Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سکھربیراج کا گیٹ گرگیا،بیراج پر ایمرجنسی نافذ،ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند

    سکھربیراج کا گیٹ گرگیا،بیراج پر ایمرجنسی نافذ،ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند

    گھوٹکی ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)سکھربیراج کا گیٹ گرگیا،ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ،ایمرجنسی نافذ

    سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 مرمتی کام کے دوران گرگیا۔محکمہ ایری گیشن کے مطابق بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 43 کے پلرز کو نقصان پہنچا ہے۔
    گیٹ گرنے کے بعد سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذ کرکے اسے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق بیراج کے گیٹ نمبر 47 سے پانی اوور ٹاپ ہوکر ڈاؤن اسٹریم میں جانے لگا ہے۔

    سکھر بیراج روڈ سیل کردیا گیا ہے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ آمد و رفت کے لیۓ متبادل راستہ اختیار کریں

    ذرائع کا بتانا ہے کہ سکھر بیراج پر گیٹوں کے مرمتی کام میں ناقص مٹیریل کی وجہ سے گیٹ نمبر 47 پانی کا پریشر برداشت نہ کر سکا اور دھماکے سے گر گیا اورسکھر بیراج کا گیٹ نمبر 43 بھی بینڈ ہوگیا ہے

    سکھر بیراج گیٹ نمبر 44 اور گیٹ نمبر 45، 46 کو بھی نقصان پہنچا ہے،سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور بیراج چھوٹی بڑی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

  • غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا

    غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا

    خانیوال (باغی ٹی وی )غیرت کے نام پر بدبخت بیٹے نے ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا،لرزہ خیز واقعہ کبیر والا کے علاقے موضع اوکانوالہ میں پیش آیا

    پولیس ذرائع کے مطابق جہاں ملزم نے اپنے ہی گھر کی خواتین کو قتل کر دیا ہے، ملزم عباس اپنی45 سالہ والدہ حسینہ بی بی، تین سگی بہنوں25 سالہ ثمینہ بی بی،20 سالہ آمنہ بی بی اور 18 سالہ حلیمہ بی بی کو قتل کر کے فرار ہو گیا ہے۔

    پولیس تھانہ صدر کبیر والا نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہےاور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.

  • سرگودھا:راہزنی اور چوری کے 13 مقدمات میں مطلوب گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

    سرگودھا:راہزنی اور چوری کے 13 مقدمات میں مطلوب گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ ) تھانہ سلانوالی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ راہزنی اور چوری کے 13 مقدمات میں مطلوب گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر گرفتار ملزمان میں قاسم ،علی اور ندیم شامل ۔ تھانہ سلانوالی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ ایس ایچ او تھانہ سلانوالی عرفان الحق مارتھ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ راہزنی اور چوری کے 13 مقدمات میں مطلوب گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 04 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ،برآمد ہونے والا مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے تین پسٹل30بور بھی برآمد ، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 12 لٹر شراب برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

    اس موقع پر ایس ایچ او عرفان الحق مارتھ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی جبکہ بہترین کارروائی پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی عرفان الحق مارتھ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

  • سیالکوٹ:سابق بنکار اعجاز رتو کا جوان سال بیٹا گزشتہ روز مالک حقیقی سے جا ملا

    سیالکوٹ:سابق بنکار اعجاز رتو کا جوان سال بیٹا گزشتہ روز مالک حقیقی سے جا ملا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر مدثر رتو ) شہر اقبال کے ممتاز سابق بنکار اعجاز رتو کا جوان سال بیٹا گزشتہ روز مالک حقیقی سے جا ملا۔

    جس کی تعزیت و فاتحہ خوانی کے لئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چوہدری فیصل اکرام (ایم پی اے) کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر مرحوم ڈاکٹر رستم کے والد سے ملاقات کی دعائے مغفرت کی اور موقع پر تمام سیاسی اور سماجی شخصیات بھی موجود تھی

    مرحوم کے والد محترم سابق بنکار اعجاز رتو کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا تو میرے وطن کاعظیم کا سپوت تھا جس نے سعودی عرب میں دوسروں کی مدد کرنے اور دین اسلام کی خدمت کرنے میں اپنی صلاحیتوں کی بنا پر ایک نمایاں مقام حاصل کیا تھا ۔

    اللہ تبارک وتعالی پر اس کے کامل ایمان اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی عقیدت کو الفاظ میں بیان کرنا میرے بس میں نہیں ، اعجاز رتو کا کہا کہ ہر کسی نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے لیکن امر اسی نے ہونا ہے جس نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنا ہے

    میرا بیٹا صوم و صلوٰۃ کا پابند بھی تھا اور انتہائی خوبصورت آواز میں ازان دیا کرتا تھا اسے خانہ کعبہ میں ازان دینے کی سعادت بھی حاصل ہوئی ۔

    وفد کے شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی و لواحقین کے صبر کے لئیے دعا کی اور ان کی ملک و قوم کے لئے ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔

  • لاہور میں غیر ملکی باشندے بھی منشیات بیچنے لگے

    لاہور میں غیر ملکی باشندے بھی منشیات بیچنے لگے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں غیر ملکی باشندے بھی منشیات فروخت کرنے لگے

    غیر ملکی باشندہ بھاری منشیات کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا،ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نائجیرین باشندہ منشیات فروش گرفتار کر لیا۔ملزم لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروخت کرتا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کے مطابق ملزم نائجیریا کا باشندہ ATASIE گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے،ملزم کے قبضہ سے مجموعی طور پر 03 کلو 30 گرام چرس برآمدہوئی ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او ملت پارک آصف فرید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی،اور کہا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    دوسری جانب ون ویلنگ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،سبزازار پولیس کی کارروائی،ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کے دوران ون ویلنگ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کی شناخت عمران’ عنصر اور طیب کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پستول و گولیاں برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

  • سیالکوٹ:خانیوال میں نرس,ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف پنجاب کے ہسپتالوں میں احتجاج

    سیالکوٹ:خانیوال میں نرس,ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف پنجاب کے ہسپتالوں میں احتجاج

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ )خانیوال میں نرس,ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں احتجاج

    تفصیل کے مطابق خانیوال میں نرس اقصی اور ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی طرح سیالکوٹ میں بھی احتجاج جاری ہے

    احتجاج کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ زیادتی بند کی جائے۔ نرس اقصی کو رہا کیا جائے اور سی ای او ہیلتھ خانیوال کو فی الفور معطل کیا جائے۔

    مزید ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز اس واقعے کی غیر جانبدار انکوائری عمل میں لائیں تا کہ ان واقعات میں ملوث انسان دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

    ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی عہدیداروں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے

  • گوجرخان :واپڈا اہلکار کو اغواء کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    گوجرخان :واپڈا اہلکار کو اغواء کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )واپڈا اہلکار کو اغواء کرکے تشدد اور ناروا سلوک کرنے والے 05ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان میں عرفان، شان قمر، عمران بنی، گلفام اور ارباب شامل ہیں

    ملزمان نے بجلی چوری کی اطلاع پر آنے والے واپڈا اہلکار کو اغواء کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا

    سی پی اوسید خالدہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا،ایس پی صدر کی سربراہی میں گوجر خان پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا

    ایس پی صدر کاکہناتھاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،

    سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،

  • تنگوانی:پولیس جوان غلام مصطفیٰ راجپرکی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

    تنگوانی:پولیس جوان غلام مصطفیٰ راجپرکی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ)شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پولیس جوان غلام مصطفیٰ راجپرکی نماز جنازہ ایس آر پی آر آر ایف ہیڈکوارٹر سکھر میں پورے سرکاری اعزاز سے اداکردی گئی۔سندھ پولیس کے بہادر سپوت کو سندھ پولیس کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔

    نماز جنازہ میں ڈی آئی جی پی سکھر، ایس ایس پی کشمور، ایس ایس پی سکھر، ایس ایس پی خیرپور، ایس ایس پی آر آر ایف اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران، میڈیا نمائندگان، مختلف مکتبہ فکر کے رہنماؤں، سول سوسائٹی عام شہریوں، شہید کے اہلخانہ سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران، جوانان اور رینجرز کے افسران و جوانان نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ کے بعد ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی ے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سندھ پولیس کے تمام افسر و جوان سماج دشمن عناصروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں،ہمیں اپنے شہداء پر ناز ہے،قیام امن کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ایس ایس پی کشمور سمیت تمام افسران و شرکاء نے شہید کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

    واضع رہے کہ بڈانی کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کیا تھا جس میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے ڈاکوؤں پولیس اہلکاروں کےہتھیار بھی لے گئے تھے

    شہید پولیس جوان غلام مصطفیٰ راجپر بھی تھانہ میانی ایٹ بڈانی کی حدود گنڈیر پکٹ میں مردانہ وار مقابلے کے دوران زخمی ہوئے تھے اور انہیں علاج معالجہ کے لیئے حرا ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا تھا جہاں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرمائی ہے۔

  • لودھراں میں صحافی قتل،24 گھنٹے میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

    لودھراں میں صحافی قتل،24 گھنٹے میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

    پاکستان میں ایک اور صحافی کو قتل کر دیا گیا

    واقعہ پنجاب کے شہر لودھراں میں پیش آیا، روز نامہ اوصاف کے لودھراں کے رپورٹر ظفر اقبال جوئیہ کو پل باغ شاہ دھنوٹ میں قتل کر دیا گیا،نامعلوم ملزمان نے صحافی ظفر اقبال جوئیہ پر گولیاں برسا دیں جس سے صحافی کی موت ہو گئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    لودھراں صحافی قتل کیس، سات ملزمان گرفتار، تھانہ صدر ڈیوٹی پر تعینات تھانیدار جعفر معطل
    تھانہ صدر کے علاقے میں مقامی صحافی کے قتل پر ڈی پی او نے سخت نوٹس لے لیا،صحافی قتل کیس میں ملوث 7 ملزمان گرفتار، تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ڈی پی او لودھراں کے مطابق تھانہ صدر ڈیوٹی پر تعینات تھانیدار جعفر کو بھی معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا,محکمہ پولیس میں فرض کی ادائیگی میں غفلت کوتاہی کی گنجائش موجود نہیں۔اے ایس آئی جعفر 15 کال پر انسدادی کاروائی عمل میں نہ لاکر سنگین جرم کا مرتکب ہوا۔ قتل کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ کیس کی تفتیش میرٹ پر ہوگی، متاثرین کو ہر صورت انصاف کی فراہمی ہوگی۔

    لاہو پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لودھراں میں سینئر صحافی ظفر اقبال جوئیہ کو قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ لودھراں میں روزنامہ اوصاف کے نمائندے اور سینئر صحافی ظفر اقبال جوئیہ کو تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے سرعام فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ، بلوچستان اور کے پی کے بعد اب پنجاب میں بھی صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے اور پاکستان بھر کے صحافی شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں، صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں حکومت ناکام نظر آتی ہے۔ انھوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر 24 گھنٹے میں شہید صحافی ظفر اقبال جوئیہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو صحافی برادری آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

    قبل ازیں خیبر پختونخواہ میں صحافی خلیل جبران کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھاواقعہ کا مقدمہ تھانہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا ہے.

    قبل ازیں سندھ میں صحافی نصر اللہ گڈانی کو قتل کر دیا گیا تھا

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

  • اے آئی کے ذریعے گاؤں کی 150 خواتین کی فحش تصاویر بنانیوالے گرفتار

    اے آئی کے ذریعے گاؤں کی 150 خواتین کی فحش تصاویر بنانیوالے گرفتار

    اپنے ہی گاؤں کی 150 خواتین کی اے آئی کے ذریعے فحش تصاویر بنانیوالے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

    واقعہ بھارت کا ہے، پولیس نے تین ملزمان سیبن، ایبن اور جسٹن کو اے آئی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے چرچ جانے والی خواتین سمیت 150 خواتین کی عریاں تصاویر بنانے پر کاسرگوڈ سے گرفتار کیا ہے،تینوں نے ملکر اے آئی مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ہی گاؤں کی خواتین کی عریاں تصاویر بنائیں، ملزمان کی شناخت سبن لوکوز (21)، ایبن ٹام جوزف (18) اور جسٹن جیکب (21) کے طور پر کی گئی ہے، کو مبینہ طور پر کاسرگوڈ کے چٹارکل پولیس اسٹیشن میں حراست میں لیا تاہم بعد میں تینوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان گزشتہ ڈیڑھ سال سے اس گھناؤنے فعل میں ملوث تھے۔ یہ تصاویر ایک نجی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تھیں جو صرف صارفین کے منتخب گروپ کے لیے قابل رسائی تھی۔ چترکا کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر نے بتایا، "ان کے خلاف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 67 (a) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔”

    ملزمان نے سوشل میڈیا سے اپنے گاؤں اور آس پاس کے علاقوں کی خواتین کی تصویریں چرائی اور انہیں بدلنے اور برہنہ تصاویر میں تبدیل کرنے کے لیے اے آئی سافٹ ویئر کا استعمال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے اپنے ڈیجیٹل کیمرے کا استعمال ان خواتین کی تصاویر لینے کے لیے کیا جنہوں نے اپنی تصویریں آن لائن پوسٹ نہیں کیں۔ مجرموں نے ان کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے والی کم از کم چالیس طالبات کی تصاویر بھی پوسٹ کی تھیں۔ وہ اُن لوگوں کے پیچھے بھی گئے جو اتوار کو عبادت کے لیے چرچ جاتے تھے۔ملزمان کی غیر قانونی حرکتوں کا انکشاف 11 جون کو ہوا جب سبین اپنے دوست کے گھر گیا ،اس دوران دوست کو اپنے رشتہ دار کی تصویر نظر آئی اور اس نے دیکھا کہ اس ڈیوائس میں ان خواتین کی متعدد واضح تصاویر شامل ہیں جنہیں وہ جانتا تھا۔ پنچایت ممبر اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے رہنما نے کہا، "دوست نے اپنے فون پر کچھ تصاویر کاپی کیں اور اپنے رشتہ داروں اور مجھ سے رابطہ کیا۔”

    اس نے دعویٰ کیا کہ سبن اور ایبن نے تصویریں بنائیں اور انہیں جسٹن کو بھیج دیا۔ اس نے انکشاف کیا، "ہمیں ان کے اسکول کے تقریباً 40 لڑکیوں کی تصاویر ملی ہیں۔ انہوں نے ان خواتین کی تصاویر بھی بنائیں جب وہ اتوار کو چرچ آتی تھیں، اور گڈ فرائیڈے پر جلوس کے لیے یہاں پہاڑی پر چڑھتی تھیں۔ سی پی ایم لیڈر نے مزید کہا، ”اتوار (16 جون) کو، ہم نے اس معاملے پر بات کرنے کے لیے ایک بیداری میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اجلاس میں کم از کم 210 افراد نے شرکت کی۔

    چھوٹی بستی خبروں کے نتیجے میں بے چینی محسوس کر رہی ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نے یقین دلایا، "ہم شکایت کنندہ کی رازداری کی حفاظت کریں گے اور معاملے کی تحقیقات کریں گے۔” چار لوگوں نے پہلے ہی حکام سے شکایت کر دیے جانے کے بعد پولیس مزید لوگوں کے سامنے آنے کی توقع کر رہی ہے۔ سائبر پولیس نے فرانزک تجزیہ کے لیے مجرموں کے موبائل فون حاصل کر لیے ہیں۔

    پولیس میں شکایت درج کرانے والے پنچایت ممبر کے مطابق ایبن نے اس سال 12ویں جماعت پاس نہیں کی۔ دوسری طرف سبن اور جسٹن نجی بسوں کی صفائی کرکے اپنا پیسہ کماتے ہیں۔ انہیں سات سال تک قید اور روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ جرم ثابت ہونے پر 10 لاکھ جرمانہ بھی ہو سکتا ہے.

    پاکستان میں پہلا "ماں کے دودھ کا ڈونر بینک”،علماء کرام نے کی مخالفت

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

    گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل،ملزم گرفتار،بکری اورکتے بھی بنے نشانہ