Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لنڈی کوتل :صحافی خلیل جبران آفریدی کا قتل، مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، احتجاجی مظاہروں اور امن ریلی کی سلسلہ جاری

    لنڈی کوتل :صحافی خلیل جبران آفریدی کا قتل، مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، احتجاجی مظاہروں اور امن ریلی کی سلسلہ جاری

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )صحافی خلیل جبران آفریدی کے قتل کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ، احتجاجی مظاہروں اور امن ریلی کی سلسلہ جاری ،ہم علاقہ میں امن چاہتے ہیں، بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے، مقررین کا مطالبہ

    آج پاک افغان شاہرا پر علاقہ خیبر کے تکیہ کے مقام سے امن مارچ روانہ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ امن ریلی کے شرکاء سے جماعت اسلامی کے رہنما شاہ فیصل آفریدی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہ حسین شینواری، ملک دریا خان، ملک ماصل خان شینواری، چئیرمین شاہ خالد، معراج الدین، شاکر آفریدی، مراد حسین آفریدی، ضیاء الحق آفریدی کا خطاب

    احتجاجی جلسے اور امن مارچ میں طلباء، اساتذۂ،سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں، ایم پی ایز سہیل آفریدی اور صوبائی وزیر برائے اوقاف علامہ عدنان قادری نے بھی شرکت کی.

    مظاہرین نے خیبر تکیہ گراونڈ سے لنڈی کوتل بازار باچا خان چوک تک 7 کلومیٹر پیدل مارچ کیا.

    مظاہرین نے کالے جھنڈے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، مظاہرین مقتول صحافی خلیل جبران شہید کے قاتلوں کی گرفتاری، صحافیوں اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے تھے.احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحافی خلیل جبران کا قتل افسوس ناک ہے ۔

    مقررین نے کہا کہ لنڈی کوتل کی عوام امن پسند ہے اور علاقہ میں بدامنی کے خلاف ہے، انہوں نے خلیل جبران آفریدی کو انصاف دلانے اور ان کے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • کمسن بچوں کو اغوا کر کے بدفعلی کرنیوالا عادی ملزم گرفتار

    کمسن بچوں کو اغوا کر کے بدفعلی کرنیوالا عادی ملزم گرفتار

    لوہاری گیٹ 6 سالہ ایان کو اغواء کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا،

    سفاک ملزم معصوم بچوں کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا،لوہاری گیٹ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیا،کالر نے کہا کہ میرے بیٹے کو کوئی نامعلوم اغواء کر کے لے گیا ہے،6 سالہ ایان گھر سے پانی لینے نکلا جیسے ملزم موٹر سائیکل پر اغواء کر کے ساتھ لے گیا،ایس پی سٹی کے مطابق بچے کی تلاش کے لیے اے ایس پی شازیہ اسحاق کی نگرانی میں ایس ایچ او بھاٹی گیٹ اور لوہاری گیٹ نے ورکنگ شروع کی،جدید ٹیکنالوجی کیمروں اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی ،پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں بچے کو بازیاب کروا لیا ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم عمیر بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے،عادی ملزم بچوں کو ورغلاء کر کے بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچے کو اپنے لیجاتے دیکھا جا سکتا،ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

    6 سالہ لخت جگر کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ،ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو اپنی نظروں کے سامنے رکھیں ،ڈی آئی جی آپریشنز نے بروقت ریسپانس کرنے پر ایس پی سٹی سمیت تمام ٹیم میں شامل اے ایس پی شازیہ اسحاق ،ایس ایچ او حاجن آسیہ ،ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس اور ٹیم کو نقد انعام، تعریفی سرٹیفکیٹ اور شاباش دی .

    دوسری جانب وزیر اعلٰی پنجاب کے منشیات فری پنجاب کے ویژن کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کی نگرانی میں بین الاقوامی سطح کے منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے،سبزازار پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 03 منشیات کے بڑے ڈیلر گرفتار کر لئے۔ملزمان نے منشیات خیبر پختون خواہ سے فیصل آباد منگوائی وہاں سے لاہور شفٹ کر رہے تھے۔ملزمان ولید، وقار، اور ندیم کو موٹروے سے اترتے ہی منشیات سمیت پست کر لیا گیا۔ملزمان سے لاکھوں روپے کی 36 کلو چرس برآمد ہوئی مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے.

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

  • ڈسکہ:ڈکیتی کی بڑی واردات،ڈاکو گن پوائنٹ پرشہری سے 35 لاکھ روپے چھین کر فرار

    ڈسکہ:ڈکیتی کی بڑی واردات،ڈاکو گن پوائنٹ پرشہری سے 35 لاکھ روپے چھین کر فرار

    ڈسکہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک عمران سے) سرکل ڈسکہ تھانہ سٹی کے علاقہ جامکے روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو گن پوائنٹ پر بلال نامی شخص سے 35 لاکھ چھین کر فرارہوگئے

    واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے بلال اور ایک راہگیر کو شدید زخمی کر دیا،دو نامعلوم ڈاکو بلا نمبری موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہوگئے ۔بلال نامی شہری اپنی موبائل شاپ بند کر کے گھر جارہا تھا۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا یاد رہے کہ سرکل ڈسکہ آجکل ڈاکوؤں کے نرغے میں آۓ روز رہزانی اور ڈکیتی کے وراداتیں عروج پر ہیں

    دوسری طرف ریسکیو1122 نے زخمیوں کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کردیا ہے.

  • تنگوانی:پولیس پکٹ کے ساتھ واقع  کریانہ دکان کے مالک کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    تنگوانی:پولیس پکٹ کے ساتھ واقع کریانہ دکان کے مالک کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی کے قریب محمد حیات کوسو پولیس پکٹ پکٹ کے ساتھ واقع کریانہ دکان کے مالک کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    ڈاکوؤں نے کریانہ دکان کے مالک نادر بکرانی اور میرو بکرانی کو یرغمال بنا کر ایک لائسنسی بندوق ،موبائل فون اور نقد ی اوردیگر سامان لوٹ کر فرارہوگئے

    اطلاع ملنے پرتھانہ تنگوانی پولیس کی فرضی کارروائی ،عملی طورپر کوئی پیشرفت سامنے نہ آسکی، تنگوانی گردونواح میں بدامنی میں اضافہ برقرارہے

    آئے روز شہریوں سے ڈاکو موٹرسائیکل ،موبائل فون ، نقدرقم لوٹ کرفرار ہوجاتے ہیں ۔ بدامنی اور ڈکیتی کے خلاف متاثرین کا سوئی بلوچستان کندھ کوٹ روڈ پر دھرناجاری ہے

    دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے ،متاثرین کا آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • گولڈ میڈ لسٹ انجینئر اتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار

    گولڈ میڈ لسٹ انجینئر اتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار

    شہر قائد کراچی، گولڈ میڈ لسٹ انجینئر اتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار ہو گیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق قتل کیس کے ملزم ظاہر کو گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے لئے جیل سے لایا گیا تھا، 4 بج کر 10 منٹ پر ملزم کو کورٹ سے سٹی کورٹ لاک اپ کی طرف جاتے دیکھا گیا تھا تاہم سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہو گیا، عدالت سے جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی گنتی مکمل تھی قیدی مکمل تھے تاہم جیل پہنچ کی گنتی کی گئی تو ایک قیدی کم تھا اور ملزم ظاہر فرار ہو چکا تھا،ملزم ظاہر کے فرار ہونے کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے

    واضح رہے کہ گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقامعین کو کراچی میں چند روز قبل موٹر سائیکل چھیننے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ملزم ظاہر کو پولیس نے کوئٹہ سے گرفتار کیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم ظاہر اور دیگر ملزمان گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہیں جو بلوچستان لے جاکر فروخت کی جاتی تھیں۔ ملزمان تربیت یافتہ ہیں جو اتقا کے قتل کے بعد بلوچستان فرار ہوگئے تھے .

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

  • ڈیرہ غازیخان:تھانہ گدائی کے علاقہ میں رشتہ کے تنازعہ پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

    ڈیرہ غازیخان:تھانہ گدائی کے علاقہ میں رشتہ کے تنازعہ پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)تھانہ گدائی کے علاقہ میں رشتہ کے تنازعہ پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق علاقہ تھانہ گدائی پتی تونمی کھوسہ تومیوال میں میں رشتہ کے تنازعہ پر دو فریقین میں لڑائی کےمعاملہ کا ڈی پی او سید علی نے نوٹس لے لیا۔

    ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد خان،اے ایس پی سٹی سرکل نے موقع پر وزٹ کیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ کھوسہ تومیوال خاندان کے درمیان رشتہ کے تنازعہ پر آپس میں لڑائی ہوئی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    اطلاع ملتے ہیں تھانہ گدائی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ جانبحق ہونے والے شخص کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    ڈی پی او سید علی کی ہدایت پر تھانہ گدائی پولیس نے قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے،وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    ایس ایچ او کاکہنا ہے کہ شرپسند عناصروں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک

    تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )تھانہ جمال کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک

    تنگوانی کے قریب تھانہ جمال کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ ہوا ہے اس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو صلادین ولد جتوئی نندوانی کو کو پولیس نے مارنے کا دعوی کیا ہے

    پولیس نے مدد کیلئے سندھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا ہے

  • نصراللہ گڈانی قتل کیس,سیکنڈ سول جج کی چھٹی ، سماعت کل کے لیے ملتوی

    نصراللہ گڈانی قتل کیس,سیکنڈ سول جج کی چھٹی ، سماعت کل کے لیے ملتوی

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری)نصراللہ گڈانی قتل کیس,سیکنڈ سول جج کی چھٹی ، سماعت کل کے لیے ملتوی،عدالت کی ہدایت کے باوجود پولیس مقدمے کے گواہوں اور ورثاء کو تحفظ فراہم نہیں کر رہی ۔ وکیل

    تفصیل کے مطابق نصراللہ گڈانی قتل کیس کی سماعت کرنےوالےسیکنڈ سول جج چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت کل کے لیے ملتوی کردی گئی،نصراللہ گڈانی قتل کیس 164 کی سماعت سیکنڈ سول جج کی عدالت میں ہونی تھی جو آج نہ ہوسکی،

    نصراللہ گڈانی قتل کیس کے وکیل صلاح الدین پنہور کاکہنا تھا کہ سیکنڈ سول جج چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی،سیکشن 164 کی سماعت کل دوبارہ سیکنڈ سول جج کی عدالت میں کی جائی گی،

    وکیل صلاح الدین پنہور کاکہنا تھا کہ نصراللہ گڈانی کے ورثاء کو سیکورٹی تھریٹ ہیں انہیں کیس سے دستبردار ہونے کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے،عدالت کی ہدایت کے باوجود پولیس مقدمے کے گواہوں اور ورثاء کو تحفظ فراہم نہیں کر رہی .

    وکیل صلاح الدین پنہور کاکہنا تھا کہ پولیس نےتحفظ دینے کے بجائے گذشتہ روز نصراللہ گڈانی کے گاؤں پر چڑہائی کردی.

    یاد رہے کہ میرپور ماتھیلو سے تعلق رکھنے والے صحافی نصراللہ گڈانی پر 21 مئی کو فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

  • گوجرہ: پی ٹی آئی رہنما کا گن مین خاتون سمیت دو افراد کی فائرنگ سے قتل

    گوجرہ: پی ٹی آئی رہنما کا گن مین خاتون سمیت دو افراد کی فائرنگ سے قتل

    گوجرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) خاتون سمیت دو افرادنے”دن دیہاڑے“فائرنگ کر کے پی ٹی آئی رہنماچوہدری حسام علی وڑائچ کے گن مین کو قتل کردیا۔ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔

    تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری حسام علی وڑائچ کا گن مین محمد مدثرسکنہ چک نمبر363ج ب باہمنی والا موٹر سائیکل پر نمبر304ٹی ایس ایم پر سوار ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب کچاگوجرہ کی جانب جا رہاتھاکہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار خاتون سمیت دونامعلوم افراد آئے اور اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اورموقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا۔

    ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔مقتول مدثر سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری امجد علی وڑائچ مرحوم کا بھی گن مین رہا۔

    اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی اورایس ایچ او سٹی موقع پر پہنچے اور اس کی نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی اور نعش کاپوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

    سٹی پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • گو جرہ: گھریلوحالات سے تنگ شخص نے گلے پر چھری پھیر لی،حالت نازک

    گو جرہ: گھریلوحالات سے تنگ شخص نے گلے پر چھری پھیر لی،حالت نازک

    گو جرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) گھریلوحالات سے تنگ شخص نے گلے پر چھری پھیر لی،حالت نازک

    گوجرہ میں گھریلوحالات سے تنگ شخص نے گلے پر چھری پھیر لی،نازک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔

    معلوم ہواہے کہ محلہ فرید ٹاؤن گوجرہ کے 35سالہ محمد ریاض نے گھریلوحالات سے تنگ آکر اپنے شہ رگ پر چھری پھیرلی،جس سے اس کی حالت غیرہوگئی جسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ لے جایا گیا، جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔جہاں پر اس کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔

    تھانہ سٹی پولیس نے قانونی کارروائی کا آغازکردیا ہے۔