Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • جان لیوا وائرس کی ایک اور قسم  "کیلیفورنیا اسٹرین” پاکستان پہنچ گئی

    جان لیوا وائرس کی ایک اور قسم "کیلیفورنیا اسٹرین” پاکستان پہنچ گئی

    مہلک وائرس کی ایک اور قسم پاکستان پہنچ گئی ہے جس کو “کیلیفورنیا اسٹرین” کا نام دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ممکنہ طور پر 40 افراد کے نئے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق کوویڈ 19 کی ایک خطرناک قسم کا پتا لگایا گیا ہے جو کیلیفورنیا میں نمودار ہوئی اور برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک تک پھیل گئی تاہم اب پاکستان میں بھی اس کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے ڈیلٹا ویریئنٹ کو سب سے خطرناک قرار دیا

    ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ اب تک ایپسیلون کی پانچ مختلف اقسام پائی گئی ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ تمام ویکسینز اس نئے وائرس کے خلاف مؤثر ہیں ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وائرس پر قابو پالیا گیا ہے لیکن ختم نہیں ہوا اس لیے اس کے دوبارہ پھیلاؤ کے امکانات ہیں۔

    دوسری جانب وزارت قومی صحت (این ایچ ایس) اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ایک ویڈیو پیش کی جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ کووڈ 19 ویکسین کیسے کام کرتی ہے۔

    اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کی کوویڈ 19 کے لیے ٹیکنیکل لیڈ جینیوا میں مقیم ڈاکٹر ماریہ وان کیر خوو نے آن لائن خطاب میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ’’میو‘‘ سامنے آنے کے باوجود ڈیلٹا ویریئنٹ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ تمام ویریئنٹس سے زیادہ خطرناک ہے ڈ یلٹا ویریئنٹ اپنے سے پہلے کے ویریئنٹ کے مقابلہ میں دو گنا تیزی سے پھیلتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ زیادہ لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے سائنس دان کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

    کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس نہ لگوائیں ڈبلیو ایچ او کی اپیل

    عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی نئی قسم ’’میو‘‘ دریافت کی تھی جس کی شناخت پہلی بار جنوری 2021 میں جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں ہوئی تھی جو کولمبیا میں موجودگی کے بعد یورپ اور دیگر جنوبی امریکی ممالک میں رپورٹ ہوا ہے جنوبی امریکا سے باہر اس قسم کے کیسز برطانیہ، یورپ، امریکا اور ہانگ کانگ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اگرچہ عالمی سطح پر کووڈ کے مجموعی کیسز میں میو قسم کی شرح 0.1 فیصد سے بھی کم ہے مگر کولمبیا اور ایکواڈور میں یہ تیزی سے پھیل رہی ہے جہاں بالترتیب 39 اور 13 فیصد کیسز اس کا نتیجہ ہیں سائنسدانوں کی جانب سے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ نئی قسم زیادہ متعدی یا زیادہ خطرناک بیماری کا باعث تو نہیں بنتی۔

    بھارتی کھلاڑی برطانیہ میں کورونا پھیلانے لگےمگرریڈ لسٹ سے پھر بھی باہر

  • کورونا ویکسین لگوانے سے انکار، معروف کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے

    کورونا ویکسین لگوانے سے انکار، معروف کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے

    کورونا ویکسین نہ لگوانے پر معروف ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن میں شرکت کھٹائی میں پڑ گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ایمیگریشن کے وزیر نے کہا کہ کسی ایسے شخص کو آسٹریلیا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائےگی جس کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہوگی نوواک جوکووچ نے بھی اگر ویکسی نیشن نہ کرائی تو اسے بھی آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے نہیں دیا جائےگا ۔

    آسٹریلین وزیر کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی بھی آسٹریلین اوپن میں شرکت کا خواہش مند ہوا اس کیلئے کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینا لازمی ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ صرف کھلاڑیوں کیلئے نہیں بلکہ جو بھی آسٹریلیا کا سفر کرنا چاہتا ہے اس کیلئے کورنا ویکسین کی دو خوراکیں لینا ضروری ہوگا میرا مطلب ہے کہ آسٹریلیا کو ہر آنے والے کو ڈبل ویکسین لگانے کی ضرورت ہوگی۔

    انہوں نے کہا وائرس اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ آپ کا ٹینس کے بڑے کھلاڑی ہیں یا ایک عام شہری ہیں یا آپ نے کتنے گرینڈ سلم جیتے ہیں۔ اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے آپ کو ویکسین لگانے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب سربیائی کھلاڑی نے ویکسی نیٹڈ ہونے یا نہ ہونے کو ذاتی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنا سٹیٹس شیئر نہیں کرسکتا یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔

    واضح رہے کہ لندن کے دریائے ٹیمز کے کنارے نئے سال کے موقع پر آتش بازی کا مظاہر دوسرے سال بھی منسوخ کر دیا گیا گزشتہ سال کورونا کی بگڑتی صورتحال اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیو ائیر پر ہونے والی آتش بازی منسوخ کی گئی تھی لیکن اس بار کورونا کی صورتحال بہتر ہونے اور لاک ڈاون ختم ہونے کے باوجود ایونٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان نژاد میئر لندن صادق خان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کورونا وبا کی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے دریائے ٹیمز کے کنارے اس سال آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا تاہم نئے سال پر لندن میں دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

    میئر لندن کےترجمان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال وبائی امراض کی وجہ سے نیو ائیر کا شو قدرے مختلف انداز میں ہوا اور اس سال کئی دلچسپ نئے آپشنز کو نئے سال کی تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا "ہمیشہ کی طرح لندن نئے سال کا شاندار انداز میں استقبال کرے گا” ٹریفالگر اسکوائر میں اب بھی جشن ہوگا ، تفصیلات کا اعلان مقررہ وقت میں کیا جائے گا۔

  • پاکستان میں کرونا کیسزمیں کمی،چوبیس گھنٹے میں 20 اموات

    پاکستان میں کرونا کیسزمیں کمی،چوبیس گھنٹے میں 20 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا سے مزید 20 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 300 ہو گئی ہے، پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 640 ہو گئی ہے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین سات ریکارڈ کی گئی۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 603 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 12لاکھ 11ہزار 710 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں ،پنجاب میں 4لاکھ 38ہزرا 133، سندھ میں 4لاکھ 66ہزار 154، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76ہزار 950، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6ہزار 504 اور بلوچستان میں 33ہزار 133 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 34ہزار 406 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 370افراد کورونا سے متاثر ہوئے

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    @MumtaazAwan

    قبل ازیں این سی او سی نے ملک بھر میں بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس مقصد کیلئے سکولوں میں خصوصی مہم شروع کی جائے گی تاکہ بچوں کو باآسانی ویکسین لگائی جا سکے

    پنجاب کے 36 اضلاع کے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی پنجاب میں مارکیٹ اور کاروباری مراکز 10 بجے تک کھل سکیں گے ،پنجاب بھر میں ہفتہ کے ساتوں دن معمولات زندگی بحال رہیں گے،ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ کی 50فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی،ویکسی نیٹڈ افراد رات 12بجےتک ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں جا سکتے ہیں،آؤٹ ڈور ڈائننگ میں بھی رات 12بجے تک ویکسی نیٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہو گی

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 17 اموات

    پاکستان میں کرونا سے مزید 17 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 720 کرونا مریض سامنے آئے جبکہ 17 اموات ہوئی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 17 اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 269 ہو گئی ہے، 720 مریضوں کی بعد کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار384 ہوگئی ہے،این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44 ہزار831 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.60 فیصد رہی

    پنجاب میں 24گھنٹے میں کورونا کے مزید221 کیس سامنے آئے،صوبہ بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 437,807 ہو گئی اب تک4 لاکھ 15ہزار506مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں،صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 9,462 ہو گئی ہے۔24گھنٹے میں لاہور میں کورونا سے 3 اموات رپورٹ ہوئیں ،این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار486،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار774، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار445، بلوچستان میں 33 ہزار120، آزاد کشمیر میں 34 ہزار397 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار369 ہو گئی ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا کے سبب پنجاب میں 12 ہزار 842 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار529، خیبرپختونخوا 5 ہزار683، اسلام آباد 937، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 352 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے

    اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے پنجاب کے 36 اضلاع کے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی پنجاب میں مارکیٹ اور کاروباری مراکز 10 بجے تک کھل سکیں گے ،پنجاب بھر میں ہفتہ کے ساتوں دن معمولات زندگی بحال رہیں گے،ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ کی 50فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی،ویکسی نیٹڈ افراد رات 12بجےتک ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں جا سکتے ہیں،آؤٹ ڈور ڈائننگ میں بھی رات 12بجے تک ویکسی نیٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہو گی

    انڈور شادیوں کی تقریبات میں صرف 300 ویکسی نیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی جبکہ آؤٹ ڈور شادیوں میں صرف 500 ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہو گی تمام مزارات مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے کھلیں رہیں گے جبکہ سینما گھر، کانٹیکٹ اسپورٹس اور جمز مکمل ویکسینٹڈ افراد کے لیے کھلے رہیں گے تمام نجی و سرکاری دفاتر بھی معمول کے اوقات میں 100 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرسکیں گے جبکہ ریل سروس بھی 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی این سی او سی نے اپیل کی ہے کہ عوام ویکسی نیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پر اپنائے

    پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی آ رہی ہے جسکے بعد این سی او سی نے اہم فیصلے کئے، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 252 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید893 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 664 ہوگئی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 52 ہزار 589 کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی

    @MumtaazAwan

    قبل ازیں این سی او سی نے ملک بھر میں بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس مقصد کیلئے سکولوں میں خصوصی مہم شروع کی جائے گی تاکہ بچوں کو باآسانی ویکسین لگائی جا سکے

    نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ

    لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن

    نواز شریف اخلاقی جواز کھو بیٹھے، انقلاب کا بینڈ باجا پھر بجنا شروع

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ہوشیار، کرونا ویکسین کا گھن چکر شروع،ویکسین نہ لگوائی تو زندگی رک جائے گی

  • پاکستان میں کورونا سے مزید28 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید28 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید28 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 47ہزار934کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید ایک ہزار16 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 61 ہزار685 ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 201 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 64ہزار142،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار366، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار32، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار312، بلوچستان میں 33 ہزار100، آزاد کشمیر میں 34 ہزار372 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار361 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 808 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار514، خیبرپختونخوا 5 ہزار666، اسلام آباد 935، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 352 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • لندن:کورونا کے باعث مسلسل دوسری بار نئے سال کے موقع پر آتش بازی منسوخ

    لندن:کورونا کے باعث مسلسل دوسری بار نئے سال کے موقع پر آتش بازی منسوخ

    کورونا وبا: لندن کے دریائے ٹیمز کے کنارے نئے سال کے موقع پر آتش بازی کا مظاہر دوسرے سال بھی منسوخ کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال کورونا کی بگڑتی صورتحال اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیو ائیر پر ہونے والی آتش بازی منسوخ کی گئی تھی لیکن اس بار کورونا کی صورتحال بہتر ہونے اور لاک ڈاون ختم ہونے کے باوجود ایونٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    سعودی عرب :عمرہ کے لئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی قرار

    پاکستان نژاد میئر لندن صادق خان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے دریائے ٹیمز کے کنارے اس سال آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا تاہم نئے سال پر لندن میں دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

    246 دنوں کیلئے لاک ڈاؤن: میلبورن نے سابقہ ​​ریکارڈ ہولڈر بیونس آئرس کو پیچھے…

    میئر لندن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال وبائی امراض کی وجہ سے نیو ائیر کا شو قدرے مختلف انداز میں ہوا اور اس سال کئی دلچسپ نئے آپشنز کو نئے سال کی تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہمیشہ کی طرح لندن نئے سال کا شاندار انداز میں استقبال کرے گا” ٹریفالگر اسکوائر میں اب بھی جشن ہوگا ، تفصیلات کا اعلان مقررہ وقت میں کیا جائے گا۔

    کورونا کی تیسری لہربھارت کوتباہ کرکے رکھ دے گی:بھارتی ڈاکٹرنے ڈرا دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا وبا کی بدترین صورتحال کے باعث دنیا بھر میں نیو ائیر کے موقع پر ہونےوالی تقریبات منسوخ کر دی گئیں تھیں جو تقریبات منعقد ہوئیں ان میں عوام کی شرکت ممنوع یا محدود کی گئی تھی۔

    کوویڈ ویکسین سائنو ویک کے استعمال کی افادیت پر نئی تحقیق

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید18 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 42ہزار476 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 689 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار648 ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 152 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.62 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 63ہزار167،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار48، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار442، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار201، بلوچستان میں 33 ہزار83، آزاد کشمیر میں 34 ہزار354 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار353 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار792 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار502، خیبرپختونخوا 5 ہزار650، اسلام آباد 933، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 350 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • ماہ ربیع الاول میں محفل میلاد اورسیرت کانفرنسوں کیلئے این سی او سی کی خصوصی ہدایات جاری

    ماہ ربیع الاول میں محفل میلاد اورسیرت کانفرنسوں کیلئے این سی او سی کی خصوصی ہدایات جاری

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے ماہ ربیع الاول میں محفل میلاد اور سیرت کانفرنسوں کے انعقاد کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

    باغی ٹی وی : این سی او سی کی جانب سے جاری کردی ہدایات کے مطابق محفل میلاد کے دوران ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے جبکہ علماء اور نعت خوانوں کی مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہےجلوسوں کی تعداد کو کم کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔

    این سی او سی کے جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ دسویں ربیع الاول کو خصوصی ویکسینیشن کیمپوں کا قیام کر کے محفل میں شرکت کرنے والے افراد کی ویکسینیشن کو موقع پر یقینی بنایا جائے گا۔

    پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات 28ہزار سے تجاوز

    محفل میلاد اور سیرت کانفرنسوں کے انعقاد کا مقام کھلا اور کشادہ ہونا چاہیے وینٹیلیشن کے بہتر انتظام کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے 6فٹ سماجی فا صلے کو برقرار رکھنا لازمی ہے۔ مسجد یا پنڈال انتظامیہ سماجی فاصلے کے نشانات کوواضح کریں۔

    علاوہ ازیں داخلی راستوں پر تمام افراد کی تھرمل اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے ماسک کی دستیابی اورداخلی دروازوں پر سینیٹائزر اور ہاتھ دھونے کا انتظام ہونا ضروری ہے۔

    ہیلتھ ڈیسک قائم کیے جائیں تاکہ کھانسی، فلو اور بخار کی علامات والے افراد کی پنڈال میں عدم شرکت کو یقینی بنا جا سکے پنڈال میں ہجوم کی بھگدڑ سے بچنے کے لیے ، صرف پیکڈ فوڈ شرکاء میں تقسیم کیا جائے صرف لائسنس یافتہ/روایتی جلوسوں کوکوویڈ ایس او پیزکی پابندی کے ساتھ اجازت دی جائے-

    ورزش سے کینسر جیسے خطرناک مرض کو بھی قابو پایا جا سکتا تحقیق

    مقدس اشیاء کو چھونے، چومنے یا گلے لگانے سے گریز کریں۔ این سی او سی نے آرگنائزنگ کمیٹیز کوجلوسوں کے دوران حکومتی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے رضاکاروں کی خدمات کو بروئے کار لانے کے احکامات دیئے ہیں۔

    سرکاری اور نجی میڈیا ہاؤسز کو براہ راست نشریات کی تجویز دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ گھروں میں رہ کر محافل میں شرکت کرپائیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے مزید28 افراد جاں بحق ہوگئےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43ہزار389کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزیدایک ہزار 4 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ساس بہو کے جھگڑے نے ایک شخص کی جان لے لی

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار959 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 134 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 62ہزار859،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار974، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار197، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار153، بلوچستان میں 33 ہزار76، آزاد کشمیر میں 34 ہزار350 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار350 ہو گئی ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت کا عشرہ رحمت اللعالمین نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا اعلان,

  • پاکستان  میں کورونا سے مجموعی اموات 28ہزار سے تجاوز

    پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات 28ہزار سے تجاوز

    پاکستان میں کورونا سے مزید28 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43ہزار389کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزیدایک ہزار 4 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار959 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 134 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 62ہزار859،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار974، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار197، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار153، بلوچستان میں 33 ہزار76، آزاد کشمیر میں 34 ہزار350 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار350 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 785 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار497، خیبرپختونخوا 5 ہزار645، اسلام آباد 932، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 350 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔