Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سرمہ والا کمپنی کے ہاتھوں لوٹ مار جاری

    لودھراں نمائندہ باغی ٹی وی) سرمہ والی کمپنی دراصل سادہ لوح شہریوں کو سود پر اشیاء فراہم کر کے لوٹ رہی ہے اس کے متاثرین سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں

    تفصیلات کے مطابق سرمہ والا کمپنی جنوبی پنجاب میں مضبوط نیٹ ورک جو خالص سود پر مبنی ہے بنا چکی ہے موٹر سائیکل، فریزر ، ٹیلی ویژن ، موبائل فونز کا دیگر کئی الیکٹرونکس اشیاء سود پر فراہم کرتی ہے دس ہزار کی چیز سود پر 20 ہزار میں فروخت کی جاتی ہے پھر وصولی کیلئے علیحدہ ملازم رکھے ہوئے ہیں سادہ لوح دیہاتی ان کے جال میں پھنس کر ذلیل ہو رہے ہیں گزشتہ روز بھی سرما والا کمپنی کے ملازمین نے بستی ملوک میں گھر میں گھس کر اہل خانہ کی تذلیل کی اس طرح کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں سود کے اس نظام میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کیلئے ارباب اختیار کو چاہئے کہ فوری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے اور متاثرین کی فوری طور پر مدد کی جائے

  • پسند کی شادی نے چار افراد کی جان لے لی

    خیر پور ٹامیوالی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقہ میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا

    خیرپورٹامیوالی محکمہ انہار کالونی کے رہاٸشی محمد راشد نے سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کی رہاٸشی عاٸشہ سےتین ماہ قبل پسند کی شادی کی اور عاٸشہ کی والدہ کےدل میں پسندکی شادی کا رنج تھاعائشہ کی والدہ اپنے بھاٸی افتخار ملک وغیرہ کےساتھ انہار کالونی میں پہنچ کردولہےاور انکےگھر والوں کو قتل کرنےکی دھمکیاں دیں اور گزشتہ رات تقریباً دس بجے تین مسلح افرادجس میں عاٸشہ کا کزن شاہ روزاحمد والدہ شگفتہ یاسمین ایک نا معلوم الاسم شامل ہے وہ موٹرساٸیکل پرسوارتھے انھوں نےانہار کالونی میں پہنچ کردولہےکےگھرمیں گھس کراندھا دھند گولیوں کی بچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں دولہےکے والد فیض بخش، بھاٸی محمدشاہد، ماموں محمدابراھیم کو موقع پر قتل کر دیا جبکہ منظورہ ماٸی، سونیا سمیت پانچ سالہ زین الطاف کوشدید زخمی کرتےہوٸےفرار ہونے میں کامیاب ہوگٸے اور واقع کی اطلاع ملتےہی ڈی ایس پی غلام احمدبودلہ، اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا، ایس ایچ اومحمدزبیرانجم پولیس نفری کےہمراہ جاٸےوقوع پر پہنچ گئے اور ابتداٸی کاررواٸی کرتےہوٸے ڈیڈ باڈیز کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلٸےٹی ایچ کیوہسپتال پہنچادیا۔جبکہ زخمیوں کوطبی امداد کیلٸے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے

  • مبینہ پولیس مقابلہ ڈاکو ہلاک

    مبینہ پولیس مقابلہ ڈاکو ہلاک

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 58 شمالی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں حسن نامی اشتہاری مارا گیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس ذرائع کے مطابق حسن نامی اشتہاری تھانہ جھال چکیاں پولیس کو قتل کے دو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا،
    دیگر چار اشتہاری پولیس مقابلہ کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ،
    اعظم تلوکڑ سمیت دیگر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا

  • دیور سے جھگڑا خاتون نے خود کو آگ لگالی

    مظفرگڑھ میں دیور سے تلخ کلامی کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر خود پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگالی۔متاثرہ خاتون کو نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے سبائے والا میں شمیم بی بی نامی خاتون نے مبینہ طور پر خود پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگالی.پولیس ذرائع کیمطابق آگ لگنے کے باعث خاتون شمیم بی بی کے جسم کا 30 فیصد سے زائد حصہ متاثر ہوا.متاثرہ خاتون کو نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کردیاگیا ہے.پولیس ذرائع کیمطابق شمیم بی بی کی نے دیور ساجد سے گھریلو جھگڑے کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی سے دل برداشتہ ہوکر مبینہ طور پر خود کو آگ لگائی.پولیس کیمطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

  • جٹوکل ریلوے پھاٹک کا علاقہ 4 رکنی ڈکیت گینگ کے لئے جنت بن گیا

    جٹوکل ریلوے پھاٹک کا علاقہ 4 رکنی ڈکیت گینگ کے لئے جنت بن گیا

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)جٹووکل پھاٹک پر رات کو ڈاکو ناکہ ‘ شہری لٹنے لگے‘پولیس بے بس ہو گئی۔تھانہ رحمانیہ اور تھانہ سول لائن کے لنک راستے جٹو وکل پھاٹک عقب ایدھی سنٹر پر رات کو نامعلوم چار افراد کا گینگ متحرک ہو چکا ہے جنہوں نے کچھ دنوں پہلے پھاٹک کے پاس ڈاکیے سے اسلحہ کے زور پرنقدی چھین لی تھی ۔اس کے ایک ‘ دو دن بعد پرائیوٹ سکول کے چوکیدار سے چار نوجوانوں نے آتشی اسلحہ تان کر اس سے بندوق اور موبائل فونز چھین کر لے گئے تھے ۔گزشتہ شب تقریباً گیارہ بجے گاﺅں کا نوجوان لڑکا شہر سے واپس گھر آرہا تھا تو اس کو بھی آگے آ کر روکنے کی کوشش کی جو تیزی سے بھاگ نکلا اس نے بھی چار افراد اور اسلحہ سے لیس ہونے کی شہادت دی ۔چار افراد کا گینگ رات کو جٹووکل پھاٹک کے قریب ناکہ لگا لیتا ہے اور لو گوں کو لوٹتا ہء ۔جٹووکل پھاٹک سے چھ راستے نکلتے ہیں تین تھانہ سول لائن اور تین ہی تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں آتے ہیں۔

  • گجرات: خطرناک اشتہاریوں کے خلاف پولیس آپریشن جاری

    گجرات: خطرناک اشتہاریوں کے خلاف پولیس آپریشن جاری

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری ،صدر سرائے عالمگیر پولیس نے عرصہ 12سال سے روپوش ڈکیتی کے مقدمہ میں مجرم اشتہاری ضلع قصور سے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس نے ضلع بھر میں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن شروع کررکھا ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر انسپکٹر محمد امجد اور اے ایس آئی افتخار احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے خطرناک مجرم اشتہاری جاوید ولد نور احمد قوم کمہار سکنہ گھروکی ضلع قصور کو گرفتار کرلیا۔مجرم اشتہاری تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس کو عرصہ 12سال سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا،جس نے دوران انٹیروگیشن راجڑکلاں میں ڈکیتی کی واردات کا اعتراف کیا ہے جبکہ مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ڈی پی او گجرات نے خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو خصوصی شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔

  • وہاڑی چوری شدہ بکریاں فروخت

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹبہ سلطان پور عاصم چوک کے قریب لگنے والی منڈی میں بغیر سرکاری پرچی کے چوری شدہ بکریوں کی خرید و فروخت جاری ہے اکثر چوری ہونے والی بکریاں کی برآمدی یہاں سے ہو رہی ہے کئی مرتبہ اس منڈی میں سے چوری ہونے والی بکریاں مل چکی ہیں جن لوگوں کی بکریاں چوری ہوتی ہیں وہ اپنی بکریاں یہاں تلاش کرنے آتے ہیں یہ منڈی چوروں کی آماجگاہ بن چکی ہے

  • لودھراں چار افراد لقمہ اجل بن گئے

    لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) حویلی نصیر خاں قریب حاصل والا میں بجلی کی سپلائی کے تار اچانک بیل گاڑی پر گئی جس سے اس بیل گاڑی پر سوار چار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بیل گاڑی بھی مکمل جل گئی ہے سانحہ کی اطلاع ملتے ہی 1122 ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہیں

  • پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی گمشدہ بچہ مل گیا

    پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی گمشدہ بچہ مل گیا

    حوالگی گمشدہ بچہ
    سرگودھا پولیس اپنے تمام تر وسائل کو برو ئے کر لاتے ہوئے عوام کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل ہے ۔
    3 دن قبل تھانہ ایس ٹاؤن پولیس کو 8 سال کا ایک لاوارث بچہ ملا جو قوت گویائی اور سماعت سے محروم تھا ۔ ایس ایچ ا و تھانہ ایس ٹاؤن نے بچے کے وارثان کو تلاش کرنے کے لئے تمام زرا ئع کو استعمال کیا اور سوشل میڈیا پے بھی کافی تشہیر کی اور آخر کار 3 دن کے بعد بچے کے والدین کا پتا چلا کر بچے کو اس ک والدین کے سپرد کر دیا ۔ بچے کا نام طیب ولد عمران ہے جس ک والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وو بچے کی گمشدگی پر بہت پریشن تھے۔
    تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں تا کہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے

  • غیرت کے نام پر ایک اور حوا زادی قتل

    مظفرگڑھ میں غیرت کے نام پر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.مظفرگڑھ کے علاقے موضع بیٹ اترا میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون نصیباں بی بی کو قتل کردیاگیا،پولیس کیمطابق خاتون نے عبدالرحمان نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی،نصیباں بی بی کو اسکے بھائی محمدآصف،ماموں غلام یسین اور کزن مدنی نے فائرنگ کرکے قتل کیا.واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.پولیس کیمطابق واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ قریشی میں درج کرلیاگیا ہے.خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا ہے.