Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس، سندھ میں کٹس ختم ہونیکا خدشہ، پیپلز پارٹی نے لگایا وفاقی حکومت پر سنگین الزام

    کرونا وائرس، سندھ میں کٹس ختم ہونیکا خدشہ، پیپلز پارٹی نے لگایا وفاقی حکومت پر سنگین الزام

    کرونا وائرس، سندھ میں کٹس ختم ہونیکا خدشہ، پیپلز پارٹی نے لگایا وفاقی حکومت پر سنگین الزام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا حکومت نے سندھ کو مطلوبہ کٹس نہیں دیں، سندھ میں کٹس ختم ہونے والی ہیں.

    پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو ٹیسٹ کٹس کی امپورٹ میں وفاق کی طرف سے رکاوٹ کاسامنا ہے،وفاق سے سندھ حکومت کو کٹس امپورٹ کےلیے کارگو فلائٹس کی سہولت میسر نہیں ہے،وفاق کی طرف سے کوآرڈی نیشن کے مسائل ہیں چین اور برطانیہ میں سندھ حکومت کے ٹیسٹ کٹس کے آرڈرز ڈلیوری کے منتظرہیں،وفاقی حکومت نے سندھ کو اپنی ذمہ داری کے تحت بھی مطلوبہ ٹیسٹ کٹس مہیا نہیں کیں،

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف سندھ حکومت بہت اچھا کام کر رہے ہے، صوبائی حکومت کو اس وقت ٹیسٹنگ کٹس کی شدید ضرورت ہے، ٹیسٹنگ کٹس کے بغیر ہم ایک خوفناک بحران کا سامنا کر سکتے

    سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ٹیسٹ کٹس کی امپورٹ میں وفاق رکاوٹ بن گیا ہے ؛ سی اے اے سندھ حکومت کو ٹیسٹ کٹس کی امپورٹ کیلئے کارگو فلائٹس کی سہولت دینے سے انکار کر رہا ہے، کرونا وائرس کنٹرول میں نہیں ہو گا، کس پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے فیصلہ کرنا چاہئے، صوبائی حکومت کی دنیا بھر میں تعریف ہوئی یہی ہمارا جرم بنا، اسی وجہ سے کٹس نہیں دی جا رہیں.

    قبل ازیں صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سندھ میں کرونا کی مخصوص ٹیسٹ کٹس کم ہونے کا خدشہ ہے۔ صرف 12 روز کے لیے ٹیسٹنگ کٹس بچی ہیں، سندھ حکومت اور نجی شعبے کے پاس صرف 6 ہزار کٹس رہ گئیں، یومیہ ٹیسٹ کا رجحان برقرار رہا تو صرف 12 روز کیلیے کٹس دستیاب ہیں، صوبے میں یومیہ 4 سے 5 سو ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، دنیا بھر میں کٹس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے، جس کے پاس زیادہ پیسے ہیں وہ زیادہ ٹیسٹ کٹس خرید سکتے ہیں۔

    عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کو کٹس فراہمی میں مدد کرے گی، حکومت سندھ نے بھی دو لاکھ کٹس کا آرڈر دیا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے مریض کا ٹیسٹ کرنے کے لیے کٹس کا ہونا ضروری ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ مریض میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے یا نہیں.

  • پنجاب میں لاک ڈاؤن میں توسیع ہو گی یا نہیں؟ کیا تجویز سامنے آ گئی

    پنجاب میں لاک ڈاؤن میں توسیع ہو گی یا نہیں؟ کیا تجویز سامنے آ گئی

    پنجاب میں لاک ڈاؤن میں توسیع ہو گی یا نہیں؟ کیا تجویز سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے باعث پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی سفارش کی ہے

    پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائی گئی قومی رابطہ کمیٹی کو لاک ڈاؤں میں ایک ہفتے کی توسیع کی سفارش کی ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا جائے گا.

    پنجاب حکومت مزید ایک ہفتے کے لئے لاک‌ ڈاؤن چاہتی ہے،، پنجاب میں جزوی لاک ڈاؤن کی مدت 14 اپریل کو ختم ہو رہی ہے ، اگر لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ ہوا تو پنجاب میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا، حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی رابطہ کمیٹی کرے گی.

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 14اپریل تک لاک ڈاوَن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے.لاک ڈاوَن پر سختی سے عمل کرائیں گے،ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاوَن پر سختی سے عمل کیا جائے ،پاکستان میں اپریل کے آخر تک کیسز کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،ہر ہفتے تیزی سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،احساس پروگرام میں زیادہ تر ڈیٹا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ہے،کاروباری اداروں کا بھی ہم نے خیال رکھنا ہے،لاک ڈاوَن بڑھایا جاسکتا ہے اور اس پر عمل بھی ہوگا،

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2ہفتوں کی توسیع کردی،بلوچستان میں21اپریل تک لاک ڈاؤن برقراررکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. اب کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر بلوچستان میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس، شاپنگ مال، تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    ملک کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں جگہ جگہ فوج اور پولیس تعینات ہے، حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے

  • طبی عملے کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ انکے ساتھ ہیں، وزیراعظم کی پشاور میں گفتگو

    طبی عملے کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ انکے ساتھ ہیں، وزیراعظم کی پشاور میں گفتگو

    طبی عملے کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ انکے ساتھ ہیں، وزیراعظم کی پشاور میں گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا ہے اور مریضوں سے علاج معالجے کے حوالہ سے آگاہی لی

    وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر آج پشاور پہنچے تو گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے استقبال کیا، اس موقع پر کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مصافحہ نہیں کیا گیا۔ شہریار آفریدی اور وفاقی وزیر اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    وزیراعظم عمران خان پشاور میڈیکل کمپلیکس پہنچے جہاں ان کو پشاور سمیت صوبے بھر میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی اور طبی عملے کے تحفظ سمیت احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    پشاور میڈیکل کمپلیکس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو ہسپتالوں میں کورونا وبا کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، شہروں میں لاک ڈاون کے اثرات اور عوام کو درپیش مسائل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت ممکن بنانے کی ہدایت کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں رسک لینا بہت اہم ہے، میں نے اپنی 20 سالہ عالمی کرکٹ کی تاریخ میں دیکھا ہے کہ جو رسک نہیں لیتے وہ کامیاب نہیں ہوتے، چانس لینے والا ہی کامیاب ہوتا ہے،مشاورت چل رہی ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ 14اپریل کوکریں گے 14 اپریل کوفیصلہ کریں گے کون سے شعبے کھولنے ہیں۔ طبی عملے کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں،پااکستان میں مریضوں میں اضافہ ہونے سے طبی عملے پر پریشر بڑھ سکتا ہے، ہماری ساری توجہ مریضوں، طبی عملے اور غریب افراد پر ہے،پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا احساس پروگرام شروع کیا ہے جو اس سے قبل کسی بھی حکومت نے شروع نہیں کیا تھا، ایک کروڑ 20 خاندان کو ہم 12 ہزار روپے دیں گے،

  • شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کا قلمدان واپس دےدیا،وزیراعظم کے فیصلے کے پیچھے چھپی حکمت عملی سامنے آگئی

    شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کا قلمدان واپس دےدیا،وزیراعظم کے فیصلے کے پیچھے چھپی حکمت عملی سامنے آگئی

    اسلام آباد: شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کا قلمدان واپس دےدیا،وزیراعظم کے فیصلے کے پیچھے چھپی حکمت عملی سامنے آگئی،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر یوٹرن لیتے ہوئے دو روز بعد ہی شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس دے دیا۔اگلے چند دن شہریارآفریدی کےلیے اہم ہوسکتے ہیں

    شہریارآفریدی وزیر مملکت برائے سیفران ہیں جن سے وزیر اعظم عمران خان نے 8 اپریل کو نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لے لیا تھا۔تاہم اب وزیراعظم نے دو روز بعد ہی شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس دے دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہریار آفریدی ایک بار پھر بطور وزیر مملکت نارکوٹکس کنٹرول خدمات انجام دیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آٹا اور چینی بحران کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم نے ایکشن لیتے ہوئے جہانگیر ترین سے زراعت کے شعبے میں بہتری کا عہدہ واپس لے لیا تھا جب کہ خسرو بختیار کی اور حماد اظہر کی وزارتیں تبدیل اور رزاق داؤد سے 2 عہدے لے لیے تھے۔

    وفاقی وزیر حماد اظہر کو وزارت صنعت کا قلمدان دیا گیا تھا جب کہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیا تھا۔اعظم سواتی کو انسداد منشیات کا قلمدان دینے کے لیے شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔یہ بھی خبریں ہیں‌کہ وزیراعظم عمران خان اگلے چند دنوں تک شہریارآفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی بناسکتے ہیں ،

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے شہریارآفریدی سے پہلے قلمدان واپس لیکراس دوران پارٹی ورکروں کی وفاداری کو چیک کیا ، یہی وجہ ہےکہ وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے پرپاکستان تحریک انصاف کے عام ورکرسے لیکروفاقی وزیرتک سب نے اپنے کپتان کے فیصلوں کو قبول کیا

  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے سلامتی کونسل  سے کرونا کے خلاف نمٹنے کی اپیل کردی

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے سلامتی کونسل سے کرونا کے خلاف نمٹنے کی اپیل کردی

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے سلامتی کونسل سے کرونا کے خلاف نمٹنے کی اپیل کردی

    باغی ٹی وی :اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے سلامتی کونسل سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وبا کی شکست ایک پوری نسل کی جنگ ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ‘کووڈ 19’ وبائی مرض کے حوالے سے اپنے اپنے پہلے اجلاس میں کہا کہ سلامتی کونسل کی طرف سے تعاون امن و سلامتی کے ساتھ دنیا کو کرونا جیسی مصیبت سے نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

    اقوام متحدہ کے بند کمرہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل کو اقوام عالم کو کرونا سے بچانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں پوری دنیا کو اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 672 ہو گئی ، امریکہ میں مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے.

    امریکیوں کو خبر دار کیا گیا تھا کہ رواں ہفتے کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،اور یہ تعداد ایک ہفتے میں 60 ہزار تک جا سکتی ہے،

    واضح رہے کہ امریکہ میں ایک روز میں 1458 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ روز 1900 ہلاکتیں ہوئی تھیں،نیو یارک میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں،نیویارک میں کرونا وائرس سے سات ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں،

    کرونا وائرس سے بچاؤ‌کے لئے امریکہ کی متعدد ریاستوں نے لاک ڈاؤن کا نفاذ کر رکھا ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہے، حکومتوں نے شہریوں کو گھرون میں رہنے کی ترغیب دی ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وفاقی سطح پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کر رکھا ہے،

    واشنگٹن میں ابتک 1440کوروناکیسز رپورٹ ہوئے اور کوروناسے27افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ نیوجرسی میں1504 افراد ہلاک اور 47 ہزار سے زائد مریض ہیں

  • کرونا وائرس، کونسے ملک نے بارز بند ہونے پر شراب کی گھروں میں ڈلیوری کی اجازت دے دی؟

    کرونا وائرس، کونسے ملک نے بارز بند ہونے پر شراب کی گھروں میں ڈلیوری کی اجازت دے دی؟

    کرونا وائرس، کونسے ملک نے بارز بند ہونے پر شراب کی گھروں میں ڈلیوری کی اجازت دے دی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دبئی میں لاک ڈاؤن نافذ ہے تا ہم دبئی میں لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی گھروں میں ڈلیوری کی اجازت دے دی گئی

    دبئی میں‌ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بارز بند ہیں تا ہم اب شہریوں‌ کو گھروں‌ میں‌ شراب مہیا کی جائے گی، دبئی کے 2 بڑے شراب کے ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے مشترکہ طور پر بیئر، اسپرٹس اور وائن کی ہوم ڈیلوری کی پیش کش کردی گئی ہے۔

    مشرق وسطی میں دبئی کا شراب کے استعمال کے لحاظ سے طویل عرصے سے ایک بڑا مقام رہا ہے اور اس کے بار لائسنس یافتہ ریسٹورنٹس سیاحوں، سفر کرنے والوں اور وہاں موجود غیرملکی ورکرز کو یہ سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اب لاک ڈاؤن کے باعث سروس بند ہوئی تو کمپنیوں کی جانب سے گھر گھر شراب پہنچانے کا کہا گیا جس پر انکو حکومت کی جانب سے اجازت مل گئی.

    مارکیٹ ریسرچ فرم یوریومینیٹر انٹرنیشنل کی تجزیہ کار رابعہ یاسمین کا کہنا ہے اس شعبے کے اندر پرتعیش ہوٹلوں اور باروں پر بدترین اثر پڑا ہے اور اس کا براہ راست اثر متحدہ عرب امارات میں شراب کے استعمال پر پڑا ہے،حکومت کی ملکیت امارات کی ایئر لائن کے ماتحت ادارہ میری ٹائم اور مرکنٹائل انٹرنیشنل ، جو ایم ایم آئی کے نام سے جانا جاتا ہے ، نے گھروں میں شراب کی فراہمی ایک ویب سائٹ کے ذریعے شروع کی ہے،

    سیاح ، جو یہاں باقی رہ گئے ہیں وہ شراب خریدنے کے لئے اپنے پاسپورٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ تاہم ، رہائشیوں کو شراب کا لائسنس ، دبئی پولیس کے ذریعہ پلاسٹک کا ایک ریڈ کارڈ درکار ہے جس کی سالانہ تجدید کی ضرورت ہے۔ صرف غیر مسلم 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد لائسنس کے لئے درخواست دے سکتے ہیں – حالانکہ شہر کے بارٹینڈڈر شراب پینے سے پہلے کبھی ان کی جانچ نہیں کرتے ہیں۔

    دبئی میں جو سیاح ہیں وہ شراب منگوانے کے لئے پاسپورٹ استعمال کر سکتے ہیں تا ہم دبئی کے رہائشی افراد کو پولیس کی جانب سے ایک ریڈ کارڈ جاری ہوتا ہے جس کے پاس ریڈ کارڈ ہو گا اس کو شراب گھر پہنچائی جائے گی ، ریڈ کارڈ کی سالانہ تجدید ہوتی ہے اور وہ صرف غیر مسلم اور 21 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو جاری ہوتا ہے،

    ایک شخص کی جانب سے شراب گھر پر منگوانے پر اس کو 6 گھنٹے میں ڈلیوری کی گئی، شراب لانے والے نے ماسک اور دستانے پہن رکھے تھے، ڈلیوری کمپنی نے کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقداما ت کو ضروری قرار دیا ہے.

    کرونا و دیگر وبائی امراض کے دوران شراب کی دکانوں‌کو کھلا رکھنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن بارز کو نہیں کھولا گیا،دبئی کے ہمسایہ ممالک امارات، ایران، کویت اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں شراب نوشی غیر قانونی ہے لیکن دبئی میں معیشت کی مضبوطی کے لئے شراب کی فروخت جاری ہے.

    دبئی میں شراب کی بوتل پر 50٪ درآمدی ٹیکس ہے ، دبئی میں شراب کی دکانوں سے خریدنے پر 30٪ اضافی ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ شراب کی فروخت میں اضافے کے پیش نظر دبئی نے گذشتہ سال شراب سے متعلق قوانین نرم کئے ہیں تاکہ سیاحوں کو سرکاری کنٹرول والے اسٹوروں میں شراب خریدنے کی اجازت دی جا ئے.۔ 2016 میں دبئی نے رمضان کے مہینہ میں بھی دن کے اوقات میں شراب کی فروخت کی اجازت دے دی تھی ان لوگں کے لئے جو سیاحت کے لئے دبئی آتے ہیں

    واضح رہے کہ دبئی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سیروکنے کے لیے تجارتی سرگرمیوں میں جاری عارضی تعطل میں 18 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

    دبئی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گذشتہ ماہ سے تمام تجارتی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں اور صرف اشیائے ضروریہ اور ادویہ فروخت کرنے والی سپر مارکیٹیں اور میڈیکل سٹور کھلے ہیں جبکہ بار ،مال اور تجارتی سرگرمیوں کو بند کرادیا گیا ہے.

  • کرونا وائرس، لاہور میں مریض کہاں کہاں اور کتنے ہیں؟

    کرونا وائرس، لاہور میں مریض کہاں کہاں اور کتنے ہیں؟

    کرونا وائرس، لاہور میں مریض کہاں کہاں اور کتنے ہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاقہ وائیز اعدادو شمار سامنے آ گئے.

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2279 ہے جن میں سے لاہور میں 363 مریض ہیں، لاہور کے علاقے نولکھا پولیس سٹیشن کی حدود میں 3،چونگی امر سدھو میں 3،کینال ویو سوسائٹی میں 3، ڈیفینس فیز فور میں 4،کیمپ جیل میں 4، سکائی ولاز میں 5،رحمان پورہ میں 5، واپڈا ٹاؤن میں 6،مکھن پورہ چاہ میراں میں 6،بھٹہ چوک کینٹ میں 6،جوہر ٹاؤں اور اقبال ٹاؤن میں سات سات،ڈی ایچ اے فیز 1 میں 8، فیز تھری میں 9،گلبرگ تھری میں 9،بحریہ ٹاؤن میں 24 اور رائیونڈ میں 163 مریض ہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اضلاع میں‌کرونا وائرس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا لاہور میں 363 مریض ہیں، قصور میں 9، شیخوپورہ میں 3، راولپنڈی میں 64، جہلم میں 29، چکوال میں 4، گوجرانوالہ میں 38، سیالکوٹ میں 27، نارووال میں 8، گجرات میں 99، حافظ آباد میں 12، منڈی بہاؤالدین میں 8، ملتان میں 4، وہاڑی میں 13، فیصل آباد میں 27، چنیوٹ میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2، رحیم یار خان میں 22، سرگودھا میں 8،میانوالی میں 9، خوشاب میں 3، بہاولنگر میں 5، بہاولپور میں 5، لودھران میں 3، ڈی جی خان میں 18، لیہ، اوکاڑہ،اٹک اور جھنگ میں ایک ایک مریض ہے.

    لاہور کے میو ہسپتال میں کرونا کے ایک اور مریض 72 سالہ خدیجہ کی ہلاکت گزشتہ روز ہوئی تھی تاہم اس کی ٹیسٹ رپورٹ آںے پر اس میں کرونا کی تشخیص ہوئی ، جس کے بعد میو ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہو گئی، 72 سالہ خدیجہ کو کرونا وائرس کی وجہ سے میو ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا،سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا متوفی ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں بھی مبتلا تھیں ، خاتون کا تعلق سیالکوٹ سے تھا

    راولپنڈی میں کورونا وائرس آر آئی یو میں زیر علاج مزید تین.مریض صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے ہیں، صحت یاب ہونیوالوں. میں فرح نامی خاتون، زرمن خان اور مبین شامل ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد رندھاوا کا کہنا ہے کہ تینوں مریضوں کے دومرتبہ کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جو نیگیٹو آئے تھے، آر آئی یو سے صحت یاب ہو کر گھر بھجوائے جانیوالے مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی.

  • کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں تبلیغی جماعت کے ساتھ آئے غیر ملکی شخص کی کرونا وائرس سے موت ہو گئی ہے

    خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر کے محکمہ ہیلتھ کے حکام نے مریض کے جاں‌بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے شہری شمالی افریقی ملک مراکش کے شہر رباط سے واپس آیا تھا،اس کا تبلیغی جماعت سے تعلق ہے اس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر اسے تیمر گرہ کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی موت ہو گئی ہے.مریض کے 5 قریبی رشتہ داروں کے ٹیسٹ کلیئر آئے تھے، لوئر دیر میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

    کے ہی کے ضلع سوات میں بھی کرونا وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ خوازہ خیلہ کا رہایشی کرونا وائرس کا شکار ہو کر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، وائرس سے سوات میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی، ضلع میں گزشتہ 5 گھنٹوں کے دوران 2 مریض چل بسے ہیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے ممالک سے 46 فیصدر جبکہ لوکل ٹرانسمیشن کی تعداد 54 فیصد ہے، 727 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو چکی ہے جن میں سے سندھ میں 21، پنجاب میں‌19، کے پی میں 22، گلگت میں 3، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے.

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

    تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

    کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    ملک کے 587 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے،اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2279 ہو گئی ہے،جن میں سے 701 زائرین ڈی جی خان، ملتان اور فیصل آباد کے قرنطینہ مراکز میں ہیں،696 مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے، جبکہ پنجاب کی جیلوں میں 70 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

  • چین سے ایک اور طبی امداد کی کھیپ پہنچی پاکستان، امداد لانے والے فضائی عملے کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا

    چین سے ایک اور طبی امداد کی کھیپ پہنچی پاکستان، امداد لانے والے فضائی عملے کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین کی جانب سے پاکستان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے

    چین سے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مزید امدادی سامان پہنچ گیا، پرواز پی کے 8852 آج امدادی سامان لے کر بیجنگ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی۔ امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز، ماسک، حفاظتی لباس اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں،

    پی آئی اے کا ایک طیارہ چند روز قبل بھی چین سے امدادی سامان لے کر پہنچا تھا، قومی ایئر لائن کے ترجمان عبد اللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے مشکل کی گھڑی میں قوم کے ساتھ ہے۔

    چین سے امداد لانے والے جہاز کے عملے کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاز کے 14 رکنی عملے کو اسلام آباد کے ہوٹل میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے کرونا کے ٹیسٹ کئے جائیں گے.

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی چینی حکام کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچایا گیا تھا جس میں این 95 ماسک، گلوز، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات شامل تھے۔ چینی حکومت کی جانب سے کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان پاکستان بھیجا جاچکا ہے،قبل ازیں 27 مارچ کو بھی ایک امدادی طیارہ کراچی پہنچا تھا، جس کا استقبال گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کیا تھا جبکہ اس پہلے آنے والے طیارے کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے امدادی سامان وصول کیا تھا۔چین کی جانب سے گلگت میں بھی طبی سامان بھجوایا گیا ہے، چین کے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم بھی پاکستان میں موجود ہے ،

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کرونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

    قبل ازیں چند روزقبل وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے

    چین نے کرونا وائرس کو شکست دے دی، 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان شہر کا لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے

  • بلوچستان میں کرونا سے کتنی ہلاکتیں ہو چکیں اور کتنے مریض؟ اعدادوشمار جاری

    بلوچستان میں کرونا سے کتنی ہلاکتیں ہو چکیں اور کتنے مریض؟ اعدادوشمار جاری

    بلوچستان میں کرونا سے کتنی ہلاکتیں ہو چکیں اور کتنے مریض؟ اعدادوشمار جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ دو افراد انتقال کرچکےہیں

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں کوروناوائرس کے89مریض صحتیاب ہوچکے  ہیں،گزشتہ روز بلوچستان میں کوروناکے7 کیسز رپورٹ ہوئے تھے،بلوچستان میں کوروناوائرس کے219کیسز رپورٹ ہوچکےہیں

    بلوچستان میں کوروناوائرس کے مریض 5 اضلاع میں رپورٹ ہوئے ہیں،بلوچستان میں کوروناوائرس سے مقامی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 71ہے،بلوچستان میں اس وقت 356افراد کو مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھاگیاہے،بلوچستان میں سب سےزیادہ 244افراد تفتان کے قرنطینہ مرکز میں موجودہیں،کوئٹہ کےدو قرنطینہ مراکز میں 40افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے.

     

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے ممالک سے 46 فیصدر جبکہ لوکل ٹرانسمیشن کی تعداد 54 فیصد ہے، 727 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو چکی ہے جن میں سے سندھ میں 21، پنجاب میں‌19، کے پی میں 22، گلگت میں 3، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے.

    ملک کے 587 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے،اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2279 ہو گئی ہے،جن میں سے 701 زائرین ڈی جی خان، ملتان اور فیصل آباد کے قرنطینہ مراکز میں ہیں،696 مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے، جبکہ پنجاب کی جیلوں میں 70 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے