Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • تبلیغی جماعت کے سربراہ پر اقدام قتل کے بعد منی لانڈرنگ کا بھی مقدمہ درج

    تبلیغی جماعت کے سربراہ پر اقدام قتل کے بعد منی لانڈرنگ کا بھی مقدمہ درج

    تبلیغی جماعت کے سربراہ پر اقدام قتل کے بعد منی لانڈرنگ کا بھی مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کو لے کر مسلمانوں کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کاندھلوی کے خلاف پہلے کرونا کے پھیلاؤ کا الزام لگا کر اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا اب ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    دہلی کے نظام الدین تبلیغی مرکز کے سربراہ مولانا سعد کاندھلوری کے خلاف بھارت کی انفورسنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیا ہے،مولانا سعد اور ان کے قریبی ساتھیوں کو تحقیقات کے لئے گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے

    دہلی کی کرائم برانچ کے مطابق مولانا سعد کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے کافی رقم آئی تھی، اور انہیں بلا کر تفتیش بھی کی گئی تھی جس پر مولانا نے کہا تھا کہ میں بتا دوں گا لیکن اس کے بعد وہ نہیں آئے ہمیں کہا گیا کہ مولانا کسی سے نہیں ملتے، کرائم برانچ کو اس رقم کے حوالہ سے شک تھا اسی لئے انہیں بلایا گیا تھا اب اس کا باقاعدہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

    کرائم برانچ نے مولانا سعد کاندھلوی کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے اس ضمن میں پولیس نے 31 مارچ کو بینک کو نوٹس بھجوایا تھا لیکن بینک رقم جاری کرتا رہا، اب کرائم برانچ نے سختی سے نوٹس جاری کرتے ہوئے بینک کے خلاف بھی کاروائی کی دھمکی دی ہے

    قبل ازیں مولانا سعد کے قریبی چار افراد پر بھی سہارنپور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ان میں دو میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ دو کی رپورٹ آنی ہے، سہارپنور کے ایس پی دنیش کمار کا کہنا ہے کہ مولانا سعد کا تھانہ منڈی کے علاقے میں سسرال ہے اور وہیں رہائش پذیر ہیں. باقی لوگ بھی وہیں رہ رہے ہیں جن پر مقدمے درج ہیں.

    تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

    کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    سہارنپور پولیس کے اہلکار وجنیدر سنگھ نے مولانا سعد کاندھلوی کے قریبی عزیزوں‌پر درج مقدمہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ان میں سے دو بھائیوں نے جنوبی افریقہ اور ایک بھائی نے فرانس کا سفر کیا تھا ۔ وہاں سے واپس آ کر یہ لوگ دہلی کے نظام الدین مرکز گئے ، لیکن اس بات کو انہوں نے چھپایا تھا ۔

    بھارت میں مسلمانوں کیلئے نئی مشکل، کرونا کیوں پھیلا، تبلیغی جماعت کے سربراہ پر قتل کا مقدمہ درج

  • کرونا وائرس، جمعہ کو ہو گا 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن، مفتی منیب الرحمان بھی مان گئے

    کرونا وائرس، جمعہ کو ہو گا 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن، مفتی منیب الرحمان بھی مان گئے

    کرونا وائرس، جمعہ کو ہو گا 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن، مفتی منیب الرحمان بھی مان گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے جمعہ کے روز 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈائون کا اعلان کیا ہے۔

    یہ بات جمعرات کی شام وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مفتی منیب الرحمٰن کی زیر قیادت علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی ۔ وفد کے اراکین میں ، مفتی عابد مبارک ، مفتی رفیع رحمن ، مفتی عابد سعید ، عبدالوحید ، ڈاکٹر عبدالباری ، ڈاکٹر عدیل ، ڈاکٹر سعید اور دیگر شامل تھے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونت وزیر مذہبی امور ناصر شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی نے کی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے غیر مشروط تعاون پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ جمعہ کے دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے لئے ہماری مدد کریں اور وزیر اعظم نے مساجد کے لئے ایس او پی کے حوالے سے علماء کرام سے تبادلہ خیال اور ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    علماء کرام نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کی جاری صورتحال سے آگاہ ہیں ، لہذا انہوں نے حکومت کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مفتی منیب الرحمن نے ملاقات کے فورا بعداپنے پیغامات ریکارڈ کروائے اور انہوں نے لوگوں پر تعاون کرنے کے لیے زور دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس مشتاق مہر کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ کے دن دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈائون کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری انتظامات کریں۔

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

    سندھ میں راشن کی تقسیم پر نیب تحقیقات کا مطالبہ آ گیا

    لاک ڈاؤن، عوام بھوک سے تڑپنے لگی،کہا ہاتھ دھو دھو کر مر جائیں؟ راشن کہاں سے لیں

  • پنجاب پولیس زندہ باد، ہندو خاندانوں میں کیا راشن تقسیم

    پنجاب پولیس زندہ باد، ہندو خاندانوں میں کیا راشن تقسیم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ایک اور انقلابی قدم،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر ایس پی صدر ضیاء الدین احمد مستحق ہندو خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے پہنچ گئے،

    ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس پی صدر نے راولپنڈی پولیس کی طرف سے مستحق ہندو برادری میں راشن تقسیم کیا۔ اہل محلہ کا کہنا تھا کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار خاندانوں کو راشن پہنچانے پر راولپنڈی پولیس کے مشکور ہیں،

    ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے ساتھ راولپنڈی پولیس ہندو برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہندو برادری سمیت اہل علاقہ نے پولیس کے اقدام پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    https://twitter.com/RwpPolice/status/1250811887119450113

    پندو پنڈت جے رام کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ہمیں یاد رکھا، ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ پورے پاکستان کو محفوظ رکھے،

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    ایس پی ضیا الدین کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہر خوشی اور غم میں شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، مستحق شہریوں کی بلاتفریق خدمت پر فخر ہے، مذاہب سے بالا تر ہو کر انسانیت کی خدمت راولپنڈی پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے،

    وفاقی وزراء کے لئے بڑی مشکل، وزیراعظم نے کیا رپورٹ طلب کر لی

  • پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہونے لگا،پنجاب میں ایک اور مریض دم توڑگیا

    پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہونے لگا،پنجاب میں ایک اور مریض دم توڑگیا

    لاہور:پاکستان میں وبائی صورتحال پیچیدہ، کورونا وائرس وبا میں مبتلا مریض بڑھنے لگے،پنجاب میں ایک مریض دم توڑگیال،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں روز بروز کورونا وائرس میں مبتلا شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 6919 ہو چکی ہے۔

    گزشتی چوبیس گھنٹوں کے دوران 141 نئے کیس سامنے آئے، 4 اموات ہوئیں جبکہ 5540 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 78979 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وبا سے اموات کی تعداد 128 ہو چکی ہے جبکہ 1645 شہری مکمل صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

    ادھرآج لاہور میں کورونا وائرس سے ایک اور ہلاکت کی اطلاعات ہیں ، ہسپتال ذرائع کےمطابق کورونا وائرس سے 55 سالہ مریض جاں بحق ہوا، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ 55 سالہ مریض کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد میو اسپتال میں زیر علاج تھا

    جاں بحق ہونے والے شخص کو کوئی اور بیماری نہیں تھی، 55 سالہ مریض اچھرہ کے علاقے کا رہائشی تھا، جاں بحق ہونے والا مریض 13 اپریل کو میو اسپتال داخل ہوا،

    اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں 2008، صوبہ پنجاب میں 3291، اسلام آباد میں 145، بلوچستان میں 280، خیبر پختونخوا میں 912، آزاد کشمیر میں 46 جبکہ گلگت بلتستان میں 237 شہری اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

    شرح اموات کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 45، صوبہ پنجاب میں 34، اسلام آباد میں 1، صوبہ بلوچستان میں 3، خیبر پختونخوا میں 42، گلگت بلتستان میں 3 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تاہم آزاد کشمیر سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 58 فیصد کیسز مقامی طور پر ایک دوسرے میں منتقل ہوئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز میں سے 42 فیصد کیسز کی ٹریول ہسٹری ہے جبکہ 58 فیصد کیسز ایسے ہیں جو مقامی طور پر ایک شخص سے دوسرے شخص میں وائرس منتقل ہوا۔

    کمانڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں بدھ تک مجموعی طور پر 78 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے چھ ہزار سے زائد مصدقہ کیسز سامنے آئے جبکہ 128 افراد اب تک کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 1645 ہوگئی ہے۔

    پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 216 کیس، تعداد 3232 ہو گئی

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 701 زائرین سینٹرز، 1236 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 91 قیدیوں اور 1204 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان میں 9 اور بھکر میں 2 قیدیوں، ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین، رائے ونڈ مرکز میں 577، شیخوپورہ 12، منڈی بہاء الدین 17، سرگودھا 64، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 16، جہلم میں 41 تبلیغی ارکان، ننکانہ 2، گجرات 14، گوجرانوالہ 10، رحیم یار خان 45، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 31، مظفر گڑھ 52، ناروال 19، بہاولنگر 13، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان، ملتان میں 108، ساہیوال 7 اور بہاولپور میں 30 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ صحتیاب ہونے والے بارہ مریضوں میں سے دس میو ہسپتال لاہور جبکہ دو پی کے ایل آئی میں زیر علاج تھے۔ لاہور میں ابھی تک 477 کووڈ کنفرم مریضوں میں سے مجموعی طور پر ایک سو ترتالیس مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت بھی بڑھا دی گئی ہے۔ گذشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس کے دو ہزار چھ سو انتہر (2669) تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔

    صوبہ بھر میں ابھی تک مجموعی طور پر کورونا وائرس کے چھیالیس ہزار سے زائد تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مشتبہ اور کنفرم مریضوں کے اعدادوشمار کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس پر قابو پانے کی مکمل کوشش کی جا رہی ہے۔

    صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 340 کیسز اور چار اموات سامنے آئیں۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اب تک 18 ہزار 900 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جس میں 340 نئے کیسز کے بعد مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 2008 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 16 افراد کے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی مجموعی طور پر 576 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 45 افراد اب تک سندھ میں انتقال کر چکے ہیں۔

    خیبر پختونخوا کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وائرس کا پھیلاؤ کم ہوا لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ خطرہ ٹل گیا۔ اس وائرس کے ساتھ ہمیں کچھ عرصہ رہنا پڑے گا۔

    تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کابینہ روم میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیر صحت تیمور سلیم کا کہنا تھا کہ عوام نے احتیاط نہ کی تو مہینے کے اندر 80 ہزار کیسز ہوں جائیں گے۔ ہر ہفتے کورونا کیسز کی تعداد ڈبل ہو رہی ہے۔ صوبے کی 4 کروڑ عوام کو باخبر رکھنا چاہتے ہیں۔

    محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق حالیہ وفات کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 32 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 303 ہو گئی ہے۔ اب تک 12899 افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 4124 رپورٹس منفی آئی ہیں جبکہ 4490 مریض مشتبہ ہیں اور 142 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • ڈاکٹر سعید الٰہی نے میو ہسپتال کےعملےکےلئے 200 حفاظتی کٹس عطیہ کردیں

    ڈاکٹر سعید الٰہی نے میو ہسپتال کےعملےکےلئے 200 حفاظتی کٹس عطیہ کردیں

    لاہور:ڈاکٹر سعید الٰہی نے میو ہسپتال کےعملےکےلئے 200 حفاظتی کٹس پیش کیں،اطلاعات کے مطابق سابق مشیر صحت اور سابق چیئرمین ہلال حمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی نے میو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں کام کرنے والے عملہ کے لئے 200 حفاظتی کٹس بطور تحفہ پیش کیں۔

    ذرائع کےمطابق اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کے رہنما موجود تھے۔ ہسپتال کے ایم ایس، اے ایم ایس اور دیگر انتظامی عملہ نے بھی شرکت کی اور ڈاکٹر سعید الٰہی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا کہ میو ہسپتال کے سٹاف نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی خدمت کی ہے۔

    ذرائع کےمطابق کرونا وارڈ میو ہسپتال اور ایکسپو سنٹر کا سارا نظام عملہ اور خدمات بھی میو ہسپتال کے طبی عملہ کے حوالے کی گئی ہیں۔ جو انہوں نے بطریق احسن نبھائی ہیں۔ تقریباً 400 کرونا مریضوں کی بے مثال خدمت اور علاج کیا گیا ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ 400 مریضوں کے علاج کے باوجود کسی طبی عملہ کے ممبر یا رکن کو کرونا ٹیسٹ پازیٹو نہیں ہوا۔

    ڈاکٹرسعید الٰہی کا یہ کہنا تھا کہ یہ اللہ کا ایک عظیم کرم ہے اور انتظامیہ کی محنت اور عملہ کی خدمت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر سعید الٰہی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کو سنجیدگی سے لیا جائے اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

  • شہباز شریف کی سستی روٹی کےبعد اب بلاول بھٹوکے سستے تندور،سیاست کا اپنا اپنا انداز

    شہباز شریف کی سستی روٹی کےبعد اب بلاول بھٹوکے سستے تندور،سیاست کا اپنا اپنا انداز

    اسلام آباد:سستی روٹی کےبعد اب سستے تندور،پیپلزپارٹی کا اعلان ،اطلاعات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی نےملک بھر میں سستے تندور کھولنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے،یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ چیرمین بلاول بھٹو کی ہدایات کے مطابق نیر بخاری کی پارٹی رہنماوں سے مشاورت سے کیا گیا ہے

    پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا ہےکہ بڑی تعداد میں مخیرحضرات نے نیر بخاری کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ،

    نیر بخاری کا کہنا ہےکہ اسلام آباد کے بعد ملک بھر میں سستے تندور کھولیں جائیں ، یہ بھی کہا گیا ہےکہ دسترخوان پر لوگوں کو سستی روٹی اور سالن فراہم کیا جائیگا،ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ کرونا وباء کے باعث سفید پوش لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے

    نیر بخاری کہتے ہیں‌کہ لوگوں کو سستا کھانہ فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں دسترخوان کھولے جائیں ،پیپلز پارٹی کی شہری ضلحی ڈویژنل تنظیمیں زیادہ سے "عوامی تندور "کھول کر شہریوں کی مدد کریں

  • سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کرونا وائرس پرتحقیقاتی کمیشن بنائیں ، سینیٹررحمان ملک نے خط لکھ دیا

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کرونا وائرس پرتحقیقاتی کمیشن بنائیں ، سینیٹررحمان ملک نے خط لکھ دیا

    اسلام آباد:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کرونا وائرس پرتحقیقاتی کمیشن بنائیں ، سینیٹررحمان ملک نے خط لکھ دیا ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک کا بِل گیٹس سے جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ پر کورونا وائرس پر تحقیقاتی کمیشن بنانے پر زور دینے کا مطالبہ کیا ہے

    سینیٹررحمان ملک نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بِل گیٹس اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے کورونا وائرس پر تحقیقاتی کمیشن بنوائے،انہوں نے کہاہے کہ اقوام متحدہ تحقیقاتی کمیشن معلوم کرے کہ کورونا وائرس قدرتی ہے یا بطور حیاتیاتی ہتھیار تیار کیا گیا ہے،

    سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ بِل گیٹس نے 2015 سے کئی مواقع پر موجودہ وبائی مرض کورونا وائرس کی پیشنگوئیاں کئے تھے، کرونا وائرس سے متعلق سازشی تھیرویوں کے متعلق سینیٹر رحمان ملک و فیصل کریم کنڈی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی

    سینیٹررحمان ملک نے کہا ہےکہ بِل گیٹس نے بارہا حیاتیاتی دھشتگردی اور ہتھیار کے استعمال کی خدشات کا اظہار کیا تھا،بِل گیٹس نے کہا تھا کہ حیاتیاتی دھشتگردی سے چھ ماہ کے اندر لاکھوں لوگ ہلاک ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بِل گیٹس نے واضح کہا تھا کہ آنے والے وقت میں کروڑ سے زیادہ افراد کی ہلاکت جنگ کے بجائے وائرس سے ہوگی،

    سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بدقسمتی سے بین الاقوامی برادری و تنظیموں نے بل گیٹس کے حیاتیاتی دھشتگردی کے متعلق خدشات پر توجہ نہیں دی، دہشت گرد گروہ یا کوئی ریاست جینیٹک انجنیئرنگ کے ذریعے وائرسوں کو بطور دھشتگردی ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں،کورونا وائرس کوویڈ ۔19 کے متعلق مختلف دعوے ، قیاس آرائیاں ، متنازع نظریات جنم لے چکے ہیں،

    سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ دنیا بھر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کہیں بطور دھشتگردی ہتھیار تیار تو نہیں کیا گیا ہے،امید ہے بل گیٹس اپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کوویڈ۔19 پر تحقیقاتی کمیشن بنانے میں کامیاب ہونگے، کوویڈ ۔18 کی تحقیقیات سے حیاتیاتی ہتھیار و دھشتگردی کے متعلق خدشات کا خاتمہ ہو جائیگا،

    پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسینیٹر رحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ الزام تراشی کی سیاست بند کا خاتمہ کرے،یہ وقت الزام تراشی کا نہیں بلکہ قومی یکجہتی کا ہے تاکہ ملک سے وبا کا خاتمہ ہو، اگر الزام تراشی کی سیاست سے باز نہیں آرہے تو مجھ سے زیادہ گولے کسی کے پاس نہیں، فیصل کنڈی نے کہا کہ ہمیں اپنے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام تراشی سے منع کیا ہے

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اس مشکل وقت میں ہم ایکدوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے ہزاروں پاکستانی افغانستان سے پاکستان داخل ہونگے،حکومت سے اپیل ہے کہ جو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو سب کے ٹیسٹ ہو، فیصل کنڈی نے مزید کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کی خدمات بہت زیادہ اور قابل تعریف ہیں

  • کرونا کے انسداد کے لیے  پوری ہمت لگائیں گے ، پنجاب حکومت کے ذمہ داران کی  پریس کانفرنس

    کرونا کے انسداد کے لیے پوری ہمت لگائیں گے ، پنجاب حکومت کے ذمہ داران کی پریس کانفرنس

    کرونا کے انسداد کے لیے پوری ہمت لگائیں گے ، پنجاب حکومت کے ذمہ داران کی پریس کانفرنس

     باغی ٹی وی : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے آج محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں ویڈیولنک اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے ویڈیولنک اجلاس کی صدارت سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس اورسیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل احمداعوان نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداورسیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس نے سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کوصوبہ بھرمیں کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے اقدامات، مریضوں کے علاج معالجہ کی صورتحال اورٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کوروناوائرس پرقابوپانے اورمریضوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے پرصوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی کاوشوں کوسراہا۔

        سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہاکہ صوبہ بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھانا انتہائی خوش آئندہے۔ انہوں نے کہاکہ فرنٹ لائن پرفرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرزکوسلام پیش کرتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کے ٹیسٹوں کے معیارکاجائزہ لیاجارہاہے۔ نئی ٹیسٹنگ لیبزمیں پروفیشنل لوگوں کوبھرتی کیاجارہاہے اور پنجاب کے تمام اضلاع تک ٹیسٹنگ کی سہولت کوبڑھایاجارہاہے۔

    ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی حفاظت کوہرصورت یقینی بنایاجارہاہے۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقوم لینے والے عوام کیلئے مکمل حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداوردونوں سیکرٹریز محکمہ صحت نے اراکین پنجاب اسمبلی کے سوالات کے جواب دیئے

  • بیوی میکے گئی لاک ڈاون لگ گیا ، شوہرکودوسری شادی کا موقع مل گیا، پتہ تب چلے گا جب کُھلے کا لاک ڈاون

    بیوی میکے گئی لاک ڈاون لگ گیا ، شوہرکودوسری شادی کا موقع مل گیا، پتہ تب چلے گا جب کُھلے کا لاک ڈاون

    بہار:بیوی میکے گئی لاک ڈاون لگ گیا ، شوہرکودوسری شادی کا موقع مل گیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا کے 170 سے زائد ممالک میں جزوی یا سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے اور پاکستان و بھارت سمیت کئی ممالک نے لاک ڈاؤن کی مدت میں دوسری بار 2 ہفتوں کی توسیع بھی کی ہے۔

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں کئی ممالک میں خواتین و بچوں پر تشدد میں اضافے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، وہیں کئی ممالک میں طلاقوں کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں نہ صرف گھریلو معاملات میں بگاڑ کی خبروں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اس سے لوگوں کی ذہنی صحت پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

     

    لاک ڈاؤن کے پیش نظر اگرچہ کئی ممالک میں شادی کی تقریبات پر بھی پابندی عائد ہے، تاہم اس کے باوجود دنیا بھر میں لوگ شادیاں کر رہے ہیں، تاہم اس دوران کم سے کم لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ایسے میں کچھ لوگ تو ایسے ہیں جو لاک ڈاؤن میں پہلی بیوی کے میکے چلے جانے پر دوسری شادی کر رہے ہیں اور کچھ لوگ ایک بیوی کے پاس رہ جانے کے بعد دوسری بیوی کے پاس جانے کو پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

    ایسا ہی کچھ منفرد واقعہ بھارت کی ریاست بہار میں بھی آیا، جہاں مسلسل لاک ڈاؤن میں تنہا رہنے کی وجہ سے ایک شخص نے اپنی سابق محبوبہ سے ہی شادی کرلی۔

    بھارتی اخبار دکن کیرونیکل کے مطابق ریاست بہار کے ضلع پٹنا کے چھوٹے شہر پلی گنج میں ایک شخص نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی بیوی کے میکے رہ جانے پر دوسری شادی کرلی۔

  • پنجاب حکومت کا کرونا کے پیش نظر رمضان بازار نہ لگانےکا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا کرونا کے پیش نظر رمضان بازار نہ لگانےکا فیصلہ

    لاہور:تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت رمضان پیکج پر اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے کرونا کے پیش نظر رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان میں عوام کو براہ راست ریلیف کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو براہ راست کیش رقم ادا کی جائے گی۔سردار عثمان بزدار نے رقم کی شفاف تقسیم کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔

     

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کرونا وبا کی صورتحال،حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیاگیا تھا۔سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صوبے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔