Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جلدی عید کرنے کا پریشر کس کا تھا؟ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اصل کہانی خود ہی بتا دی

    جلدی عید کرنے کا پریشر کس کا تھا؟ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اصل کہانی خود ہی بتا دی

    سینئر اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان نے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے ساتھ خصوصی انٹرویو کیا جس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے اصل کہانی خود ہی بتا دی

    سینئر اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان نےکہا کہ مولانا عبد الخبیر آزاد کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین ہونا تو اعزاز کی بات ہے مگر اس سے زیادہ اعزاز کی بات ان کیلئے بادشاہی مسجد کا خطیب ہونا ہے اور وہ منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بیٹھتے ہیں اور یہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور اتنے بڑے خطیب کی بات سننا بھی بنتی ہے

    سینئر اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان نے مولانا عبدالخبیر آزاد سے سوال کیا آپ پر اس دن بہت پریشر تھا جس کے نتیجے میں آپ نے یہ اعلان کیا تو اس دن اصل ہوا کیا تھا ؟ جس پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اصل کہانی خود بتاتے ہوئے کہا کہ ان پر کسی قسم کا کوئی پریشر نہیں تھا انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے فرائض کو پوری ذمہ داری سے ادا کیا

    انہوں نے مزید کہا کہ انہیں چمن سے پسنی سے مکران سے زونل کمیٹی پشاور کی جانب سے شہادتیں موصول ہوئیں ان سے رابطہ کرنے پر دور دراز سے آئے لوگ شہادتیں دینے آئے شیخ الحدیث مولانا احسان الحق نے ہمیں بتایا کہ 38 شہادتیں ہمیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 32 کو زونل کمیٹی نے پاس کیا اس کو سامنے رکھ کر ہم نے فیصلہ بنایا دیر ہونے کی وجہ ان مضافاتی علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتیں تھیں پھر چمن میں ہمارا رابطہ مولانا یوسف سے رابطہ سے ہوا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس کثیر تعداد علماء کی بیٹھی ہے اور ہمیں بارہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور ہم نے ان کی جانچ پڑتال کی ہے ان لوگوں نے چاند دیکھا ہے اور اس بات کا ہم نے ان سے خلف لیا ہے اور پھر اسی طرح ڈپٹی کمشنر گوادر نے ہم سے رابطہ کیا کہ ہمارے پاس مفتی فقیر محمد ہیں انہوں نے اپنے ساتھ لوگوں کے ساتھ چاند کو دیکھا ہے تو میں یہ بات قوم کےسامنے یہ بات رکھنا چاہتا ہوں کہ ہم نے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے فرمان پر چلنا ہے کہ روزہ رکھو تو چاند کو دیکھو اور چاند کو دیکھو تو روزہ رکھنا بند کر دو ہمیں جب یہ شہادتیں موصول ہوئیں اور ہم نے یہ فیصلہ کیا اس پر کچھ تاخیر ضرور ہوئی ہمارے پاس ویڈیو کلپس موجود ہیں

    جس پر ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ان شہادتوں کی روشنی میں جو ملک پاکستان سے ہمیں موصول ہوئیں ہم نے عید کرنے کا اعلان کیا اور الحمداللہ پورے ملک میں ایک ہی دن عید منائی گئی جس پر میں مطمئن ہوں اور ایک ہی دن ہم نے روزہ رکھا اور وحدت اور اتحاد کا ثبوت کیا اور شرعی اصولوں پر عمل کیا اور ان تمام لوگوں کے دستخط اس فیصلہ پر موجود ہیں جو باہر آکر اختلاف پیدا کر رہے ہیں
    اور اگلے دن چاند کی عمر بھی دو روز تھی یہ بات پوری قوم نے دیکھی اس بات کی تائید ہو گئی

    آپ خلف اٹھا کر اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ آپ کو وزیر اعظم نے مجبور نہیں کیا کہ ایک دن عید پہلے کریں کیونکہ جمعہ کے دو خطبے حکومت پر بھاری پڑتے ہیں جس پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں مجبور کیا میں مبر و محراب کا وارث ہوں میرے والد سے بھی لوگ واقف ہیں میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کروں گا ، پچاس سال لگے ہیں ہمیں اتحاد امت پر لگے ہیں اور میں اسی طرح بین المذاھب کی ہم آہنگی ، بین المسالک کے مشن کو لے کر چلوں گا

    اس پر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ مولانا طاہر اشرفی کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہئے کہ انہوں نے کھل کر علماء کے فیصلے کی حمایت کی جس پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے مولانا طاہر اشرفی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ساتھ مذہبی امور کی وزارت کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے علماء کے فیصلے کی حمایت کی

  • اسرائیلی مظالم کیخلاف پاکستان،عراق،برطانیہ،اسپین،جرمنی             ،برسلزاورفرانس سمیت دیگردنیامیں احتجاجی مظاہرے

    اسرائیلی مظالم کیخلاف پاکستان،عراق،برطانیہ،اسپین،جرمنی ،برسلزاورفرانس سمیت دیگردنیامیں احتجاجی مظاہرے

    لندن :بریکنگ: اسرائیلی مظالم کیخلاف پاکستان برطانیہ، اسپین، جرمنی اورفرانس سمیت دیگردنیا میں احتجاجی،مذمتی مظاہرے،اطلاعات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پاکستان ،برطانیہ، اسپین، جرمنی، فرانس ، آسٹریلیا، قطر و دیگر ممالک میں مظاہرے کیےگئے۔

    کراچی میں مجلس وحدت المسلمین، ایم کیوایم اور جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی بمباری کا نوٹس لے، مسلم اُمّہ بھی فلسطینی عوام کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے، اسرائیلی حکومت نے رمضان اور عید کے مقدس ایام میں فلسطینیوں پر بدترین مظالم ڈھائے جس کی مثال نہیں ملتی۔

     

    لندن میں فلسطین کےحق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ فلسطینی پرچم تھامےمظاہرین Marble Arch پر جمع ہوئے اور اسرائیلی سفارتخانےکی جانب مارچ کیا۔لندن میں فلسطین کی حمایت میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے ،ان مظاہروں میں اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا

    ‏عراق کے دارالحکومت کے تحریر سکوائر میں فلسطین کی حمایت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور اسرائیلی حملے روکنے اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا

    یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں فلسطین کی حمایت میں بڑا مظاہرہ ہوا ،جس میں‌ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ، مبصرین کےمطابق برسلز میں فلسطین کی حمایت میں یہ سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام تمام حکومتوں سے بڑے ہیں، ہماری بات سنو، اسرائیل کی حمایت بند کرو

    اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی فلسطین کےحق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔اس طرح جرمن دارالحکومت برلن میں بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پرامن مظاہرہ کیاگیا۔اسرائیل کےغزہ پرحملوں کے خلاف فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں بھی مظاہرے ہوئے، مظاہرین پرمنتشرکرنے کے لیے پولیس نے آنسوگیس کا استعمال کیا۔

     

    ‏آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسین کی حمایت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ،مظاہروں میں اسرائیلی مظالم ختم کرنے اور فلسطینیوں کو ان کی الگ آزاد ریاست سمیت حقوق دینے کا مطالبہ کیا گیا

     

     

    خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 بچوں سمیت 140 فلسطینی جاں بحق ہوچکےہیں جبکہ غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں میں 9 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان فلسطینیوں کےلیےمیدان میں‌ آگیا:شاہ جی کاچینی               ،سوڈانی،مصری ہم منصب کیساتھ مسئلہ فلسطین پرتبادلہ خیال

    پاکستان فلسطینیوں کےلیےمیدان میں‌ آگیا:شاہ جی کاچینی ،سوڈانی،مصری ہم منصب کیساتھ مسئلہ فلسطین پرتبادلہ خیال

    اسلام آباد: پاکستان فلسطینیو ں کے لیے میدان میں‌ آگیا:شاہ محمود کا چینی، سوڈانی، مصری ہم منصب کیساتھ رابطہ، مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا چینی ، سوڈانی اور مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، رابطے کے دوران دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود نے چینی ہم منصب چینی ہم منصب کو فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے شدید خطرے کا باعث قرار دیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسجد اقصٰی میں عبادت میں مصروف نمازیوں پر حملہ اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل، اسرائیلی جارحیت کے سدباب اور نہتے فلسطینیوں کو بربریت سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو فوری کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو فلسطین کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عالمی برادری کے ساتھ جاری روابط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے چینی وزیر خارجہ کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں سے آگاہ کیا

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، پرامن، خودمختار اور مستحکم افغانستان کا حامی ہے۔ پاکستان، افغان قیادت میں افغانوں کو قبول جامع مذاکرات کے ذریعے، افغان مسئلے کے دیرپا حل کا متمنی ہے۔

    وزیر خارجہ نے ‏چین کے ایکسپلوریشن مشن کی مریخ پر کامیاب لینڈنگ پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چینی خلائی مشن کی مریخ پر لینڈنگ ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی تاریخی کامیابی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے چینی وزیرخارجہ کیساتھ کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ شاہ محمود نے پاکستان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے چین کی مسلسل معاونت اور ترجیحی بنیادوں پر ویکسین کی فراہمی پر چینی قیادت اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

    دوسری طرف سوڈان کی وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی نے وزیر خارجہ شاہ محمود کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اسرائیلی جارحیت اور فلسطین کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کی نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔

    وزیر خارجہ نے سوڈانی ہم منصب کو فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم رکوانے اور عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کیلئے عالمی فورمز پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

    مزید برآں وزیر خارجہ شاہ محمود کا مصری ہم منصب سمیع حسن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں فلسطین سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسجد اقصیٰ پر حملے اور ظالم اسرائیل کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    وزیر خارجہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ثالثی کی کاوشوں پر مصر کو سراہا اور اتوار کو ہونے والی او آئی سی میٹنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔مصری وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو ثالثی سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ خطے میں امن کیلئے کوششوں پر پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

  • دنیاکوسچ کیوں بتارہےہو:اسرائیل نےایسوسی ایٹ پریس،     الجزیرہ سمیت دیگرمیڈیاکےہیڈآفس پرحملہ :عمارت تباہ

    دنیاکوسچ کیوں بتارہےہو:اسرائیل نےایسوسی ایٹ پریس، الجزیرہ سمیت دیگرمیڈیاکےہیڈآفس پرحملہ :عمارت تباہ

    مقبوضہ بیت المقدس :دنیا کوسچ کیوں بتارہےہو:اسرائیل نےایسوسی ایٹ پریس ،الجزیرہ سمیت دیگرمیڈیا کے ہیڈآفس پرحملہ کردیا:عمارت تباہ ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کی پٹی میں ایسوسی ایٹڈ پریس کے دفتروں میں واقع ایک اونچی عمارت کو تباہ کردیا گیا ہے۔

     

    یہ فضائی حملہ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے لوگوں کو عمارت خالی کرنے کا حکم دینے کے ایک گھنٹہ بعد آیا تھا۔ عمارت کو کیوں نشانہ بنایا گیا اس کے بارے میں فوری طور پر کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ اس عمارت میں ایسوسی ایٹ پریس ، الجزیرہ اور متعدد دفاتر اور اپارٹمنٹ موجود ہیں۔

     

    https://twitter.com/LinahAlsaafin/status/1393540224697917442

    اے پی کے مطابق یہ حملہ ہفتہ کے روز غزہ کے شہر میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد ہوئی ہے ، اے پی کے مطابق ، بیشتر بچے تھے۔

     

    چونکہ اسرائیل اور حماس کے مابین تنازعہ بڑھتا ہی جارہا ہے ، فلسطین نے برسوں کے دوران اس کے کچھ بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔ اے پی کے مطابق ، سینکڑوں نوجوان اسرائیلی افواج کے خلاف لڑنے کے لیے میدان میں موجود ہیں‌

     

    دریں اثنا ، سعودی عرب نے دنیا کے سب سے بڑے مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ سے اتوار کے روز اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجتماع میں بیت المقدس کی مسجد اقصی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور اسرائیلی پولیس کے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

    اس تنظیم نے ہفتے کے روز کہا ، خاص طور پر مسجد اقصیٰ کے نواح میں ہونے والی تشدد کی کارروائیوں کے بارے میں ، فلسطین کے علاقے میں اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ، اسلامی جمہوریہ کے 57 رکنی تنظیم "وزراء کو اکٹھا کرنے” کے لئے یہ ریاست مجازی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گی۔

     

    اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر میں ایک مکان پر فضائی حملہ کرنے کے بعد جمعہ کے روز بڑی تعداد میں فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ مغربی کنارے میں تشدد اس وقت ہوا جب اسرائیل نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی پر ٹینک فائر اور فضائی حملوں کا ایک بھاری بیراج اتارا۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ممکنہ زمینی حملے سے قبل عسکریت پسندوں کی سرنگوں کے نیٹ ورک کو صاف کررہا ہے۔ اسرائیل اور غزہ میں اضافے کے نتیجے میں مغربی کنارے پر تشدد بدامنی کی ایک نئی لہر کا اشارہ ہے۔

    دریں اثنا ، اسرائیلی قصبوں پر مسلسل راکٹ حملوں کے دوران ، اسرائیلی فورسز نے توپ خانے فائر کیے اور غزہ کے ماتحت فلسطینی عسکریت پسندوں کے سرنگوں کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے کیے جس کو "میٹرو” کا نام دیا گیا۔

  • غزہ میں دھماکے:جنگ شدت اختیارکرگئی:ایف 16-ایف 35 اورڈرون کے ذریعے حملے:خطرے کے سائرن گونج اٹھے

    غزہ میں دھماکے:جنگ شدت اختیارکرگئی:ایف 16-ایف 35 اورڈرون کے ذریعے حملے:خطرے کے سائرن گونج اٹھے

    مقبوضہ بیت المقدس :غزہ میں دھماکے:جنگ شدت اختیارکرگئی:ایف 16-ایف 35 اورڈرون کے ذریعے حملے:خطرے کے سائرن گونج اٹھے،اطلاعات کے مطابق غزہ سے العربیہ/الحدث کے نامہ نگاروں نے اپنے مراسلوں میں بتایا ہے کہ ہفتے کے روز شدید اسرائیلی بمباری دوبارہ شروع ہونے کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف میں اہداف کو نشانہ بنایا۔

    نامہ نگاروں کے مطابق دوسری جانب غزہ سے بھی جوابی کارروائی کے طور پر وسطی اسرائیل کے مختلف شہروں سمیت تل ابیب کو دسیوں راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تل ابیب کے رہائشیوں کو زیر زمین محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    ادھر بن گوریان ہوائی اڈے کی سمت داغے جانے والے راکٹ کو اسرائیلی میزائل شکن آئرن ڈوم پروگرام نے فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا جس کے بعد راکٹ کے ٹکڑے تل ابیب کے قریبی قصبے رمات جان کے قریب کرنے سے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

    دوسری طرف اسرائیل کے لڑاکا ڈرونز نے خان یونس کی مغربی کالونی الامل کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مغربی اور شمالی غزہ میں مختلف اہداف پر یکے بعد دیگر کئی حملے کیے۔
    اسرائیلی ائر ڈیفنس نے صہیونی ریاست کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے غزہ سے بھیجے گئے بغیر پائیلٹ ڈرون کو مار گرایا ہے۔

  • اگرسعودی عرب نےاسرائیل پربمباری کی توہم سعودی عرب پرحملہ نہ کرنےکاسوچ سکتے ہیں‌:حوثی کمانڈرکااعلان

    اگرسعودی عرب نےاسرائیل پربمباری کی توہم سعودی عرب پرحملہ نہ کرنےکاسوچ سکتے ہیں‌:حوثی کمانڈرکااعلان

    صنعا:اگرسعودی عرب نےاسرائیل پربمباری کی توہم سعودی عرب کومیزائیلوں سےتباہ کریں گےیانہیں؟ اہم یمنی رہنما نے اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق یمن نےغاصب اسرائیل پر حملے کی صورت میں سعودی عرب کے خلاف جوابی کارروائی روک دیئے جانے کی پیشکش کی ہے

    یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے سعودی عرب کو یمن کے نہتے شہریوں کی بجائے صیہونی حکومت پر بمباری کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

     

    یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمدعلی الحوثی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر جارحیت اور بمباری بند کرے اور یہ کام صیہونی حکومت کے خلاف انجام دے کہ جو فلسطین پر بمباری کررہی ہے۔

    محمد علی الحوثی نے ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور سعودی عرب کے سکوت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کو چاہیے کہ یمن کی بجائے غاصب اسرائیلی ریاست کو اپنی بمباری کا نشانہ بنائے۔محمد علی الحوثی کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب ایسا کرتا ہے تو ہم سعودی عرب کے خلاف اپنے جوابی حملے بند کردیں گے۔

  • وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پاکستان سے بھاگنے والے ہیں؟ اہم شخصیت کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پاکستان سے بھاگنے والے ہیں؟ اہم شخصیت کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پاکستان سے بھاگنے والے ہیں؟ اہم شخصیت کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رنگ روڈسکینڈل فیکٹ فائینڈنگ رپورٹ کے بعد وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ بے ضابطگیاں نہیں، 25 ارب سے زائد کا ڈاکہ ہے اور عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او نہیں ملے گا،رنگ روڈ کے تمام فیصلے عمران خان صاحب کے حکم پہ عثمان بزدار صاحب نے اپنے دستخطوں سے کئے، اب بلاامتیاز انکوائری کا تماشہ؟ رنگ روڈ سیکنڈل کے سربراہ اور سہولت کار عمران خان اور عثمان بزدار ہیں ،دونوں کے نام باہر بھاگنے سے ای سی ایل میں ڈالنے چاہئیں

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عید کے تیسرے دن دفاتر کھول کر عمران خان اور عثمان بزدار صاحب کے باہر بھاگنے سے پہلے ای سی ایل ، بلیک لسٹ اور پرسن ناٹ اِن لسٹ پہ ڈالا جائے ،مسلم لیگ (ن) کے اربوں کھربوں کے منصوبوں کو کھنگالنے کے باوجود ایک روپے کی کرپشن ملی، نہ کک بیکس اور نہ ہی بدعنوانی،عمران صاحب کے دور میں کرپشن ، بدعنوانی، کک بیکس، رینٹ سیکرز، ایل این جی، آٹا چینی چوری کی وجہ سے عوام غریب اور بے روزگار ہو رہی ہے

    قبل ازیں مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی اور کہا کہ مسلم لیگ(ن) بزدار حکومت کی انکوائری رپورٹ کو مکمل مسترد کرتی ہے،عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کی انکوائری رپورٹ خانہ پوری قراردے دی

    اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

    اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف

    وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

    مافیازکا مقابلہ کرکے جیت کردکھاؤں گا،وزیراعظم

    جو کام نہیں کرے گا، بدل دیا جائے گا، وزیراعظم ایک بار پھر کابینہ بدلنے کو تیار

    آج تک مخالف سے نا انصافی نہیں کی توجہانگیرترین سے کیسے کرسکتا ہوں؟ وزیراعظم

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی انکوائری چیف سیکرٹری نہیں کرسکتے ،راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل نیب کیس ہے ،نیب کو کیس بھیجے ،عثمان بزدار اور اس کے حواریوں کے خلاف کیس چلایا جائے ، عمران خان کی ناک کے نیچے کرپشن کی جس کے تانے بانے وزیر اعظم ہاؤس سے ملتے ہیں جس طریقے سے زمین خریدی اور سلمان شاہ نے اسکی منظوری دی کیا وزیر اعظم کو علم نہیں معاوضہ من پسند کو دیا سڑک کو ان علاقوں سے گزارا جہاں عمران خان کے دوست و مشیر وہاں رہتے ہیں غلام سرور اور زلفی بخاری کو فوری برطرف کیا جائے اور ان سے استعفے لئے جائیں

  • عرب ریاستوں کی غداری کو کبھی فراموش نہیں کریں گے،ایرانی سپہ سالار

    عرب ریاستوں کی غداری کو کبھی فراموش نہیں کریں گے،ایرانی سپہ سالار

    اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنیوالی عرب ریاستوں کی غداری کو کبھی فراموش نہیں کریں گے،ایرانی سپہ سالار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے ایک پیغام میں صہیونی ریاست کے حالیہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مسئلے کے حل میں ایک طاقتور اسٹرٹیجک اتحاد کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ قابض صہیونی ریاست، مزاحمتی فرنٹ کے غصے کی آگ میں جل جائے گی۔

    ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق میجر جنرل محمد باقری نے فلسطینی سرزمین کے دیگر علاقوں کیخلاف صہیونی ریاست کے حملوں میں نہتے فلسطینی شہریوں کی شہادت کی مذمت کی اور کہا کہ حالیہ دنوں میں ظالم اور بچوں کا قتل کرنے والی ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم کے نتیجے میں مظلوم، نہتے اور روزہ دار شہریوں کی شہادت کی وجہ سے پوری دنیا بالخصوص امت مسلمہ کے درمیان غم کی لہر پھیل گئی ہے، ناجائز صہیونی ریاست کے سفاکانہ اقدامات سے فلسطینی قوم کے درمیان اتحاد مزید بڑھ جائے گا اور وہ حتمی فتح کیلئے اپنی مزاحمت پر مزید مطمئن ہوں گے۔

    ایرانی سپہ سالارکا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مسلم ممالک اور فلسطین کے مظلوم عوام غاصب اور بچوں کی ہلاکت کرنے والی ریاست کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں کچھ عرب ریاستوں کے بدنیتی اور غداری کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ سرزمین فلسطین پر قبضہ اور مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کے 73 سال گزرنے کے بعد القدس کا انتفاضہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ جذباتی، پرجوش اور طاقتور ہوتا جارہا ہے۔

  • عید مبارک کی بجائے شیخ رشید نے شہباز شریف  کو کیا پیغام دے دیا؟

    عید مبارک کی بجائے شیخ رشید نے شہباز شریف کو کیا پیغام دے دیا؟

    عید مبارک کی بجائے شیخ رشید نے شہباز شریف کو کیا پیغام دے دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے تیسرے روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو عید مبارک کی جگہ ایک اور اہم پیغام دے دیا

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا،شہباز شریف خود نواز شریف کے ضمانتی ہیں، شہباز شریف براہ راست لندن نہیں جارہے تھے، پہلے قطر جانا تھا، قطر میں شہباز شریف نے 15 دن قرنطینہ کرنا تھا۔

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد سمری پیر یا منگل کو آسکتی ہے، یہ ایسا کیس ہے جس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر ہیں، کیس میں شہباز شریف خاندان کے 5 ملزمان پہلے ہی مفرور ہیں۔ ہمارے پاس شہباز شریف کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی، سمری واپس آنے کے بعد وزرائے داخلہ و قانون فیصلہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف علاج کے لئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، شہباز شریف کو عدالت نے باہر جانے کی اجازت دی تا ہم شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، جس کی وجہ سے وہ باہر نہیں جا سکے،شہباز شریف کو لاہور ایئر پورٹ سے واپس بھیجا گیا تھا

    عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب

    فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، پاکستان میدان میں آ گیا، کیا اعلان کر دیا؟

    فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج

    فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت

    جب مظلوم فلسطینی بیٹیوں کی گردنوں پر اِسرائیلی بَربریت کا گھٹنا سانسں لینےمیں رکاوٹ بن رہا تھا..جمیل فاروقی برس پڑے

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

    شہباز شریف کو باہر جانے دیا تو "مک مکا” کا الزام لگ جائے گا،وفاقی وزیر

  • اسرائیلی بربریت، ملی یکجہتی کونسل نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

    اسرائیلی بربریت، ملی یکجہتی کونسل نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

    اسرائیلی بربریت، ملی یکجہتی کونسل نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی دینی جماعتوں کے اتحاد ملی یکجہتی کونسل نے اتوار 16 مئی کو فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کے وحشیانہ مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔

    ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر مرکزی رہنماؤں، سراج الحق (امیر جماعت اسلامی پاکستان)، علامہ سید ساجد علی نقوی (سربراہ شیعہ علماء کونسل)، علامہ راجہ ناصر عباس (سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین)، پیر سید ہارون علی گیلانی (امیر ہدیۃ الہادی پاکستان)، شجاع الدین شیخ (امیر تنظیم اسلامی)، مولانا عبدالغفار روپڑی (امیر جماعت اہلحدیث)، مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری (امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث)، ثاقب اکبر (چیئرمین البصیرہ)، صاحبزادہ پیر رحیم الدین نقشبندی (جمعیت علماء اسلام سینیئر)، خرم نواز گنڈاپور (ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن)، مفتی گلزار احمد نعیمی (صدر جماعتِ اہلِ حرم پاکستان)، پیر غلام رسول اویسی (سربراہ تحریک اویسیہ پاکستان)، پیر صفدر شاہ گیلانی (سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان)، علامہ عارف حسین واحدی (سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان) اور سید اسد عباس نقوی (سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین) شامل ہیں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اسلامیانِ پاکستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے انسانی اور اسلامی فریضے کو ادا کرتے ہوئے صہیونی مظالم کیخلاف احتجاج کے لیے اُٹھ کھڑے ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کُشی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عالمی استعماری طاقتیں بڑی ڈھٹائی سے غاصب اسرائیل کی سرپرستی کر رہی ہیں، امریکہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں رکاوٹ بنا ہوا ہے، تاکہ اسرائیل زمین و آسمان سے فلسطینیوں پر آگ برسا سکے، اسرائیل نے زمینی حملے کی بھی دھمکی دی ہے، ایسے میں بیدار انسانی ضمیر خاموش نہیں رہ سکتا، قبلہء اول کی حفاظت اور آزادی، عالمِ اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بیان میں فلسطینیوں بالخصوص غزہ اور بیت المقدس کے مسلمانوں کی پامردی اور شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے اہلِ وطن سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسرائیلی وحشت اور بربریت کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔