Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • حکومت نے بہت بڑافیصلہ کرلیا ، لاک ڈاؤن زدہ علاقوں میں  سپرے بریگیڈ کریں گے بہت خصوصی کام

    حکومت نے بہت بڑافیصلہ کرلیا ، لاک ڈاؤن زدہ علاقوں میں سپرے بریگیڈ کریں گے بہت خصوصی کام

    لاہور:حکومت نے بہت بڑافیصلہ کرلیا ، لاک ڈاؤن زدہ علاقوں میں سپرے بریگیڈ کریں گے بہت خصوصی کام ،اطلاعات کےمطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے لاک ڈاؤن زدہ علاقوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے سپرے بریگیڈ تیار کرلیا، سپرے بریگیڈ لاک ڈاؤن زدہ علاقوں کو ڈس انفیکٹ کرنے آغاز کرے گا۔

    کورونا وائرس کے شکار افراد کے گھروں کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے سپرے بریگیڈ تیس اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ سپرے بریگیڈ کو لاک ڈاؤن زدہ علاقوں میں روانہ کردیا گیا۔پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید الزمان نے کہا کہ تنگ گلیوں اور کورونا وائرس کے شکار افراد کے گھروں کو ڈس انفیکٹ کرنا مشکل امر تھا، تاہم ایم سی ایل کے اہلکار قومی ذمہ داری نبھانے کےلیے پیش پیش ہے۔

    ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا نے کہا کہ ترجیحی کے طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں اور گھروں کو ڈس انفیکٹ کیا جارہا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی میاں طارق محمود نے کہا کہ سپرے بریگیڈ کو حفاظتی سامان فراہم کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کورونا کے بڑھتے خدشات کے باعث رائیونڈ، سکندریہ کالونی، مکھن پورہ، بیگم کوٹ، رستم پارک، گلشن راوی، مغلپورہ، گواواپنڈ کو سیل کیا گیا۔ سکندریہ کالونی میں ایک ہی خاندان کے نو افراد سمیت 20 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کالونی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا، کالونی کے کسی رہائشی کو گھر سے باہر یا کسی شہری کو کالونی میں داخلے کی اجازت نہیں۔

    کالونی کے رہائشیوں کو اشیا خورونوش ضلعی انتظامیہ فراہم کر رہی ہے، جبکہ کالونی میں رہائش پذیر لوگوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں۔ چاہ میراں کےعلاقہ مکھن پورہ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر علاقے کو سیل کردیا گیا تھا۔

  • کرونا نےحکومت کو کچھ تو”کروناں” پرمجبورکردیا ، نوجوانوں کوشادی کا آسان ترین پیکج دینے کا اعلان کردیا

    کرونا نےحکومت کو کچھ تو”کروناں” پرمجبورکردیا ، نوجوانوں کوشادی کا آسان ترین پیکج دینے کا اعلان کردیا

    دبئی :کرونا نے حکومت کو کچھ تو”کروناں” پرمجبورکردیا ، نوجوانوں کو آن لائن شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن شادیوں کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

    کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد مجمع اور شادیوں کی تقاریب پر پابندی کی وجہ سے وہاں کی حکومت نے آن لائن شادیوں کا منصوبہ متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد لوگوں کی ذہنی صحت کو برقرا رکھنا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح گزشتہ ماہ مارچ کے آغاز سے کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ ہے اور وہاں پر عوامی تقاریب پر بھی پابندی عائد ہے۔ تعلیمی ادارے، مذہبی عبادت گاہیں اور عوامی مقامات کو بند کردیا گیا ہے، وہیں عدالتوں میں بھی کم سے کم رش لگانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جس وجہ سے وہاں پر شادیوں و طلاقوں کے معاملات محدود ہو چکےہیں۔

    سعودی عرب کے اخبار سعودی گزٹ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور عرب نشریاتی ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف نے آن لائن شادیوں کا منصوبہ متعارف کراتے ہوئے شادی کے خواہش مند جوڑٖوں کو تجویز دی ہے کہ وہ شادی کے لیے کچھ دن قبل ہی شادی کے سرکاری دفاتر میں اپنی شادی کے دستاویزات بھجوائیں۔

    وزارت کے مطابق شادی کے خواہش مند افراد کی جانب سے بھجوائے گئے مکمل دستاویزات کی تفتیش کے بعد شادی کے لیے مختص فیملی کورٹ کے دفاتر جوڑے کو نکاح کے لیے پہلے مطلع کریں گے، جس کے بعد ہی ان کا آن لائن نکاح کرایا جائے گا۔

    منصوبے کے تحت عدالتیں خود ہی گواہوں سے رابطہ کرکے انہیں بھی آن لائن شادی کے طریقہ کار سے آگاہ کریں گی اور پھر نکاح سمیت شادی کی دیگر تمام رسومات آن لائن ادا کرکے جوڑوں کو سرٹیفکیٹ فراہم کردیے جائیں گے۔

    شادی کے خواہش مند افراد کو اپنی اپنی ریاستوں کی شادی سے متعلق عدالتوں کی بنائی گئی ویب سائٹ پر آن لائن دستاویزات جمع کروانے ہوں گے اور ان دستاویزات کا پہلے عدالتی عملہ جائزہ لے گا، جس کے بعد کسی بھی جوڑے کی شادی کروائی جائے گی۔

    وزارت انصاف کے مطابق مذکورہ منصوبہ متحدہ عرب امارات کے نوجوان افراد کی ذہنی صحت کو برقرار رکھنے یا اس میں بہتری لانے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ شادی نہ ہونے کے باعث ذہنی اضطراب یا دباؤ کا شکار نہ ہوں۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 14 اپریل کی دوپہر تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4 ہزار 500 سے زائد ہو چکی تھی جب کہ وہاں 25 ہلاکتیں بھی ہو چکی تھیں۔

  • لاک ڈاؤن کی پابندی کروانے کے لیے انوکھا اور عجیب  کام

    لاک ڈاؤن کی پابندی کروانے کے لیے انوکھا اور عجیب کام

    لاک ڈاؤن کی پابندی کروانے کے لیے انوکھا اور عجیب کام

    باغی ٹی وی :انڈونیشیا کے ایک گاؤں میں کرونا لاک ڈاوُن کو مزید مؤثر بنانے اور لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کے لیے نوجوانوں کے ایک گروپ نے خوفناک بھوت نما رضاکار سڑکوں پر اتار دیے۔

    مقامی ذرائع ابلاغ مطابق کے آبادی کے لحاظ سے چوتھے بڑے ملک کے صوبے جاوا کے ایک کے پووح نامی گاوُں میں لوگوں کی جانب سے بار بار لاک ڈاوُن کی خلاف ورزی کرنے پر نوجوانوں کے ایک گروپ نے بھوت رضاکار سڑک کے کنارے نصف بینچوں پر بیٹھا دیے۔رات کو نکلنے والے سڑک کنارے بیٹھائے گئے کفن پوش بھوت نما رضاکاروں نے اپنے آپ کو سر تا پیر سفید چادر سے لپیٹا ہوا ہوتا ہے۔رات کو نکلنے والے سڑک کنارے بیٹھائے گئے کفن پوش بھوت نما رضاکاروں نے اپنے آپ کو سر تا پیر سفید چادر سے لپیٹا ہوا ہوتا ہے۔

    کفن پوش رضاکار اندھیرے میں سنسان مقامات پر کھڑے ہوکر رات کو گھروں سے باہر نکلنے والے لوگوں کے سامنے آکھڑے ہوتے ہیں، جس سے وہ بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

    انڈونیشیا میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق کرونا سے ملک بھر میں چار ہزار پانچ سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 399 اموات ہوئی ہیں

  • کوئٹہ، اہم حکومتی شخصیت میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

    کوئٹہ، اہم حکومتی شخصیت میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

    کوئٹہ، اہم حکومتی شخصیت میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثاقب کاکڑ میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    بلوچستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 241 ہو گئی ہے، آٹھ مزید کیسز سامنے آئے ہیں جو مقامی ہیں.بلوچستان میں اب تک کرونا کے 124 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں.

    ثاقب کاکڑ نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آںے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، ثاقب کاکڑ بلوچستان میں کرونا وائرس کے حوالہ سے حکومتی کاموں کے حوالہ سے متحرک تھے.

    قبل ازیں بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی زیر صدارت کوئٹہ میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران کوروناوائرس کی وبا سے پیدا ہونےوالی صورتحال کے تناظر میں گندم کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ سرکاری شعبوں میں تعمیراتی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے بھی فیصلے کئے گئے۔

    بلوچستان میں کرونا وائرس سے 2 اموات ہو چکی ہیں، بلوچستان حکومت نے کرونا سے بچاؤ کے لئے 21 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے.

    دوسری جانب کوئٹہ شہر میں تاجروں نے ازد خود لاک ڈائون ختم کرنا شروع کردیا ہے،کوئٹہ شہر کے مین کاروباری مراکز مسجد روڈ , فاطمہ جنا ح روڈ , لیاقت بازار کٹ پیس گلی میں دوکانداروں نے مارکیٹوں کے اندر کی دوکانیں کھولنا شروع کردی ہیں.

  • وزیراعظم آج سوا پانچ بجے کریں گے اہم اعلان، وفاقی کابینہ کے فیصلوں بارے بتایا فردوس عاشق اعوان نے

    وزیراعظم آج سوا پانچ بجے کریں گے اہم اعلان، وفاقی کابینہ کے فیصلوں بارے بتایا فردوس عاشق اعوان نے

    وزیراعظم آج سوا پانچ بجے کریں گے اہم اعلان، وفاقی کابینہ کے فیصلوں بارے بتایا فردوس عاشق اعوان نے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ کو 2مجوزہ آرڈیننس سے متعلق بریف کیا گیا،اشیائے ضروریہ کی فراہمی سے متعلق آرڈیننس پر بھی بریف کیا گیا،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان صوبوں کے ساتھ ملکر لاک ڈاؤن کے حوالہ سے فیصلہ کریں گے، آج کی این سی سی کی میٹنگ اہم ہے، اسکے فیصلے ہماری معیشت، ریلیف میں بہتری کے لیے ہیں. جن کی آج منظوری ہو گی، وزیراعظم خود میڈیا سے فیصلے شیئر کریں گے، صوبائی حکومتیں ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کی لیڈر شپ بیٹھ کر فیصلے کرتی رہی ہے، آج قومی یکجہتی کا ثبوت دیکھنے میں آئے گا، ہم نے کرونا کے محاذ اور غربت کے محاذ پر بھی لڑنا ہے، دونوں کا مقابلہ کرنا ہے

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لئے فیصلے کئے جائیں گے،وفاقی کابینہ اجلاس میں تعمیراتی شعبے کو آسانیاں فراہم کرنے سے متعلق آرڈیننس پر بریفنگ کیاگیا،آرڈیننس میں مہنگی اشیا فروخت کرنے والے کیلئے سزائیں تجویز کی گئی ہیں، افراط زر کنٹرو ل کرنے،اشیائے ضروریہ کی فراہمی سے متعلق آرڈیننس پر بریف کیا گیا،اقتصادی رابطہ کمیٹی میں فوڈ پرائس ایڈجسمنٹ کی منظوری دی گئی،ایمرجنسی کیش ٹرانسفر کو شفاف بنانے پر ثانیہ نشتر کی کاوشوں کو سراہا گیا،اقتصادی رابطہ کمیٹی میں فوڈ پرائس ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی،اسلام آباد چڑیا گھر کا کنٹرول وائلڈ لائف کےحوالے کرنے کی منظوری دی گئی،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ میں میرٹ پر مبنی شفاف پروگرام ہے،ایمرجنسی کیش ٹرانسفر میں ٹیکنالوجی کے مطابق تصدیق کی جاتی ہے،ایمرجنسی کیش ٹرانسفر پروگرام میں سیاسی بنیاد پر کوئی عمل دخل نہیں،وزیراعظم نے صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا،سماجی فاصلے کے ذریعے ہی کوروناوائرس کو شکست دے سکتے ہیں، وفاقی کابینہ نےای او بی آئی پنشن میں اضافے کی سمری موخرکردی

  • ایران نے قبل ازوقت ہی 10 ہزارقبریں تیارکرلیں ، لوگ پوچھتے ہیں کس کس کی قبریں‌ ؟

    ایران نے قبل ازوقت ہی 10 ہزارقبریں تیارکرلیں ، لوگ پوچھتے ہیں کس کس کی قبریں‌ ؟

    تہران:ایران نے قبل ازوقت ہی 10 ہزارقبریں تیارکرلیں ، لوگ پوچھتے ہیں کس کس کی قبریں‌ ؟اطلاعات کےمطابق شہری انتظامیہ نے کورونا وائرس سے ہونے والی ممکنہ اموات کے پیش نظر تہران میں 10ہزار قبریں تیار کرلی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران کی سٹی کونسل کے ایک رکن مجتبی یزدارنی کے مطابق اتوار کو اراکین کو بتایا گیا ہے کہ دار الحکومت کے جنوب میں واقع ملک کے سب سے بڑے قبرستان ’بہشتِ زہرا‘‘ کے رقبے میں 12 سو 35 ایکڑ کا اضافہ کرکے کورونا وائرس سے ہونے والی ممکنہ ہلاکتوں کے پیش نظر 10 ہزار قبریں تیار کرلی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ قبرستان میں قائم ایمرجینسی شیلٹر میں میت کو غسل دینے کا انتظام بھی کردیا گیا ہے۔

    مجتبی یزدانی کے مطابق کورونا وائرس سے مرنے والوں کے لیے دو میٹر گہری قبر بنائی جاتی ہے۔ ایران کے بعض شہروں میں میت کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے تدفین کے وقت قبر میں ان بجھا چونا بھی ڈالا جاتا ہے اور بعض علاقوں میں اس کی پابندی نہیں کی جاتی۔ واضح رہے ’’بہشت زہرا‘‘ ایران کا سب سے بڑا قبرستان ہے جس میں 17 لاکھ قبریں موجود ہیں۔

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ لوگوں کوجب یہ پتہ چلا کہ حکومت کی طرف سے قبل ازوقت ہی قبریں کھودی جارہی ہیں تووہ پوچھتے ہیں کہ یہ کس کس کی قبریں ہیں اورلوگ اسی وجہ سے خوف زدہ بھی ہیں‌

    ایران میں اب تک 73 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جب کہ 4 ہزار 5سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

  • کرونا وائرس ،پاکستان میں اموات 100 ہو گئیں ،کس صوبے میں کتنی ہلاکتیں؟

    کرونا وائرس ،پاکستان میں اموات 100 ہو گئیں ،کس صوبے میں کتنی ہلاکتیں؟

    کرونا وائرس ،پاکستان میں اموات 100 ہو گئیں ،کس صوبے میں کتنی ہلاکتیں؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات کی تعداد 100 ہو گئی ہے

    سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئیں جس سے سندھ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 35 ہو گئی، کرونا وائرس سے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی 35 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، پنجاب میں 24، بلوچستان میں 2، اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے، گلگت بلتستان میں کرونا سے 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2826، سندھ میں 1452، خیبر پختونخوا میں 800، بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان میں 233، اسلام آباد میں 131 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    ملک بھر میں اب تک 69 ہزار 928 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3157 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 1378 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں آج 14 اپریل تک لاک ڈاون کا حکومت نے اعلان کر رکھا ہے تا ہم پاکستان میں مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سے لاک ڈاوں میں توسیع کا امکان ہے.آج نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع بارے فیصلہ کیا جائے گا.

    پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کہ صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کا فیصلہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ متاثرہ علاقوں کے لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جائیگی۔ جی ٹی روڈ بیلٹ پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ لاہور کے بعض علاقوں کو کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر مکمل سیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سبزی منڈیوں میں افراد کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں

  • وفاقی کابینہ اجلاس، لاک ڈاؤن میں توسیع کی کر دی سفارش، کب تک؟

    وفاقی کابینہ اجلاس، لاک ڈاؤن میں توسیع کی کر دی سفارش، کب تک؟

    وفاقی کابینہ اجلاس، لاک ڈاؤن میں توسیع کی کر دی سفارش، کب تک؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان میں لاک ڈاؤن دو ہفتوں تک برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ اراکین نے کہا کہ احتیاط سے ہی کرونا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اس لئے لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کی توسیع کی جائے ،لاک ڈاؤن میں توسیع کا حتمی فیصلہ نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا

    آج ہی نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہو گا ، گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویز دی تھی جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی تائید کی تھی، لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ آج ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا

    واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، آج کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں.

  • یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کرکے دنیا کوحیران کردیا

    یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کرکے دنیا کوحیران کردیا

    واشنگٹن یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کردیا ،اطلاعات کےمطابق ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ یکم مئی سے پورے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کردیں گے اور وہ ایسا کرنے کا پورا اختیار رکھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی یہ پریس کانفرنس ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔

    تاہم اس بارے میں امریکی ریاستوں کے گورنروں اور قانونی ماہرین سے مشاورت نہیں کی گئی کیونکہ امریکی آئین کے مطابق، امریکا کی ہر ریاست اپنے شہریوں کے مفاد اور تحفظ سے متعلق فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہے اور یکم مئی سے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا انحصار بھی ریاستوں کے گورنروں کی صوابدید پر ہوگا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ یکم مئی تک حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جس میں کورونا وائرس وبا کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی کے بارے میں میڈیا پر چلنے والی خبروں کو جھوٹ اور بے بنیاد ثابت کیا گیا تھا۔

  • بچا لواپنے بزرگوں کوکرونا سے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اہم نصحیت کردی

    بچا لواپنے بزرگوں کوکرونا سے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اہم نصحیت کردی

    کراچی :بچا لواپنے بزرگوں کوکرونا سے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اہم نصحیت کردی ،اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ نے مراد علی شاہ نے اپیل کی ہے کہ معمر افراد کو گھروں سے نہ نکلنے دیا جائے اور باہر نکلنے والے نوجوان گھروں میں آ کر ہاتھ دھونے اور دیگر احتیاطی اقدامات کرنے کے بعد بھی ان سے فاصلہ رکھیں

    مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں معمرافراد کی صحت تیزی سے خراب ہوتی ہے۔لٰہذا ہم نے اپنے بزرگوں کواس وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے سب سے پہلے اپنے آپ کو بچانا ہے پھریہ بھی احتیاط کرنی ہےکہ ہم اپنے بزرگوں کواس وائرس سے کس طرح دور رکھ سکتے ہیں

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں مزید 66 افراد کے کووِڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار 518 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

    خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے اب تک مجموعی طور پر 14 ہزار 503 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر اشیا موصول ہونے کے بعد کل ہم نے 1700 نمونے حاصل کیے تھے جس کے نتائج آج آجائیں گے۔