Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی :سینٹرل  پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، ایک ہلاک 2 گرفتار

    کراچی :سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، ایک ہلاک 2 گرفتار

    کراچی کے شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں شاہین فورس کااسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بتایا کہ پولیس مقابلہ نزد سخی حسن پُل کے نیچے بالمقابل سرینا مال حدود تھانہ شاہراہ نور جہاں میں ہوا۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 اسٹریٹ کریمنل ہلاک جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا. ہلاک ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ہلاک ڈاکو کے قبضے سے 2 عدد ضرب 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ لوڈ میگزین، 02 عدد موبائل فون برآمد ہوئے،برآمدہ پستول اور موبائل فون قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ ہلاک ملزم کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے. دوسری طرف گلبہار پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا. مین گلبہار روڈ ناکہ بندی کے دوران گلبہار پولیس نے دو مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکا جن کی چیکنگ کرنے پر ان کے پاس سے 02 غیر قانونی پسٹل برآمد ہوئے جن میں ملزم عظمت ولد قیمت خان کے قبضے سے 30 بور پسٹل لوڈ میگزین بمعہ 04 زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے جبکہ طارق ولد لطیف کے قبضے سے ایک ریوالور 32 بور لوڈ میگزین بمعہ 03 زندہ راؤنڈ برآمد ہوئےـ انٹیلیجنس ذرائع سے معلوم ہوا کہ ملزم عظمت ولد قیمت خان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ حال ہی میں کریم آباد فلائی اوور پر ڈکیتی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا جسکا مقدمہ الزام نمبر 254/2024 بجرم دفعہ 353/324/34 لیاقت آباد پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 404/405/2024 جرم دفعہ A (1) 23 سندھ آرمز ایکٹ کا مقدمہ قائم کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    سندھ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کی شہادت کا معمہ،ملزم گرفتار کرلیا گیا

    پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عالمگیر خان گرفتار

    کراچی میں انتہائی مطلوب 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار

  • سندھ پولیس کے  ہیڈ کانسٹیبل کی شہادت کا معمہ،ملزم گرفتار کرلیا گیا

    سندھ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کی شہادت کا معمہ،ملزم گرفتار کرلیا گیا

    سندھ پولیس کےکوٹری میں شہید ہیڈ کانسٹیبل غلام قادر کھوسو کی شہادت کا معمہ،کوٹری پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوٹری سائیٹ 12 دسمبر 2022 کی شب خدا کی بستی کے قریب کوٹری تھانہ کی حدود میں گشت پر مامور پولیس ہیڈ کانسٹیبل غلام قادر کھوسو کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔واقعے کا مقدمہ نمبر 339/2022 بجرم 34 PPC 302/324/353 پر تھانہ کوٹری ضلع جامشورو پر درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔
    *واقعے کے بعد ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا نے ڈی ایس پی کوٹری شاھنواز جوکھیو ایس ایچ او سائیٹ خیر محمد ملاح ڈجیٹل انویسٹیگیشن سیل پہ مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر واقع میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔مذکورہ بالا ٹیم نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور ٹیکنکی طریقوں سے ملزم کا سراغ لگانے کی کوشش کرتے رہے۔ بالآخر پولیس ملزم کو تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرنے میں کامیاب ہوئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ہونے والے میں اشتھاری ملزم ندیم عرف نعیم چہواں سکنہ ببر اسٹاپ سائیٹ ایریا کوٹری شامل ہیں۔دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ واردات کی رات ہم واردات کے ارادے سے گئے تھے جہاں پولیس کے ساتھ سامنا ہوگیا تھا شہید ہیڈ کانسٹیبل غلام قادر کھوسو شہید ہوگیا اور ہم موقع واردات سے فرار ہوگئے تھے۔دوران تفتیش زیرِ حراست ملزم ندیم عرف نعیم چہوان سے واقعہ میں استعمال کیا گیا ایک بغیر لائسنس پسٹل برآمد کرلی گئی ہیں جس کا الگ مقدمہ کوٹری تھانہ پر درج کرلیا گیا ہے۔ملزم کا کرمنل ریکارڈ مندرجہ ذیل ہے ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے.

    سندھ میں درسی کتب کی اشاعت میں تاخیر،کالجوں میں لیبس کا عمل متاثر

    پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عالمگیر خان گرفتار

    کراچی میں انتہائی مطلوب 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار

    کراچی میں پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگیا

  • کراچی میں انتہائی مطلوب 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار

    کراچی میں انتہائی مطلوب 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار

    ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی بڑی کاروائی،شہر کراچی میں متحرک انتہائی مطلوب 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار کر لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ متعدد مسروقہ موٹرسائیکل، اسپئیر پارٹس اور موبائل فونز برآمد ہوئے جبکہ ملزمان کی شناخت 1- رضوان عرف اٹینڈ، 2- دانش عباس، 3- محمد ارسلان، 4- محمد فیضان، 5- جنید اور 6- حسن غوری کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے چار عدد غیرقانونی پستول اور وارداتوں میں چوری و چھینے گئے 10 عدد موٹرسائیکل اور 10 عدد موبائل فون برآمد ہوئے۔ملزمان کے قبضے سے 10 عدد موٹرسائیکلوں کے چیچس، موٹرسائیکل کھولنے کے اوزار اور اسپئیر پارٹس بھی برآمد ہوئے۔ملزمان کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے مذکورہ گروہ کی گرفتاری کے لئے کئی دنوں سے کوششیں کی جارہی رہی تھیں۔ملزمان کو انٹیلیجنس ذرائع اور cctv فوٹیجز کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے شہر بھر سے موٹرسائیکلیں چوری و چھین کر حب بلوچستان کے علاقے میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔

    کراچی:سب انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی اغوا کے بعد تشدد کا شکار، حب چوکی کے قریب زخمی حالت میں برآمد

    کراچی:میمن گوٹھ پولیس کا 3 کروڑ روپے کی چھالیہ مافیا کو فروخت کرنے کا انکشاف

    مسلم امہ کی پستی دین سے دوری صف بندی کرنا ہوگی علامہ ابتسام الہی ظہیر

    پولیو مہم کا آغاز، سندھ کے ایک کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

  • میہڑ: گندے پانی میں گرنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

    میہڑ: گندے پانی میں گرنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

    میہڑ(باغی ٹی وی ،نامہ نگار منظورجوئیہ)میہڑ کے علاقے مخدوم بلاول کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 6 سالہ معصوم بچہ حسن عرف حسنین کھوسہ کھیل کے دوران پاؤں پھسلنے سے گندے پانی کے تالاب میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ گلی میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ قریبی تالاب میں جا گرا جو عرصے سے گندے پانی سے بھرا ہوا تھا۔ بچے کو پانی سے نکالنے کی فوری کوشش کی گئی لیکن بدقسمتی سے وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔

    اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلیوں میں کھلے گندے پانی کے تالاب انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ ہیں جو بچوں کی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ متعدد بار شکایات درج کروانے کے باوجود گندے پانی کی نکاسی کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    بچے کے اہل خانہ صدمے میں ہیں اور علاقے میں سوگ کی فضا چھائی ہوئی ہے۔ معصوم حسن کی موت کے بعد اہلِ محلہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئی۔

    مقامی شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر صفائی اور نکاسیِ آب کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو مزید حادثات کا خدشہ برقرار رہے گا۔

    یہ واقعہ میہڑ انتظامیہ کے لیے لمحۂ فکریہ ہے اور عوام نے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ گلیوں اور محلوں میں گندے پانی کے تالابوں کا خاتمہ ممکن ہو۔

  • کراچی:سب انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی اغوا کے بعد تشدد کا شکار، حب چوکی کے قریب زخمی حالت میں برآمد

    کراچی:سب انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی اغوا کے بعد تشدد کا شکار، حب چوکی کے قریب زخمی حالت میں برآمد

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار بلاول سموں)کراچی کے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں سب انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کو اغوا کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیشنل ہائی وے سے ولی ٹاؤن کی طرف جاتے ہوئے ویگو گاڑی میں اغوا کیا گیا۔ کئی گھنٹوں تک جسمانی اذیت دینے کے بعد انہیں حب چوکی کے قریب زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق سب انسپکٹر کے چہرے اور جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے، جو اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ان پر بدترین تشدد کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اغوا کاروں میں مبینہ طور پر بااثر منشیات فروش شامل تھے جو کسی ذاتی یا پیشہ ورانہ تنازع کے باعث شاہانی سے ناراض تھے۔ اغوا کے دوران انہیں نہ صرف جسمانی اذیت دی گئی بلکہ دھمکیاں بھی دی گئیں۔

    اسٹیل ٹاؤن کے ایس ایچ او محمد خان بوہر نے واقعے کے بعد کچھ مشتبہ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تمام پہلوؤں سے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے تاکہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

    یہ واقعہ علاقے میں خوف و ہراس کا باعث بن گیا ہے اور عوامی حلقوں میں پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری کارروائی کریں اور ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور اگر منشیات فروشوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ واقعے نے پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان جاری کشمکش کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔

  • کراچی:میمن گوٹھ پولیس کا 3 کروڑ روپے کی چھالیہ مافیا کو فروخت کرنے کا انکشاف

    کراچی:میمن گوٹھ پولیس کا 3 کروڑ روپے کی چھالیہ مافیا کو فروخت کرنے کا انکشاف

    کراچی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ)میمن گوٹھ پولیس کا 27 ٹن چھالیہ اسکینڈل،3 کروڑ کی ڈیل میں اعلیٰ افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میمن گوٹھ پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر 3 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ گٹکا ماوا مافیا کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق 27 ٹن چھالیہ جو پولیس چھاپے کے دوران برآمد کیا گیا تھا، اسے منصوبہ بندی کے تحت غائب کرکے مافیا کو فروخت کیا گیا۔ اس معاملے میں ایس ایچ او میمن گوٹھ طاہر قادری، ڈی ایس پی غلام شبیر جمالی اور دیگر افسران کے ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بین الصوبائی ڈیلروں نے ڈیری فارم کی آڑ میں 40 ٹن کے قریب چھالیہ چھپایاہواتھا۔ ایس ایچ او طاہر قادری کو مخبری ملی کہ واٹر پارک کے قریب ڈیری فارم میں بھاری مقدار میں چھالیہ موجود ہے۔ 15 اور 16 اکتوبر کی شب پولیس نے چھاپہ مارا اور موقع پر موجود ملزمان کو گرفتار کرکے چھالیہ برآمد کیا۔ تاہم چھاپے کے دوران 27 ٹن چھالیہ کو پولیس اہلکاروں نے پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے غائب کر دیا۔

    مصدقہ ذرائع کے مطابق کرائم منشی سعید بھنگر نے برآمد شدہ چھالیہ گٹکا ماوا مافیا کو فی کلو 800 روپے کے حساب سے فروخت کیا۔ ڈیل کی رقم جو تقریباً 3 کروڑ روپے بنتی ہے چار حصوں میں تقسیم کی گئی۔ ان میں ایک حصہ ڈی آئی بی انچارج پیر سبور، دوسرا حصہ ایس ایچ او طاہر قادری، تیسرا ڈی ایس پی غلام شبیر جمالی اور چوتھا حصہ پولیس پارٹی کے دیگر اہلکاروں کو دیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اور دیگر افسران نے چھاپے کی کارروائی کو اصلی رنگ دینے کے لیے 13 ٹن چھالیہ برآمدگی ظاہر کرکے مقدمہ درج کیا۔ ایک ٹرک کو پولیس تھانے منتقل کیا گیا تاکہ بالا افسران کو کارروائی کا تاثر دیا جا سکے، جب کہ باقی مال خاصخیلی مارکیٹ کے عقب میں واقع ایک گودام میں منتقل کر دیا گیا۔

    اندرونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر تھانہ میمن گوٹھ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جائے تو تمام گاڑیوں کی نقل و حرکت واضح ہو جائے گی۔ ذرائع نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی اس معاملے کی شفاف تحقیقات کریں کیونکہ اس چھاپے میں بڑے پیمانے پر غبن اور اختیارات کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہیں۔

    میمن گوٹھ پولیس کی اس کارروائی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں تو مزید انکشافات متوقع ہیں جو اس بات کو ثابت کریں گے کہ کس طرح سرکاری اہلکاروں نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بدعنوانی کی۔

  • کراچی: اورنگی ٹاون میں خاتون اور بچوں کے گلے کاٹنے والاملزم گرفتار

    کراچی: اورنگی ٹاون میں خاتون اور بچوں کے گلے کاٹنے والاملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں خاتون اور بچوں پر سفاکانہ حملے کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم سمیر علی خاتون کے شوہر کا کزن ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے 3 روز قبل خاتون اور 2 بچوں کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا تھا، سات سال کا زخمی بچہ دم توڑ گیا تھا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم نے دست درازی میں مزاحمت پر خاتون اور بچوں پر حملہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اورنگی تھانے میں زخمی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مدعی کے مطابق زخمی بیوی نے بتایا تھا کہ میرا ماموں زاد سمیر گھر آیا تھا، اس نے اہلیہ سے زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر استری سے اہلیہ کو زخمی کر دیا، سمیر نے میرے بیٹے کے سر پر استری ماری جس سے وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

    کراچی ریلوے عملے کی مبینہ لاپرواہی ،ٹرینوں کا نظام درہم برہم

  • پشاور:  ٹشو پیپرز اور ڈائپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

    پشاور: ٹشو پیپرز اور ڈائپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹشو پیپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز پشاور کے صنعتی زون حیات آباد انڈسٹریل ایریا میں واقع ٹشو پیپرز کے کارخانے میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی اور منٹوں میں پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ کے باعث کارخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، آپریشن میں زیادہ پانی کے استعمال سے بلڈنگ کی چھت بھی گرگئی جبکہ آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 کی 20 گاڑیوں نے حصہ لیا، ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکار بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے، کیمیکل کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کے لیے فوم کا بھی استعمال کیا گیا، آگ پر قابو پانے میں چارسدہ، مردان، صوابی اور ضلع خیبر کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا، آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران اب تک تقریباً 18ریسکیو اہلکاروں کی حالت غیر ہوئی، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔

    معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم نے واقعے کی انکوائری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیمپر میں کیمیکلز کے استعمال کی وجہ سے آگ بجھانے میں زیادہ وقت لگا لیکن اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے رپورٹ مرتب کریں گے۔

    فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کے اندازے کے مطابق فیکٹری کا 80 فیصد حصہ راکھ میں تبدیل ہوگیا ہے اور اربوں روپے کا نقصان ہوا تاہم مجموعی نقصان کا تخمینہ رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکے گا۔

  • نوری آباد: بجلی اور پانی چوری پر ایف آئی اے کی کارروائی،دو گرفتار

    نوری آباد: بجلی اور پانی چوری پر ایف آئی اے کی کارروائی،دو گرفتار

    نوری آباد (باغی ٹی وی،نامہ نگاراللہ وسایا پالاری) ایف آئی اے کی ٹیم نے نوری آباد کے قریب ایک ٹیوب ویل سے بجلی چوری اور پانی چوری کرکے فروخت کرنے کے خلاف کارروائی کی۔ یہ کارروائی ایس ڈی او نوری آباد گل رحمان کاکڑ کی تحریری شکایت پر کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق دبئی فارم نامی مقام پر زرعی کنکشن سے غیر قانونی ڈائریکٹ کنکشن لگا کر پانی چوری کیا جا رہا تھا، جسے ٹینکروں کے ذریعے فروخت کیا جا رہا تھا۔

    ایف آئی اے نے فارم کے دو ذمہ داران، فیض محمد اور علی محمد پالاری کے علاوہ لائن سپرنٹنڈنٹ اقبال جونیجو اور اے ایل ایم جمیل احمد پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

    کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے اقبال جونیجو اور جمیل احمد کو حراست میں لے لیا، جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی اور پانی چوری کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوامی وسائل کا ضیاع روکا جا سکے۔

  • نوری آباد:حیسکو کے چیف آپریٹنگ آفیسرکاریلیف کیمپوں کا دورہ، بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

    نوری آباد:حیسکو کے چیف آپریٹنگ آفیسرکاریلیف کیمپوں کا دورہ، بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

    نوری آباد (باغی ٹی وی، نامہ نگار: اللہ وسایا پالاری) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد روشن اوٹھو کی خصوصی ہدایات پر حیدرآباد حیسکو کے چیف آپریٹنگ آفیسر ذوالفقار علی میمن نے جامشورو ڈویژن کے مختلف علاقوں میں قائم ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایکسیئن کوٹری منیر احمد پنھور اور آپریشن سب ڈویژن جامشورو کے ممتاز علی میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    ذوالفقار علی میمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف کیمپوں کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاہم اس کے بعد بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بااثر بجلی چوروں کے میٹر کاٹ دیے گئے ہیں اور ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

    اس دوران ایکسیئن کوٹری منیر احمد پنھور کی نگرانی میں ایس ڈی او گل رحمان کاکڑ نے نوری آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے، جہاں صارفین کے واجبات میں خصوصی رعایت دی گئی۔ نصف بقایاجات معاف کرتے ہوئے باقی بل جلد از جلد جمع کرانے کی ہدایت کی گئی، بصورتِ دیگر سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا۔

    ایس ڈی او گل رحمان کاکڑ نے نوری آباد لیبر کالونی سمیت مختلف کیمپوں میں اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی اور صحافیوں کو بتایا کہ یہ ریلیف اسکیم 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسکیم کے اختتام کے بعد بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔ "بجلی چوروں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی، ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور ایف آئی آرز بھی درج ہوں گی۔”

    ضلعی انتظامیہ اور حیسکو حکام کی اس کوشش کا مقصد واجبات کی وصولی کے ساتھ بجلی چوری کا سدباب اور صارفین کے لیے سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔