپورٹ سے زیادہ ہے جسے دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ قرار دیا جاتا ہے۔

    فلائٹ راڈار 24 کے مطابق اس شہر کے ہوائی اڈے میں رواں ہفتے 948 طیاروں کی آمدورفت ہوگی جبکہ اس کے مقابلے میں لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ میں یہ تعداد 682 ہے۔اس کی وجہ بھی یہ ہے کہ فضائی کارگو ان چند شعبوں میں سے ایک ہے جو کورونا وائرس کے نتیجے میں زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔

    ائیرپورٹ حکام نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ‘ ہفتے (25 اپریل) کو اے این سی طیاروں کے آپریشنز کے حوالے سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا تھا، اس سے عندازہ ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر ایوی ایشن نظام کتنا بدل چکا ہے اور اس سے عالمی معیشت اور کووڈ 19 کی وبا کے خلاف جنگ میں ہمارے کردار کی اہمیت کا اظہار ہوتا ہے’۔

    اس ہوائی اڈے کے اہم روٹس مٰں شکاگو، ہانگ کانگ اور لاس اینجلس شامل ہیں، عام طور ہانگ کانگ دنیا کا مصروف ترین کارگو ائیرپورٹ مانا جاتا ہے جبکہ مسافروں کے لیے اٹلانٹا کا ہارٹ فیلڈ جیکسن ائیرپورٹ سب سے زیادہ مصروف ہوتا ہے۔مگر فضائی پابندیوں کے نتییجے میں مسافروں کی تعداد میں بہت زیادہ کمی آچکی ہے اور اب سامان کی باربرداری کے لیے ہی طیاروں کو اڑایا جارہا ہے۔

  • وٹامن ڈی کی کمی کووڈ 19 کے مریضوں میں ہلاکت کا خطرہ بڑھاتی ہے، تحقیق

    وٹامن ڈی کی کمی کووڈ 19 کے مریضوں میں ہلاکت کا خطرہ بڑھاتی ہے، تحقیق

    واشنگٹن : وٹامن ڈی کی کمی کووڈ 19 کے مریضوں میں ہلاکت کا خطرہ بڑھاتی ہے، تحقیق،اطلاعات کےمطابق وٹامن ڈی کی کمی ممکنہ طور پر نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے موت کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

    کوئی ایلزبتھ ہاسپٹل فاؤنڈیشن اور ایسٹ اینگیلا یونیوروسٹی کی اس تحقیق کے نتائئج سے اس خیال کو تقویت ملی ہے کہ وٹامن ڈی اور کورونا وائرس کی شدت کے درمیان تعلق موجود ہے۔اس تحقیق میں یورپ بھر میں اموات کی بلند شرح کا تعلق وٹامن ڈی کی کمی سے جوڑا گیا ہے۔

    اس سے قبل یورپ بھر میں 20 ممالک کے شہریوں میں اوسط وٹامن ڈی کی شرح کا ڈیٹا جاری کیا گیا تھا اور اس تحقیق میں اس ڈیٹا کا موازنہ ان ممالک میں کووڈ 19 سے ہونے والی اموات سے کیا گیا۔تحقیق کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہےک ہ وٹامن ڈی کی کمی اور اموات کی تعداد میں نمایاں تعلق موجود ہے کیونکہ جن ممالک میں اس بیماری سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، وہاں کے شہریوں میں وٹامن کی شرح بھی سب کم تھی۔

    محققین کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثرہ گروہ وہ ہے جس میں وٹامن ڈی کی بھی سب سے زیادہ کمی ہے۔اس تحقیق کے نتائج ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے بلکہ آن لائن جاری کیے گئے ہیں تو اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت باقی ہے۔اس سے قبل رواں ہفتے ہی آئرلینڈ لے ٹرینینٹی کالج کی ایک تحقیق میں بھی اسی طرح کے نتائج ظاہر کیے گئے تھے۔

    ٹرینیٹی کالج کی تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی ایسا کردار ادا کرسکتا ہے جو نظام تنفس کے انفیکشنز کی روک تھام، اینٹی بائیوٹک کی ضرورت کو کم جبکہ امراض کے خلاف مدافعتی نظام کے ردعمل کو بہتر بناتا ہے۔اس تحقیق میں دنیا کے مختلف حصوں میں کووڈ 19 سے ہونے والی اموات اور وٹامن ڈی کی سطح کو دیکھا گیا۔انہوں نے دریافت کیا کہ کچھ ممالک جیسے آسٹریلیا میں کووڈ 19 سے اموات کی شرح کم ہے جبکہ وہ ممالک جہاں کے شہریوں میں وٹامن ڈی کی کمی کا مسئلہ زیادہ ہے، وہاں کووڈ 19 کے مریضوں میں سنگین قسم کا ورم والا ردعمل سامنے آیا۔

    محققین کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی کی کمی سورج کی روشنی میں کم گھومنے، عمر میں اضافے، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، موٹاپے جیسے عناصر کا نتیجہ ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں کووڈ 19 کی شدت میں اضافے کا خطرہ بڑھتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک جہاں سورج کی روشنی زیادہ ہوتی ہے وہاں اموات کی شرح نسبتاً کم ہے جبکہ وہ ممالک جہاں موسم سرما اور بہار میں سورج کی روشنی سے زیادہ وٹامن ڈی حاصل نہیں ہوتا، ان میں اموات کی شرح زیادہ ہے، جیسے اٹلی اور اسپین، جہاں کے شہریوں میں وٹامن ڈی کی کمی کا مسئلہ عام ہے۔

    تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی ورم کے خلاف اس ردعمل کو ریگولیٹ اور دبانے کے لیے ضروری ہے جو کووڈ 19 میں سنگین نتائج میں کردار ادا کرتا ہے اور وینٹی لیٹر اور اموات کا خطرہ بڑھاتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی فوری ضرورت ہے تاکہ وٹامن ڈی اور کووڈ 19 کی شدت کے درمیان تعلق کو ثابت کیا جاسکے جبکہ دنیا بھر میں حکومتوں کو اس وٹامن کے سپلیمنٹس کے استعمال پر زور دینا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غذا (جیسے مچھلی، پنیر، انڈے کی زردی اور کلیجی)اور سپلیمنٹ کے ذریعے بھی دوران خون میں وٹامن ڈی کی سطح کو بڑھایا جاسکتا ہے، جبکہ یہ وٹامن ہڈیوں، مسلز اور مدافعتی نظام کی صحت کے لیے مفدی ہے اور اس مدافعتی ردعمل کی ششدت کو کم کرسکتا ہے جو کووڈ 19 کی پیچیدگیوں کو بڑھا دیتا ہے۔

  • ایک اور رکن اسمبلی اور انکے بھائی میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص

    ایک اور رکن اسمبلی اور انکے بھائی میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص

    ایک اور رکن اسمبلی اور انکے بھائی میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    عام آدمی پارٹی کے قرول باغ کے حلقہ سے رکن اسمبلی وشیش روی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے. روی کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ رکن اسمبلی روی نے کرونا کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے.

    رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ان میں کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھی ، بخار کی صورت میں انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا،وہ تین بار رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اور اپنے حلقے میں ریلیف کے کاموں کے حوالہ سے متحرک رہتے ہیں

    بھارت میں بھی کرونا وائرس نے سپیڈ پکڑ لی ہے جس کے بعد بھارت مین لاک ڈاؤن میں اضافہ کر دیا گیا

    مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ انڈیا میں کورونا وائرس سے اب تک 1100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق لاک ڈاؤن تھری میں ٹرانسپورٹ سروس بند رہے گی، نائی کی دکانیں، بیوٹی پارلز بھی بند رہیں گے،ریل ، فضائی سروس بھی بند رہے گی ،تعلیمی ادارے، سینما ہال، سپورٹس کلب،سیاسی ومذہبی تقریبات، مذہبی مقامات سب بند رہیں گے

  • لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نے خفیہ شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نے خفیہ شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نے خفیہ شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے اور موقع پر سزائیں و جرمانے وصول کر رہی ہے تا ہم ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا

    بھارت میں ایک شخص نے اپنی بیویوں سے ملاقات کے لیے لاک ڈاﺅن کی تمام پابندیاں توڑ ڈالیں ۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے اس مسلمان شخص نے دو شادیاں کر رکھی ہیں۔ اس کی ایک بیوی کیرالہ کے شہر ملاپ پورم میں رہتی ہے اور دوسری کایا مکولم میں مقیم ہے۔

    پولیس کے مطابق اس شخص نے مارچ میں نظام الدین میں ہونے والے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں بھی شرکت کی تھی اور اس کے بعد کئی بار کایامکولم اور ملاپ پورم کے درمیان سفر کیا۔ اس شخص نے تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد 14دن قرنطینہ میں گزارے تھے لیکن اس کے بعد اس نے دونوں شہروں کے درمیان سفر شروع کر دیا۔

    پولیس کے مطابق وہ چند دن ایک بیوی کے پاس رہ کر دوسرے شہر میں دوسری بیوی کے پاس چلا جاتا تھا۔اس کی پہلی بیوی یہ نہیں جانتی تھی کہ اس نے دوسری شادی کر رکھی ہے۔ اسی دوران اس کا پہلی بیوی سے جھگڑا ہو گیا اور خاتون نے تھانے میں رپورٹ درج کروا دی۔ اس کیس کی تفتیش کے دوران خاتون نے بتایا کہ وہ لاک ڈاﺅن کے دوران کئی بار کئی کئی دن کے لیے گھر سے غائب رہ چکا ہے۔

    لاک ڈاؤن کے بعد سیکس ٹوائیز کی مانگ میں زبردست اضافہ

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    جب پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ اس شخص نے دوسری خفیہ شادی کر رکھی ہے اور وہ اپنی بیوی کے پاس جاتا تھا۔ اس پر پولیس نے اس کے خلاف لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔