Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گجرات میں ظلم کی نئی داستان رقم، 8 سالہ بچہ خنجر کے وار سے قتل

    گجرات میں ظلم کی نئی داستان رقم، 8 سالہ بچہ خنجر کے وار سے قتل

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی )گجرات میں ظلم کی نئی داستان رقم۔ تھانہ صدر گجرات کے علاقہ ٹبی سیکھواں میں بیرون ملک مقیم شخص کے 8 سالہ بیٹے علی جنید کو ٹیوشن سنٹر سے واپس گھر آتے نامعلوم شخص نے گلے پر چھری کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور ملزم فرار ھو گیا اطلاع ملتے ھی ایس ایچ او بابر زمان بٹ معہ نفری موقع پر پہنچےاور معصوم بچے کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ھسپتال پہنچائی اس بات کا بھی شبہ ھے کہ معصوم بچے علی جنید کو دوران جنسی زیادتی مزاحمت کرنے یا ملزم کو پہچان لینے پر قتل کیا گیا ھے تاھم اس بات کی تصدیق نہ ھو سکی ھے پولیس نے معصوم بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے گاؤں ٹبی سیکھواں کے چند مشکوک افراد کو حراست میں لیا ھے

  • ایف آئی اے کے ملازم سے کروڑوں کی ہیروئن برآمد، کہاں چھپا رکھی تھی؟

    ایف آئی اے کے ملازم سے کروڑوں کی ہیروئن برآمد، کہاں چھپا رکھی تھی؟

    کراچی میں ایف آئی اے کے اہلکار ہیروئن سمگلنگ میں‌ ملوث نکلا، اے ایس ایف نے گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے ایف آئی اے کے اہلکار کو اسوقت گرفتار کیا جب وہ زیر جامے میں چھپائی گئی ہیروئن کو سمگلنگ کی کوششش کر رہا تھا ، ملزم کے زیرجامے سے بٹی مقدار میں ہیروئن بر آمد کی گئی ہے.

    ایف آئی اے کے اہلکار کی نشاندہی پر اس کے ساتھی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے. ایف آئی اے اہلکار انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج میں داخل ہو رہا تھا جب تلاشی کے دوران اس سے ہیروئن بر آمد ہوئی، ملزم کے زیر جامے سے 772 گرام ہیروئن بر آمد ہوئی جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے. جب ملزم سے تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ ملزم کی گاڑی میں ڈیٹھ لاکھ کی رقم موجود ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا، ایف آئی اے اہلکار کی نشاندہی پر اس کے ساتھی ملزم حسنین عباس زیدی کو بھی گرفتار کر لیا.

    دونوں ایف آئی کے ملازم ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالہ کر دیا گیا ہے.

  • زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک نوجوان جانبحق ، قاتل بھی گولیوں کی زد میں آ گیا

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک نوجوان جانبحق ، قاتل بھی گولیوں کی زد میں آ گیا زرائع کے مطابق
    تھانہ اگوکی کے قصبہ اگوکی میں افتخار احمد کا اپنی چچا زاد بھائی محمد اشرف سے زمین کا تنازعہ پر جھگڑا ہوا تو دونوں نے اپنے اپنے پستول نکال لئے اعر ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی ،،،،
    افتخار نے اشرف کو 10 سے زائد گولیاں ماریں جبکہ اشرف نے افتخار کو پانچ سے زائد گولیاں ماریں دونوں شدید زخمی ہو گئے تاہم محمد اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ قاتل افتخار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

  • وہاڑی : پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) 20مجرمان اشتہاری, 2منشیات فروش, 3جواری اور1اسلحہ ناجائز رکھنے والےگرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ, منشیات اور مال مسروقہ برآمد

    پولیس تھانہ لڈن نے بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر کو گرفتار کر کے 11کلو چرس جبکہ ڈکیت گینگ کے 3ممبران کو گرفتار کر کے ڈکیتی شدہ رقم7لاکھ 75ہزار روپے اور 3پسٹل برآمد کئے

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن کی ہدایات پر وہاڑی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے20مجرمان اشتہاری, 2منشیات فروش اور1اسلحہ ناجائز رکھنے والےگرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 12کلو100گرام چرس اور 1پسٹل برآمد کیا. بجلی اور پانی چوری کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ضلع کے مختلف تھانہ جات میں 28مقدمات درج کئے گئے. تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر ممکنہ حادثات کا موجب بننے پر تھانہ ٹھینگی میں 3مقدمات درج کئے گئے. غیر قانونی پٹرول اور گیس ریفلنگ ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فتح شاہ اور شیخ فاضل میں 3مقدمات درج کئے گئے. تھانہ سٹی وہاڑی سے اعجاز احمد اے ایس آئی نے 1100گرام چرس برآمد کی.انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ سٹی بوریوالا نے 3جواری گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 26,150روپے بھی برآمد کی. ڈی ایس پی سرکل صدر طارق پرویز کی سربراہی میں تھانہ لڈن میں ایس ایچ او نیک محمد اور اے ایس آئی منور حسین پر مشتمل ٹیم نے ڈرگ ڈیلر ندیم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی 11کلو چرس برآمد کی جبکہ بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 3ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ رقم 7لاکھ75ہزار اور 3پسٹل برآمد کئے.

  • ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس قاتل کو کس ملک سے گرفتار کر کے لے آئی؟ بڑی خبر باغی ٹی وی پر

    ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس قاتل کو کس ملک سے گرفتار کر کے لے آئی؟ بڑی خبر باغی ٹی وی پر

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گجرات:ڈی پی او سید علی محسن کی قیادت میں گجرات پولیس کامجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری، عرصہ نو سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کو انٹر پول کے ذریعے دبئی سے گرفتارلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کا ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریو ں کے خلاف آپریشن جاری۔ ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہپیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔ملزم ثاقب علی ولد نفاست علی قوم گجر سکنہ اگووال عرصہ نو سال سے روپوش تھا، جسے بیرون ملک دوبئی سے بذریعہ انٹرپول گرفتار کیا گیا۔
    ڈی پی او گجرات نے اس بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر لیا قت حسین اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

  • ساہیوال:ورلڈ کپ کے دوران شرفاء پریشان،مگر کیسے؟؟

    ساہیوال:ورلڈ کپ کے دوران شرفاء پریشان،مگر کیسے؟؟

    ساییوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ورلڈ کپ کے میچوں پر سرعام جوا اور مے نوشی جاری،پولیس خاموش تماشائی،منع کرنے پرجواری شرفا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے،
    تفصیلات کے مطابق حالیہ جاری ورلڈ کپ کے میچوں پر ساہیوال شہر کے مختلف علاقوں،گجراحاطہ،عیسی نگری،مزدور پلی،بوہڑوالا چوک،محلہ فرید گنج،بابے والا چوک،دھوبی محلہ،غلہ منڈی،ڈسپنسری روڈ،عنایت الہی کالونی،جہاز گراؤنڈ،بھٹونگر،کوٹ خادم علی شاہ،فرید ٹاؤن میں سرعام جوا جاری ہے،شراب کے نشے میں دھت جواری دن رات جوئے بازی کی محافل گرم کیے ہوئے ہیں،شور شرابہ اور غل غپاڑہ بھی روزمرہ کا معمول بن چکا ہے،جبکہ ہار جیت کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑے اور گالم گلوچ کے شور سے شرفاء کی زندگیاں اجیرن اور سکون برباد ہوچکا ہے،صرف یہی نہیں بلکہ سمجھانے اور منع کرنے پر جوا مافیا کی طرف سے شرفاء اور اہل علاقہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق جوا مافیا کو بعض مقامی سیاسی افراد کی سرپرستی و حمایت حاصل ہے،حیرت کی بات یہ ہے کہ پولیس اس سارے معاملے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے کسی بڑے سانحے کی منتظر ہے،ساہیوال شہر کے علاوہ نواحی قصبہ جات،کمیر ہڑپہ اور دیگر اڈوں پر بھی جوئے بازی کی یہی صورتحال نظر آتی ہے،اہل علاقہ نے آر پی او،ڈی پی او اور دیگر متعلقہ حکام سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیکر جوئے جیسے قبیح عمل کے مرتکبین اور ان کی پشت پناہی کرنے والے سیاسی رہنماؤں کے خلاف سخت کاروائی کی اپیل کی ہے،

  • گیس سلنڈر پھٹے سے ٹائر شاپ میں آگ بھڑک اٹھی

    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ٹائروں کی دکان میں آگ لگ گئی،فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا.مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نورشاہ چوک پر ٹائروں کی دکان میں آگ لگ گئی،پولیس کے مطابق آگ گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے لگی.آگ بجھانے کے لئے فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا جس نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا.پولیس کیمطابق آگ لگنے کے باعث دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا.

  • لاہورائیر پورٹ پربرآمد  سنائپرگن کی گولیاں کس ملک سے لائی گئیں؟ جان کر ہوں‌ حیران

    لاہورائیر پورٹ پربرآمد سنائپرگن کی گولیاں کس ملک سے لائی گئیں؟ جان کر ہوں‌ حیران

    صوبائی دارالحکومت لاہور کے ائیر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے ہزاروں گولیاں برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورایئر پورٹ پرمسافرکے بیگ سے ہزاروں گولیاں برآمد ہونے پرمقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، امریکا سے آنےوالا محسن نواز نجی ایئر لائن پر لاہور پہنچا تھا ،ملزم شبہ ہونے پراپنے گولیوں سے بھرے بیگ چھوڑکرفرارہوگیا تھا.

    کسٹم حکام نے ٹیگ کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا، گولیوں سے بھرے بیگ امریکا سے بک ہوئے تھے، مختلف اقسام کی گولیوں میں 308 بورکی گولیاں بھی شامل تھی، یہ گولی عام طور پراسنائپر رائفل میں استعمال ہوتی ہے
    ملزم نےاب تک گولیاں لانے سےمتعلق کسٹم حکام کو کوئی معلومات نہیں دیں .

    ڈپٹی کلکٹر معظم کا کہنا ہے کہ امریکا سے فلائٹ روانہ ہونے کے بعد کسٹم حکام کواطلاع ملی تھی،ملزم محسن نوازکی سفری دستاویزات کا جائزہ لیا جارہا ہے .

    واضح رہے کہ گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گولیوں سے بھرے 3 بیگ ضبط کئے گئے۔ کسٹم حکام کا واقعہ سے متعلق کہنا تھا کہ نامعلوم مسافرگولیوں سے بھرے 3 بیگ کسٹمز کی چیکنگ بیلٹ پر رکھ کر غائب ہوگئے تاہم جب کسٹم حکام نے ان بیگ کو چیک کیا تو اس میں سے 4 ہزار 600 گولیاں اور 800 خول موجودتھے ۔

  • وہاڑی : بڑے منشیات فروش آزاد

    وہاڑی(نمائندہ باغی ٹی وی ) منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر نئی نسل تباہ ہونے کا خدشہ پولیس منشیات فروشی کو روکنے میں بڑی طرح ناکام انتظامیہ کی کارکردگی فوٹو سیشن اور کاغذی کاروائیوں تک محدود شہریوں کا ڈی پی او اور آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ وہاڑی پیپلز کالونی ، مسلم ٹاون، ریلوے اسٹیشن سمیت شہرکے ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ ڈھرلے سےجاری جس کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی سے نشے عادی بنتی جارہی ہے منشیات فروش کھلے عام موٹر سائیکلوں پر ریلوے اشٹیشن پر ہیروئین پاؤڈر. چرس سمیت مختلف ڈرگز فروخت کر رہے ہیں جبکہ حکومت اور انتظامیہ منشیات فروشی کی روک تھام میں بڑی طرح ناکام ہوچکی ہے اور پولیس اہلکارمنشیات روکنے کی بجائے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں اور منشیات فروشوں کو سادہ لوح شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سینکڑوں گھر بربادہوچکے ہیں اور منشیات کے عادی ہونے سے ہزاروں افرادکی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جس پر شہریوں کا کہنا ہے کی ڈی پی او اور آر پی او ملتان نوٹس لیکر منشیات فروشوں کیخلاف عملی اقدام کریں تاکہ نئی نسل کوتباہی سے بچایا جا سکے

  • ضلع شیخوپورہ میں 6 جعلی فیکٹریاں سربمہر

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ میں مختلف مقامات پر ایسی چھ جعلی فیکٹریاں کئی برس سے چلنے کا انکشاف ہوا ہے جہاں پر سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی گندی استعمال شدہ بوتلوں کے علاوہ پرانے لوٹوں کو ڈھال کر پلاسٹک کا سامان تیار کیا جاتا تھا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک واصف بشیر کھوکھر کی نگرانی میں ایک ٹیم نے چھاپے مار کر ان کو جعلی فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا ہے ضلعی حکام نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شکایت سیل میں لاہور روڈ کی آبادی فیروزوالا سمیت مختلف مقامات پر ان فیکٹریوں کے بعض حکام کی ملی بھگت سے چلنے کی شکایت کی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری نے ان فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے محکمہ ماحولیات محکمہ انڈسٹریز محکمہ لیبر اور ضلع کونسل کے افسروں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی جس نے اے ڈی سی جی ملک واصف بشیر کھوکھر کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ کے علاقہ تریڈے والی شرقپور شریف سینجووال فیروزوالا اور جی ٹی روڈ پر چلنے والی ان فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا ہے جہاں پر جمع شدہ ہسپتالوں کی استعمال شدہ گلوکوز کی بوتلوں کے علاوہ پرانے لوٹوں سمیت لاکھوں کی تعداد میں پلاسٹک کا بوسیدہ سامان اور سکریپ قبضے میں لے لیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک واصف بشیر کھوکھر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان فیکٹریوں کے مالکان کے پاس کوئی لائسنس بھی نہ تھا اور ان فیکٹریوں میں پینے کے پانی کے لیے استعمال ہونے والی بوتلیں شیمپو بوتلیں اور کریم بھرنے والی بوتلیں اور دیگر پلاسٹک کا سامان تیار کیا جاتا تھا جو اعلی برانڈ کے لیبل لگا کر بازاروں میں فروخت کیا جاتا تھا انہوں نے بتایا ہے کہ ان فیکٹریوں میں کام کرنے والے دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں