Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس، پاکستان میں ہلاکتیں 21، مریض 1694 ہو گئے، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں؟

    کرونا وائرس، پاکستان میں ہلاکتیں 21، مریض 1694 ہو گئے، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں؟

    کرونا وائرس، پاکستان میں ہلاکتیں 21، مریض 1694 ہو گئے، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا سمیت پاکستان میں بھی تباہ کاری جاری ہے، کرونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ‌کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں مریضوں کی تعداد 1694 ہو گئی ہے سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد پنجاب میں ہے، پنجاب میں اسوقت کرونا وائرس کے 618 مریض ہیں

    پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ مریض ہیں،سندھ کے ہسپتالوں میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 535 مریض زیر علاج ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 195، بلوچستان 152، اسلام آباد 51 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 کنفرم مریض ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 6 کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 142 ہو گئی ہے،

    پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 4 مریض جاں بحق ہو ئے جس سے پنجاب میں ہلاکتوں کی کل تعداد 9 ہو گئی.راولپنڈی میں 55 سالہ کوثر پروین اور 70 سالہ عبدالعزیز جاں بحق ہوئے۔لاہور میو ہسپتال میں 42 سالہ محمد اکبر جان کی بازی ہار گیا۔ کوثر پروین سعودی عرب سے واپس آئی تھی،

    27 مارچ کو ہسپتال داخل ہوئی عبدالعزیز برطانیہ سے آیا، 28 مارچ کو ہسپتال داخل ہوا تھا۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔لاہور میں 4، راولپنڈی میں 3، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔

    شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے، وزارت صحت سندھ کے مطابق دونوں افراد کی عمریں 52 اور 66 سال کی تھیں، دونوں افراد کرونا کے مریض تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے. جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 روز قبل کرونا کی تصدیق ہوئی تھی

    کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، سندھ میں 5، خیبر پختونخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے،

    صوبہ سندھ کے سکھر تبلیغی مرکز میں 374 ملکی اور 68 غیر ملکی افراد موجود ہیں۔ تبلیغی مرکز کو عام لوگوں کے لئے مکمل بند کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں روانہ کئے گئے قافلوں کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک تمام افراد آئسولیشن میں رہیں گئے۔ حکومتی احکامات پر مرکز کے کچھ حصہ کو آئیسولیشن یونٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون کی ہلاکت کے بعد گھر اور قریبی علاقے کو قرنطینہ جبکہ گھر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ خاتون کے اہل خانہ اور خاتون کے ساتھ سعودی عرب سفر کرنے والے رشتہ داروں کی سکریننگ کا عمل جاری ہے۔65 سالہ شمیم نامی بزرگ خاتون چند روز قبل عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان پہنچیں تھیں۔ طبعیت خراب ہونے پر انھیں شیخ زید ہسپتال داخل کیا گیا تھا

    پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا.

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، صوبوں نے بڑھتے مریضوں کے بعد کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گے

  • پنجاب میں‌کرونا کی وجہ سے مزید ہلاکتیں

    پنجاب میں‌کرونا کی وجہ سے مزید ہلاکتیں

    پنجاب میں‌کرونا کی وجہ سے مزید ہلاکتیں

    باغی ٹی وی :ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 4 مریض جاں بحق، کل تعداد 9 ہو گئی.راولپنڈی میں 55 سالہ کوثر پروین اور 70 سالہ عبدالعزیز جاں بحق ہوئے۔لاہور میو ہسپتال میں 42 سالہ محمد اکبر جان کی بازی ہار گیا۔ کوثر پروین سعودی عرب سے واپس آئی تھی،

    27 مارچ کو ہسپتال داخل ہوئی عبدالعزیز برطانیہ سے آیا، 28 مارچ کو ہسپتال داخل ہوا تھا۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔لاہور میں 4، راولپنڈی میں 3، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔عوام سے گزارش ہے کہ گھر پر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • ان شاء اللہ ایمان اور نوجوانوں کی طاقت سے کورونا کو شکست دیں‌گے.وزیر اعظم

    ان شاء اللہ ایمان اور نوجوانوں کی طاقت سے کورونا کو شکست دیں‌گے.وزیر اعظم

    ان شاء اللہ ایمان اور نوجوانوں کی طاقت سے کورونا کو شکست دیں‌گے.وزیر اعظم

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ٹائیگر فورس بنانے اور ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نےکہا کہ ہم ان شاء اللہ ایمان اور نوجوانوں کی طاقت سے اس وبا کیخلاف جنگ جیتیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘صرف وسائل سے یہ جنگ نہیں جیتی جاسکتی ہے، قوم لڑسکتی ہے، ہمارے ہمسایے میں بھارت نے لاک ڈاؤن کیا اور آج ان کے وزیراعظم نے معافی مانگی کہ ہم نے سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاؤن کیا’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘اگرر لاک ڈاؤن کا ہٹاتے ہیں تو لوگ کام کے لیے سڑکوں میں آئیں گے اور حالات مزید خراب ہوں گے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں یہ جنگ حکمت سے لڑنی ہے اور اپنے ملک کے حالات کو دیکھ کر چلنا ہے’۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشی حالات اچھے ہوتے تو ہم بھی لاک ڈاؤن کر دیتے۔ تاہم وسائل سے کبھی بھی اس مرض کیخلاف جنگ نہیں جا سکتی، امریکا اور برطانیہ کی مثال سب کے سامنے ہے۔ کورونا وائرس ایسی بیماری ہے جو امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتی۔ امریکا نے 2 ہزار ارب ڈالر کا ریلیف پیکج دیا۔ ہمارے پاس امریکا جیسے وسائل نہیں، ہم نے بڑی مشکلوں سے تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن کبھی کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ ہماری پچیس فیصد آبادی غربت میں رہتی ہے۔ تنہا حکومت نہیں بلکہ پوری قوم متحد ہو کر کورونا وائرس کیخلاف لڑ سکتی ہے۔ جب تک گھروں میں کھانا نہ پہنچا سکے، لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہو سکتا۔

    انہوں نے ہمسایہ ملک بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا اور آج قوم سے معافی مانگ رہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاؤن کردیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی سب سے بڑی طاقت ایمان ہے جبکہ ہماری دوسری بڑی طاقت ہمارے ملک کے نوجوان ہیں۔ میں آج سے کورونا ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔ یہ فورس لوگوں میں آگاہی مہم اور جن علاقوں کو لاک ڈاؤن کریں گے، وہاں کھانا پہنچائے گی۔ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس جو کمی ہے، اس کو پورا کرے گی۔ اس فورس میں کوئی بھی نوجوان شامل ہو سکتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جس کو کورونا وائرس ہوجاتا ہے، اسے مجرموں کی طرح دیکھا جاتا ہے۔ کورونا وائرس بوڑھے اور بیمار لوگوں کے لیے خطرہ ہے۔ نزلہ زکام والے اگر گھروں میں رہیں گے تو ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ لوگوں کے جمع ہونے سے وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے، اس لیے ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی وجہ سے لوگ بھوک سے مریں گے۔ ذخیرہ اندوزوں کو عبرتناک سزائیں دلوائیں گے۔ لوگ افراتفری کی وجہ سے چیزیں خریدنا شروع ہو جاتے ہیں، اس وجہ سے کمزور لوگ بھوکے رہ جاتے ہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا۔ ہر مسلمان مدینہ کی ریاست کو رول ماڈل سمجھتا ہے۔ اگر ہم بحثیت قوم غریب لوگوں کا خیال نہیں رکھیں گے، تو یہ جنگ نہیں جیت سکتے۔

  • کورونا وائرس کا خوف ، جنت البقیع کے پہرے دار بھی غائب ہو گئے

    کورونا وائرس کا خوف ، جنت البقیع کے پہرے دار بھی غائب ہو گئے

    کورونا وائرس کا خوف ، جنت البقیع کے پہرے دار غائب ہو گئے

    باغی ٹی وی :سعودی عرب میں کورونا وائرس کا خوب اس قدر بڑھ گیا ہے کہ جنت البقیع قبرستان کے پہرے دار بھی اپنی ذمہ داری اور ڈیوٹی سے فرار ہو چکے ہیں، ان کی عدم موجودگی میں‌ لوگ جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمۃ الزھرا رض کی قبر کو بوسہ دیتے ہیں اور اس کے پاس جا کر تبرک حاصل کرنے لگ گئے ہیں. واضح‌ رہے کہ عام دنوں میں یہاں پہرہ ہوتا ہے اور کسی کو قبر کو چھونے یا بوسہ دینے کی اجازت نہیں ہوتی.

    خیال رہے کہ عودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،سعودی عرب میں کرونا وائرس سے مزید ہلاکتیں 4 ہو گئیں جبکہ 24 گھنٹوں میں‌96 نئے مریض سامنے آئے.

    سعودی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس سے سعودی عرب میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو چکی ہے،جبکہ مریضوں کی تعداد 1299 ہو گئی ہے،کورونا کے 20 مریض شفایاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 66 ہوگئی ہے،نئے مریضوں میں 28 بیرون ملک سے کرونا کا شکار ہوئے جبکہ باقی افراد کو مریضوں سے میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہوا ہے.

    دوسری جانب مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے مقدس شہر کے تمام قبرستان بند کردیے ہیں۔علاقے میں کرفیو کے مد نظر تدفین کے اوقات جاری کئے گئے ہیں، سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر میں کرفیو کے حوالے سے میں تدفین صبح 6 سے دوپہر دو بجے تک ہوگی۔ اس سے پہلے اور اس کے بعد تدفین کی اجازت نہیں ہوگی

    سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے،ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ داخلہ اور خارجہ پر مکمل پابندی ہوگی نیز مذکورہ شہروں میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا،تینوں شہروں کے رہائشی شہر سے باہر نہیں جاسکتے نہ کوئی باہر سے شہر میں داخل ہوسکتا

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح 23.03 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2002 میں اپنی قدر میں مندی سے بھی زیادہ گِرگئی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران خام تیل کی مانگ میں ریکارڈ کمی آئی۔
    امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 18 سالہ تاریخ کی کم ترین سطح 20 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی مانگ میں کمی کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہے۔

    ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی متوقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے ملک میں مہنگائی میں کمی ہونی چاہیے.
    واضح رہےکہ اس سے پہلے امریکی خام تیل کی قیمت میں 26 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد امریکی خام تیل 30 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔ برطانوی خام تیل بھی 25 فیصد سستا ہو گیا جس کے بعد برطانوی خام تیل 34 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ سعودی عرب نے تیل کی پیدوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

    تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی آنی چاہئے،کیونکہ اس سے کارباور، صنعتی شعبہ کے اخراجات کم ہو جاتے ہیں،اس سے تجارتی خسارہ کم ہونے میں مدد ملے گی

    واضح رہے کہ 2014 -16 کے درمیان تیل کی درآمد میں کمی کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو 13 بلین امریکی ڈالر کی زیادہ آمدنی کا فائدہ ہوا تھا

  • فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کرونا وائرس کے حوالے سے عمل درآمد کرانے  میں سرگرم

    فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کرونا وائرس کے حوالے سے عمل درآمد کرانے میں سرگرم

    فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کرونا وائرس کے حوالے سے ذمہ داریاں نبھانے میں سرگرم

    فیصل آباد( باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے پولیس افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سپر سٹورز کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں کو چیک کیا۔وہ غلام محمد آباد،ریلبازاراوردیگر علاقوں میں گئے اور سپرسٹورز پر انتظامات کاجائزہ لیا۔انہوں نے فارمیسز اور بینکس کے باہر سروسز لینے والے شہریوں کے لئے مناسب فاصلے پر عملدرآمد کو بھی چیک کیا۔انہوں نے مختلف شاہرات پر ڈبل سواری پرپابندی پر عملدرآمد کو چیک کرتے ہوئے ڈبل سوارموٹرسائیکلسٹ کو وارننگ بھی دی۔

    دوسری طرف ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے مختلف شاہرات پرموٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور نجی گاڑیوں کو چیک کیا اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا۔انہوں نے پولیس فورس کے ہمراہ سرگودھا روڈ پرمدینہ یونیورسٹی کے قریب سے لیکر موٹروے انٹرچینج تک پرائیویٹ گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو روک کرانہیں پابندی پر عملدرآمد کرانے کی تاکید اور آئندہ کے لئے وارننگ بھی جاری کی۔

  • مقبوضہ کشمیر، کرونا کے 54 مریض، 2 ہلاکتیں،ریاستی مشنری کرونا سے بڑا خطرہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    مقبوضہ کشمیر، کرونا کے 54 مریض، 2 ہلاکتیں،ریاستی مشنری کرونا سے بڑا خطرہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    مقبوضہ کشمیر، کرونا کے 54 مریض، 2 ہلاکتیں،ریاستی مشنری کرونا سے بڑا خطرہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے بھارت پر کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاو ن کے دوران ضبط و تحمل سے کام لینے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی مشینری کورونا وائرس سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اویناش کمار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو اس وبا سے نمٹنے کیلئے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی بجائے عوام دوست اقدامات کرنے چاہئیں۔ ہیومن رائٹس واچ ایشیاکی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے بھی بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کا خاص خیال رکھے ۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں انتظامیہ نے 14کشمیری نظربندوں کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندکالعدم قراردیتے ہوئے انہیں سرینگر سینٹرل جیل سے رہا کر دیا ہے جنہیں گزشتہ سال اگست میں بھارت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد گرفتار کیاگیا تھا۔حریت رہنما شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، مسرت عالم بٹ، آسیہ اندرابی،میاں عبدالقیوم، محمد یاسین خان ،نعیم احمد خان، محمد الطاف شاہ اورایازمحمد اکبر سمیت بڑی تعداد میں حریت رہنمااور کارکن جموں وکشمیر اوربھارت کی مختلف جیلوں میں نظربندہیں۔اسکے علاوہ سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی ، سابق آئی اے ایس افسر اور جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فیصل اور سیاست دان بھی مسلسل زیر حراست ہیں۔

    جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر اور کشمیری رہنما الطاف احمد بٹ نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی وبا کی طرف مبذو ل کراتے ہوئے غیرقانونی طورپر نظربند تمام کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی جموںو کشمیرنے بھی کورونا وائر س کی مہلک وبا کے پیش نظر بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمااور کارکنوں کی فوری رہائی پر زوردیا ہے

    جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں واقع اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دو بلاکوں کو انتظامیہ نے قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا ہے تاکہ مضافاتی علاقوں اور بیرون ریاست سے آئے ہوئے لوگوں کو آسولیشن میں رکھا جائے۔ قرنطینہ سینٹر میں صفائی ستھرائی کا فقدان ہے۔مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے افراد مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق قرنطینہ میں رکھے گیے افراد نے شکایت کی ہے کہ انہیں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں اور نہ ہی کورونا وائرس سے بچنے کے پروٹوکول پر عمل کیا جا رہاہے۔ قرنطینہ سینٹر میں موجود پوچھل پلوامہ کے ایک شخص سید عمرنے فون پر بتایا کہ ہمیں قرنطینہ کا عمل فضول لگ رہا ہے کیونکہ قریبا ڈیڑھ سو افراد کے لیے ایک ہی بیت الخلا رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سینٹرز کی عدم دستیابی اور ٹھنڈے پانی سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔جب یہ معاملہ تحصیلدار اونتی پورہ زبیر احمد کے نوٹس میں لایا تو انہوں نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ اونتی پورہ میں قائم قرنطینہ سینٹر وادی کا بہترین سینٹر ہے۔

    جموں و کشمیر میں 6465 افراد قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں جن میں 3200 افراد حکومت کی جانب قائم کئے گئے مراکز میں طبی نگہداشت میں رکھے گئے ہیں۔جنوبی ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے ایک نجی اسکول سولیس انٹرنیشنل اسکول میں قریبا 40 افراد کو قرنطینہ میں رکھا ہے۔یہ قرنطینہ مراکز نہیں بلکہ گندگی کے مراکز ہیں۔قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی شکایات کو صحیح قرار دیتے ہوئے اسکول کے مالک میر وسیم حنیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتظامیہ کو کووڈ 19 سے درپیش بحران کے مدنظر رضاکارانہ طور اپنے اسکول کو قرنطینہ مرکز کے لیے پیش کیا تاہم انکے مطابق یہ بات سچ ہے کہ اسکول میں کوئی غسل خانہ نہیں جبکہ 20 یورینل موجود ہیں۔ ہم نے ان خامیوں کے متعلق ضلع انتظامیہ کو باخبر کیا ہے لیکن متعلقہ حکام نے اس جانب سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکار کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کے گئے اقدامات کے نام پر پہلے سے محصور کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر ہراساں کررہے ہیں۔ سرینگر اور دیگر قصبوں میں سڑکوں پراور گلی کوچوں میںتعینات بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار پابندیوں کے نام پر لوگوں کے ساتھ بہیمانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں .

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔کشمیر میں مزید چار کیسز مثبت پائے گئے۔ کشمیر ڈویژن میں 29جبکہ جموں سے 12کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جموں میں مزید 3 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔لداخ میں وائرس سے 13افراد متاثرہوئے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں کووڈ -19 سے متاثرہ افراد میں سے دو کی موت ہوئی ہے، جبکہ دو متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے مثبت کیسز میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر میں اب تک 6,465 ایسے افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جو یا تو بیرون ممالک سے واپس آئے ہیں یا مشتبہ افراد کے رابطے میں آئے ہیں۔ خطے میں 3,260 افراد کو ہوم کورنٹائن جبکہ 307 افراد کو ہسپتال کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ جن افراد کو اپنے گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے ان کی تعداد 2163 ہیں جبکہ 735 افراد نے 28 دن کی نگرانی کی مدت پوری کی ہے۔اب تک 588 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 542 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے اور اب تک 38 افراد کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 8 افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

    مقبوضہ وادی کشمیر میں لاک ڈائون کے نتیجے 12ویں دن ہو کا عالم رہا۔دار الحکومت سرینگر لالچوک ،سول لائنز کے علاوہ ڈائون ٹاون میں سڑکوں اورچوراہوں پرخاردار تاریںنصب کی گئی تھیں۔ ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہی۔ بازارنہیں کھلے اور لوگوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ضروری خدمات فراہم کرنے والے محکموں کوتمام ضروری سہولیات فراہم رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے مذکورہ علاقوں میں رہنے والے مقامی اور غیر مقامی مزدورں کو ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔مقبوضہ جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ دفعہ144کے تحت امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کی پاداش میں اب تک 337ایف آئی آر کا اندراج کرکے 627 افراد کوگرفتارکیا گیا ہے۔ اور650سے زائد گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔

    جموں میں پابندیوں کی وجہ سے دیہات اور قصبوں میں عوامی مسائل بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔پورے صوبہ کی سڑکیں سنسان ہیں جبکہ کچھ مقامات پر لوگ پیدل سفر بھی کرتے ہیں ۔متعدد دیہات میں جہاں غذائی اجناس کی قلت کی شکایت موصول ہونا شروع ہو چکی ہیں وہیں دستیاب ضروری اشیا کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور زائدقیمتیں وصول کی جارہی ہیں ۔ساوتھ ایشین وائر کے جموں کے نمائندے شبیر حسین کے مطابق جموں شہر کیساتھ خطہ چناب ،پیر پنچال اور دیگر اضلاع میں جہاں معیاری سبزیوں اور میوہ جات کی شدید قلت ہے، وہاں ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے ۔سامبا،کٹھوعہ اور ادہم پور اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔لاک ڈائون کے سبب کشتواڑ ضلع میں دودھ ،سبزی و کھانے پینے کی دیگر اشیا کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ دوکانداروں نے بھی عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔

  • حکومتیں اعلان کرتی رہیں، جماعت اسلامی بازی لے گئی، ابتک کتنے خاندانوں میں کتنے کروڑ کا سامان تقسیم کر دیا؟

    حکومتیں اعلان کرتی رہیں، جماعت اسلامی بازی لے گئی، ابتک کتنے خاندانوں میں کتنے کروڑ کا سامان تقسیم کر دیا؟

    کرونا وائرس، حکومتیں اعلان کرتی رہیں، جماعت اسلامی بازی لے گئی، ابتک کتنے خاندانوں میں کتنے کروڑ کا سامان تقسیم کر دیا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث کئی افراد بے روز گار ہو گئے ہیں

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 45کروڑ روپے کا سامان تقسیم کر چکے ہیں ماسک ،ادویات اور راشن تقسیم کررہےہیں ،الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ملک بھر میں پہنچ رہے ہیں۔ 29 کروڑ غریبوں کو راشن پیکیج، کھانے اور حفاظتی سامان پر خرچ ہوئے جبکہ 6 کروڑ روپے ہسپتالوں کو سہولیات کی فراہمی پر لگائے گئے،عوام میں آگاہی کاکام شروع کر دیا ہے،کوروناکے مشتبہ مریضوں کیلیے نجی اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا،کورونا وائرس نے بڑی طاقتوں کو بھی شکست دی، ہمیں اللہ کی طرف رجوع کرنےکی ضرورت ہے، ہمیں اجتماعی طورپرتوبہ واستغفارکرنا چاہیئے، حکمران بھی توبہ اوراستغفارکریں

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مستحق افراد کو راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،کورونا کے پھیلاوَ کو روکنے کیلیے لوگوں نے گھروں سےنکلنا بند کیا ہے،مشکل گھڑی میں سب کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے،ہمیں اللہ کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے،کورونا وائرس نے بڑی طاقتوں کو بھی شکست دی امریکہ کہہ رہا ہے ممکن ہے اگست میں وبا پر قابو پائیں گے،

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جب حکومت غفلت کی نیند سو رہی تھی جماعت اسلامی اور الخدمت کے ہزاروں رضا کار قوم کی خدمت کیلیے میدان میں تھے۔ اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ خدمت خلق کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز، نوجوان عزم کریں کسی پاکستانی کو بھوکا اور علاج کی سہولت کے بغیر نہیںمرنے دیں گے۔ یہ وقت تعصب اور نفرت کا نہیں آپس میں جڑنے اور متحد ہونے کا ہے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا فرض تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ایک متفقہ قومی لائحہ عمل تشکیل دیتی۔ اپوزیشن نے اپنی سطح پر ایک کوشش کی تھی مگر حکومت نے اس کو بھی سبوتاژ کر دیا ۔ حکومت کے رویے نے قومی کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ جو حکومت اب تک ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی وائر س سے بچائو کیلیے ضروری سامان نہیں دے سکی وہ رضا کاروں کو کیا دے گی۔ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو قوم خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے.

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن رحیم یار خان کے رضاکاروں کی ایک بات مجھے ذاتی طور پر اچھی لگی۔ انھوں نے مستحق لوگوں کے گھروں تک رات کی تاریکی میں ایک ماہ کا راشن پیکیج پہنچایا تاکہ ان کی عزت نفس محفوظ رہے۔ یہ ایک قابل تقلید مثال ہے.

    پاکستان میں کرونا وائرس کے 16 سو سے مریض ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے، ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں، بازاربند کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان نے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا جس میں نہ صرف شہریوں کو نقد رقوم دی جائے گی بلکہ گھروں میں راشن بھی پہنچایا جائے گا، صوبائی حکومتوں نے بھی ڈیلی ویجز اور بے روزگار افراد کے گھروں میں راشن پہنچانے اور امداد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، صوبوں نے بڑھتے مریضوں کے بعد کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گے.

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

  • برطانیہ میں کرونا کے پھیلاؤ کی شرح کیسے کم ہونے لگی ؟

    برطانیہ میں کرونا کے پھیلاؤ کی شرح کیسے کم ہونے لگی ؟

    برطانیہ میں لاک ڈاؤن، سماجی فاصلے نے کرونا کے پھیلاؤ کی شرح کم کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سماجی فاصلے کی وجہ سے اور لاک ڈاؤن میں سختی کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح کم ہو گئی ہے،لندن کے ماہر پروفیسر نیل فرگوسن نے کہا کہ برطانیہ میں بہت جلد مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کو ایک دوسرے سے دور رکھنا ضروری ہے۔

    اس حوالہ سے امپیریل کالج لندن کے پروفیسر نیل فرگسن کا کہنا ہے برطانیہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کے داخلے کی شرح سے معلوم ہوتا ہے کہ سماجی فاصلے اور حکومتی اقدامات کی بدولت کرونا کے مریضوں میں کمی آ رہی ہے، بی بی سی ریڈیو 4 کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پروفیسر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کم ہونے کے ابتدائی آثار سامنے آئے ہیں،اگر حکومت اقدامات نہ کرتی تو کرونا وائرس کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہوتا.کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں ابھی کمی آ رہی ہے لیکن ساتھ مریضوں کی تعداد میں بڑھ رہی ہے.

    پروفیسر کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں داخل مریضوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ کرونا کے پھیلاؤ کی شرح کم ہو چکی ہے،کرونا وائرس برطانیہ کے مختلف حصوں میں پھیل چکا ہے تا ہم وسطی لندن میں یہ زیادہ سے زیادہ تین سے 5 فیصد شہریوں‌ کو ہوا ہے،ہو سکتا ہے کہ وہاں سماجی فاصلے کے حکومتی احکامات پر عمل کیا گیا ہو،

    برطانیہ میں گذشتہ ہفتے سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک نے اعلان کیا تھا کہ برطانیہ میں ساڑھے 3 لاکھ ٹیسٹ کئے جائیں گے ، برطانیہ میں روزانہ10ہزارافراد کی کورونا ٹیسٹنگ کاعمل شروع کردیا گیا ہے ، اس دوران طبی عملےکوترجیح دی جارہی ہے۔ وزیر ہاؤسنگ رابرٹ جینرک کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن مزید سخت کر سکتے ہیں جبکہ وزیرِداخلہ پریٹی پاٹیل نے کہا ہے کہ آئسولیشن کے دوران گھریلو تشدد کو برداشت نہیں کریں،ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی مدت جون تک بڑھ سکتی ہے، یہ کہنا مشکل ہے کہ وائرس کا اثر کتنے عرصے تک ہے، لاک ڈاؤن کی مدت کا انحصار عوام کے تعاون سے جڑا ہے۔

    برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 209 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1228 اوروائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19,522 ہو گئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2433 نئے کیسز سامنے آئے۔

    برطانوی حکومت کی جانب سے شہریوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ گھروں میں رہیں،جس پر برطانوی شہریوں نے عمل کیا اور حکومت کی بات مانی، ابھی تک وہاں مکمل کرونا پر کنٹرول نہیں ہو سکا لیکن حکومتی احکامات پر عمل کرنے سے مزید قابو میں آئے گا.

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تین ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران دو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کے لئے کیا گیا ہے اس دوران تمام مارکیٹس، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور کسی کو گھر وں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی.عوام کو صرف ضروری اشیا کی خریداری کام پر جانے کی اجازت ہوگی غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے افراد پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گاجنازہ کے علاوہ تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے؛

    کوروناوائرس کاپھیلاؤروکنے کیلئےبرطانوی حکومت نے قانون سازی کی تیاری کرلی،کوروناٹیسٹ سے انکار کرنیوالے افراد کوایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ دینا پڑے گا،

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے، لندن بھی اس سے متاثر ہوا ہے، اس سے بچاؤ کے لئے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،اگر کوئی بیمار ہے یا کرونا کی علامات پائی جاتی ہیں تو پورے گھر کے ارکان کو کم از کم 14دنون کیلئے قرنطینہ میں رہنا چاہئے۔ سترسال عمر کے لوگوں کو وائرس سے بچنا چاہئے۔کورونا وائرس بچوں اور بزرگوں کو زیادہ متاثر کرتاہے اور ان کے مرنے کا خطرہ ہے

  • پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

    پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

    پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں تبلیغی جماعت کے سب سے بڑے مرکز ابدالی مسجد کو قرنطینہ ڈیکلئر کردیا گیا

    ابدالی مسجد میں دنیا کے مختلف ممالک اور پاکستان کے تبلیغی جماعت کے 391 افراد موجود ہیں، ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کی ہدایت پر تمام افراد کی رجسٹریشن اور سکریننگ شروع کر دی گئی،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ابدالی مسجد کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے ابدالی مسجد میں اردو اور پشتو میں خطاب کیا، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی کورونا وائرس کا سامنا ہے،اس وباء کے خاتمہ کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،احتیاطی تدابیرکے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے برتن اور بستر استعمال کرنے سے اجتناب کریں،

    ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا مزید کہنا تھا کہ تمام افراد ماسک لگائیں اور سینی ٹائزر استعمال کریں،آپ نے جس نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اس کے لئے سب کا مشکور ہوں، ابدالی مسجد کے اکابرین نے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا،حکومت ابدالی مسجد میں مقیم افراد کو تمام سہولیات فراہم کرے گی،

    ڈپٹی کمشنرنے ابدالی مسجد کی انتظامیہ کو 750 سرجیکل ماسک اور 100 سینی ٹائزر کا عطیہ بھی دیا ،اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید اور شہزاد محبوب بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ابدالی مسجد کو مکمل طور پر سٹیریلائزیشن بھی شروع کر دی گئی،سٹیرلائزیشن میں ایمرجنسی ریسکیو1122 کے باوزر نے حصہ لیا ،محکمہ صحت کی طرف سے بھی ابدالی مسجد میں کیمپ قائم کر دیا گیا.

    پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے 638 کنفرم مریض ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 7 ہو گئی، 5 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے۔ ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 80 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی.

    لاہور میں 126، گجرات 62، گوجرانوالہ 11، جہلم 28 اور راولپنڈی میں 40 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی،ملتان شہر میں 2، فیصل آباد شہر میں 9، منڈی بہاوالدین 4، ناروال 1، رحیم یار خان 2، وہاڑی 2 اور سرگودھا میں 2 ،اٹک 1, بہاولنگر میں 1، میانوالی میں 3 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی. قصور میں بھی کرونا وائرس کا ایک مریض سامنے آ گیا

    ننکانہ صاحب میں 13، خوشاب میں 1، بہاولپور میں 1، ڈی جی خان شہر میں 5، حافظ آباد میں 5 اور قصور میں ایک مریض میں تصدیق ہوئی۔ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی

    دوسری جانب میو ہسپتال میں کروناوائرس کا تصدیق شدہ 41 سالہ مریض جاں بحق ہو گیا،چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کے مطابق 41 سالہ مریض اوکاڑہ کا رہائشی تھا، مریض میو ہسپتال میں تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا. مریض کا کروناوائرس کا ٹیسٹ م‍ثبت آیا تھا.مریض کروناوائرس کی علامات کے ساتھ فالج اور دماغی بیماریوں کا بھی شکار تھا،

    میو ہسپتال میں اب تک کروناوائرس کے تین مریض ہلاک ہو چکے ہیں ، پنجاب میں کرونا وائرس سے ہلاک مریضوں کہ تعداد 7ہو گی ہے.