Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • این سی او سی کا بڑا فیصلہ: کورونا پابندیوں کا دائرہ 27 شہروں تک بڑھادیا گیا

    این سی او سی کا بڑا فیصلہ: کورونا پابندیوں کا دائرہ 27 شہروں تک بڑھادیا گیا

    اسلام آباد: این سی او سی کا بڑا فیصلہ: کورونا پابندیوں کا دائرہ 27 شہروں تک بڑھادیا گیا ،اطلاعات کے مطابق نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر مختلف پابندیوں پر 13 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے ایس او پیز کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔

    ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے باعث نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر نے نئی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے تحت کورونا ایس او پیز کا دائرہ کار 13 شہروں سے بڑھا کر 27 کردیا گیا ہے،

    این سی اوسی کی طرف سے جن شہروں پرپابندیاں بڑھائی گئی ہیں ان 27 شہروں میں اسلام آباد، پنجاب کے 11 ( خانیوال، میانوالی سرگودھا ، خوشاب ، بہاولپور ، ملتان ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، لاہور ، اور رحیم یار خان) سندھ میں حیدرآباد اور کراچی ، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو جب کہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی ، ایبٹ آباد ، سوات، اور چترال لوئر شامل ہیں۔

    کورونا ایس او پیز کے تحت ضروری سروسز کے سوا تمام تجارتی سرگرمیاں رات آٹھ بجے بند کر دی جائیں گی، ہفتے میں دو دن تمام مارکیٹس بند رہیں گی تاہم دنوں کا تعین صوبوں کی صوابدید رہے گا،ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی، رات 10 بجے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی جب کہ ٹیک اوے کی سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی.

    این سی او سی کے مطابق انڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی تاہم آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی 300 مہمانوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔ آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رہی گے مزارت پرزائرین کی آمد پر پابندی جاری رہے گی. سنیما گھروں اور کنٹیکٹ کھیلوں (کراٹے ، باکسنگ ، مارشل آرٹس ، رگبی ، واٹر پولو ، کبڈی اور ریسلنگ) پر عائد پابندی جاری رہے گی۔ صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی انڈور جم جا سکیں گی۔

    نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت کے مطابق سرکاری اور نجی دفاتر کے لیے عام دفتری اوقات کار 50 فیصد کے ساتھ جاری رہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر سواریوں کی شرح 50 جبکہ ریل سروس 70 فیصد سواریوں کے ساتھ جاری رہے گی۔ تفریحی پارکس اور سوئمنگ پولز کی بندش برقرار رہے گی تاہم عوامی پارکس میں کورونا پروٹوکول کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی، ملک بھر میں تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری اور تعطل کے ساتھ ہفتہ میں تین روزکھلے رہیں گے۔ این سی اوسی اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظر ثانی کرے گا۔

  • امریکی ویکسین فائزر کے مقابلے میں آسٹرازینیکا ویکسین بہترین قرار

    امریکی ویکسین فائزر کے مقابلے میں آسٹرازینیکا ویکسین بہترین قرار

    امریکی ویکسین فائزر کے مقابلے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آسٹرازینیکا ویکسین کو بہترین قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محقیقن کا کہنا ہے آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے والوں میں سے صرف ایک اعشاریہ 5 فیصد افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔

    ماہرین کے مطابق برطانیہ میں 2 کروڑ 50 لاکھ شہریوں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ملک میں تیار کی گئی ویکسین آسٹرازینیکا لگوائی اور امریکی ویکسین فائزر کے مقابلے میں آسٹرازینیکا زیادہ مؤثر ثابت ہوئی۔

    آسٹرازینیکا لگوانے والوں میں سے صرف ایک اعشاریہ 52 فیصد افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور 3 ہزار متاثرہ افراد میں سے صرف ایک شخص کی کورونا سے موت واقع ہوئی۔

    جبکہ فائزر ویکسین لگوانے والے 2 فیصد افراد بیمار ہو کر اسپتال پہنچے۔

    جاپان میں موڈرنا ویکسین لگوانے والے 2 افراد ہلاک

    دوسری جانب جاپان کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ موڈرنا ویکسین لگوانے والے 2 افراد ہلاک ہو گئے وزارت نے ایک ریلیز میں کہا کہ 30 کی دہائی کے مرد اس ماہ اپنی دوسری موڈرنہ خوراکیں وصول کرنے کے چند دنوں کے اندر فوت ہوگئے۔ ہر ایک نے جمعرات کو معطل تین مینوفیکچرنگ لاٹوں میں سے ایک شاٹ لیا تھا۔ موت کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    تاہم جاپان نے متعدد خوراکیں خراب ہونے کی رپورٹس کے بعد کورونا کی موڈرنا ویکسین کی 16 لاکھ 30 ہزار خوراکوں کا استعمال روکنے کا فیصلہ کیا۔

    موڈرنا کی فروخت اور تقسیم کی انچارج ٹکیڈا کا کہنا ہے کہ اسے متعدد ویکسینیشن سینٹرز سے یہ رپورٹس ملیں کہ ویکسین کی بند بوتلوں کے اندر بیرونی اجزا پائے گئے وزارت صحت سے مشاورت کے بعد 3 کھیپوں سے ویکسین کا استعمال معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    برطانیہ: کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قریب آگ بھڑک اٹھی،دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا ،…

  • کورونا کی چوتھی لہر: ایس اوپیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27شہروں تک بڑھا دیا گیا

    کورونا کی چوتھی لہر: ایس اوپیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27شہروں تک بڑھا دیا گیا

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) نے کورونا کی چوتھی لہر کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایس اوپیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27شہروں تک بڑھا دیا۔

    باغی ٹی وی : این سی او سی کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی،لاہور،کراچی،ملتان، خانیوال ، سرگودھا ، بہاولپور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں ایس اویز پر عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خوشاب،رحیم یار خان اور میانوالی میں بھی پابندیوں ا طلاق ہوگا۔

    این سی اوسی کے مطابق سندھ میں حیدرآباد اور کراچی ، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور ،گلگت بلتستان میں گلگت اور سکردو میں پابندیوں کا اطلاق ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا میں پشاور،سوات،ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی ، ایبٹ آباد ، سوات، اور چترال لوئر میں بھی ایس اوپیز پر عملدرآمد ہوگا۔

    ایس اوپیز کے مطابق ہفتے میں دو دن تمام مارکیٹس بند رہیں گی جبکہ دنوں کا تعین صوبوں کی صوابدید رہے گا اور آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات10بجے تک ہوگی جبکہ ٹیک اوے سروس24گھنٹے کھلی رہے گی۔

    خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں روکنے اور موبائل سمیں بلاک کر نے پر غور

    این سی اوسی کے مطابق سرکاری اور نجی دفاتر کے لئے عام دفتر ی اوقات کار 50فیصد کے ساتھ جاری رہیں گے جبکہ تجارتی سرگرمیاں رات8بجے بند کر دی جائیں گی اور ملک بھر میں تعلیمی ادارے 50فیصد تعداد کے ساتھ ہفتے میں تین روز کھلے رہیں گے –

    این سی اوسی کے مطابق وی اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو حالات کو مد نظر ورکھتے ہوئے نظر ثانی کرے گی۔

    پاکستان کورونا سے متعلق سفری پابندی کی فہرست سےباہر:برطانیہ دیکھتا رہ گیا

  • جاپان میں موڈرنا ویکسین لگوانے والے 2 افراد ہلاک

    جاپان میں موڈرنا ویکسین لگوانے والے 2 افراد ہلاک

    جاپان میں موڈرنا ویکسین لگوانے والے 2 افراد ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ موڈرنا ویکسین لگوانے والے 2 افراد ہلاک ہو گئے وزارت نے ایک ریلیز میں کہا کہ 30 کی دہائی کے مرد اس ماہ اپنی دوسری موڈرنہ خوراکیں وصول کرنے کے چند دنوں کے اندر فوت ہوگئے۔ ہر ایک نے جمعرات کو معطل تین مینوفیکچرنگ لاٹوں میں سے ایک شاٹ لیا تھا۔ موت کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    تاہم جاپان نے متعدد خوراکیں خراب ہونے کی رپورٹس کے بعد کورونا کی موڈرنا ویکسین کی 16 لاکھ 30 ہزار خوراکوں کا استعمال روکنے کا فیصلہ کیا۔

    موڈرنا کی فروخت اور تقسیم کی انچارج ٹکیڈا کا کہنا ہے کہ اسے متعدد ویکسینیشن سینٹرز سے یہ رپورٹس ملیں کہ ویکسین کی بند بوتلوں کے اندر بیرونی اجزا پائے گئے وزارت صحت سے مشاورت کے بعد 3 کھیپوں سے ویکسین کا استعمال معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    برطانیہ: کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قریب آگ بھڑک اٹھی،دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا ،…

    ٹکیڈا کا کہنا ہے کہ وہ موڈرنا کو معاملے سے آگاہ کر چکی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔

    دوسری جانب موڈرنا کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ جاپان میں تقسیم ہونے والی ایک لاٹ میں خرابی رپورٹ ہوئی ہے موڈرنا نے احتیاطی طور پر ویکسین کی یہ لاٹ اور ملحقہ دو لاٹس کو روک دیا ہے

    انہوں نے کہا کہ موڈرنا یقین رکھتی ہے کہ مینوفیکچرنگ کا مسئلہ اسپین میں اس کی مینوفیکچرنگ سائٹ میں موجود کئی لائنوں میں سے ایک میں پیدا ہوا ہے تاہم اب تک حفاظت یا افادیت کے مسائل کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔

    ادھر جاپانی حکومت کے سرفہرست ترجمان کاٹسونوبو کاٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں بیرونی اجزا کی وجہ سے صحت سے متعلق مسئلے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

    برطانوی نیوز کاسٹر لیزا شا کی موت ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے سے ہوئی تفتیشی…

  • پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد25ہزار564 ہوگئی

    پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد25ہزار564 ہوگئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد25ہزار564ہوگئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں کیسزکی مجموعی تعداد 3لاکھ89ہزار689ہوگئی صوبہ بھر میں تین لاکھ 52ہزار328 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    سیکرٹری صحت پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار392کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ لاہور میں کورونا سے 13 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    سیکرٹری صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے ٹوٹل 40 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد11ہزار797ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 69 افراد جاں بحق

    جس کے باعث حکومت پنجاب نے صوبے کے 11 اضلاع میں جاری لاک ڈاؤن میں 15ستمبر تک توسیع کردی ہے ان اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان شامل ہیں-

  • پاکستان میں کورونا کے باعث مزید  69 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 69 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 69 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 62ہزار918 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں تین ہزار 909 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار435 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 604 ہو گئی۔

    خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں روکنے اور موبائل سمیں بلاک کر نے پر غور

    واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

    جس کے باعث حکومت پنجاب نے صوبے کے 11 اضلاع میں جاری لاک ڈاؤن میں 15ستمبر تک توسیع کردی ہے ان اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

  • پاکستان کورونا سے متعلق سفری پابندی کی فہرست سےباہر:برطانیہ دیکھتا رہ گیا

    پاکستان کورونا سے متعلق سفری پابندی کی فہرست سےباہر:برطانیہ دیکھتا رہ گیا

    اسلام آباد: پاکستان کورونا سے متعلق سفری پابندی کی فہرست سےباہر:برطانیہ دیکھتا رہ گیا ،اطلاعات کے مطابق آئرلینڈ نے پاکستان سمیت 23 ممالک کو کورونا سے متعلق سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا۔

    آئرلینڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ریڈ لسٹ سے نکالے جانے والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو اب لازمی ہوٹل قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا۔

    ریڈلسٹ سے آؤٹ ممالک سے آئے مسافروں کو گھرپر 5 روز قرنطینہ کرنا ہوگا اور مسافرپی سی آر رپورٹ منفی آنے پر قرنطینہ ختم کرسکیں گے۔

    آئرش حکومت نے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے والے ممالک سے آئے مسافروں کے پاس مکمل ویکسینیشن ہونا لازمی قرار دیا ہے جبکہ اس کے علاوہ مسافروں کیلئے کورونا صحتیابی اور منفی پی سی آر رپورٹ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

    ریڈلسٹ سے نکلنے والے ممالک میں پاکستان، روس، جنوبی افریقا، بھارت اور بنگلا دیش سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ برطانیہ نے پاکستان کوریڈ لسٹ سے نکالنے سے انکارکرتے ہوئے بڑی تاویلیں پیش کردی ہیں ، لیکن دوسری طرف آئرلینڈ کی طرف سے پاکستان کا نام پابندی والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کے بعد پاکستانیوں کی مشکلات میں کمی آگئی

  • خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی  تنخواہیں روکنے اور موبائل سمیں بلاک کر نے پر غور

    خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں روکنے اور موبائل سمیں بلاک کر نے پر غور

    خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کاکہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پر سفری پابندیاں عائد کریں گے ، موبائل سم بھی بلاک ہوسکتی ہے۔ ویکیسن نہ لگوانے پر سرکاری ملازمینکی تنخواہیں روکنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

    وزیرِ صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت پر مزید سختیاں کرنی پڑیں تو کریں گے۔ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    محکمہ صحت سندھ کا 9 کلاس تا 12 کلاس تک کے طلبہ کی ویکسینیشن کا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ انڈور اجتماعات پر پابندی ہے جبکہ آوٹ ڈور پر 300 لوگوں کی اجازت ہے۔ہفتہ اور اتوار کو تجارتی مراکز بند رہیں گے، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بہت جلد کابینہ کا اجلاس ہوگا، اپنا فیصلہ پھر الیکشن کمیشن کو بتائیں گے۔

    وزیرِ صحت نے خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز اور ویکسینیشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 30 فیصد آبادی مکمل ویکسی نٹیڈہے ۔ گزشتہ روز کے ڈیٹا کے مطابق اب تک 7.3 ملین سے زائد ویکسین لگائی۔ 15لاکھ لوگوں کو دوسری ڈوزز دی جاچکی ہے۔ روزانہ 2 لاکھ افراد کو ویکیسن لگانے کا ٹارگٹ ہے۔

    وزیرِ صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کی اہم اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں صرف 2 فی صد ایسے ہیں جو ویکیسن لگوا چکے ہیں اور اسی لیے خطرے سے باہر ہیں۔ صوبے بھر میں 750 سے زیادہ ویکسینیشن سینٹر بنائے گئے ہیں، آدھی آبادی کو ویکسین لگ گئی تو وائرس کا اثر کم ہو جائے گا۔

    مہنگی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    ان کا کہنا ہے کہ فرسٹ ڈوز کے حساب سے چترال کی 65 فیصد آبادی ویکسی نیٹڈ ہوچکی ہے، چترال کی 40 فیصد آبادی کو دوسری ڈوز بھی لگائی جاچکی ہے۔ کرم میں 15 فیصد آبادی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں کورونا کی موجودہ شرح 5.2فیصد ہے ۔اسپتالوں میں مریض پچھلی لہر سے صرف 20 فیصد کم ہیں ۔

  • بیرون ملک جانے والوں کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوزلگانے کے چارجز مقرر

    بیرون ملک جانے والوں کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوزلگانے کے چارجز مقرر

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوزلگانے کی اجازت دے دی-

    این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے لیے چارجز مقرر کر دیئے فی خوراک 1270 روپے مقرر کی گئی ہے اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    کوویڈ 19 بائیو ویپن کے طور پر تیار نہیں ہوا امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی

    جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز منتخب ویکسین سینٹرز میں لگائی جائے گی اور اس کے لیے فیس نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکے گی۔


    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ سے زائد خوراکیں لگ چکی ہیں۔این سی او سی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ خوراکیں لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 120 افراد جاں بحق

    ٹویٹ میں شہریوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ جن شہریوں نے پہلی خوراک لگوا لی ہے انہیں 28 دن مکمل ہونے پر کسی بھی ویکسین سینٹر سے دوسری خوراک لینے کا کہا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے زور پکڑنا شروع کر دیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 120 افراد جاں بحق ہو گئے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث اب تک اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 535 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 532 ہوگئی ہے-

    جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا عروج پر:کوئی پوچھنے والا ہی نہیں‌

  • کوویڈ 19 بائیو ویپن کے طور پر تیار نہیں ہوا       امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی

    کوویڈ 19 بائیو ویپن کے طور پر تیار نہیں ہوا امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی

    امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کا سبب جانور ہیں-

    باغی ٹی وی : امریکی صدر بائیڈن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس وبائی مرض کی ابتدا کے بارے میں اہم معلومات عوامی جمہوریہ چین میں موجود ہیں ، پھر بھی شروع سے ہی چین میں سرکاری عہدیداروں نے بین الاقوامی تفتیش کاروں اور عالمی صحت عامہ کے افراد کو ان معلومات تک رسائی نہیں دی-

    جمعہ کے روز صدر کی ہدایت پر تیار کی گئی ایک رپورٹ میں ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نے کہا کہ کورونا وائرس بائیو ویپن کے طور پر تیار نہیں ہوا-

    امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس شاید جینیاتی طور پر نہیں بنایا گیا رپورٹ کے مطابق امریکی قومی انٹیلی جنس کونسل کوروناکےجانورسےپھیلاؤپراتفاق کرتی ہے تاہم ، کورونا وائرس کی ابتدا پر انٹیلی جنس کمیونٹی (آئی سی) میں کوئی اتفاق نہیں تھا۔

    امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی اب بھی وائرس کےچین میں ابتدائی پھیلاؤپربھی تقسیم ہے، امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی لیب لیک تھیوری پر منقسم ہے،رپورٹ میں ایک امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے چینی لیب سےلیک ہونےپراصرار کیا ہے-

    جبکہ چار ایجنسیوں اور نیشنل انٹیلی جنس کونسل نے کسی جانور سے وائرس کے پھیلاؤ کے حق میں فیصلہ کیا ہے، جبکہ ایک ایجنسی نے لیب لیک تھیوری کی حمایت کی ہے اور تین کسی نتیجے پر پہنچنے سے قاصر ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس بات پر یقین نہیں کرتا کہ چینی حکام کو کوویڈ -19 کی ابتدائی وبا شروع ہونے سے پہلے اس وائرس کے بارے میں پہلے سے علم تھا۔

    تاہم انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر پہلا انسانی انفیکشن ممکنہ طور پر “لیبارٹری سے وابستہ واقعے کی وجہ سے ہوا تھا ، جس میں چین میں ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے تجربات ، جانوروں کی ہینڈلنگ یا نمونے لینے شامل تھے۔

    رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ تجزیہ کار چین سے نئی معلومات کے بغیر “زیاد وضاحت” فراہم کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔

    دریں اثنا ، رپورٹ کی وصولی کا اعتراف کرتے ہوئے ، بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی انتظامیہ اس وباء کی جڑوں کا سراغ لگانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی جس سے دنیا بھر میں بہت زیادہ درد اور موت واقع ہوئی ہے ، تاکہ وہ روکنے کے لیے ہر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں تاکہ یہ دوبارہ نہ پھیل سکے-

    دنیا اگلے 60 سالوں میں کورونا سے بڑے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے تیاررہے ماہرین

    انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض کی ابتداء کے بارے میں اہم معلومات چین میں موجود ہیں ، "ابھی تک چین میں سرکاری عہدیداروں نے بین الاقوامی تفتیش کاروں اور عالمی صحت عامہ کے افراد کو اس تک رسائی سے روکنے کے لیے کام کیا ہے”۔

    بائیڈن نے الزام لگایا کہ آج تک ، چین شفافیت اور معلومات کو روکنے کے مطالبات کو مسترد کر رہا ہے

    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ، مہلک وائرس اب تک 21 کروڑ 52 لاکھ 90 ہزار716 افراد کو متاثر کر چکا ہے اور عالمی سطح پر 44 لاکھ 83 ہزار 136 جانیں لے چکا ہے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کل 3 کروڑ 86 لاکھ 82 ہزار 72 انفیکشن اور6 لاکھ 36 ہزار565 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا جوابات کی مستحق ہے ، اور میں اس وقت تک آرام نہیں کروں گا جب تک ہم ان کو حاصل نہ کر لیں۔ ذمہ دار قومیں اس قسم کی ذمہ داریوں کو باقی دنیا سے نہیں چھوڑتی ہیں۔ بائیڈن نے کہا کہ وبائی امراض بین الاقوامی سرحدوں کا احترام نہیں کرتے ، اور ہم سب کو بہتر طور پر سمجھنا چاہیے کہ مزید وبائی امراض کو روکنے کے لیے COVID-19 کیسے وجود میں آیا۔

    امریکہ کی منظوری کے بعد فائزر دنیا میں مکمل منظوری حاصل کرنے والی پہلی ویکسین بن…

    امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ مل کر متعلقہ ڈیٹا اور شواہد حاصل کرنے کا کام جاری رکھے گا تاکہ چین پر مکمل طور پر معلومات کا اشتراک کیا جاسکے اور عالمی ادارہ صحت کے مرحلے II کے ثبوتوں پر مبنی ، ماہرین کی قیادت میں کوویڈ 19 کی ابتدا میں عزم سمیت تعاون کیا جائے۔

    بائیڈن نے کہا کہ امریکہ چین پر دباؤ ڈالتا رہے گا کہ وہ سائنسی اصولوں اور معیارات پر عمل کرے ، بشمول وبائی مرض کے ابتدائی دنوں سے معلومات اور ڈیٹا شیئر کرنا ، بائیو سیفٹی سے متعلق پروٹوکول اور جانوروں کی آبادی کی معلومات کے-

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس عالمی المیے کا مکمل اور شفاف حساب ہونا ضروری ہے۔

    نیوزی لینڈ: کورونا کے بڑھتے کیسز لاک ڈاؤن میں توسیع، پارلیمنٹ بند