Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • مزدوری تو نہ دی مگر گہرے زخم دے دیئے، دردناک کہانی

    مزدوری تو نہ دی مگر گہرے زخم دے دیئے، دردناک کہانی

    لاہور:مزدوری تو نہ دی مگر گہرے زخم دے دیئے، دردناک کہانی، تین ماہ ہونے کو ہیں‌مگر ایک غریب الیکٹریشن کو اس کا حق نہیں دیا جارہا ، اس کے تو پسینے خشک ہونے کے بعد اب پسینے چھوٹ رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق محمد رفیق الیکٹریشن جسے شاہدرہ لاہور کی ایک امام بارگاہ میں مُحرم الحرام کے پروگرام میں پنکھے لگانے کے لئے بلایا گیا لیکن مزدوری نہ دی گئی

    قیامت کا وقت قریب ، ڈچ خاندان 9سال سے منتظر

    ذرائع کے مطابق اس غریب آدمی کو مزدوری کے لیےامام بارگاہ کی انتظایہ ایک مہینے تک چکر لگواتے رہی، دو دن پہلے رفیق ایک بار پھر اپنی مزدوری مانگنے گیا تو امام بارگاہ کے نگراں نے اپنا پالتو شیر رفیق پر چھوڑ دیا، ایف آئی آر درج ہوچکی مگر کروڑ پتی بااثر مُلزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، دوسری طرف اس دردناک واقعہ کے منظر عام پرآنے کے بعد غریب مزدور پر "صُلح” کے لئے شدید دباؤ ھے

    آج کےفیصلے سے بابری مسجد اور مسلمانوں کا مستقبل کیسا ہوگا ؟

    دوسری طرف سائل محمد رفیق قانون اور قانون کے پاسدرانوں سے پوچھ رہا ہےکہ کیا وہ غریب ہے اور پولیس غریبوں کے لیے کچھ نہیں کرسکتی ، محمد رفیق کے علاوہ اور بھی لوگ پوچھتے ہیں کہ کہاں ہیں درویش وزیراعلیٰ‌ جس کو پتہ ہی نہیں کہ اس کی نگری میں کیا ہورہا ہے، بہر کیف یہ تو حیقیقت ہے کہ کمزور اور طاقتور کے مابین صُلح نہیں "سمجھوتے” ہوتے ہیں کیونکہ ایک بے بس، کمزور اور غریب انسان کے پاس صُلح کے "لولی پوپ” کے سوا کوئی آپشن ہوتا ھے نہ چوائس….!!

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

  • گجرات نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔۔۔

    گجرات نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔۔۔

    گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے)بھمبر روڈ پر نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی یہ واقعہ آج صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا ۔بھمبر روڈ پر نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئ ۔آگ شاپنگ مال کے گروانڈ فلور میں لگی ہے،نجی مال میں دھواں زیادہ ہونے کی صورت میں فائر فائٹنگ کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تو تا حال ابھی تک سامنے نہ آ سکی لیکن آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مالی نقصان کافی ہوا ۔ ریکسو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا ۔

  • یونیورسٹی آف سرگودہا، کروڑوں کی خرد برد کرنے والا ایڈمن آفیسر گرفتار

    یونیورسٹی آف سرگودہا، کروڑوں کی خرد برد کرنے والا ایڈمن آفیسر گرفتار

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا یونیورسٹی کروڑوں روپے کی خرد برد کرنے والےسات سال سے اشتہاری ملزم کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا, تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا کے سابق ایڈمن آفیسر اور اشتہاری ملزم عثمان حمید کو گرفتار کر لیاگیا ۔گرفتار ملزم عثمان حمید کے ساتھی ملزم عمران جلال کو اینٹی کرپشن پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ عمران جلال پہ بھی کرپشن کا الزام ہے
    ملزمان نے سرگودھا یونیورسٹی کے1.7ملین روپے خردبرد کیے تھے۔عثمان حمید 7سال سے روپوش تھا,جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔یونیورسٹی کو 1.7ملین کا ٹیکہ لگانے والا ایڈمن آفیسر کو جدید ٹیکنالوجی کےذریعے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا

  • ڈکیٹی کی واردات ،پولیس نے کاروائی کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا

    ڈکیٹی کی واردات ،پولیس نے کاروائی کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا

    سرگودہا،مڈھ رانجھا(نمائندہ باغی ٹی وی )محنت کش کے گھر میں ڈکیتی کی واردات،پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزما ن کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق
    محنت کش کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ۔مڈھ رانجھا کے رہائشی شاہد اسرار کے گھر میں رات کو 5ڈکیت گھس آئے اوراسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر زبردستی نقدی رقم و طلائی زیورات مالیت مبلغ 10لاکھ 95ہزارروپے چھین لیئے۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا محمد عظمت جوئیہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا اور اُن کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ایس ایچ او عظمت جوئیہ کے موقع واردات پر پہنچے اور بروقت کاروائی کرنے پر مڈھ رانجھا کے رہائشیوں نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے حق میں ایک ریلی نکالی جس میں پولیس کی طرف سے عوام کو تحفظ دینے پر شکریہ کا اظہار کیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ‌کی نگری میں بچے سے زیادتی ، ذمہ دار کون ؟

    وزیراعلیٰ‌کی نگری میں بچے سے زیادتی ، ذمہ دار کون ؟

    بہاولپور:چونیاں میں بچوں سے جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات پر ابھی صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور بچوں کے والدین ابھی تک غموں‌میں نڈھال ہیں اورابھی تک یہ صدمات نہیں‌بھولے ، تو دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب کی نگری جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپورمیں ایک بچے سے جنسی زیادتی نے پورے ملک کو تو ہلاکررکھ دیا ہے ، شاید کہ وزیراعلیٰ اسے ایک معمولی واقعہ سمجھ کر نظر انداز کررہےہیں‌،

    باغی ٹی وی کے مطابق بہاولپور کے علاقہ یزمان کے نواحی چک نمبر DB/107 میں ایک آدمی نے ایک ننھے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرکے حکومت اور ریاست کی چولیں ہلاکر رکھ دی ہیں‌، اطلاعات کے مطابق مذکورہ چک کے ایک ننھے بچے سمیع اللہ جو کہ کالونی کی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے گیا واپس نہ آیا جس پر کھلبلی اورکہرام مچ گیا


    ذرائع کے مطابق پتہ چلا ہےکہ بچے سمیع اللہ کے والد محترم نےجب بچے کے جلد گھر واپس نہ آنے پر سمیع اللہ کا پتہ لگانے کی کوشش کی تو راستے میں‌ دو افراد جن میں‌ایک کا نام محمد رمضان ولد بیر دین سکنہ چک نمبر DB/107 اورمحمد طارق ولد طالب حسین چک نمبر DB/107 سمیع اللہ کو بھانہ لے جاتے ہوئے دیکھا ، اس دوران انہوں نے دیکھا کہ دونوں افراد بچے کے ساتھ زیادتی کررہے تھے اور بچہ چیخ‌ رہا تھا ،دونوں گواہان نے انکشاف کیاکہ ذیشان نامی درندہ انہیں دیکھ کربھاگ گیا

    ذرائع کے مطابق بچے سے جنسی زیادتی کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس یزمان کو دی گئی ،ان دونوں گواہان نے پولیس کو بتایا کہ یہ ذیشان نامی نوجوان ایک درندہ صفت انسان ہے اور اس بچے کا حقیقی مجرم ہے ، مذکورہ گواہان نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ اس درندہ صفت انسان کے خلاف فوری کارروائی کرکے سخت سے سخت دیکر عبرت ناک بنایا جائے

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس 4 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک مجرموں کو گرفتار نہیں‌کرسکی اور نہ ہی ذیشان نامی غنڈے کے خلاف تحقیقات کرکے مجرموں کو کٹہرے میں‌ لایا جاسکا ، اہل علاقہ ، بچے کے والدین اور کئی دوسرے افراد نے وزیراعلیٰ ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ، اوروزاعظم سے مطالبہ کیا ہےک جلد سے جلد ذیشان نامی مجرم کے خلاف تحقیقات کرکے مجرم کو قرارواقعی سزا دی جاسکے

  • گجرات قبضہ مافیا نے علاقے کے قبرستان میں قبریں مسمار کر کے رہائشیں تعمیر کر ڈالی۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج ۔

    گجرات قبضہ مافیا نے علاقے کے قبرستان میں قبریں مسمار کر کے رہائشیں تعمیر کر ڈالی۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج ۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے ) قبضہ مافیا نے علاقے کے قبرستان میں قبریں مسمار کرکے رہائشیں تعمیر کر ڈالیں اہل علاقہ اپنے پیاروں کی قبریں مسمار ہونے پر با اثر افراد کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے گاؤں شیخ پور میں 200 سال پرانے بابا جیون شاہ قبرستان میں 150 کے لگ بھگ پرانی قبریں مسمار کر کے بااثر افراد نے مبینہ طور پر 3 کنال سے زائد اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے رہائشیں، مویشیوں کیلئے ڈیرہ اور دکانیں تعمیر کر لیں اپنے آباو اجداد اور عزیزواقارب کی قبریں مسمار ہونے پر متاثرہ خاندانوں امان اللہ،خالد بٹ ؟چوہدری افضل نے محکمہ مال اور ضلعی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کارروائی کر کے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا متاثرین کا کہنا ہے کہ گاؤں کا قبرستان 9 کنال چھ مرلے اراضی پر محیط تھا مگر مبینہ قبضہ مافیا نے پہلے سیوریج کا گندا پانی اور مویشی چھوڑ کر قبروں کی نشانات مٹانے کی کوشش کی اور پھر 150 قبریں مکمل مسمار کر کے 3 کنال چارمرلے اراضی پر قبضہ جما لیا اعلی حکام فوری طور پر قبضہ واگزار کروائیں

  • سرگودہا زمین کے تنازعہ پر فائرنگ دو بھائی شدید زخمی ایک جاں بحق

    سرگودہا زمین کے تنازعہ پر فائرنگ دو بھائی شدید زخمی ایک جاں بحق

    پل گیارہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ عطا شہید کے علاقہ چک نمبر 107 جنو بی میں رقبہ پر قبضہ کر نے سے منع کر نے پر مسلح افراد کی فاٸرنگ دو بھائیوں سمیت تین افراد شدید زخمی جبکہ افسوسناک واقعے میں ایک بھائی جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 107 جنوبی میں رقبہ پر قبضہ کر نے سے منع کر نے پر کریم داد خان اور اسکے بیٹوں نے مل کر فاٸرنگ کر کے تین سگے بھاٸیوں مظہر طور، فیصل طور، کاشف طور ولد حاجی امیر طور اور جعفر خان بلوچ کو شدیدزخمی کر دیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ایک بھائی کاشف امیر طور جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گٸے۔ پولیس تا حال ملزموں کو پکڑنے میں ناکام ہے

  • شیخوپورہ میں معصوم بچی پر جنسی حملہ

    شیخوپورہ میں معصوم بچی پر جنسی حملہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ میں معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات رک نہ سکے
    تفصیلات کے مطابق تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ میں معصوم بچی کو اپنی حوس کا نشانہ بنا نے والا درندہ صفت شخص شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا شہریوں نے خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جوتے مارنے والوں میں ملزم کی ماں بھی شامل تھی
    لیکن اس سب کے بعد یہ سوال اپنی جگہ ابھی تک موجود ہے کہ کیا پولیس بے بس ہے یا اس کا رعب داب کم یا ختم ہو گیا ہے کہ مجرم کو کسی بھی جرم کے ارتکاب سے روک نہیں پاتا
    اگر پولیس کا رعب اپنی اہمیت کھو چکا ہے تو اس محکمہ میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے یا پھر اس محکمے کو فوج کے ماتحت کر دیا جائے تاکہ اس کی از سرِ نو ترتیب لگ سکے

  • بے قابو بس نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،مشتعل افراد نے بس کو ۱ٓگ لگادی

    بے قابو بس نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،مشتعل افراد نے بس کو ۱ٓگ لگادی

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) پولیس تھانہ ٹھیکری والا فیصل ۱ٓباد کے علاقہ ٹھیکری والا جھپال مین جھنگ فیصل ۱ٓباد روڈپر ایک تیز رفتاربے قابو بس نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالاجس کے نتیجہ میں 2 موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے فوری بعدمشتعل افراد نے بس کو ۱ٓگ لگادی تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس اور ریسکیو 1122 کے ذرائع نے بتایا کہ جھنگ سے فیصل ۱ٓباد جا نے والی تیز رفتار مسافر بس نے ٹھیکری والا جھپال کے قریب مین جھنگ فیصل ۱ٓباد روڈ پر مخالف سمت سے ۱ٓنیوالے موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں 2 موٹر سائیکل سوار 28سالہ محمد مجید ولد بوٹا سکنہ نیا لاہور اور 18سالہ شیراز ولد امتیاز سکنہ چک نمبر 347ج ب فیصل ۱ٓباد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان خالد محمود ولد محمد صادق سکنہ نیا لاہورعمر25سال شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے نیزہلاک شدگان کی میتیں مزید قانونی کاروائی کیلئے آر ایچ سی 30چک فیصل ۱ٓباد منتقل کردی گئی ہیں۔ المناک حادثہ کے فوری بعد شہریوں کی بڑی تعداد جا ئے وقوعہ پر اکٹھی ہوگئی جن میں سے مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ایک دوسرے واقعہ میں بڑا گھسیٹ پورہ شیخوپورہ روڈ فیصل ۱ٓبادکے علاقہ میں دو گروپوں کے مابین تصادم میں گولی لگنے سے 26سالہ شخص وقاص ولد عنایت شدید زخمی ہوگیا جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

  • فروکہ ،سلانوالی روڈ پر حادثے میں دو افراد جاں بحق

    فروکہ/ سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) فروکہ سلانوالی روڈ پر شوگر مل کے قریب موٹر سایئکل سواروں اور گدھا گاڑی کے درمیان تصادم میں 2 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی
    تفصیلات کے مطابق سلانوالی روڈ S W شوگر مل کے قریب موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی میں تصادم جس کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ایک شدید زخمی
    جانبحق ہونے والوں میں نذر محمد جسکی عمر 55 سال حاجی نواز جسکی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے زخمی محمد صفدر کو تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ریفر کر دیا گیا،