Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • شیخوپورہ میں نئی ماڈل کورٹ کا قیام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ میں جعلی چیکوں کے مقدمات کے فوری طور پر فیصلے کرنے کی خاطر جوڈیشل مجسٹریٹ چوہدری نبیل حسین کاہلوں پر مشتمل ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ قائم کر دی گئی ہے باخبر ذرائع کے مطابق اس کورٹ کے قیام کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس کے تفتیشی افسروں نے کئی کئی برس سے جعلی چیکوں جن میں سے کئی چیک کروڑوں روپے مالیت کے بھی ہیں کے چالان اب تک عدالتوں میں پیش نہ کیئے ہیں جو اندراج مقدمہ کے بعد 14 روز کے اندر اندر ٹرائل کورٹس میں پیش کیئے جانے تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار خان نے محکمہ پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ جعلی چیکوں کو زیر دفعہ 489-ایف کے تحت درج شدہ تمام مقدمات کے چالان 2 روز میں ماڈل کورٹ میں پیش کیئے جائیں

  • ماڈل کریمنل کورٹ نے قاتلوں کو دیا سزائے موت کا حکم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ نمبر 2 کے جج شوکت جاوید خان نے گاؤں رتی ٹبی چک نمبر 12 آر بی کے 2 کاشتکاروں کو اراضی کے تنازعہ کی بناء پر قتل کرنے میں ملوث 2 بھائیوں قربان اور عرفان کو سزائے موت اور 5/5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے اس دوہرے قتل کیس میں ملوث ملزم ذاکر شاہ کو سال 2012 میں سیشن کورٹ عمر قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا چکی ہے جبکہ اس کیس میں پانچ افراد اکبر شاہ مہر افتخار ارشد ظفر شاہ اور دلشاد کو سیشن کورٹ نے بری کر دیا تھا اور دیگر ملزمان کے اشتہاری ہوجانے کی بناء پر ان کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف مقدمہ کی سماعت اب ماڈل کورٹ میں ہوئی ہے جس کے جج نے اس مقدمہ میں ملوث دونوں سزائے موت پانے والے بھائیوں کے تیسرے بھائی عمران اور چچا کوثر کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا ہے مجرمان نے اراضی کے تنازعہ کی بناء پر 16 برس قبل مسلح حملہ کرکے فائرنگ کرکے دونوں کاشتکاروں کو ہلاک کر دیا تھا

  • خاتون ٹیچر سے ڈکیتی،7 تولہ سونا چھن گیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ خالد روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو خاتون ٹیچر فردوس بیگم سے اس وقت اسلحہ کے زور پر سات تولے زیورات اتروا کر لے گئے جب وہ گاؤں چک شاہ پور میں واقع سکول میں ڈیوٹی کر کے واپس اپنے گھر جا رہی تھی

  • پٹواری کی کرپشن بے نقاب

    پٹواری کی کرپشن
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری نے محکمہ مال کے پٹواری ملک عیسیٰ سے 3 لاکھ 86 ہزار روپے کی رقم زمیندار مرزا محمد محسن ستار کو واپس دلانے اور اس کے خلاف تحقیقات کی ذمہ داری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد شکیل اسلم خان کو سونپ دی ہے ڈپٹی کمشنر کے روبرو تحریری درخواست کے ساتھ فیصل آباد روڈ کی آبادی لالو پھمن کدلتھی کا زمیندار پیش ہوا جس نے بتایا کہ اس نے 4 کنال چار مرلے اراضی ایک کروڑ دس لاکھ روپے کے عوض ایک شخص سرفراز احمد خان سے خریدی تھی جس کی سرکاری فیس اراضی کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے حساب سے پٹواری اور ریونیو آفیسر نے چار لاکھ 50 ہزار روپے وصول کی اور ہماری اراضی کا بیع زبانی بمطابق انتقال نمبر 8526 کر دیا جس کے بعد اب ہم کو علم ہوا کہ ہماری اراضی کی مالیت صرف 16 لاکھ روپے ظاہر کرکے سرکاری خزانہ میں صرف انتقال فیس کی مد میں 64 ہزار روپے جمع کروائے گئے پٹواری ملک عیسیٰ نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے

  • گجرات سکو ل ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی اور جھگڑا ڈی پی او گجرات کی کا فوری نوٹس ۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)سکو ل ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی اور جھگڑاکرنے والے ASIمحمد آصف کو ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
    امروز صبح تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میں تعینات ASIمحمد آصف کا روڈ پر سکول ٹیچر غلام محی الدین گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جلالپورجٹاں کے ساتھ موٹر سائیکل ٹکرانے پر جھگڑا ہوا۔ جس میں مذکورہ ASIنے سکول ٹیچرکے ساتھ گالی گلوچ اور تشدد کیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ASIمحمد آصف کو معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ جو ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے مذکورہ ASIکے خلاف مقدمہ نمبر 196/19درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

  • گجرات پولیس کی بڑی کامیابی، ڈیڑ ھ ماہ قبل لا پتہ ہونے والی جواں سالہ خاتون کو خانیوال سے بازیاب کروا لیا گیا،دو ملزمان گرفتار۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    پولیس کی بڑی کامیابی،
    ڈیڑ ھ ماہ قبل لا پتہ ہونے والی جواں سالہ خاتون کو خانیوال سے بازیاب کروا لیا گیا،دو ملزمان گرفتار۔۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ سے جواں سالہ خاتون لاپتہ ہو گئی تھی،لا پتہ خاتون کے بھائی کی درخواست پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جو کہ بعد از تفتیش بے گناہ قرار پائے تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر نے وقوعہ کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل محمد رمضان کمبوہ کی زیر نگرانی ماہر پولیس افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں ایس ایچ اوسٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعید،ASIمحمد شہباز اور دیگرپولیس ملازمین شامل تھے جن کو ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر نے حکم جاری کیا کہ اغواء کی واردات میں ملوث اصل ملزمان کو ٹریس کر کے مغویہ کی بازیابی کے لئے تما م تر محکمانہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔جس پر ایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعیدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کو دائرہ وسیع کرتے ہوئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے اصل ملزمان کا سراغ لگانے کے بعدفوری طور پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کرضلع خانیوال کے علاقہ کچا کھوہ میں ریڈکر کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے مغویہ کوبازیاب کروا لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں عبدالحمید 2۔عبدالمجید ولد واحد بخش سکنہ تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال شامل ہیں۔
    اس موقع پر ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدرنے اغواء کاروں کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروانے پرایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعید اور ان کی ٹیم کو خصوصی شابا ش اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔

  • گجرات پولیس کی بڑی کارروائی اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس،،قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار

    گجرات پولیس کی بڑی کارروائی اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس،،قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد) پولیس کی بڑی کارروائی اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس،،قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 13اکتوبر کو تھانہ ککرالی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع لنگڑیال کے قریب غیر آباد ڈیرے پر ایک نامعلوم نوجوان کی نعش پڑی ہے۔ جو پولیس اطلاع پا کر فوری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوایا اور موقع واردات سے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔جو بعد میں نامعلوم نعش کو اس کے بھائی ذوالفقار احمد ولد بشیر احمد سکنہ کالو چک نے شناخت کرلیا۔ وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او توصیف حیدر کو دی گئی،جنہوں نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے کر ہدائیت دی کہ اندھے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور قتل کے اصل محرکا ت کو سامنے لاتے ہوئے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں۔ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کی واردات کو ایک ہفتہ کے اندر ٹریس کرکے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔قاتلوں میں غضنفرعلی 2۔محمد صادق پسران محمد شریف سکنائے لنگڑیال شامل ہیں۔ جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ مقتول افتخار بشیر جوکہ کھاریاں گیا ہوا تھا،جو واپسی پر صبورموڑ پر اترا تو ہم نے اسے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر ویران ڈیرے پر لے گئے اور بعد ازاں اس کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول سے ان کا پیسوں کا لین دین تھا جس کی رنجش میں انہوں نے افتخار بشیر کے قتل کا منصوبہ بنا کر اسے قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہوگئے۔

  • گوجرانوالہ تین بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس حراست میں

    گوجرانوالہ:تھانہ سول لائن کے علاقہ میں تین بچوں سے ذیادتی کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا

    تھانہ سول لائن کے علاقہ میں بچوں سے بدفعلی کرنے والا ملزم قیصر محمو دکو پولیس نے حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق ملزم تین بچوں سے بدفعلی کا مرتکب پایا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزم قیصر محمود دس روز قبل جناح روڈ کے علاقہ میں تاجر کے 12سالہ بیٹے شاہیر کو ورغلا کر ایک گھر میں لے گیا اور ذیادتی کا نشانہ بناڈالا بچے کی خیچ و پکار سن کر جب اہلخانہ موقع پر پہنچے کو ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم قیصر محمود کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ملزم کو دس روز بعد گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش مذید دو بچوں کے ساتھ ذیادتی کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے

  • روڈ حادثہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    روڈ حادثہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    ڈیرہ اسمٰعیل خان :تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں حادثہ بس اور موٹر کار کے درمیان ہوا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں ڈاکٹر نسیم کے دو بچے، دو بہنیں،اور ماں میں شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر نسیم اور ان کی اہلیہ حادثہ میں شدید زخمی ہوئے۔

    حکومتی اصلاحات نامنظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری

    پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر نسیم اور ان کی اہلیہ کوسول ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پنچایا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں ایک اور ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    بیٹری سے چلنے والیں بسیں اور فواد چوہدری

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثہ موٹرسائیکل اور کوچ میں تصادم پہاڑ پور کالج روڈ پر ہوا اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دودوستوں کی شناخت نصیراور محمود جان سے ہوئی ہیں۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی خان پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    72 گھنٹوں میں 1لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول

  • کار سوار شہری کی جرات مندی نے خود کو بڑے نقصان سے بچا لیا

    گوجرانوالہ. تھانہ صدر وزیراباد کے علاقہ میں دوران ڈکیتی کار سوار شہری نے جان بچاتے ہوئے فائرنگ کردی،

    پولیس کے مطابق دوران ڈکیتی کار سوار شہری نے جان بچاتے ہوئے فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ دو ڈاکو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد کے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے شہری کی کار کو ڈکیتی کے لیے روکا تھا، شہری نے
    جان بچاتے ہوئے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اور مارے گئے ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔