Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا سنے نمٹنے کےلیے دنیا کیا کررہی ہے اورہماری حکومت نے عوام کی کیا خدمت کی ؟ سراج الحق

    کرونا سنے نمٹنے کےلیے دنیا کیا کررہی ہے اورہماری حکومت نے عوام کی کیا خدمت کی ؟ سراج الحق

    لاہور:کرونا سنے نمٹنے کےلیے دنیا کیا کررہی ہے اورہماری حکومت نے عوام کی کیا خدمت کی ؟امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں کرونا وبا میں اپنے عوام کی خدمت کررہی ہیں اور ہماری حکومت ان حالات میں بھی عوام کو نچوڑنے پر لگی ہوئی ہے ۔

    سراج الحق نے کہا کہ عوام بھو ک سے مررہے ہیں ،بچے تعلیم سے اور نوجوان روز گار سے محروم ہیں اور ہمارے حکمران اپنی اپنی انا کے سومنات تعمیر کررہے ہیں۔وفاق اور صوبوں کو آپس میں لڑنے کی بجائے مل کر کرونا سے لڑنا چاہئے ۔لیوی میں تین سو فیصد تک اضافہ کے انکشاف نے عوام کے اوسان خطا کردیئے ہیں۔

     

    عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی تاریخی کمی سے بھی پاکستان کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوسکا ۔لیوی میں اضافہ سے حکمرانوں کے عوام کو ریلیف دینے کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے ۔حکومت خود کہہ رہی ہے کہ دس لاکھ سے زیادہ لوگ بے روز گار اور کروڑوں غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے مگر اس کے سدباب کیلئے کچھ کرنے کو تیار نہیں ۔پنجاب حکومت اپنے ترقیاتی بجٹ کا پچاس فیصد بھی خرچ نہیں کرسکی۔آٹا ملز مالکان دوبارہ آٹے کا بحران پیدا کرنے کو تیار ہیں اور حکمران آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جب تک غریب پیٹ بھر کر سحری اور افطاری نہیں کرتا حکمرانوں کے کسی وعدے اور دعوے پر یقین نہیں کیا جاسکتا۔حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کچھ نہیں کرسکی۔رمضان المبارک میں بھی غریب سکھ کا سانس نہیں لے سکے۔اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں تین گنا تک اضافہ حکمرانوں کی نااہلی اور انتظامیہ کی بے بسی کا ثبوت ہے۔

    سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں پر سے عوام کااعتمادختم ہوچکا ہے ۔مہنگائی نے عام آدمی سے دال سبزی بھی چھین لی ہے ۔دالوں کی قیمتوں میں سو فیصد اور سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں تین سو فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے اور وزرا ء اب بھی مہنگائی کم ہونے کی باتیں کررہے ہیں۔تیل کی قیمتوں میں پچاس روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے مگر حکومت عوام کو یہ ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں ۔

  • حکومت کے اقدامات سے پاکستان ووہان اور اٹلی بننے سے بچ گیا، بلاول نے حکومت کی کارکردگی مان لی

    حکومت کے اقدامات سے پاکستان ووہان اور اٹلی بننے سے بچ گیا، بلاول نے حکومت کی کارکردگی مان لی

    کراچی:حکومت کے اقدامات سے پاکستان ووہان اور اٹلی بننے سے بچ گیا، بلاول نے حکومت کی کارکردگی مان لی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت ہمارے خدمت کے جذبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش جارہی ہے، حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان ووہان، اٹلی اور نیویارک بننے سے بچ گیا۔

    پارٹی کے عہدے داروں کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سندھ حکومت صرف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائن پر کام کررہی ہے، سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان ووہان، اٹلی اور نیویارک بننے سے بچ گیا اور سندھ حکومت کے اقدامات کی پیروی کرکے دیگر صوبوں کو بھی صورت حال کو کنٹرول کرنے کا موقع ملا۔

     

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور اس کے لیے ہم کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں، وفاقی حکومت نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو کوئی سہولت نہیں دی، وفاقی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تمام صوبوں کی مدد کرے۔

    اجلاس میں مولا بخش چانڈیو، نفیسہ شاہ، چوہدری منور انجم، پلوشہ خان، قمرزمان کائرہ، چوہدری منظور، سعید غنی، حسن مرتضی، عاجز دھامرہ، سربلند خان جوگیزئی، نوابزادہ افتخار، روبینہ خالد، سعدیہ دانش، جاوید ایوب، ناصر شاہ، بیرسٹر عامر حسن، سسی پلیجو، سحر کامران اور نذیر ڈھوکی بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    دریں اثنا پریس کی آزادی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وفاقی حکومت میڈیا کو دبانے اور ان کوششوں سے باز آ جائے جن کے ذریعے وہ قومی میڈیا کو ذاتی پروپیگنڈا مشین بنانے پر تلی ہوئی ہے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ تحریک انصاف کی فسطائیانہ حکومت کے دوران پریس کی آزادی کے متعلق پاکستان کی سالانہ درجہ بندی میں مسلسل تنزلی آرہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت پہلے ہی دن سے میڈیا کی آزادی پر حملے کر رہی ہے۔

    بلاول ںے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے ناقدین کے ٹی وی شوز زبردستی بند کرادیے جبکہ دیگر کو نکال دیا گیا، جن پر ریاست مہربان ہے انہیں اپوزیشن کی جانب سے عوام کی خدمت کے لیے اٹھائے گئے کام و کاوشوں کی برائی کرنے کے لیے پروپیگنڈا کے ہتھیاروں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

  • بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر ہسپتال پہنچ گئی،اپنے ملک کے ڈاکٹروں پربھرپوراعتماد

    بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر ہسپتال پہنچ گئی،اپنے ملک کے ڈاکٹروں پربھرپوراعتماد

    انقرہ :بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر ہسپتال پہنچ گئی،اپنے ملک کے ڈاکٹروں پربھرپوراعتماد،اطلاعات کےمطابق  ترکی کے شہر استنبول میں بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر ہسپتال پہنچ گئی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر ہسپتال پہنچی جہاں پر موجود طبی عملے نے فوری طور پر بیمار بلونگڑے کو طبی امداد دینا شروع کر دی۔

     

     

     

    ہسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر انسانی ڈاکٹروں کی جانب سے بلی کے بیمار بچے کو طبی امداد دینے کے بعد دونوں کا جانوروں کے ڈاکٹر نے بھی معائنہ کیا اور یقینی بنایا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت یاب ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ہسپتال کے عملے کی جانب سے حسن سلوک کی تعریف کی۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر صارفین مختلف قسم کے کمنٹس دے رہے ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ بلی نے لندن علاج کےلیے جانے والوں کے لیے ایک پیغام چھوڑا ہے کہ اپنوں پربھروسہ کریں

  • پنجاب حکومت کا اب روزانہ کورونا کے 6 ہزار ٹیسٹ کرنے کا اعلان،عثمان بزدارہونہاروزیراعلیٰ‌ بن گئے

    پنجاب حکومت کا اب روزانہ کورونا کے 6 ہزار ٹیسٹ کرنے کا اعلان،عثمان بزدارہونہاروزیراعلیٰ‌ بن گئے

    لاہور:پنجاب حکومت کا اب روزانہ کورونا کے 6 ہزار ٹیسٹ کرنے کا اعلان،عثمان بزدارہونہاروزیراعلیٰ‌ بن گئے ،اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبےکے پاس ٹیسٹنگ کِٹس کی کمی نہیں،کل سے یومیہ 6 ہزار ٹیسٹ شروع کردیں گے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا کے 6859 مریض ہیں جن میں سے 115 افراد کا انتقال ہوچکا ہے اور 2ہزار 206 مریض صحت یاب ہو کے گھروں کو جا چکے ہیں جب کہ صوبے میں 90 ہزار افراد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی 8 لیب فعال ہیں، 60 کروڑ روپے کی لاگت سے لیول تھری لیب تیارکی جارہی ہیں، 6 اضلاع سے اسمارٹ سیمپلنگ کا آغاز کردیا ہے اور کل سے یومیہ 6 ہزار ٹیسٹ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ سیمپلنگ کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ کاجائزہ لیا جائےگا جب کہ بیرون ملک سے آنے والوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی سفارش وفاق کو بھجوائی جائے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کاروبار کھولنے سے متعلق وفاقی حکومت کو سفارشات پیش کی ہیں جس میں کنسٹرکشن سے متعلق انڈسٹری، پاور لومز اور ایکسپورٹ سیکڑ سمیت مارکیٹیں کھولنے کی سفارشات شامل ہیں۔قرنطینہ مراکز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سینٹرز میں شہریوں کی شکایت پر انکوائری کا حکم دیا ہے،قرنطینہ میں مریضوں کوسہولیات دی جارہی ہیں اور قرنطینہ میں موجود 90 فیصد لوگ صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد ساڑھے 18 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے 421 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 93 ہزار 859 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری بند کرنے کا حکم کس نے اورکیوں دیا؟اہم خبرآگئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری بند کرنے کا حکم کس نے اورکیوں دیا؟اہم خبرآگئی

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری بند کرنے کا حکم کس نے اورکیوں دیا؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری طور بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔اس حکم کے بعد سائلین کی طرف سے بہت زیادہ پریشانی کااظہاربھی کیا جارہا ہے

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن نے سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق رِٹ برانچ میں کام کرنے والے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہائی کورٹ میں جراثیم کش اسپرے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور انتہائی محدود تعداد میں عملے کو مکمل حفاظتی اقدامات کے بعد پیر اور منگل کو عدالت آنےکوکہا گیا ہے۔

    ڈیوٹی ایڈیشنل رجسٹرار اور کنٹرول روم ڈیوٹی اسٹاف کو پیر اور منگل کو عدالت آنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ تمام دیگر برانچز کے اسٹاف کو عدالت آنے سے روک دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ڈیوٹی ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 662 ہوچکی ہے جب کہ 421 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 365 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • حملے کا خدشہ: وزیر اعلیٰ سندھ نے مدد کےلیے وزیراعظم کوخط لکھ دیا

    حملے کا خدشہ: وزیر اعلیٰ سندھ نے مدد کےلیے وزیراعظم کوخط لکھ دیا

    کراچی :حملے کا خدشہ: وزیر اعلیٰ سندھ نے مدد کےلیے وزیراعظم کوخط لکھ دیا ،اطلاعات کےمطابق حکومت سندھ نے رواں ماہ صوبے میں ٹڈی دل کے ممکنہ حملے کے پیش نظر وفاق سے مدد مانگتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے اسپرے کی استدعا کی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے خصوصی طورپر خط تحریر کر کے ٹڈی دل کے ممکنہ حملوں سے نمٹنے کے لیے مدد کی درخواست کی گئی۔وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں تحریر کیا کہ 6مارچ کو آپ کی زیر سربراہی ایک اجلاس منعقد ہواتھا جس میں ٹڈل دل کے حملوں سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

    خط میں لکھا گیا کہ اجلاس کو بتایا گیا تھا کہ ایک لاکھ 68ہزار 701 ایکڑ فصل کا علاقہ ان کیڑوں کے حملوں سے متاثر ہوا جبکہ اس سے 9لاکھ 97ہزار 260ایکڑ کا صحرائی علاقہ بھی متاثر ہوا اور آپ نے صوبوں اور وفاق کے درمیان بہتر تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے متاثرہ علاقوں یمں اسپرے کے لیے طیاروں اور جراثیم کش ادویہ کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ ماہ سندھ میں ٹڈی دل کے بڑے حملے کا خڈشہ ہے اور 15مئی 2020 کو ایران سے آنے والے ان کیڑوں کے سبب سندھ کی فصل اور زمینوں پر حملوں کا خدشہ ہے۔

     

    خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ یہ سندھ میں اب تک کا ٹڈی دل کا سب سے خطرناک حملہ ہو سکتا ہے جس کے دو سال تک جاری رہنے کا امکان ہے اور اس سے تباہ کن صورتحال کے پیدا ہونے اور ملک میں خوراک کی قلت کا خدشہ ہو گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کی معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں لہٰذا زرعی شعبہ ملک کی معیشت کی بحالی میں اہم کردار کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت وفاقی حکومت کے پودوں کے تحفظ کا محکمہ ملک کی خوراک اجناس کے تحفظ کے لیے ٹڈی دل کے حملوں کو روکنے اسپرے کرنے کا پابند ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے خط میں وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ وہ فوری انتظامات کے لیے متعلقہ حلقوں کو ہدایات جاری کریں اور چھ ہیلی کاپٹرز یا جہازوں کے ذریعے فضائی اسپرے کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے کو بڑی مقدار میں جراثئٓیم کش ادویہ بھی فراہم کی جائیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ اس سے صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور ہم فصل والے علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی سندھ میں ٹڈی دل نے حملہ کیا تھا جس میں بڑے پیمانے پر گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    رواں سال کے اوائل میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے صوبہ سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں پر وفاقی حکومت کی ’لاپروائی‘ کی مذمت کی گئی تھی۔پیپلزپارٹی کے بدین کے رکن قومی اسمبلی غلام علی تالپور نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے 12 اضلاع ٹڈی دل کے شدید حملوں سے متاثر ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل سیاہ بادلوں کی طرح آسمان پر چھاگئے تھے اور ایسا معلوم ہورہا تھا کہ 18ویں صدی ہے کیونکہ لوگ باقی فصلوں کو بچانے کے لیے اپنی کچھ فصلوں کو آگ لگارہےتھے۔

  • کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

    کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

    کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں 4 مئی کو ہو گی

    وزارت صحت نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے،سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسلام اباد میں ایک ارب 30 کروڑ کی لاگت سے نیا آئیسولیشن ہسپتال تعمیر کیا جائیگا۔ آئیسولیشن ہسپتال کی تعمیر کا آغاز 26مارچ سے ہوا، تکمیل 5 مئی تک متوقع ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئیسولیشن ہسپتال میں مشتبہ مریضوں کے لئے تمام سہولیات موجود ہوں گی۔ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے خصوصی مالی پیکیج کی منظوری دی۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ایک بنیادی تنخواہ اضافی دی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے فرنٹ لائن پرکام کرنے والوں کے لئے شہداءپیکیج کا اعلان بھی کیا ہے۔

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حاجی کیمپ میں بنایا گئے قرنطینہ سینٹرمیں چین میں پھنسے طلبا کو واپسی پر رکھا جانا تھا۔ حکومت نے بعد میں فیصلہ تبدیل کرکے حاجی کیمپ میں بنکاک اورافریقا سے آنے والےمسافروں کو رکھا۔ حاجی کیمپ کا یہ قرنطینہ سینٹر 24 اپریل کو کامسیٹس یونیورسٹی منتقل کیا گیا

    آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی جانب سےسپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ پاکستان بیت المال کے کل 5 ارب کےبجٹ میں سے3.1 ارب روپے میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں جو کل بجٹ کا 62 فیصد بنتا ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں کرونا وائرس از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 4 مئی کو سماعت کرے گا ۔عدالت نے کرونا وائرس سے تحفظ کیلئے اقدامات سے متعلق وفاق اور صوبوں سے تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے

    دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

  • کرونا وائرس قومی سلامتی کو خطرہ، رحمان ملک  کی کتاب کی ہوئی تقریب رونمائی

    کرونا وائرس قومی سلامتی کو خطرہ، رحمان ملک کی کتاب کی ہوئی تقریب رونمائی

    کرونا وائرس قومی سلامتی کو خطرہ، رحمان ملک کی کتاب کی ہوئی تقریب رونمائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کی کتاب “کورونا وائرس قومی سلامتی کوخطرہ” کی تقریب رُونمائی ہوئی

    تقریب کی صدارت و کتاب کی رُونمائی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کی، کتاب کی تقریب رُونمائی کورونا وائرس کیخلاف اختیاطی تدابیر کے مدنظر ویڈیو لنک کی ذریعے کی گئی، سینیٹر رحمان ملک کی کتاب 24 ابواب و 255 صفحات پر مشتمل ہے،سینیٹر رحمان ملک کی کتاب کی کمائی کورونا کیخلاف فنڈ میں جائیگی،

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سینیٹر رحمان ملک کو کم عرصے میں ایک اہم مسئلے پر جامع کتاب لکھنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،
    سینیٹر رحمان ملک نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمات میں سبقت لی ہے،سینیٹر رحمان ملک نے ہمیشہ اپنے بہترین کارگردگی سے ہمیں خیریت میں ڈالا ہے،سینیٹر رحمان ملک نے حکومت کو کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کیلئے بروقت تجاویز پیش کئے تھے،
    حالات آج قدرے مختلف ہوتے اگر حکومت سینیٹر رحمان ملک کی 37 نکاتی پلان پر عملدرآمد کرتی،سینیٹر رحمان ملک نے ملک میں کورونا پھیلنے سے پہلے حکومت کو کورونا کیخلاف اہم اقدامات تجویز کیے تھے،

    راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے پورے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ہر انسان کو پریشان کیا ہے، آج ملک کو اتنی اتفاق اتحاد کی ضرورت ہے جتنا ہم نے دھشتگردی کیخلاف پیدا کیا تھا،جسطرح ہماری فوج نے قربانیاں دیکر دھشتگردی کیخلاف لڑی اس طرح آج ہم کورونا کیخلاف لڑے، زندہ ہونگے تو سیاست کرینگے اسلئے ہمیں کورونا پر سیاست نہیں کرنا چاہئے،سینیٹر رحمان ملک نے نیشنل ہیلتھ سرویسز کو بہتر کرنے اور وبا سے لڑنے کیلئے اہم تجاویز پیش کئے ہیں،

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کتاب لکھنے کا مقصد حکومت و بین القوامی اداروں کی توجہ کورونا سے متعلق اہم معاملات کیطرف مبذول کرنا ہے، پوری دنیا کا کورونا وائرس ملا کر ایک گرام بنتا ہے، آج ساری قومیں ملکر پوری دنیا سے ایک گرام کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں کر پا رہے ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہم پر اپنا رحم و کرم کرکے کورونا وائرس کا خاتمہ کرے،

    سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے متعلق پائے جانے والے مختلف شکوک و شبہات پر روشنی ڈالی ہے، کتاب کے ذریعے عوام میں کورونا وائرس کے متعلق آگاہی پھیلانے کی کوشش کی ہے،کورونا وائرس کے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کیلئے اقوم متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خطوط لکھے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا پیش کردہ 37 نکاتی قومی ایکشن پلان بھی کتاب کا حصہ ہے،
    کورونا وائرس کو ایک تفتیشی نگاہ سے بیان کیا ہے کہ کہیں یہ بطور جنگی ہتھیار استعمال تو نہیں کیا گیا ہے، نیشنل کوارڈینیشن سنٹر کی تشکیل کے بعد معاملات کافی بہتر ہوئے ہیں،

    سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیخلاف پاک آرمی کے چیف کی بروقت مدد قابل ستائش ہے،ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر طبی عملے بشمول قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 27 فروری کو جب ملک میں فقط دو کورونا کیسز تھے میں نے قائمہ کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا، شروع میں حکومت اگر کورونا وائرس کو سریس لیتی تو حالات آج مختلف ہوتے، حکومت کورونا وائرس کے ٹیسٹ مفت کرائے، غریب آدمی کھانے کیلئے ترس رہا ہے وہ ٹیسٹ کے پیسے کہاں ادا کرے، آنے والے دنوں میں کورونا مزید بڑھے گا اور مشکلات دوگنا ہونگے، وزیراعظم عمران خان فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے،فیڈرل گورنمنٹ بڑے کا کردار ادا کرکے الزام تراشی کی بجائے انتہاؤں اتحاد پیدا کرے،

  • مستحقین میں تقسیم کی گئی رقم کا آڈٹ کرایا جائے گا، وزیراعظم کا اعلان

    مستحقین میں تقسیم کی گئی رقم کا آڈٹ کرایا جائے گا، وزیراعظم کا اعلان

    مستحقین میں تقسیم کی گئی رقم کا آڈٹ کرایا جائے گا، وزیراعظم کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہا احساس کیش پروگرام بہترین منصوبہ ہے ،3ہفتے میں 81ارب روپے تقسیم کیے گئے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ رقم نہایت غریب لوگوں میں تقسیم ہوئی ،لاک ڈاوَن سے بےروزگار افراد کی مشکلات سے آگاہ ہیں،بے روزگار افراد اپنا نام رجسٹرکروائیں گے ،بے روزگار افراد صرف اتنا بتائیں گے کہ وہ کہاں کام کرتے تھے ،بےروزگار افراد کے لیے ویب پورٹل لاونچ کردیا تمام رجسٹرڈ بےروزگار افراد کو 12ہزار روپے دیئے جائیں گے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ رقم کی تقسیم کے لیے شفافیت کو بھی دیکھ رہے ہیں ،ویب پورٹل میں کورونا کی وجہ سے بے روزگاہونے والے افراد رجسٹر ہوسکیں گے،فنڈز زیادہ سے زیادہ مستحقین میں تقسیم کرنے کے خواہاں ہیں،پاکستانی کی تاریخ میں پہلی با ر اتنی بڑی رقم مختص ہوئی ہے،ہم نے ایک ماہ میں 30روپے پیٹرول کی قیمت کم کی ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کسان سمیت عوام کو فائدہ پہنچانا ہے،پوری دنیا کورونا کے باعث مشکلات کا شکار ہے،پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعددیگر اشیا میں بھی کمی آنی چاہیے

    سربراہ پی آئی اے نے سنائی بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

    بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

    اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے ویب پورٹل پر ہر شخص نام رجسٹر نہ کرائے،ٹائیگر فورس ویب پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے لوگوں کی مدد کرے،مستحقین میں تقسیم کی گئی رقم کا آڈٹ کرایا جائے گا،عطیات کی رقم جہاں خرچ ہورہی ہے اس کی شفافیت یقینی بنائیں گے

  • پنجاب میں کرونا کے کتنے مریض صحتیاب ہو چکے؟

    پنجاب میں کرونا کے کتنے مریض صحتیاب ہو چکے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے 9 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں،صوبے میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 115 ہوگئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 514 مزید کیسز سامنے آگئے ،صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6854 ہوگئی ،لاہور میں مزید 334 افراد میں کروونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،لاہور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2154 تک پہنچ گئی

    سیالکوٹ میں 64 مزید افراد کورونا کا شکار، تعداد 184 ہوگئی ،راولپنڈی میں 22 مزید افراد میں کورونا کی تشخیص، تعداد 380 ہوگئی ،
    فیصل آباد میں 19 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق، تعداد 117 ہوگئی ،سرگودھا میں مزید 14 افراد میں کورونا کی تصدیق، تعداد 71 ہوگئی

    24 گھنٹے کے دوران صوبے کے 22 اضلاع سے کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2206 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

    کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 اموات ہوئیں جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 417 ہو گئی، اموات کے حساب سے کے پی سب سے آگے ہے، خیبر پختونخواہ میں 161، سندھ میں 118،پنجاب 115،بلوچستان 16،گلگت بلتستان 3 اور اسلام آباد میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ایکسپو سنٹر ،شہریوں کی جانب سے بزدار سرکار کا پول کھولنے کے بعد وزیراعلیٰ کا نوٹس

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا سپیکر قومی اسمبلی کو فون، کرونا سے صحتیابی کی دعا کی

    ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 400افراد صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4716ہوگئی۔ پنجاب میں 2206،سندھ میں 1295،خیبرپختونخوا میں 690،بلوچستان 183،گلگت بلتستان 255اور اسلام آباد میں 44افراد صحت یاب ہوئے۔ آزاد کشمیر میں بھی 43 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں