Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق

    کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 51ہزار796کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزیدایک ہزار664 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار202 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 831 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3.21 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 58ہزار697،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار260، پنجاب میں 4 لاکھ 32 ہزار190، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار590، بلوچستان میں 32 ہزار943، آزاد کشمیر میں 34 ہزار193 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار329 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 661 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار414، خیبرپختونخوا 5 ہزار559، اسلام آباد 926، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • پنجاب میں پھرلاک ڈاؤن نافذ؛کہاں اورکیسے عمل کیا جائے گا ساری تفصیلات آگئیں

    پنجاب میں پھرلاک ڈاؤن نافذ؛کہاں اورکیسے عمل کیا جائے گا ساری تفصیلات آگئیں

    لاہور:پنجاب میں پھرلاک ڈاؤن نافذ؛کہاں اورکیسے عمل کیا جائے گا ساری تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق لاک ڈاون کا اطلاق یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک راولپنڈی کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہو گا۔ مارکیٹ اور ‏کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ اتوار کے دن مکمل چھٹی ہو گی۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے 50فیصد ‏آکوپینسی کے ساتھ انڈور ڈائننگ کی رات 11:59 تک اجازت ہو گی۔ آؤٹ ڈائننگ کی بھی رات 11:59 تک صرف ‏ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے اجازت ہو گی۔

    انڈور شادیوں کی تقریبات صرف 200 ویکسی نیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی۔ آؤٹ ڈور شادیوں ‏میں صرف 400 ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہو گی تمام مزارات پر صرف 30 سال سے زائد عمر کے ویکسی نیٹڈ ‏افراد کو جانے کی اجازت ہو گی۔

    سینما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے البتہ انڈور اجتماعات میں صرف200 ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہوگی۔ ‏آؤٹ ڈور اجتماعات میں 400 ویکسی نیٹڈ افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی۔

    کانٹیکٹ اسپورٹس پر مکمل پابندی رہے گی۔ جم صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے کھلیں گے۔ تمام نجی و سرکاری ‏دفاتر 100 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرسکیں گے۔

    پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد ویکسی نیٹڈ مسافروں کے ساتھ ساتوں دن چل سکے گی۔ تفریحی مقامات 50 فیصد ‏کپیسٹی کے ساتھ کھل سکیں گے۔ ‏کنٹرولڈ سیاحت کے لیے صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو اجازت ہو گی۔ تمام تعلیمی ادارے ہفتے کے تین تین دن 50 ‏فیصد حاضری کے ساتھ کھل سکیں گے۔

  • کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے

    کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے

    لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے تیار کر لیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے ناک میں ڈالے جانے والے اسپرے کو فوکس ویل کا نام دیا ہے جو کورونا وائرس سے آسانی سے متاثر ہونے والے افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس اسپرے کو بھارت میں 600 تندرست ایسے طبی کارکنان پر آزمایا گیا ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مدد کر رہے تھے ناک کے دونوں نتھنوں میں ایک مرتبہ اسپرے کرنے کے بعد یہ 8 گھنٹے تک کسی وائرس کے حملے کو محفوظ رکھتا ہے اور اسپرے کی افادیت 66 فیصد ظاہر ہوئی یعنی 66 فیصد افراد کورونا کی وبا سے محفوظ رہے۔

    اسپرے کو تیار کرنے والے برطانوی سرجن اور اسٹارٹ اپ کے سربراہ راکیش اوپل نے اپنی ایجاد کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ویکسین ہی اس وبا سے سب سے مؤثر تحفظ فراہم کرتی ہے تاہم انہوں نے اس ناک کے اسپرے کو حفاظتی لباس جیسا اہم قرار دیا ہے۔

    ڈاکٹر راکیش کے مطابق اس چھوٹے سے اسپرے کو اپنے بیگ میں رکھا جاسکتا ہے اور دن میں کئی بار استعمال کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے ان کے مطابق اسپرے میں شامل طاقتور ترین اجزا کورونا وائرس کو صرف 30 سیکنڈ میں تباہ کر دیتے ہیں اور ناک کے اندر کئی گھنٹے تک موجود رہتے ہیں۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر اینجیلا رسل نے کورونا وائرس روکنے والے ناک کے اسپرے کو ایک اہم ایجاد قرار دیا اگرچہ وہ اس تحقیق اور ایجاد کا حصہ نہیں رہیں لیکن انہوں نے کہا کہ یہ اسپرے دنیا کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتا ہے۔

    ویکسینیشن کے لئے حکمت عملی سخت کرنے کا فیصلہ

    کورونا ویکسین لگوانے پر 100 ڈالر ملیں گے

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 39 ہلاکتیں

    پاکستان میں کورونا سے مزید 39 ہلاکتیں

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44ہزار116کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 1 ہزار742 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار127 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 729 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 57ہزار458،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار796، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار09، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار417، بلوچستان میں 32 ہزار916، آزاد کشمیر میں 34 ہزار127 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار321 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 617 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار382، خیبرپختونخوا 5 ہزار537، اسلام آباد 923، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 348 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • یکم اکتوبر سے ویکسینیشن کی بنیاد پر بندشوں کا فیصلہ ،اسد عمر کا اعلان

    یکم اکتوبر سے ویکسینیشن کی بنیاد پر بندشوں کا فیصلہ ،اسد عمر کا اعلان

    یکم اکتوبر سے ویکسینیشن کی بنیاد پر بندشوں کا فیصلہ ،اسد عمر کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسین کورونا سے نجات کا واحد حل ہے ،

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی 40فیصد ویکسی نیشن والے شہروں میں پابندیاں نرم کررہے ہیں، 8شہروں کے علاوہ باقی شہروں میں پابندیاں 15اکتوبر تک برقرار رہیں گی،8 شہروں میں یکم اکتوبر سے انڈور اجتماعات میں 400 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی،8شہروں میں یکم اکتوبر سے آوٹ ڈور اجتماعات میں 1000لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی، 8 شہروں میں یکم اکتوبر سے انڈور اجتماعات میں 300 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی،یکم اکتوبر سے8شہروں میں مزارات مکمل طور پر کھولے جارہے ہیںیکم اکتوبر سے 8 شہروں میں شادی کی تقریبات روزانہ ہوسکیں گی، 40فیصدسےکم ویکسی نیشن والےعلاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی،یکم اکتوبر سے ائرلائنز میں مسافروں کو کھانا فراہم کیا جائے گا، 8شہروں میں یکم اکتوبر سے تمام ریسٹورانٹس کھلے رہیں گے وبا سے نکلنے کا بنیادی طریقہ صرف ویکسین لگوانا ہے یکم اکتوبر سے ویکسینیشن کی بنیاد پر بندشوں کا فیصلہ ہوگا دنیا سمجھ چکی ہے اس وبا سے نکلنے کا طریقہ ویکسی نیشن ہے،

    @MumtaazAwan

    قبل ازیں این سی او سی نے ملک بھر میں بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس مقصد کیلئے سکولوں میں خصوصی مہم شروع کی جائے گی تاکہ بچوں کو باآسانی ویکسین لگائی جا سکے

    نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ

    لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن

    نواز شریف اخلاقی جواز کھو بیٹھے، انقلاب کا بینڈ باجا پھر بجنا شروع

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    قبل ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے پٹرول پمپس پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کرنا شروع کردیے،اب پٹرول صرف انکو ملے گا جس نے کورونا ویکیسن لگوائی ہوگئی ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں اور پٹرول پمپس پر چیکنگ جاری ہے،کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو چیک کیا جا رہا ہے.اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا ڈی ایچ اے کے علاقے میں متحرک ہین اور ڈی ایچ اے کے علاقے میں پٹرول پمپس ڈلوانے کے لئے آنے والوں کی چیکنگ کی جار ہی ہے

    ہوشیار، کرونا ویکسین کا گھن چکر شروع،ویکسین نہ لگوائی تو زندگی رک جائے گی

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 52 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 52 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 52 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار560کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 43 ہزار 385 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 690 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار897،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار548، پنجاب میں 4 لاکھ 30 ہزار353، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار287، بلوچستان میں 32 ہزار888، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 101 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار311 ہو گئی ہے۔

    بیرون ملک سے آنیوالے کورونا کا شکار مسافروں کی تعداد میں اضافہ، باچا خان ایئر پورٹ پراقدامات مزید…

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 595افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار379، خیبرپختونخوا 5 ہزار525، اسلام آباد 922، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 348 اور آزاد کشمیر میں 737 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

    کوویڈ ویکسین سائنو ویک کے استعمال کی افادیت پر نئی تحقیق

  • کورونا ویکسین لگوانے پر 100 ڈالر ملیں گے

    کورونا ویکسین لگوانے پر 100 ڈالر ملیں گے

    نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں کورونا ویکسین لگوانے والے کو 100 ڈالر یعنی 17 ہزار پاکستانی روپے ملیں گے –

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے 100 ڈالر کی رقم انعام کا اعلان کر رکھا ہے جس کے صرف 2 روز باقی رہ گئے

    نیویارک میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین جانسن اینڈ جانسن کی پہلی خوراک لگوانے پر 100 ڈالر یا اپنی پسند کا گفٹ کارڈ ملیں گے۔

    بیرون ملک سے آنیوالے کورونا کا شکار مسافروں کی تعداد میں اضافہ، باچا خان ایئر پورٹ پراقدامات مزید…

    رپورٹ کے مطابق 12 سے 15 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کے لیے ان کے والدین یا سرپرست کا ہمراہ ہونا ضروری ہے جبکہ 16 اور 17 سال کے افراد کے پاس والدین یا سرپرست کا لکھا ہوا نوٹ ہونا ضرروی ہے تاکہ فائزر ویکسین لگائی جا سکے اور جس کے بدلے انہیں 100 ڈالر کا انعام ملے۔

    ویکسینیشن کے لئے حکمت عملی سخت کرنے کا فیصلہ

    اعلان کے مطابق ہر شخص مفت ویکسین لگوا سکتا ہے اور ان کی نجی معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا تاکہ ان کی امیگریشن کی حیثیت متاثر نہ ہوں اس کے لیے لوگ گھروں میں بھی ویکسین لگوانے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے باوجود بھی انہیں پہلی خوراک پر 100 ڈالر کا انعام ملے گا۔

    رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد 28 روز بعد بوسٹر فائزر کی خوراک لگوا سکتے ہیں۔ جس کے لیے ویکسینیشن کارڈ کے علاوہ کسی بھی دستاویزات کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    کوویڈ ویکسین سائنو ویک کے استعمال کی افادیت پر نئی تحقیق

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصد

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصد

    پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید41 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44ہزار116کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 1 ہزار400 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 638 ہو گئی ہےاور مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار343،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار353، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار655، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار217، بلوچستان میں 32 ہزار875، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 47 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار308 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 575افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار361، خیبرپختونخوا 5 ہزار514، اسلام آباد 919، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 348 اور آزاد کشمیر میں 737 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی

    پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید31 افراد جاں بحق ہوگئے –

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48ہزار 732کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 1 ہزار757کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ40ہزار425 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار597 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.60 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار808،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 210، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار81، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار21، بلوچستان میں 32 ہزار861، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 46اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 299 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 559افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار350، خیبرپختونخوا 5 ہزار507، اسلام آباد 916، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 346 اور آزاد کشمیر میں 735 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے-

  • بیرون ملک سے آنیوالے کورونا کا شکار مسافروں کی تعداد میں اضافہ، باچا خان ایئر پورٹ پراقدامات مزید سخت

    بیرون ملک سے آنیوالے کورونا کا شکار مسافروں کی تعداد میں اضافہ، باچا خان ایئر پورٹ پراقدامات مزید سخت

    بیرون ملک سے آنے والے کورونا کا شکار مسافروں کی تعداد میں اضافہ، باچا خان ایئر پورٹ پر انتظامیہ نے اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، بغیر کورونا ٹیسٹ کئے مریض پشاور پہنچ جاتے ہیں-

    محکمہ صحت کے مطابق کئی بیرون ملک ایئر پورٹس پر کورونا ٹیسٹنگ کا نظام معیاری نہیں غیر معیاری ٹیسٹ کے باعث خیبرپختونخوا اور پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے جس کے باعث باچا خان ایئے پورٹ پر انتظامیہ نے اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔

    کوویڈ ویکسین سائنو ویک کے استعمال کی افادیت پر نئی تحقیق

    ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران بیرون ملک سے آنے والے 150 سے زائد کورونا سے متاثرہ افراد پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پہنچے، گزشتہ روز دوحا سے پاکستان پہنچنے والے 140 مسافروں میں سے 30 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جن میں خواتین اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں متاثرہ افراد کو 1122 کے ذریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44ہزار 712کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزیدایک ہزار780کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ38ہزار668 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار566 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.98 فیصد رہی۔

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے-

    سندھ سےگُڈّ گورننس کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا