Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 120 افراد  جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 120 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 120 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 61 ہزار 306 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 532 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 535 ہو گئی۔

    دنیا اگلے 60 سالوں میں کورونا سے بڑے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے تیاررہے ماہرین

    واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

    بھارتی ڈیلٹا کے حملوں میں شدت:پنجاب کے 11 اضلاع میں لاک ڈاون نافذ، سخت پابندیاں عائد

    جس کے باعث حکومت پنجاب نے صوبے کے 11 اضلاع میں جاری لاک ڈاؤن میں 15ستمبر تک توسیع کردی ہے ان اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

    برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں کیوں شامل کیا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

  • سابق سفارتکار, ماہر بین الاقوامی امور طارق پیرزادہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

    سابق سفارتکار, ماہر بین الاقوامی امور طارق پیرزادہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

    لاہور:سابق سفارتکار, ماہر بین الاقوامی امور طارق پیرزادہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سابق سفارتکار, ماہر بین الاقوامی امور طارق پیرزادہ کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارگئے

    طارق پیرزادہ ایک نہایت شفیق,عاجز اور ملنسار انسان تھے.طارق پیرزادہ کے ملنساروں کا کہنا ہے کہ وہ ایک انتہائی شریف النفس انسان تھے اورہمیشہ ملک وقوم کے لیے سفارتکاری اورہمیشہ بات بھی کی پاکستانیت کےلیے یہی وجہ ہے کہ آج ان کے چاہنے والے ان کی وفات شدت غم سے نڈھال ہیں‌

    ادھر آج پھرپاکستان میں کرونا کی تباہ کاریاں‌جاری رہیں اورآج کی اب تک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن کورونا وائرس کے سبب مزید 95افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار ہزار 16نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.4 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں 62 ہزار496 ٹیسٹ کیے گئے۔پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 415 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 427 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق پنجاب میں تین لاکھ 86 ہزار 578، سندھ میں چار لاکھ 27 ہزار 37، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 59 ہزار 483، بلوچستان میں 32 ہزار 14، گلگت بلتستان میں نو ہزار 795، اسلام آباد میں 97 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 478 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • برطانوی نیوز کاسٹر لیزا شا کی موت ایسٹرازینیکا ویکسین  لگوانے سے ہوئی    تفتیشی رپورٹ

    برطانوی نیوز کاسٹر لیزا شا کی موت ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے سے ہوئی تفتیشی رپورٹ

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی میزبان لیزا شا کورونا ویکسین ایسٹرازینکا لگوانے کے باعث انتقال کر گئیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی میزبان لیزا شا کی موت کی انکوائری کی رپورٹ سامنے آگئی میزبان کی موت کورونا ویکسین ایسٹرازینکا کی دوسری خوراک لینے کے باعث واقع ہوئی۔

    ڈیلی میل کے مطابق خاتون میزبان کی موت مئی میں ہوئی تھی اور 3 ماہ تک اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی انہوں نے ویکسین کا پہلا انجکیشن لگوانے کے بعد سر میں درد کی شکایت کی۔

    محقیقن کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد لیزا شا کے دماغ میں خون کا لوتھڑا بن گیا جس کے باعث اسٹروک ہوا۔ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، ایسٹرا زینیکا کی کوویڈ ویکسین سے خون کے جمنے انتہائی کم کیسز ہوتے ہیں۔

    برطانوی محکمہ صحت کے بعد ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے ایک کروڑ اسی لاکھ میں سے تیس افراد کو خون جمنےکی شکایت ہوئی ہے جس سے سات افراد کی موت ہوئی ہے۔

    یہ ایک بہت ہی کمیاب دماغی بیماری سے متعلق ہیں، جس میں دماغی رگوں میں خون جمنا شروع ہو جاتا ہے اور بعض اوقات خون میں پلیٹلیٹس کی تعداد بھی کم ہوجاتی ہے۔

    محقیقن کا کہنا ہے کہ ایسٹرازینکا کی تیسری خوراک لگوانے خون جمنے کے امکانات مزید کم ہوجاتے ہیں اس سے قبل بھی ایسٹرازینکا کی پہلی خوراک کے بعد خون جمنے کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    میڈیسن اینڈ ہیلتھ کئیر ریگیولیٹری ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس ویکسین سے حاصل ہونے والے فوائد اس سے ہونے والے نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں جرمنی، فرانس، ہالینڈ اور کینیڈا نے ایسٹر زینیکا ویکسین کا استعمال صرف ضعیف العمرلوگوں تک محدود کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ بی بی سی کے مطابق لیزا شا کی 21 مئی کو موت واقع ہوئی تھی۔ ان کی موت کے بعد جاری کیے گئے عبوری ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں ویکسین کے استعمال کو موت کی ممکنہ وجوہات میں شامل کیا گیا تھا بی بی سی ریڈیو سے منسلک پریزنٹر لیزا شا کی صحت پر پہلے سے کوئی خدشات نہیں تھے۔

    ان کے خاندان کے جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا: ‘ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے ایک ہفتے بعد لیزا نے شدید سر درد کی شکایت کی اور چند دن بعد سخت بیمار ہو گئیں۔ اس کے بعد ان کا رائل وکٹوریا انفرمری ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں خون گاڑھا ہونے اور سر میں خون بہنے کا علاج کیا جا رہا تھا۔

    خاندان کے بیان میں مزید کہا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے جمعے کی دوپہر وہ فوت ہو گئیں اور اس وقت ان کے گھر والے ان کے ساتھ موجود تھے ہم سب بہت صدمے کا شکار ہیں اور ہماری زندگی میں ان کے جانے سے بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو کہ کبھی بھی پُر نہیں ہو سکتا۔ ہمیں ہمیشہ ان سے پیار کرتے رہیں گے اور انھیں یاد کرتے رہیں گے۔

    برطانوی نگراں ادارے ایم ایچ آر اے کے ترجمان نے لیزا شا کی موت پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی موت کی خبر سننے کے بعد وہ بہت افسردہ ہیں اور ان کے گھر والوں کے ساتھ نیک خواہشات ہیں کسی بھی شدید رد عمل کی شکایت آنے اور موت ہو جانے کی خبر پر ہمارا ادارہ مکمل طور پر تفتیش کرتا ہے اور جہاں ممکن ہو، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیتا ہے۔ ہم ان کے خون گاڑھا ہونے کی خبر کا تفصیل سے اور گہرائی میں جائزہ لیں گے۔

    خیال رہے کہ لیزا شا نے 2016 میں بی بی سی ریڈیو نیو کاسل میں بحیثیت پریزینٹر نوکری شروع کی تھی۔ انگلینڈ کے شمال مشرقی علاقوں میں ان کی آواز بہت مشہور تھی اور اس سے قبل کمرشل ریڈیو میں بھی انہوں نے کامیاب کرئیر گزارا تھا۔

  • خیبرپختونخوا میں کورونا کے وار جاری ، ایک اور ڈاکٹر کرونا سے شہید

    خیبرپختونخوا میں کورونا کے وار جاری ، ایک اور ڈاکٹر کرونا سے شہید

    خیبرپختونخوا میں مسیحاوں پر کورونا کے وار جاری ، ایک اور ڈاکٹر کرونا سے شہید ہو گیا

    شہدا ڈاکٹرز کی تعداد 70 ہو گئی ہے پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ سابقہ چیف ایگزیکٹو خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور اور خیبر میڈیکل کالج پشاور سے کیمونٹی میڈیسن سے ریٹائرڈ پروفیسر تھے. کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اج صبح شہید ہو گئے. پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ حیات اباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے کرونا وارڈ میں داخل تھے. خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث شہید ہونےوالے ڈاکٹروں کی تعداد 70 ہوگئی .

    خیبر پختون خواہ میں کرونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کی تعداد 108 ہو گئی ہے. پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی نماز جنازہ اج 3 بجے عید گاہ روڈ فقیرآباد پشاور میں ادا کی جائے گی.

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں، کرونا کیسز میں کبھی کمی توکبھی اضافہ ہو جاتا ہے، حکومت کی جانب سے مسلسل کرونا ایس او پیز پرعمل کرنے کا کہا جا رہا ہے،

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    پراونشل ڈاکٹرز اسوسی اییشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے تا حال ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو شہدا پیکیج نہیں دیا. کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے جہاں ڈاکٹروں میں تشویش پائی جا رہی ہیں وہیں ہسپتال میں مریضوں اور شہریوں میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت ،مزید141 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت ،مزید141 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 141 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار410 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 4 ہزار 199 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 83 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 جبکہ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 220 ہوگئی۔

    کویت کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کا فیصلہ

    پنجاب میں کورونا کی چوتھی لہر شدت اختیار کر گئی لاہور میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے بارہ فیصد تک پہنچ گئی جبکہ راول پنڈی میں شرح چودہ فیصد رہی۔راولپنڈی میں مزید تین علاقوں میں تیس اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    ادھر کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح ساڑھے دس فیصد سے زیادہ رہی جبکہ حیدرآباد میں گیارہ فیصد رہی اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح سات فیصد اور پشاور میں 14 فیصد رہی-

    وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 139، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 243، پنجاب میں تین لاکھ 83 ہزار 742، اسلام آباد میں 96 ہزار 980، بلوچستان میں 31 ہزار 928، آزاد کشمیر میں 31 ہزار 87 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 739 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 633 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 698، خیبرپختونخوا 4 ہزار 839، اسلام آباد 855، گلگت بلتستان 171، بلوچستان میں 338 اور آزاد کشمیر میں 686 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 4 وکٹیں درکار:جیت بہت قریب آگئی

    ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 4 وکٹیں درکار:جیت بہت قریب آگئی

    کنگٹسن :ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 4 وکٹیں درکار:جیت بہت قریب آگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جہاں مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 4 وکٹیں جبکہ میزبان کو 209 رنز درکار ہیں۔

    کنگسٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی جانب سے دیے گئے 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے کھیل شروع کیا تو اسکور ایک وکٹ پر 49 رنز تھا۔

     

     

    شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کو پہلی وکٹ دلاتے ہوئے الزاری جوزف کو 17 رنز کی انفرادی اننگز پر آؤٹ کردیا، جس کے بعد حسن علی نے بونر کو 2 رنز بنانے کے بعد پویلین بھیج دیا۔

    ویسٹ انڈیز کا اسکور جب 73 رنز پر پہنچا تھا تو حسن علی نے نئے آنے والے بلے باز روسٹن چیز کی وکٹیں اڑا دیں اور انہیں کھاتہ کھولنے کی بھی اجازت نہیں دی۔جرمین بلیک ووڈ نے کپتان کریگ بریتھویٹ کے ساتھ مل کر ٹیم کے 100 رنز مکمل کیے۔

     

     

     

    نعمان علی نے پاکستان کو اہم کامیابی دلائی اور 25 رنز پر کھیلنے والے بلیک ووڈ کو محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ویسٹ انڈیز کے کپتان بریتھویٹ 39 رنز بنا کر نعمان علی کی وکٹ بن گئے تو میزبان ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہوگئی۔ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 120 رنز بنا لیے ہیں۔

    قبل ازیں پاکستان نے پہلی اننگز میں 302 رنز بنائےتھے، جس کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔پاکستان نے دوسری اننگز 6 وکٹوں پر 176 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

  • جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا عروج پر:کوئی پوچھنے والا ہی نہیں‌

    جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا عروج پر:کوئی پوچھنے والا ہی نہیں‌

    واشنگٹن : جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا عروج پر:کوئی پوچھنے والا ہی نہیں‌ ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں بھی جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا شروع ہوگیا ہے اور ایک جعلی ویکسینیشن کارڈ 25 سے 200 (4 ہزار سے 32 ہزار روپے) ڈالر تک میں مل رہا ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سےکورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹاویرینٹ) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامعات اور کالجوں میں طلبا کو کورونا ویکسین لگوانےکا پابندکیا جا رہا ہے۔

    ان حالات میں ویکسین کی مخالفت کرنے والے بعض افراد نے جعل سازی کا راستہ اختیار کر لیا ہے جس کے باعث تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پریشان ہے۔

    خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے درجنوں اساتذہ اور طلبا نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کورونا ویکسینیشن کے جعلی کارڈ کتنی آسانی سے دستیاب ہیں۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی ویکسینیشن کارڈز کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔

    ماہرین نے جعلی ویکسینیشن کارڈز کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس طرح ڈیلٹا ویرینٹ کو قابو کرنا مشکل ہوجائے گا جو کہ پہلے ہی تیزی سے امریکا میں پھیل رہا ہے۔

  • دنیا اگلے 60 سالوں میں کورونا سے بڑے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے تیاررہے     ماہرین

    دنیا اگلے 60 سالوں میں کورونا سے بڑے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے تیاررہے ماہرین

    حالیہ تحقیق کے تناظر میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 60 سالوں میں دوبارہ کورونا جیسی وبائی بیماری پھیلنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ماہرین نے 400 سالوں میں لاعلاج بیماریوں کے پھیلاؤ پر تحقیق کی ہے ان کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 ایک صدی سے زیادہ عرصے میں ہونے والی مہلک ترین وائرل وبا میں سے ایک ہے-

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 91 اموات

    ماہرین کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ بدترین وبائی مرض پھیلنے کا امکان بڑھتا جا رہا ہے اعدادوشمار کے مطابق ، انتہائی وبائی امراض اتنے نایاب نہیں ہیں جتنے پہلے فرض کیے جاتے تھے 2080 میں دوبارہ کورونا جیسی وبائی بیماری پھیلنے کا امکان ہے کوویڈ 19 اور اسی طرح کے عالمی پیمانے پر وبا کے امکانات کسی بھی سال دو فیصد ہوتے ہیں۔

    ماہرین نے ایک مفروضے میں کہا ہے کہ جو شخص سال 2000 میں پیدا ہوا ہے اس کے پاس ایک وبائی مرض کا تجربہ کرنے کا 38 فیصد موقع ہوگا ، اور وہ اپنی 60 ویں سالگرہ تک دوسرے مرض کا تجربہ کرے گا۔

    محقیقین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر آبادی میں اضافے ، خوراک کے نظام میں تبدیلیوں ، ماحول کی تباہی اور انسانوں اور بیماریوں سے محفوظ رہنے والے جانوروں کے درمیان زیادہ رابطے کی وجہ سے وبائی امراض کا خطرہ بڑھ رہا ہے دنیا کو کورونا سے بڑے وبائی مرض اور اس کے پھیلاو سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا کیونکہ ہم تیزی سے اس کے جانب بڑھ رہے ہیں۔

    نیوزی لینڈ: کورونا کے بڑھتے کیسز لاک ڈاؤن میں توسیع، پارلیمنٹ بند

  • امریکہ کی منظوری کے بعد فائزر دنیا میں مکمل منظوری حاصل کرنے والی  پہلی ویکسین بن گئی

    امریکہ کی منظوری کے بعد فائزر دنیا میں مکمل منظوری حاصل کرنے والی پہلی ویکسین بن گئی

    امریکہ نے فائزر کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے مکمل استعمال کی منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی منظوری کے بعد فائزر دنیا میں مکمل منظوری حاصل کرنے والی پہلی ویکسین بن گئی ہےامریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی ای) نے کہا ہے 16 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے فائزر ویکسین کی دو خوراک کے استعمال کی مکمل منظوری دے دی گئی ہے۔

    ایف ڈی ای نے کہا ہے کہ یہ منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو کورونا ویکسین کے بارے میں شکوک و شہبات کا شکار ہے فائزر ویکسین کی مکمل منظوری سے لوگوں میں اس کی ویکسینیشن کے حوالے سے حوصلہ افزائی ہوسکے گی۔

    ایف ڈی ای نے بتایا کہ فائزر نے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے کلینیکل ٹرائل میں شامل 44 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع کرایا تھا، جس کی جانچ پڑتال کے بعد اس ویکسین کے مکمل استعمال کی منظوری دی گئی ہے ڈیٹا کی جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ فائزر کی تیار کردہ ویکسین بیماری کی روک تھام میں 91 فیصد تک مؤثر ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل فائزر ویکسین کو دسمبر 2020 دنیا میں سب سے پہلے ہنگامی طور پر استعمال کی منطوری دی گئی تھی۔

  • پاکستان میں کورونا  کے باعث مزید 91  اموات

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 91 اموات

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 91 افراد جان کی بازی ہار گئے-

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 59 ہزار943 ٹیسٹ کیے گئے جس کےنتیجے میں مزید 4 ہزار 75 افراد میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.79 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 جبکہ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 25ہزار94 ہوگئی-

    امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسا کر وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے ذبیح اللہ…

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 721، پنجاب میں تین لاکھ 82 ہزار 332، اسلام آباد میں 96 ہزار 771، بلوچستان میں 31 ہزار 865، آزاد کشمیر میں 30 ہزار 865 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 687 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 605 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 627، خیبرپختونخوا 4 ہزار 819، اسلام آباد 852، گلگت بلتستان 170، بلوچستان میں 336 اور آزاد کشمیر میں 685 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-