ناقص اور خطر ناک اور ایسی مائنز جن میں حادثے رونما ہوتے ہیں ایسی مائنز کو بند کر دیا گیا ہے یہ بات انسپکٹر مائنز راولپنڈی ریجن چوہدری محمد اشرف نے اپنی ایک پریس ریلیز میں بتائی انہوں نے کہا کہ جو مائنز خطر ناک حالت میں تھیں جن میں حفاظتی اقدامات مالکان نے نہ کیے تھے ان کو بند کیا جا رہا ہے جن میں اے مجید اینڈ کمپنی کی مائین فہد ٹنڈل علی اینڈ کمپنی کی ابدال مائیں ماڈرنگ انجینئرنگ کی مائن نمبر 7 کو بند کر دیا گیا ہے اور ان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جب تک حفاظتی اقدامات مکمل نہیں ہوتے اس وقت تک کوئلہ کی نکاسی بند رہے گی مائینگ ریسرچ اینڈ کمپنی بوچھال کلاں ماٹن ایریا کی مائین نمبر 6 کو مکمل سیل کر دیا ہے جس میں مالکان کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے حادثہ ہوا تھا ان کو سیل کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے لیے آ گاہی مہم چلائی جا رہی ہے جس سے مائنگ کے حادثات کی روک تھام میں واضح کمی کے قوی امکانات ہیں اور بہتری کی توقع ہے مختلف اوقات کار میں مختلف مقامات پر آ گاہی مہم کے لیکچرر دیئے جائیں گے تاکہ مزدوروں کے اندر شعور اجاگر کیا جا سکے اور وہ اپنی سیفٹی کے متعلق اپنا اچھا برا سوچ سکیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔چکوال:ناقص اور خطر ناک اور ایسی مائنز جن میں حادثے رونما ہوتے ہیں ایسی مائنز کو بند کر دیا گیا ہے یہ بات انسپکٹر مائنز راولپنڈی ریجن چوہدری محمد اشرف نے اپنی ایک پریس ریلیز میں بتائی انہوں نے کہا کہ جو مائنز خطر ناک حالت میں تھیں جن میں حفاظتی اقدامات مالکان نے نہ کیے تھے ان کو بند کیا جا رہا ہے جن میں اے مجید اینڈ کمپنی کی مائین فہد ٹنڈل علی اینڈ کمپنی کی ابدال مائیں ماڈرنگ انجینئرنگ کی مائن نمبر 7 کو بند کر دیا گیا ہے اور ان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جب تک حفاظتی اقدامات مکمل نہیں ہوتے اس وقت تک کوئلہ کی نکاسی بند رہے گی مائینگ ریسرچ اینڈ کمپنی بوچھال کلاں ماٹن ایریا کی مائین نمبر 6 کو مکمل سیل کر دیا ہے جس میں مالکان کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے حادثہ ہوا تھا ان کو سیل کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے لیے آ گاہی مہم چلائی جا رہی ہے جس سے مائنگ کے حادثات کی روک تھام میں واضح کمی کے قوی امکانات ہیں اور بہتری کی توقع ہے مختلف اوقات کار میں مختلف مقامات پر آ گاہی مہم کے لیکچرر دیئے جائیں گے تاکہ مزدوروں کے اندر شعور اجاگر کیا جا سکے اور وہ اپنی سیفٹی کے متعلق اپنا اچھا برا سوچ سکیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔
Category: جرائم و حادثات
-

ڈاکٹرز کے تشدد کا نشانہ بننے والے افتحار احمد نے اپنا موقف بتا دیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا آج میدان جنگ بنا رہا 89 شمالی سے آئے ہوئے مریض اور اب کے بھائی افتحار احمد پر ڈاکٹروں نے گارڈز سمیت تشدد کیا اس واقعے کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے مریض کے بھائی افتحار احمد نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کو یہاں چیک کروانے آئے انہیں گولی لگی تھی جو ابھی تک اب کے جسم ہے ایکسرے کروانے پر یہ بات سامنے آئی کہ سول ہسپتال کے ڈاکٹروں نے گولی نکالی ہی نہیں اس پر انہوں نے ڈاکٹر معاذ سے رجوع کیا جنہوں نے معمولی چیک اپ کر کے اور ڈرپ لگا کے انہیں کہا کہ آپ فارغ ہیں مریض لے جائیں افتحار احمد نے ان سے درخواست کی کہ جب گولی جسم میں ہے تو وہ مریض کو کیسے لے جائیں یہ بات انہوں نے ایم ایس کو بھی جا کے بتائی جس پہ ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر آگ بگولا ہو گئے اور ڈاکٹر معاذ نے افتحار احمد کو تھپڑ دے مارا جس سے معاملہ بگڑ گیا اور مزید ڈاکٹر اور گارڈز آ گئے ہسپتال کا ایمرجنسی وارڈ میدان جنگ بن گیا پولیس اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے آ کے مریضوں کی خلاصی کروائی یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس سے انسانیت کی توہین ہوئی افتحار احمد اور اس کے بھائی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان واقعے کا نوٹس لیں تاکہ آئیندہ مریض ہسپتالوں میں آ کے ڈاکٹرز کے تشدد کا نشانہ نہ بنین -

بکرا چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،مال مسروقہ و ناجائز اسلحہ بر آمد
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بکرا چوری گینگ کے تین ارکان کو سرغنہ تصور عباس سمیت گرفتار کر لیاہے. تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں نسیم عباس نے عوام الناس کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے بکرا چوری میں ملوث ملزمان تصور عباس ولد غلام شبیر سکنہ روال ، سلیمان ولد رشید احمد سکنہ گوجرانوالہ اور محمد اکبر ولد محمد عنایت سکنہ ڈھکواں کو گرفتار کر لیا گیا ہے.گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل سمیت 395000 کے مال مویشی بر آمد کر لیے گئے ہیں جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز پسٹل 30 بور بھی برآ مد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے
-
ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے پسرور کی رہائشی اٹھائیس سالہ زاہدہ بی بی کی جان کے لی
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں جنگل کا قانون ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے پسرور کی رہائشی اٹھائس سالہ زاہدہ بی بی کی جان کے لی مریضہ پیٹ میں رسولی کے عارضے میں مبتلا تھی چار ماہ سے ہسپتال کے چکر لگانے کے باوجود ڈاکٹروں نے آپریشن نہ کیا جس کے باعث آج وہ زندگی کی بازی ہار گئی ، ورثا نے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت پر نعش ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئی اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ورثا کا کہنا ہے کہ تشویش ناک حالت کے باوجود بھی بے حس ڈاکٹروں نے آپریشن نہ کیا ۔ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹروں نے جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے گزشتہ روز مریض کے لواحقین پر ڈاکٹروں نے بہیمانہ تشدد کیا تھا
کچھ عرصہ قبل بھی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ایک بچہ جانبحق ہوا تھا اور اسکے ورثا کی جانب سے احتجاج پر ڈاکٹرز نے خودساختہ زخم لگا کر جانبحق بچے کے ورثا پر مقدمہ درج کروایا تھا۔۔
اس سنگین صورت حال میں تمام اعلی سرکاری افسران اور سیاسی ناخدواں کی پرسرار خاموشی ۔۔ تحقیقاتی اداروں نے خقائق اکٹھے کرنے شروع کر دیے ۔۔
Sialkotcivilhospital -

نوشہرہ ، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، دو پولیس اہلکار شہید
خیبر پختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں پولیس کی کاروائی کے دوران مقابلے میں دو دہشت ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار شہید، چار زخمی ہو گئے
خیبر پختونخواہ کی جیلوں میں ایڈز کے کتنے مریض، رپورٹ آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے بھی پولیس پر فائرنگ کی گئی، آپریشن کے نتیجہ میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کی شناخت مظہر شاہ اور امجد کے نام سے ہوئی
ڈی پی او نوشہرہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد 25 جولائی کوڈی ایس پی اورپولیس موبائل پرحملے میں ملوث تھے ، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ میں دو پولیس اہلکار بھی شہید ہو گئے جبکہ ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا÷
-

پاک بحریہ کا سمندر میں آپریشن، 300 ملین کی منشیات پکڑ لی
پاکستان نیوی نے سمندر میں اینٹی نار کوٹکس آپریشن کرتے ہوئے 300 ملین کی منشیات پکڑ لی
پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب
پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ
پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ نے مبارک ویلیج کے قریبی سمندر میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 300ملین روپے مالیت کی 675 کلوگرام حشیش اور 4 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی.
سمندروں کا عالمی دن، پاکستان نیوی نے اہم پیغام جاری کر دیا
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون سے کیا، منشیات کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیا .
پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنےکا مظہرہے، پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے .
-

مسافر ٹرین تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی
صادق آباد میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 84 افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اکبرایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا کہنا ہے کہ ملبے سے 5 سالہ بچی کی لاش نکال لی گئی، حادثے میں 84 افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واضح رہےٹرین حادثہ بھی ریلوے حکام کو خواب غفلت سے نہ جگا سکا، وزارت ریلوے کی پریس ریلیز میں مرنے والوں کی اصل تعداد غلط لکھ دی گئی ۔
وزارت ریلوے صادق آباد ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کی تعداد سے نا واقف ۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کے مطابق ٹرین حادثے میں 22افراد جاں بحق اور نوے زخمی ہوئے۔
جبکہ ترجمان ریلوے کی تازہ ترین پریس ریلیز میں گیارہ افراد جاں بحق اور 84 کے زخمی ہونے کا بیان ہے
-

3 ہزارعورتوں کی ویڈیوز بنانے والا جعلی پیر کیا کرتا تھا، جانیے تفصیل میں
3 ہزار سے زائد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا جعلی عامل گرفتار
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی عامل کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسےبٹور تا تھا
-

مرید عباس سمیت 2 افراد کے قاتل عاطف زمان نے اعتراف جرم کرلیا
کراچی:بول ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قاتل کے سنسی خیز انکشافات،قاتل عاطف زمان نے پولیس کو بتایا کہ اس نےبھانڈا پھوٹنے پرسرمایہ کاری کرنے والے 5 افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا
ملزم عاطف زمان نے پولیس کو بتایا کہ لوگوں نے سرمایہ لگانا چھوڑا تو پھنس گیا،5 لاکھ روپے سے شروع ہونے والا "دھندا ” 40 سے 50 کروڑ تک پہنچ گیا.ملزم نے کہا کہ لوگ بھاری منافع کے لالچ میں پیسا دیتے چلے گئےجس سے معاملات بگڑتے گئے
پولیس کو اپنے بیان میں ملزم نے کہا کہ اس کاروبار میں ایک شخص سے پیسا لے کر دوسرے کو دیتا رہا، جبکہ میرااپنا کوئی کاروبار نہیں تھا،

-

یہ بچہ کس کا ہے؟ فیصل آباد،10 سالہ بچےکوکباڑ کی دوکان پر کام نہ کرنے پر قتل کردیا گیا
فیصل آباد:غربت کے مارے ننھے بچے کا قتل ،نہ کسی کو ترس آیا اور نہ ہی پتہ کیا کہ آخر غلام محمد آباد میں ایک ننھی جان 10 سالہ زخمی بچہ کس کا ہے.؟ اطلاعات کے مطابق کچھ شہریوں نے غلام محمد آباد میں ایک بچے کو زخمی حالت میں دیکھا تو اسے الائیڈ ہسپتال پہنچایا گیا .ڈاکٹروں نے ہرممکن کوشش کی لیکن بچہ زخموں کی تاب نہ لا کر اپنے خالق حقیقی سے جاملا.بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جس کے بعد اس میں ملوث لوگوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی
بادل کی والدہ اور سمیت محلے کی دیگر خواتین نے بتایا کہ بادل نے دوکان پر کام کرنے سے اس لیے انکار کیا تھا کہ مزدوری بہت کم ملتی ہے. عینی شاہدین نے بتایا کہ کباڑ خانے کا مالک باد ل کو زبردستی لے کر گئے ہیں .اور پھر کام نہ کرنے پر تشدد کرکے اسے قتل کردیا ہے.
تھانہ غلام محمد آباد کے ایس ایچ او ایوب ساہی نے بتایا کہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے .دوسری طرف لواحقین نےالائیڈ اسپتال کے باہر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاج کیا

اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ کہاں گئے وہ حکومتی دعوے کہ وہ چائلڈ لیبر ختم کردیں گے .شہریوں نے کہا کہ ہمیں دکھ اس بات کا ہے کہ غریب والدین اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے اپنے ننھے منھے بچوں کو بھی مجبورا محنت مزدوری کے لیے بھیج دیتے ہیں لیکن حکومت کو کوئی احساس نہیں
