Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • فارم ہاوس پر چھاپہ، 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد گرفتار، کیا ہو رہا تھا؟ جان کر ہو جائیں حیران

    فارم ہاوس پر چھاپہ، 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد گرفتار، کیا ہو رہا تھا؟ جان کر ہو جائیں حیران

    بھارتی ریاست اترپردیشن کے علاقے نوئیڈا میں فارم ہاوس پر چھاپے کے دوران 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے نوئیڈا میں پولیس نے ایک فارم ہائوس پر چھاپہ مارا جہاں سے 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے. فارم ہاوس پر ہونے والی پارٹی کا ٹکٹ 10 ہزار روپے رکھا گیا تھا جبکہ لڑکیوں کی انٹری فری تھی. سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک اور دیگر کے ذریعے پارٹی کے لئے بکنگ کی گئی تھی. پولیس نے چھاپے کے دوران فارم ہاوس سے شراب، حقہ، تمباکو، لیپ ٹاپ سمیت قابل اعتراض سامان قبضے میں لے لیا ہے .فارم ہاوس سے گرفتار ہونے والوں میں سے اکثریت کا تعلق دہلی اور ہریانہ سے ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی میں پول ڈانس کے ساتھ باتھ ڈانس کا بھی انتظام تھا. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے.

  • شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

    شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ترجمان سرگودہا پولیس کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو
    پنجاب پولیس نے قیام امن اور فرائض کی انجام دہی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنے سینکڑوں جوان قربان کیے ہیں اور پنجاب پولیس اپنے ان شہیدوں کے مقدس لہو کی امین اور وارث ہے
    سرگودھا پولیس نے 30 سپوت اس دھرتی کے لئے قربان کیے ہیں اور ہم اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کو نہیں بھولے ہمارے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمارے شہدا کی فیملیز ہمارے لئے انتہائی قابل احترم ہیں ۔ اپنے شہیدوں کی شان اور یاد میں سرگودھا پولیس نے اپنی کئی بلڈنگز کے نام اپنے شہدا کے نام پر رکھے ہیں جن میں ذکا اللّه شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ، عابد شہید پولیس میس ، کانسٹیبل مظفر عباس شہید پولیس جم ،کانسٹیبل جمیل شہید اسکول ، آصف شہید ٹریفک کمپلیکس ،سید احمد مبین شہید ہسپتال ، زاہد شہید گھوڑ سواری کلب ، تھانہ ساجد شہید، تھانہ عطآ شہید اور پٹرولنگ پوسٹ احمد سلیم شہید اور مختلف ہوسٹلز شامل ہیں ۔
    ہمارے شہدا کی فمیلز ہمارے لئے بہت محترم ہیں اور ہر ایسی تقریب جس میں ان کو مدعو کیا جاتا ہو ان میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتی ہیں اور ہمیشہ پولیس فیملی کا حصہ رہیں گی۔

  • فیصل آباد ے معروف علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ کانسٹیبل جاں بحق

    فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کانٹیبل وقاص اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

  • 2018ءکےانتخابات کا امیر ترین امیدوار مسجد کی بجلی استعمال کرتارہا

    میاں محمد حسین منا شیخ کا تعلق تحصیل وضلع مظفرگڑ ھ سے ہے اور انہوں نے 2018ءکے عام انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی مالیت4کھرب3ارب 77کروڑ روپے ظاہر کی تھی۔مناشیخ نے عام انتخابات میں مظفرگڑھ کے شہری آبادی پر مشتمل حلقہ این اے182اور پی پی 270سے آزاد امیدوار کی حثیت سے الیکشن لڑا تھا اور چند سو ووٹ حاصل کرکے اپنی ضمانت تک ضبط کروابیٹھے تھے۔گزشتہ دنوں میاں محمد حسین منا شیخ کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنے ڈیرہ سےمنسلک جامع مسجد مھریہ رضویہ کے میٹر سے بجلی حاصل کر استعمال کرتے رہے۔یہ راز اس وقت فاش ہوا جب جامع مسجد مھریہ رضویہ کے امام حافظ محمد الیاس نے مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائن میں درخواست دائر کی کہ محمد حسین مناشیخ مسجد کے میٹر سے بجلی لیتا رہا اور بل کے پیسے طلب کرنے پر مناشیخ نے اپنے کارندوں کی مدد سے امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مسجد کے امام کی مدعیت میں میاں محمد حسین مناشیخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

  • پنجاب فوڈاتھارٹی کی سرکاری گاڑی کا پرائیویٹ استعمال

    مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹرکی گاڑی سکول وین بن گئی،سرکاری گاڑی میں سکول کے بچے اورسوداسلف لانے کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی۔باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد مگسی کی مبینہ سرکاری گاڑی میں سکول یونیفارم میں ملبوس بچے سوار ہیں جبکہ گاڑی کے پچھلے حصہ میں سوداسلف کے بڑے بڑے تھلے رکھے گئے ہیں ۔گاڑی پر سبز رنگ کی سرکاری نمبر پلیٹ نصب ہے اور اس کانمبرLEG1199ہے۔صحافیوں نے جب سرکاری گاڑی میں بچوں اور دیگر سامان کی موجودگی کے حوالے سے ڈرائیور سے دریافت کیا تو ڈرائیور کا کہناتھاکہ وہ شہزاد مگسی صاحب کے بچوں کو سکول سے اٹھانے اور گھر کا سودا سلف لینے کے لئے بازار آیاہے۔

  • فیصل آباد میں مسیحی لڑکیوں کی چینی لڑکوں کے ساتھ شادیاں کرانے والے ملزمان گرفتار

    فیصل آباد، مسیحی لڑکیوں کی چینی لڑکوں کے ساتھ غیرقانونی شادی کروانے اورانہیں بیرون ملک اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار 4 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالہ کردیا گیا۔ گذشتہ روز ایس آئی تیمور حیدر کی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتار ملزمان کاشف، زاہد، سنیل اور قیصر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ فاروق احمد نول کی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

  • راہزنی کرنے والے ملزم پولیس گرفت میں آ گئے

    راہزنی کرنے والے ملزم پولیس گرفت میں آ گئے

    سرگودھا: ڈی ایس پی ایس ڈی پی او شاہ پور سرکل ملک شاہد نذیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدر انسپکٹر ثقلین شاہ نے ٹیم کے ہمراہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کے دوران رہزنی کے مقدمہ میں مطلوب چار اشتہار ی مجرمان ناصر محمود ولد سردار بخش، محمد ظفر ولد گل محمد سکنائے بونگہ منہاس، شریف ولد غلام محمد سکنہ ظہور حیات کالونی اور محمد امیر ولد بشیر سکنہ ماہلے والا کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتارملزمان نے سال2018میں عاقل شاہ علاقہ تھانہ شاہ پور صدر شادی سے واپس آتے ہوئے محمد عثمان شہزاد سے اسلحہ کے زور پر پانچ لاکھ سے زائد کے طلائی زیورات ونقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے جن کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا گیا ہے گرفتارملزمان سے مال مسروقہ واسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ڈی پی او سرگودہا نے ایس ایچ او شاہ پور صدر اورانکی ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی۔

  • فیصل آباد میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی

    سنیئر سول جج ڈویژن فیصل آباد نے دو افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 19سال چھ ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزاء سنا دی جبکہ دوملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں 13جنوری 2017 ملزمان نعیم،عرفان،علی ضامن،عبدالمجید وغیر ہ نے فائر نگ کرکے محمد سجا د اور محمد رفیق کو زخمی کردیا تھا جس کا مقدمہ68/17زیر دفعہ،,337 149.,148,324درج ہوا تھا جس پولیس نے ملزمان کو دو ماہ کے دوران گرفتار کر مکمل چلان عدالت میں پیش کیا گزشتہ روز دو سال کی کارروائی کے بعد سنیئر سول جج کمریمنل کورٹ ڈویژن فیصل آباد محمد شہباز حجازی نے مدعی کے وکیل میاں محمد عمر شہزاد اورملزمان کے وکیل کی حتمی بحث مکمل ہونے پر ملزم نعیم کو دو مرتبہ سات سات سال قید 50ہزار روپے جرمانہ دوام 1/4 رقم جبکہ ملزم عرفان کو 5 سال 6ماہ قید 50ہزارروپے جرمانہ دوائم کی رقم 5000روپے اور جرمانہ کی عدم ادائیگی پردو دو ماہ مزید قید بھگتنا ہوگئی جبکہ علی ضامن،عبدالمجید وغیر ہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

  • سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والےکو گرفتار کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کی رہائشی خاتون نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی جس میں کہا تھا کہ ملزم نواز سوشل میڈیا کے ذریعے اسے بلیک میل اور ہراساں کرتا ہے،ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کو مانسہرہ سے گرفتار کر لیا.ملزم نواز خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا،ملزم نواز کا تعلق کوہستان سے ہے .

  • شکر گڑھ میں شوہر نے بیوی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

    شکر گڑھ میں شوہر نے بیوی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

    پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقے شکر گڑھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا شوہر نے بیوی کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر زندہ جلا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شکر گڑھ کے علاقے تاجوال میں شوہر نے اپنی بیوی پر تشدد کیا اور دوران تشدد چارہائی کے ساتھ باندھ کر آگ لگا دی، جس سے نبیلہ جل کر جاں بحق ہو گئی کوئی بھی اس کی مدد کو نہ آیا، مقتولہ نبیلہ تین بچون کی ماں تھی ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر نبیلہ کے والدین موقع پر پہنچے ،پولیس بھی موقع پر آئی اور بعد ازاں پولیس نے نبیلہ کےوالدکی مدعیت میں شوہر،ساس،دیورسمیت 5افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا