Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • چین  میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس چین سے پھیلا اور اب دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 36 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، امریکا مریضوں کے حساب سے پہلے نمبر پر آ گیا ہے، دنیا بھر میں کرونا تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے تا ہم چین میں کرونا کا پہلا مریض صحتیاب ہو گیا ہے

    کرونا وائرس کس سے پھیلا تھا، ؟ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے بارے میں دنیا جاننا چاہ رہی تھی کہ اسکا پہلا مریض کون تھا، امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کا پہلا مریض ایک خاتون تھی جس جھینگا مچھلی بیچتی تھی اور اب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو چکی ہے،

    کرونا وائرس کے پہلے مریض کی عمر 57 سا ہے اور اس کا نام ویئی گائکسین ہے، یہ خاتون کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد تین ماہ تک ہسپتال میں رہی، تا ہم جنوری میں مکمل صحتیاب ہو گئی ہے،وہ ووہان میں مچھلی بیچتی تھی اور 10 دسمبر کو اس میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی.

    ایک اور اخبار مرر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی پہلی مریض خاتون کی طبیعت جب خراب ہوئی تو اس نے بخار اور نزلہ سمجھا وہ مقامی کلینک میں گئیں جہاں بخار کی دوا دی گئی تا ہم ان دواؤں سے جب طبیعت ٹھیک نہیں ہوئی تا متاثرہ خاتون ووہان کے الیونتھ ہسپتال میں پہنچی، وہاں سے ملنے والی دوائی سے بھی جب آرام نہ آیا تو وہ ووہان کے سب سے بڑے ہسپتال ووہان یونین میں گئیں.

    ووہان یونین میں انکشاف ہوا کہ تین چار روز سے اس طرح کے مریض آ رہے ہیں جن کو بخار ہے لیکن آرام نہیں آ رہا، ڈاکٹروں نے جب تفصیلی معائنہ اور جانچ پڑتال کی تو کرونا کی تشخیص سامنے آئے،جس کے مطابق پہلی مریضہ سمیت تمام مریضوں کو قرنطینہ کر دیا گیا.

    قبل ازیں کرونا وائرس کے پہلے مریض کے حوالہ سے مختلف دعوے کئے جا رہے تھے، لینسیٹ میڈیکل جنرل کے مطابق کرونا وائرس کا پہلا مریض یکم دسمبر کو چین کے شہر ووہان میں سامنے آچکا تھا ۔ یونیورسٹی آف سڈنی کے پروفیسر ایڈورڈ ہومس کے مطابق بھی کرونا وائرس کا پہلا مریض کون ہے اس کی جانچ ایک مشکل کام ہے کیونکہ جب کرونا کی تشخیص سامنے آئی تھی تو اسوقت کئی مریض سامنے آ چکے تھے ۔

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون مریضہ جب ہسپتال داخل ہوئیں تو انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں یہ بیماری گوشت مارکیٹ میں مشترکہ بیت الخلا استعمال کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ اس مارکیٹ سے کورونا وائرس کے 24 کیسز سامنے آئے تھے جو کہ ابتدائی دنوں کے تھے ۔ متاثرہ پہلی مریضہ کا کہنا تھا کہ اگر چینی حکومت نے کرونا وائرس کے حوالہ سے اسکے خلاف کوئی جلد قدم اٹھایا ہوتا تو شاید ہلاکتیں کم ہوتیں.

  • کرونا وائرس، دارالعلوم دیو بند نے کی حکومت کو بڑی پیشکش

    کرونا وائرس، دارالعلوم دیو بند نے کی حکومت کو بڑی پیشکش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، کرونا سے 30 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،ایسے حالات میں دارالعلوم دیو بند نے بڑا اعلان کیا ہے

    بھارت میں مسلمانوں کے سب سے بڑے مدرسہ دارالعلوم دیو بند نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ ان کی عمارت آئسولیشن سنٹر کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے، اس ضمن میں دارالعلوم دیو بند کے مفتی ابولقاسم نعمانی نے حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر حکومت چاہے تو کرونا کے مریضوں کے ہماری عمارت میں آئسولیشن سنٹر بنا سکتی ہے

    دارالعلوم دیوبند کے مہتمم نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ دارالعلوم کی جی ٹی روڈ پر واقع بلڈنگ دار القران کو آئسولیشن وارڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے

    دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے عالمی سطح پر حد درجہ تشویش ناک صورتحال پیداکردی ہے۔ اس آفاقی آفت اور بحران کی زد میں اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اور سد باب کے لئے محض حکومتی اقدامات پر اکتفا نہیں کیا جا سکتا اس کے لئے ہر ذمہ دار شہری کو اپنے اختیارات اور وسائل کے اعتبار سے ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ۔ دارالعلوم دیوبند اگر چہ ایک خالص تعلیمی ادارہ ہے تاہم کسی بھی ضرورت کے وقت اور آزمائش کی گھڑی میں اس کی جانب سے حتی المقدور تعاون پیش کیا جاتارہاہے۔ اس وقت بھی اس شدید بحران کی صورت میں دارالعلوم دیوبند حاضر ہے۔

    مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ دارالعلوم انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ خدانخواستہ اگر حالات بہتر نہیں ہوتے اور اگر کوئی زیادہ ہنگامی صورت حال سامنے آتی ہے تو ادارے کی ایک بڑی بلڈنگ آئی سو لیشن وارڈ کے لئے مختص کی جائے گی، چنانچہ جی ٹی روڑ کے نزدیک ’’دارالقرآن ‘‘ کی عمارت کا تعین اس کے لئے کردیاگیاہے،دمحکمہ صحت اس عمارت کو کسی بھی وقت آئی سو لیشن وارڈ میں منتقل کرسکتاہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں لاک ڈاون کا آج ساتواں روز ہے ، لیکن مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ وزارت صحت کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک متاثرین کی تعداد بارہ سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ تیس سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں

  • تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، احتیاطی طور پر بھارت میں 21 روز کے لئے کرفیو نافذ کیاگیا ہے تا ہم دہلی میں کرفیو سے قبل تبلیغی مرکز میں 18 مارچ کو ایک اجتماع ہوا تھا جس میں 400 کے قریب لوگ شامل ہوئے تھے، اب دہلی کے علاقے حضرت نظام الدین سے 200 کے قریب تبلیغی جماعت کے افراد کو کرونا وائرس کے شبہہ میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے

    دہلی میں تبلیغی مرکز کے علاقے میں کرونا کے اتنے کیسز سامنے آنے کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے تبلیغی مرکز کے عہدیداران کے خلاف مقدمے کا حکم دیا ہے، دہلی سرکار کا کہنا ہے کہ تبلیغی مرکز نے کرونا کے حوالہ سے جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی ہے، اسلئے مرکز کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی

    دہلی پولیس نے تبلیغی مرکز کے گرد تمام علاقے کو خالی کروا لیا ہے،اس علاقے کی ڈرون کی ذریعہ نگرانی بھی جاری ہے تا کہ کرفیو کی خلاف ورزی نہ ہو سکے،اس علاقے میں کرونا کے کتنے مریض ہیں اس کے بارے میں نہیں بتایا جا رہا البتہ 200 افراد کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں کہ یہ اجتماع کس کی اجازت سے ہوا، بعد ازاں کاروائی بھی کریں گے.

    واضح رہے کہ تبلیغی مرکز نظام الدین میں ایک اجتماع میں 4 سو کے قریب افراد شامل ہوئے تھے۔ دہلی میں نظام الدین مرکز کو اسلام کی نشرواشاعت کا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں کئی ممالک کے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔ تا ہم اب پولیس اس مرکز کے خلاف وزیراعلیٰ کے حکم پر کاروائی کرے گی.

    خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے 21 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں

  • آزمائش کی اس گھڑی میں‌ ایمرا کا صحافیوں اور ان کے اہل خانہ  کے لیے مستحسن قدم

    آزمائش کی اس گھڑی میں‌ ایمرا کا صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے مستحسن قدم

    آزمائش کی اس گھڑی میں‌ ایمرا کا صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے مستحسن قدم

    باغی ٹی وی :ایمرا نے پاکستان بھر میں صحافتی کمیونٹی کے لئے ( ایمرا جرنلسٹ ریلیف پیکج )کا اہتمام کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر ایمرا باڈی نے پاکستان بھر کے پریس کلبز میں ماسک ، سینیٹائزر ، گلوز تقسیم کرنے کے بعد دوسرے مراحل میں ایمرا باڈی صرف بے روزگار صحافیوں اور جو صحافی دوست وفات پاچکے ہیں ان کی فیملیز کو راشن تقسیم کروائے گی جس کے میرٹ اور حق دار کو چیک کرنے کا ایک طریقہ کار طے کیا جائے گا جس کا ٹوٹل نظام ایمرا باڈی کے صدر محمد آصف بٹ اور ایمرا باڈی کے پاس ہوگا جس کو انہتائی صیغہ راز میں رکھا جائے گا ابتدائی طور پر ، لاہور ، اسلام آباد اور ملتان کی صحافتی تنظیموں اور پریس کلبز کے زریعے بے روزگار ورکرز اور وفات پانے والے ورکرز کی فیملیز میں راشن تقسیم ہوگا جس کی کوئی ویڈیو یا پکچرز نہیں ہوگی ہاں البتہ پریس کلبز اور ایسوسی ایشنز کو سامان دینے کی تقریب ہوگی جس میں پریس کلبز اور ایسوسی ایشنز کے عہداراں ایمرا باڈی اور مخیر حضرات ہونگے جو ایمرا باڈی سے سامان وصول کرکے ایمانداری سے اللہ تعالی کی رضا کے لئے مخیر حضرات اور ایمرا باڈی کی جانب سے دئیے گے سامان کو حق داروں تک پہنچائے گے یہ کام اللہ تعالی کی رضا کے لئے ہیں اس کو سیاسی ہرگز نہ بنایا جائے ایمرا باڈی تمام شہروں کے بے روزگار صحافیوں کے نمبرز لیکر خود رابط بھی کرے گی تاکہ تقسیم میں کوئی حق دار رھ نہ سکے اور تقسیم کا طریقہ کار شفاف ہوں اور راشن تقسیم کا کام کا آغاز انشاءاللہ سات اپریل سے شروع ہوگا جبکہ لاہور میں چار اپریل سے شروع کردیا جائے گا انشاءاللہ
    آپ کی دعاوں کا طلب گار
    ایک کارکن صحافی
    شکریہ
    صدر ایمرا
    محمد آصف بٹ

  • تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر حیدر آباد میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے

    تین روز قبل حیدر آباد کے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا یا گیا تھا، وہان موجود 200 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے ان میں سے 31 تبلیغی جماعت کے افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،تبليغي اجتماع کے دوران متاثرہ افراد ميں وائرس منتقل ہوا.حيدرآباد ميں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کيسز کی تعداد 36 ہو گئی. سندھ ميں کورونا کيسز کی مجموعی تعداد 566 ہو گئی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں لوکل ٹرانسمیشن کے 205کیسز ہیں،195لوگ گھروں میں آئسولیشن میں ہیں ،چاہتاہوں کہ عوام سماجی دوری کواپنائیں اور صحت کے اصولوں پر زندگی گزاریں.

    واضح رہے کہ حیدر آباد میں تبلیغی جماعت کے ساتھ مسجد میں موجود ایک چینی باشندے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد تبلیغی جماعت کے دیگر اراکین اور ان سے ملنے والے 200 اراکین کو مسجد میں ہی آئسولیٹ کر دیا گیا تھا،19 سالا چینی نوجوان کچھ ہفتے قبل 210 افراد کے ساتھ رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے سیدھا تبلیغ کے لیے قاسم آباد کی وحدت کالونی میں قائم نور مسجد آیا تھا۔

    واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ نے کوروناوائرس سےایک اورہلاکت کی تصدیق کردی،صوبےمیں ہلاکتوں کی تعداد6ہوگئی، ایک روز میں سندھ میں کرونا سے 3 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے،ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی،متاثرہ خاتون10دن پہلےسعودی عرب سےآئیں تھیں،

    وزارت صحت سندھ کے مطابق سوموار کی صبح بھی دو افراد کی ہلاکت ہوئی دونوں افراد کی عمریں 52 اور 66 سال کی تھیں، دونوں افراد کرونا کے مریض تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے. جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 روز قبل کرونا کی تصدیق ہوئی تھی.

    سندھ میں کرونا کے مریضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے،مجموعی طورپرکورونامریضوں کی تعداد 566 ہو گئی، حیدرآباد سے 31 کورونا کیسزرپورٹ ہوئے،

    سندھ میں ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی،کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، خیبر پختونخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی. کورونا وائرس سے سندھ میں 23 افراد صحتیاب ہو گئے. مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ ان 23 زائرین کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی جس کے بعد انھیں صحتیاب قرار دیدیا گیا ہے

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا شہریوں سے اپیل ہے اپنے اور خاندان کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں لاک ڈاؤن مزید موثر کرنا ہے لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں

  • کرونا کے خلاف جنگ، شیخ رشید میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    کرونا کے خلاف جنگ، شیخ رشید میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    کرونا کے خلاف جنگ، شیخ رشید میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینیں غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تمام طبی سہولیات سے لیس 310 بیڈز پر مشتمل ٹرین کوچز قرنطینہ وارڈ میں تبدیل کردی گئیں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عارضی قرنطینہ میں ہمہ وقت طبی عملہ موجود رہے گا،آئسولیشن سہولیات کی فراہمی کے لیے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سمیت ملک بھر کے 570ریلوے اسٹیشنز پر سات ہسپتال قائم کردیئے گئے ،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ فی الوقت پسنجر ٹرینیں نہیں چلا رہے اور یہ تاحکم ثانی نہیں چلائی جائیں گی تاھم ٹرین سروس بحالی سے 72یا 24گھنٹے قبل بکنگ کھولی جائے گی ،مال بردار ٹرینیں ملک بھر میں چل رہی ہیں اور دالیں ،گھی ،چاول ،تیل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل کے لیے پاکستان ریلوے ایک کلیدی کردار ادا کررہاہے ،ریلوے کے 65ہسپتال اور ڈسپنسریاں ہیں جن میں 8بڑے ہسپتال جبکہ دیگر ملک بھر میں ڈسپنسریاں ہیں ۔ان تمام کو بھی کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے تفویض کردیا گیا ہے ،جس صوبے میں بھی یہ ہوں اس صوبے کی حکومت یہ لے سکتی ہے ،7ریلوے اسٹیشنز پر وینٹی لیٹر کے ساتھ ہسپتال فعال کردیئے گئے ہیں،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ملک کسی بھی طرح کرفیو کی طرف نہیں جا رہا اور کرفیو نہیں لگنا چاہیے،جو لوگ احتیاط برت رہے ہیں وہ قوم کی خدمت کررہے ہیں ، اسلیے کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاط کریں اور اپنے آپ کو ،ملک اور قوم کو بچائیں ،پاکستان میں ایسے خطرناک حالات نہیں ہیں جیسے خدانخواستہ امریکہ اور اٹلی وغیرہ میں ہیں ۔ابھی پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں آئندہ پندرہ یوم انتہائی اہم ہیں اوراگر پاکستان میں یہ مرض طول نہیں پکڑتی تو انشاءاللہ اس عرصہ میں پاکستان سے کرونا کا خاتمہ ہوگا ۔

    کرونا وائرس کی دنیا سمیت پاکستان میں بھی تباہ کاری جاری ہے، کرونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ‌کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں مریضوں کی تعداد 1694 ہو گئی ہے سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد پنجاب میں ہے، پنجاب میں اسوقت کرونا وائرس کے 618 مریض ہیں ,پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ مریض ہیں،سندھ کے ہسپتالوں میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 535 مریض زیر علاج ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 195، بلوچستان 152، اسلام آباد 51 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 کنفرم مریض ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 6 کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 142 ہو گئی ہے،

    پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 4 مریض جاں بحق ہو ئے جس سے پنجاب میں ہلاکتوں کی کل تعداد 9 ہو گئی.راولپنڈی میں 55 سالہ کوثر پروین اور 70 سالہ عبدالعزیز جاں بحق ہوئے۔لاہور میو ہسپتال میں 42 سالہ محمد اکبر جان کی بازی ہار گیا۔ کوثر پروین سعودی عرب سے واپس آئی تھی،

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے، وزارت صحت سندھ کے مطابق دونوں افراد کی عمریں 52 اور 66 سال کی تھیں، دونوں افراد کرونا کے مریض تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے. جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 روز قبل کرونا کی تصدیق ہوئی تھی ,کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، سندھ میں 6، خیبر پختونخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے،

  • پنجاب کے ایک شہر میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کرونا کی تشخیص، علاقہ سیل

    پنجاب کے ایک شہر میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کرونا کی تشخیص، علاقہ سیل

    پنجاب کے ایک شہر میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کرونا کی تشخیص، علاقہ سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ننکانہ صاحب کے جن افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں‌سے کچھ نے سعودی عرب کا سفر کیا تھا اور دو تبلیغی جماعت کے ساتھ گئے تھے، 10 افراد میں کرونا کی تشخیص کے بعد اہلیان علاقہ کو 14 دن کے لئے قرنطینہ کر دیا گیا ہے ، علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے، سیکورٹی اداروں کی بھاری تعداد علاقہ میں موجود ہے، گھروں سے کسی کو نکلنے کی اجازت نہیں

    وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام متاثرہ افراد کو کھانے پینے کا سامان گھروں میں پہنچا دیا ہے تاحال کسی اور شخص میں وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ ننکانہ صاحب میں 3 اضافی فیلڈ اسپتال قائم کئے گئے ہیں، ان اسپتالوں میں مشترکہ طور پر 160 افراد کے علاج کی گنجائش ہے، اس کے علاوہ 17 قرنطینہ سینٹرز بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ان میں 1600 افراد کی گنجائش ہے، خدانخواستہ حالات خراب ہونے کی صورت میں 40 مزید جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کو بطور قرنطینہ استعمال کیا جا سکے، قائم کردہ آئیسولیشن سینٹر میں 53 بیڈز کی جگہ موجود ہے، 4 ہائی ڈپینڈینسی یونٹ بھی بنائے گئے ہیں، ان میں وینٹی لیٹرز کی سہولت بھی موجود ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوام کی حفاظت کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہے ہیں، میری عوام سے درخواست ہے کہ گھروں پر رہیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں، اس وائرس کا مقابلہ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، امید ہے کہ جلد ہم اس مصیبت پر قابو پا لیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے.

    واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 618 ہے جبکہ 9 ہلاکتیں ہو چکی ہیںپنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 4 مریض جاں بحق ہو ئے جس سے پنجاب میں ہلاکتوں کی کل تعداد 9 ہو گئی.راولپنڈی میں 55 سالہ کوثر پروین اور 70 سالہ عبدالعزیز جاں بحق ہوئے۔لاہور میو ہسپتال میں 42 سالہ محمد اکبر جان کی بازی ہار گیا۔ کوثر پروین سعودی عرب سے واپس آئی تھی،

    27 مارچ کو ہسپتال داخل ہوئی عبدالعزیز برطانیہ سے آیا، 28 مارچ کو ہسپتال داخل ہوا تھا۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔لاہور میں 4، راولپنڈی میں 3، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی

    پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون کی ہلاکت کے بعد گھر اور قریبی علاقے کو قرنطینہ جبکہ گھر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ خاتون کے اہل خانہ اور خاتون کے ساتھ سعودی عرب سفر کرنے والے رشتہ داروں کی سکریننگ کا عمل جاری ہے۔65 سالہ شمیم نامی بزرگ خاتون چند روز قبل عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان پہنچیں تھیں۔ طبعیت خراب ہونے پر انھیں شیخ زید ہسپتال داخل کیا گیا تھا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا

  • دنیا میں‌کرونا وائرس کے وار  مزید کاری ہوگئے ، اموات کی تعداد 36 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی

    دنیا میں‌کرونا وائرس کے وار مزید کاری ہوگئے ، اموات کی تعداد 36 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی

    دنیا میں‌کرونا وائرس کے وار مزید کاری ہوگئے ، اموات کی تعداد 36 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب اب تک کم از کم 7لاکھ 55ہزار افراد متاثر جبکہ 36ہزار سے زائد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    جان لیوا وائرس سے اٹلی، اسپین اور جرمنی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اٹلی اور اسپین تو اموات چین سے بھی زیادہ ہوگئیں۔اٹلی میں 10ہزار 779، اسپین میں 7 ہزار 340 اور جرمنی میں 455 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

    امریکا میں وائرس نے 2600 افراد کی زندگی چھین لی ہے جبکہ 1 لاکھ 44 ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔برطانیہ میں مزید 187 افرادجان سے گئے، تعداد 1400 سے اوپر چلی گئی۔ایران میں آج بھی117 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، اموات کی تعداد 2 ہزار 757 ہوگئی ہے۔

    شام میں کورونا سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔وائرس نے دنیا بھر میں7 لاکھ 41 ہزار افراد کو جکڑ لیا۔ اموات 35 ہزار سے اوپر چلی گئیں، ایک لاکھ 56 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں
    ٹلی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے لیکن گزشتہ 24گھنٹے میں صرف 1600افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جو وبا آنے کے بعد سے اٹلی میں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے کم کیسز ہیں۔

    البتہ ہلاکتوں کی تعداد کم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور مزید 812افراد کی ہلاکت کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 11ہزار 591 تک پہنچ گئی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اٹلی میں جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ صورتحال بہتر ہونے کے باوجود بھی ہمیں مستقل احتیاط سے کام لینا ہو گا۔

  • وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ، سب سے پہلے کس نے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا؟

    وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ، سب سے پہلے کس نے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا؟

    وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ، سب سے پہلے کس نے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے جمع کرائیں گے۔ پوری امید اور یقین ہے کہ پاکستان کا ہر صاحب استطاعت مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گا ، تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں ، تمام پاکستانیوں سے یہ بھی درخواست ہے کہ گھر میں رہیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے کرونا ریلیف فنڈ کا اعلان کیا تھا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ میں فنڈز کا آڈٹ ہو گا اور مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی. ریلیف فنڈ کہاں استعمال ہو رہا ہے, اس کی مکمل تفیصل قوم کو بتائی جائےگی.ہم نے تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا, جو 8 ارب ڈالر ہے.

    وزیراعظم آفس نے ‘’وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ اکاؤنٹ’’ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ 4162786786 میں فنڈز بھیج سکیں گے جبکہ سوئفٹ کوڈ NBPAPKKAMBR ہے۔

  • سندھ میں بھی کرونا کے وار جاری، ایک دن میں 3 ہلاکتیں، مریض بھی بڑھ گئے

    سندھ میں بھی کرونا کے وار جاری، ایک دن میں 3 ہلاکتیں، مریض بھی بڑھ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کوروناوائرس سےایک اورہلاکت کی تصدیق کردی

    صوبےمیں ہلاکتوں کی تعداد6ہوگئی،آج ایک روز میں سندھ میں کرونا سے 3 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے،ابھی ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی،متاثرہ خاتون10دن پہلےسعودی عرب سےآئیں تھیں،

    وزارت صحت سندھ کے مطابق سوموار کی صبح بھی دو افراد کی ہلاکت ہوئی دونوں افراد کی عمریں 52 اور 66 سال کی تھیں، دونوں افراد کرونا کے مریض تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے. جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 روز قبل کرونا کی تصدیق ہوئی تھی.

    سندھ میں کرونا کے مریضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے،مجموعی طورپرکورونامریضوں کی تعداد 566 ہو گئی، حیدرآباد سے 31 کورونا کیسزرپورٹ ہوئے،

    سندھ میں ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی،کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، خیبر پختونخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی.

    کورونا وائرس سے سندھ میں 23 افراد صحتیاب ہو گئے. مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ ان 23 زائرین کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی جس کے بعد انھیں صحتیاب قرار دیدیا گیا ہے

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا شہریوں سے اپیل ہے اپنے اور خاندان کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں لاک ڈاؤن مزید موثر کرنا ہے لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں