Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اخوت اس کو کہتے ہیں”ایمرا” والے اپنے وفات پا جانے والے ورکروں کے گھروں تک راشن پہنچانے لگے

    اخوت اس کو کہتے ہیں”ایمرا” والے اپنے وفات پا جانے والے ورکروں کے گھروں تک راشن پہنچانے لگے

    لاہور:اخوت اس کو کہتے ہیں : ایمراوالے اپنے وفات پا جانے والے ورکروں کے گھروں تک راشن پہنچانے لگے،باغی ٹی وی کےمطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا باڈی نے لاہور فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے عہداروں سے ملاقات کی اور وفات پانے والے فوٹوگرافرز کی فیملیز اور بے روز گار فوٹوگرافرز کی کفالت کے لئے راشن کا اہتمام کیا گیا

    باغی ٹی وی کے مطابق ایمرا باڈی کی جانب سے یہ راشن فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے حوالے کر دیا گیا اس موقع پر فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر شریف اور نائب صدر محمد امجد نے ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ اور ایمرا باڈی کا شکریہ ادا کیا ہے اور ایمرا کے صحافیوں کے لئے فلاحی کاموں کو سراہا گیا ہے

    یاد رہے کہ ایمراباڈی لاہورکے صحافی ورکروں کے دکھ درد میں‌شریک ہے ، جہاں ایک طرف میڈیا مالکان کی طرف سے ورکروں کو بےروزگارکیا گیا اوران کی تنخواہیں بھی نہیں دے رہے ان حالات میں ایمرا نے ایسے کئی خاندانوں کے دکھ درد بانٹنے کی بھرپورکوشش کی

    ایمرا باڈی میڈیا ورکروں کے ان خاندانوں کے بچوں کی کفالت بھی کرتی ہے جن کے سربراہ خانہ دوران ڈیوٹی وفات پاچکے ہیں، ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اوران کے گھروں کے چولہے جلانے تک کا مشن سرانجام دیتے ہیں

  • کرونا کی وباء پھیلنے کا بہانا بنا کر مساجد پر شب خون مارا جارہا ہے، تحریک لبیک پاکستان

    کرونا کی وباء پھیلنے کا بہانا بنا کر مساجد پر شب خون مارا جارہا ہے، تحریک لبیک پاکستان

    کراچی : کرونا کی وباء پھیلنے کا بہانا بنا کر مساجد پر شب خون مارا جارہا ہے،اطلاعات کےمطابق تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان (ٹی ایل پی ) کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری، ارکان سندھ اسمبلی یونس سومرو ،ثروت فاطمہ ،سندھ کے امیر علامہ غلام غوث بغدادی اور کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نقشبندی نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء پھیلنے کا بہانا بنا کر مساجد پر شب خون مارا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مساجد میں نماز جمعہ اور پنج وقتہ نماز با جماعت پر حکومت کی طرف سے جبری بندش غیر شرعی اور غیر آئینی عمل ہے۔ حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ آئندہ مساجد کے ائمہ خطباء اور اراکین کمیٹی کو اگر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم اپنا آئینی قانونی اور شرعی حق استعمال کریں گے۔ کاروبار زندگی معطل ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ فاقہ کشی کی حالت میں پہنچتے جارہے ہیں اور وفاقی اور صوبائی حکومتیں صرف امداد کے وعدے ہی کر رہی ہیں۔

    سندھ حکومت بغیر سوچے سمجھے صرف پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے لیے جلد بازی میں فیصلے کر رہی ہے جس کے نتیجے میں عوام کا معاشی قتلِ عام شروع ہوگیا ہے۔ حکومت نے راشن کی تقسیم کے نظام کو صاف و شفاف نہ بنایا تو عوام سڑکوں پر آجائیں گے۔علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے حکم پر تحریک لبیک پاکستان میدانِ عمل میں موجود ہے اس وقت تک صرف شہر کراچی میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت 10 ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    ٹی ایل پی کے رہنماؤں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان سندھ کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے اور سندھ اسمبلی میں بھی اس کی نمائندگی موجود ہے۔ موجودہ کرونا وائرس اور اس کے نتیجے میں لاک ڈاون کی صورتحال میں لاکھوں افراد بے روزگا ہوچکے ہیں جب سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے قائد ملت اسلامیہ امیر المجاھدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے حکم پر تحریک لبیک پاکستان میدانِ عمل میں موجود ہے اس وقت تک صرف شہر کراچی میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت 10 ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کرچکی ہے اندرون سندھ اور ملک بھر میں اس وقت تک ایک لاکھ خاندانوں کی مدد کی جاچکی ہے۔

    اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں جراثیم کش اسپرے مہم، ماسک کی تقسیم، دودھ کی سبیلیں، لنگر کا وسیع اہتمام اور دیگر امدادی سرگرمیاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں میڈیا کی حد تک تو ضرور فعال نظر آرہی ہیں مگر ان کی بنائی گئی پالیسیوں سے عوام کی صحت کا تحفظ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا بلکہ عوام ایک طرف کرونا کے خوف میں مبتلا ہے اور دوسری طرف اپنی معاشی پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ طرفہ تماشہ یہ ہے کہ سندھ حکومت بغیر سوچے سمجھے صرف پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے لیے جلد بازی میں فیصلے کر رہی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ عوام کی صحت کا تو تحفظ نہیں ہورہا بلکہ ان کا معاشی قتلِ عام شروع ہوگیا ہے۔

    تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے صرف معاشی اور تجارتی سرگرمیاں معطل کردی گئیں اور لاک ڈاون کا نعرہ لگادیا گیا اور لاک ڈاون کے نام پر دکانیں اور فیکٹریاں بند کروا دی گئیں اسکے نتائج کے بارے میں نہیں سوچا گیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی تک پاکستان میں کرونا کی وباء نے شدت اختیار نہیں کی اس کی وجہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پالیسیاں نہیں بلکہ یہ قدرت کی پاکستان پر مہربانی ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کو سندھ میں نمائندگی کے باوجود کسی سطح پر بھی کسی مشاورت کا حصہ نہیں بنایا گیا مگر اس کے باوجود ہم نے اس موقع پر بردباری کا مظاہرہ کیا اور گلے شکوے کرنے کے بجائے میدان عمل میں اتر کر کام کرنے کو ترجیح دی مگر اب حکمرانوں کی نا اہلی اور سنگدلی کی انتہاء ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کو آج 18دن ہوگئے عوام کی اکثریت پہلے ہی سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی تھی اور اب کاروبار زندگی معطل ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ فاقہ کشی کی حالت میں پہنچتے جارہے ہیں اور وفاقی اور صوبائی حکومتیں صرف امداد کے وعدے ہی کر رہی ہیں، سندھ حکومت کی طرف سے جو راشن تقسیم کرنے کا اعلان ہوا وہ مکمل طور پر کرپشن کی نظر ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آج میڈیا کے توسط سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ راشن کی تقسیم کے نظام کو صاف و شفاف بنایا جائے ورنہ جس طرح گذشتہ دنوں میں راشن کی تقسیم کے دوران کورنگی میں عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئی

    انہوں نے مزید کہا کہ کہیں ان ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں ہر جگہ عوام سڑکوں پر نہ آجائے اسی طرح لوگ ایک طرف خوف اور پریشان حالی میں مبتلا ہیں۔ دوسری طرف حکومت مساجد کی تالا بندی کروا کر عوام کے مذہبی جذبات کو ابھار رہی ہے۔ مساجد میں نماز جمعہ اور پنج وقتہ نماز با جماعت پر حکومت کی طرف سے جبری بندش غیر شرعی اور غیر آئینی عمل ہے۔ حکومت اگر واقعی لوگوں کی جانوں کی حفاظت میں اگر سنجیدہ ہوتی تو پبلک مقامات پر واک تھرو سینیٹائزر گیٹ لگاتی اور دیگر حفاظتی اقدامات کرتی لیکن انکا خیال ہے ائمہ مساجد پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کرکے وہ لوگوں کی حفاظت کریں گے حالانکہ یہ اللہ تعالی کی مزید ناراضگی مول لینے کے مترادف ہے ۔

    حکومت کے اس ظالمانہ جانبدارانہ عمل کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اسلام دشمن پالیسیوں سے باز آئے اس لئے کہ یہ ملک زبان خطے علاقے یا کسی اور نام پر نہیں بلکہ صرف دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے لہذا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام کی روحانی مراکز پر بندش قطعا برداشت نہیں کی جائے گی حکومت اپنے بے لگام وزراء کو کنٹرول کرے جو اسلامی شعائر کے حوالے سے ہرزہ سرائی کرتے ہیں کوونا وائرس کے پھیلنے کو بہانہ بناکر صرف مساجد ہی کے خلاف اتنی شدت کیوں۔۔؟؟ اگر حکومت کا یہ اقدام بد نیتی تعصب اور اسلام دشمنی پر مبنی نہیں ہے تو پھر یہ پابندی دیگر جگہوں پر بھی ہونی چاہیے تھی لہذا فالفور ائمہ مساجد پر سے 7ATA اور دیگر مقدمات ختم کئے جائیں۔

    حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ آئندہ مساجد کے ائمہ خطباء اور اراکین کمیٹی کو اگر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم اپنا آئینی قانونی اور شرعی حق استعمال کریں گے اس لئے کہ پاکستان سیکولر لبرل ریاست نہیں بلکہ اسلامی ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم خصوصا حکمران طبقہ اللہ کی بارگاھ میں توبہ کرے اور میڈیا اور دیگر ذرائع سے نشر ہونے والے ناچ گانے اور فحش پرگرام ختم کئے جائیں یہ سود جو اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے جنگ ہے اسکے خاتمے کا اعلان کیا جائے اور خصوصا ناموس رسالت کے معاملے پر جو حکمرانوں سے جو سنگین کوتاہی ہوئی اس سے توبہ کریں اسکے علاوہ ان حالات میں اللہ کے قہر و غضب سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں۔

  • ڈریپ نے 53 کمپنیوں کو سینیٹائزربنانے کی اجازت دیدی،علم وتحقیق سے بھرفائدہ اٹھانے کی پیشکش

    ڈریپ نے 53 کمپنیوں کو سینیٹائزربنانے کی اجازت دیدی،علم وتحقیق سے بھرفائدہ اٹھانے کی پیشکش

    لاہور:ڈریپ نے 53 کمپنیوں کو سینیٹائزربنانے کی اجازت دیدی،علم و تحقیق سے بھرفائدہ اٹھانے کی پیشکش،اطلاعات کےمطابق ڈریپ نے 53 کمپنیوں کو سینیٹائزربنانے کی اجازت دیدی،ذرائع کے مطابق ڈریب کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ کمپنیوں کی حتمی فہرست جاری،جولائی تک مشروط اجازت ہوگی

    ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہےکہ اب ملک میں نان رجسٹریشن کمپنیوں کےسینیٹائزر بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،اس کے علاوہ جعل سازوں کیلئے اب مارکیٹ میں سیل کرنا مشکل ہو جائے گا ،:صدرنور محمد صدرفورم کا کہنا ہےکہ یہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا احسن اقدام ہے ہے ،جبکہ نومہرکہتے ہیں کہ ڈریپ اور صوبائی ڈرگ انسپکٹر جعلی سینیٹائزرزکےخلاف ایکشن لیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈریپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے پلازما تھراپی کے کلینکل ٹرائل کی اجازت دے دی ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈریپ نے کورونا علاج کے لئے پلازما تھراپی اور مقامی طور پر تیار وینٹی لیٹرز کے کلینکل ٹرائل کی اجازت دے دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈریپ نے کلوروکوئین کے خام مال کی مقامی تیاری کی بھی اجازت دے دی۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار وینٹی لیٹرز کے ٹیسٹ ٹرائل جاری ہیں۔ظفر مرزا نے مزید بتایا کہ 53 سے زائد کمپنیوں کو ہینڈ سینی ٹائزر کی تیاری کی اجازت دے دی، مقامی کمپنیوں کو سینی ٹائزر بنانے کی اجازت 3 ماہ کے لئے دی گئی ہے۔

  • لاہور کے میڈیا ہاؤس میں کورونا کا چھٹا کیس،غریب ورکرزکی زندگیاں خطرے میں

    لاہور کے میڈیا ہاؤس میں کورونا کا چھٹا کیس،غریب ورکرزکی زندگیاں خطرے میں

    لاہور:لاہور کے میڈیا ہاؤس میں کورونا کا چھٹا کیس،غریب ورکرزکی زندگیاں خطرے میں ،اطلاعات کے مطابق سٹی نیوزنیٹ ورک میں کروناوائرس کاایک اورکیس سامنےآگیا۔۔ ٹوئنٹی فورنیوزکےکاپی ایڈیٹرکاکروناٹیسٹ پازیٹوآگیاہے۔۔

    ذرائع کےمطابق آج کے تازہ کیس کے بعد یوں سٹی نیوزنیٹورک میں مجموعی طور پرکروناوائرس کے6کیسزسامنےآچکےہیں۔۔ پپو کےمطابق کاپی ایڈیٹر کو لاہور کے ۔۔پی کے ایل آئی اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سوال یہ اٹھتاہےکہ صرف سٹی نیوزنیٹ ورک کےورکرہی کروناسےمتاثرکیوں ہورہےہیں؟ کسی اورمیڈیاہاؤس میں کوئی کیس سامنےکیوں نہیں آیا؟ تواس کاجواب بہت سادہ ہے۔۔ ایک ورکرسےتین تین ورکرزکاکام لیاجاتاہے۔۔ ان کوذہنی اذیت میں مبتلا رکھا جاتا ہے۔۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا مالکان بے رحم بن چکے ہیں‌ 9گھنٹےکی شفٹ میں ورکرکاجوس نکال لیاجاتاہے۔۔ جس کی وجہ سےورکرکی قوت مدافعت شدید متاثرہوچکی ہے۔۔ یہی وجہ ہےکہ سٹی نیوز نیٹ ورک میں کرونا کیسزسامنےآرہےہیں۔۔ ان حالاتوں میں بھی جب ہرمیڈیاہاؤس اپنےاسٹاف کوریلیف دےرہاہے، گھرسےکام کرنےکی سہولت اورچھٹیوں کی صورت میں ان کی نفسیاتی مدد کررہاہے،

    سٹی نیوزنیٹ ورک میں سب اس کےبرعکس ہے۔۔ گھرسےکام کرنےکی سہولت دےکرواپس لےلی گئی، ورکرکوحفاظتی وردیاں پہناکربٹھادیاگیاہے۔۔ انٹری پرجراثیم کش واک تھرو گیٹ نصب کردیاگیاہے، لیکن اس سب سےورکرکوذہنی سکون تونہیں مل سکتا، اسےگھرسےنکل کرتو آناہے۔۔اورجوورکرحفظ ماتقدم کےطورپرآفس آنےسےمعذرت کرتاہےاس کوسخت ایکشن کا سامنا کرنےکی دھمکی دی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق آئیےاگلےمدعے پرسٹی نیوزنیٹ ورک میں ورکرکو15دن کیلئےدفترمیں ہی رکھنےکاپلان بنایاجارہاہے۔۔ ایک ورکر15دن کیلئے24گھنٹےدفترمیں ہی رہےگا۔۔

    اس ضمن میں لسٹیں تیار ہورہی ہیں۔۔ جو ورکراس15دن والے فارمولے پرراضی نہیں ہوگااس کونوکری سےنکال باہر کیاجائےگا۔ سٹی نیوز نیٹ ورک کی انتظامیہ نےڈاؤن سائزنگ کانیافارمولا بنایاہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک سٹی نیوزورک میں70فیصد سےزائداسٹاف کوفروری کی تنخواہ نہیں ملی،

    مارچ کی کب ملے یہ تو خدا ہی جانے۔۔ ایسےمیں ایک بار پھرسےسیلری کٹ لگانےکی بازگشت ہے۔۔نوگھنٹے کی شفٹ، کام کا شدید بوجھ، نوکری بچانے کے لالے ، سیلری میں کٹ لگنے کا ڈر اور کورونا کا خوف ہونے کے باوجود اس میڈیا ہاؤس میں ورکر کام کررہا ہے۔۔دوسری طرف ٹوئنٹی فور کے ڈائریکٹر نیوز کا کورونا وائرس سے خوف کا یہ حال ہے کہ ان کے کیبن میں عام ورکر کا داخلہ منع ہے۔۔ ان سے صرف فون یا انٹرکام پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

  • شعبدہ بازی نہیں ، عمل سے زندگی بنتی ہے ، جنت بھی جہنّم بھی، وزیراعلیٰ سندھ کے کورونا وائرس سے متعلق  اہم فیصلے ،حقیقی خادم اعلیٰ‌

    شعبدہ بازی نہیں ، عمل سے زندگی بنتی ہے ، جنت بھی جہنّم بھی، وزیراعلیٰ سندھ کے کورونا وائرس سے متعلق اہم فیصلے ،حقیقی خادم اعلیٰ‌

    کراچی :شعبدہ بازی نہیں ، عمل سے زندگی بنتی ہے ، جنت بھی جہنّم بھی، وزیراعلیٰ سندھ کے کورونا وائرس سے متعلق اہم فیصلے ،حقیقی خادم اعلیٰ‌،باغی ٹی وی کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے واقعی خادم اعلیٰ بن کردکھایا اورکوئی شعبدہ بازی نہیں کی ،

    باغی ٹی وی کے مطابق جب سے پاکستان میں کرونا وائرس کی آہٹ محسوس کی جانے لگی تھی اس دن سے لیکرآج تک سید مراد علی شاہ لوگوں کے دلوں کی مراد بن کرسامنے آئے ہیں، ان کی دن رات کی خدمات کا باغی ٹی وی نے ایک خاکہ اپنے قارئین کے لیے پیش کیا ہے ،سید مراد علی شاہ کس حد تک متحرک ہیں‌،ملاحظہ فرمائیں‌

    (27 فروری)

    کورونا وائرس ٹاسک فورس تشکیل دینا
    روزانہ کی بنیاد پر اجلاس و بریفنگ لینا
    کمشنر آفس کراچی میں کنٹرول روم/ہیلپ لائن قائم کرنا
    پہلے اجلاس کے بعد تعلیمی ادارے دو دن کیلیے بند کرانا
    یونین کونسل کی سطح پر ڈیٹا تشکیل کروانا
    ماہرین و ڈاکٹرز سے پریس کانفرنس کے ذریعے گائیڈ لائن پر عملدرآمد کیلئے آگاہی دلوانا

    (29 فروری)

    وزیراعلیٰ سندھ کا 50 ملین روپے سے 25 وینٹی لیٹرز کی خریداری کا فیصلہ
    وینٹی لیٹرز کی خریداری کا کام انڈس اسپتال کو تفویض کیا گیا
    ایران سے آئے زائرین کے بچوں کو میل جول سے منع کرنا اور اسکولوں کیلئے ایڈوائزری جاری کروانے کا فیصلہ
    ہدایات:
    محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ کراچی میں کام کرنے والے مختلف اسپتالوں / صحت کے اداروں میں دستیاب کورونا وائرس کی جانچ کی سہولیات کی ایک تفصیلی فہرست مرتب کریں تاکہ ان سے جلد ٹیسٹ کیلئے رابطہ کیا جاسکے۔
    ڈائریکٹر ائیرپورٹ سروس کو ہدایت کہ پاکستانیوں کی تازہ ترین فہرست فراہم کریں جو ایران گئے ہیں یا واپس نہیں آئے
    کمشنر کراچی کو ہدایت کہ وہ ایرانی قونصل خانے کے ساتھ رابطہ کریں تاکہ اُن سے ویزے حاصل کرنے والوں کی صحیح فہرست حاصل کی جاسکے جو انہوں نے پاکستانیوں کو ایران کیلئے جاری کیے

    چیف سکریٹری سندھ کو ہدایت کہ وہ بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطہ کریں اور تفتان بارڈر پر ایران جانے والے زائرین کی جانچ کرنے اور پھر اپنے اپنے صوبوں کو واپس بھیجنے کی درخواست کریں ۔
    (یکم مارچ)

    13 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
    ہدایات:
    حفاظتی انتظامات کے پیش نظر تمام کوچنگ سینٹرز /ٹیوشن سینٹرز بھی 13 مارچ تک بند رکھے جائیں۔
    تمام ایجنسیز بشمول ایف آئی اے اور محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ تفتان سرحد پر کام کرنے والے متعلقہ افسران کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ ان سے روزانہ کی بنیاد پر آنے والے مسافروں کا ڈیٹا شیئر کیا جاسکے۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ ڈپٹی کشمنرز کے ساتھ تفصیلات/ ڈیٹا شیئر کریں تاکہ وہ نہ صرف یہ کہ اپ ڈیٹ رہ سکیں بلکہ زائرین اور ان کے خاندان کے اراکین کے ساتھ ان کے پتوں پر ضروری رہنمائی بھی فراہم کرسکیں۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ ایئرپورٹ اتھارٹیز سے فراہم کردہ ڈیٹا نادرا کے ساتھ ان کے پتے ٹیلی کریں تاکہ چند مسنگ زائرین تک مزید کارروائی کیلئے رسائی ہوسکے۔

    (6 مارچ)

    کورونا وائرس کا پہلا مریض مکمل طور پر صحتیاب، ہفتہ کی شام تک اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

    (7 مارچ)

    ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر 300 زائرین کا ایک ٹولے کیلیے سکھر میں انتظامات
    ہدایات:
    وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ان کیلئے بہترین رہائشی انتظامات کریں اور ان کو تین وقت کا بہترین کھانا مہیا کریں جو بھی وہ چاہیں پھل اور دیگر اشیاء انھیں فراہم کریں جس میں ٹیم بھی شامل ہو۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایچ او سکھر اور انکی خصوصی ٹیم کو آنے والے زائرین کی جانچ کیلئے بھی ہدایت کی جو انکے نمونے باقاعدگی سے لیں اور انہیں آغا خان لیب میں ٹیسٹ کیلئے بھیجیں۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے ایئرپورٹ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایئرپورٹ پر اٹلی اورکوریا سے آنے والے مسافروں کی جانچ کریں اور محکمہ صحت کے ساتھ اپنی رپورٹیں شیئر کریں۔

    (8 مارچ)

    سندھ میں کورونا وائرس کے ایک اور کیس کی تشخیص ہوچکی ہے اور اب مثبت کیسوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے
    سکھرقرنطینہ مرکز کیلئے 30 ملین روپے کی منظوری، ضرورت پڑنے پر مزید فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی
    ہدایات:
    جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جے آئی ایم ایس) میں 27 بیڈز پر مشتمل آئیسولیشن وارڈز قائم کرنا
    وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کو ایک کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی جہاں ریونیو ، میونسپل کارپوریشن ، سیپکو ،بلڈنگز ، صحت عامہ اور محکمہ صحت کے نمائندوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
    آئی جی سندھ مشتاق مہر نے بتایا کہ انہوں نے قرنطینہ سینٹرمیں 216 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کیے ہیں۔
    کمشنر سکھر کو ہدایت کی کہ سکھر سینٹر میں8 ایمبولینس رکھی جائیں۔ اسٹینڈ بائی جنریٹر ہونا ضروری ہے۔

    (9 مارچ)

    تمام سرکاری اور نجی اسپتال کو مریضوں کا ریکارڈ شیئر کرنے کی ہدایت جواُن کے پاس نمونیاکی علامت/علاج کے لیےآتے ہیں تاکہ ان کی کورونا وائرس پر مشتمل مزید طبی تحقیقات کی جاسکے۔
    ہدایات:
    وفاقی حکومت سے ہر بین الاقوامی مسافر کو ہیلتھ کارڈ / سفری اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت

    (10 مارچ)

    کراچی ائیرپورٹ پرقرنطینہ اسکریننگ کے انتظامات کو فول پروف بنانے کا فیصلہ
    کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹرز پر ہیلتھ ایجوکیشن اور اسکریننگ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ
    وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ، نجی اسپتالوں نے 691 مریضوں کا ڈیٹا شیئر کیا اور ان میں سے کسی کی بھی تشخیص مثبت نہیں آئی

    پی ایس ایل منسوخ کرنے کا فیصلہ

    پی ایس ایل میچز 12 مارچ سے کروانے کا اعلان
    آج سے دو دن کے میچز تک شائقین کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کرنے کا فیصلہ
    ہدایات:
    وزیر بلدیات سید ناصر شاہ اور کمشنر کراچی افتخار شہلوانی کو پی سی بی حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے اور تمام احتیاطی تدابیر پر تبادلہ خیال کرنے کی ہدایت

    (11 مارچ)

    تفتان بارڈر میں تعینات اسکریننگ نظام کی غفلت سے ایک بچہ میں وائرس پر اظہار تشویش
    سکھر میں تفتان سے آئے 850 زائرین کے نمونے کراچی لانے کیلئے ایک جہاز کے بندوبست کرنے کا فیصلہ
    میڈیا کو عوامی آگاہی کے پیغام نشر کرنے کی اپیل کی کہ اگر ان میں نمونیا ، انفلوئنزا وغیرہ کی علامات ہیں تو وہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم نہ جائیں ۔
    تعلیمی اداروں کو کھولنے یا انہیں بند رکھنے کے معاملے پر کل (جمعرات) کو مزید غور کرنے کا فیصلہ
    ہدایات:
    محکمہ تعلیم اور صحت کے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں اور والدین کے لئے ایک ایڈوائزری تیار کریں نیز سفری تاریخ رکھنے والے افراد کے بچےمخصوص دورانیے یا طبی تحقیقات کی تکمیل تک اداروں سے دور رہنے چاہئیں ۔

    (12 مارچ)

    وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ کو تنہا فیصلے لینے و دیگر معاملات پر وفاقی حکومت سے شکوہ
    وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کمیونٹی کی شمولیت کے لئے ماس میڈیا آگاہی مہم شروع کریں
    ٹاسک فورس کا اجلاس:
    چیف سکریٹری کو ایئرپورٹ پر کم از کم 8 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی تعیناتی کی ہدایت
    کمشنر کراچی کو بلوچستان کے علاقے تفتان سے آنے والے تمام زائرین کی جانچ کی ہدایت
    محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ اس مقصد کے لئے ٹیسٹنگ کٹس کا بندوبست کریں۔

    پالیسی فیصلہ

    جمعرات (آج) کے علاوہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے تمام میچز بغیر شائقین کے کرنے کا فیصلہ
    کمشنر افتخار شہلوانی کو ہدایت کی کہ وہ اس فیصلہ کے بارے میں پی سی بی حکام کو آگاہ کریں۔ کمشنر نے اپنے موبائل فون پر پی سی بی حکام کو آگاہ کیا اور انہوں نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

    سندھ کابینہ کا متفقہ فیصلہ

    تعلیمی اداروں کو 30 مئی 2020 تک بند رکھنے کا فیصلہ
    کابینہ نے شادیوں ، سماجی اور مذہبی اجتماعات سمیت ہر قسم کے اجتماع کی حوصلہ شکنی کرنے کی بھی تجویز
    چیف سکریٹری کے ذریعے کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ مذہبی اسکالرز اور اقلیتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں اور اس پر بات کریں کہ موجودہ صورت حال میں مذہبی اجتماع کی کس طرح حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے۔

    (13 مارچ)
    اس تاریخ کا ڈیٹا نہیں مل سکا۔ یا پھر ہینڈآؤٹ جاری نہیں کیا گیا؟

    (14 مارچ)

    تمام اولیاء کرام کے مزارات و عرس تقریبات کی سرگرمیاں معطل ، شادی ہالز ، اور سینما ہالز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا
    تدریسی عمل، مدارس ، تربیت گاہوں ، کلبوں میں شادی، عوامی اجتماعات تین ہفتوں تک یعنی 5 اپریل تک معطل کرنے کا فیصلہ
    شادی کی تقریبات کو اپنے گھروں تک محدود رکھنے کا فیصلہ
    چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ اس طرح کے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں
    زائرین کے نمونے کراچی لانے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے اپنا ہیلی کاپٹر سکھر روانہ کیا
    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت آغا خان اور انڈس اسپتال کے ماہرین کو سکھر بھیج کر سہولیات کا معائنہ کروانے کا فیصلہ
    10 ملین ڈالرز کے ورلڈ بینک کے پروجیکٹ ’’ سندھ ریزلینس ‘‘ کو ’’ کورونا وائرس سپورٹ پروگرام ‘‘ میں تبدیل کرنے پر اتفاق
    تمام مجوزہ رقم و ینٹی لیٹرز ، آکسیجن سلنڈرز ، بیڈ اور دیگر آلات کی خریداری کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ
    25 ملین ڈالرز مزید ورلڈ بینک کی جانب سے سندھ میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مختص
    ہدایات:
    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ خاندانوں کاتعلقہ وائز ڈیٹا تیار کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی یا لاک ڈاؤن کی صورت میں لوگوں کی مدد کی جاسکے
    تمام مطلوبہ آلات سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے لیس 35 فیلڈ ہسپتال تیار کرنے کی ہدایت
    پی ڈی ایم اے پر زور دیا کہ وہ قرنطینہ مراکز میں خوراک ، پانی اور دیگر اشیاء کا انتظام کریں۔
    حال ہی میں تعمیر شدہ اسپتالوں کی عمارتوں میں ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں قرنطینہ کے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ
    وزیرمحنت کو ہدایت کی کہ وہ حال ہی میں کوٹری ، نوری آباد ، حیدرآباد ، شہید بینظیر آباد میں تعمیر شدہ لیبر اپارٹمنٹس میں آئیسولیشن سینٹر کا قیام عمل میں لائیں ۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا آئیسولیشن سینٹر کا دورہ:

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شہر کے نواح میں واقع ایک اسپتال گئے جہاں انہوں نے ایک نئے قائم شدہ قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام بستروں کا جائزہ لیا اور انڈس اسپتال کے توسط سے نئی خریدی گئی فیکلئلیٹ سوف آکسیجن ، وینٹیلیٹر ، بستر اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا ۔
    انڈس اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر باری نے وزیراعلیٰ سندھ کو انتظامات اور وہاں تعینات میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ہر ایک ضلعی ہیڈ کوارٹر میں اس طرح کی سہولیات / آئیسولیشن کے مراکز تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

    علمائے کرام کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کی ہدایات:

    وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مختلف مکاتب فکر اور فرقوں کے علماء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں
    علمائے کرام نے وزیراعلیٰ سندھ کے اقدامات کی تعریف کی اور انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

    (15 مارچ)

    تشویشناک مریضوں کو گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ کا دورہ

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک لیبارٹری کا دورہ کیا جہاں کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا رہے تھے انہوں نے ٹیسٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ انہیں اضافی کٹس مہیا کی جائیں۔

    پہلے سے کام کرنے والی لیب کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ضروری مشینری کی فراہمی کا حکم

    جناح اسپتال کے ایک نئے قائم کردہ آئیسولیشن وارڈ کا بھی دورہ

    وینٹی لیٹرز کی کمی کی شکایت پر وزیراعلیٰ سندھ نے فون پر چیف سکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ جناح اسپتال کو وینٹی لیٹرز فراہم کریں ۔

    عوامی آگاہی کیلئے جاری کردہ وڈیو پیغام

    کھانسی، بخار، جسمانی درد یا سانس لینے میں دقت ہونے پر 02199204452، 02199206565 یا 03160111712 پر کورونا وائرس کنٹرول روم پر رابطہ کرنے کریں

    نئے قرنطینہ مراکز

    کمشنر کراچی کو ہدایت کہ وہ کراچی میں محکمہ لیبر کے فلیٹوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کریں
    وزیراعلیٰ سندھ نے اس مقصد کے لئے 150 ملین روپے جاری کیے۔
    انڈس اسپتال کو نئے وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری سازوسامان فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    (16 مارچ)

    وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبے کے عوام پر زور کہ وہ سماجی اجتماع اور لوگوں سے ملنے سے گریز کریں، رضاکارانہ تنہائی کو اپنائیں جوکہ کورونا وائرس پر قابو پانے کا واحد حل ہے۔
    کمشنر کراچی کی رپورٹ کے بعد ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو رات 9 بجے بند کرنے کی تجویز پر غور/عوام کو تنبیہ
    عوامی اجتماعات ، شاپنگ مالز پر عوام کے ہجوم پر تشویش کا اظہار
    لاک ڈاؤن کی صورت میں کریانہ ،سپر اسٹورز، سبزی، مرغی و مٹن کی دکانیں بند نہ کرنے کا فیصلہ

    کمشنر کراچی اور آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ سینیٹائزر ، ڈیٹول اور ہینڈ واش ذخیرہ کرنے والے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں اور انکےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان سے کورونا وائرس کے مثبت رپورٹس شیئر کیے۔
    سندھ اسمبلی کی مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹیرین سے اجلاس منعقد کیا اور انھیں اٹھائے گئے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔

    (17 مارچ)

    صوبہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام سرکاری دفاتر(ماسوائے لازمی سروسز) جمعرات سے بند کرنے کا فیصلہ
    کل سے 15 دن کے لیے تمام شاپنگ مالز ، سی ویو ، ریسٹورنٹس اور الیکٹرانک مارکیٹ ، پبلک پارکس بند کرنے کا فیصلہ
    تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز 15 دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ
    ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو بھی بند کرنے کا فیصلہ
    بڑے ہوٹلز میں ریسٹورنٹس سروس بند اور آرڈرز پر کھانا گھروں کو بھیجنے کی ہدایت
    انٹر سٹی بس سروس بھی پرسوں سے بند کرنے کا فیصلہ
    وزیراعلیٰ سندھ کا 3 ارب روپے سے کورونا وائرس فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    فنڈ کی آڈٹ کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ جس میں تین سرکاری اور دو نجی حکام شامل کرنے کا فیصلہ
    سکھر قرنطینہ مرکز میں ہیلتھ اور پولیس سمیت دیگر عملہ کی حوصلہ افزائی، انعام مقرر
    سکھر زائرین کے گھروں میں ایک ماہ کا راشن بجھوانے کا فیصلہ
    ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کہ وہ نئے تعمیر ہونے والے اسپتالوں ، آر ایچ سی، ٹی ایچ کیو اسپتالوں کی بطور آئسولیشن مراکز ڈکلیئر کریں
    محکمہ صحت کو بھی ہدایت کی کہ وہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں تربیت کے لیے اپنے 3 لیب ٹیکنیشن بھیجیں ۔

    سکھر لیبر کالونی کے ایک بلاک کو ایک بڑے ہسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
    محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کے افسران کو زائرین سے متعلق ذمہ داری تفویض کی
    ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ ڈاکٹر عثمان چاچڑ کو ایئرپورٹ حکام ، امیگریشن ، وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کے ساتھ رابطے کی ذمہ داری دی
    سکریٹری آبپاشی ڈاکٹر سعید منگنیجو کو سکھر میں آئسولیشن سنٹر کی دیکھ بھال کرنے اور مریضوں کو منتقل کرنے اور دوائیوں کی فراہمی وغیرہ کے لئے ڈویژن کے مختلف اسپتالوں کے مابین رابطہ کا کام سونپا۔
    ایڈیشنل سکریٹری صحت فیاض عباسی کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال میں مریضوں کی نقل و حرکت کے لئے کوآرڈینیشن کرنے کا کام سونپا گیا ۔
    صابن کی تقسیم:
    چیف سکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ دیہی علاقوں کی یونین کونسلوں کو 10 لاکھ صابن مہیا کریں
    چیف سکریٹری پر زور دیا کہ وہ صابن کمپنیوں سے بات کریں اور صابن سبسڈی پر حاصل کریں
    اسپتالوں کو فنکشنل بنانا:
    چیف سکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر ز اور تعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں نئے تعمیر ہونے والے اسپتالوں کو فعال بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کریں ۔

    (18 مارچ)

    ایکسپو سینٹر میں آئسولیشن مرکز کا قیام
    وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے وفاقی حکومت سے ایکسپو سنٹر میں قرنطینہ سنٹر اور فیلڈ ہسپتال کے قیام کے لئے بات کی ہے۔ وفاقی حکومت نے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے اور اس حوالے سے کچھ رسمی کاروائیاں زیر التوا ہیں جو شام کے آخر تک مکمل ہوجائیں گی۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ایکسپو قرنطینہ سینٹر کیلئے بستروں اور دیگر ضروری سازوسامان کے لئے تمام تر انتظامات کریں۔
    وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
    دونوں وزراء اعلیٰ نے باہمی مشورے سے طے کیا کہ کے پی کے سے سندھ آنے والی اور سندھ سے کے پی کے جانے والی مسافربسیں کل سے روک دی جائیں ۔

    (19 مارچ)

    COVID-19 خطرے پر قابو پانے کیلیے7.21 ارب روپے بشمول 6.9 ارب روپے محکمہ صحت کو اور باقی رقم کمشنر سکھر کو ریلیز کردئیے گئے
    محکمہ صحت کو ادویات، سازوسامان، جنریٹرز، ڈائٹ چارجز، سینیٹائزرس، کٹس اور swabs کی خریداری کیلئے محکمہ صحت کو 6.9 ارب روپے جاری کیے ہیں۔
    کمشنر سکھر کو 16.7 ملین روپے اور 15.1 ملین روپے جاری کردیئے تاکہ وہ لیبر کالونی میں قرنطینہ مرکز کی تیاری، سازو سامان کی خریداری، گاڑیوں کی خرید اری، خوراک کا معاوضہ اور زائرین کی مناسب دیکھ بھال پر خرچ کریں جوکہ تفتان سے یہاں دو مراحل میں پہنچے ہیں۔
    محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹیسٹنگ گنجائش بڑھا دی
    انڈس اسپتال نے اپنی گنجائش 200 سے 800 تک بڑھا دی
    ضیاءالدین نے 50 ٹیسٹ، ایس آئی یو ٹی نے 100، اوجھا نے 100 اور آغا خان نے 200 ٹیسٹ ایک دن تک بڑھا دی
    ایس آئی یو ٹی میں ایک 23 بستروں کا قرنطینہ مرکز بنایا گیا ۔

    (22 مارچ)

    وزیراعلیٰ سندھ نے صحت سے متعلق اجلاس کیا جس میں لاک ڈاؤن کی جانب اشارا دیا

    مخیر حضرات کو سرکاری فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کی

    کیسکو ، سیپکو ، اور کے الیکٹرک کو ہدایات دی ہیں کہ جن لوگوں کا بل 4000 روپے تک ہے اُن سے مہینہ کا بل نہ لیں۔

    سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات بھی کی انھیں اپنے فیصلوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

    صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے مزدورو ں کی مالی معاونت کے لیے کورونا ایمرجنسی فنڈ قائم کیا
    وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا
    ’’سندھ حکومت کورونا ایمرجنسی فنڈ‘‘ اکائونٹ نمبر 03015594456100 سندھ بینک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرانے کی درخواست کی

    (23 مارچ)

    وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ٹاسک فورس کے 26 ویں اجلاس
    مقامی ٹرانسمیشن کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کا سخت فیصلہ کیا گیا

    اسپتالوں میں کورونا وائرس کے نمونوں کی ٹیسٹ کی مجموعی گنجائش 1200 یومیہ
    وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔
    25 مارچ سے صوبائی حکومت کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن دینے کیلیے محکمہ خزانہ کو ہدایت
    ایل پی آر کی ان کیشمنٹ، گریجویٹی اور کیمیو ٹیشن ادائیگیاں روک دی۔

    88 سالہ ریٹائرڈ شخص نے کورونا وائرس فنڈ کے لیے 1 ملین روپے کا چیک وزیراعلیٰ دیا۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق کو ایک خط لکھ کر صوبے کی ماہانہ کٹوتیاں نہ کرنے کی درخواست کی۔

    (24 مارچ)

    لیبر کالونی سکھر کے زائرین کو ایس او پی پر عمل کرنے کا پابند کیاگیا
    محکمہ صحت نے کورونا کیس میپنگ کا آغاز کیا
    انڈس اسپتال کی 18 موبائل کلینک گاڑیاں نمونے لینے کے لیے فراہم کی
    تمام دکانیں بشمول کریانے کی دکانیں رات8 بجے سے صبح 8 بجے تک بند رہنے کی ہدایت
    میڈیکل اسٹور کھلے رہنے،تمام بڑی صنعتیں بند اور بینکوں کی کچھ برانچز کھولنے کی ہدایت
    100 مشینیں خریدنے کے لیے بورڈ کو خریداری کرنے کے احکامات دے دیئے؛
    یومیہ اجرت اور دیگر مستحق افراد کی دیکھ بھال کے لئے مالی امداد / راشن فراہم کرنے کا فیصلہ
    وزیر توانائی امتیاز شیخ کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل
    وزیراعلیٰ سندھ نے ڈویژنل انتظامیہ کو341 ملین روپے جاری کردیئے

    (25 مارچ)

    وینٹیلیٹر ، پی پی ایز ، ریپڈ کٹ اینٹیجن ٹیسٹ مشینیں ، ٹیسٹنگ کٹس ، آر ٹی لیمپ ٹیسٹنگ مشینیں اور آر ٹی لیمپ کٹس اور پورٹیبل ایکس رے مشینیں خریدنے کی منظوری دی
    صحت کی 7 سہولیات کی جانچ کی مشینیں صوبے کی اسپتالوں کو مہیا کی گئیں
    ملیر کے 100 زائرین کے نمونے ٹیسٹ کیلیے بھیجنے کی ہدایت
    2366 نرسوں کو آفر آرڈر جبکہ 1000 ڈاکٹروں اور 500 لیب ٹیکنیشنوں کو بھرتی کرنے کی ہدایت
    چینی حکومت نے سندھ حکومت کو پانچ لاکھ فیس ماسک عطیہ کیے
    وزیراعلیٰ سندھ کا سیلانی ہیڈ آفس کا دورہ ، راشن پیکنگ سسٹم کا معائنہ

    (28 مارچ)

    سندھ بھر میں تمام آلات و سہولیات سے آراستہ 14 سی سی یو قائم کرنے کا فیصلہ
    تمام دکانیں سمیت کاروباری سرگرمیاں شام 5 بجے سے بند کرنے کا فیصلہ

    (30 مارچ)

    وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے سماجی دوری کو اختیارنے کرنے کا پیغام دیا

    نماز جمعہ کے دوران مساجد کے پیش اماموں اور دیگر کے خلاف درج تمام ایف آئی آرز واپس لینے کی ہدایت

    تمام جماعتوں سے مکمل تفصیلی غور و خوض کے بعد اجتماعات کو محدود کرنے کا فیصلہ

    (31 مارچ)

    وفاق کے ماتحت نادرا اور پی ڈی ایم اے سے مطلوبہ ڈیٹا لینے کی ہدایت
    (یکم اپریل)

    وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کورونا کے مقامی منتقلی کے کیسز کے اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
    وزیراعلیٰ سندھ نےوفاق کی جانب سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلیے ایس او پی تیار کرنے کی تجویز
    وفاق کی جانب سے صوبے میں سامان کی آمدورفت پر پابندی عائد کرنے کے تاثر کو وزیراعلیٰ سندھ نے رد کردیا
    وزیراعلیٰ سندھ نے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کی تجویز کی حمایت

    (3 اپریل)

    وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے 18 دنوں کے دوران کیسز میں 87 فیصد اضافہ پرتشویش کا اظہار
    وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق کو اجتماعی کاوشوں کے ساتھ کام کرنے کی تجویز پیش کی
    ماہرین کے اعتراض پر وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی ٹیسٹنگ کٹس کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا
    تھیلیسیمیا مریضوں کو خون کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت کے رینجنل بلڈ بینک کو ضروری ہدایات
    تمام ضلعی اسپتالوں کےاضافی وینٹی لیٹرز اور دیگر سازوسامان کو ٹریٹری کیئر ہسپتالوں کے دینے کی ہدایت
    رائے ونڈ سے تبلیغی جماعت کے بیشتر افراد میں کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ پر ضروری ہدایات

    (4 اپریل)

    ممتاز صنعتکار اور برآمدکنندگان سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات
    صنعتی برآمدگی کو انکے ایکسپورٹ آرڈر کے پیش نظر سہولت پر اتفاق
    لاک ڈاؤن کو فوری طور پر واپس نہیں لیا جاسکتا ہے لیکن 14 اپریل کے بعد اس میں نرمی لائی جاسکتی ہے۔
    مزدور کالونیاں رکھنے والی فیکٹریز/صنعتوں کو جزوی کھولنے یا کام کرنے کی اجازت پر اتفاق
    چھوٹے تاجروں نے ملازمین کی تنخواہوں کیلیے وزیراعلیٰ سندھ سے قرض کی استدعا
    وزیراعلیٰ سندھ سے 14 اپریل سے لاک ڈاؤن میں توسیع نہ کرنے کی درخواست

    (5 اپریل)

    کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ سے فیلڈ اسپتال ایکسپو سینٹر کیلیے 2 کروڑ 85 لاکھ روپے استعمال کیے گئے
    ایس او پی تیار کرنے کیلئے ماہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل
    14 کے اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کی صورت میں فیکٹریوں کو چلانے کے لئے ایک ایس او پی پر کام کیا جائے۔

    (6 اپریل)

    ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں آئسولیشن سینٹرز یقینی بنانے کی وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
    سٹی اسپتال میں آئسولیشن اور کراچی کے 6 اسپتالوں میں آئی سی یو قائم کرنے کا فیصلہ
    حیدرآباد ، سکھر ، گمبٹ ، خیرپور اور شہید بینظیر آباد میں آئسولیشن کی سہولت قائم کرنے کا فیصلہ
    لیاقت یونیورسٹی حیدرآباد، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج اسپتال سکھر میں آئسولیشن مرکز اور آئی سی یو قائم کرنے کا فیصلہ
    خریداری: وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ خریداری کمیٹی نے 200 تھرمل گن ،وائٹل سائن 50 مانیٹر ، 1000 ملی لیٹر کے 10000 سینیٹائزر ، 200 سرنج پمپ ،17 بی آئی پی اے پی سسٹم ، ریسوچن ٹیبلیٹ کے 300 پیکٹ ، آکسیجن سلنڈرز ، ریگولیٹرز ،ٹائویک سوٹ ،سینیٹائزرز کے لئے پمپ ، بائیو ہیزر بیگ ، تشخیصی نظام کے ساتھ پی سی آر کٹس ،ایکسٹریکشن کٹس ، وی ٹی ایم ، سی آر سسٹمز ، سکشن مشینیں خریدنے کی منظوری دی۔
    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ متعلقہ ڈاکٹروں کی جانب سے مطلوبہ مٹیریل جس کی منظوری ماہرین پر مشتمل خریداری کمیٹی نے دی ۔ ان کی ادائیگی ایمرجنسی فنڈ کمیٹی کے ذریعہ ہوگی جس میں چیف سکریٹری ، فیصل ایدھی ، مشتاق چھاپرا ، ڈاکٹر باری اور سیکرٹری خزانہ شامل ہیں ۔
    بی پی اپریٹس ، اسٹیتھوسکوپس ، 3 ایم سرجیکل ماسٹس ، وینٹیلیٹر ، مانیٹر ، موبائل ایکس رے اور ای سی جی مشینیں ، پی سی آر مشینیں ، آئی سی یو بیڈ ، انکینیٹرز ، پی سی آر مشینیں اور پوائنٹ آف کیئر مالیکیولر تشخیصی نظام خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    (7 اپریل)

    نجی اسپتالوں کے مالکان اور چیف ایگزیکٹو افسران کا وزیر اعلیٰ سندھ سے 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں توسیع کی اپیل

    (8 اپریل)

    چین کے 9 رکنی طبی ماہرین کے وفد کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات
    وزیراعلیٰ سندھ کا وفاقی حکومت کو دیگر ممالک سے آنے والے کو قریبی ہوٹل میں آئسولیشن میں رکھنے کی تجویز
    وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو پوسٹ لاک ڈاؤن کے عرصے کیلئے ایس او پی جاری کرنے کی بھی تجویز کی
    شب برات کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کاعوام کو اپنے گھروں میں رہتے ہوئے ملک و قوم اور وبا کے خاتمہ کیلیے دعائیں کرنے کی اپیل بھی مراد علی شاہ نے کی

  • سندھ حکومت وائرس کی آڑ میں علما اورمساجد کی بے توقیری سے باز آجائے،جمعیت علمائے اسلام کی وارننگ

    سندھ حکومت وائرس کی آڑ میں علما اورمساجد کی بے توقیری سے باز آجائے،جمعیت علمائے اسلام کی وارننگ

    کراچی:سندھ حکومت وائرس کی آڑ میں علما اورمساجد کی بے توقیری سے باز آجائے،جمعیت علمائے اسلام کی وارننگ،اطلاعات کےمطابق جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعہ کو بعض علاقوں کی مساجد میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کسی صورت برداشت نہیں۔

    قاری محمد عثمان نے کہا ہےکہ پولیس اور دیگر اہلکار مساجد کے اندر گھس کر حالات خراب کرنے کے بجائے باہر گیٹوں کو کنٹرول کریں۔ انتظامیہ اور ائمہ مساجد بھر پور تعاون کریں گے۔وائرس کی آڑ میں علماء اور مساجد کی بے توقیری برداشت نہیں کریں گے۔حکومت سندھ اور اعلی پولیس افسران کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے ہیں علماء کرام کے تعاون سے،خود بعض ناتجربہ کار پولیس افسران غلط فہمی پیدا کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہےکہ شہر کے مختلف علاقوں سے آئمہ مساجد اور علماء کرام نے فون پر قاری محمد عثمان کو صورتحال بتاتے ہوئے کہاکہ ہم نے کبھی بھی اعلان کرکے نہ لوگوں کو زبردستی مسجد میں بلایا ہے اورنہ پولیس سے عدم تعاون کا سوچا ہے۔ مکمل تعاون کے باوجود آئمہ مساجد کی تذلیل اچھا عمل نہیں۔

    قاری محمد عثمان نے کہا کہ کسی بھی علاقے کے ایس ایچ او کو دوران نماز مسجد میں داخل ہوکر گالم گلوچ سے احتراز کرنا چاہیئے۔ اس طرح حالات مزید خراب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وائرس کی زد میں ہے لیکن اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پورے ملک کو چھوڑکر مساجد اور علماء کی خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔انتظامیہ کی ذمہ داری ہیکہ مساجد کے دروازوں پر اہلکار تعینات کرکے لوگوں کو روکیں نہ کہ مساجد کا تقدس پامال کرتے ہوئے لوگوں کو ہراساں کریں۔

    قاری عثمان نے کہا ہے کہ انتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری کرے ائمہ مساجد کو انکا کام کرنے دیاجائے۔خومخواہ کی افراتفری نہ پیدا کی جائے۔قاری محمد عثمان نے شہر کے بعض علاقوں میں ہونے والے ناخوش گوار واقعات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سے رابطہ کرکے ان مسائل پر درگزر سے کام لینے کی درخواست کے ساتھ یہ کہا کہ پولیس اہلکاروں کو مساجد کے اندر گھسنے سے روکنے اور گیٹوں کو کنٹرول کرنے احکامات صادر کریں۔علماء کرام آئمہ مساجد بھرپور تعاون کریں گے۔

  • سندھ ہائیکورٹ نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر حکومتی پابندی کو درست قرار دے دیا،عوام کوتعاون کرنے کی ہدایت

    سندھ ہائیکورٹ نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر حکومتی پابندی کو درست قرار دے دیا،عوام کوتعاون کرنے کی ہدایت

    کراچی :مجھے محبت ان جوانوں سے ہے ،ستاروں پہ جوڈالتے ہیں کمند:وزیراعظم نے ٹائیگرفورس رجسٹریشن میں توسع کردی ،اطلاعات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے بھی کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر نماز جمعہ کے اجتماعات پر حکومت پابندی کو درست قرار دے دیا اور اس کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

    سندھ ہائی کورٹ میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے زبانی احکامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کی، حکومت کے احکامات قرآن و سنت اور آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کے برعکس ہیں۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو نے عدالت کو بتایا حکومت سندھ نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد نہیں کی بلکہ اجتماع میں لوگوں کی تعداد میں کمی کی ہدایت دی ہے، حکومت نے لوگوں کی زندگی بچانے کے لیے اقدامات کیے اور تین سے پانچ افراد تک مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کی اجازت ہے جبکہ لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے پیش نظر گھروں میں نماز ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔

    عدالت کی جانب سے درخواست گزار کا مؤقف غیر اطمنان بخش قرار دے دیا گیا اور عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔عدالت عالیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی سے متعلق حکومتی اقدامات کو درست قرار دے دیا۔دوران سماعت محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے علماء سے مشاورت اور نماز جمعہ کے متعلق فتوے بھی عدالت میں پیش کئے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماع پر پابند عائد ہے اور 12 سے ساڑھے 3 بجے کے دوران مکمل لاک ڈاؤن ہوتا ہے جس کے باعث شہریوں کی آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہوتی ہے۔لیکن آج بھی پیر آباد تھانے کی حدود میں نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود کرانے کی کوشش پر مشتعل افراد نے پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون ایس ایچ او زخمی ہوگئیں۔

    گزشتہ جمعے کو بھی کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ کا اجتماع کرنے پر پولیس نے منع کیا تو شہریوں نے پولیس پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے اور شہریوں نے پولیس اہلکاروں کو اپنے گھروں میں پناہ دے کر ان کی جان بچائی تھی۔

  • حکومت کواساتذہ پرترس آگیا،ایک سال مزید کنٹریکٹ میں اضافہ کردیا ، ٹیچربھی خوش،حکومت کو دعائیں دینے لگے

    حکومت کواساتذہ پرترس آگیا،ایک سال مزید کنٹریکٹ میں اضافہ کردیا ، ٹیچربھی خوش،حکومت کو دعائیں دینے لگے

    لاہور:حکومت کواساتذہ پرترس آگیا،ایک سال مزید کنٹریکٹ میں اضافہ کردیا ، ٹیچربھی خوش،حکومت کو دعائیں دینے لگے ،اطلاعات کےمطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکینڈری سکول اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کا اعلان کردیا، فیصلے سے لاہور کے گیارہ سو کنٹریکٹ اساتذہ مستفید ہونگے۔

    محکمہ سکول ایجوکیشن کے اعلان کے مطابق سکینڈری سکول اساتذہ کے کنٹریکٹ میں ایک سال کے لیے توسیع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ لاہور کے مختلف سکولوں میں گیارہ سو اساتذہ کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں، کنٹریکٹ میں توسیع کے لیے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سے اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا خدشہ تھا۔

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کورونا وائرس کی آڑ میں سی ڈی جی ایل اساتذہ کی ان سروس پروموشن کو لٹکا دیا۔ صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے تمام کیڈرز کے اساتذہ کی پروموشن کر دی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کئی سالوں سے اساتذہ کی ان سروس پروموشن روک رکھی ہے۔

    ذرائع کےمطابق حکومت کے اس فیصلے پر ٹیچربہت زیادہ خوش ہیں اورحکومت کو دعائیں دینے لگے ہیں، ٹیچرزیونین نے بھی حکومت کے اس فیصلے کوسراہا ہے اوراسے عوام دوست ، علم دوست قراردیا ہے

  • پاکستان میں کرونا کے کیس ہمارے اندازے کے مطابق کافی کم ہیںِ ،ڈاکٹر ظفر مرز

    پاکستان میں کرونا کے کیس ہمارے اندازے کے مطابق کافی کم ہیںِ ،ڈاکٹر ظفر مرز

    پاکستان میں کرونا کے کیس ہمارے اندازے کے مطابق کافی کم ہیںِ ،ڈاکٹر ظفر مرز

    باغی ٹی وی :کرونا کے حوالے سے ایک اچھی خبر ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیس ہمارے اندازے سے کافی کم ہیں۔

    تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں کووڈ 19 کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے پر بھی غور کیا گیا اور بتایا گیا کہ ان پاکستانیوں کو وطن واپس آ کر مروجہ ایس او پیز کے تحت چیکنگ کروانا ہوگی۔

    اجلاس میں بلوچستان کے چار سرحدی اضلاع کو ایران سے خوراک کی سپلائی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا کو بتایا کہ افغانستان کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت صرف کارگو کے لیے اجازت دی گئی ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دو طرفہ تجارت کے تحت تین روز کے لیے صرف غذائی اشیاء اور ادویات لے جانے کی اجازت ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیس ہمارے اندازے سے کافی کم ہیں۔ اندازے سے کم کورونا وائرس کے کیس سامنے آنا خوش آئند ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے 727 مریض صحتیاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے 26 لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے پلان وزیراعظم کو 12 اپریل کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سوموار کو وزیراعظم کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی

  • پاکستانیوں اللہ کا شکرادا کریں،یہاں حکومت اورمخیّرحضرات عزت سے مدد کررہےہیں،پوچھوامریکیوں سے ان کا حال

    پاکستانیوں اللہ کا شکرادا کریں،یہاں حکومت اورمخیّرحضرات عزت سے مدد کررہےہیں،پوچھوامریکیوں سے ان کا حال

    لاہور:پاکستانیوں اللہ کا شکرادا کریں،یہاں حکومت اورمخیّرحضرات عزت سے مدد کررہےہیں،پوچھوامریکیوں سے ان کا حال ،اطلاعات کےمطابق مہلک کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کی طاقت ور ترین معیشت اور سپر پاور ملک امریکا کے شہریوں کو بھی راشن کیلئے قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور کردیا۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مفت راشن بانٹنے والے اسٹور کے سامنے گاڑیوں اور لوگوں کی لمبی قطار لگ گئی۔لاس اینجلس میں ایک فوڈ اسٹور نے ضرورت مندوں کے لیے اشیائے خور و نوش کے پیکٹ تقسیم کیے۔مفت راشن لینے کے لیے اسٹور کے باہر ڈیڑھ کلومیٹر تک گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی، بارش کے باوجود راشن لینے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد لائن میں لگی رہی۔

    خیال رہے کہ کورونا کے باعث امریکا میں بے روزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر دس میں سے ایک امریکی بے روزگار ہوگیا ہے۔امریکا اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 16 ہزار 600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    امریکا میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیویارک ہے جہاں ایک لاکھ کیسز اور 7 ہزار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔