Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ہمارے ایشین،یوروپی اورمغربی حلیف چین کیخلاف متحد ہوجائیں:    جوبائیڈن نےجنگی حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی

    ہمارے ایشین،یوروپی اورمغربی حلیف چین کیخلاف متحد ہوجائیں: جوبائیڈن نےجنگی حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی

    واشنگٹن: ہمارے ایشین ، یوروپی اورمغربی حلیف چین کیخلاف متحد ہوجائیں:جوبائیڈن نے چین کے خلاف جنگی حکمت عملی اپنانا شروع کردی،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کثیر الجہتی پر زور دیتے ہوئے امریکی ، مغربی ، یورپی اتحادیوں اور ایشیائی شراکت داروں سے چین کے ساتھ طویل المدتی سٹریٹجک مقابلے کے لئے مل کر تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔

    امریکی صدرجو بائیڈن نے جمعہ کو ورچوئل میونخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، ‘آپ کو معلوم ہے ہمیں چین کے ساتھ طویل المدتی اسٹریٹجک مقابلے کے لئے مل کر تیار رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ امن ، سلامتی اور اپنی مشترکہ اقدار کے دفاع اور بحر الکاہل میں ہماری خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لئے ریاستہائے متحدہ ، یورپ اور ایشیا کس طرح مل کر کام کریں گے ، اس کا نتیجہ حتمی کوششوں سے ہوگا۔

    انہوں نے مذید کہا کہ چین کے ساتھ مقابلہ سخت ہونے جا رہا ہے۔ میں یہی توقع کرتا ہوں اور اس کا میں خیرمقدم کرتا ہوں کیونکہ میں عالمی نظام پر یقین رکھتا ہوں۔
    امریکی صدر نے کہا ، ‘یوروپ اور امریکہ ، ہند بحر الکاہل میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ، پچھلے 70 سالوں میں اس کے لئے بہت محنت کر رہے ہیں۔

    انہوں نے چینی حکومت کی اقتصادی زیادتیوں اور جبر کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بین الاقوامی معاشی نظام کی بنیادوںکو بچایا جا سکے۔
    "ہر ایک کو ایک ہی اصول کے مطابق کھیلنا چاہئے۔ امریکی اور یوروپی کمپنیوں کو کارپوریٹ گورننس کا عوامی طور پر انکشاف کرنے کی ضرورت ہے –

    جوبائیڈن نے مزید کہا کہ کارپوریٹ گورننس کے ڈھانچے کو اور بدعنوانی اور اجارہ دارانہ طریقوں کو روکنے کے لئے قوانین پر عمل کیا جائے۔ چینی کمپنیوں کو بھی اسی معیار پر قائم رہنا چاہئے۔

    مسٹر بائیڈن نے کہا ، "ہمیں ان اصولوں کی تشکیل کرنی چاہئے جو سائبر اسپیس ، مصنوعی ذہانت ، بایو ٹکنالوجی میں ٹیکنالوجی کی پیشرفت اور طرز عمل کے اصولوں پرتعمیل کر سکیں تاکہ وہ لوگوں کو نیچے گرنے کی بجائے اوپر اٹھانے کے لئے استعمال ہوں ۔

    انہوں نے جمہوری اقدار کے لئے اٹھ کھڑے ہونے اور ان لوگوں کے خلاف آوازاٹھانے کا مطالبہ کیا جو جارحیت کو یکجہتی اور عام بنانے کی کوشش کریں گے۔

  • فیس بک انڈیا کشمیریوں سے فراڈ کرنے لگی:ہائی کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    فیس بک انڈیا کشمیریوں سے فراڈ کرنے لگی:ہائی کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    سری نگر: فیس بک انڈیا کشمیریوں سے فراڈ کرنے لگی:ہائی کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق فیس بک انڈیا کشمیریوں سے فراد کرکے بھاری نقصان پہنچانے لگی ، ادھر جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے فیس بک انڈیا ہیڈ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ایک شہری نے فیس بک انڈیا پر اشتہار کے ذریعہ آن لائن دھوکہ دہی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ معاملے کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ کے جسٹس ڈی ایس ٹھاکر نے پولیس کی سائبر سیل کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی جانچ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    ادھر ذرائع کے مطابق وویک ساگر نے ہائی کورٹ میں شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ فیس بک پر ایک تشہیر کے ذریعہ 20,700 روپئے کی آن لائن دھوکہ دہی ہوئی۔ متاثر شخص نے بتایا کہ وہ فیس بک، بجاج فائنانس اور کوائنڈریٹ ٹیلی وینچر اور دیگر نے انٹرنیٹ اور ایم ایس ایس سروس کا استعمال کرتے ہوئے اس سے 20,700 روپئے کی دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ متاثرہ نے کہا اس کے ساتھ جس طرح کی دھوکہ دہی ہوئی ہے، اسے دیکھتے ہوئے آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ، 2000 کا معاملہ بنتا ہے۔

    متاثر شخص کی طرف سے ایڈوکیٹ دیپک شرما نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ متاثرہ شخص اپنی شکایت درج کرانے کے لئے ایک پولیس کی سائبر سیل کے پاس بھی گیا تھا، لیکن پولیس نے اس کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس کے بعد متاثرہ شخص نے مقامی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ شخص نے دھوکہ دہی میں شامل ملزمین کے خلاف 156(3) سی آر پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

    متاثرہ شخص کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مقامی عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کا آخری فیصلہ پولیس افسران پر چھوڑ دیا۔ اب متاثرہ شخص نے مقامی عدالت کے اس حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔ اس معاملے میں اب جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے فیس بک انڈیا ہیڈ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

  • شیخ زید ہسپتال لاہور میں زائد المیعاد ادویات بیچے جانے کا انکشاف.

    شیخ زید ہسپتال لاہور میں زائد المیعاد ادویات بیچے جانے کا انکشاف.

    لاہور (ہیلتھ رپورٹر) شیخ زید ہسپتال لاہور میں موجود فارمیسی انسانی زندگی سے کھیلنے میں مصروف، انتظامیہ خاموش تماشائی.
    تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال لاہور کی فارمیسی میں ایکسپائرڈ ادویات فروخت ہونے کا انکشاف.
    زائد المیعاد انجکشن مریض کوتین دن سے لگائے جا رہے تھے، اس بات کی نشاندہی خود مریض کے ساتھ موجود فیملی کے افراد کی جانب سے غور کرنے پر ہوئی، جبکہ ہسپتال انتظامیہ اس حوالے سے بے خبر تھی.

    لاہور کے اس بڑے ہسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد زیراعلاج رہتی ہے، جب کہ ایک اندازے کے مطابق یہ ایکسپائری انجکشن کئی مریضوں کے لئے فارمیسی سے بیچے جاچکے ہیں.
    نشاندہی کرنے والے اکمل سومرو کا بتانا ہے کہ شیخ زید ہسپتال لاہور کی فور ڈی فارمیسی پر ایکسپائری انجکشن فروخت کیے جا رہے ہیں میری والدہ کو تین روز تک ایکسپائری انجکشن لگتے رہے، ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پہنچے تو مزید ادویات ایکسپائری پکڑی گئیں.

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، رنگا رنگ افتتاحی تقریب کےساتھ پی ایس ایل 6 کا شاندارآغاز:پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پزیرائی

    انتظار کی گھڑیاں ختم، رنگا رنگ افتتاحی تقریب کےساتھ پی ایس ایل 6 کا شاندارآغاز:پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پزیرائی

    کراچی :انتظار کی گھڑیاں ختم، رنگا رنگ افتتاحی تقریب کےساتھ پی ایس ایل 6 کا شاندارآغاز:پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پزیرائی ،اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل 6 کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ لیگ کا شاندار آغاز ہوگیا۔

    استنبول میں ریکارڈ کی گئی دلچسپ تقریب سے ایونٹ شروع ، میوزک کی جھنکار میں ملک کے مایہ ناز فنکار ایکشن میں دکھائی دیے ، پہلے عاطف اسلم نے رنگ جمایا، پھر عمران خان اور عمیمہ ملک نے شائقین کا جوش بڑھایا ۔ افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ سمیت دیگر ستاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے ملک میں کھیل کے فروغ کے لیے بورڈ سے اشتراک کرنے پر تمام فرنچائزوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ایونٹ میں شریک تمام چھ ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

     

    اس کے بعد پاکستان سپر لیگ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے سال کے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ کے جوش و جذبے کو دوبارہ سے زندہ اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کردار ادا کرنے پر ایچ بی ایل فخر محسوس کرتا ہے۔

    اورنگزیب نے کہا کہ پی ایس ایل نے ناصرف ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ساتھ ساتھ نوجوانوں کرکٹرز کے خوابوں کو بھی حقیقت کا روپ دیا اور کئی کرکٹرز اس پلیٹ فارم سے بین الاقوامی کرکٹ کے ستارے بن کر ابھرے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں چاہے کوئی بھی ٹیم جیتے لیکن اصل جیت پاکستان کی ہو گی۔

     

     

    اس موقع پر پاکستان کے صف اول کے پاپ اسٹار عاطف اسلم نے اپنے مشہور گانوں پر سروں کا جادو جگا کر ٹی وی اسکرین پر بیٹھے شائقین کے لطف کو دوبالا کردیا۔تقریب کی خاص بات بہترین گرافکس اور اسیشل افیکٹس تھے جنہوں نے مداحوں پر سحر طاری کردیا۔

    عاطف اسلم کے بعد بین الاقوامی اسٹار عمران خان اور حمیمہ ملک نے اپنی شاندار ‘ووفر پرفارمنس’ سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

    جوش و جذبے سے بھرپور اس پرفارمنس کے بعد نصیبو لال، عائمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز نے ‘گروو میرا’ کی ولولہ انگیز پرفارمنس سے شائقین کے خون کو گرما دیا۔تقریب کے اختتام پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

     

    آخر میں اسٹیج پر تھیں پی ایس ایل سکس کا آفیشل نغمہ گانے والی نصیبو لال اور آئمہ بیگ، رنگا رنگ تقریب کے اختتام پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دلکش آتش بازی بھی کی گئی ۔

    پاکستان سپرلیگ 2021 کا میلہ 22 مارچ تک جاری رہے گا، پاکستان سپرلیگ میں 6 ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی، ہرٹیم 10 میچ کھیلے گی۔

    پاکستان سپرلیگ 2021 میں مجموعی طورپر34 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ 7 مارچ تک کراچی میں ہوگا، دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہورمیں شروع ہوگا۔

    ایونٹ کی 4 بہترین ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیےکوالیفائی کریں گی۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے میچزکراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کی کامیابی کی اصل وجہ کرکٹ شائقین ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان :مطلوب کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے،اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں انتہائی مطلوب کمانڈر رحمت سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بناپر گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں کیاگیا جہاں انتہائی مطلوب کمانڈر رحمت سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہزاد رضا بھی شہید ہوگئے۔

    چند روز قبل بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسیکیورٹی فورسزنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے تھے ،

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دہشت گردوں رحمت الیاس خالد بارودی سرنگیں تیارکرنے کا ماہرتھا اورکئی واقعات میں مطلوب تھا

  • منافقت نہیں چلے گی :نوشہرہ میں ن لیگ کوسپورٹ کرنے والے صوبائی وزیرلیاقت خٹک فارغ کردیئے گئے

    منافقت نہیں چلے گی :نوشہرہ میں ن لیگ کوسپورٹ کرنے والے صوبائی وزیرلیاقت خٹک فارغ کردیئے گئے

    پشاور:منافقت نہیں چلے گی :نوشہرہ میں ن لیگ کوسپورٹ کرنے والے صوبائی وزیرلیاقت خٹک فارغ کردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق نوشہرہ میں ن لیگی امیدوار کو سپورٹ کرنے والے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیرلیاقت خٹک سے وزارت واپس لے لی گئی ہے اورنوٹس جاری کردیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے رکن اسمبلی کامران بنگش نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ‌کے پی نے صوبائی وزیرلیاقت خٹک سے وزارت لے لی ہے اورساتھ ہی واضح کردیا ہے کہ منافقت نہیں چلے گی

    یاد رہے کہ رات ہی علی محمد خان نے یہ انکشاف کردیا تھا کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی پرویزخٹک کے بھائی کی وجہ سے ہاری ہے

    اسی حوالے سے شوکت یوسف زئی نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے ہرادیا

    اس کے بعد یہ چہ مگوئیاں ہورہی تھیں کہ لیاقت خٹک کوپارٹی سے نکالا جارہا ہے یا وزارت واپس لے کرانکوائری کی جاررہی ہے ، اب اس بیان کے بعد ا سکی تصدیق ہوگئی ہے

  • حکمران جماعت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ نوشہرہ سے ہارجائیں گے،مریم نواز

    حکمران جماعت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ نوشہرہ سے ہارجائیں گے،مریم نواز

    حکمران جماعت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ نوشہرہ سے ہارجائیں گے،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور رہنماوَں کا شکریہ ادا کرتی ہوں،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے بڑی تعداد میں نکل کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، مسلم لیگ ن کو تینوں حلقوں میں شاندا فتح ملی،عوام نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کوسپورٹ کیا، عوام ووٹ چوروں کے چہرے پہچانتے ہیں،رات کو پولیس رانا ثنااللہ کو گرفتار کرنے آئی تھی، ایک سیٹ کی خاطر 2جوان بچوں کی قیمتی جانیں چلی گئیں، کارکنوں نےدھاندلی کے ماحول میں باہرنکل کرووٹ ڈالا،لیگی کارکن خوف وہراس کے ماحول میں ڈٹے رہے،عوام نے نا صرف ووٹ دیا بلکہ آخری وقت تک پہرہ بھی دیا،یہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ نوشہرہ سے ہارجائیں گے،نوشہرہ کے عوام ان سے نجات چاہتے ہیں، ڈسکہ،سیالکوٹ کےعوام نے ووٹ چوروں کیخلاف پہرہ دیا،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت نہیں مافیا ہے میاں صاحب کا بیانیہ خیبر پختونخوامیں بھی مقبول ہورہا ہے،عوام نےناصرف ووٹ دیابلکہ آخری وقت تک پہرہ بھی دیا جس تعداد میں مسلم لیگ کا ووٹر نکلا اس سے ان کے ان خطا ہو گئے اور ڈرانے کے لیے پی ٹی آئی امیدوار نے فائرنگ کروائی۔لوگوں نے ضمنی انتخابات میں ووٹ کی عزت کیلئے جنگ لڑی اور سرخرو ہوئے،ان کو پتہ تھا کہ یہ ہاریں گے لیکن یہ پتہ نہیں تھا کہ اس بری طرح ہاریں گے، فائرنگ کے موقع پر رانا ثنا موجود ہوتے تو یہ لوگ رائیونڈ آ کرمجھے گرفتارکرلیتے،پی ٹی آئی کے لوگوں کی فائرنگ کی وجہ سے دو افراد کی جانیں ضائع ہوئیں رانا ثناءاللہ پر پہلے منشیات کا کیس ڈالا گیا وہ ان پر ھی الٹا پڑ گیا،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ دو معصوم جانین ان کی دھاندلی اور جبر کی نظر ہو گئیں ۔ میں ان کے لیے دعا کرتی ہوں اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور میں ان کے لواحقین سے افسوس بھی کرتی ہوں اور ان سے ملنے بھی جاؤں گی عوام ووٹ چوروں کے چہرے پہچانتے ہیں یہ نوشہرہ میں شکست کاسوچ بھی نہیں سکتے تھے،ان کی توجہ وزیرآباد اورڈسکہ پرتھی،مشیر اور حکومتی عہدیدار پولنگ سٹیشن پر کیا کر رہے تھے

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کرکٹ ڈپلومیسی کا آغاز

    پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کرکٹ ڈپلومیسی کا آغاز

    پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتری کی طرف بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سخت کشیدگی کے باوجود اتوار کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ڈپلومیسی کاآغازہورہا ہے۔

    نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے میں مختلف میڈیا ہاوسز سے تعلق رکھنے والےصحافیوں کے ساتھ کرکٹ میچ کا اہتمام کیا ہے جو اتوار کے روز پاکستانی ہائی کمیشن کی گراونڈ میں ہوگا۔ نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ناظم الامور آفتاب حسن خان خود بھی میچ کھیلیں گے جب کہ پریس قونصلر خواجہ معاذ پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں دفاعی اتاشی بریگیڈئر علی، ائر ایڈوائزر عبدل عادل، ٹریڈ قونصلر عادل جدون، ہارون مرتضی، منظر عباس، عمران، عامراور بلال شامل ہیں۔

    بھارتی صحافیوں کی ٹیم میں اے بی پی نیوز کے آشیش سنگھ کپتان ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فورس میگزین کے شبیر احمد، دی وائر کے شوم باسو، ٹائمز آف انڈیا کے سچن پراسار، وی اون نیوز کے سدھانت سبھل، سی این این 18 کے نیرج کمار، زی نیوز کے روی ترپاٹھی، اے بی پی نیوز کے ابھیناو پانڈے، سپوتنک کے دھاریہ، ٹی وی 18 کے عادل میر، این ڈی ٹی وی کے اوما شنکر سنگھ، اے این آئی کی نوین کپور اور اشوک سچن شامل ہیں۔

    پہلی اننگز کے اختتام کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے پرتکلف ظہرانہ دیا جائے گا جب کہ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی جائے گی.

  • بھارت نامنظور:ایران، روس اور چین کی شمالی بحرہ ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں‌:بھارت آوٗٹ ہو گیا

    بھارت نامنظور:ایران، روس اور چین کی شمالی بحرہ ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں‌:بھارت آوٗٹ ہو گیا

    لاہور: بھارت نامنظور:ایران، روس اور چین کی شمالی بحرہ ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں‌:بھارت آوٗٹ ہو گیا،اطلاعات کے مطابق بھارت نے آخری وقت میں مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت سے معذرت کر لی۔ بھارتی بحریہ نے ایک بیان جاری کیا کہ دو روزہ مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ اس سے کچھ دیر پہلے ایرانی بحریہ کے حکام نے کہا تھا کہ بھارت نے ان مشقوں میں شامل ہونے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔

    دفاعی حکام کے مطابق ایرانی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ تہران، ماسکو اور بیجنگ کی ہونے والی مشترکہ بحری مشقوں میں بھارت نے شمولیت پر آمادگی ظاہر کی لیکن آخری لمحے میں بھارت نے شرکت سے انکار کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق بھارت نے ان مشقوں میں چین کی شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال چین اور بھارت کے سرحدی فوجی تصادم کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔ بھارت اور چین کے سرحدی فوجی تصادم میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

    بھارتی بحریہ کی مشقوں میں شمولیت کی تفصیلات ابھی غیر واضح ہیں لیکن بظاہر چین کی بحری فوج کی موجودگی میں بھارت نے مشقوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی رویئے سے کنفوژن پیدا ہو گئی ہے کیونکہ ایرانی اور بھارتی ترجمانوں کے بیانات میں تضادات واضح نظر آ رہے ہیں۔

    ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادہ نے منگل کو بیان جاری کیا تھا کہ بھارت جو اپنے آپ کو خطے کی مضبوط بحری طاقت سمجھتا ہے نے مشقوں میں شرکت کی حامی بھری تھی۔

    مشترکہ بحری مشقوں کے ترجمان عامر غلام مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی بحریہ نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشقوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا لیکن اچانک آخری لمحات میں انہوں نے انکار کر دیا۔

    بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ چالیس برسوں میں کسی بھی ایرانی وزیر دفاع نے بھارت کا پہلی بار دورہ کیا تھا جس میں بھارتی بحریہ نے مشقوں میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن اچانک سے بھارتی انکار نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    ایرانی سمندری حدود میں روس اور ایران کی بحری افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں 2019 میں شروع ہوئیں تھیں جس میں اس سال چین نے بھی شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

  • آئین کہتا ہے کوئی عدالت آرڈیننس کو چیلنج نہیں کر سکتی،سینیٹ اجلاس میں انکشاف

    آئین کہتا ہے کوئی عدالت آرڈیننس کو چیلنج نہیں کر سکتی،سینیٹ اجلاس میں انکشاف

    آئین کہتا ہے کوئی عدالت آرڈیننس کو چیلنج نہیں کر سکتی،سینیٹ اجلاس میں انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وہ کیا ہے جو سپریم کورٹ میں چیلنج ہوا ہے یہی آرڈیننس تو ہے،

    بابر اعوان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کیا سپریم کورٹ میں جو مقدمہ چل رہا ہے اس پر اعتراض نہیں ہو رہا؟ جو فیصلہ آنا ہے اس پر پہلے سے اندازے لگائے جا رہے ہیں، کوئی اجنبی نہیں ہے جس نے آرڈینس جاری کیا ،صدر نے کیا،آرڈیننس کی ایک تاریخ ہے مگر اس پر اعتراض آتا ہے آئین کہتا ہے کوئی عدالت آرڈیننس کو چیلنج نہیں کر سکتی،

    بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس رات کے اندھیرے میں نہیں صبح کے وقت آیا تھا،پارلیمان کا پہلا حصہ صدر، دوسرا قومی اور صوبائی اسمبلی ہے،آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ پہلے دن ہی آرڈیننس ایجنڈہ پر لانا ضروری ہے.

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کیاکرسکتے ہیں کہ جس سے ایوان کا تقدس پامال نہ ہو، دکھ کی بات ہے کہ ایوان میں یہ سب باتی ہوئیں،سینیٹ الیکشن میں پیسے کی باتیں لازم وملزوم بن گئی تھیں، ملک کو سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا،جن ممالک میں ترقی ہے وہاں قانون کی حکمرانی ہے،جب تک کرپشن کاخاتمہ نہیں کیا جائے گا،ملک ترقی نہیں کرسکتا،

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، پارلیمان کا حصہ ہوتے ہوئے انہوں نے اجازت دی کہ سینیٹ کھلواڑبنے۔ایک سیاسی جماعت کا ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کی گئی سپریم کورٹ کے سامنےصدراتی ریفرنس میں میں بھی پیش ہورہاہوں،صدارتی آرڈیننس کے اجراء کے بعد آج سینیٹ کا پہلا اجلاس ہے،آئین کےمطابق اجراءکے بعد آرڈیننس پہلےاجلاس میں پیش ہونا چاہیے۔

    سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات سےمتعلق آرڈینس کل قومی اسمبلی اور آج سینٹ میں پیش نہیں ہوا،صدارتی آرڈینس کا اجراء بدنیتی پر مبنی ہے۔ اکتوبر 2020 میں سینیٹ انتخابات سےمتعلق آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کیاگیا، آئینی ترمیمی بل میں سینیٹ کےپورے ایوان کی کمیٹی کی تجویز کو نہیں لایا گیا،اکتوبرسےجنوری تک آئینی ترمیمی بل قائمہ کمیٹی کےسامنے پڑارہاہے۔ حکومت نے بل پر اپوزیشن کو کیوں اعتماد میں نہیں لیا،حکومت آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں لے آئی اور اس پر بحث جاری تھی کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا گیا۔ وفاقی کابینہ سینیٹ انتخابات کیلیےآرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کرتی ہے،صدر نے آئینی خلاف ورزی کرتے ہوئے صدارتی آرڈیننس جاری کیا۔