Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی : پولیس افسر کے ساتھ ویڈیو بنوانے والی ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی : پولیس افسر کے ساتھ ویڈیو بنوانے والی ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

    کورنگی میں پولیس افسر کی چوکی میں ویڈیو بنوانے والی خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں کورنگی میں پولیس افسر کی چوکی میں خاتون کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنوانے کے معاملے پر خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ مقدمہ ناصرچوکی انچارج کی مدعیت میں درج کیاگیا، مقدمے میں پولیس وردی کا غلط استعمال کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ویڈیومیں خاتون سگریٹ نوشی کررہی ہے اور پولیس افسر وردی میں بیٹھا ہوا ہے، ویڈیو کا نوٹس لے کر اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی انکوائری کی ہدایت دی ہے۔یاد رہے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے اے ایس آئی صفدر کی خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد انہیں معطل کر دیا تھا۔خیال رہے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اہلکاروں و افسران پر پولیس وردی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود اہلکاروں و افسران کی تھانے کے اندر بنائی ویڈیوز وائرل ہیں۔

    ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں‘ آغا سراج

    آصف زرداری کا چینی صدر کو شکریہ، مناسب تاریخ پر دورے کا وعدہ

    وفاقی وزیر مذہبی امور نےحج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا

  • گوجرہ: شالیمار ٹرین سے ٹکرا کر ایک شخص جاں بحق

    گوجرہ: شالیمار ٹرین سے ٹکرا کر ایک شخص جاں بحق

    گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ٹرین کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ یہ واقعہ کبوتراں والا قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں ایک شخص ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گیا۔

    متوفی کی شناخت سائیں دتہ ولد نزیر احمد سکنہ گلی نمبر 1 اصغر کالونی گوجرہ کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور متوفی کی ڈیڈ باڈی کو گورنمنٹ ائی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کیا۔

    متوفی کے بھائی سرفراز کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ کسی قانونی کارروائی کی خواہش نہیں رکھتے۔ مقامی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • موبائل شاپ  دکاندار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی ، بلیک میل بھی کیا

    موبائل شاپ دکاندار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی ، بلیک میل بھی کیا

    شکر گڑھ میں موبائل فون ٹھیک کروانے کے لیے آنے والی لڑکی کو دکاندار نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، ویڈیو بھی بنائی اور وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 4 ماہ تک لڑکی سے پیسے لیتا رہا۔

    پنجاب پولیس کے مطابق شکر گڑھ میں موبائل فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی کو دکاندار نے گھر بلا کرمبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بھی بنا لی. جس کے بعد ملزم 4 ماہ تک ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر لڑکی سے پیسے بٹورتا رہا۔بلیک میلنگ سے تنگ لڑکی نے گھر سے 24 تولے زیورات اور نقدی چوری کر کے دکاندار کو دیے لیکن اوباش نے پھر بھی اسکی جان نہ چھوڑی تو لڑکی نے تنگ آکر گھر والوں کو بتایا جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    شرجیل میمن سے یو اے ای کے قونصل جنرل کی ملاقات

    پنجاب : اسموگ کے باعث ایک کروڑ سے زائد بچے خطرےمیں

    وفاقی وزیر مذہبی امور نےحج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا

    کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

  • میہڑ:ڈکیتی پر مزاحمت،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    میہڑ:ڈکیتی پر مزاحمت،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    میہڑ (باغی ٹی وی،نامہ نگار منظور علی جوئیہ) ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے والے شخص کو فائرنگ سے زخمی کر دیا گیا

    تفصیل کے مطابق میہڑ کے علاقے میں بدامنی کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں اے سیکشن تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی۔ واقعہ بائی پاس روڈ پر المدینہ شادی حال کے قریب پیش آیا، جہاں ملزمان نے حیات عرف بھٹو کھوسو کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی۔

    جب نوجوان نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر کے اُسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، جبکہ مقامی شہریوں نے پولیس کی غفلت اور ناکامی پر شدید احتجاج کیا ہے۔

    اس واقعے نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور علاقے میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہےاور بدامنی پر کنٹرول کرنے پر عوام اور مختلف سیاسی اور سماجی تنظیمی کی طرف سے پولیس کے خلاف وقتاََ فوقتاََ احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ڈی جی خان: ٹیچنگ ہسپتال,کینٹن مافیا کی لوٹ مار، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ، انتظامیہ خاموش

    ڈی جی خان: ٹیچنگ ہسپتال,کینٹن مافیا کی لوٹ مار، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ، انتظامیہ خاموش

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی ،سٹی رپورٹرجواد اکبر) ٹیچنگ ہسپتال میں کینٹن مافیا کی لوٹ مار، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ، انتظامیہ خاموش

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ ہسپتال میں کینٹن کے نام پر عوام سے لوٹ مار کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ ہسپتال میں تین مختلف مقامات پر کینٹن کھول کر اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا گیا ہے۔ کینٹن کے عملے نے عوام کو چمٹری اتارنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا، جہاں عام مارکیٹ قیمتوں سے کہیں زیادہ قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ہسپتال کے کینٹن میں 20 روپے کا بسکٹ 40 روپے میں بیچا جا رہا ہے جبکہ 80 سے 100 روپے میں ریگولر بوتلیں فروخت کی جا رہی ہیں جو مارکیٹ میں کہیں سستی ملتی ہیں۔ اس کے علاوہ منرل واٹر کے نام پر دو نمبر برانڈ کی بوتلیں بھی فروخت کی جا رہی ہیں، جنہیں اصل مصنوعات کے طور پر بیچا جا رہا ہے۔

    یہ تمام صورتحال ہسپتال انتظامیہ کی خاموشی کے سبب چل رہی ہے جو اس مافیا کے ساتھ مک مکا کر کے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی اس معاملے سے غافل ہیں اور عوام کو اس لوٹ مار سے بچانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کر رہے۔

    مریضوں اور ان کے لواحقین نے کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے فوری طور پر اس مافیا کے خلاف کارروائی کرنے اور ہسپتال میں صفائی، معیار اور قیمتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوچ شریف: نہر میں ڈوبنے کا ڈرامہ، لڑکی زندہ برآمد، ریسکیو آپریشن رائیگاں

    اوچ شریف: نہر میں ڈوبنے کا ڈرامہ، لڑکی زندہ برآمد، ریسکیو آپریشن رائیگاں

    اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگار حبیب خان ) 17 سالہ لڑکی کا نہر میں ڈوبنے کا ڈرامہ، حقیقت میں زندہ برآمد، والدین اور ریسکیو کا وقت اور وسائل ضائع

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اوچ شریف میں ایک 17 سالہ لڑکی (ع) نے نہر میں ڈوبنے کی افواہ پھیلا کر والدین، ریسکیو ٹیموں اور مقامی انتظامیہ کو سخت مشکلات میں ڈال دیا۔ لڑکی کے نہر میں کودنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے اندھیراچھاجانے تک کشتی آپریشن اور پانی میں غوطہ خوری جاری رکھی۔ سرد موسم میں غوطہ خوروں نے جانفشانی سے لڑکی کو تلاش کرنے کوشش کی اس دوران ایمبولینس اور دیگر ریسکیو عملہ بھی موقع پر موجود رہا۔ تاہم یہ آپریشن اس وقت بے نتیجہ ثابت ہوا جب مقامی پولیس نے لڑکی کو ایک دور دراز علاقے سے زندہ حالت میں برآمد کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی مبینہ طور پر اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی تھی مگر بزدل عاشق نے اسے اکیلا چھوڑ کر بھاگنے میں عافیت جانی۔ مزید یہ کہ ذرائع کے مطابق مذکورہ لڑکی نے نہر میں گرنے کی جھوٹی اطلاع دینے کے لیے اپنی سہیلی کو بھی اس جھوٹ پر آمادہ کیا اور ایک من گھڑت کہانی ترتیب دی تاکہ مبینہ طور پر اس کا اغوا یا غائب ہونا کسی اور زاویے سے دکھایا جاسکے۔

    ریسکیو آپریشن پر عوامی وسائل اور وقت کے ضیاع پر مقامی لوگوں نے شدید ردِ عمل دیا ہے۔ اس جعلی ڈرامے کی وجہ سے حکومتی ذرائع کے مطابق تقریباً ایک لاکھ روپے کا خرچ ہوا اور ریسکیو عملہ شدید مشکلات کا سامنا کرتا رہا۔ انتظامیہ اور عوام نے اس واقعے کے سدباب اور مستقبل میں جھوٹے دعووں کو روکنے کے لیے مؤثر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • 18 سالہ بیٹی سے دو سال تک زیادتی،درندہ صفت باپ گرفتار

    18 سالہ بیٹی سے دو سال تک زیادتی،درندہ صفت باپ گرفتار

    عارف والا: باپ کی مبینہ طور پر 18 سالہ بیٹی سے زیادتی پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    عارف والا میں تھانہ احمد یار کے علاقے فرید شاہ میں درندگی کا واقعہ ، باپ کے ہاتھوں 18 سالہ بیٹی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی، ملزم گرفتار کر لیا گیا،متاثرہ لڑکی کے رشتہ داروں نے مدعی بننے سے انکار کر دیا، متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزم شعبان دو سال سے جنسی درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا، پولیس نے گاؤں کے زمیندار طاہر حسین شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او طارق ولایت کی ہدایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ کی تفتیش خصوصی ٹیم کے سپرد کر دی گئی۔

    درج مقدمہ کے متن کے مطابق طاہر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سائل زمیندارہ کرتا ہے اور سائل نے اپنے ٹیوب ویل واقع زرعی رقبہ پر الزام علیہ مندرجہ بالا کو رہائش دے رکھی ہے جہاں پر مسمی شعبان اپنے اہل وعیال کےہمر اور ہائش پذیر ہے شب گزشتہ مورخہ 08/09.11.2024 بوقت 12:00 بجے رات معہ اپنے ٹیوب ویل کا ہمراہ مسمیان مہندی حسن ولد جعفر حسین شاہ، سید اسد امام ولد عبد الوحید شاہ ساکنائے فرید شاہوزٹ کرنے گیا تو جب وہاں پہنچے تو دیوار کے باہر جنوب والی سائیڈ پر رونے کی آواز آرہی تھی جا کر ٹارچ کی روشنی میں دیکھا تو الزام علیہ شعبان اپنی حقیقی بیٹی ساجدہ بی بی بعمر 18/19 سال کے ساتھ زبر دستی زنا کر رہاتھا اور وہ مزاحمت کر رہی تھی جو ہمیں دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا مسماۃ ساجدہ بی بی نے ہمیں بتایا کہ وہ مجھے گزشتہ دو سال سے زنا بالجبر کا نشانہ بناتا رہا ہے اور مجھے جان سے مارنے کا خوف دلا کر چپ کروارکھا تھا، چونکہ معاملہ حساس تھا اس لیے مزید تسلی کے لیے امروز بوقت 11:30 بجے دن ملزم شعبان کو اپنے ڈیرہ پر پنچایت میں بلوایا جس نے روبرو گواہان مندرجہ بالا و پنچایت اپنی بیٹی ساجدہ بی بی کے ساتھ زنابالجبر کا اقرار کیا اور معافی مانگی ، ہم نے موقع پر قابو کرنا چاہا لیکن وہ بھاگ گیا جس پر ہم نے 15 پر کال کر دی اور پولیس موقع پر آگئی شعبان کا اپنی بیٹی ساجدہ بی بی کے ساتھ زنا بالجبر کرنا ظلم عظیم ہے مگرمذکوریہ کا کوئی قریبی رشتہ دار مدعی مقدمہ بنے کو تیار نہ ہوا ہے لہذا میں درخواست کرتا ہوں کاروائی کر کے ملزم کو اس کے گناہ کی سزا دلوائی جائے

    والدین سے ناراض،گھر سے بھاگنے والی لڑکی سات افرادکی زیادتی کا شکار

    بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    سکول ہیڈماسٹر کی 13 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش

    ساہیوال یونیورسٹی میں خاتون ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،نازیبا ویڈیو،مقدمہ درج

  • سیالکوٹ، ڈسکہ: حادثات، 2 موٹر سائیکل سوار ہلاک، پٹرول پینے سے کمسن بچے کی حالت نازک

    سیالکوٹ، ڈسکہ: حادثات، 2 موٹر سائیکل سوار ہلاک، پٹرول پینے سے کمسن بچے کی حالت نازک

    سیالکوٹ و ڈسکہ(باغی ٹی وی بیوروچیف+نامہ نگار)حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق، کمسن بچے کی حالت نازک

    سیالکوٹ میں تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقے شیر پور میں ایک نامعلوم ریڑھی سے موٹر سائیکل کے ٹکرانے سے جنید نامی شخص شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریڑھی بان اچانک شاہراہ پر آیا، جس کے باعث جنید کے موٹر سائیکل کو ٹکر لگی۔

    ڈسکہ میں ایک اور دلخراش حادثے میں کوٹ گھمناں کے 18 سالہ نوجوان شیراز کو تیز رفتار آئل ٹینکر نے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ صدر پولیس نے نعش کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا۔

    دوسری جانب ڈسکہ کے گلہ تیلیانوالہ میں دو سالہ محمد بہلول نے غلطی سے بوتل میں رکھا پٹرول پی لیا، جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ بچے کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے مزید علاج کے لیے گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔

  • سیالکوٹ: ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    سیالکوٹ: ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) پولیس نے ضلع میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو ان کے سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں سب انسپکٹر اسد اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دوران تفتیش ان سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ، بشمول 3 عدد 30 بور پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کی ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید برآمدگی متوقع ہے۔

  • سیالکوٹ: مغربی سمبڑیال میں واٹرسپلائی پائپ لائن پھٹ گئی،عملہ غائب، شہری پریشان

    سیالکوٹ: مغربی سمبڑیال میں واٹرسپلائی پائپ لائن پھٹ گئی،عملہ غائب، شہری پریشان

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) سیالکوٹ کے علاقے پلی دربارستارشاہ ولی محلہ مغربی سمبڑیال میں سرکاری واٹرسپلائی کی مین پائپ لائن تین دن سے پھٹی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں پانی کا ضیاع جاری ہے اور گھروں میں پانی کی سپلائی کا پریشر انتہائی کم ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، شہریوں کا کہنا ہے کہ تین دن قبل واٹرسپلائی کی مین پائپ لائن میں فنی خرابی کے باعث پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس سے پانی کا ضیاع مسلسل جاری ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ اس مسئلے کی وجہ سے نہ صرف گھروں میں پانی کی سپلائی کا پریشر کم ہوگیا ہے بلکہ کئی گھریلو صارفین پانی کی کمی کا شکار ہیں، جس سے ان کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

    مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس پائپ لائن کی خرابی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی گئی ہے، لیکن تاحال اس کی مرمت یا پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ شہریوں نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر واٹرسپلائی کی مین پائپ لائن کی مرمت کی جائے تاکہ پانی کا ضیاع روکا جا سکے اور گھریلو صارفین کو پانی کی مکمل سپلائی فراہم کی جا سکے۔

    علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی بار شکایات درج کروا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ پانی کی سپلائی میں ہونے والی کمی کو دور کیا جا سکے اور عوام کی پریشانی ختم ہو۔