Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ رتوڈیرو میں 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ہے جس میں 503 بچے اور 114 بڑے افراد شامل ہیں، پیپلز پارٹی کے آبائی حلقہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کےبعد سکریننگ کے لیے کیمپ تاحال جاری ہیں، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر سکندر میمن کا کہنا ہے کہ رتو ڈیرو میں 20880 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے ، سکریننگ کے بعد رپورٹ سے معلوم ہوا کہ رتوڈیرو کے 617 افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص ہو گئی جن میں 503 بچے اور 114 بڑے شامل ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 503 میں سے 100 بچوں کا علاج شروع کیا جا چکا ہے.

    100 سے زائد بچوں کا علاج بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

     

    واضح رہے کہ سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، سندھ بھر سے ساڑھے 10 ہزار ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا رجسٹرڈ مریضوں کے علاوہ سندھ میں ہزاروں کیسز ایسے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہوئے.

  • اسلام آباد کی جانب مارچ کب ہو گا، مولانا فضل الرحمان نے سب کو دعوت دے دی

    اسلام آباد کی جانب مارچ کب ہو گا، مولانا فضل الرحمان نے سب کو دعوت دے دی

    جمعیت علماء اسلام کےامیر مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ عید کے بعد اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رمضان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے فیصلہ کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس ہو تی ،جس میں آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اے پی سی کے علاوہ قومی سطح کا مارچ ہماری جماعت کرے گی جس میں دیگر تمام پارٹیوں کو خوش آمدید کہا جائے گا. مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ،مہنگائی کے طوفان کے خلاف ماضی میں کئے گئے ملک گیر ملین مارچ کاسلسلہ جاری رہے گا .

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

  • ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

    ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

    کئی دنوں بعد ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تو سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو کاروبار کا آغاز ہو تو ڈالر کی قمیت میں معمولی اضافہ ہوا تا ہم اس کے بعد ڈالر کی قمیت میں 32 پیسے کی کمی ہوئی ، 32 پیسے کی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 151 روپے ساٹھ پیسے پر آ گیا ہے. ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈکس 835 پوائنٹس کے اضافے کے بعد33 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر تے ہوئے 34 ہزار 442 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ آج صبح سے کاروبار کے آغاز میں ہی 100 انڈکس میں 835 پوائنٹس تیزی دیکھنے میں آئی. جس کے بعد 100 انڈیکس 34 ہزار 277 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے.

  • زینب کے واقعہ کے بعد کمسن بچوں سے زیادتی کے دو ہزار واقعات، افسوسناک خبر

    امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ قصور میں زینب سے زیادتی کے واقعہ کے بعد سے اب تک کمسن بچوں سے دو ہزار زیادتی کے واقعات ہو چکے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں دس سالہ فرشتہ قتل کیس میں اس کے گھر کا دورہ کیا اورلواحقین سے ملاقات کی . سراج الحق نے کمسن فرشتہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے دعویٰ کیا کہ زینب کے واقعہ کے بعد دو ہزار واقعات ہو چکے ہیں مگر عزت کی وجہ سے کوئی بولتا نہیں، افسوس کی بات ہے کہ ایف آئی آر کے لئے بھی دھرنوں کی ضرورت ہوتی ہے .

    اسلام آباد میں دس سالہ بچی فرشتہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، بچی کی گمشدگی کی اطلاع جب پولیس کو دی گئی تو پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیا ،بچی کی لاش ملنے کے بعد ورثاء کے احتجاج کے بعد ایس ایچ شہزاد ٹاؤن و دیگراہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اہلخانہ نے بچی کو ڈھونڈنے اور ایف آئی آر کےاندراج کیلیے تھانے کے کئی چکر لگائے، ایس ایچ او نے بچی کو ڈھونڈنے کے بجائے کہا کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی ،ایف آئی آر کے بجائے پولیس اہلکارتھانے کی صفائیاں کرواتے رہے ،ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملوث اہلکاروں اور ایس ایچ او کیخلاف مجرمانہ غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے .

    ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن کو معطل کر دیا ہے اور انکوائری ایس پی رورل عمر خان کے سپرد کرتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا ، وفاقی دارالحکومت ہونے کے باوجود کیس بھی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • وزیراعظم کے خلاف کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہتا، جج نے انکار کر دیا

    وزیراعظم کے خلاف کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہتا، جج نے انکار کر دیا

    وزیر اعظم عمران خان کے خلاف درخواست کی سماعت سے لاہور ہائیکورٹ کے جج نے معذرت کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائرز فاﺅنڈیشن فارجسٹس کے سربراہ اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ جو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بھی سابق وکیل ہیں نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خصوصی طیاروں میں سفر نہ کریں گے .آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیں گے اور اگر لینا پڑا تو خود کشی کو ترجیح دیں گے. درخواست گزار اے کے ڈوگر نے مزید کہا کہ اسلام میں بھیک مانگنا منع اور وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب سے تین بلین ڈالر مانگے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیر اعظم کے نو ممالک کے سفر پر آنے والے تمام اخراجات کی تفصیلات طلب کی جائیں، درخواست گزار کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کر لی اور کہا کہ میں وزیر اعظم کے خلاف کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہتا.

  • سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو کس کا ساتھ دیں‌ گے؟ پاکستان نے اہم اعلان کر دیا

    سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو کس کا ساتھ دیں‌ گے؟ پاکستان نے اہم اعلان کر دیا

    پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ہم مملکت سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں‌ میں‌ پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ پر حوثی باغیوں‌ کی طرف سے میزائل حملہ کی شدید مذمت کی گئی ہے. ترجمان دفتر خارجہ نے مملکت سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے.

    ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مستعد سعودی دفاعی افواج کا میزائل تباہ کرنا قابل ستائش ہے جبکہ پاکستان ہر مشکل صورتحال میں سعودی عرب کے ساتھ ہے۔

    یاد رہے کہ حوثی باغیوں‌ کی جانب سے مکہ اور جدہ پر میزائل حملے کرنے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی ایئر ڈیفنس نے اس کوشش کو ناکام بناد دیا تھا اور میزائلوں‌کو فضا میں‌ہی تباہ کر دیا تھا.

  • جموں‌کشمیر ہائی کورٹ‌ کا مسرت عالم بٹ کی رہائی کا حکم

    جموں‌کشمیر ہائی کورٹ‌ کا مسرت عالم بٹ کی رہائی کا حکم

    مقبوضہ کشمیرہائی کورٹ نے جموں وکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انکی فوری رہائی کا حکم جاری کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق منگل کے دن جموں‌ کشمیر ہائی کورٹ‌ کے جسٹس رشید علی ڈار نے کیس کی سماعت کی. اس موقع پر مسرت عالم بٹ‌کے وکیل ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم اور استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد انکی رہائی کے احکامات جاری کئے۔

    مسرت عالم بٹ کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں‌ پی ایس اے کے تحت نظربندی کو چیلنج کیا تھا.

  • حوثی باغیوں‌ نے سعودی عرب کے شہری مقام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی. عرب اتحاد کا دعویٰ

    حوثی باغیوں‌ نے سعودی عرب کے شہری مقام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی. عرب اتحاد کا دعویٰ

    عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلان کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے مملکت سعودی عرب کے شہر نجران کو ڈرون طیارے کے ذریعہ نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کرنل ترکی المالکی نے کہاکہ حوثی باغی شہری مقامات اورسعودی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس طرح مقامی شہری اور ہر شہریت کے حامل مقیم افراد ان کے نشانے پر ہیں۔

    انہوں نے حوثیوں‌ کو سعودی تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں‌ اس حوالے سے سخت جواب دیا جائے گا اور مشترکہ فورسز کی کمان تمام تر جوابی اقدامات کرے گی۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل بھی سعودی عرب نے کہا تھا کہ مکہ اور جدہ کے مختلف علاقوں‌ پر میزائل حملوں‌کی کوشش کی گئی ہے.

  • امام کعبہ عبدالرحمان السدیس کی سعودی عرب پر حملوں‌ کی شدید مذمت

    امام کعبہ عبدالرحمان السدیس کی سعودی عرب پر حملوں‌ کی شدید مذمت

    امام کعبہ اور حرمین شریفین کے امور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے جدہ اور طائف میں کئے جانے والے ڈرون حملوں‌ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب پر یمنی باغیوں‌ کے حملے بزدلانہ اور گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امام کعبہ نے سعودی ایئر ڈیفنس کی جانب سے حملوں کی سازشیں ناکام بنانے پر مملکت کی بہادر افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب کی سرحدوں کے محافظ دشمن کے مقابلہ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ باغیوں کی چالیں کسی طور کامیاب نہیں ہوں گی اور یہ سازشیں ان کی اپنی تباہی کا سبب بنیں گی۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ اور جدہ پر حملوں کی کوشش کی گئی تھی۔

  • موجودہ حالات میں امریکہ سے بات چیت کیلئے صورتحال موزوں نہیں. ایرانی صدر حسن روحانی

    موجودہ حالات میں امریکہ سے بات چیت کیلئے صورتحال موزوں نہیں. ایرانی صدر حسن روحانی

    ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ بات چیت اور سفارت کاری کو درست سمجھتے ہیں مگر موجودہ حالات میں مذکورہ امور کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے کہاکہ ہمارا آپشن مزاحمت ہے. ملک میں سیاسی گروپوں کے درمیان یک جہتی کا مطالبہ کیا تھا تا کہ موجودہ حالات سے نمٹا جا سکے جو روحانی کے نزدیک عراق کے ساتھ جنگ کے دوران ملکی صورت حال سے زیادہ دشوار ہو چکے ہیں۔

    ایرانی صدرحسن روحانی نے چند دن قبل کہا تھا کہ ان کے ملک کو غیر معمولی جنگ درپیش ہے۔

    یاد رہے کہ ان دنوں‌ ایران اور امریکہ کے درمیان سخت کشیدگی چل رہی ہے اور دونوں طرف سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں آرہی ہے.