Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • سربراہ پی آئی اے نے سنائی بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

    سربراہ پی آئی اے نے سنائی بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

    سربراہ پی آئی اے نے سنائی بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے خصوصی پروازوں میں کمی کا اعلان کر دیا

    کرونا وائرس لاک ڈاون کے دوران پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پروازوں میں اضافی کرائے کے معاملے پر پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے نوٹس لیا ہے اور فوری کرائے کم کرنے کی ہدایت کی ہے

    اس ضمن میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے کا ایک اہم اجلا س بھی ہوا ہے،اجلاس کے بعد پی آئی اے سربراہ ائیر مارشل ارشد ملک نے شعبہ سیلز کو فوری فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشنل اخراجات کے علاوہ کوئی اضافی منافع مسافروں سے وصول نہ کیا جائے ۔

    پی آئی اے کے سی ای و ائیرمارشل ارشد ملک نے اضافی منافع وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کیخلاف جرمانے کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ اضافی رقم بٹورنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،

    واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں شیڈول کی ہیں جب کہ دیگر ممالک کی فضائی کمپنیوں کو پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی ہے.

    دوسری جانب پی آئی اے کے کپتانوںکے خدشات پر سی ای او پی آئی اے نے اہم فیصلہ کیا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی کاوشوں سے زائد المیعاد قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور اب تمام فضائی عملے کو ان کے ہوٹلز میں 48 گھنٹے کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا۔

    کورونا کی تشخیص ہونے پر کاکپٹ اور کیبن کریو کو لاہور، کراچی، راولپنڈی، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کوئٹہ کے سی ایم ایچ اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا،تمام پینل والے ہوٹلوں میں محکمہ صحت سے منظور کروا کے علیحدہ کمرے مختص کردئیے گئے ہیں۔

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

    اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

    بین الاقوامی پرواز سے واپسی پر پہلے عملے کو ایک ہفتے کیلئے قرنطینہ کی ہدایات تھیں جس سے پی آئی اے کا عملہ کئی ہفتے کیلئے پروازوں پر میسر نہ ہوتا تھا۔ پی آئی اے کے کپتانوں اور فضائی میزبانوں نے ایک ہفتے کے قرنطینہ پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر سی ای او نے دورانیہ کم کر کے 2 روز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ پی آئی اے کے چیف پائلٹ سٹینڈرڈ انسپیکشن کیپٹن کلیم چغتائی نے ہدایات کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کردیا .

  • خبر دینے والوں کی خبر بن گئی، 53 صحافیوں میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص

    خبر دینے والوں کی خبر بن گئی، 53 صحافیوں میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص

    خبر دینے والوں کی خبر بن گئی، 53 صحافیوں میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی وار جاری ہیں

    بھارت کے علاقے ممبئی میں 53 صحافیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ممبئی میں 168 صحافیوں کا کرونا کا ٹیسٹ کرویا گیا جن میں سے 53 کا ٹیسٹ مثبت نکلا، جن صحافیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان کا بھارتی نیوز چینلز، اخبارات سے تعلق ہے، وہ صحافی کرونا کے حوالہ سے مختلف ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز سمیت دیگر ایونٹس کو کور کر رہے تھے،

    53 صحافیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد صحافیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی، جن صحافیوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ان میں سے اکثر کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ،جبکہ کچھ کو ہسپتالوں میں رکھا گیا ہے، صحافیوں میں کرونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد اور ان صحافیوں کی جن سے ملاقات ہوئی ان سب کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں مقامی حکومت نے ان صحافیوں سے معلومات لینا شروع کر دی گئی ہیں

    صحافیوں میں وائرس کی تشخیص کے بعد انکے اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے،کچھ صحافیوں کے اہلخانہ کو قرنطینہ مراکز میں بھیج دیا گیا ہے،مقامی حکومت نے میڈیا کے ان اداروں جن کے نمائندوں میں کرونا پھیلا وہاں سب کے ٹیسٹ کروانے کا بھی فیصلہ کیا ہے.

    قبل ازیں ممئی بھارت میں 100 سے زائد ڈاکٹروں، اتنے ہی پولیس اہلکار، بھارتی فوج، نیوی کے اہلکاروں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے.

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں۔ اگلے ایک ہفتے کے دوران کورونا کے خلاف جنگ میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ 20اپریل تک ہر قصبے، ہرتھانے، ہر ضلع اور ہر ریاست پر نگاہ رکھی جائے گی کہ وہاں لاک ڈاؤن پر کتنا عمل ہو رہا ہے

  • نیویارک میں پھنسی اداکارہ میرا نے واپسی کے لیے ہاتھ جوڑ لیے

    نیویارک میں پھنسی اداکارہ میرا نے واپسی کے لیے ہاتھ جوڑ لیے

    نیویارک میں پھنسی اداکارہ میرا نے واپسی کے لیے ہاتھ جوڑ لیے

    باغی ٹی وی :امریکی ریاست نیویارک میں محصور اداکارہ میرا نے وطن واپسی کے لیے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی ہے.

    اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں پیغام میں کہا کہ بیرون ملک اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔

    میرا کا کہنا تھا کہ یہاں روزانہ ہزاروں لوگ مررہے ہیں، نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے، میرے پاس رقم ختم ہوچکی ہے اور گزارہ مشکل ہوگیا ہے، ہوٹل کے کمرے میں قید ہوں۔

    تھائی لینڈ سے واپس لانے پرحکومت پاکستان کا شکریہ ، مگراسلام آباد میں ہوٹل انتظامیہ نے ہمارے ساتھ براسلوک کیا،اداکاربول اٹھے

    میرا نے مزید بتایا کہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کے لیے امریکا آئی تھی، تمام ساتھی فنکار واپس جاچکے ہیں، اکیلی امریکا میں پھنس گئی ہوں۔مجھے بھی نکالنے کا بندوبست کیا جائے.

    میرا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی، میری وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔

  • پی ٹی آئی رہنماجاوید بدر نے کرونا کے خلاف  پنجاب حکومت  کی کارکردگی کا پول کھول دیا

    پی ٹی آئی رہنماجاوید بدر نے کرونا کے خلاف پنجاب حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا

    پی ٹی آئی رہنماجاوید بدر نے کرونا کے خلاف پنجاب حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما و کارکُن جاوید بدر نے کرونا کے خلاف پنجاب حکومت کا پول کھول دیا. ملک میں جاری کورونا بارے حکومت اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے جاوید بدر نے کہا کہ میں سمن آباد لاہور کا رہائشی ہوں ، میرے گھر کے پاس ہی ایک ساٹھ سالہ خاتوں بیمار تھی جس کی حالت بگڑ گئی.

    گھروالوں نے 1122 کو کال کی ، جب وہ پنچے تو انہوں نے کہا کہ مریض کی علامات تو کرونا وائرس کی لگ رہی ہیں. ہم ان کو نہیں‌لے جا سکتے لہذا جو کرونا کی سپیشل ٹیم اور گاڑی ہے وہ لے کر جائے گی، اس پر مریضہ کے گھر والوں نے کہا کہ ہم اپنے اتنا انتظار نہیں‌کر سکتے . ہم اسے ہسپتال لے جار ہے ہیں. جب وہ ہپتال کے لیے نکلے تو رستے میں‌ہی ان مریضہ کی موت واقع ہوگئی.

    جب ریسکیو والے آئے تو انہوں نے کہا کہ ہم اس مریضہ کو کروناتھا . اس خبر کے بعد پورے علاقے اور محلے میں خوف و ہراس پھیل گیا. انہوںنے کہا میں ریسکیو والوں اور محکمہ صحت والوں کو اپنا حوالے دیتا ہوئے کہا کہ ان اگر ان کو کرونا تھا تو آپ نے سب کے ٹیسٹ کیوں نہیں‌کیے اور پورے علاقے کو یوں ہی خطرے میں چھوڑ دیا . جاوید بدر کہتے ہیں،کہ 16 اپریل کا واقعہ ہے اور 17 کو کافی منت سماجت کے بعد محکمہ والے آئے اور نہوں نے اس خاتون کے خاوند اور بیٹے کا ٹیسٹ کیا اور ابھی تک 20 تاریخ ہوگئی ہے اور رزلٹ نہیں‌آیا.

    جاوید بدر نے کہا کہ میری پوری کوشش کے بعد اتنا کچھ ہو سکا جبکہ میں حکومتی پارٹی کا بندہ ہوں . اتنی سستی اور تاخیر کے بعد لوگوں میں‌ کس قدر کرونا پھیل گیا ہوگا ، اس واقع سے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھتا ہے . کہ وہ کس قدر غفلت سے کام لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ پنجاب سےدرخواست ہے کہ وہ اس واقع پر ایکشن لیں اور لوگوں کی زندگیوں کو محفظ بنائیںِ

  • نو دن کی بچی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق

    نو دن کی بچی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 9 روز کے بچے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں 7 اپریل کو پیدا ہونے والے بچی کا کرونا ٹسیٹ مثبت آیا ہے، بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ شاید خاتون ہیلتھ ورکر کی وجہ سے اسکی 9 روز کی بچی کرونا سے متاثر ہوئی، جو بچی کی پیدائش والے دن ڈیوٹی پر تھی اور بعد میں اس میں کرونا کی تصدیق ہوئی

    کرونا کا شکار 9 روز کی بچی کے والد نے بھی کرونا کی تشخیص ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،بھوپال کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پربھاکر تیواری نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ بچی کی والدہ اور 9 روز کی بچی دونوں میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے.

    بچی کے والد کا کہنا ہے میں نے اپنی بیوی کو 7 اپریل کو سرکاری ہسپتال میں داخل کروایا تھا جہاں آپریشن کے بعد بچی کی پیدائش ہوئی،ہم 11 اپریل کو اسپتال سے گھر شفٹ ہوئے اور میں نے اگلے دن ہی اخبار میں کام کرنے والی خاتون ہیلتھ ورکر کے کرونا کے مثبت ٹیسٹ کے بارے میں پڑھا جس کے بعد شبہ ہوا کہ ممکن ہے کہ اس سے میری بیوی اور بچی کو کرونا ہو گیا ہو

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    جب ٹیسٹ کروایا تو میری بیوی اور 9 روز کی بچی کا ٹیسٹ مثبت آیا،اس ضمن میں ڈاکٹرز سے بھی بات کی تھی لیکن انہوں نے ہماری بات نہیں مانی جس پر ہم نے پرائیویٹ ٹیسٹ کروایا.

  • پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کرونا کا ایک بھی مریض نہیں

    پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کرونا کا ایک بھی مریض نہیں

    پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کرونا کا ایک بھی مریض نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں

    شمالی وزیرستان میں کرونا وائرس کے مریض کا دوبارہ ٹسٹ کرنے پر منفی ایا ۔ کرونا وائرس کا واحد مریض امر بخش تبلیغی بھائی تھا جس کا ٹیسٹ 12 اپریل کو مثبت آیا تھا ۔ ۔ 18 اپریل کو دوبارہ ٹیسٹ کرایا جس کا اج ٹیسٹ منفی میں آگیا ۔

    اب شمالی وزیرستان میں کرونا وائرس کا ایک مریض بھی مثبت میں نہیں ۔

    شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور سماجی دوری اختیار کریں، احتیاط سے ہی کرونا سے بچا جا سکتا ہے

    دوسری جانب پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے بے گھر متائثرین کیلئے ایک کروڑ 85 لاکھ روپے ماہانہ امداد کے طور پر ریلیز کردئے جو کہ آئندہ ایک دو دن میں پندرہ ہزار سے زائد متائثرہ خاندانوں کو بذریعہ سم کارڈ موصول ہونا شروع ہو جائینگے ۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی ہے،ایک دن میں 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 17 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 176 ہو گئی،

    پنجاب میں سب سے زیادہ 3721 اورسندھ میں 2537 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،خیبرپختونخوا میں 1235،بلوچستان میں 432، گلگت بلتستان میں 263 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. اسلام آباد میں 181 مریض ہیں،پاکستان میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 1970  ہو گئی ہے جنہیں گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات کے پی میں ہوئی ہیں،خیبرپختونخوامیں کورونا سے67 اموات رپورٹ ہوئیں،سندھ میں 56، پنجاب میں 42،بلوچستان میں 5 افرادجان کی بازی ہارگئے،اسلام آباداورگلگت بلتستان میں3،3افرادجاں بحق ہوئے

  • شہباز شریف کرونا کا بہانہ کراحتساب سے  بچنے کے لئے پتلی گلی سے بھاگ رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

    شہباز شریف کرونا کا بہانہ کراحتساب سے بچنے کے لئے پتلی گلی سے بھاگ رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

    شہباز شریف کرونا کا بہانہ کراحتساب سے بچنے کے لئے پتلی گلی سے بھاگ رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے نیب پیشی سے استثنیٰ کے لیے تحریری معذرت نامہ پیش کیا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتے ہیں میں انہتر سالہ کینسر کا مریض ہوں، کرونا ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز شریف لندن سے کرونا کے خلاف جنگ لڑنے کی بڑھکیں مار کر پاکستان آئے تھے۔ اب احتساب سے بچنے کے لیے شہباز شریف کرونا وائرس کا بہانہ کر کے پتلی گلی سے بھاگ رہے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی ادارے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ، اقربا پروری، ٹی ٹی پر مبنی ڈاکوں کا حساب کتاب مانگ رہے ہیں۔ شہباز شریف جب سے ملک واپس آۓ ہیں، کرونا کے نام پر ڈرامے بازی کر رہے ہیں۔ کبھی لیپ ٹاپ لیڈر، کبھی ڈاکٹر اور صحافیوں کو مضحکہ خیز حفاظتی کٹس دے رہے ہوتے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے ایک صابن، ایک ماسک اور ایک ہینڈ سینیٹائزر کو خصوصی حفاظتی پیکج کا نام دیا۔ شہباز شریف کو اپنی کرپشن اور بددیانتی کا ہر حال میں حساب دینا ہو گا۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے طلب کر رکھا تھا، شہباز شریف پیش نہیں ہوئے اور تحریری خط لکھ دیا جس پر نیب نے شہباز شریف کو دوبارہ 22 اپریل کو طلب کر لیا ہے

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    نیب نے شہباز شریف کو ایک سوالنامہ بھی بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 1998 سے سال 2018 کے دوران فیملی کے اثاثے بڑھ کر 549 ارب ہوئے۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔ بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاوَنٹس موجود ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سال 2005 سے سال 2007 کے دوران لیے جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور سال 2008 سے سال 2019 کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ ماڈل ٹاوَن 96 ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاوَس رہا، اس کا بھی جواب دیں

    نیب میں پیش نہیں ہو سکتا، شہباز شریف نے کیوں کیا انکار؟

  • کاسمیٹکس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    کاسمیٹکس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    کاسمیٹکس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان کاسمیٹکس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظورکر لی۔

    عدالت نے کہا کہ درخواستگزار پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے منظوری کے بعد سینیٹائزرکی مارکیٹ میں فروخت کرے۔ وفاقی حکومت کے وکیل ڈپٹی اٹارنی جنرل سرفراز علی خان نے درخواست کی مخالفت نہ کی ،مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے رائے شعبان علی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

    درخواست مین ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی۔پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور ڈرگ انسپکٹر جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ انکے کے تیار کردہ سینیٹائزر ڈبلیو ایچ او کے سٹینڈرڈ کے عین مطابق ہیں ۔ انکے تیار کردہ سینیٹائزر اعلی اور معیاری ہیں ۔انکے سینٹاہزر پی ایس کیو سی سے منظور کردہ ہیں ۔ییہ سینیٹائزر ڈرگ نہیں ہیں ۔اور یہ ڈریپ کے دائرہ اختیار میں نہیں اتے۔
    انکو ناجائز تنگ اور حراسان کیا جا رہا ہے ۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت انکو ناجائز تنگ اور حراساں کرنے سے روکے۔ عدالت انکے تیار کردہ سینیٹائزر کو مارکیٹ میں فروخت کی اجازت دے

  • کرونا لاک ڈاؤن، تاجر بھی میدان میں ، نعیم میر نے عدالت میں درخواست دائر کر دی

    کرونا لاک ڈاؤن، تاجر بھی میدان میں ، نعیم میر نے عدالت میں درخواست دائر کر دی

    کرونا لاک ڈاؤن، تاجر بھی میدان میں ، نعیم میر نے عدالت میں درخواست دائر کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث جزوی لاک ڈاؤن،تاجروں نے دادرسی کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا

    انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت میں دائر درخواست میں مرکزی اور صوبائی حکومت کے علاوہ وزیراعظم ریلیف فنڈز کے سربراہ کو فریق بنایا گیا ہے

    درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈوان ہے، صوبائی اور وفاقی ادارے بند ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے تمام مکاتب فکر کے لوگ متاثر ہوئے ہیں، کورونا کی وجہ سے تاجر طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوا، وزیر اعظم ریلف فنڈز کی وجہ سے غریب طبقہ کے لوگوں کو فی کس بارہ ہزار دیا جا رہا ہے ،

    درخواست گزار کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس ریلیف فنڈز میں متاثر ہونے والے تاجروں کو محروم رکھا گیا ہے، عدالت وزیراعظم ریلف فنڈز کی رقم تاجروں کو بھی دینے کا حکم دے ،

     

    لاک ڈاؤن، ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست، قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

  • لاک ڈاؤن، ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست، قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

    لاک ڈاؤن، ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست، قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

    لاک ڈاؤن، ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست، قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیکٹریوں، کارخانوں اور پرائیویٹ اداروں سے لاکھوں ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی.

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

    چیف جسٹس قاسم خان نے ایڈوکیٹ اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں حکومت پنجاب، محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ لیبر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈائون کیا گیا ہے،پنجاب میں لاک ڈائون کی وجہ سے صنعتی اداروں، کارخانہ مالکان نے مزدوروں کو ملازمت سے نکال دیا،پنجاب میں صنعتی اداروں نے مزدوروں کی تنخواہوں میں بھی کمی کردی، سندھ اور بلوچستان حکومتوں نے مزدوروں کی ملازمت بچانے کیلئے اقدامات کیے،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں برطرفیوں سے لاکھوں مزدوروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت پنجاب کو مزدوروں کی ملازمت پر بحالی کیلئے اقدامات کا حکم دے، عدالت حکومت پنجاب کو مزدوروں کیلئے مالی امداد مختص رقم کی تفصیلات کا حکم دے،

    واضح رہے کہ پنجاب میں کرفیو کا آج 28 واں روز ہے، پنجاب میں بازار تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، شادی ہالز، پبلک ٹرانسپورٹ سب بند ہے،