Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تیز رفتار بس الٹنے سے 7 افراد زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تیز رفتار بس کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی

    آمدہ تفصیلات کے مطابق رضا چوک فیصل آباد بائی پاس روڑ پر بلوچ کمپنی کی بس کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی- حادثے میں 7 کے قریب افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی – اطلاع کے مطابق بلوچ کمپنی کی بس فیصل آباد سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ کار کو اوور ٹیک کرتے وقت تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی جس سے بس میں سوار 5 مسافر زخمی ہو گئے- ریسکیو اہلکاروں نے فورا” زخمیوں کو بس سے نکال کر 3 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جبکہ باقی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی

  • اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ بھکر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ بھکر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سرگودہا،بھکر(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کا ریجن بھر میں کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنک کرتے ہوئے اللہ وسایا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ بھکر بی ایس 17 کو رشوت لیتے ہوئےرنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا. رشوت کی رقم مبلغ پندرہ ہزار روپے ملزم سے برآمد کر لیے
    تفصیلات کے مطابق غلام شبیر ولد محمد نواز سکنہ ڈگر شاہ ضلع بھکر نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کنور اعجازخالق رزاقی کو اطلاع دی کی اللہ وسایا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ بھکر کھالا جات کو پکہ کروانے کے بل پاس کروانے کے لیے مجھ سے رشوت طلب کر رہا ہے.
    ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ، کنور اعجازخالق رزاقی کی خصوصی ہدایت پر سرکل افیسر اینٹی کرپشن بھکر عابد حسین پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم نے محمد اسلم سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ بھکر کی نگرانی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم اللہ وسایا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ بھکر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا! گرفتار ملزم سے رشوت کی رقم مبلغ پندرہ ہزار روپے موقع سے برآمد کر لیے۔
    محکمہ اینٹی کرپشن بھکر نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 9/2019 تھانہ اینٹی کرپشن بھکر درج کر کے تفتش شروع کر دی۔
    اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ، کنور اعجازخالق رزاقی نے تمام افسران کو پہلے ہی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ حکومت کی پالیسی کرپٹ عناصر کے خلاف واضع ہیں ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں

  • بھیرہ کماد کی فصل سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

    بھیرہ کماد کی فصل سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)بھیرہ ۔ شہر کے قریب کماد کی فصل سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق
    لاش گزشتہ چار روز قبل لاپتہ ہونے والے محمد اصغر کی بتائ جارہی ہے۔
    محمد اصغر 10 جون کی شام گھر سے نکلا تھا اور اس کے بعد سے اب تک لاپتہ تھا ۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

  • محکمہ اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی

    محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ضلع سیالکوٹ میں بڑی کاروائی! رنگے ہاتھوں 30 ہزار رشوت لیتے ہوئے، محکمہ پبلک ہیلتھ سیالکوٹ کا گریڈ 16کا آفیسر اپنے ماتحت عملہ سمیت گرفتار!

    ملزم محکمہ پبلک ہیلتھ ، محمد آصف ، گریڈ 16، نے اپنے نائب قاصد سید ذیشان حید کاظمی کے ہمراہ رنگے ہاتھوں رشوت وصول کرتے ہوئے ،مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار! مقدمہ درج

    ملزمان نے فراڈ ، دھوکہ دہی اوراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے لئے شفاف پانی کی فراہمی کے لئے کلورین دوائی دینے کے عوض رشوت وصول کی۔

    ملزمان گزشتہ 6سالوں کے دوران ، معصوم شہریوں کو ہراساں اور بلیک میل کر کے گورئمنٹ کی جانب سے فری کلورین دوائی کے عوض ،لاکھوں روپے رشوت ہڑپ کر چکے!

    محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کاروائی شہری حمید اللہ ولد اللہ رکھا سکنہ کانپور تحصیل و ضلع سیالکوٹ کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر عمل میں لائی گئی۔

    ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر ، ملزمان محکمہ پبلک ہیلتھ سیالکوٹ کو سرکل افیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ ، خرم شہزاد چیمہ پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم نے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے، رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئےگرفتار کر لیا! ملزمان سےنشا ن زدہ نوٹ برآمد!

    گرفتار ملزمان کا دوران تعیناتی معصوم شہریوں کو ہراساں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے کرپٹ عناصر کی پشت پناہی اورکرپشن کرنا ان کا وطیر ہ تھا۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کی بروقت اوررنگے ہاتھوں گرفتاری کےبعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور کرپٹ عناصر کی ڈوریں لگ گیں۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ، زوہیب مشتاق نے گوجرانوالہ ریجن کے تمام 6اضلاع میں تمام اینٹی کرپشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام اور معصوم شہریوں تک خود رابطہ کریں تاکہ رشوت طلب کرنے والے سرکاری افسران و اہلکاران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی عمل میں لا کر ، رشوت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے ۔

  • پولیس کارکردگی مثالی، عوام کی شاباشی مگر کہاں؟ اہم خبر آپ بھی جانیں

    پولیس کارکردگی مثالی، عوام کی شاباشی مگر کہاں؟ اہم خبر آپ بھی جانیں

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ایس ایچ او تھانہ شاہین احسان اللہ کی بر وقت کاروائی کمسن بچے سے رقم چھین کر فرار ہونے والے شخص کو فوری گرفتار کر لیا۔16سالہ جلال الدین کو رقم سمیت بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہین جو کہ اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ گشت میں مصروف تھے کہ کمسن بچے سے رقم چھین جانے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او شاہین SIاحسان اللہ اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ملزم کو پیچھا کر کے اسے گرفتار کر لیا ملزم جمشید ولد خورشید ساکن ٹبی گوریاں کے قبضہ سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ شاہین نے بچے کے والدین سے رابطہ کر کے بچے کو چھینی گئی رقم سمیت والدین کے حوالے کر دیا اس فوری ایکشن پر بچے کے والدین اور اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ شاہین SIاحسان اللہ اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

  • پتوکی سے منشیات فروش گرفتار , تھانہ صدر میں مقدمہ درج

    پتوکی سے منشیات فروش گرفتار , تھانہ صدر میں مقدمہ درج

    پتو کی ، قصور:-
    ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمود الحسن کی زبردست کاروائی کاروائی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش سہیل انجم کو پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔ چار کلو چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت پر چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمود الحسن نے کاروائی کرتے ہوئے پھولنگر کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش سہیل انجم کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار کلوچرس برآمد کر لی ۔پولیس کو اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش اپنی موٹر سائیکل نمبریLEX/7702پر سوار ہوکر چرس لیکر فروخت کیلئے آرہا ہے جس پر پولیس نے بھونیکے موڑ کے قریب ناکہ بندی کر لی ۔پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چارکلوچرس برآمد کر کے موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی ملزم کے خلاف تھانہ صدر پولیس پتوکی نے مقدمہ درج کرکے اسے ڈسٹرکٹ جیل قصور بھجوا دیا ہے ۔

  • گجرات پولیس کا ضلع بھر میں آپریشن جاری، 4 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

    گجرات پولیس کا ضلع بھر میں آپریشن جاری، 4 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی اوگجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری، کھاریاں کے علاقہ میں اسلحہ کے زور پرڈکیتاں کرنے والا 4چار رکنی خطرناک ڈکیت گینگ اسلحہ سمیت گرفتار،مال مسروقہ برآمد
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری۔SHO تھانہ صدر کھاریاں SIسرفراز انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کھاریاں میں اسلحہ کے زور پر دیہاتیوں سے مال مویشی چھیننے والے چار رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔اصغر علی ولد مختار شاہ سکنہ کوٹ قطب دین 2۔عثمان ولد محمد صادق سکنہ کوٹ قطب دین 3۔غفور حسین ولد ذاکر حسین سکنہ ضلع فیصل آباد 4۔حسن ظہیر ولد محمد علی سکنہ ضلع فیصل آباد شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 3لاکھ 75ہزار روپے نقدی،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیے گئے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی محسن نے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کرنے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی اور تعریفیسرٹیفکیٹ سے نوازا۔

  • قصور رائیونڈ روڈ حادثات کا گڑھ بن گیا

    قصور رائیونڈ روڈ حادثات کا گڑھ بن گیا

    قصور:-
    قصور رائیونڈ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے روز بروز حادثات میں اظافہ ہو رہا ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور شہر سمیت کئی دیگر قصبوں اور دیہاتوں کو رائیونڈ شہر سے ملانے والی 25 کلومیٹر سڑک گزشتہ 6 سال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ 25 کلومیٹر طویل یہ 2 رویہ سڑک 50 سے زائد دیہاتوں کو آپس میں ملاتی ہے۔

    قصور رائیونڈ روڈ پر سفر کرنا موت کا باعث بن رہا ہے۔ آج شام بھی 4 موٹر سائیکل سواروں کا گڑھوں سے بچتے ہوئے تصادم ہو گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں اور 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شام 6 بجے اٹھیل پور کے نزدیک واقع چٹی مسجد سٹاپ پر پیش آیا تھا۔
    زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • شیخوپورہ شہر میں موٹر سائیکل چھیننے والا گروہ متحرک، شہری لٹنے لگے

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں موٹر سائیکل چھیننے والا گینگ متحرک ہو چکا ہے تفصیلات کے مطابق م ایک ہفتے میں دوران ڈکیتی موٹر سائیکل چھیننے کی دوسری واردات ہوئی ہے

    دوسری طرف خانپور کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں مزاحمت پر فائرنگ خاتون زخمی ہو گئی اس واردات میں 3 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو میاں بیوی سے نقدی رقم.طلائی زیورات اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے

    جبکہ محمد حسین نامی شخص شیخوپورہ سے لاہور اپنی بیوی کے ساتھ
    شہر میں طارق روڈ پر بھی موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو شہری سے 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھے ج کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو جاتے ہوئے شہری کی قمیض بھی اتروا کر لے گئے تھے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے والے گینگ کو پکڑنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے