Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ایران میں کورونا سے مزید 63 افراد ہلاک،مرنے والوں کی تعداد 2 ہزارسے مگرچُھپائی جارہی ہے ، عرب میڈیا کا دعویٰ

    ایران میں کورونا سے مزید 63 افراد ہلاک،مرنے والوں کی تعداد 2 ہزارسے مگرچُھپائی جارہی ہے ، عرب میڈیا کا دعویٰ

    تہران :ایران میں کورونا سے مزید 63 افراد ہلاک،مرنے والوں کی تعداد 2 ہزارسے مگرچُھپائی جارہی ہے ، دوسری طرف عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جسے ایرانی حکام چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ،

    ادھر ایران کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں مزید 63 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 958 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 9000 تک پہنچ گئی ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 20 مارچ کو ایران کے نئے سال (جشن نوروز) کی تقریبات سے خطاب منسوخ کر دیا ہے کیونکہ ایران کی وزارت صحت نے ملک بھر میں ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے صدر حسن روحانی کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مہم کا سربراہ مقرر کر دیا ہے جب کہ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف پوری حکومت برسرپیکار ہےواضح رہے کہ ایران میں سرکاری سطح پر 19 فروری کو کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی۔

    ایران کے رہبرِاعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کرونا وائرس کا شکار مریضوں کے علاج کے دوران میں جان کی بازی ہار جانے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کو شہید قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ایران میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور اس کے خلاف مہم کو 1980ء کے عشرے میں عراق کے خلاف جنگ کے ہم پلہ تعبیر کیا جارہا ہے۔

    ایران میں شہید کے ورثاء کی بڑی قدر ومنزلت کی جاتی ہے اور انھیں ریاست کی جانب سے اعزازیہ اور مالی مراعات دی جاتی ہیں۔خامنہ ای کے اعلان کے مطابق اب کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے پر مامور طبی عملہ جان کی بازی ہار جاتا ہے تو وہ بھی مسلح افواج کے میدان جنگ میں کام آنے والے اہلکاروں کی طرح شہید کہلائے گا۔

  • پاکستان میں مجموعی تعداد 20 ہوگئی،گلگت بلتستان میں 14 سالہ بچے کو کورونا وائرس

    پاکستان میں مجموعی تعداد 20 ہوگئی،گلگت بلتستان میں 14 سالہ بچے کو کورونا وائرس

    اسلام آباد :پاکستان میں مجموعی تعداد 20 ہوگئی،گلگت بلتستان میں 14 سالہ بچے کو کورونا وائرس ،اطلاعات کےمطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا جس کے بعد پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 20 ہوگئی۔

    پاکستان میں جوں جوں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ویسے ویسے بے چینی بڑھتی جارہی ہے، دوسری طرف اس حوالے سے گلگت بلتستان کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر شاہ زمان نے اسکردو کے 14 سالہ لڑکے میں کورونا وائرس کی تصدیق کی اور بتایا کہ متاثر لڑکا اپنی والدہ کے ساتھ 25 فروری کو ایران سے پاکستان پہنچا تھا۔

    ڈاکٹر شاہ زمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکا 4 اور 5 مارچ کی شب اہل خانہ کے ہمراہ اسکردو پہنچا تھا، جہاں 6 مارچ کو اس میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی اور انہیں آئسولیش وارڈ منتقل کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 6 مارچ کو بھیجی گئی رپورٹ پر اسلام آباد کی لیبارٹری نے 7 مارچ کو تصدیق کی کہ متاثرہ فرد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    ڈاکٹر شاہ زمان کا کہنا تھا کہ زین علی کے تمام خاندان کے نمونے حاصل کرکے تصدیق کے لیے لیب بھجوادیے گئے ہیں۔انہوں نے متاثرہ فرد کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ زیارت کے لیے ایران گیا تھا۔

  • کرونا وائرس نے سب فرق مٹا دیئے عام شخص سے لیکربادشاہوں تک سب  لپیٹ میں ،اب برطانوی نائب وزیرصحت زد میں آگئیں‌

    کرونا وائرس نے سب فرق مٹا دیئے عام شخص سے لیکربادشاہوں تک سب لپیٹ میں ،اب برطانوی نائب وزیرصحت زد میں آگئیں‌

    لندن :کرونا وائرس نے سب فرق مٹا دیئے عام شخص سے لیکربادشاہوں تک سب لپیٹ میں ،اب برطانوی نائب وزیرصحت زد میں آگئیں‌ ، ذرائع کےمطابق برطانوی نائب وزیر صحت 62 سالہ نیڈن ڈورس نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھی ’کورونا وائرس‘ میں مبتلا ہوگئی ہیں جب کہ ان کی والدہ میں بھی مذکورہ وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔

    برطانیہ میں 11 مارچ کی صبح تک 382 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی تھی جن میں سے 6 افراد ہلاک ہوچکے تھے۔برطانوی حکومت کے مطابق 11 مارچ تک ’کورونا وائرس‘ میں مبتلا ہونے والے 382 افراد میں سے 18 مریض صحت یاب ہو چکے تھے۔

    نائب وزیر صحت 62 سالہ نیڈن ڈورس نے 11 مارچ کو اپنی ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ وہ ’کورونا وائرس‘ میں مبتلا ہوچکی ہیں اور یہ انتہائی پریشانی کی بات ہے تاہم انہیں امید ہے کہ سب کچھ خیریت اور بہتری سے گزر جائے گا۔
    نائب وزیر صحت نے اپنی ٹوئٹ میں اپنی 84 سالہ والدہ کی طبیعت کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کی والدہ کو بھی کھانسی شروع ہوگئی ہے، جس وجہ سے اب ان کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

     

    برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نائب وزیر صحت اور پہلی رکن پارلیمنٹ میں ’کورونا وائرس‘ کی تصدیق کے بعد دیگر ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ممکنہ طور پر اب ان تمام سیاستدانوں اور ارکان پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جنہوں نے گزشتہ کچھ ایام کے دوران متاثرہ نائب وزیر صحت سے ملاقات کی۔

    ’کورونا وائرس‘ میں مبتلا ہونے والی نائب وزیر صحت نیڈن ڈورس نے 3 دن قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، ان کی حاملہ گرل فرینڈ اور دیگر ارکان پارلیمنٹ سے بھی 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ (وزیر اعظم ہاؤس) میں ہونے والی ایک تقریب میں ملاقات کی تھی۔

    علاوہ ازیں نائب وزیر صحت پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں بھی شریک ہوئیں اور وہاں انہوں نے متعدد ارکان سے ملاقاتیں کیں اور اب ان تمام ارکان، سیاستدانوں اور افراد کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے، جنہوں نے نائب وزیر صحت سے ملاقات کی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ تمام ارکان پارلیمنٹ، سیاستدان اور افراد کورونا کا ٹیسٹ کروائیں گے جنہوں نے حال ہی میں نائب وزیر صحت نیڈن ڈورس سے ملاقات کی، تاہم وزیر اعظم بورس جانسن کی میڈیا ٹیم کی جانب سے فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ وزیر اعظم بھی ٹیسٹ کروائیں گے یا نہیں۔

  • کرونا وائرس، سندھ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر ،بارڈر کی نگرانی کا فیصلہ

    کرونا وائرس، سندھ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر ،بارڈر کی نگرانی کا فیصلہ

    کرونا وائرس، سندھ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر ،بارڈر کی نگرانی کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بین الصوبائی بارڈرز کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے بارڈرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سندھ میں داخل ہونے والے مسافروں سے معلومات لی جائیں گی، یہ فیصلہ صوبے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کے لیے اسٹاف مقرر کرنے سے متعلق حکام کو احکامات جاری کر دیے گئے۔ اس سلسلے میں لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا کہ 60 نرسز تین شفٹوں میں کام کریں گی، ایئرپورٹ سے کسی بھی مشتبہ مریض کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

    قبل ازیں کراچی ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے دو مسافروں کو کرونا وائرس کے حوالہ سے مشتبہ قرار دے کر آئیسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، حمزہ علی پرواز ای کے 600 پر دبئی سے کراچی پہنچا تھا، جب کہ ساجد حسین پرواز او وی 291 پر مسقط سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا، دوران اسکریننگ مسافروں میں فلو، بخار اور کھانسی کی شکایات پائی گئیں.

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 19 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان سے ایک ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

    کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے اپنے دفاتر میں شہریوں کا داخلہ بند کر دیا

    سندھ سیکرٹریٹ میں موجود محکمہ صحت کے تمام دفاتر میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس حوالہ سے نوٹس آویزاں کر دیئے گئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کا عملہ خوف میں مبتلا ہے، افسران نے دفاتر کو تالے لگا دیئے

  • کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں پر عالمی ادارہ صحت کی چین کی تعریف

    کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں پر عالمی ادارہ صحت کی چین کی تعریف

    کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں پر عالمی ادارہ صحت کی چین کی تعریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے پر چین کی کوششوں کی تعریف کی ہے

    سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی کوششیں متاثر کن ہیں،ماسک پہنے شخص کی شناخت کے لیےاسکینر کی ایجاد قابل تعریف ہے،چین میں کرو نا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے،

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت ” ڈبلیو ایچ او ” کے نمائندوں نے تہران میں کوروناو ائرس کے معاون مراکز میں زیر علاج مریضوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے ایرانی طبی عملے کے اہلکاروں کی صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا۔

    ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیدروس ایڈہانوم گریبیس نے انتباہ جاری کیا کہ وبائی امراض کا خطرہ ‘بہت حقیقی’ ہوگیا ہے۔ یہ تاریخ کی پہلی وبائی بیماری ہوگی جس پر قابو پایا جاسکتا ہے،ہم وائرس کے رحم و کرم پر نہیں ہیں.

    واضح رہے کہ چین کرونا وائرس کے ہولناک پھیلاؤ پر بالآخر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا، مریضوں کی تعداد میں کمی کے باعث وائرس کے لیے عارضی طور پر بنائے گئے اسپتال بند کردیے گئے،چین میں 2 ماہ میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 136 ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ روز وائرس کے 19 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 80 ہزار 754 کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    چینی حکام کے مطابق صوبہ ہوبی کے باہرمسلسل دوسرے روز کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ کرونا وائس کا آغاز چین کے وسطی صوبے ہوبی سے ہوا تھا

  • وزیر صحت بھی کرونا وائرس کا شکار، چند روز قبل کی تھی وزیراعظم سے ملاقات

    وزیر صحت بھی کرونا وائرس کا شکار، چند روز قبل کی تھی وزیراعظم سے ملاقات

    وزیر صحت بھی کرونا وائرس کا شکار، چند روز قبل کی تھی وزیراعظم سے ملاقات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس کی تباہ کاری دنیا بھر میں جاری ہے، وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال رک نہ سکا اور نہ ہی اسے پھیلنے سے روکا جاسکا ہے۔

    برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 382 ہوگئی ہے ،متاثرہ افراد میں برطانوی وزیر صحت نادین ڈورس بھی شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر صحت میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں،انہوں نے گزشتہ ہفتے سیکڑوں افراد سے ملاقاتیں کی تھی اور خاتون وزیر صحت نے برطانوی وزیر اعظم کے استقبالیے میں بھی شرکت کی تھی اور وزیراعظم سے ملاقات بھی کی تھی.
    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ کوبرا کمیٹی اجلاس میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا اعتراف کیا گیا اوربرطانوی وزیر اعظم کو سوشل ایونٹ اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے،تا ہم اس حوالہ سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر یہی صورتحال رہی تو برطانیہ میں تعلیمی ادارے بند کر نے پڑیں گے،

    واضح رہے کہ ایران میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ایران میں گلیوں اور فٹ پاتھوں پرانسانی لاشیں،اولا دوالدین اوروالدین اولاد کے سامنے مررہےہیں ،اطلاعات کےمطابق ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پورے ملک میں جہاں ہرطرف خوف طاری ہے وہیں جگہ جگہ کرونا سے ہلاک ہونے لوگوں کی لاشیں بکھری دکھائی دیتی ہیں۔ گلیوں اور فٹ پاتھوں پر کرونا سے مرنے والوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں مگر اس موذی بیماری کے خوف سے ان لاشوں کے قریب جانے کی ہمت کوئی نہیں کر پاتا۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے 19 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں.

  • امریکہ کی 30 ریاستوں میں کرونا پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتیں 4 ہزار سے زائد ہو گئیں

    امریکہ کی 30 ریاستوں میں کرونا پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتیں 4 ہزار سے زائد ہو گئیں

    امریکہ کی 30 ریاستوں میں کرونا پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتیں 4 ہزار سے زائد ہو گئیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس سے مزید 3متاثرہ افرا د ہلاک ہو گئے،کرونا وائرس سے ہلاکتیں واشنگٹن اور ساوَتھ ڈیکوٹا میں ہوئیں

    امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی ،امریکہ میں750افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،امریکہ کی 30 ر یاستیں کرونا وائرس سے متاثر ہیں،کرونا وائرس سے ایشیا ،یورپی ممالک اور عرب امارات بھی متاثر ہیں،

    دنیابھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4ہزار298ہوگئی،دنیا بھر میں کرونا وائر س سے متاثرہ 64ہزار93مریض صحت  یاب ہوئے، برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد383ہوگئی،امریکہ 975،اٹلی10ہزار149اورایران میں 8ہزار42فراد متاثر ہوئے،جنوبی کوریا 7ہزار513،فرانس ایک ہزار784اورسپین میں ایک ہزار695متاثر ہوئے،

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    جرمنی ایک ہزار565،،جاپان581اور سوئٹزرلینڈ میں476افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی،امریکہ 30،جاپان12سوئٹزرلینڈ3 اور برطانیہ میں 6افراد کرونا سے ہلاک ہو گئے،پاکستان 19،الجیریا20،روس20اورپولینڈ میں18افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 61 ہو گئی

  • کرونا کا علاج کرنیوالے طبی عملے کی وفات پر انکو شہید قرار دینے کا اعلان

    کرونا کا علاج کرنیوالے طبی عملے کی وفات پر انکو شہید قرار دینے کا اعلان

    کرونا کا علاج کرنیوالے طبی عملے کی وفات پر انکو شہید قرار دینے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کا علاج کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے طبی عملے کو شہید قرار دینے کا اعلان کیا ہے

    ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے نام میں ایک خط میں ان سے کرونا وائرس کا شکارمریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملے میں سے جاں بحق افراد جو میڈیکل سے وابستہ ہیں کو شہید قرار دینے کی درخواست کی جس پرآیت اللہ خامنہ ای نے وزیر صحت کی سفارش کو منظور کر لیا

    واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پرایران میں 8042 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 293 افراد جاں بحق اور 2371 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

    ایران میں کرونا وائرس کا شکارافراد میں سے2114 کا تعلق صوبہ تہران 751 کا تعلق صوبہ قم، 524 کا تعلق صوبہ گیلان 618 کا تعلق صوبہ اصفہان، 339 کا تعلق صوبہ البرز،886 کا تعلق صوبہ مازندارن، 416 کا تعلق صوبہ مرکزی، 257 کا تعلق صوبہ قزوین، 221 کا تعلق صوبہ سمنان، 176 کا تعلق صوبہ گلستان، 146 کا تعلق صوبہ خراسان رضوی، 110 کا تعلق صوبہ فارس، 127کا تعلق صوبہ لرستان،79 کا تعلق صوبہ مشرقی آذربائیجان، 78 کا تعلق صوبہ خوزستان سے ہے.

    ایران میں کرونا وائرس کا شکار 91 کا تعلق صوبہ یزد، 51 کا تعلق صوبہ زنجان، 40 کا تعلق صوبہ کردستان، 77 کا تعلق صوبہ اردبیل، 40 کا تعلق صوبہ کرمانشاہ، 69 کا تعلق صوبہ کرمان، 34 کا تعلق صوبہ ہمدان، 40 کا تعلق صوبہ سیستان و بلوچستان، 30 کا تعلق صوبہ ہرمزگان، 18 کا تعلق صوبہ جنوبی خراسان، 23 کا تعلق صوبہ شمالی خراسان، 37 کا تعلق صوبہ چہارمحال و بختیاری، 15 کا تعلق صوبہ ایلام ، 37 کا تعلق صوبے مغربی آذربائجیان، 11 کا تعلق صوبے کہکیلویہ و بویر احمد، اور 18 کا تعلق صوبے بوشہر سے ہے.

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    ۔

    واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ایران میں گلیوں اور فٹ پاتھوں پرانسانی لاشیں،اولا دوالدین اوروالدین اولاد کے سامنے مررہےہیں ،اطلاعات کےمطابق ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پورے ملک میں جہاں ہرطرف خوف طاری ہے وہیں جگہ جگہ کرونا سے ہلاک ہونے لوگوں کی لاشیں بکھری دکھائی دیتی ہیں۔ گلیوں اور فٹ پاتھوں پر کرونا سے مرنے والوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں مگر اس موذی بیماری کے خوف سے ان لاشوں کے قریب جانئ کی ہمت کوئی نہیں کر پاتا۔

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

  • کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے فیصل ایدھی نے کی ایران کی مدد

    کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے فیصل ایدھی نے کی ایران کی مدد

    کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے فیصل ایدھی نے کی ایران کی مدد
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایرانی قونصلٹ کا تین کروڑ کا چیک دیا ہے

    ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے کراچی میں قائم ایران کے قونصلیٹ کو تین کروڑ پندرہ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔ ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق چیک کے ذریعے دی گئی رقم ایرانی ریڈکرسینٹ کے ذریعے ایران میں کرونا وائریس کی وباء کی روک تھام کے لئے استمعال کی جائے گی۔

    اس موقع پر کراچی میں متعین قونصل جنرل احمد محمدی نے فیصل ایدھی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران پاکستان برادر اسلامی ملک ہیں، ایران پاکستان کا بہترین دوست ہے اور ہمیشہ سے دونوں ملکوں کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات رہے ہیں ، پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات سیاسی، معاشی، مذہبی، ثقافتی اور روایتی بنیادوں پر قائم ہیں، پاکستان اور ایران ہمیشہ سے اچھے اور مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں، اسی طرح مستقبل میں بھی ساتھ رہیں گے.

    واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ایران میں گلیوں اور فٹ پاتھوں پرانسانی لاشیں،اولا دوالدین اوروالدین اولاد کے سامنے مررہےہیں ،اطلاعات کےمطابق ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پورے ملک میں جہاں ہرطرف خوف طاری ہے وہیں جگہ جگہ کرونا سے ہلاک ہونے لوگوں کی لاشیں بکھری دکھائی دیتی ہیں۔ گلیوں اور فٹ پاتھوں پر کرونا سے مرنے والوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں مگر اس موذی بیماری کے خوف سے ان لاشوں کے قریب جانئ کی ہمت کوئی نہیں کر پاتا۔

     

  • کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں نے چکن کھانا چھوڑا تو پولٹری فارم کے مالکان نے 6 ہزار سے زائد مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقت بیلگاوی میں کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عوام کی جانب سے چکن کھانے سے رکنے پر پولٹری مالکان نے مرغیوں کو زندہ دفنا دیا، پولٹری مالکان کا کہنا ہے کہ چکن کی قیمت میں زبردست کمی واقع ہو چکی ہے، بازاروں میں چکن فروخت ہی نہیں ہو رہا، ایسے میں مرغیوں کو جو خوارک دیتے ہین اس کا خرچہ بھی جیب سے کرنا پڑتا ہے.

    پولٹری فارم کے مالک نظیر کا کہنا تھا کہ ہم بازار میں 50 روپے فی کلو چکن فروخت کر رہے تھے لیکن قیمتیں آٹھ سے دس روپے کلو تک آ گئیں اور چکن کی مانگ مین بھی کمی ہو گئی، دس روپے میں بھی کوئی چکن خریدے کو تیار نہین اسلئے مجبورا قدم اٹھانا پڑا.

    پولٹری مالکان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کرونا کا پہلا مریض سامنے آنے کے بعد ہی پولٹری کے خلاف سازش کی گئی اور کہا گیا کہ چکن سے کرونا ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں، شہریوں نے چکن کھانا چھوڑ دیا ہے، اور چکن کی جگہ مچھلی اور مٹن کھاتے ہیں.

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    بھارت میں کرونا وائرس کے 14 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کرونا کےمریضوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے

    بھارتی ریاست کیرالہ میں کرونا کے آٹھ مریض سامنے آئے جبکہ تین مریضوں کا تعلق کرناٹک سے ہے، بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 61 مریض سامنے آ چکے ہیں جن کا علاج جاری ہے.