مظفرگڑھ میں دیور سے تلخ کلامی کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر خود پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگالی۔متاثرہ خاتون کو نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے سبائے والا میں شمیم بی بی نامی خاتون نے مبینہ طور پر خود پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگالی.پولیس ذرائع کیمطابق آگ لگنے کے باعث خاتون شمیم بی بی کے جسم کا 30 فیصد سے زائد حصہ متاثر ہوا.متاثرہ خاتون کو نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کردیاگیا ہے.پولیس ذرائع کیمطابق شمیم بی بی کی نے دیور ساجد سے گھریلو جھگڑے کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی سے دل برداشتہ ہوکر مبینہ طور پر خود کو آگ لگائی.پولیس کیمطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.
Category: جرائم و حادثات
-

جٹوکل ریلوے پھاٹک کا علاقہ 4 رکنی ڈکیت گینگ کے لئے جنت بن گیا
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)جٹووکل پھاٹک پر رات کو ڈاکو ناکہ ‘ شہری لٹنے لگے‘پولیس بے بس ہو گئی۔تھانہ رحمانیہ اور تھانہ سول لائن کے لنک راستے جٹو وکل پھاٹک عقب ایدھی سنٹر پر رات کو نامعلوم چار افراد کا گینگ متحرک ہو چکا ہے جنہوں نے کچھ دنوں پہلے پھاٹک کے پاس ڈاکیے سے اسلحہ کے زور پرنقدی چھین لی تھی ۔اس کے ایک ‘ دو دن بعد پرائیوٹ سکول کے چوکیدار سے چار نوجوانوں نے آتشی اسلحہ تان کر اس سے بندوق اور موبائل فونز چھین کر لے گئے تھے ۔گزشتہ شب تقریباً گیارہ بجے گاﺅں کا نوجوان لڑکا شہر سے واپس گھر آرہا تھا تو اس کو بھی آگے آ کر روکنے کی کوشش کی جو تیزی سے بھاگ نکلا اس نے بھی چار افراد اور اسلحہ سے لیس ہونے کی شہادت دی ۔چار افراد کا گینگ رات کو جٹووکل پھاٹک کے قریب ناکہ لگا لیتا ہے اور لو گوں کو لوٹتا ہء ۔جٹووکل پھاٹک سے چھ راستے نکلتے ہیں تین تھانہ سول لائن اور تین ہی تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں آتے ہیں۔
-

گجرات: خطرناک اشتہاریوں کے خلاف پولیس آپریشن جاری
گجرات (طارق محمود سے) گجرات پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری ،صدر سرائے عالمگیر پولیس نے عرصہ 12سال سے روپوش ڈکیتی کے مقدمہ میں مجرم اشتہاری ضلع قصور سے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس نے ضلع بھر میں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن شروع کررکھا ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر انسپکٹر محمد امجد اور اے ایس آئی افتخار احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے خطرناک مجرم اشتہاری جاوید ولد نور احمد قوم کمہار سکنہ گھروکی ضلع قصور کو گرفتار کرلیا۔مجرم اشتہاری تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس کو عرصہ 12سال سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا،جس نے دوران انٹیروگیشن راجڑکلاں میں ڈکیتی کی واردات کا اعتراف کیا ہے جبکہ مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ڈی پی او گجرات نے خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو خصوصی شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔
-
وہاڑی چوری شدہ بکریاں فروخت
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹبہ سلطان پور عاصم چوک کے قریب لگنے والی منڈی میں بغیر سرکاری پرچی کے چوری شدہ بکریوں کی خرید و فروخت جاری ہے اکثر چوری ہونے والی بکریاں کی برآمدی یہاں سے ہو رہی ہے کئی مرتبہ اس منڈی میں سے چوری ہونے والی بکریاں مل چکی ہیں جن لوگوں کی بکریاں چوری ہوتی ہیں وہ اپنی بکریاں یہاں تلاش کرنے آتے ہیں یہ منڈی چوروں کی آماجگاہ بن چکی ہے
-
لودھراں چار افراد لقمہ اجل بن گئے
لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) حویلی نصیر خاں قریب حاصل والا میں بجلی کی سپلائی کے تار اچانک بیل گاڑی پر گئی جس سے اس بیل گاڑی پر سوار چار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بیل گاڑی بھی مکمل جل گئی ہے سانحہ کی اطلاع ملتے ہی 1122 ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہیں
-

پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی گمشدہ بچہ مل گیا
حوالگی گمشدہ بچہ
سرگودھا پولیس اپنے تمام تر وسائل کو برو ئے کر لاتے ہوئے عوام کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل ہے ۔
3 دن قبل تھانہ ایس ٹاؤن پولیس کو 8 سال کا ایک لاوارث بچہ ملا جو قوت گویائی اور سماعت سے محروم تھا ۔ ایس ایچ ا و تھانہ ایس ٹاؤن نے بچے کے وارثان کو تلاش کرنے کے لئے تمام زرا ئع کو استعمال کیا اور سوشل میڈیا پے بھی کافی تشہیر کی اور آخر کار 3 دن کے بعد بچے کے والدین کا پتا چلا کر بچے کو اس ک والدین کے سپرد کر دیا ۔ بچے کا نام طیب ولد عمران ہے جس ک والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وو بچے کی گمشدگی پر بہت پریشن تھے۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں تا کہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے -
غیرت کے نام پر ایک اور حوا زادی قتل
مظفرگڑھ میں غیرت کے نام پر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.مظفرگڑھ کے علاقے موضع بیٹ اترا میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون نصیباں بی بی کو قتل کردیاگیا،پولیس کیمطابق خاتون نے عبدالرحمان نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی،نصیباں بی بی کو اسکے بھائی محمدآصف،ماموں غلام یسین اور کزن مدنی نے فائرنگ کرکے قتل کیا.واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.پولیس کیمطابق واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ قریشی میں درج کرلیاگیا ہے.خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا ہے.
-

گوادر حملہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید، آپریشن کلیرنس جاری
گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت پر حملہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید، مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا. ڈی جی آئی ایس پی آر کے کے پرسنل ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق آپریشن ابھی جاری ہے، تاہم تمام مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، حملہ آوروں نے ہوٹل کے مین گیٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کر کے انٹری کی تھی جس میں ایک اہلکار کی شہادت ہو گئی. مزید انکا کہنا تھا اطلاعات کیلئے آفیشل سورسز کا انتظار کریں، سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں پھیلانے والے کی معلومات پر یقین نا کریں، ان میں سے کوئی بھی وہاں موجود نہیں ہے. درست معلومات کی رسائی کیلئے انتظار کریں.
-

گجرات پولیس ان ایکشن، خاتون سے ڈیڑھ کو چرس برآمد
(گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی اوسید علی محسن کی قیادت میں گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری
صدر لالہ موسیٰ پولیس نے دوران کارروائی ٹھیکریاں کی رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش صغریٰ کی بیٹی کومل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو گرام چرس اور 1500روپے وٹک برآمد کرلی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔جس میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ریاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ انسپکٹرطارق شفیع نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرکے ٹھیکریاں کی رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش صغریٰ کی بیٹی کومل دختر خضر حیات کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1560گرام چرس اور رقم وٹک 1500روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اس کے علاوہ جی ٹی روڈ علی چک کے قریب ملزم ذیشان ولد مظہر اقبال سکنہ وہند کو غیر قانونی کھل عام پٹرول و ڈیزل فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے کھلا پٹرول و ڈیزل قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ -

آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا کے نواحی گاؤں چک نمبر 160 شمالی میں آج صبح گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے دوران اخلاق خان ولد احمد یار خان بلوچ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا اخلاق خان اس وقت گھر کے باہر معمول کے کام کاج میں مصروف تھا کہ اچانک آسمانی بجلی اس پر آن گری اور وہ موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا.