Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گھوٹکی ٹرین حادثے میں شیخوپورہ کے چار افراد لقمہ اجل

    گھوٹکی ٹرین حادثے میں شیخوپورہ کے چار افراد لقمہ اجل

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے )گھوٹکی ٹرین حادثہ میں جان کی بازی ہارنے والے شیخوپورہ کے ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل چاروں افراد کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،ورثاء دھاڑئے مار مار کرروتے رہے،شوہر اہلیہ اوردونوں بیٹیوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ لمب والے قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا
    بدقسمت خاندان کے افراد دودن بعد سالی کی ہونے والی شادی میں شمولیت کے لیے ایک سال بعد شیخوپورہ واپس اپنے گاؤں آرہے تھے کہ ٹرین حادثہ میں جان بحق ہوگئے خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔تفصیلات کے مطابق متوفی آصف اپنی بیوی رمضانہ بی بی اور دوکمسن بیٹیوں ساڑھے تین سالہ میرب اورر سات سالہ نورفاطمہ کے ساتھ عرصہ ایک سال سے کراچی میں رہایش پذیر تھا آصف لکڑی کا کام کرتا تھا اور اپنے بیوی بچوں کے پیٹ پالنے کے لیے کراچی میں ہی عارضی رہایش پذیرتھا جو دو روز بعد شیخوپورہ میں اپنی سالی کی شادی میں شمولیت کے لیے گھر واپس آرہے تھے کہ ٹرین حادثہ کا شکار ہوگئے

    چاروں کی لاشیں شیخوپورہ میں پہنچنے کے بعد نماز جنازہ ادا کردی گئی ہیں،بچوں کے دادا دادی اورعزیزواقارب پر اچانک ٹوٹنے والی قیامت کے بعد علاقہ میں سوگ کا عالم ہے۔

  • نامعلوم افراد نے تاجر کو زخمی کر دیا

    نامعلوم افراد نے تاجر کو زخمی کر دیا

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے )تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ لاہور روڈ پر 2مسلح موٹر سائیکل سواروں نے آئرن سٹور میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے تاجر شدید زخمی ڈی ایس پی سٹی،ایس ایچ او بی ڈویژن اور اے ایس آئی غلام مرتضی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے مضروب کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا جہاں پر اسکو طبی امداد کے بعد آرتھو پیڈ ک وارڈ میں منتقل کردیا گیا
    ابتدائی معلومات کے مطابق تاجر عارف رامے اپنے آئرن سٹور پر کام میں مصروف تھاکہ اچانک ہی دومسلح افراد دکان میں گھس گئے جنہوں نے عارف رامے پر گولیاں چلا دی اس دوران فائر مس بھی ہوئے لیکن دو گولیاں عارف رامے کے دائیں بازوں اورایک ٹانگ میں گھس گئی جس سے وہ لہولہان ہوگیا پولیس کے مطابق وقوعہ بارہ بجکر20منٹ کے قریب ہوا تاجر عارف رامے کرسی پربیٹھا ہوا تھا اور دکان میں موجود ملازم سے باتیں کررہاتھا کہ اچانک ہی دو مسلح افراد دکان میں داخل ہوئے جنہوں نے آنافاناً چار گولیاں عارف رامے پر چلادی گولیاں لگتے ہی عارف رامے کرسی سے زمین پر گر گیا اور ملزمان مردہ حالت میں سمجھ کر فرار ہوگئے

    عارف رامے کومضروبی حالت میں دوبارہ اٹھ کر دکان کے باہر گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی واقعہ میں ملزمان کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے مضروب کی جانب سے دی جانے والی تحریری درخواست کی روشنی میں مقدمہ کا اندارج ہوگا کیونکہ واقعہ ڈکیتی یالوٹ مار کانہیں کسی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی

    گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے )سرحدی آبادی نارنگ منڈی کے علاقہ شریف پورہ میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی درندہ صفت عزیز نوجوان نے کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالامتاثرہ بچی کے والدین کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی
    مقدمہ مدعی عمران کے مطابق صابر علی چار سالہ کمسن بیٹی کومل کو ٹافیاں لیکر دینے کے بہانے فصل جوار کے ساتھ زیر تعمیر بلڈنگ میں لے جاکر اس سے بداخلاقی کررہاتھا ہم رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں جارہے تھے کہ اچانک ہی ہمیں چیخ وپکار کی آوازیں آئیں رات کی تاریکی میں جب موبائل کی لائٹ جلا کر ہم زیر تعمیر مکان میں گھسے تو ملزم صابر اپنی شلوار پکڑ کر وہاں سے بھاگ گیا اورہم بچی کو لیکر تھانہ پہنچ گئے جہاں پرڈیوٹی اہلکارنے بچی کے میڈیکل لیگل کے لیے فی الفور بچی کو ہسپتال منتقل کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • خوبرو خواجہ سرا نوجوانوں کو گمراہ کرنے لگے

    خوبرو خواجہ سرا نوجوانوں کو گمراہ کرنے لگے

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے)بتی چوک میں خواجہ سراوں کے ڈیرے،رات بھر خوبرو حسیناوں کا روپ دھار کر گوجرانوالہ اور لاہور روڑ پر کھڑے ھو کر راھگیروں کو گمراھ کرنے لگے
    تفصیلات کے مطابق بتی چوک خواجہ سراوں کا گڑھ بن چکا ہے جنہیں بھاری کرایہ کی خاطر بعض لوگوں نے اپنے مکان کرایہ پر دے رکھے ھیں جنہیں ان خواجہ سراوں نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے اڈے بنا رکھا ہے
    ذرائع کےمطابق ان خواجہ سراوں کے پاس مشکوک جرائم پیشہ اسلحہ بردار افراد کو مختلف اوقات میں آتے جاتے دیکھا گیا ھے ان خواجہ سراوں کے زیر استعمال مکان مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس والوں کے بھی رابطوں میں ھیں جس وجہ سے ان کو آج تک کسی نے پوچھا تک نہیں ھے یہ ڈیرے جرائم پیشہ افراد کیلیے بھی محفوظ پناھ گاھیں بنے ھوے ھیں بتی چوک کی قریبی مارکیٹوں کے اوپر دور دراز سے آئے ھوے لوگ ملوں میں ملازمتیں کرتے ھیں جو بعض ڈکیتی جیسی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ھیں جن کے قبضہ سے مال مسروقہ بھی برامد ھو چکا ھے شہریوں نے
    شہریوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

  • دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی وجہ سے ایک طرف حکومت نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، شادی ہالز بند ہیں،گھروں میں تقریبات کرونا کے خوف سے نہیں کر سکتے،

    ایسے میں کوئی نوجوان شادی کے انتظار میں ہیں انہی میں سے ایک نوجوان کی شادی کی بات پکی ہوئی لیکن پھر اچانک سے دلہن نے انکار کر دیا، جس سے دولہا کی شادی نہ ہو سکی اور ایک بار پھر وہ نئی دلہن کی تلاش میں ہیں

    واقعہ بھارت کا ہے جہاں بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے میں دلہا کے سب خواب ارمان میں مل گئے، منیار پولیس سٹیشن کی حدودمیں آنیوالے گاؤں مسرولی کے نوجوان کی شادی طے پا چکی تھی، دولہا بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا لیکن اچانک سے دلہن نے انکار کر دیا اور دولہا کو خالی ہاتھ جانا پڑا جس کے بعد دولہا کے والدین نے پولیس کو رپورٹ درج کروا دی ہے

    پولیس نے اس کیس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بارات لے کر پہنچے تو لڑکی نے کہا کہ دولہا شراب پیتا ہے اور گٹکا کھاتا ہے اسلئے میں شادی نہیں کر سکتی، صرف اتنی سی بات پر شادی سے انکار کر دیا گیا

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج نہیں کیا البتہ تحقیقات شروع کر دی ہین، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ شادی طے ہوئی ہے تو پھر اسے پایہ تکمیل تک پہنچنا چاہئے

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

  • سی آئی اے پولیس کی جپھٹا گینگ کے خلاف کارروائی

    سی آئی اے پولیس کی جپھٹا گینگ کے خلاف کارروائی

    اسلام آباد ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کارروائی۔جڑواں شہروں میں راہ گیروں سے جھپٹا مار کر چیزیں چھیننے والے بدنام زمانہ جھپٹا گینگ کے 2 ملزمان گرفتار ۔ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل فونز، موٹرسائیکلز اوراستعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوئی۔

    گرفتار ملزمان جڑواں شہروں میں موٹر سائیکل، موبائل فونز،اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے معتدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔گرفتار ملزمان میں سمیع اللہ اور ریاست علی شامل ہیں۔کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سی آئی اے ٹیم نے کی۔
    ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

  • چچی سے ناجائز تعلقات، دوست کی مدد سے ملزم نے چچا کو قتل کر دیا

    چچی سے ناجائز تعلقات، دوست کی مدد سے ملزم نے چچا کو قتل کر دیا

    چچی سے ناجائز تعلقات، دوست کی مدد سے ملزم نے چچا کو قتل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل، اندھے قتل، ڈکیتی بمعہ قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے گئے،

    ملزمان سے 01کروڑ70لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ،ناجائز اسلحہ اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں،سی آئی اے کینٹ پولیس نے مائرہ قتل کیس میں ملوث 2ملزمان طاہر جدون اور وسیم عباس کوگرفتار کر لیا،ملزم ظاہر جدون اور مائرہ کی آپس میں 2016 سے دوستی تھی اورمقتولہ ملزم سے شادی کرنا چاہتی تھی،وقوعہ سے دوروز قبل ملزم ظاہر جدون مقتولہ مائرہ کے ساتھ اسلام آباد گیاتھا،سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس نے شہری الطاف حسین کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث اس کی بیوی اور بھتیجے کوساتھی سمیت گرفتار کیا، ملزم مزمل حسین کے اپنی چچی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جو قتل کی وجہ بنے،ملزمان نے منصوبہ بندی سے چچا الطاف حسین کو راستے سے ہٹانے کے لیے دوست شعیب کی مدد سے فائرنگ کر کے اسےقتل کر دیا تھا،

    انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے بے وفائی پر خاتون کو قتل کرنے والے ملزم ارسلان کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،35سال کی عالم بی بی عرف عالیہ ملزم ارسلان ایک ساتھ نجی فیکٹری میں کام کرتے تھے،دونوں کے آپس میں تعلقات استوار ہو گئے بے وفائی پر کزن توصیف کے ساتھ مل کر گلا دبا کر قتل کر دیا،ملزمان نے مقتولہ عالیہ کی نعش بوری میں بند کر کے حسن پارک میں پھینک دی تھی،ڈسی آئی اے سول لائنز پولیس نے دوران رابری مزاحمت پرشہری کے قتل کی واردات میں ملوث ملزم سلیمان خان کو گرفتار کر لیا،ملزم سلیمان نے دو ماہ قبل ریلوے PNGکالونی مغلپورہ میں شہری کو ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،وقوعہ میں استعمال ہونیوالا رکشہ اورملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ ورکشاپ ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ڈیانویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شوہر سمیت3ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزم اکبر نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر بھائیوں اصغر اور مشتاق کی مدد سے اپنی بیوی شمیم اختر کو قتل کر دیا تھا،ملزمان شمیم بی بی کو گینتی سے پے در پے وارکر کے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،سی آئی اے پولیس نے ڈیڑھ ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تقریبا ایک کروڑ70لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کیا،گرفتار16گینگز کے63 ملزمان سے 85کلو افیون اور چرس، 4موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں گرفتار ملزمان سے 25پسٹل اورسینکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں

  • کوہاٹ پولیس کی بڑی کارروائیاں جاری ،اسلحہ سمگلر گرفتار

    کوہاٹ پولیس کی بڑی کارروائیاں جاری ،اسلحہ سمگلر گرفتار

    کوہاٹ، درہ آدم خیل پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔کاروائی میں بین الصوبائی اسلحہ سمگلر نور باز سکنہ آکا خیل ضلع خیبر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پکڑے جانے والے ہتھیاروں میں 3کلاشنکوف، 1 کلاکوف،1 رائفل،1 ایم پی فائیو گن، 2پستول اور 10 ہزار سے زائد کارتوس شامل ہیں۔

    ایچ او درہ آدم خیل محمد جابر اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی ۔انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کا انعقاد انڈس ہائی پرایگل فورٹ کے قریب ناکہ بندی کرتے ہوئے کیا گیا۔ اسلحے کی بھاری کھیپ موٹر کار کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھی۔غیر قانونی ہتھیارسمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے اسلحہ سمگلر کے خلاف تھانہ درہ آدم خیل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • شہر قائد سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ملزم گرفتار

    شہر قائد سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ملزم گرفتار

    شہر قائد سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ملزم گرفتار

    کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں بڑی کارروائی کی ہے

    انچارج سی ٹی ڈی چوھدری صفدر کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر شمشاد خان گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزم ایم کیو ایم گلبہار ناظم آباد کا سابقہ سیکٹر انچارج ہے،
    گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ کی دس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم 1992 میں کراچی آپریشن شروع ہوتے ہی انڈیا فرار ہو گیا تھا ، مفروری کے دوران ایم کیو ایم قیادت نے را سے رابطہ کروایا ، بمبئی میں را افسران نے شمشاد خان کو عسکری تربیت دی، بھارتی ایجنسی را نے ملزم کو کراچی میں دہشتگردی کے لیے تیار کیا،

    ملزم کو کراچی پہنچ کر پولیس، خفیہ ایجنسی کے اہلکار اور مخالفین کو قتل کا ٹاسک دیا بھارتی ایجنسی را نے ملزم کو شہرقائد میں افراتفری پھیلانے کی ہدایت دی ، شمشاد خان نے کراچی واپس آ کر ٹارگٹ کلنگ کی، 1994 میں حقیقی کارکنان آصف کیپسن اور فہیم فہمی کو قتل کیا، 1995 میں حقیقی کارکنان انصار، کامران اور رفیق پپو کو ٹارگٹ کیا، 2013 میں ایم کیو ایم کارکن حامد کو قتل کروایا، چ 2014 میں ایم کیو ایم کارکنان تراش اور حیدر حسین کو قتل کروایا،2014 میں سرفراز باڈی بلڈر کو ٹارگٹ کیا،سال 2014 میں ہی ایم کیوایم یونٹ انچارج 4 ناظم آباد فراز کو قتل کروایا، ملزم سزا یافتہ اور دو مرتبہ جیل بھی جا چکا ہے ، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور کاروائی، را کا اہم رکن گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کرنیوالا گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

    سی پیک کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام، کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

  • ٹیلر ماسٹر کا انصاف نہ ملا

    ٹیلر ماسٹر کا انصاف نہ ملا

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے ) تھانہ بھکھی پولیس نے کدلتھی ”ڈھایا موڑ“ پر سود خوروں کے ظلم و ستم کا شکار ہونے والے ٹیلر ماسٹر کی درخواست پر تاحال کوئی کاروائی نہیں کی حالانکہ ڈی پی او نے ایس ایچ او کو ٹیلر ماسٹر محمد افضل کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا مگر ایس ایچ او طلعت محمود نے روائتی تساہل سے کام لیتے ہوئے متاثرہ ٹیلر ماسٹر کو یہ کہہ کر ٹال دیا کہ پہلے ملزمان کو گرفتار کرلوں پھر مقدمہ درج کرلیا جائے گا،ٹیلر ماسٹر محمد افضل نے بتایا کہ درخواست کے بعد سود خور سعد مرالی اور اسکی خاتون ایجنٹ اسے شدیدحراساں کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ پولیس کو مینج کرلیا ہے اب تم درخواست کا نتیجہ بھگتو گے، واضح رہے کہ ٹیلر ماسٹر نے اپنے گھر سے کپڑے چوری ہونے کا نقصان پورا کرنے کی خاطر 50ہزار روپے سود پر لئے تھے اور سود خوروں نے اسکے بدلے اسکے گھر سے نئی موٹر سائیکل اور فریج اٹھالی تھی اور مسلسل ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کررہے ہیں، سود خور کے ہاتھوں ستائے ٹیلر ماسٹر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی درخواست پر کاروائی کروا کر اسے تحفظ فراہم کریں۔