Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سفاک بیٹے نے چھرا دکھا کر  سگی ماں کی عزت لوٹ لی

    سفاک بیٹے نے چھرا دکھا کر سگی ماں کی عزت لوٹ لی

    پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں پچیس سالہ بیٹے سید عرفان شاہ نے اپنی ہی ماں کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔خاتون نے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

    واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا، درج ایف آئی آر کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ میں گھریلو کام کاج کرتی ہوں، میرا خاوند ضعیف العمر ہے جو محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے،میرا بیٹا جس کی عمر 25 برس ہے آوراہ اور عیاش حرکتیں کرتا ہے،تمام گھر والوں کو مارتا ہے،خوف وہراس پھیلاتا ہے، تمام گھر والے اسکے تشدد سے تنگ ہیں،20 جون کی درمیانی رات میرا بیٹا عرفان ولد اصغر گھر آیا،میرے پاس آیا اور مجھے کہا کہ میرے ساتھ چلو، میں اس کے ساتھ اسکے کمرے میں چلی گئی، مجھے کہنے لگا کہ یہ چھرا لو اور اپنے خاوند کو مار کر آؤ،میں نے کہا دروازہ کھولو میں اسے مار کر آتی ہوں، اس نے دروازہ نہ کھولا اور مجھے اپنے ساتھ زبرستی چارپائی پر لٹا لیا،اور چھری دکھا کر،میرا گلہ دبا کر بیٹے نے زنابالجبر کرنا شروع کر دیا،میں نے شور مچانے کی کوشش کی تو وہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا،اور زنا بالجبر کی زیادتی کے عمل میں مصروف رہا، میرے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے.

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    fir

  • گوجرخان،ذیشان کی موت تشدد سے ہوئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ

    گوجرخان،ذیشان کی موت تشدد سے ہوئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ

    راولپنڈی،تھانہ سول لائنز تشدد معہ قتل کیس،ذیشان نامی لڑکے کے قتل میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے

    قبر کشائی کےبعد پوسٹمارٹم رپورٹ میں مقتول ذیشان کے جسم پر تشدد اور مارپیٹ کے 21 نشان پائے گئے۔ذیشان کی موت تشدد سے واقع ہوئی۔تشدد کے وقت جسم گرم ہونے کے باعث فوری موت نہ ہوئی اور جیسے ہی زخم ٹھنڈے ہوئے تو ذیشان کی حالت غیر ہو گئی،

    ملزمان میں سب انسپکٹر اسحاق کو پولیس نے پہلے روز ہی تحویل میں لے کر کے تھانہ سول لائنز میں پروٹوکول کے ساتھ بٹھا لیا تھا۔جسکی آج تک گرفتاری بھی نہ ڈالی گئی۔جبکہ کارخاص لیاقت، عابد ،عبداللہ وغیرہ تھانہ سول لائنز کے اندر سے ہی روپوش ہو گئے۔جنکی اپنی رہائش بھی جھنڈا چیچی میں ہے۔

    مورخہ 21-6-2021 کو نیا موڑ آ گیا۔سابقہ کارخاص ایس ایچ او سکندر نواز کو شروع ہی سے مقدمہ سے ایک بڑے کے حکم سے بچا لیا گیا تھا۔

    سکندر نواز نےسیاسی شخصیت چوہدری تنویر سے رابطہ کر کے مدد کی اپیل کی،چوہدری تنویر اور چوہدری چنگیز نے دن 11 بجے تمام فریقوں کو اپنے ڈیرے پرطلب کر لیا۔پولیس ملازمین کے چچا اور تایا وغیرہ بھی چوہدری تنویر کے گھر میں پیش ہوئے۔مقتول ذیشان کی بہنیں بھی پیش ہوئی۔سکندر نواز بھی پیش ہوا۔چاروں فریق مقامی جھنڈا چیچی کے ہی رہائشی ہیں۔وہاں صلح کی پیشکش پر بات چیت ہوئی، امکان ہے کہ صلح ہو جائے گی اور پولیس اہلکاروں کو بچا لیا جائے گا،

    واضح رہے کہ چور ی کے الزام میں گرفتار ملزم کے اہلخانہ سے رشوت نہ ملنے پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کر کے نوجوان کی جان لے لی،واقعہ تھانہ گوجر خان میں پیش آیا،چوکی قاضیاں میں مبینہ پولیس تشدد کے بعد نوجوان جان کی بازی ہار گیا،ذیشان نامی ملزم کو تھانہ سول لائنز پولیس نے چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا،جس کے بعد اہل خانہ سے پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت طلب کی،رشوت نہ ملنے پر نوجوان ذیشان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس دوران پولیس نے ایک اور مقدمے میں ذیشان کو گوجر خان پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس تشدد سے ملزم کی حالت غیر ہوئی اسکے بعد ذیشان کی موت ہو گئی،

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

  • گوجرانوالا: بجلی کے بل پر جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

    گوجرانوالا: بجلی کے بل پر جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران ایک بھائی نے دوسرے کا قتل کردیا۔بڑے بھا ئی نے تیز دھار آلے سے چھوٹے بھا ئی کی شہ رگ کا ٹ ڈالی۔

    پرنس روڈ کے رہا ئشی مرتضی کا اپنے بھا ئی کے ساتھ گھر کا بجلی کا بل ساڑھے 30 ہزار آنے پر کئی روز سے جھگڑا چل رہا تھا۔

    اہلخانہ کے مطابق آج بھی دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہو ئی توعمرفاروق نے بڑے کوکہا کہ نشہ چھوڑواوربجلی بل میں حصہ دو جس پرملزم مرتضی نے تیز دھار آلے سے چھوٹے بھائی عمر کی شہ رگ کا ٹ کر اسے قتل کر دیا۔

    فوٹیج میں مقتول کو زمین پر گرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے دونوں بھائیوں کے جھگڑے کے دوران بہن بیچ بچاو کرواتی رہی۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیاپولیس کے مطا بق ملزم مرتضی کا اپنے بھائی کے ساتھ بجلی کا بل زیادہ آنے پرجھگڑاہوا تھا۔

    پولیس تھانہ گرجاکھ نے مقتول کی بیوی ماہ نور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم مرتضی کو نواحی علاقہ ڈھکی اشفاق سے گرفتار کر لیا ہے

  • اوچ شریف:سرکاری ہسپتال روڈ پرسیوریج کاپانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،راستہ نہ ہونے پرلاش کیلئے لوڈررکشہ کااستعمال

    اوچ شریف:سرکاری ہسپتال روڈ پرسیوریج کاپانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،راستہ نہ ہونے پرلاش کیلئے لوڈررکشہ کااستعمال

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)سرکاری ہسپتال روڈ دریا میں تبدیل،سیوریج کاپانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،اوچ شریف اکلوتے سرکاری ہسپتال کو جانے والا روڈ سیوریج لائن بند ہونے سے،گٹر ابل پڑےگندے پانی سے ایمرجنسی ایمبولینس اور مریضوں کا گزرنا دشوار ہو گیا جسکی بنا پر لواحقین اپنے پیارے کی ڈیڈ باڈی سیوریج کے پانی سے عبور کرنے کے لیے لوڈر رکشہ کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی شہریوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اصلاح احوال کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق ڈھائی لاکھ کی آبادی کو صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے قائم رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف کی اکلوتی گزرگاہ پر گٹروں کا پانی جمع ، ہسپتال روڈ پر سیوریج لائن بند ہونےسے گندہ پانی سٹرک پر جمع ہونے کیوجہ میں شہریوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

    گذشتہ روز ہسپتال میں فوت ہوجانے والےایک شخص کی لاش کو گھر لے جانے کیلئے لوڈررکشہ استعمال کرنا پڑا کیونکہ یہاں سے ایمبولینس نہیں گذرسکتی تھی جس کی بنا پر انہوں نے اپنے پیارے کی ڈیڈ باڈی گندے پانی سے عبور کرنے کے لیے لوڈر رکشہ کا استعمال کیا ، ڈیڈ باڈی گندے پانی سے عبور ہونے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر انتظامیہ کی بے حسی پر عوام نے غم و غصّے کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ یہ واحد روڈ ہے جہاں ہم اپنے علاج معالجہ کے لیے جاتے ہیں جہاں شفا یاب ہونے کی بجائے گندے پانی کی وجہ سے مختلف وبائی امراض لے آتے ہیں

    شہریوں کا کہناتھاکہ اس روڈ پر رورل ہیلتھ سنٹر اور ویٹرنری ہسپتال ،محکمہ زراعت(توسیع) اور تعلیمی ادارے بھی موجود ہیں،ان اداروں میں آنے جانے والوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ، ایمرجنسی کیلئے مریضوں کو لانے اور لے جانے والی ایمبولینسوں کا راستہ مسدود ہو کر رہ گیا ہے

    شہریوں نے بتایا کہ کئی ماہ سے میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کو بھی اس پریشانی سے آگاہ کیا جا رہا ہے لیکن کوئی عمل نہیں ہوا انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • جتوئی : کھیتوں میں داخل ہونے پر زمیندار نے گدھی کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں،ملزم گرفتار

    جتوئی : کھیتوں میں داخل ہونے پر زمیندار نے گدھی کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں،ملزم گرفتار

    جتوئی(باغی ٹی وی ) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے موضع رام پور میں مقامی زمیندار نے اپنے کھیتوں میں پانی پینے کے لیے داخل ہونے والی گدھی کی 2 ٹانگیں کاٹ دی

    تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں بے زبان جانور پر سفاکانہ ظلم کا ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔جہاں کھیتوں میں پانی پینے کیلئے داخل ہونے والی گدھی پر ظالم زمیندار نے اس بےزبان کی پچھلی 2 ٹانگیں کاٹ دیں،

    ایس ایچ او تھانہ جتوئی انضر سکھیرا کیمطابق ملزم نے "کسی” کے وار کرکے گدھی کی ٹانگیں کاٹیں ،پولیس نے گدھی کے مالک بشیر احمد کی مدعیت میں تھانہ جتوئی میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم زمیندار سجاد حسین کو گرفتار کرلیا.

    پولیس کا کہنا تھا کہ گدھی کومحکمہ لائیواسٹاک کےذریعے طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

  • ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

    ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

    بجلی کا زیادہ، دو بھائیوں میں جھگڑا، بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا، پرنس روڈ پر بجلی کا بل زیادہ آنے پر بل ادا کرنے کے لئےپیسوں پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا، بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی جان لے لی، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے اور ایک ہی مکان میں رہتے تھے، گھر کا بجلی کا بل 10 ہزار 500 روپے آیا تھا، بڑے بھائی نے بل ادا کر نے کے لئے چھوٹے بھائی سے آدھی رقم مانگی تو چھوٹے بھائی نے انکار کردیا جس پر دونوں کے مابین تلخ کلامی ہو گئی،اس دوران بڑے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • کندھ کوٹ: ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کھلی کچہری منعقد کی

    کندھ کوٹ: ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کھلی کچہری منعقد کی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(مختیار احمد اعوان)صوبائی محتسب اعلی محمد سہیل راجپوت کے حکم پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ،کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی زاہد حسین برڑو کی سربراہی میں ایک کھلی کچهیری کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری ملازمین کی پنشن ، ریٹائرمنٹ اور دیگر مسائل پر فوری حل کرنے پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی زاہد حسین برڑو صوبائی محتسب اعلی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں پہنچے۔ اس موقع پر لوگوں نے ڈائریکٹر محتسب اعلی کو پینشن ، ریٹائرمینٹ اور درستگی کی نشاندہی کروائیں ۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محتسب اعلی نے کہا کہ صوبائی محتسب اعلی کے احکامات پر ہم آج ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کشمور ایٹ کندھ کوٹ پہنچے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو ان کے دروازے پر حل کیا جا سکے ۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار کاشف ضیاء سومرو اور صوبائی محتسب اعلیٰ کے افسران، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالرسول ابڑو، اکاؤنٹنٹ شمیم غلام مرتضیٰ سیٹھار سید واجد شاہ، عبدالواحد اور اور اکاونٹس افسران موجود تھے۔ دیگر آفیسر موجود تھے۔

  • گوجرانوالہ: بارش کے بعد کمشنرکا شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

    گوجرانوالہ: بارش کے بعد کمشنرکا شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کا بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ
    ایکسیئن واسا و دیگر افسران اس موقع پر انکے ہمراہ تھے

    کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہِ کیا اور اس دوران واسا کے حکام کو ہدایت کی کہ شہر و ضلع کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا عمل جلد یقینی بنایا جائے ۔

    واسا اور میونسپل کمیٹیز تمام ڈسپوزل اسٹیشن نہ صرف آپریشنل رکھیں بلکہ خود فیلڈ میں نکل کر جائزہ لیں اورلوڈشیڈنگ کی صورت میں جنریٹر کو بروئے کار لایا جائے،

    انہوں نے ہدایت کی کہ واسا حکام شہر کی سڑکوں پر سکر مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس لگا کر نکاسی آب یقینی بنائیں،106ملی میٹر شدید بارش کے باعث شہریوں کو پریشانی سے بچانے اور ٹریفک کی روانی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں،ایم ڈی واسا،ایکسئین اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں،

    انہوں نے ایم ڈی واسا اور ایکسیئن کو ہدایت کی کہ فلیڈ میں رہیں اور وقتاً فوقتاً نکاسی آب کے عمل کو چیک کرتے رہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

  • میہڑ: گھرکی خراب بجلی ٹھیک کرتے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    میہڑ: گھرکی خراب بجلی ٹھیک کرتے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)گھرکی خراب بجلی ٹھیک کرتے ہوئےنوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    میہڑ کے نواحی گاؤں پٹیجی میں گھر کی بجلی ٹھیک کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 24سالہ نوجوان ارشد سمیجو شدید زخمی ہوگیا ،زخمی نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں ورثاء نے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا جہاں پر نوجوان ارشد سمیجو جاں بحق ہوگئے.

    نوجوان کے جاں بحق ہونے کی ڈاکٹروں کی تصدیق بعد لاش ورثاء کی حوالے کی گئی ،لاش گھر پہنچتے ہی کہرام برپاہوگیا.

  • قصور :پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی، دکانداروں کی شاپنگ بیگز کی الگ سے قیمت وصولی،شہری پریشان

    قصور :پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی، دکانداروں کی شاپنگ بیگز کی الگ سے قیمت وصولی،شہری پریشان

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی،پابندی کا فائدہ دکانداروں کو،شاپنگ بیگز کی الگ سے قیمت وصولی،شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے پلاسٹک بیگز کے مضر ماحولیات اثرات کے پیش نظر سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال اور خرید و فروخت پر 5 جون 2024 سے مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے

    ایک مرتبہ استعمال ہونے والی اشیاء جیسا کہ پلاسٹک کانٹے، چمچے، اسٹرا، پلیٹس، ڈسپوزیبل گلاس، فوڈ بکس، پلاسٹک اسٹیکرز، پلاسٹک جھنڈے، پلاسٹک بینرز جو کہ 80 مائیکرو وزن سے کم ہو اور وہ پلاسٹک بیگز جس کی موٹائی 75 مائیکرو زون سے کم ہو ان کے استعمال اور خریدو فروخت پر مکمل پابندی ہے

    اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہنگائی کی ماری عوام پر دکاندار حضرات نے شاپر بیگز کا خرچ بھی ڈالنا شروع کر دیا ہے،خریدی گئی چیزوں پر پہلے سے ٹیکس دینے والی عوام اب شاپر بیگز کے پیسے دکاندار کو الگ سے دیتی ہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ دکانداروں کو پابند کرے کہ وہ شاپنگ بیگز کی قیمت لوگوں سے وصول نا کریں ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جو دکاندار الگ سے شاپنگ بیگز کی قیمت وصول کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے.