Baaghi TV

کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں پر عالمی ادارہ صحت کی چین کی تعریف

کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں پر عالمی ادارہ صحت کی چین کی تعریف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے پر چین کی کوششوں کی تعریف کی ہے

سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی کوششیں متاثر کن ہیں،ماسک پہنے شخص کی شناخت کے لیےاسکینر کی ایجاد قابل تعریف ہے،چین میں کرو نا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے،

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت ” ڈبلیو ایچ او ” کے نمائندوں نے تہران میں کوروناو ائرس کے معاون مراکز میں زیر علاج مریضوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے ایرانی طبی عملے کے اہلکاروں کی صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیدروس ایڈہانوم گریبیس نے انتباہ جاری کیا کہ وبائی امراض کا خطرہ ‘بہت حقیقی’ ہوگیا ہے۔ یہ تاریخ کی پہلی وبائی بیماری ہوگی جس پر قابو پایا جاسکتا ہے،ہم وائرس کے رحم و کرم پر نہیں ہیں.

واضح رہے کہ چین کرونا وائرس کے ہولناک پھیلاؤ پر بالآخر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا، مریضوں کی تعداد میں کمی کے باعث وائرس کے لیے عارضی طور پر بنائے گئے اسپتال بند کردیے گئے،چین میں 2 ماہ میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 136 ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ روز وائرس کے 19 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 80 ہزار 754 کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

چینی حکام کے مطابق صوبہ ہوبی کے باہرمسلسل دوسرے روز کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ کرونا وائس کا آغاز چین کے وسطی صوبے ہوبی سے ہوا تھا

More posts