Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی، مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    کراچی، مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے جمالی پل چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 50 سالہ سردار حکیم کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔دریں اثنا شاہ فیصل کالونی ریتہ پلاٹ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ مضروب کی شناخت 25 سالہ وقاص کے نام سے کی گئی۔

    کوٹری اسٹیشن پرسکھرایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2024‘ 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں منعقد ہو گی

  • اوکاڑہ: ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی آگاہی مہم،پمفلٹ تقسیم

    اوکاڑہ: ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی آگاہی مہم،پمفلٹ تقسیم

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، ملک ظفر)اوکاڑہ میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے روڈ یوزرز میں پمفلٹ تقسیم کیے اور انہیں ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر سموگ کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے طریقے بھی شہریوں کو سمجھائے گئے۔

    ڈی ایس پی ٹریفک خواجہ عابد صغیر کی ہدایت پر اس آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کو وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی پر زور دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہر شہری کے لیے قوانین کی پیروی ضروری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

  • اسلام آباد، دو روز میں چار بینک ڈکیتیاں،ڈاکو اسلحہ لہراتے فرار

    اسلام آباد، دو روز میں چار بینک ڈکیتیاں،ڈاکو اسلحہ لہراتے فرار

    اسلام آباد میں ایک ہی دن میں دوسری جبکہ دو دن میں چوتھی بینک ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،اسلام آباد میں بینک ڈکیتیاں کرنے والا منظم گروہ سرگرم ہو گیا ہے

    اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی چار وارداتیں ،نو افراد زخمی ،ایک جاں بحق ہو گیا، ڈکیتی کی وارداتیں آئی نائن ،جی 15،جی نائن اور جی 14 میں پیش آئیں ،پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے،تازہ ترین ڈکیتی کی واردات سیکٹر جی ٹین فور میں ہوئی،جی ٹین فور میں نامعلوم ملزمان نے بینک کے سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کی،نامعلوم 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان بینک سے پیسے لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفصیلات چیک کررہے ہیں سیکیورٹی گارڈ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا

    اسلام آباد میں 2 روز میں 4 بینکوں پر ڈکیتی ہوئی ہے جی 15 میں 3 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، آئی نائن میں سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا، جی نائن میں کلاشنکوف سے فائرنگ، ایک شخص قتل، 3 زخمی، جی ٹین فور میں سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا،

    اسلام آباد کے سیکٹر G/9- 4 میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو کیش وین کے گارڈ کو فائر مار کر گراتا ہے اور کیش کا تھیلہ اٹھا کر لے جاتا ہے، ڈاکو نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے اور اس ہاتھ میں کلاشنکوف ہے۔ڈاکو کلاشنکوف لہراتے ہوئے کیش چھین کر فرار ہوئے،

    قبل ازیں اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن فور میں واقع بینک میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈز سمیت چار افراد زخمی ہو گئے،ڈاکو موقع پر فرار ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز جی پندرہ میں بینک میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے۔تھانہ آئی نائن کی حدود میں بینک وین پر بھی فائرنگ ہوئی تھی جس میں ایک گارڈ زخمی ہوا تھا۔

    پولیس کے پاس کمٹمنٹ اور ہمت ،پولیس کوشش کررہی ، نتیجے کے لئے پُرامید اور خدا سے دعا گو ہیں، آئی جی اسلام آباد
    آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ پولیس نے گزشتہ روز ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی ،کل کے واقعات پر تفتیش جاری ہے،پولیس کوشش کررہی ہے ، نتیجے کیلئے پرامید ہیں اور خدا سے دعا گو ہیں،یہ ڈکیتی کے نارمل واقعات نہیں ،سی ٹی ڈی بھی تحقیقات کررہی ہے،کل کے واقعات پر 50فیصد سے زائد تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں،کل رات 3 بجے تک اہم کارروائیاں کی گئی ہیں،پولیس حکام کے ساتھ اہم اجلاس کیے ہیں،شواہد کے مطابق کچھ علاقوں میں آپریشن شروع کررہےہیں، بینک کے باہر پولیس نہ ہونے کی وجہ سے واقعات پیش آرہےہیں،بینکوں کو چاہیے کہ ایس او پیز کے تحت سیکیورٹی گارڈز تعینات کریں،جی 14کے بینک سے ڈاکو 10لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوئے، پولیس کے پاس کمٹمنٹ اور ہمت ہے ،پولیس کوشش کررہی ہے ، نتیجے کے لئے پُرامید ہیں اور خدا سے دعا گو ہیں،

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • کیمیکل فیکٹری کی آڑ میں  منشیات کی تیاری، 95 کلو گرام میتھمفیٹامائن  برآمد

    کیمیکل فیکٹری کی آڑ میں منشیات کی تیاری، 95 کلو گرام میتھمفیٹامائن برآمد

    بھارت کے گریٹر نوئیڈا شہر میں پولیس نے بھاری مقدار میں 95 کلو گرام غیر قانونی منشیات برآمد کی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے 25 اکتوبر کو نوئیڈا کی ایک خفیہ (Methamphetamine Lab) کیمیکل لیب کا پردہ فاش کیا جسے ایک تاجر اور ممبئی میں مقیم ایک کیمسٹ غیر قانونی طور پر چلا رہے تھے-

    رپورٹ کے مطابق بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) اور دہلی پولیس کے خصوصی سیل کی ایک مشترکہ ٹیم نے گریٹر نوئیڈا میں کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر فیکٹری ضبط کرلی چھاپہ اس وقت مارا گیا جب اس بات کا پتہ چلا کہ میکسیکن ڈرگ ’کارٹیل ڈی جالیسکو نیووا جنریشین‘ کے ارکان بھی منشیات کی تیاری کے عمل میں ملوث ہیں۔

    دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو …

    رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران تقریباً 95 کلو گرام میتھمفیٹامائن ٹھوس اور مائع شکل میں برآمد کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ مختلف کیمیکلز اور جدید مینوفیکچرنگ مشینری بھی برآمد ہوئی منشیات بنانے کے عمل کی نگرانی کے لیے ممبئی کے ایک کیمسٹ کی خدمات حاصل کی گئیں، دریں اثنا، دہلی میں مقیم کارٹیل کے ایک رکن نے تیار کردہ ادویات کے معیار کی بھی جانچ کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چاروں مشتبہ افراد کو 27 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا اور جج نے انہیں مزید پوچھ گچھ کے لیے مزید تین دن کے لیے پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا، ایک اور پیشرفت میں، پولیس نے بعد میں راجوری گارڈن میں بزنس مین کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا۔

    انسداد پولیو مہم،مشکلات کا سامنا، فائرنگ،سیکورٹی اہلکاروں سےاسلحہ چھین لیا گیا

  • ضلع اورکزئی میں مسلح افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،1 پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی

    ضلع اورکزئی میں مسلح افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،1 پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی ،جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اپراورکزئی کے علاقے ڈبوری بادان کلے میں پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پرپہنچ گئی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12 ہے، رواں سال کراچی سے پولیو کے 4 کیس رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔

    مانچسٹر میں مسجدکو مشکوک خط موصول

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے چار خیل میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار شہید ہو گئے یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب ضلع میں بے یقینی صورتحال کی وجہ سے 15 لاکھ باشندوں کو روزمرہ کی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ کئی سڑکیں بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایف سی اہلکار سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے لئے تعینات تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ایف سی زخمی ہوئے، جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) ٹل منتقل کیا گیا۔بعدازاں پولیس نے بتایا کہ دونوں اہلکار جانبر نہ ہوسکے۔

    دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو …

  • دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

    دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

    سی ٹی ڈی خیبر نے دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے اپنے اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد کارروائی کے لئے فنڈنگ کا منصوبہ بےنقاب ہوگیا سی ٹی ڈی اہلکاروں کے منصوبے میں ملوث ہونے کا ثبوت سامنے آگیا نجی کارگو ٹرک کے ڈرائیور سے 12 کلو سونا قبضے میں لے کر فروخت کر کے آدھا حصہ ٹی ٹی پی اور باقی آپس میں تقسیم کرنے کا پلان بنایا گیا تھا –

    سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اے ایس آئی نعمان نے نجی کارگو ٹرک کے ڈرائیور سے بارہ کلو سونا قبضے میں لے کر ہڑپنے کا منصوبہ بنایا تھا ہمارے افسران نے ملزمان کو حراست میں لیا اور سی ٹی ڈی اہلکار گل زادہ کے انکشافات کے بعد تمام گروپ کی نشاندہی ہوئی، واقعے کی رپورٹ ضلع خیبر کے سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

    مانچسٹر میں مسجدکو مشکوک خط موصول

    ماہرہ خان کو ریمپ واک پر شدید تنقید کا سامنا

    مونس الٰہی کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ انٹرنیشل پولیس کو بھجوا دیا گیا

  • 50 ہزار پاکستانی زائرین،عراق میں غائب،بیشتر زیارت گاہوں پربھیک مانگنے  لگے

    50 ہزار پاکستانی زائرین،عراق میں غائب،بیشتر زیارت گاہوں پربھیک مانگنے لگے

    باغی ٹی وی :عراق میں زیارت کے نام پر جانے والے پاکستانیوں کے غائب ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جس پر پاکستانی سفارت خانے نے وزارت داخلہ کو ایک تفصیلی مراسلہ ارسال کیا ہے۔ اس مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ عرصے میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی عراق میں "سلپ” ہو چکے ہیں جو کہ عراقی حکام اور پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ اس کے بعد وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کے علاقائی دفاتر کو متحرک کیا ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

    ذرائع کے مطابق عراقی پولیس نے کئی پاکستانیوں کو غیر قانونی قیام کے جرم میں گرفتار کیا، جن میں سینکڑوں خواتین اور مرد شامل ہیں۔ ان افراد کو بعد میں ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کر کے واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔ پاکستانی سفارت خانے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے ٹریول ایجنٹ لوگوں کو ملازمت کے جھانسے دے کر 5 سے 6 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں لیکن انہیں زیارت کے قافلوں میں شامل کر کے بھیج دیا جاتا ہے۔

    زیارت کے لیے جانے والے ہر شخص پر 70 ہزار سے 1 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے جبکہ باقی رقم ایجنٹ اور ان کے عراق میں موجود سرغنے بٹور لیتے ہیں۔ ایک بار عراق پہنچنے کے بعد ان افراد کو دور دراز صنعتی علاقوں اور گوداموں میں رکھا جاتا ہے، جہاں انہیں کم تنخواہ پر مزدوری پر لگا دیا جاتا ہے۔ کئی خواتین کو بیوٹی پارلرز میں کام کرنے کا جھانسہ دے کر لایا گیا اور بعد میں غیر قانونی قیام کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

    عراقی سفارت خانے کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 50 ہزار پاکستانی زیارتوں کے لیے عراق آئے لیکن وہ واپس نہیں گئے اور مختلف مقامات پر غائب ہو چکے ہیں۔ ان افراد کی زیادہ تر تعداد زیارتوں کے ارد گرد بھیک مانگنے میں مصروف ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی میں اضافہ ہوا ہے۔

    یہ صورت حال عراقی حکام کی جانب سے پاکستانی زائرین پر سخت پابندیوں کا باعث بنی ہے۔ ان کے پاسپورٹ سرحد عبور کرنے پر ضبط کیے جانے لگے ہیں تاکہ ان کی واپسی ممکن بنائی جا سکے جبکہ دیگر ممالک کے زائرین کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جا رہا۔

    پاکستانی سفارت خانے نے وزارت داخلہ کو متعدد مراسلے ارسال کیے ہیں تاکہ انسانی اسمگلنگ کے ان واقعات پر قابو پایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق ٹریول ایجنٹوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور بے شمار غیر قانونی گروہ بغیر کسی حکومتی لائسنس کے لوگوں کو عراق بھیجنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان میں ان کے خلاف کارروائی کرنا مشکل ہو رہا ہے خاص طور پر جب وہ غیر لائسنس یافتہ ہیں۔

    حالیہ عرصے میں انسانی اسمگلروں نے ایجوکیشن ویزوں کی آڑ میں نوجوانوں کو عراق بھیجنا شروع کر دیا ہے، جس میں عراقی تعلیمی اداروں کے داخلہ لیٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ صورت حال پاکستانی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے اور اس کا فوری حل ناگزیر ہے۔

  • لاہور میں شوٹرز کی لینڈ کروزر گاڑی پر فائرنگ،خاتون سمیت دو افراد کی موت

    لاہور میں شوٹرز کی لینڈ کروزر گاڑی پر فائرنگ،خاتون سمیت دو افراد کی موت

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اجرتی قاتل شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے

    باٹا پور کے علاقہ میں شوٹرز نے لینڈ کروزر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک،ایک بچی زخمی ہوگئی،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،ہلاک ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ اشفاق اور 38 سالہ مقدس کے نام سے ہوئی،موٹرسائیکل سوار شوٹر تعاقب کرتے ہوئے آئے، تھانہ باٹاپور کے چند قدم کے فاصلے پر اندھا دھند فائرنگ کردی،ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،ہلاک ہونے والی 38 سالہ مقدس ملک مرتضی کی بیوی تھی،ملک مرتضٰی کی ملک حبیب ۔غلام حر اور ملک بودے وغیرہ سے دشمنی تھی ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے،مزید تحقیقات جاری ہیں

  • ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کی فائرنگ،خاتون سمیت 2 افراد  قتل

    ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کی فائرنگ،خاتون سمیت 2 افراد قتل

    ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی: ڈیرہ مراد جمالی کی تحصیل نصیر آباد کے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود گوٹھ بانڑی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا،واقعے کی وجہ سیاہ کاری بتائی گئی ہے جبکہ لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں، پولیس نے دوہرے قتلِ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی اختیار کر لی

    دوسری جانب صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجگورکے علاقے پروم میں ڈیم کی دیکھ بھال پرمامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی میتیں ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے، 2 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ضلعی انتظامی افسران جائے موقع پر موجود ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جاررہی ہیں۔

    لیویز کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

  • پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،5 افراد ہلاک، دو زخمی

    پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،5 افراد ہلاک، دو زخمی

    بلوچستان کے علاقے پنجگور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پروم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد کی موت ہوئی ہے

    مسلح افراد نے کمپنی مشینری کو آگ لگانے کے بعد فائرنگ بھی کی۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق اور زخمی افراد تعمیراتی کمپنی کےکیمپ میں سیکورٹی پرمامور تھے۔بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجگورکے علاقے پروم میں ڈیم کی دیکھ بھال پرمامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں ظاہر علی ولد محمد علی سکنہ مجبور آباد پنجگور، امین اللہ سکنہ کوئٹہ، نواز سکنہ سندھ، حسین علی شاہ ولد محمد حق سکنہ سنگے قلات چتکان پنجگور اور عبدالغفور ولد انعام اللہ سکنہ بالگتر کے شامل ہیں جبکہ محمد شفیع ولد شہزاد کیلکور بالگتر وزخمی ہوا ہے۔جاں بحق افراد کی میتیں ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    پنجگور ڈیم پر کام کرنیوالے اہلکاروں پر حملہ، وزیراعظم ،وزیر داخلہ کی مذمت
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے،وزیرِ اعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے،وزیرِ اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور حملے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے،
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور کی تحصیل پروم میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے زخمی شخص کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں پر حملہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ریاست ایسے عناصر سے سختی کے ساتھ نمٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود