Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس کی وجہ سے ایئر لائنزکا بیڑہ غرق ہوگیا ،3 کھرب 14 ارب ڈالرز کا نقصان

    کرونا وائرس کی وجہ سے ایئر لائنزکا بیڑہ غرق ہوگیا ،3 کھرب 14 ارب ڈالرز کا نقصان

    دبئی :کرونا وائرس کی وجہ سے ایئر لائنزکا بیڑہ غرق ہوگیا ،3 کھرب 14 ارب ڈالرز کا نقصان ،اطلاعات کےمطابق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث دنیا کی ایئر لائنز کو رواں سال 3 کھرب 14 ارب ڈالرزکے نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    آئی اے ٹی اے کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہےکہ دنیا بھرکی ائیرلائنز کوکرونا کی وجہ سے اس قدرزیادہ نقصان پہنچ گیا ہےکہ اب اس کو دوبارہ اپنے پاوں پرکھڑاہونے کے لیے ایک طویل وقت درکارہے ،خطے کی ایئر لائنز کے ریونیو میں 55 فیصد تک کمی آگئی ہے ،

    آئی اے ٹی اے کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ سال 2020 میں کرونا کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا سلسلہ بہت نیچے آگیا ہے جس کی وجہ سے ائیرلائنز کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ، جس کا خمیازہ دنیا کی بڑی بڑی ائیئرلائنز کو بھگتنا پڑے گا

    آئی اے ٹی اے کی طرف سے یہ انکشاف کیا گیا ہےکہ اب یہ نقصان کی شرح پہلے سے بھی زیادہ ہوگئی ہے ، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ پہلے ہی ریونیو میں شدید کمی آرہی تھی اب مزید 25 فیصد اس کمی میں‌اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ سمیت پوری دنیا میں فضائی سفر کیلئے ٹکٹوں کی فروخت میں کمی آئی ہے،

    انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے کہا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کا حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایوی ایشن انڈسٹری ہمیشہ ہی مزاحمت کرتی رہی ہے اور اس بار بھی امید ہے کہ صورتحال کا کوئی حل نکل آئے گا۔ادارے کا کہنا ہےکہ 24 مارچ کو نقصان کا تخمینہ بتایا گیا تھا اب اسے زیادہ نقصان کی طرف جارہے ہیں‌

    انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے فضائی سفر کی طلب میں مسلسل کمی کے نتییجے میں مشرق وسطیٰ میں 9 لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔ جب کہ پوری دنیا میں فضائی سروس متاثر ہونے سے 2 کروڑ 46 لاکھ افراد کے روزگار کو خطرہ لاحق ہے۔

    ادارے کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ

    یاد رہےکہ اس سے پہلے "آئی اے ٹی اے” نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں 65.5 ملین سے زیادہ افراد ایئر ٹرانسپورٹ کے شعبے پر انحصار کرتے ہیں ۔ان میں سفر اور سیاحت کے شعبے شامل ہیں۔ان میں سے 2.7 ملین ملازمین ایئر لائنز میں کام کر رہے ہیں۔

    ‘ایاٹا’ کے پیش کردہ منظر نامے کے مطابق اگر اگلے تین ماہ تک سفری پابندیاں برقرار رہیں تو پوری دنیا میں تقریبا 25 ملین ملازمتوں کے چھن جانے کا خطرہ ہے۔ پورٹ کے مطابق ایشیاء اور بحر الکاہل میں 11.2 ملین ، یورپ میں 5.6 ملین امریکا میں اور 29 لاکھ افراد کے روزگارکو خطرہ ہے۔

    امارات ٹوڈے کے مطابق لاطینی ، شمالی امریکا میں 20 لاکھ ملازمتیں دائو پر لگ سکتی ہیں۔افریقا میں 20 لاکھ نوکریاں اور مشرق وسطی میں نو لاکھ افراد کی نوکریاں خطرے میں ہیں۔

  • دنیا کرونا سے مر رہی ہے ،شمالی کوریا اٹیمی میزائلوں کے تجربات میں مصروف،ایسی سوچ بہت خطرناک ہوتی ہے ،ماہرین

    دنیا کرونا سے مر رہی ہے ،شمالی کوریا اٹیمی میزائلوں کے تجربات میں مصروف،ایسی سوچ بہت خطرناک ہوتی ہے ،ماہرین

    پیانگ یانگ: دنیا کرونا سے مر رہی ہے ،شمالی کوریا اٹیمی میزائلوں کے تجربات میں مصروف،ایسی سوچ بہت خطرناک ہوتی ہے ،ماہرین ،اطلاعات کےمطابق شمالی کوريا نے عالمی قوانین اور پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کروز میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔

     

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوريا کے سربراہ کم جونگ ان کی موجودگی میں مشرقی ساحلی پٹی کے کھلے سمندر میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز ميزائلوں کا ايک اور کامیاب تجربہ کيا گیا ہے۔ کامیاب تجربے پر ملک کے سربراہ نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے تاہم سرکاری سطح پر تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔

    حریف پڑوسی ملک جنوبی کوريا نے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ يہ ميزائل مبينہ طور پر صوبہ کنگون کے نامعلوم مقام سے داغے گئے، جس کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ عالمی قوتیں اور اقوام متحدہ شمالی کوریا کے جنگی عزائم کا نوٹس لے۔

     

    یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کرکے دنیا کوحیران…

    تمام تر تنقید کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کے دوران شمالی کوریا جدید اور تیر بہ ہدف میزائلوں کے تجربات کر رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران شمالی کوریا نے یہ تیسرا میزائل تجربہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر ايٹمی تجربات اور کروز ميزائلوں کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ امریکی صدر کے ساتھ پہلی تاریخی ملاقات میں ایٹمی تنصیبات کو بند کرنے اور میزائل تجربات روکنے پر اتفاق کے باوجود شمالی کوریا نے دوبارہ تجربات شروع کردیئے ہیں۔

     

    بچا لواپنے بزرگوں کوکرونا سے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اہم نصحیت کردی

    دوسری طرف ماہرین نفسیات اوردفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان حالات میں جب دنیا بھرمیں ایک سوگ کی کیفیت ہے ، کسی ملک کا اس قدرجارحانہ رویہ اورانتقام کی سوچ بہت خطرناک ہوتی ہے . ماہرین کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا کے تجربات دنیا کے لیے ایک وارننگ سے کم نہیں‌

  • اللہ میری توبہ !  کورونا آئسولیشن وارڈ میں حاملہ خاتون سے طبی عملے کی اجتماعی زیادتی

    اللہ میری توبہ ! کورونا آئسولیشن وارڈ میں حاملہ خاتون سے طبی عملے کی اجتماعی زیادتی

    بہار: اللہ میری توبہ ! کورونا آئسولیشن وارڈ میں حاملہ خاتون سے طبی عملے کی اجتماعی زیادتی،اطلاعات کےمطابق بھارت کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کی مشتبہ مریضہ بتا کر حاملہ خاتون کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا جہاں دو دن تک طبی عملے نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

     

    لاک ڈاون جہنم میں جائے، شراب نوشی جاری رہنی چاہئے، یہ ہے 2020 کا بھارت ،…

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے اسپتال انوگرا نارائن مگدھ میں 25 سالہ حاملہ خاتون چیک اپ کے لیے آئیں تو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شک ظاہر کرتے ہوئے انہیں آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا جہاں دو دن تک طبی عملہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتا رہا۔ ٹیسٹ منفی آنے پر خاتون کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    خاتون جن کا حمل پہلے ہی ضائع ہوچکا تھا، گھر جانے کے بعد طبیعت بگڑ گئی اور واپس اسپتال لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا، خاتون نے ایمبولینس میں ساس کو بتایا تھا کہ آئسولیشن وارڈ میں 3 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس پر ساس نے پوری روداد پولیس کو بتادی۔

     

    یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کرکے دنیا کوحیران…

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے اسپتال کے ایک ملازم شیو شنکر کو حراست میں لے لیا ہے جس نے ابتدائی بیان میں دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

  • ایک ہی خاندان کے 25 ڈاکٹرز خدمت خلق میں مصروف

    ایک ہی خاندان کے 25 ڈاکٹرز خدمت خلق میں مصروف

    ایک ہی خاندان کے 25 ڈاکٹرز خدمت خلق میں مصروف، رفاہ انٹرنیشنل ہسپتال کرونا کے مریضوں کیلئے تیار، کرونا ٹیسٹ سے ڈرنے والوں کیلئے خصوصی پیغام، ڈاکٹر اسامہ ظفر سے خصوصی گفتگو

    جب قوموں پر مشکل وقت آجاتے ہیں تو قومیں میں سے ہی کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو انہیں مشکل وقت ست نکالتے ہیں اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہے اور پوری دنیا کو اس مشکل وقت سے نکالنے میں جو لوگ اہم کردار ادا کر رہے ہیں وہ ڈاکٹر اور پورا پہرا میڈیکس سٹاف ہے

    ڈاکٹر اسامہ جو سماجی کارکن سوشل ایکٹویسٹ ہیں اور انہوں نے خود کو کورونا وائرس کے خلاف جہاد میں خود کو پیش کیا اور یہ رفاء نامی فلاحی ادارے کے ساتھ بھی منسلک ہیں

    رضی طاہر کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں۔ڈاکٹر اسامہ نے کورونا کی علامات اس کے علاج احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر کی خدمات کے بارے میں بھی بتایا کہ ڈاکٹر کس طرح ان مشکل حالات میں اپنی زندگی کو ایک بڑے رسک میں ڈال کر خدمات سرانجام دے رہے ہیں

    رضی طاہر کےایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اسامہ نے بتایا کہ یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ڈبلیو ایچ او نے اسے وبائی مرض قرار دیا ہے اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے انہوں نے کہا ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے جو ہمارے فرائض ہیں وہ ہم۔سرانجام دے رہے ہیں

    انہوں نے اپنے ادارے رفاہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی یونیورسٹی کے چانسلر حسین محمد خان نے جب وبا پھیلی سب سے پہلے وینٹینلی اپنے ہاسپٹل کو پیش کیا اور گورنمنٹ کو 30 بیڈ کورونا متاثرین کی valention کے لیے دیئے اور کورونا آئسولیشن کی وارڈ کے لیے اب بیڈز کے ساتھ مکمل سامان کے ساتھ 12 وینٹی لیٹر بھی دئیے اور ایمرجنسی کے لیے ایک آئی سی یو بھی مکمل طور پر تیار کر رکھا تھا تاکہ اگر وبا پھیلتی ہےتو اس سے نبٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں

    انہوں نے کہا ہمارے ادارے رفاہ نے ہمیشہ ہی ہر مشکل۔صورتحال میں اہم۔کردار ادا کیا ہے چاہے زلزلہ ہو یا سیلاب یا وبا ہر مشکل۔صورتحال میں پیش پیش رہا ہے ڈاکٹر اسامہ کے مطابق کورونا کے حوالے سے اپنے سٹاف کو ٹرینڈ کیا لوکل ایریاز میں ہیلپ لائن متعارف کرائی اس پر کوئی بھی کسی بھی ٹائم کال۔کر کے بیماری کے حوالے سے پوچھ سکتے ہیں ڈاکٹر ہر وقت لوگوں کی مدد کے لیے موجود ہیں مستحق لوگوں کی مدد کر رہے ہیں

    ڈاکٹراسامہ نے بتایا کہ اس حوالے سے ان کا ایک پوراسوشل ویلفئیر کا شعبہ ہے جس کی سربراہی اظہر حلیم کرتے ہیں راشن دے رہے ہیں اور غریبوں کا مفت علاج کر رہے ہیں

    جو لوگ چیک اپ کروانے سے ڈر رہے ہیں اپنی بیماری کو چھپا رہے ہیں ان کو پیغام دیتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ نے کہا کہ اگر آپ کو کوئی علامات جیسے کھانسی نزلہ زکام بخار سانس کا۔رکنا ظاہر ہوتی ہیں تو فورا چیک اپ کروائیں اس بیماری کو نہ چھپائیں اس طرح آپ اپنےبساتھ ساتھ اپنے خاندان کا بھی نقصان کریں گے انہوں نے بتایا 85 فیصد لوگوں میں معمولی نزلہ ہوتا ہے جو ٹھیک ہو جاتا ہے جبکہ 15 فیصد میں یہ صورتحال شدید علامات کے ساتھ ظاہر ہرتی ہیں جن میں بوڑھے شوگر اور دل کے مریض یا وہ لوگ جن کا مدافعتی نظام۔کمزور ہو شامل ہیں

    انہوں نے بتایا کہ ان کی فیملی میں 25 سے 30 ڈاکٹر ہیں جو اس وقت پاکستان انگلینڈ اور آئرلینڈ میں اس خطرناک بیماری کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں جن میں ان کی والدہ والد کزنز اور وہ۔خود شامل ہیں

    ڈاکٹر اسامہ نے بتایا کہ وہ خود اور ان کے کزنز کوٹلی آزاد کشمیر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے بتایا کورونا کے خلاف ان کی فیملی بہت محنت کر رہی ہے دن رات ڈیوٹی کر رہی ہے انہوں نے کہا ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹرز کو بھی آئسولیٹ ہونا پڑتا ہے تاکہ ہمارے سے یہ بیماری کسی۔دوسرے کو نہ لگ جائے

    انہوں نے کہا کورونا کے مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کی زندگی بھی کورونا مریض کے جیسی ہوتی ہے کیونکہ ڈاکٹر بھی مکمل طور پر آئسولیٹ ہوتا ہے وہ۔کسی سے مل۔نہیں سکتا خود کو آئسولیٹ کرنا پڑتا ہے خدانخواستہ اگر ڈاکٹر میں علامات آجاتی ہیں تو وہ باقی لوگوں کوبھی متاثر کر سکتا ہے

    ڈاکٹر اسامہ نے کہا ہمیں ٹریٹمنٹ کے دوران خود کو۔محفوظ رکھنے کے لیے مکمل سامان مہیا نہیں ہے ہمارے ڈاکٹر متاثر ہو رہے ہیں یہ وہ چیزیں ہیؑ جس سے ڈاکٹرز کی زندگی رسک میں ہے

    ڈاکٹر اسامہ نے کہا گورنمنٹ کو چاہئے کہ وہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کو خود کو محفوظ رکھنے کا۔مکمل سامان مہیا کریں اگر طبی عملہ اور ڈاکٹرز انفیکٹ ہونا شروع ہو گئے تو بیماری کا۔علاج کون کرے گا صورتحا مزید کشیدہ ہو جائے گی

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی،کرونا وائرس کےمزید 30 کیسز، مریضوں کی تعداد 2856 ہوگئی ، ترجمان

    اہم ٹیکسٹائل یونٹ نے لوگوں کی جانیں بچانے والوں کی جانیں بچانے کے لیے 1 ہزارحفاظتی کٹس عطیہ کردیں

    خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرزسمیت طبی عملے کے 25 اراکین میں کرونا کی تشخیص، ایک کی ہوئی موت

  • اہم ٹیکسٹائل یونٹ نے لوگوں کی جانیں بچانے والوں کی جانیں بچانے کے لیے 1 ہزارحفاظتی کٹس عطیہ کردیں

    اہم ٹیکسٹائل یونٹ نے لوگوں کی جانیں بچانے والوں کی جانیں بچانے کے لیے 1 ہزارحفاظتی کٹس عطیہ کردیں

    لاہور: اہم ٹیکسٹائل یونٹ نے لوگوں کی جانیں بچانے والوں کی جانیں بچانے کے لیے 1 ہزارحفاظتی کٹس عطیہ کردیں ،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں اللہ کے فضل سے ہر غریب امیر سب پاکستانیوں کے اندرخدمت خلق کا جزبہ زندہ تابندہ ہے

    یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کرکے دنیا کوحیران…

    باغی ٹی وی کےمطابق ایسکورٹ ٹیکسٹائل ملز کی طرف سے پنجاب پولیس کو ایک ہزارحفاظتی کٹس عطیہ کردی ہیں ،یہ حفاظتی کٹس پورے پنجاب کےلیے عطیہ کی گئی ہیں‌،


    ادھر ذرائع کےمطابق لاہور پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید ایکشن میں آگئے، انہوں نے شہر میں سیل شدہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کے لیے پی پی ای کٹ سمیت دیگر حفاظتی اقدامات لازمی قرار دے دیئے۔

    بچا لواپنے بزرگوں کوکرونا سے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اہم نصحیت کردی

    سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ شہر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے باعث 13 علاقوں کو جزوی طور پر سیل کر کے وہاں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جو اہلکار حفاظتی کٹ استعمال نہیں کرتا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    انہوں نے تمام ایس پیز کو اپنے متعلقہ سیل شدہ علاقوں میں تعینات اہلکاروں کو سرپرائز وزٹ کر کے چیک کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

  • ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی،کرونا وائرس کےمزید 30 کیسز، مریضوں کی تعداد 2856 ہوگئی ، ترجمان

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی،کرونا وائرس کےمزید 30 کیسز، مریضوں کی تعداد 2856 ہوگئی ، ترجمان

    لاہور:ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی،کرونا وائرس کےمزید 30 کیسز، مریضوں کی تعداد 2856 ہوگئی ، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے آج صوبے میں کرونا کے کیسز کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمارپیش کردیئے گئے ہیں ،

    یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کرکے دنیا کوحیران…

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 30 کیس، تعداد 2856 ہو گئی۔701 زائرین سنٹرز، 992 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 89 قیدیوں، 1074 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے

    جیل کی تفصیل

    کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7 اور ڈی جی خان میں 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے

    زائرین کی تفصیل
    ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق میں تصدیق ہوچکی ہے ، جس کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیریں بھی اختیارکی جارہی ہیں‌

    رائے ونڈ مرکز سمیت تبلیغی ارکان کی تفصیل
    رائے ونڈ مرکز میں 472، شیخوپورہ 12، منڈی بہاوالدین 17، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 6، جہلم میں 41 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوچکی ہے ،ترجمان کے مطابق ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 27، مظفر گڑھ 52، ناروال 15، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیقوہوچکی ہے ،جبکہ ملتان میں 105 اور ساہیوال میں 7 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے

    عام شہروں میں مریضوں کی تفصیل
    عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 469 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 87، جہلم 33، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 30، ناروال 8، گجرات میں 138 شہریوں میں تصدیق ہوچکی ہے

    کرونا سے تباہ حال امریکا نے تباہ حال افغانستان کے‌حوالے سے اہم بیان دے دیا

    ترجمان کے مطابق حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 9، ملتان 23، خانیوال 2، وہاڑی 35، فیصل آباد 32، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 42، سرگودھا میں 14 شہریوں میں تصدیق ہوچکی ہے .

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ میانوالی 11، خوشاب 4، بہاولنگر 5، بہاولپور 6، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس سے اب تک کل 24 اموات، 508 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکا کہنا ہےکہ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

  • سب سے پہلے پاکستان ،.بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کا کوئی پروگرام نہیں ،نہ کرکٹرزکی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی ،احسان مانی

    سب سے پہلے پاکستان ،.بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کا کوئی پروگرام نہیں ،نہ کرکٹرزکی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی ،احسان مانی

    لاہور:سب سے پہلے پاکستان ،.بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کا کوئی پروگرام نہیں ،نہ کرکٹرزکی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی ،احسان مانی ،اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کا امکان مسترد کردیا ہے۔

    ویڈیو بیان میں چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ملک کے انٹرنیشنل کرکٹرز ہویا ڈومیسٹک سب ہمارے اسٹیک ہولڈر ہیں، ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے، تنخواہوں میں کوئی غیرمعمولی کٹوتی نہیں کی جائے گی، نئے کنٹریکٹ پالیسی کے مطابق دیے جائیں گے۔

    لاک ڈاون جہنم میں جائے، شراب نوشی جاری رہنی چاہئے، یہ ہے 2020 کا بھارت ،…

    احسان مانی نے کہا کہ اسٹاف کی چھانٹی کا بھی کوئی ارادہ نہیں، سابق کرکٹرز کو پینشن دینے سمیت ہرممکن مدد کرتے رہے ہیں، اس باربھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، پی سی بی کے اخراجات میں کمی ضرورکرنا ہوگی، اس کے لیے مناسب طریقہ کاراختیارکیا جائے گا۔

    چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے مستقبل قریب میں بھارت کے ساتھ سیریز کے امکانات کو رد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موجودہ براڈ کاسٹنگ کا معاہدہ تقریبا ختم ہو گیا ہے ۔احسان مانی نے کہاکہ آئندہ فیوچر ٹور پرواگرام میں ہماری انگلینڈ ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ساتھ ہوم سیریز ہے۔

    یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کرکے دنیا کوحیران

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہاکہ براڈکاسٹنگ رائٹ فروخت کرنے میں مشکل ضرور ہوگی مگر اس کے لیے پلان بنارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ فی الوقت سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ براڈ کاسٹ رائٹ فروخت کرتے وقت بھارت کی سیریز کو مدنظر نہیں رکھیں گے ۔

  • عہدہ سنبھالتے ہی سنیئروزیرعبدالعلیم خان حرکت میں آگئے ، اہم اجلاس ، اہم فیصلے

    عہدہ سنبھالتے ہی سنیئروزیرعبدالعلیم خان حرکت میں آگئے ، اہم اجلاس ، اہم فیصلے

    لاہور:عہدہ سنبھالتے ہی سنیئروزیرعبدالعلیم خان حرکت میں آگئے ، اہم اجلاس ، اہم فیصلے ،اطلاعات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نےعہدہ سنبھالتے ہی اہم فیصلے کرنےشروع کردیئے ، ان کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا پہلا بریفنگ اجلاس بھی ہوا ہا ہے

     

    کرونا سے تباہ حال امریکا نے تباہ حال افغانستان کے‌حوالے سے اہم بیان دے دیا

    باغی ٹی وی کےمطابق سنیئر وزیرنے کہا ہےکہ گندم خریداری کا 45لاکھ ٹن کا ہدف ہر حال میں پورا ہوگا ، پنجاب میں گندم کی بین الاضلاعی نقل و حمل پر پابندی نہیں ہونی چاہیے،انہوں نے کہا پنجاب سے گندم دوسروں صوبوں میں سمگل نہیں ہونے دینگے

    لاک ڈاون جہنم میں جائے، شراب نوشی جاری رہنی چاہئے، یہ ہے 2020 کا بھارت ،…

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینئرصوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ گندم خریداری کے ہدف پر ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں خوراک عالمی مسئلہ بن سکتا ہے

    اس اہم اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دیگر صوبے بھی گندم کیلئے پنجاب کی طرف دیکھتے ہیں، ایمانداری،محنت اور لگن سے کوئی بھی مقصد حاصل ہوسکتا ہے، گندم خریداری کے ہدف میں اضافہ تو ہو سکتا ہے،کمی ہرگز نہیں

    ایران نے قبل ازوقت ہی 10 ہزارقبریں تیارکرلیں ، لوگ پوچھتے ہیں کس کس کی قبریں‌ ؟

    سینئرصوبائی وزیرنے کہاکہ پنجاب کے تمام بارڈر سیل کریں گے،گندم صوبے سے باہر نہیں جائیگی ،اس موقع پرسیکرٹری خوراک وقاص علی محمود کی سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو محکمانہ بریفنگ
    کسی روک ٹوک کے بغیر باردانہ دیا ہے،گندم خریداری شروع ہوچکی

  • میڈیکل سٹورناجائزمنافع خوری سے بازآجائیں ،تمام سیاسی جماعتیں کرونا کے خلاف متحد ہوجائیں ،گورنرپنجاب

    میڈیکل سٹورناجائزمنافع خوری سے بازآجائیں ،تمام سیاسی جماعتیں کرونا کے خلاف متحد ہوجائیں ،گورنرپنجاب

    لاہور:میڈیکل سٹورناجائزمنافع خوری سے بازآجائیں ،تمام سیاسی جماعتیں کرونا کے خلاف متحد ہوجائیں ،،اطلاعات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے میڈیکل اسٹوروں کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ناجائزمنافع خوری سے باز آجائیں ،گورنرپنجاب نے کہا ہےکہ جو باز نہیں آئے گا وہ پھرقصوروارٹھہرایا جائے گا

     

    کرونا سے تباہ حال امریکا نے تباہ حال افغانستان کے‌حوالے سے اہم بیان دے دیا

    باغی ٹی وی کےمطابق گورنرپنجاب نے کہا ہےکہ یہ ایسا وقت ہےکہ تمام سیاسی جماعتوں سمیت سب کورونا کیخلاف متحد ہو کر کام کریں۔ میڈیکل سٹورز والوں کو وراننگ دیتا ہوں وہ عوام کو لوٹنے سے باز آجائیں ،گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوری پر لائسنس منسوخ کر نے سمیت سخت ایکشن لیا جائیگا۔

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسی کو غریب عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دے گی۔ خدا کا شکر ادا کریں کہ مشکل وقت میں بھی آپکے کاروبار چل رہے ہیں۔جن کے کاروبار بند ہیں وہ بھی مستحقین کی مدد کو نکلے ہیں۔

    ایران نے قبل ازوقت ہی 10 ہزارقبریں تیارکرلیں ، لوگ پوچھتے ہیں کس کس کی قبریں‌ ؟

     

    گورنرپنجاب نے کہا ہے کہ مشورہ ہے یہ منافع رکھنے کا نہیں نییکیاں کمانے کا وقت ہے۔ حکومت نے سہولیات دی ہیں سختی کرنے پر مجبور نہ کریں۔

  • کرونا سے تباہ حال امریکا نے تباہ حال افغانستان کے‌حوالے سے اہم بیان دے دیا

    کرونا سے تباہ حال امریکا نے تباہ حال افغانستان کے‌حوالے سے اہم بیان دے دیا

    کابل:کرونا سے تباہ حال امریکا نے تباہ حال افغانستان کے‌حوالے سے اہم بیان دے دیا ،اطلاعات کےمطابق طالبان سے معاہدے پر بات چیت کرنے والے امریکی خصوصی مندوب نے کہا ہے کہ جنگجوؤں اور افغان حکومت کے مابین ابتدائی قیدیوں کے تبادلے کو امن کے لیے ایک ’اہم قدم‘ قرار دیا ہے۔

    ایران نے قبل ازوقت ہی 10 ہزارقبریں تیارکرلیں ، لوگ پوچھتے ہیں کس کس کی قبریں‌ ؟

    ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے مطابق طالبان نے سیکیورٹی فورس کے 20 قیدیوں کو رہا کیا۔یہ اقدام گزشتہ ہفتے حکومت کے سیکڑوں جنگجوؤں کو رہا کرنے کے بعد کیا گیا۔افغانستان میں مفاہمت کے لیےامریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹ میں کہا کہ قیدیوں کی رہائی امن عمل اور تشدد کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

    امریکی نمائندے نے مزید کہا کہ فریقین کو جلد از جلد امریکی طالبان معاہدے میں طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد اس معاہدے کے ’چیلنجوں‘ پر قابو پانے کے لیے طالبان کے نمائندوں کے ساتھ تازہ ملاقاتوں کے لیے قطر روانہ ہوئے تھے۔

    یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کرکے دنیا کوحیران…

    خلیل زاد اور طالبان نے 29 فروری کو ہونے والے معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت امریکیوں اور دیگر غیر ملکی افواج کو طالبان جنگجوؤں کے مختلف وعدوں کے بدلے میں افغانستان چھوڑنے کی راہ ہموار ہوگی۔اس معاہدے میں کہا گیا تھا کہ افغان حکومت 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی جبکہ طالبان ایک ہزار افغان سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو آزاد کریں گے۔

    اگرچہ یہ تبادلہ 10 مارچ تک ہوا تھا جس کے نتیجے میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین امن مذاکرات کا آغاز ہوگیا تھا لیکن یہ عمل مسائل سے دوچار ہے۔دوسری جانب کابل نے دعوی کیا کہ طالبان چاہتے ہیں کہ ان کے 15 ’اعلی کمانڈروں‘ کو رہا کیا جائے۔