Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تیز رفتار پک اپ کی رکشے کو ٹکر 6 افراد زخمی

    مریدکے(نمائندہ باغی ٹی وی) سٹی کیفے لاہور روڑ مریدکے پر تیز رفتار پک اپ وین نے عقب سے رکشہ کو ٹکر مار دی-حادثے میں رکشہ پر سوار 6 افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال مریدکے منتقل کر دیا- زخمیوں میں محمد نزر70 سال، عظمی بی بی 22 سال، منور بی بی 60 سال، ساجد علی40 سال، فلک شیر12 سال اور نیہا شبیر05 سال شامل ہیں

  • بیوی کا لرزہ خیز قتل ، ایس ایچ او نے رحمدلی کی تاریخ رقم کردی

    بیوی کا لرزہ خیز قتل ، ایس ایچ او نے رحمدلی کی تاریخ رقم کردی

    قصور:-
    منڈی عثمانوالہ کے نواحی گاؤں میں غیرت کے نام پر سفاک شوہر نے دو بچوں کی ماں ،اپنی بیوی کو کسی کے وار کرکے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا کردیا اور خود فرار ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ منڈی عثمانوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کو قبضہ میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او منڈی عثمانوالہ ملک عبد الجبار نے اپنی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت کے مطابق ملزم کی تلاش شروع کردی اور چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔

    ملزم کے 2 معصوم بچے جن کو ورثاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے پولیس اپنے ساتھ تھانے لےآئی تھی۔
    ایس ایچ او تھانہ منڈی عثمانوالہ ملک عبدالجبار نے اپنے ہاتھوں سے دونوں بچوں کو کھانا کھلایا اور حقیقی بیٹوں کی طرح پیار کیا۔ کچھ دیر بعد ورثاء میں سے بچوں کے نانا بچوں کو گھر لے جانے کے لیے تھانہ آئے تو بچوں نے ان کے ساتھ جانے سے صاف انکار کردیا اور ایس ایچ او کے گلے لگ کر روتے رہے۔ ایس ایچ او ملک عبدالجبار نے بچوں کو خود منہ بولے بیٹے بنا کر پرورش کرنے کی خواہش کا اظہار کرکے رحم دلی کی نئی مثال قائم کر دی اس وقت موقعہ پر موجود ہر شخص کی آنکھ اشکبار ھو گئی۔

  • شیخوپورہ میں ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی 4 وارداتیں

    (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ میں ڈاکو چست پولیس انتہائی سست ہو گئی۔ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی چار وارداتیں۔شہری دن دیہاڑے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق کھوکھر ٹاون میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو بریڈ بنانے والے کمپنی کے سیل مین سے ڈیڑھ لاکھ چھین کر فرار۔ دوسری طرف شامی روڑ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے کار سوار فیملی سے 11 تولہ زیورات 70 ہزار نقدی چھین کر راہ فرار اختیار کی۔ تیسری طرف طارق روڑ پر ڈاکوں نے موٹر سائیکل چھین لی مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    جبکہ چوتھی جانب جوئیانوالہ موڑ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو فیکٹری مزدور سے تنخواہ کی رقم چھین کر فرار ہوگئے شہریوں کا کہنا تھا کہ دن دیہاڑے شہریوں کا لٹنا پولیس لئے شرم کی بات ہے

  • راولپنڈی پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

    راولپنڈی پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

    راولپنڈی :پولیس کا تھانہ چونترہ کے علاقوں مندوال، چھچھ، راجڑ میں سرچ آپریشن,سرچ آپریشن ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کی براہ راست نگرانی میں قبضہ گروپوں کے خلاف کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں بھاری تعداد میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا دوران سرچ آپریشن 6 ملزمان قاسم محمود، اورنگزیب، منور حسین، حسنین شاہ، محمد آصف اور ندیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ جبکہ 05 عدد موٹر سائیکل،01 عدد کار اور 01 عدد ٹریکٹر کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس قبضہ مافیہ کے خلاف اسی طرح آپریشن جاری رکھے گی,ترجمان پنجاب پولیس راولپنڈی کا کہنا ہے کہ کسی صورت بھی قبضہ مافیا کو نہیں بخشا جائے گا۔

  • کمسن بچے پر تشدد کرنیوالے قاری کی ضمانت پر رہائی

    کمسن بچے پر تشدد کرنیوالے قاری کی ضمانت پر رہائی

    گوجرہ میں کمسن پرتشددکرنےوالے قاری کوضمانت پررہائی مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ کےبعدعلاقہ مجسٹریٹ نے قاری کی ضمانت منظورکی، پولیس کا کہنا ہے کہ تین ہفتے قبل قاری نے کمسن بچےپر سبق یاد نہ کرنےپر تشدد کیاتھا ،تشدداورنازیبا حرکات کی وڈیوپروزیراعلیٰ پنجاب کےنوٹس پرپولیس ایکشن میں آئی تھی، پولیس کے مطابق تشددکی وڈیووائرل ہونےپر بچےکےداداکی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،قابل دست درازی جرم ہےعدالت چاہےتوجیل بھجوادےیارہاکردے، پولیس کا کہنا ہے کہ ضمانت کےبعد ٹرائل ہوگافیصلہ عدالت کرےگی،

    واضح رہے کہ تھانہ سٹی پولیس نے جس امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس کا نام قاری مشتاق بتایا جاتا ہے. بچے پر تشدد کے الزام میں‌ قاری مشتاق کو حوالات میں‌ بند کیا گیا تھا. مذکورہ قاری پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر بچوں‌ کو تعلیم کے دوران تشدد کا نشانہ بناتا ہے. اس واقعہ کے حوالہ سے ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں‌ قاری مشتاق کو بچے کے چہرے پر تھپڑ‌مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.

  • ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کے تبادلے

    ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کے تبادلے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن مشتاق سکھیرا،
    نےناقص کارکردگی پرچار تھانوں کے ایس ایچ اوزکو لائن حاضرکردیا
    نئےایس ایچ اوزتعینات
    سرگودھا لائن حاضرہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک دوست محمد”
    ایس ایچ اوتھانہ بھلوال صدر ملک عظمت جوئیہ”
    ایس ایچ اوشاہ نکڈرسمیع اللہ خان ”
    ایس ایچ اوبھیرہ محمدنواز لالی شامل ہیں” ”
    سرگودھاانسپکٹرملک محمد طارق کوایس ایچ او تھانہ سٹی سرگودھا”
    سب انسپکٹر عارف حسین چیمہ کوایس ایچ اوتھانہ شاہ پورصدر”
    سب انسپکٹر ذیشان احمدکو ایس ایچ اوتھانہ بھیرہ”
    سب انسپکٹراسداویس کو ایس ایچ اوتھانہ اربن ایریا” اورانسپیکٹر ملک عنایت اللہ کلیانہ کوانچارج شکایات سیل ڈی پی او آفس تعینات کردیا گیا

  • ملتان میں رشتے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، تین افراد جاں بحق،چھ زخمی

    ملتان میں رشتے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، تین افراد جاں بحق،چھ زخمی

    پنجاب کے ضلع ملتان کے علاقہ میں گولیاں چل گئیں ، تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا میں رشتے کے تنازع پر لڑائی ہوئی ، اس دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے. جلال پور پیر والا کی اسلام پورہ کالونی میں ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے آپ کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا ہے. پولیس نے ملزم کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا ہے.پولیس کے مطابق رشتے کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کی.

  • سرکاری ادویات کی چوری ، عملہ سے نارواسلوک ، پٹرول کی جعلی رسیدیں ، بجٹ میں خوردبرد کرنے سمیت دیگر الزامات درست

    سرکاری ادویات کی چوری ، عملہ سے نارواسلوک ، پٹرول کی جعلی رسیدیں ، بجٹ میں خوردبرد کرنے سمیت دیگر الزامات درست

    کوٹ رادھا کشن: ڈی ڈی ایچ او فراز رشید کے حوالے سے انکوئری مکمل کر لی گئی ہے اور الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔
    رپورٹ ڈی سی او قصور کو ارسال کردی گئی ہے۔
    ڈی ڈی او فراز رشید کی انکوئری کئی ماہ بعد مکمل کر لی گئی ہے۔
    انکوئری رپورٹ میں الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری ادویات چوری ، ماتحت عملہ سے گالی گلوچ ، پٹرول کی جعلی رسیدیں ، فلیڈ میں جعلی وزٹ اور بجٹ میں خوردبرد کرتا رہا ہے۔
    ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیتلھ آفسر رشید کے خلاف چند ماہ قبل ان کے ماتحت عملہ کی طرف سے مقامی اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دی گئی جس میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فراز رشید اپنے عملہ سے نارواسلوک رکھتا ہے اور فحش گالیاں دیتا ہے اس کے علاوہ گھر یلو کام کاج بھی کرواتا ہے۔

  • تین پتی گیم کی وجہ سے نوجوان پر تھپڑوں اور مکوں بارش

    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں موبائل فون گیم کے لیے ادھار لی گئی رقم واپس مانگنے پر 7 سے زائد لڑکوں نے موبائل فون دکان کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا جس کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں موبائل فون گیم کے لیے لی گئی ادھار کی رقم واپس مانگنے پر 7 لڑکوں نے موبائل مارکیٹ میں ایک دکان پر کام کرنے والے ملازم کو تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔لڑکوں کے دکان ملازم سلمان پر تشدد کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی۔متاثرہ نوجوان سلمان کیمطابق ملزمان نے موبائل فون گیم تین پتی گولڈ کے لیے اس سے 6 ہزار روپے کے سکور ادھار پر حاصل کیے تھےاور ادھار رقم کی واپس کرنےکے تقاضے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا.متاثرہ نوجوان نے ملزمان کیخلاف کاروائی کے لیے تھانہ کوٹ ادو کو درخواست دیدی ہے.

  • مظفرگڑھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

    مظفر گڑھ میں میں اسسٹنٹ کمشنر،پولیس اور ضلع کونسل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر غیرقانونی طور پر تعمیر شدہ متعدد گھر گرادئیے .اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور بھٹہ کیمطابق کاروائی کے دوران ضلع کونسل کی کروڑوں روپے مالیت کی 14 کنال اراضی واگزار کروالی گئی.مظفرگڑھ کے علاقے بستی غریب آباد میں سرکاری اراضی پر غیرقانونی طور پر تعمیر کیے گئے متعدد گھر گرادئیے گئے.ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور بھٹہ کی قیادت میں ضلع کونسل کے عملے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شروع کیاگیا.کاروائی کے دوران بھاری مشینری کے ذریعے ناجائز تعمیرات مسمار کردی گئیں.اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ کیمطابق ناجائز قابضین نے ضلع کونسل کی 14 کنال سے زائد اراضی پر غیرقانونی طور پر قبضہ کیا ہوا تھا،جس پر گھر،مویشیوں کے بھانے اور دیگر غیرقانونی تعمیرات قائم کی گئی تھیں.اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے مالیت کی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرواکر ضلع کونسل کے حوالے کردی گی ہے.