باغی ٹی وی :ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلو چ نے ایٹاٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے 28امیدواروں کی پی ایس ٹی تعیناتی کے آڈرجاری کردیے ہیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلوچ کونئے پی ایس ٹیچر اساتذہ بھرتی کرنے پر عوامی سیاسی سماجی تعلیمی حلقوں کی جانب سے خراج تحسین پیش، بھرتی ہونے والے تمام نئے اساتذہ علم وتدریس کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایٹاکے تحت پی ایس ٹی اساتذہ کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ وانٹرویو کاانعقادکیاگیاتھا جس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈگری ہولڈرزامیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ ایٹاٹیسٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلو چ نے پی ایس ٹی اساتذہ بھرتی کے آرڈرجاری کر دیے ہیں۔ایٹاٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلو چ نے بطورپی ایس ٹی مختلف علاقوں میں تعیناتی کے آڈرجاری کردیے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلو چ کے آڈرکے مطابق28خوش قسمت پی ایس ٹی اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لا ئی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈیرہ کے عوامی سیاسی سماجی تعلیمی حلقوں نے میرٹ کی بنیاد پر پی ایس ٹی اساتذہ کی تعیناتی پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلوچ کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ تعلیم کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کریں گے اوران کی علم وتدریس کے شعبے میں اپنی شناخت پیداکریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نئے بھرتی ہونے والے پی ایس ٹی اساتذہ طلباء کی پڑھائی پر دھیان دیں گے اوراپنے فرائض احسن اندازمیں نبھائیں گے اورطلباء کے مستقبل کو تابناک بنائیں گے۔
دوسری طرف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ،ڈپٹی ڈی ای او عاصم سعید،عصمت اللہ،زبیر اور تمام کمیٹی ممبران کونئے پی ایس ٹی اساتذہ بھرتی کے آرڈر جاری کرنے پر اپٹا ڈیرہ اسماعیل خان کی مکمل ٹیم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں شب و روز محنت کی اور پرائمری اساتذہ کے آرڈر جاری کیے اس کے علاوہ تمام تعینات ہونے والے نئے پرائمری اساتذہ کرام کو اپٹا کی مکمل ٹیم کی طرف سے بہت بہت مبارکباداوراللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ آپ کو فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔محمد فاروق ضلعی صدر اپٹا ڈیرہ اسماعیل خان،کامران اقبال نائب صدر اپٹا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ،ڈپٹی ڈی ای او عاصم سعید،عصمت اللہ،زبیر اور تمام کمیٹی ممبران کونئے پی ایس ٹی اساتذہ بھرتی کے آرڈر جاری کرنے پر اپٹا ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدرمحمد فاروق،کامران اقبال نائب صدر اپٹا نے اپنی مکمل ٹیم کی طرف سے خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلوچ کو میرٹ کی بنیاد پر پی ایس ٹی ٹیچر بھرتی کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے تمام تعینات ہونے والے نئے پرائمری اساتذہ کرام کو اپٹا کی مکمل ٹیم کی طرف سے مبارکباددی اور امیدکی کہ نئے بھرتی ہونے والے پی ایس ٹی اساتذہ فرائض منصبی احسن طریقے سے اداکریں گے۔
Category: تعلیم
-

ڈیرہ اسماعیل خان – ایٹاٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے 28 امیدواروں کی پی ایس ٹی تعیناتی کے آڈرجاری
-

اے ٹی آر77 طیارے کی شمولیت، دفاع کی صلاحیت بڑھے گی،جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت، دفاع کی صلاحیت بڑھے گی ،جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
کراچی میں اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت اور اے ٹی آر 79 طیارے کو رول آوٹ کرنے کی تقریب ہوئی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے، دونوں طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ہیں،جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کے بیڑے میں آپریشنل صلاحیت بڑھے گیجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ بحرہند میں ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ کا ہونا ضروری ہے ،پاکستان کے لیے ایک مضبوط میری ٹائم دفاع اہمیت رکھتا ہے ،جدید طیاروں کی شمولیت سے بحریہ کی سمندری حدود کی حفاظت و دفاع کی صلاحیت بڑھے گی
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
قبل ازیں رسالپور اصغر خان اکیڈمی میں پاک فضائیہ کی 146ویں گریجویشن تقریب ہوئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا مہمان خصوصی تھے ، رسالپور میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ گریجویٹس کی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ہورہا ہے، آپ کو ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی اور رجحانات سے ہم آہنگ ہونا ہوگا، سعودی عرب کیساتھ پاکستان کے تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، مشکلات سے نمٹنے کے لیے ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہو گا، جدید ٹیکنالوجی دور حاضر کی ضرورت ہے ، پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے اور عالمی امن کے لیے پاکستان نے بڑی قربانیاں بھی دیں لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے افواج پاکستان ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جس میں پاک فضائیہ نےہمیشہ قوم کی امیدوں کو پورا کیا ہے
-

نہم کے نتائج انتہائی مایوس کن،پاس طلبا کم، فیل ہوئے زیادہ
بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان نہم سالانہ کے نتائج کا اعلان کردیا
بورڈ کے مطابق نہم کے سالانہ امتحان میں ایک لاکھ 22ہزار 309 امیدواران نے داخلہ بھجوایا ،نہم کے سالانہ امتحان میں ایک لاکھ 2ہزار 965 امیدواروں نے حصہ لیا نہم کے سالانہ امتحان میں 55ہزار 954طلبا اور 60 ہزار 411 طالبات شامل رہیں، ریگولر امیدواران کی تعداد ایک لاکھ 90ہزار 66 اورپرائیویٹ کی 11ہزار 299 تھی،نہم کے سالانہ امتحان میں 54ہزار 882 امیدواران کامیاب،65 ہزار468 فیل ہوئے ، نہم کے سالانہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 45.6 فیصد رہا، طالبات کی شرح کامیابی54.32 فیصدم طلباکی شرح کامیابی36.81 فیصد رہیں
علاوہ ازیں لاہور بورڈ نے جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا ،بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ نہم کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 43.27 رہا،،نہم کے سالانہ امتحان میں2لاکھ 66ہزار71امیدواروں نے شرکت کی
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں جماعت کےنتائج کا اعلان کر دیا- کنٹرولر بورڈ کے مطابق نویں جماعت کا رزلٹ آن لائن کر دیا گیا – چیئرمین بورڈ لیاقت علی چھٹہ نے کمپیوٹر پر کلک کر کے باقاعدہ رزلٹ آن لائن کیا نویں جماعت کے نتائج میں کامیابی کے تناسب سے ضلع مظفر گڑھ پہلے نمبر پر رہا- ضلع مظفر گڑھ میں کامیابی کا تناسب 56.61 فیصد رہا ھے- ضلع لیہ 46.99 فیصد کامیابی کے تناسب کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا ضلع ڈی جی خان 45.81 فیصد کامیابی کے تناسب سے تیسرے نمبر پر رہا ضلع راجن پور 41.79فیصد کامیابی کے تناسب کیساتھ چوتھے نمبر پر رہا
پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں
سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟
شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”543693″ /]
-

تلہ گنگ – سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کتابوں سے محروم ، تعلیمی سال ضائع ہونے کاخدشہ
تحصیل تلہ گنگ کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو درسی کتب تاحال نہ مل سکیں، بچوں کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا خدشہ
باغی ٹی : تلہ گنگ (نامہ نگار) محکمہ تعلیم پنجاب کی غفلت اور لاپرواہی کی انتہاء تحصیل تلہ گنگ کے سرکاری سکولوں کے بچوں کو تا حال درسی کتب نہ مل سکیں، درسی کتب کی تقسیم میں مار دھاڑ اور بندر بانٹ کا بھی انکشاف، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شعبہ تعلیم صرف بیانات کی حد تک تو نظر آتا ہے لیکن عملی طور پر حکومتوں کے ویژن میں شعبہ تعلیم نہیں ہے جس کی واضح مثال اس طرح ملتی ہے کہ تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے لیکن ابھی تک بچوں کو کتابیں فراہم نہ کی جاسکی، جبکہ یکساں نصاب تعلیم کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین پر دوہرا بوجھ پڑا ہے اور انہیں چار ماہ کے دوران دو دفعہ درسی کتب مارکیٹ سے خریدنا پڑی ہیں۔ سرکاری سکولوں میں بچوں کو کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ بکس بینک کے بار بار چکر لگا چکے ہیں لیکن وہاں موجود عملہ مٹھی گرم نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کتابیں فراہم نہیں کر رہا اور مٹھی گرم ہونے پر عملہ فوری طور پر کتابیں مہیا کر رہا ہے، تاہم ہر دو معاملات میں بچوں کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، والدین نے وزیرِ تعلیم پنجاب اور ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر ذیشان حنیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس امر کا فوری طور پر نوٹس لے کر بچوں کو درسی کتب کی فراہمی یقینی بنائیں۔ -

وزارت چلی گئی، اقتدار کا نشہ نہ اترا، علی امین گنڈا پورکی وائس چانسلر کو دھمکی
وزارت چلی گئی، اقتدار کا نشہ نہ اترا، علی امین گنڈا پور قوم کے معماروں کو دھمکانے لگے۔
پی ٹی آئی کے رہنما علی امین کی جانب سے واٹس ایپ پر گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیا کہ مستعفی ہوجاؤ، ورنہ زبردستی نکال دیں گے۔سابق وفاقی وزیر تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو مبینہ دھمکی دی ہے ،وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے گورنر خیبرپختونخوامشتاق غنی کو خط لکھ دیا اور کہا کہ علی امین مجھے پر استعفی دینے کے لیے دباو ڈال رہے ہیں،سابق وفاقی وزیر علی امین نے واٹس ایپ میسج پر دھمکیاں دیں،علی امین احتجاج کرنے والے طلبہ کو میرے خلاف سپورٹ کررہے ہیں مجھے اور میری فیملی کو خطرہ ہے ، مجھے کیا کرنا چاہیے

علی امین گنڈا پور کا ایک آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ وی سی یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ زیادتی کررہا ہے،گومل یونیورسٹی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ،میں اپنی قوم اور نوجوانوں کی جنگ لڑرہاہوں اس وی سی کو یونیورسٹی سے نکال کر دم لوں گا ،مین اعلان جنگ کر چکاہوں،جس کو لیٹر لکھنا ہے لکھیں ،میں کسی سے نہیں ڈرتا، میں وی سی کو نکال کر دم لوں گا
گومل یونیورسٹی میں طلبہ کا ایک ہفتے سے وی سی کے خلاف دھرنا جاری ہے طلبہ کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے مقدمات بھی درج کیے گئے
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھی،
شہباز گل کے ہسپتال میں شب و روز کیسے گزر رہے ہیں خصوصی تصاویر و ویڈیو باغی ٹی کو موصول
-

خواتین کو جائیداد کے حق سے محروم رکھنے کی سزا 10سال قید ہے،نبیلہ خان
صوبائی خاتون محتسب نبیلہ خان نے کہا ہے کہ جائیداد میں قانونی حصہ خواتین کا بنیادی حق ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے خواتین کوجائیداد میں حصہ دلانے اورحق ملکیت کے تحفظ کیلئے پنجاب انفورسمنٹ آف وومن پراپرٹی رائٹ ایکٹ2021ء کا نفاذ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو جائیدادکے قانونی حق سے محروم رکھنا ایک سنگین جرم ہے جس کی سزا 10سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریعت اور مروجہ قانون کے تحت خواتین وراثت میں حصہ دار ہیں بدقسمتی سے خواتین کو ان کا حصہ تو دے دیا جاتا ہے لیکن قبضہ نہیں دیا جاتا اورانکے حقوق کو پامال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا خواتین کو جائیداد میں حصے سے محروم رکھنے کے سماجی رجحان کی مکمل حوصلہ شکنی کرنی چاہیے کیونکہ اسلام تفریق نہیں کرتا۔
انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں پنجاب انفورسمنٹ آف وومن پراپرٹی رائٹ ایکٹ2021ء کے تحت ساہیوال، اوکاڑہ اور چیچہ وطنی کے پراپرٹی سے متعلق کیسز کے سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ خاتون محتسب کو اپنے فیصلے نافذ کروانے کا اختیار حاصل ہے اور پولیس، ریونیو اور دیگر متعلقہ محکمے محتسب کے احکامات کی تعمیل میں مدد کرنے کے پابند ہیں تاکہ خواتین کے ملکیت کے حق کا تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو وراثت اور دیگر حقوق کو یقینی بنانے اور معاشرے کو ان کے جائز حقوق دینے کیلئے راضی کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ساہیوال میں ڈویژنل محتسب آفس کو دو، تین ہفتوں تک فعال کر دیا جائے گا تاکہ خواتین کو درپیش پراپرٹی کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کیا جا سکے
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری
عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی
انہوں نے بتایا کہ اوکاڑہ، ساہیوال اور چیچہ وطنی سے 80سے زائد پراپرٹی کے کیسزکی سماعت کی گئی اور تیس سے زائد کیسز پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے کیس جن میں مدعہ الہیان پیش نہیں ہوئے ان کے ورانٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ثناء خان عتیق کنسلٹنٹ اور سٹاف آفیسر حافظ فاروق انوراس موقع پر موجود تھے
-

خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم ختم،ہدف پورا نہ ہو سکا
خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔
باغی ٹی وی : محکمہ تعلیم کے مطابق سرکاری اسکولوں میں داخلے کا ہدف 10لاکھ تھا، خیبر پختونخوا کے سرکاری ا سکولوں میں 6 لاکھ 76 ہزار سے زائد بچوں کے داخلے ہو چکے ہیں-
محکمہ تعلیم کے مطابق سرکاری ا سکولوں میں مقررہ ہدف سے3 لاکھ سے زائد بچے کم داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ اسکولوں میں 94 ہزار نئے بچے آئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کےاسکولوں میں 73 ہزارسے زائد طلبا داخل ہوئے،جن میں 44 ہزار طلبا اور705 طالبات شامل ہیں،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ نئے طلبہ پشاور اور سوات میں اسکولوں میں داخل ہوئے۔
دوسری جانب منشیات کی لعنت سے نجات حاصل کرنے والے 1200 افراد کو ان کے عزیز و اقارب کے حوالے کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی صوبہ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ والدین کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کے معمولات پہ نگاہ رکھیں۔
تقریب میں کمشنر پشاور، ڈی سی پشاور اور پولیس افسران سمیت تاجر برادری کی نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے 380 افراد کو ملازمتیں دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے کا بارڈر دور دور تک پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے منشیات کی روک تھام میں مشکلات و دشواریاں پیش آتی ہیں نشے سے پاک پشاور ہمارا عزم اور ذمہ داری ہے۔
-

دریائےسندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ،وزیر خارجہ بلاول کی سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات کی اپیل
رحیم یارخان :دریائےسندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے 100 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے-
باغی ٹی وی : ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت 7 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے مطابق سیلاب کے باعث 100 سے زائد دیہات اور فصلیں زیرآب آگئیں جبکہ کئی مکانات گر گئے، سیلابی صورتحال کے باعث حفاظتی بندوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔
دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کاسیلاب،الرٹ جاری
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے مزید دیہات متاثر ہوسکتے ہیں اس لیے بستیاں اور دیہات خالی کرانے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس کے بعد دریا سے منسلک اضلاع کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ، چشمہ، گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہے، دریائے سندھ سے منسلک تمام اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ادھر وزیر خا رجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 1500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔
🇵🇰 is devastated by floods, 1,500+ people killed, 33 million affected, 4 provinces Pakhtunkhwa, south Punjab, Balochistan & Sindh. People have lost everything. Every Pakistani should be doing all they can to help their fellow citizens. 1/5 🧵
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 29, 2022
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثرہوئے ہیں،چاروں صوبوں میں سیلاب لوگوں کا سب کچھ بہا کرلے گیا-انہوں نے اپیل کی کہ ہر پاکستانی کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کرنے چا ہییں۔
ملک ریاض نے سیلاب ذدگان کی بحالی کیلئے غیر مشروط تعاون کی پیشکش کر دی
Ex PM @ImranKhanPTI chose this moment to exploit his govts in KP & Punjab to sabotage our National economic interests! This is a betrayal of our country & our people. First he entered into deal with the IMF, then he almost pushed the country to default to save his PMship 2/5
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 29, 2022
انہوں نےکہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نےہمارے قومی اقتصادی مفادات کو سبوتاژ کرنےکےلیے کے پی اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کا استحصال کرنے کے لیے اس لمحے کا انتخاب کیا! یہ ہمارے ملک اور ہمارےعوام کے ساتھ غداری ہےپہلے اس نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا، پھر اس نے اپنی وزیراعظم شپ بچانے کے لیے ملک کو تقریباً ڈیفالٹ کی طرف دھکیل دیا۔Now he tries to sabotage IMF economic bailout of the mess he created! KP finance minister says as a ‘blackmailing tactic’. his Punjab finance minister said this would ‘damage the state’. These instructions passed on by the one who left us on the verge of default. 3/5
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 29, 2022
شوکت ترین اور دیگر وزرا کی آڈیو کال پر بلاول نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ آئی ایم ایف کے معاشی مدد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے جو اس نے پیدا کیا ہے! کے پی کے وزیر خزانہ ’بلیک میلنگ ہتھکنڈے‘ کے طور پر کہتے ہیں۔ ان کے پنجاب کے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے ریاست کو نقصان پہنچے گا۔ یہ ہدایات اس کی طرف سے دی گئیں جس نے ہمیں تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا۔جاپان کا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان
Imran’s been caught corruptly abusing charity donations for his personal & political purposes. exposed in foreign funding case. to avoid getting caught he’s been on a relentless campaign against every institution. That he would sink so low now, was beyond even my expectations.4/5
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 29, 2022
وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے خیراتی عطیات کا غلط استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں بے نقاب ہونے سے بچنے کے لیے وہ ہر ادارے کے خلاف مسلسل مہم چلا رہا ہے۔ کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ اب اتنا نیچے گر جائے گا-For us, it will always be; #PakistanKhappay. Forever and always. 5/5
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 29, 2022
-

ملتان کی یونیورسٹی میں بھارتی ترنگا لہرائے جانے پر ترجمان کا ردعمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کی یونیورسٹی میں بھارتی ترنگا لہرائے جانے پر ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے
ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے,ایونٹ 3 ہفتے قبل یونائیٹڈ نیشن کی طرز پر منعقد کروایا گیا ایونٹ کے دوران مختلف سرکاری و نجی میڈیکل اداروں نے اپنے خاکے پیش کئے شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کی ٹیم کی جانب سے بھارتی ثقافت کا خاکہ پیش کیا گیا,بھارتی ثقافت کے حوالے سے بھی چند کرداروں کو چند منٹ کے دوران پیش کیا گیا ,خاکے سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ کو لاعلم رکھا گیا,
ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ویڈیو سامنے آنے کے فوری بعد تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے ,تحقیقاتی کمیٹی 48 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کریگی ,کمیٹی آرگنائزر سمیت دیگر متعلقہ افراد سے مکمل چھان بین کرے گی,
باغی ٹی وی کو ملنے والی معلومات کے مطابق تقریبا ایک ماہ قبل کالج میں زیر تعلیم مختلف ممالک کے طلبہ و طالبات کی مشترکہ تقریب میں ان طلبہ نے اپنے اپنے ممالکے کے جھنڈے لہرائے جس میں بھارتی بھی شامل تھے
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
-

میٹرک کے پیپرز لیک کرنے کا الزام ،11 افراد گرفتار
پشاور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ایبٹ آباد نے کاروائی کر کے میٹرک کے 22 پیپرز لیک کرنے کےالزام میں 11 افراد کو گرفتارکر لیا ہے۔
باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ہیڈ ٹیچر، پرائیویٹ اسکول ٹیچر، طالب علم، کالج اسٹاف شامل ہیں، ملزمان نے پرچوں کے اسکرین شاٹس حاصل کیے، واٹس ایپ کے ذریعے پیپرز کو لیک کیا گیا۔
چینی کمپنی نیوگوادرانٹر نیشنل ایئرپورٹ کوجدید ترین مواصلاتی نظام فراہم کرے گی
ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بارشوں کے پیش نظر انٹر بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں کے پرچےاور عملی امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں، تمام ملتوی شدہ پرچے 23 اگست 2022 کو انہیں مراکز میں لیے جائیں گے۔
عملی امتحانات ری شیڈول کرنے کے لئے کالجز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
شہباز گل نے ہمارے چینل پر اتنی بڑی بات کہی مجھے ایک روز بعد پتا چلا ،سلمان اقبال