Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بجلی کا بل زیادہ آنے پر دوبھائیوں میں جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    مظفرگڑھ میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر 2 بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا،بھائیوں کے جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا.واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.مظفرگڑھ کے نواحی علاقے شاہجمال میں گھر کا بجلی کا بل زیادہ آنے پر 2 بھائیوں مشتاق اور رزاق کے درمیان جھگڑا ہوگیا،اس دوران رزاق کا سالا اشفاق دونوں بھائیوں کو چھڑانے آیا تو مشتاق نامی بھائی نے فائرنگ کردی،فائرنگ کی زد میں آکر اشفاق موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا.واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس کیمطابق
    مشتاق اور رزاق نامی دونوں بھائی ایک ہی گھر میں رہتے تھے اور بجلی کا بل زیادہ آنے پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوا تھا.مرنے والے شخص اشفاق کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.تھانہ شاہجمال پولیس کیمطابق واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے.

  • گوجوانوالہ سے سی ٹی ڈٰی نے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے

    گوجرانوالہ سے سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار کر لئے

    محسن داوڑ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا ،دہشت گردوں میں شمس الزماں،اشرف،نعیم شامل ہیں، سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرودں سے دھماکاخیز مواد اور نفرت انگیز مواد بھی برآمدہوا ہے ،سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کئی کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں.

    کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، تین دہشت گرد ہلاک،خودکش جیکٹس برآمد

  • حافظ آباد/ پنڈی بھٹیاں دیور نے چاقو کے وار کرکے بھاوج کوقتل کردیا۔

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)پنڈی بھٹیاں کے علاقہ میں دیور نے چاقو کے وار کرکے بھاوج کوقتل کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ کرن بی بی زوجہ بلال احمد کا گھر میں کسی بات پر اپنے دیور بابر ولد اللہ دتہ سے جھگڑا ہوا۔ جب دونوں میں توں تکرار بڑھی تو بابر نے چاقو کے پے درپے وار کرکے اپنی بھاوج کا گلہ کاٹ دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

  • شیخوپورہ پولیس اِن ایکشن

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ناجائز اسلحہ رکھنے، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون میں ایس ایچ او تھانہ صدر شیخوپورہ، ایس ایچ او تھانہ ہاوسنگ کالونی, ایس ایچ او تھانہ نارنگ اور ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن نے علاقے میں دشمنی کی آڑ میں لوگوں کے لیے خوف وہراس کی علامت بنے ہوئے افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولیاں بھی برآمد کر لیں۔

  • شیخوپورہ میں بہو کو سسرال یوں نے کر ڈالا قتل

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کا شکار ہو گئی تشدد کے بعد 18 سالہ لائبہ بی بی کو قتل کر دیا گیا
    تفصیل کے مطابق 6 ماہ قبل بیاہی جانے والی منوں مٹی تلے چلی گئی جبکہ اس کے سادہ لوح دیہاتی والدین غم سے نڈھال ہو چکے ہیں
    تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے ملزمان سے ملی بھگت کر کے پوسٹ مارٹم کرائے بغیر نعش والدین کے حوالے کر دی
    عینی شاہدین کے مطابق لائبہ بی بی کی میت کو غسل دیتے وقت پتہ چلا کہ اس کا بازو اور پسلیاں ٹوٹیں ہوئیں ہیں اور لائبہ بی بی کے جسم کے مختلف حصوں میں تشدد کے نشان دیکھائی دئیے
    لائبہ بی بی کے والد نے علاقہ مجسٹریٹ کو قبر کشائی کے لیے درخواست دے دی ہے
    جبکہ ملزمان قبر کشائی کی کاروائی روکنے کے لیے عدالت میں پہنچ گئے
    قبر کشائی کی کاروائی روکنے کے لیے ملزمان کی طرف سے کچہری شیخوپورہ کے بڑے وکیلوں میں سے ایک وکیل کا وکالت نامہ آ گیا
    علاقہ مجسٹریٹ محمد علی ملک نے 25 تاریخ کو ڈاکٹر سمیت پولیس کو طلب کر لیا

  • گھر کی دیوار گرنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق

    گھر کی دیوار گرنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)نواحی گاﺅں چک مرتضیٰ میں زیرتعمیرمکان کی دیوارگرنے سے چارسالہ بچہ جاں بحق،بتایاجاتا ہے کہ نواحی گاﺅں چک مرتضیٰ کے رہائشی محمد شہزاد کا چار سالہ بیٹا نجم شہزادگھر کے صحن میں کھیل رہاتھا کہ مبینہ طور پر زیر تعمیر دیوار کے ساتھ ریت پھینکنے سے دیوارزمین بوس ہوگئی اور کم سن نجم شہزاددیوارتلے آکربری طرح زخمی ہوگیااور زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا،متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا۔

  • اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    آن لائن ٹیکسی ،اوبر و کریم پر خواتین کے لئے سفر کرنا غیر محفوظ ہو گیا. کیپٹن نے خواتین کے ساتھ لوٹ مار کے علاوہ ہراساں کرنا شروع کر دیا، شہر قائد کراچی میں ایسے متعدد واقعات ہو چکے جن میں پولیس نے ملزمان کو خواتین کی شکایات پر گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں آن لائن ٹیکسی اوبر اور کریم کے ڈرائیورز کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں. ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کی جانب سے خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعہ پر خاتون نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم باقر علی جعلی آئی ڈی سے آن لائن ٹیکسی چلا رہا تھا جس نے گاڑی میں سفر کرنے والی خاتون سے موبائل فون چھینا تھا، پولیس نے موبائل کی لوکیشن ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے.

    کراچی کے علاقے عزیز بھٹی پولیسں اور اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ نے بھی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث آن لائن ٹیکسی سروس کے 4 ڈرائیورز کو گرفتارکیا ہے، جو خواتین سے دوران سفر لوٹ مار کرتا تھا. پولیس نے ڈرائیور اعجاز، عمر،فواد اور ساجد کو گرفتار کیا ، ملزمان کی گاڑی میں جو خواتین سفر کرتیں ان کو ہراساں کیا جاتا اور ان سے موبائل و نقدی ویرانے مین جا کر چھین لی جاتی، لاہور کی رہائشی خاتون نے کراچی میں آن لائن ٹیکسی پر سفر کیا تو ڈرائیور کی جانب سے موبائل چھینے جانے پر اس نے پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا.

    لاہور سے کراچی میں اوبر ٹیکسی پر سفر کرنے والی خاتون اقرا حمید کا کہنا تھا کہ میں اپنی چھُٹیاں گزارنے کراچی آئی ہوئی تھی، میں نے تین جون کو آن لائن ٹیکسی سروس اوبر سے ایک رائیڈ بُک کروائی ، ڈرائیور مجھے گارڈن ٹاؤن سے لینے کے لیے آیا۔ راستے میں ڈرائیور نے گاڑی دوسرے راستے کی طرف موڑی تو میں نے کہا کہ آپ اُس طرف کیوں جا رہے ہیں؟ جس پر ڈرائیور نے جواب دیا کہ یہ چھوٹا راستہ ہے اور یہاں ٹریفک بھی زیادہ نہیں ہوتی ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے ڈرائیور کو کہا کہ آپ دوسرے راستے سے جائیں ،لیکن وہ نہیں مانا، راستے میں میزان بینک کے پاس میں نے ڈرائیور کو کہا کہ گاڑی روکو لیکن وہاں رش ہونے کی وجہ سے اس نے گاڑی نہیں روکی اور ایسے میزان بینک کے پاس روکی جہاں رش نہیں تھا، ڈرائیور نے مجھے اسوقت کہا کہ اپنا موبائل فون گاڑی میں چھوڑ کا جاو،اس موقع پر اس نے بدتمیزی کی اور ہراساں کیا،خاتون کا کہنا تھا کہ میں اے ٹی ایم میں گئی اور درواز اندر سے لاک کر دیا ،جس کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا.واقعہ کے بعد پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا.پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ خواتین کے ساتھ لوٹ مار میں آن لائن ٹیکسی کمپنی کے فرنچائز کے مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

    کراچی سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی منیر عقیل انصاری نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ٹیکسی سروس میں وارداتوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کے بعد شہری دیگر ٹرانسپورٹ ذرا ئع کو ترجیح دینے لگے ہیں،آرام دہ سفر کے لئے سہولت سمجھے جانے والی آن لائن ٹیکسی سروس مختلف طریقوں سے عوام کو لوٹ رہی ہے تو ڈرائیو بھی ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہیں .جبکہ کریم کے بیشتر ڈرائیور کراچی راستوں سے نا واقف ہیں ،منیر عقیل انصاری کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سکیم کراچی کے شہریوں کا اعتماد کھو چکی ہے.

  • صادق آباد میں‌خطرناک حادثہ

    صادق آباد میں‌خطرناک حادثہ

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد احمد پورلمہ کے نزدیک کار اور کشمور جانے والی ہائی ایکس ویگن میں ٹکر. کار میں بیٹھی خاتون اور ڈرائیور زخمی.

  • بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، فون پر بات نہ کرنے کے جرم میں ملزم نے شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ملزم نے فون پر بات نہ کرنے کی وجہ سے شادی شدہ خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا،خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذوالفقار متاثرہ خاتون شاہدہ قاضی کے شوہر کا رشتہ دار ہے اور وہ خاتون پر دباو ڈالتا تھا کہ وہ ٹیلی فون پر اس کے ساتھ بات کیا کرے، خاتون نے انکار کیا اور جب ملزم کا کسی قسم کا دباو کام نہ آیا تو اس نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جسے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا. یہ واقعہ لاڑکانہ کی ایوب کالونی کا ہے. پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیا.

  • کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، تین دہشت گرد ہلاک،خودکش جیکٹس برآمد

    کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، تین دہشت گرد ہلاک،خودکش جیکٹس برآمد

    پولیس کی بروقت کاروائی سے کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک کر دئے جن کے قبضہ سے خود کش جیکٹس ملی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ خدا بخش گوٹھ میں حساس اداروں کے ساتھ ملکر کراچی پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس دوران 3 دہشت گردوں کو فائرنگ کے دوران ہلاک کر دیا ہے .ہلاک شدگان کے قبضہ سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بر آمد ہوا ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر قائد کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، خفیہ اطلاع پر علاقہ میں سرچ آپریشن کر کے ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوشش میں ہلاک کر دیا گیا، پولیس کی فائرنگ کے دوران دہشت گردوں کے دو ساتھی فرار ہو گئے جنہیں تلاش کرنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری بلا کر علاقہ میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے.