Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • جرمن سیاح کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

    جرمن سیاح کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرمن سیاح کو لوٹنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    جرمن سیاح کے ساتھ پانچ روز قبل واردات ہوئی تھی، جرمن سیاح کو ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا، اب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 27 سالہ جرمن سیاح برگ فلورائن سے واردات کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے،پولیس نے ملزمان کو برکی اور غازی آباد سے گرفتار کیا ہے، پولیس نے ملزمان سے جرمن سیاح کا کیمرہ اور موبائل برآمد کر لیا،پولیس حکام کے مطابق ملزمان سابق ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ 2 ڈاکوؤں نے ائیر پورٹ کے قریب جرمن سیاح کو لوٹ لیا تھا ۔ ملزمان نے پارک میں کیمپنگ کرنے والے سیاح پر تشدد بھی کیا تھا ،ڈاکووں نے جرمن سیاح سے نقدی، موبائل فون اور کیمرہ چھین لی تھا ۔

    گزشتہ روز سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے جرمن سیاح فلورین برگ سے ملاقات کی اور وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ روپےکی امداد دی تھی،اس موقع پر جرمن سیاح فلورین برگ کا کہنا تھا کہ جس انداز میں حکومت پنجاب اورعوام نے میرا ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتا۔

    جرمن سائیکلسٹ کے ساتھ واردات کا معاملہ، غفلت برتنے پر ڈولفن اہلکار گرفتار
    جرمن سیاح کے ساتھ واردات کے معاملے میں بر وقت رسپانس نہ کرنے اور غفلت برتنے پر ڈولفن فورس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا،ڈولفن ٹیم کو پولیس افسران کے حکم پر گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے،ترجمان ڈولفن فورس نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر وقوعہ کے متعلق مفصل انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ایس پی ڈولفن کی سربراہی میں باقاعدہ ریگولر ڈیپارٹمنٹل انکوائری کی جارہی ہے ، جب کہ ڈولفن ٹیم کو معطل کر کے اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے گے ہیں، انکوائری میں وقوعہ کے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے،ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ شفافیت اور خود احتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ریگولر ڈیپارٹمنل انکوائری کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

    100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

  • ڈیرہ غازیخان:سیلاب کی جعلی خبریں  پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

    ڈیرہ غازیخان:سیلاب کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)سیلاب کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،

    ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان نے سیلاب کے حوالے سے پھیلنے والی جعلی خبریں پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کی غیر مصدقہ خبر کو سوشل میڈیا یا کسی اور ذریعے سے شیئر کرنے سے پہلے ضلعی کنٹرول روم کے نمبر 0649260346 یا 0649260337 پر رابطہ کرکے اس کی تصدیق کرلیں۔

    انتظامیہ کے مطابق، جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا قوانین، سوشل میڈیا کنٹرول آرڈیننس، سائبر کرائم ایکٹ، الیکٹرونکس کنٹرول ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب کی صورتحال کے بارے میں صرف تصدیق شدہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ جعلی خبریں نہ صرف تشویش پھیلاتی ہیں بلکہ امدادی کاموں میں بھی رکاوٹ بنتی ہیں۔

    دوسری جانب ضلعی انتظامیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان:دریائے سندھ میں سیلاب، ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں

    ڈیرہ غازیخان:دریائے سندھ میں سیلاب، ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر) دریائے سندھ میں پانی کا سطح بڑھنے سے متعدد دیہاتوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کو موصول ہونے والی کال پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں ہیں۔

    ایک ایمرجنسی کال میں بتایا گیا کہ دریا کا پانی بڑھنے سے متعدد دیہاتوں کے بھانے اور ڈیرے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ان میں پھنسے ہوئے لوگوں اور جانوروں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس اور ایک واٹر اینڈ سرچ ریسکیو وہیکل کو موقع پر روانہ کر دیا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایت پر ایک اور ریسکیو وہیکل بھی موقع پر پہنچ گیا۔ ریسکیو سٹاف نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں اور جانوروں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

    آن لوکیشن سٹاف کے مطابق تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر مختلف جگہوں پر بھانے اور ڈیرے بنے ہوئے ہیں۔ ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

    ایڈیشنل کمشنر ڈیرہ غازی خان تیمور عثمان بھی موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر جنرل نے سیلاب سے نمٹنے کی مکمل تیاریوں کا حکم دیا

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر جنرل نے سیلاب سے نمٹنے کی مکمل تیاریوں کا حکم دیا

    سیاکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد رضا کاظمی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھیں۔

    اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال اور ریسکیو 1122 کی کارکردگی کی بابت تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حقلیہ جاری مون سون سیزن میں ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے اور بارش کے باعث متاثر ہونے والے لوگوں کو ریسکیو کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ریسکیو کی پوائنٹس بھی بنا دیے جاتے ہیں۔

    سیلابی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کرنے کے لیے تمام سیکٹرز پر سیلابی صورتحال سے نمبردآزما ہونے آلات و کشتیاں پہنچا دی گئیں ہیں اور اس مناسبت سے ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہےاس کے علاوہ شہری آبادی میں بھی ہنگامی صورتحال کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    کیوDDMC کیوان نے ڈپٹی کمشنر جنرل کو ضلع میں۔سیلابی صورتحال اور اس کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور سیالکوٹ سے گزرنے والے نالے اور دریا کی صورتحال کے بابت بھی آگاہ کیااور سیلابی صورتحال میں امدادی کیمپس کی لوکیشن بھی واضع کر دی گئی ہے اور ادارے آگاہ ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر جنرل نے ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ تمام ضلعی ادارے ہر ممکنہ تیاری کو یقینی بنائیں، محکمہ انہار کسی بھی قسم کی فلڈ وارننگ کی بروقت اطلاع دیں۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کو بھی کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں ہر ممکنہ وسائل کا استعمال بروئے کار لا کے عوام الناس کو ریلیف مہیا کریں۔ انہوں نے ریسکیو کی کارکردگی کو سراہا

  • سیالکوٹ :پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈاکوؤں کا گینگ گرفتار

    سیالکوٹ :پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈاکوؤں کا گینگ گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض کی رپورٹ )سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ڈاکوؤں کے گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ گینگ ضلع کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں اور راہزنی کی واداتیں کر رہا تھا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے گینگ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں افضال عرف افضالی (سرغنہ)، کیف علی، بلال، معظم علی اور حسن علی شامل ہیں۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 5 لاکھ 15 ہزار روپے نقدی، 15 موٹر سائیکلیں، 6 قیمتی موبائل فونز اور 3 عدد پسٹل سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا ہے۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 26 ڈکیتیوں اور راہزنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

    یہ کامیابی سیالکوٹ پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی پر پولیس کو فوری طور پر اطلاع دیں۔

  • ننکانہ: میونسپل کمیٹی ناکام،شہر میں سیوریج جام،شہری پریشان

    ننکانہ: میونسپل کمیٹی ناکام،شہر میں سیوریج جام،شہری پریشان

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)میونسپل کمیٹی ناکام،شہر میں سیوریج جام،شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق شہر ننکانہ صاحب میں سیوریج سسٹم مکمل طور پر جام ہو چکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
    میونسپل کمیٹی کے افسران شہریوں کی شکایات سننے کے لیے تیار نہیں ہیں اور نہ ہی اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی عملی اقدام اٹھا رہے ہیں۔

    شہر کی سڑکیں اور گلیاں سیوریج کے گندے پانی سے بھری ہوئی ہیں جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ بار بار میونسپل کمیٹی میں شکایات درج کرا چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

    شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر ننکانہ صاحب کی اس ابتر صورتحال کا نوٹس لیں اور نااہل افسران کے خلاف کارروائی کریں تاکہ شہریوں کو اس مسئلے سے نجات مل سکے۔

  • قصور : پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی، تین فرار

    قصور : پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی، تین فرار

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود) تھانہ چھانگا مانگا کے علاقے لکھوی پل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین ایک مقابلہ ہوا ہے۔ اس مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ہے جبکہ تین ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا پولیس زیرِ حراست ڈاکو کو مقدمے میں برآمدگی کے بعد واپس لے کر آ رہی تھی کہ اچانک ملزم کے تین ساتھیوں نے لکھوی پل کے قریب حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے زیرِ حراست ڈاکو زخمی ہو گیا۔ حملہ آور ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

    زخمی ڈاکو کی شناخت غلام عباس سکنہ وہاڑی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ گردونواح میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا اور پولیس نے اسے چند روز قبل ڈکیتی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔

    تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

  • ڈیرہ غازیخان :خاتون سے زیادتی کا واقعہ،3 دن گزر گئے،دراہمہ  پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی

    ڈیرہ غازیخان :خاتون سے زیادتی کا واقعہ،3 دن گزر گئے،دراہمہ پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ) ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں ایک شادی شدہ خاتون سے اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے خاوند محمد فیاض نے تھانہ دراہمہ پولیس میں ملزم عامر منظور کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

    محمد فیاض کے مطابق، جب وہ محنت مزدوری کے لیے سرور والی منڈی میں کام کر رہا تھا تو اسے اطلاع ملی کہ علاقے کے اوباش عامر منظور نے اس کی بیوی سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی ہے۔ جب وہ گھر پہنچا تو اس کی بیوی نے بتایا کہ وہ کھیتی باڑی کرنے جا رہی تھی کہ اچانک عامر نے اسے اسلحہ کے زور پر اپنی بیٹھک میں لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ دراہمہ پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرہ خاتون کے خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم، تین دن گزر جانے کے باوجود پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

    محمد فیاض نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ دراہمہ پولیس اس معاملے میں لیت و لعل کر رہی ہے۔ اس نے آر پی او سجاد حسن خان اور ڈی پی او سید علی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے اسے قرار واقعی سزا دیں۔

    یاد رہے کہ کمزور پولیسنگ کی وجہ سے حدود تھانہ دراہمہ قتل وغارت گری اور بدامنی عروج پر ہے ،شہری راتیں جاگ کر گذارنے پر مجبور ہیں .

  • ڈیرہ غازی خان : کسانوں کا احتجاج،محکمہ انہار کی ملی بھگت سے پانی چوری

    ڈیرہ غازی خان : کسانوں کا احتجاج،محکمہ انہار کی ملی بھگت سے پانی چوری

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں کسانوں نے محکمہ انہار کی ملی بھگت سے پانی کی چوری کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سلطان مائنر ڈسٹری پر سرعام پانی چوری کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور رقبہ جات بنجر ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق درخواست جمال خان غربی نمبر 2 کے متاثرہ کسانوں نے چیف ایریگیشن آفس کے سامنے جمع ہو کر مظاہرہ کیا۔ جماعت اسلامی یوتھ کے صدر واحد بخش کورائی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلطان مائنر ڈسٹری جو داجل کینال سے علیحدہ ہو کر زرعی رقبہ جات سیراب کرتی ہے، ہم ٹیل کے زمیندار ہیں اور گذشتہ کافی عرصے سے سلطان مائنر کے ٹاپ کے زمینداروں نے محکمہ انہار کے عملہ سے ساز باز ہو کر موگہ جات کو غیر قانونی طور پر توڑ کر کھلا کر رکھا ہے۔ مائنر کے پشتے توڑ کر سر عام پانی چوری کیا جا رہا ہے اور پیٹر پمپ بھی لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پانی ٹیل تک نہیں پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

    مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ گورنمنٹ ریکارڈ کے مطابق منظور شدہ ڈسٹری سلطان مائنر کے موگہ جات بنائے جائیں۔ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ کمشنر آفس کا گھیراؤ کریں گے۔

    مظاہرین میں حاجی رحیم بخش، محمد اشفاق، فیاض احمد، محمد ظفر، حاجی اللہ بخش، محمد شملہ، ریاض احمد اور محمد قیصر شامل تھے۔

  • گوجرانوالہ:کمشنر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سیوریج کا گندہ پانی،گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل

    گوجرانوالہ:کمشنر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سیوریج کا گندہ پانی،گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی)گوجرانوالہ کی کمشنر روڈ کی حالت زار انتہائی تشویش ناک ہے۔ روڈ کی سطح جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، سیوریج سسٹم خراب ہے، اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ اس سے نہ صرف علاقہ کی شبیہ خراب ہو رہی ہے بلکہ شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم میں تو صورتحال مزید بگڑ جاتی ہے کیونکہ پانی کھڑا رہنے سے روڈ تالاب بن جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف آمدورفت متاثر ہوتی ہے بلکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

    روڈ پر گٹروں کے اوپر پلاسٹک کے ڈھکن ہونے کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بھی موجود ہے۔ علاوہ ازیں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لاپرواہی کی وجہ سے روڈ کے دونوں اطراف کچرے کے ڈھیر لگے رہتے ہیں اور مچھروں کی وجہ سے بیماریوں کےپھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

    اہلیان علاقہ نے کمشنر گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کو ہدایت کریں کہ روڈ کی مرمت اور صفائی ستھرائی کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو راحت مل سکے۔