Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پنجاب کے بڑے شہر میں گولیاں چل گئیں، 4 افراد جاں بحق، 6 خواتین سمیت 17 زخمی

    پنجاب کے بڑے شہر میں گولیاں چل گئیں، 4 افراد جاں بحق، 6 خواتین سمیت 17 زخمی

    پنجاب کے شہر خوشاپ میں صبح سویرے گولیاں چل گئیں، 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع خوشاب کے علاقے قائد آباد میں‌ درخوں کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا ، بات ہاتھا پائی سے گولیوں تک جا پہنچی اور فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 17 زخمی ہو گئے. جن میں 6 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں. واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی. آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، جاں بحق افراد کے لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمیوں‌ کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو پسپتال خوشاب منتقل کیا گیا ہے،

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روشنیوں کے شہرکراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے جو گھر سے ڈیوٹی کے لئے اورنگی ٹاون تھانے آ رہے تھے. ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاون میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اللہ دتہ اور احمد علی زخمی ہوئے انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے .ایس ایس پی ویسٹ کا مزید کہبنا ہے کہ دونوں اہلکار سندھ ریزرو پولیس کے اہلکار تھے اور مومن آباد کے تھانے میں تعینات تھے. جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول ملے ہیں ، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے ، اس حوالہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں .

  • نارووال میں المناک حادثہ، کئ جانوں کا ضیاع

    نارووال میں المناک حادثہ، کئ جانوں کا ضیاع

    نارووال میں دو وین آپس میں کے ٹکرانے سے حادثہ جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دو ویگنوں کے درمیان سبقت لے جانے کی غرض سے ریس جاری تھی جس کے نتیجے میں حاد دھبلی والا کےقریب تصادم ہو گیا جس کے نتیجےمیں ایک وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔

    حادثےمیں ایک خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ مسافر نارووال اور ظفروال آرہے تھے۔واضح رہے کہ ایسے حادثات عموما مجرمانہ غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آتے ہیں جس کے باعث قیمتی جانے ضائع ہوتی ہیں.

  • فیصل آباد، انتہائی خطرناک دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک

    فیصل آباد میں انتہائی خطرناک دہشتگرد سلمان رندھاوا پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد ملزم کو برآمدگی کے لئے لے جا رہا تھا۔ گھونہ میں کار اور موٹرسائیکل سوار ملزمان کی سلمان رندھاوا کو چھڑوانے کی کوشش کی اوت اس موقع حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کی اور مزم کی ساتھیوں کی فائرنگ سے سلمان رندھاوا مارا گیا۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ، مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔ ایچ او ملت ٹاون ارم رضا شاہ بھی نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچ گئے ہیں۔

  • حافظ آباد گوالے دودہ میں مضر صحت اور مختلف کیمکلز ملا کر فروخت کرنے لگے۔

    افظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)حافظ آباد میں فوڈ اتھارٹی کے اہلکاران اور افسران ناقص اور مضر صحت دودہ، دہی کی سرعام فروخت کو روکنے میں مکمل ناکام ہوگئے۔ شہر کے گردونواح میں جگہ جگہ دودھ سے کریم نکالنے والی مشینوں کی بھرمار نے رہی سہی کسر نکال دی۔ گوالے دودہ میں مضر صحت اور مختلف کیمکلز ملا کر فروخت کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر کے گردونواح میں دودہ سے کریم نکالنے والی مشینیں جگہ جگہ لگی دیکھائی دیتی ہیں جہاں پر گوالے ہر روز منوں کی تعداد میں دودہ لاکر کریم نکلواتے ہیں اور پھر اس کریم کو فروخت کرنے کے بعد وہ کریم نکلے دودھ میں مضر صحت اشیاء اور کیمیکلز ملاکر اسے شہر بھر میں سرعام فروخت کررہے ہیں۔جس سے شہریوں میں معدے اور جگر سمیت دیگر خطرناک امراض میں تیز ی سے اضافہ ہورہاہے لیکن فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران آج تک شہر اور اسکے گردونواح میں مضر صحت دودہ دہی کی فروخت کو نہ روک سکے ہیں۔ جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام اور صوبائی حکومت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ آباد شہر اور اسکے گردونواح میں مضر صحت اورکیمیکل ملے دودہ کی سرعام فروخت کے خلاف فوری مہم چلا کر اس میں ملوث گوالوں، دوکانداروں کو شکنجے میں لاکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

  • حافظ آباد نوجوان کی نعش چار روز بعد نہر سے نکال لی گئی۔

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)حافظ آباد کے نواحی گاؤں چک کھرل کے 22سالہ نوجوان کی نعش چار روز بعد نہر سے نکال لی گئی۔ قریباً چار روز قبل احمد رضا کا جواں سال بیٹا مجاہد نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔جس پر ریسکیو 1122کی ٹیموں نے چار روز کی تگ ودو کے بعد نعش کو نہر سے نکال لیا اور بعدازاں متوفی کو آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

  • بی آر بی نہر سے لڑکی کی نعش برآمد ، تاحال شناخت نہ ہو سکی ، ریسکیو ذرائع

    بی آر بی نہر سے لڑکی کی نعش برآمد ، تاحال شناخت نہ ہو سکی ، ریسکیو ذرائع

    قصور:-
    ریسکیو 1122 قصور نے بی آر بی نہر سے ایک لڑکی کی نعش برآمد کی ہے۔ جس کی عمر 18 سے 20 سال بتائی جا رہی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی نے پینٹ اور شرٹ پہن رکھی ہے ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے۔

  • واپڈا کی غفلت سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

    واپڈا کی غفلت سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

    لاہور تحصیل رائیونڈ

    لاہور:
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھوبتیاں گاؤں کے علاقے محلہ انصاریاں والا میں زیر تعمیر تین منزلہ عمارت سے گزرتی الیون کے وی تاروں کو چھونے سے عابد نامی نوجوان ہلاک ہوگیا ہے۔

    پچیس سالہ عابد نامی نوجوان مزدوری کے لیے ارشد نامی شخص کے گھر زیر تعمیر مکان پر کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ الیون کے وی کی تاروں سے لگ گیا ۔ مین تاروں میں کرنٹ لگنے کی وجہ سے عابد کو فوری جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا ۔

    اہل محلہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عابد کی ہلاکت لیسکو واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ محلے سے گزرتی تاروں پر حفاظتی انتظامات کیلئے متعدد بار ایس ڈی او علاقہ نواب صاحب سرکل اور ایکسین رائیونڈ کو آگاہ کیا گیا مگر متعدد بار کہنے کے باوجود ایس ڈی او اور ایکسین رائیونڈ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی تاہم چوکی شیر شاہ پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے متوفی عابد کی ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے .

  • دریائے چناب سے نامعلوم لاش برآمد

    مظفرگڑھ میں تھانہ شہر سلطان کی حدود میں نامعلوم شخص کی لاش دریا چناپ سے برآمدکر لی گئی،پولیس کے مطابق لاش شہر سلطان کے قریب دریا میں تیرتی ہوئی ملی۔پولیس نے لاش تحویل میں لیکر قانونی کاروائی شروع کرتے ہوئے لاش کو دیہی مرکز صحت منتقل کردیا جبکہ متوفی کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

  • تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بڑی کارروائی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا رائے عبدالحمید کی کاروائی
    ایس ایچ او رائے عبدالحمید نے دلاوری ڈکیت گینگ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
    گینگ کے قبضہ سے اسلحہ، کئی ایک موبائل فونز اور تقریبا 5 لاکھ روپے لوٹی ہوئی نقدی برآمد کی