Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیرا عظم نے خواجہ سراؤں کو اہم سہولت سے بہرہ ور کر دیا

    وزیرا عظم نے خواجہ سراؤں کو اہم سہولت سے بہرہ ور کر دیا

    وزیرا عظم نے خواجہ سراؤں کو اہم سہولت سے بہرہ ور کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کا طبقہ بہت مشکلات کا شکار ہے، حکومت نے ان کی ذمہ داری لینے اور انہیں اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خواجہ سراؤں میں صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے خواجہ سراؤں کے لیے کام نہیں کیا، اس طبقے کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کے لیے اپنا علاج کرانا بہت مشکل ہے، صحت کارڈ کے ذریعے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 2019 کے دوران معاشی حالات بہت خراب تھے البتہ 2020 ترقی کا سال ہے، پوری کوشش ہے کہ نئے سال میں نوکریاں پیدا کی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ غریب گھرانوں کے لیے راشن کارڈ بھی شروع کریں گے، مزید لنگر خانے بھی کھولیں گے۔عمران خان نے کمزور طبقوں کو اوپر اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت احساس پروگرام کو پورے ملک میں پھیلائے گی، نوجوان طبقے کے لیے مزید قرضے دیں گے۔
    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے صحت انصاف کارڈ ملک بھر یں لاکھوں افراد میں تقسیم کیے جاچکے ہیں. اس کارڈ سے ابتدائی طور پر 3 لاکھ روپے تک تمام امراض کا علاج کروایا جاسکتا ہے تاہم کسی بڑے مرض کی صورت میں صحت انصاف کارڈ کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کروایا جاسکے گا۔ وزیراعظم کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ یہ صحت کے شعبے میں بڑی تبدیلی رونما کرے گا.

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، وزراء کے شکوے،احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،وزیراعظم

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، وزراء کے شکوے،احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،وزیراعظم

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، وزراء کے شکوے،احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والا سزا کا حق دار، نیب آرڈیننس پر ردعمل سب کے سامنے ہے، کسی قیمت پر احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    وزیراعظم کے زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی اجلاس ہوا جس میں نیب ترمیمی آرڈیننس پر ردعمل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ نیب آرڈیننس پر جو ردعمل آیا، وہ سب کے سامنے ہے۔

    وزیراعظم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا۔ ہم نے معیشت کی بہتری کیلئے انتھک کوشش کی۔ 2020ء میں عام آدمی کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے اور معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے نیب آرڈیننس معاملے پر شکوے کئے، نیب ترمیمی آرڈیننس کےخدوخال سے متعلق بیشتروزرالاعلم نکلے، وزراء نے وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس جاری ہونے سے پہلے مشاورت ہونی چاہیے تھی، قانون سازی پرحکومتی بیانیے سے متعلق مشاورت ہونی چاہیےتھی،

    اجلاس میں وزراء نے رائے دی کہ کسی بھی قانون سازی پرپہلے کابینہ میں بحث کرائی جائے،مشاورت کےبعدقانون سازی کی جائے، مشاورت سے حکومتی موقف کوتقویت ملےگی،کسی بھی قانون سازی سے پہلے میڈیا اسٹریٹجی بنائی جائے،

    وزیراعظم عمران خان نے آئندہ کابینہ کواعتماد میں لینے کی ہدایت کی.

    حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسے مسترد کیا تا ہم اب آرڈیننس کی تفصیل سامنے آنے پر اپوزیشن جماعتوں نے اندرون خانہ مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دی ہیں،نیب ترمیمی آرڈیننس نافذ ہو چکا اب بڑے بڑے کرپشن کیسز نیب اور احتساب عدالتوں سے دیگر اداروں اور اور کورٹس کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب، اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ان کے بیٹے حمزہ شہباز، سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان، سبطیین خان سمیت متعدد افراد کو فائدہ حاصل ہو گا.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    گزشتہ روز نیب کے آرڈیننس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کر دیئے تھے جس کے بعد اسے وفاقی وزارت قانون کو بھیج دیا گیا تھا جس کا آج نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، یوسف رضاگیلانی مستفید ہو سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بھی ترمیمی آرڈیننس کے باعث غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، احد خان چیمہ، وسیم اجمل سمیت اہم بیورو کریٹس بھی مستفید ہوں گے۔

    ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

    نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

    نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف

    نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نیب آرڈیننس سے متروکہ وقف املاک بورڈ انوسٹمنٹ کیس میں آصف ہاشمی کے بھی مستفید ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، آشیانہ اقبال، صاف پانی کرپشن کیس، پیراگون ریفرنس، پارک ویو سوسائٹی اور چنیوٹ کرپشن کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے۔ لاہور پارکنگ کمپنی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ، راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے، 56 کمپنیوں میں کرپشن کے کیسز بھی منتقل ہو جائیں گے۔

  • بھارتی آرمی چیف کو ریٹائر ہونے سے قبل ہی بڑا عہدہ دے دیا گیا

    بھارتی آرمی چیف کو ریٹائر ہونے سے قبل ہی بڑا عہدہ دے دیا گیا

    بھارتی آرمی چیف کو ریٹائر ہونے سے قبل ہی بڑا عہدہ دے دیا گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں پبلک انٹرسٹ میں توسیع کردی گئی ، بھارتی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی گئی، بھارتی وزارت دفاع نے بذریعہ ایگزیکٹو آرڈرآرمی ایکٹ 1950 میں ترمیم کی .

    ‏31دسمبر کو ریٹائر ہونیوالےبھارتی آرمی چیف بپن راوت چیف آف ڈیفنس اسٹا ف نامزدکر دیا گیا،‏بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کیلئے عمرکی حد 65 سال مقرر کردی گئی ‏خصوصی کمیٹی نےچیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ وجود میں لانے، کردار، ضابطے،چارٹر کی منظوری دی،‏بھارت میں اس سے قبل مسلح افواج کے سربراہ 62 سال کی عمر تک عہدے سنبھال سکتے تھے

    بھارتی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پرکوئی اعتراض نہ ہوا اور نہ ہی میڈیا پر کوئی تبصرہ ہوا،قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل موکنڈ نروین کوبھارتی آرمی چیف نامزد کیا گیا تھا جو نائب چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    بھارتی آرمی چیف پاک فوج کی حکمت عملی سے خوفزدہ، اپنی فوج پر لگائی پابندی

    بھارتی فوج کے جرنیل آئی ایس پی آر کی صلاحیتوں کے گیت گانے لگے

    بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات پاک فوج کی انفارمیشن وار حکمت عملی سے خوفزدہ ہو چکے ہیں، بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو انفارمیشن وار میں شکست دے دی ہے. بھارتی فوج کے سربراہ نے اپنی فوج کے موجودہ و سابقہ افسروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا دی اور کہا کہ آپریشنل معلومات لیک ہوئیں وہ سوشل میڈیا کے ذرئعے لیک ہوئیں اس لئے اب بھارتی فوج میں سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگائی جا رہی ہے.

    کشمیر میں سوشل میڈیا کا ہتھیار کے طورپرپاکستان کر رہا ہے استعمال،بھارتی آرمی چیف کی دہائی

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی جھنڈوں کا لہرایا جانا عام سی بات ہے۔ کشمیری اپنے پیاروں کو پاکستانی جھنڈے میں ہی دفناتے ہیں۔ لیکن اب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی تصاویر کے ساتھ بہت سارے پوسٹرز اور ہینڈ بلز منظر عام پر آئے ہیں۔پوسٹروں میں تحریر لکھی گئی ہے کہ پاکستان آخری سپاہی اور گولی تک کشمیر کے لیے جنگ جاری رکھے گا۔

  • وفاقی حکومت کے خلاف بلاول کی نئی سازش، ایم کیو ایم کو بڑی پیشکش کر دی

    وفاقی حکومت کے خلاف بلاول کی نئی سازش، ایم کیو ایم کو بڑی پیشکش کر دی

    وفاقی حکومت کے خلاف بلاول کی نئی سازش، ایم کیو ایم کو بڑی پیشکش کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ایم کیو ایم کو سندھ میں‌ وزارتوں کی پیشکش کر دی اور کہا وفاق کو وزارتیں واپس لیں اور سندھ سے لے لیں

    بلاول زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کارکنوں نے جمہوریت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی میں کام کررہی ہے،کراچی میں روڈ انفراسٹرکچر پر محنت ہورہی ہے،کراچی میں 2پلوں اور ایک انڈرپاس کا افتتاح کیا ہے،منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئےگی،چاہتے ہیں کراچی میں کام ہواور شہر ترقی کرے،

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے لوگ کراچی آتے ہیں،سندھ حکومت کو ضرورت کے مطابق فنڈز نہیں ملتے،مل کر کراچی کے عوام کیلئے مزید کام کریں گے،پیپلزپارٹی حکومت مشکلات کےباوجود ڈیلیور کررہی ہے

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال بہت خطرناک ہے،غریب طبقے کیلئے دن بدن مشکلات بڑھتی جارہی ہیں،حکومتی اقدامات غریب دشمنی کی علامات ہیں،بی آئی ایس پی سے8لاکھ افراد کو نکالنا غریب دشمنی ہے،حکومت غریب خواتین سےایک ہزار روپے چھین رہی ہے،بی آئی ایس پی سے8لاکھ افراد کو نکالنا ظلم اور زیادتی ہے،

    ملک میں عمران صاحب کی غنڈہ گردی کا راج، مریم اورنگزیب غصے میں کیوں آ گئیں؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ میئرکراچی سے کہتاہوں سردی میں تجاوزات کےخلاف آپریشن کو روکیں،ہماری پہلی ترجیح کراچی میں بسنے والےہیں،جو اب حکومتیں بنیں گی انہیں وفاق سے اپنا حق چھیننا پڑےگا،ہم آئین کا دفاع کرنا چاہتے ہیں،بیان بازی کرنے والے وفاقی وزرا سے فوری استعفیٰ لیاجائے،صوبوں کو 18ویں ترمیم کے تحت حق نہیں مل رہا

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کی خاطر ایم کیو ایم پی ٹی آئی سے اتحاد توڑے،ایم کیو ایم کے پاس وفاق میں جتنی وزارتیں ہیں،سندھ میں دینے کیلئے تیار ہیں،

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بے نظیر کی برسی، فاروق ستار نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہوئی پریشان

    بینظیر پرحملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاوَس کیوں بھاگ گئے تھے؟ فیاض الحسن چوہان

    بلاول زرداری نے میئر کراچی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گرادو عمران خان کی حکومت کو،حکومت اور عمران خان کو گھر جانا ہوگا،کراچی کو بچانا پڑےگا،نئے پاکستان کو ختم کرنا پڑےگا،

  • نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی،فرخ نواز بھٹی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا نیب آرڈیننس قانون کی حکمرانی کے منافی ہے، آرڈیننس کے ذریعے کرپٹ عناصر کو تحفظ دیا گیا ہے، ٹیکس اتھارٹیز اور کاروباری شخصیات کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہیں۔

    درخوست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نیب کو حکم دے کہ تمام کارباری شخصیات کے اعداد و شمار عدالت میں پیش کریں۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم، ایف بی آر، نیب اور ایس ای سی پی کو فریق بنایا گیا ہے.

    قبل ازیں تین روز قبل بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی ، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس آرٹیکل 25 کےخلاف ہے، آرڈیننس وزرا،سرکاری افسران کی کرپشن کو تحفظ دینے کی کوشش ہے، آرٹیکل 25 کےمطابق تمام شہری قانون کی نظرمیں برابرہیں،

    درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب ترمیمی آرڈیننس فوری معطل کرنے کاحکم دے،درخواست میں وفاق ،چیئرمین نیب،وزارت قانون اوردیگرکو فریق بنایا گیا ہے.

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کے بعد اب نیا قانون نافذ العمل ہوگیا۔ صدر مملکت نے وفاقی حکومت کی سفارش پر نیب کے نئے قوانین پر دستخط کیے، آرڈیننس کے تحت اب قومی احتساب بیورو کو 50 کروڑ سے زائد کرپشن اور اسکینڈل پر ہی کارروائی کی اجازت ہوگی۔

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    مجوزہ آرڈیننس کے مطابق نیب محکمانہ نقائص پرسرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا،ان ملازمین کےخلاف کارروائی ہوگی جن کےخلاف نقائص سے فائد اٹھانے کے شواہد ہوں،سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا،سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بیجا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی،نیب تحقیقات 3 ماہ میں مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا،نیب 50 کروڑ روپےسے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرسکے گا،ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج ،آئی پی اوز کے معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوجائے گا،

  • مودی کا آرایس ایس نظریہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،وزیراعظم سے اہم کشمیری کارکن کی ملاقات

    مودی کا آرایس ایس نظریہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،وزیراعظم سے اہم کشمیری کارکن کی ملاقات

    مودی کا آرایس ایس نظریہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،وزیراعظم سے اہم کشمیری کارکن کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشاکی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا،کشمیر کےموجودہ حالات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی،

    ٹونی ایشا کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام وزیراعظم عمران خان کی مسلسل کوششوں پرشکرگزارہے،ہرفورم پرمسئلہ کشمیر اٹھانے سےکشمیر کازعالمی سطح پراجاگرہوا،مودی سرکارکاآر ایس ایس ایجنڈااورنام نہادجمہوریت کاپردہ فاش ہوا ،

    ٹونی ایشا نے امریکی سینیٹرز اور کانگریس ارکان کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے سے متعلق آگاہ کیا

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معصوم کشمیریوں کے حقوق اور کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں، عالمی برادری کو مودی کے ایجنڈے اوراس کے مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا،آر ایس ایس پرمبنی ایجنڈا بھارتی عوام کی شناخت مٹانے کا خواہاں ہے ،مودی کا آرایس ایس نظریہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے.

    رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • بھارت نے کشمیریوں کی‌ آواز دبا لی اب دہلی والوں کو کیسے روکے گا؟ قریشی

    بھارت نے کشمیریوں کی‌ آواز دبا لی اب دہلی والوں کو کیسے روکے گا؟ قریشی

    بھارت نے کشمیریوں کی‌ آواز دبا لی اب دہلی والوں کو کیسے روکے گا؟ قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یوپی میں بھارتی علما سے ناروا سلوک پر ہرذی شعورکی آنکھ نم ہے، پریانکا گاندھی کوپولیس نے دھکے دیئے اورگلا دبانے کی کوشش کی،دنیاسمجھ سکتی ہے بھارتی پولیس کاعام آدمی سے رویہ کیا ہوگا۔ مودی سرکارٹس سے مس نہیں ہورہی،مودی سرکاراتنا آگے جاچکی کہ واپسی ممکن نہیں،کرفیولگا کر کشمیریوں کی آواز تو دبا لی،بھارت کے عوام کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت نے مواصلاتی بلیک آوٹ سے کشمیریوں کی آوازکودبایا،مودی سرکارپورے ہندوستان کے عوام کوکیسے روکے گی۔ کل بھارت میں ہوئے مظاہرے سب کے سامنے ہیں، بھارت میں یہ لڑائی کسی ایک مذہب،زبان تک محدودنہیں رہی ،دنیاکواس وقت خاموش نہیں رہناچاہئے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کہ بھارتی اقلیتیں عدم تحفظ کاشکارہیں،عالمی برادری نوٹس لے،خدشہ ہے بھارت کشمیر میں کوئی نیا ناٹک رچا سکتا ہے ،بھارت دو نظریات میں مکمل طور پر تقسیم ہوچکا ہے،بھارت میں لوگ ظالمانہ طرزعمل کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں،احتجاج کرنے پر 10ہزارطلباکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی،بھارتی حکومت مسلم اکثریتی علاقوں میں پولیس توڑ پھوڑ ،مکینوں پرتشدد کررہی ہے،بھارت جمہوری قدروں کو پامال کر رہا ہے،

    رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیب آرڈیننس سے متعلق اہم مشاورت کے لئے میڈیا سٹریٹجی اجلاس آج بلا لیا، اجلاس میں حکومتی بیانیہ پر غور ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں قانونی ٹیم اور حکومتی رہنما شریک ہوں گے، نیب آرڈیننس سے متعلق معاملے پر مشاورت ہوگی، موجودہ صورتحال پر حکومتی بیانیے پر غور ہوگا۔

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    اجلاس میں حکومتی و پارٹی ترجمان بھی شریک ہوں گے،وزیراعظم سیاسی اور عدالتی معاملات پر میڈیا گائیڈ لائنز بھی دیں گے، عمران خان مختلف امور پر حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے،

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غوروخوض کیا جائے گا، وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں تمام وفاقی وزراء و مشیر شریک ہوں گے.

    کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں‌ کابینہ اسٹیٹ بینک کی سالانہ پبلیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے گی،نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،کابینہ نارویجن شہری محمد اویس کو ناروےکےحوالے کرنے کی منظوری دے گی،شہری سہیل احمد کو برطانیہ کےحوالےکرنےکی منظوری بھی کابینہ ایجنڈےکاحصہ ہے،وفاقی کابینہ سمیڈا کے سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی دے گی.

    وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی، نواز شریف کی وطن واپسی ،پرویز مشرف کی سزا کے عدالتی فیصلے اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے درخواستوں پر بھی مشاورت کی جائے گی

  • شدیدسردی ہے،بےگھرغریب افرادکوپناہ گاہوں میں لائیں،اچھاکھانادیں،صحت کاخیال رکھیں‌، عمران خان

    شدیدسردی ہے،بےگھرغریب افرادکوپناہ گاہوں میں لائیں،اچھاکھانادیں،صحت کاخیال رکھیں‌، عمران خان

    اسلام آباد:شدید سردی ہے،بےگھرغریب افرادکوپناہ گاہوں میں لائیں،اچھاکھانا دیں اورصحت کا خیال رکھیں‌،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے۔

     

     

     

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے، پنجاب، کے پی کے وزرائے اعلیٰ اس بات کو یقینی بنائیں۔

     

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ شدید سردی میں جو افراد پناہ گاہوں میں نہیں انتظامیہ ان کو کھانا،عارضی پناہ گاہیں بھی فراہم کر ے ۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کوہدایت کی ہےکہ وہ غریب افراد کوتلاش کریں،ان کوپناہ گاہوں میں لائیں ،اچھا کھانا دیں اوریہ بھی ہدایت کی ہےکہ اچھے ڈاکٹرزکے ذریعے ان کی صحت خیال بھی رکھیں‌

     

     

     

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت ملک میں بہت شدید سردی ہے اورکمزور،غریب اوربے سہارا لوگوں کو آسرا دیں یہ ریاست کی ذمہ داری ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ بذات خود ان پناہ گاہوں کو چیک کریں گے

     

     

     

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے گئے۔اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم کیے گئےبعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پربھی عارضی خیمے لگا دیئے گئے تھے۔

     

     

     

    اس کے علا وہ وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں بھی گزشتہ سال غریبوں کے لئے شیلٹرہوم کاافتتاح کیا تھا، ان شیلٹرہوم میں 150 سے 200 مسافر رات گزار تے ہیں۔

     

     

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شیلٹر ہوم منصوبے کو ایک سال مکمل ہوگیا، منصوبے کو ملک بھرمیں زبردست پذیرائی ملی، لاکھوں افراد منصوبے سے مستفید ہوئے۔کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے والے افراد کومحفوظ پناہ گاہ ملی، بھوکے پیٹ سونے والے مستحق افراد کو 2 وقت کا کھانا دیا گیا۔

  • اصلاحات کے عمل سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا.وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    اصلاحات کے عمل سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا.وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    اسلام آباد: اصلاحات کے عمل سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا.وزیراعظم کا دبنگ اعلان وزیر اعظم عمران خان نے اصلاحات کے عمل سے کسی بھی صورت پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک میں جب تک پچھلی حکومتوں کے بگاڑکودرست نہیں کیا جاتامسائل پیدا ہوتے ہی رہیں گے جوکسی صورت بھی قابل قبول نہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے تازہ پیغام میں کہا ہے کہ تبدیلی کے بغیر پاکستان آگے نہیں جا سکتا، ہم کسی صورت اصلاحات کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    دریں اثنا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی انھوں نے ایک تازہ پیغام شیئر کیا ہے جو مملکت پاکستان کے قدرتی مناظر اور اس کے حسن سے متعلق ہے۔

     

    پاکستان کے سیاحتی مقامات کے حوالے سے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستان نا قابل تصور حسن کی سرزمین ہے، پاکستان میں قدرتی عجائبات پوشیدہ ہیں، پاکستان کی سیاحت کی وسعت کا دائرہ کار اب تک دریافت نہیں ہو سکا۔

     

    وزیراعظم نے لکھا ’ناقابل تصور جمال سے آراستہ پاکستان وہ دھرتی ہے جس کی خاک میں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہے اور جس کا دامن غیر دریافت شدہ سیاحتی استعداد سے بھرا ہوا ہے۔‘

    وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں برطانوی سیاحتی میگزین ونڈر لسٹ کا ایک لنک بھی پوسٹ کیا، جس میں پاکستان کے 9 سب سے زیادہ شان دار قدرتی عجائب کے بارے میں تفصیل بتائی گئی ہے۔سانسیں تھما دینے والے ان قدرتی عجائب میں بالتور گلیشئیر، وادیٔ نیلم، ہنگول نیشنل پارک، ٹرینگو ٹاورز، دیوسائی پلین، صحرائے تھر، جھیل سیف الملوک، وادیٔ ہنزہ اور عطا آباد جھیل شامل ہیں۔